Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • تمام ارکان اسمبلی چھوڑنےکے لیے تیار ہیں: سپیکرپختونخوا اسمبلی

    تمام ارکان اسمبلی چھوڑنےکے لیے تیار ہیں: سپیکرپختونخوا اسمبلی

    پشاور:خیبرپختونخوا کی اسمبلی کے سپیکر اور تحریک انصاف کے رہنما مشتاق غنی نے کہا ہے کہ ان کے تمام ارکان اسمبلی چھوڑنے کے لیے تیار ہیں۔اطلاعات کے مطابق اپنے ایک بیان میں صوبائی اسمبلی کے سپیکر مشتاق غنی نے کہا کہ پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے حکم کے منتظر ہیں، اسمبلی چھوڑنے میں ایک منٹ کی تاخیر نہیں ہوگی۔ اسمبلی سے نکلنے کو تیار ہیں، عمران خان کے حکم کا انتظار ہے اور ایک لمحے کی بھی تاخیر نہیں ہو گی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی سے اگر پی ٹی آئی کے ارکان نکل جائیں تو پیچھے خالی کرسیاں رہ جائیں گی۔

    اس سے قبل معاونِ خصوصی برائے اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا تھا کہ اسمبلی استعفوں سے متعلق عمران خان کے حکم پر فوری عمل ہوگا۔ خیبرپختونخوا حکومت عمران خان کے ہر حکم پر من و عن عمل درآمد کرے گی۔ استعفے، اسمبلی تحلیل اور حکومت سے نکلنے کے لیے تیار ہیں۔سیاسی بحران کے خاتمے کا واحد حل نئے اور شفاف انتخابات ہیں، اگر امپورٹڈ حکومت ملک و قوم کے ساتھ مخلص ہے تو الیکشن کا اعلان کرے۔‘

     

    بیٹے کےبعد باپ نے عمران خان کے ساتھ عہد نبھانے کا اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا کہیں گے تو ایک منٹ کی دیر نہیں ہوگی۔

    اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت عمران خان کی امانت ہے، ہم وضع دار لوگ ہیں جس کے ساتھ چلتے ہیں اس کا ساتھ نہیں چھوڑتے، اسمبلیوں سے جب استعفے دئیے تو شہباز شریف کی 27 کلومیٹر کی حکومت 27 گھنٹے بھی نہیں چل سکے گی، عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا کہیں گے تو ایک منٹ کی دیر نہیں ہوگی۔

    کراچی:پنیاری پولیس کا جوے کے اڈے پر چھاپہ، 6 جواری گرفتار، مقدمہ درج

     

    انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے عمران خان کو ایک نئی زندگی عطا کی ہے، راولپنڈی جلسے میں عمران خان کی سیاسی حکمت عملی فیصلہ کن راؤنڈ میں داخل ہو گئی ہے، عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر عمران خان کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے، صوبائی اسمبلیوں سے استعفے آتے ہی پی ڈی ایم کا جعلی اتحاد بھی انتشار کی شکل اختیار کرتا جائے گا، ن لیگ والے شعبدہ باز جھوٹ بولنے باز ہی نہیں آ رہے آپ کو سمجھ لگ جائے گی آپ کے ساتھ الیکشن میں وہ کچھ ہو گا کہ آپ کی پشتیں بھی یاد رکھیں گی۔

    بلاول بھٹو نے عمران خان کا اسمبلیوں سے استعفوں کا اعلان ڈرامہ قرار دے دیا

    چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ اس ملک میں دین کی حکمرانی ہو گی اور ایسے کام ہوں گے جس سے عام اور غریب آدمی اور ان کے بچوں کو فائدہ ہوا، اس کی ابتدا پنجاب سے ہو چکی ہے کینسر کا علاج بھی انشاء اللہ فری ہو گا، انشاء اللہ روز ایک نئی چیز نظر آئے گی جس کا فائدہ عام آدمی غریب آدمی کو ہو گا۔

    گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے لکھا تھا کہ 27 جولائی کو اللہ پاک نے ہمیں سرخرو کیا تھا اور چودھری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنایا تھا۔ اس دن کے بعد سے ہم بونس پر چل رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے ساتھ ہم اپنے وعدے پر قائم ہیں۔ جس دن ہمارے وزیراعظم عمران خان نے کہا اسی وقت انشاءاللہ پنجاب اسمبلی توڑ دی جائے گی۔

    خیال رہے کہ راولپنڈی میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ملک مشکل حالات میں ہے، اسلام آباد نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے، سری لنکا والے حالات نہیں چاہتا ، فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں سے نکل جائیں گے۔

  • آزاد کشمیر: تین دہائیوں بعد بلدیاتی انتخابات کےلیے پولنگ کا وقت ختم،گنتی جاری

    آزاد کشمیر: تین دہائیوں بعد بلدیاتی انتخابات کےلیے پولنگ کا وقت ختم،گنتی جاری

    مظفرآباد:اکتیس سال بعد آزاد کشمیر ( Azad Kashmir ) میں بلدیاتی انتخابات کےلیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا، پہلے مرحلے میں مظفر آباد کے تین اضلاع میں صبح 8 بجے سے پولنگ شروع ہوئی جو بلا تعطل شام پانچ بجے تک جاری رہی۔

    مظفرآباد، وادی نیلم اور جھیل ویلی میں تقریباً سات لاکھ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ چھ سو چودہ نشستوں میں سے انیس کونسلرز بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ پانچ سوپچیانوے نشستوں پر اکتیس خواتین سمیت ستائیس سو پچیس امیدوار میدان میں ہیں۔

    مظفر آباد ڈویژن میں ایک ہزار 323 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے جن میں تقریباً 4 ہزار 500 پولیس اہلکارسمیت کوئیک رسپانس فورس (کیو آر ایف) کے 500 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے، یہ اہلکار کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے تمام پولنگ اسٹیشن پر تعینات ہوں گے۔

    عمران خان نےاسمبلیاں توڑنےکا اعلان کرکےشکست کا اعلان کیا ہے:رانا ثنااللہ

    مظفرآباد ڈویژن کے تین اضلاع نیلم، مظفرآباد اور جھیل میں کل 6 لاکھ 97 ہزار 732 ووٹرز ہیں، جن میں سے خواتین ووٹرز کے تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 536 ہے۔مظفر آباد ڈویژن میں صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک شہری اور دیہی کونسل کے تقریباً 750 وارڈز میں ووٹرز اپنے بلدیاتی نمائندگان کا انتخاب کریں گے۔بلدیاتی انتخابات میں تقریباً 2 ہزار 716 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں زیادہ تر تعلق پاکستان تحریک انصاف اورپاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) سے ہے۔

    حکام کے مطابق کہ ایک ہزار 323 پولنگ اسٹیشن میں سے 418 حساس اور 257 انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جہاں بالترتیب 3 اور5 پولیس اہلکار تعینات ہوں گے تاہم دیگر پولنگ اسٹیشن پر2 پولیس اہلکار تعینات ہوتے ہیں۔

    عمران خان اسمبلیوں سے نکلنے کے فیصلے پر یوٹرن لیں گے،قمرزمان کائرہ

    غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

    آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کے وارڈنمبر 8 سے تحریک انصاف کے سعید شاہ 446ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے سیدرحمت شاہ 439 ووٹ لیکر لیکردوسرے نمبر پر رہے۔

    یونین کونسل 76 دومیل کے وارڈ نمبر ایک سے پیپلزپارٹی کے امیدواراعظم خان 259 ووٹ لیکرکامیاب رہے جبکہ یوسی کٹن جاگراں سے آزاد امیدوارعنایت اللہ نے میدان مار لیا۔

    وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینے کے حوالے سے ن لیگ کی منصوبہ بندی…

    آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوران یونین کونسل انوار شریف میں دو گروپوں میں تصادم کے بعد متعلقہ پولنگ اسٹیشن پر ووٹنگ کا عمل روک دیا گیا ہے۔ پولنگ اسٹیشن پر تصادم کے دوران دو گروپس کے کارکنوں نے مکوں اور ڈنڈوں کا آزادنہ استعمال کیا، جس سے پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے۔

    تصادم کے بعد پولنگ اسٹیشن میں ووٹنگ کا عمل روک دیا گیا ہے، تاہم اس سلسلے میں یہ نہیں بتایا گیا کہ ووٹنگ کو کب تک روکا کیا گیا ہے۔

  • ایشین یوتھ سکریبل چیمپئن شپ، بھارت کو شکست، پاکستان نے ٹائٹل جیت لیا

    ایشین یوتھ سکریبل چیمپئن شپ، بھارت کو شکست، پاکستان نے ٹائٹل جیت لیا

    لاہور:پاکستان کے حشام ہادی خان نے ایشیا کپ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ جیت لی۔،اطلاعات کے مطابق بھارت کے شہر نئی دلی میں ہونے والی یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں پاکستان کے حشام ہادی خان ایک مرتبہ پھر ایشین چیمپئن بن گئے۔

    عمران خان پر تنقید کیوجہ سے میرا میوزک کیرئیر ختم ہوگیا:گلوکار جواد احمد

    حشام ہادی خان نےٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے فائنل میں بھارت کے مادھو گوپال کماتھ کو شکست دی۔3 روزہ ایونٹ کے فائنل راؤنڈ میں پہنچنے والے حشام ہادی خان نے کھیل کے دوسرے دن سے ہی لیڈ حاصل کرلی تھی ان کا دو دن کا اسکور 1420 تھا۔

    مقابلے کی عالمی دوڑ، پی آئی اے کا نئی تکنیک آزمانے کا فیصلہ

     

    ٹیم چیمپئن شپ میں پاکستان کے مونس خان نے ملائیشیئن پلیئر کے خلاف ہائی ایسٹ انفرادی اسکور 760 بھی بنایا۔

    فیفا ورلڈ کپ؛ پولینڈ نےسعودی عرب کو2گول سےشکست دے دی

    ایشین چیمپئن شپ میں 11 ممالک کے 60 پلیئرز کے درمیان مقابلہ تھا۔ ٹاپ ٹین میں پاکستان کے 6 پلیئرز رہے۔ چیمپئن حشام ہادی خان پہلے بھارت کے مادھو گوپال کماتھ دوسرے اور عفان سلمان تیسرے نمبر پر رہے۔اس کے علاوہ پاکستان کے مونس خان نے انڈر 16 اور احمد سلمان نے انڈر 12 کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

    عمران خان نےاسمبلیاں توڑنےکا اعلان کرکےشکست کا اعلان کیا ہے:رانا ثنااللہ

  • وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینے کے حوالے سے ن لیگ  کی منصوبہ بندی سامنے آگئی

    وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینے کے حوالے سے ن لیگ کی منصوبہ بندی سامنے آگئی

    لاہور:وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینے کے حوالے سے ن لیگ کی منصوبہ بندی سامنے آگئی ،اطلاعات کے مطابق عمران خان کے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد مسلم لیگ ن نے بھی اپنی حکمت عملی بنانا شروع کر دی۔ جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہے گی۔

     

    عمران خان اسمبلیوں سے نکلنے کے فیصلے پر یوٹرن لیں گے،قمرزمان کائرہ

    مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق عمران خان کا اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کے درمیان اہم مشاورت ہوئی۔ سینئر قیادت نے قائدین کو پنجاب میں تحریک عدم اعتماد جمع نہ کروانے۔ گورنر پنجاب کی طرف سے وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے کی تجویز دی گئی ہے ۔

    مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما کا خیال ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے نمبر پورے کرنا ہوں گے۔ جو مشکل کام ہوگا۔ اگر نمبر پورے نہیں کرتے تو پھر دوبارہ الیکشن ہوگا اور اس دوران پی ڈی ایم کو پنجاب میں نمبر پورے کرنے کیلئے وقت مل جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق سینئر لیگی رہنمائوں کے مشورے کے بعد قائدین اور پی ڈی ایم سے آج شام یا کل مشاورت ہوگی۔ جس کے بعد گورنر پنجاب کی طرف سے وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا جا سکتا ہے۔

    عمران خان نےاسمبلیاں توڑنےکا اعلان کرکےشکست کا اعلان کیا ہے:رانا ثنااللہ

    دوسری طرف سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری مونس الہیٰ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے ملک بھر کی اسمبلیوں سے استعفوں کے اعلان پر اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

    ہفتے کے روز راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم ساری اسمبلیوں سے نکلنے لگے ہیں، وزیراعلیٰ سے بات کی ہے، پارلیمانی کمیٹی سے بات کر رہا ہوں، توڑ پھوڑ کرنے سے بہتر ہے کہ ہم اس نظام سے باہر نکلیں، ہم جلد فیصلہ کریں گے کس دن ہم ساری اسمبلیوں سے باہر نکلیں۔

    بلاول بھٹو نے عمران خان کا اسمبلیوں سے استعفوں کا اعلان ڈرامہ قرار دے دیا

    عمران خان کے اعلان پر پنجاب میں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے چوہدری مونس الٰہی نے کہا ہے کہ رواں برس 27 جولائی کو اللہ نے ہمیں سرخروکیا اور چوہدری پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ بنایا۔مونس الہیٰ نے کہا کہ 27 جولائی سے ہم بونس پر چل رہے ہیں، جس دن عمران خان نے کہا پنجاب اسمبلی توڑ دی جائے گی۔

  • دنیا کا سب سے بڑا جوہری طاقت والا ملک بننا چاہتے ہیں:شمالی کوریا

    دنیا کا سب سے بڑا جوہری طاقت والا ملک بننا چاہتے ہیں:شمالی کوریا

    سیئول: شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اُن نے کہا ہے کہ امریکی سامراج کی جوہری بالادستی کا مقابلہ کرنے اور اپنے ملک اور عوام کے وقار و خودمختاری کے تحفظ کے لیے دنیا کی سب سے بڑی جوہری طاقت بننا چاہتے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے ملک کے سب سے بڑے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل بنانے والے درجنوں فوجی افسران کو ترقی اور اسناد دینے کی تقریب سے خطاب کیا۔ اس بیلسٹک میزائل سے متعلق جاپان کا دعویٰ ہے کہ یہ امریکا تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    چین اور کیوبا کے درمیان تعلقات میں سرگرمی،اہم معاہدے

    تقریب سے خطاب میں کم جونگ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا ہدف دنیا کی سب سے بڑی جوہری طاقت بننا ہے جس کی اس صدی میں مثال نہیں ملتی اور یہ کہ ملک کی جوہری صلاحیتوں میں اضافہ ریاست اور عوام کے وقار اور خودمختاری کا ضامن ہوگا۔شمالی کوریا کے حکمراں نے حال ہی میں تجربہ کیے گئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’’ Hwasong-17‘‘ کو دنیا کا سب سے مضبوط اسٹریٹجک ہتھیار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ میزائل شمالی کوریا کی فوج کو دنیا کی سب سے مضبوط فوج بنا سکتا ہے۔

    سیلولر کمپنیوں کی بین الاقوامی تنظیم کا پاکستان سےٹیکسوں میں کمی کا مطالبہ

    شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ حکمراں کم جونگ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ Hwasong-17‘‘ میزائل نے دنیا پر ثابت کر دیا کہ عوامی جمہوریہ کوریا(شمالی کوریا کا خوساختہ اور متنازع نام) ایک مکمل جوہری طاقت ہے جو امریکی سامراج کی جوہری بالادستی کے خلاف کھڑا ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    حکمراں کم جونگ اُن کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے سائنسدانوں نے بیلسٹک میزائلوں پر جوہری وار ہیڈز کو نصب کرنے کی ٹیکنالوجی میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے اور توقع ہے کہ ملک کی جوہری ڈیٹرنٹ صلاحیتوں کو غیر معمولی تیز رفتاری سے بڑھایا جائے گا۔

    فیفا ورلڈ کپ؛ پولینڈ نےسعودی عرب کو2گول سےشکست دے دی

    سرکاری میڈیا کے مطابق فوجی انجینیئرز کو سراہنے کی تقریب میں حکمراں جماعت کے رہنماؤں اور کارکنوں نے کم جونگ اُن کے “مکمل اختیار” کے دفاع کا عہد کیا، اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہمارے میزائل صرف اس سمت میں بھرپور طریقے سے پرواز کریں گے جس جانب کم جونگ اُن اشارہ کریں گے۔اس تقریب میں شمالی کوریا کے حکمراں کے بیٹی بھی موجود تھیں۔ وہ پہلی مرتبہ Hwasong-17 کے ٹیسٹ کے موقع پر اپنے والد کے ہمراہ منظر عام پر آئی تھیں اور اب یہ دوسرا اہم موقع ہے جس سے لگتا ہے کہ شمالی کوریا کی حکمرانی اب چوتھی نسل میں منتقل ہونے والی ہے۔

    امن کے لیےشمالی کوریا کےساتھ مل کرکام کرنا چاہتےہیں:چینی صدر

    واضح رہے کہ شمالی کوریا نے امریکا تک مار کرنے والے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ 18 نومبر کو کیا تھا جس پر امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر شمالی کوریا کو اس جارحیت پر جواب دینے اور مزید پابندیوں پر زور دیا تھا۔

  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے جی ایچ کیو میں پروقار تقریب میں ذمہ داریاں سنبھالیں، تقریب میں تینوں افواج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران نے شرکت کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو جوائنٹ سروسز گارڈ نے سلامی پیش کی تقریب میں اسٹاف کمیٹی کے سابق چیئرمین بھی شریک ہوئے،

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا بہترین پیشہ وارانہ کیریئر کے حامل ہیں، جنرل ساحر شمشاد مرز انے پی ایم اے سے تربیت مکمل کرکے پاک فوج میں شمولیت اختیار کی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے فوجی کیرئیر کا آغاز 8سندھ رجمنٹ سے کیا جنرل ساحرشمشاد مرزا ستمبر 2012سے کور کمانڈر راولپنڈی فرائض سرانجام دے رہے ہیں جنرل ساحر شمشاد مرزا جون 2019 میں چیف آف جنرل ا سٹاف کے عہدے پر فائز ہوئے جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مختصر مدت کیلئے ایڈجوٹنٹ جنرل جی ایچ کیو بھی خدمات انجام دیں جنرل ساحر شمشاد مرزا اکتوبر 2018میں وائس چیف آف جنرل اسٹاف تعینات ہوئے ، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے 2015سے 2018 تک ڈی جی ملٹری آپریشنز خدمات انجام دیں ، جنرل ساحر شمشاد مرزا گلگت بلتستان اصلاحات کمیٹی کابھی حصہ رہے،جنرل ساحر شمشاد مرزا نے جی او سی 40 انفینٹری ڈویژن اوکاڑہ کی خدمات بھی انجام دیں

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی چیف کی تعیناتی پر دستخط کر دئیے

    بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،آرمی چیف

    سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں

  • سمندری:ایک ننھی کلی کا زیادتی کےبعد قتل

    سمندری:ایک ننھی کلی کا زیادتی کےبعد قتل

    فیصل آباد:سمندری میں 467 گ ب باویاں والا گاؤں میں ایک ننھی کلی کا زیادتی کے بعد قتل کردی گئی ہے ، مقامی ذرائع کےمطابق سمندری کے تھانہ سٹی کے علاقے میں دس سالہ بچی کل شام سودا سلف لینے قریبی دکان پر گئی تھی۔

    سمندری میں 467 گ ب باویاں والا گاؤں میں ایک ننھی کلی کی لاش ہمسایوں کی چھت سے ملی۔

     

    سمندری سے ذرائع کے مطابق بچی کے لواحیقن کا کہنا تھا کہ بچی کو پہلے قریبی دوکان سے پمپرلینے کے لیے بھیجا، بعد میں ہمسائی نے بچی کودوکان سے چاول لینے کےلیے چکی والوں کے پاس بھیجا توبچی واپس نہیں آئی، چکی والوں سے بھی پوچھا کسی نے کچھ نہیں بتایا، جس پر بچی کی تلاش شروع کری اور رات بارہ بجے تک بچی کے والدین اور دیگرعزیزواقارب اپنی بچی کی تلاش میں تڑپتے رہے اور مارے مارے پھرتے رہے ، حتی کہ پولیس کو بھی اطلاع دی گئی اور پولیس بھی بچی کو تلاش کرتی رہی

     

    بچی کے لواحقین کا کہنا تھا کہ ساری رات اسی کرب میں گزری اور بچی کوتلاش کرتے رہے ، کوئی گھرنہیں چھوڑا جہاں بچی کو نہیں دیکھا گیا ،کوئی گلی محلہ نہیں چھوڑا جہاں بچی کی تلاش نہ کی گئی ہو، حتی کہ قریبی فصلوں میں بھی جاکر بچی کو تلاش کرتے رہےلیکن صبح صبح لوگوں نے اطلاع دی کہ بچی کی لاش چکی والوں کے گھر پڑی ہے ،

     

    پولیس کے مطابق بچی کا نام ایمان فاطمہ دختر محمد رمضان تھا جسکا تعلق نواحی گاؤں چکنمبر 467 گ ب سے تھا متاثرہ والد رمضان کے مطابق گزشتہ روز ایمان فاطمہ چار بجے کے قریب ہمارے ہمسائے کا دوکان سے سودا سلف لینے گئی جو گھر واپس نا آئی جس کو کافی تلاش گیا لیکن وہ نا ملی آج جس گھر کی چھت سے بچی کی لاش ملی ہے ہمیں ہمسائے کے بچوں نے بتایا کہ اس گھر کی چھت پر لاش ہے

     

    دھند کے باعث حادثہ، ایک ہی خاندان کے پانچ افراد چل بسے

    جس پر پولیس نے اس جگہ سے پانچ سے چھ مشتبہ لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے اوربچی کی لاش بھی اپنی تحویل میں لے کر اس کے حوالے سے مزید میڈیکل رپورٹ بھی وضع کی جارہی ہے تاکہ اصل حقائق تک پہنچا جاسکے

     

    پولیس اور کرائم سین کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکھٹے کئیے جا رہے ہیں،پولیس ذرائع کے مطابق بچی کی لاش کریانہ کی دوکان کے ہمسائے کی چھت سے برآمد ہوئی ہے گزشتہ روز نامعلوم ملزمان کے خلاف 363 ت پ کے تحت مقدمہ بھی تھانہ سٹی میں درج کر رکھا تھا

    ووٹرز کو لے جانے والی جیپ کھائی میں گرنے سے ہوئی چھ خواتین کی موت

    کرائم سین کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر رہی ہے آر پی او فیصل آباد سرفراز احمد فلکی نے تھانہ سٹی سمندری میں دس سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا سی پی او فیصل آباد سید خالد محمود ہمدانی سے اس افسوسناک واقع کی فوری رپورٹ طلب کرلی واقع میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کرنے کے احکامات جاری کر دئیے

    گھریلو حراسگی سے کیسے بچا جائے؟ جس دن لڑکی خود مختار ہو گئی تو کیا ہو گا؟

  • ہمارے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں،مفتاح اسماعیل

    ہمارے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں،مفتاح اسماعیل

    سابق وزیرخزانہ نے ٹویٹ میں اپنا آرٹیکل شیئر کردیا، مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ دسمبر کے بانڈز کی ادائیگی کے بعد بھی ڈیفالٹ کا خطرہ ختم نہیں ہوگا، پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف معاہدے پر عمل نہ کرنے سے ڈیفالٹ کا رسک بڑھا، ہمارے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں،مارکیٹوں اور قرض دہندگان کو یقین دلانے کیلیے ٹھوس اقدامات کی فوری ضرورت ہے،

    خان صاحب کی نظریں کہہ رہی ہیں کہ محمود خان آ سکتا ہے تو وہ کیوں نہیں آیا؟

    پرویز الہیٰ وزارت اعلیٰ کی کرسی چھوڑ دیں گے؟ عمران خان کا کہنا مان لیں گے؟

    نازیبا ویڈیو کی تحقیقات،اعظم سواتی کمیٹی میں پیش نہ ہوئے،ایف آئی اے نے بتائی حقیقت

    اسلام آباد:اعظم خان سواتی نے سپاہی سےسینیٹرتک کا سفرکس طرح‌ طے کیا؟

     تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کر لیا گیا

    چیئرمین نیب کی آڈیوز اور ویڈیوز لیک کی گئیں،

    مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ حکومت نے درست قدم نہ اٹھائے تو انہیں پی ٹی آئی پر تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں،2013سے2018 کے دوران برآمدات میں 38 فیصد کمی ہوئی،38فیصد برآمدات میں کمی سے دوسرابڑا کرنٹ اکاونٹ خسارہ ہوا،پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف معاہدے پر عمل نہ کرنے سے معیشت کو مشکلات پیش آئیں،ہم نے آئی ایم ایف سے دوبارہ معاہدہ کیا جس کے باعث مشکل فیصلے کرنا پڑے آج اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں ڈالر کے ریٹ میں بڑا فرق ہے،اسٹیٹ بینک غیر رسمی طور پر ایکسچینج ریٹ پربینکوں کی رہنمائی کر رہا ہے

  • شہر قائد، ایک ہفتے میں 13 پولیس مقابلے،20 ڈاکو گرفتار

    شہر قائد، ایک ہفتے میں 13 پولیس مقابلے،20 ڈاکو گرفتار

    کراچی شہر میں انسداد جرائم کے دوران ڈاکوؤں سے ضلعی پولیس کے13 مقابلے ہوئے ، فائرنگ کے تبادلے میں 1 ڈاکو ہلاک جبکہ 13 زخمی ڈاکوؤں سمیت 20 ڈاکوؤں کو گرفتارکیا گیا، گرفتار ملزمان سے 18 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور10 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں جبکہ برآمدہ اسلحہ کو فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔

    پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ ذونز میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 977 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔پولیس کیجانب سے منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی86 کلو441گرام چرس،07کلو720 گرام ہیروئین اور02 کلو554 گرام آئس برآمد کی گئی ۔گرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 146 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن تحویل میں لے لیا گیا۔اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کراچی نے مختلف کاروائیوں کے دوران 17 ملزمان کو گرفتار کر کے 03پستول بمعہ لوڈ میگزین، 14 کلو250 گرام چرس اور چوری و چھینی گئی04 موٹر سائیکلیں برآمد کیں۔کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر چھینی و چوری شدہ 95 موٹرسائیکلیں اور1گاڑی تحویل میں لی ۔کراچی پولیس کیجانب سے جرائم کے خاتمے، امن وامان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات جاری رہینگے

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

    گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے ملزم نے کیا عدالت میں جرم کا اعتراف

  • سیلولر کمپنیوں کی بین الاقوامی تنظیم کا پاکستان سےٹیکسوں میں کمی کا مطالبہ

    سیلولر کمپنیوں کی بین الاقوامی تنظیم کا پاکستان سےٹیکسوں میں کمی کا مطالبہ

    اسلام آباد:دنیا بھر کے گیارہ سو سے زائد موبائل فون آپریٹرز اور کمپنیوں کی بین الاقوامی نمائندہ تنظیم گروپ اسپیشل موبائل ایسوسی ایشن (GSMA) نے ٹیلی کام سیکٹر کے لیے ٹیکسز میں کمی کا مطالبہ کر دیا۔

     

     

    گروپ اسپیشل موبائل ایسوسی ایشن (GSMA) کی جانب سے وزارت آئی ٹی کو خصوصی طور پر خط لکھا گیا ہےجس میں کہا گیا ہےکہ بھاری ٹیکسز پاکستان میں معیاری ٹیلی کام سروسزکی فراہمی میں بڑی رکاوٹ ہیں۔اپنےخط میں گروپ اسپیشل موبائل ایسوسی ایشن نےمطالبہ کیا ہےکہ پاکستان میں ٹیلی کام سیکٹر میں ٹیکسز سب سے زیادہ ہیں،ٹیلی کام سیکٹر میں 15 فیصد ایڈوانس ٹیکس ختم کیا جائے۔

     

    جی ایس ایم اے نےکہاسروسز اورموبائل کارڈ پرعائد ساڑھے19فیصدسلیز ٹیکس صارفین اور ٹیلی کام انڈسٹری پربوجھ اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی راہ میں رکاوٹ ہے،ٹیلی کام لائسنسزکےحوالےسےغیر ملکی کرنسی ریٹ کیحد مقرر کی جائے،اسپیکٹرم یا لائسنس فیس کی ادائیگیوں کی اقساط کے لئےمدت 10 سال کی جائے۔

     

     

    فون آپریٹرز اور کمپنیوں کی بین الاقوامی نمائندہ تنظیم نے کہا کہ فیصد ایڈاوانس ٹیکس میں 25 فیصد کمیم کی جائے، 15 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کم کرکے 10 فیصد کی جائے، فائبر آپٹک کیبلز پر عائد درآمدی ڈیوٹی میں 50 فیصد چھوٹ دی جائے۔بین الاقوامی نمائندہ تنظیم نے مطالبہ کیا کہ درآمدی بیٹریوں پر کسٹم ڈیوٹی میں کمی کی جائے۔

    جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

    اعظم سواتی مشکل میں پھنس گئے، حکومت کا ایک اور ایکشن

    پورے راستے مجھ پر تشدد کیا گیا، میری ویڈیوز بنائی گئیں،اعظم سواتی