Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں، صدر عارف علوی سے استعفی ٰلے کر دکھائیں،شرجیل میمن

    عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں، صدر عارف علوی سے استعفی ٰلے کر دکھائیں،شرجیل میمن

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کے معاملات ہماری ترجیحات میں ہیں

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے سندھ کے وزیر، شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ پیپلز بس سروس آچکی ہے،کے سی آر کا منصوبہ بھی وزیر اعلی ٰسندھ نے سی پیک میں شامل کروا لیا ہے،اچھی ٹرانسپورٹ عوام کا حق ہے، ہمیں کافی مقامات پر تجاوزات کا سامنا ہے،جلد ان تجاوزات کو بھی ہٹایا جائے گا عوام کا حق ہے کہ انہیں بہترین ٹرانسپورٹ ملے،ہماری پوری کوشش ہے کہ عوام کو جلد از جلد یہ سہولیات دیں ،ہم الیکٹریکل ویکلز کی ٹیکسی سروس بھی شروع کرنے والے ہیں ہم الیکٹریکل ویکلز کے پروپوزل پر کام کررہے ہیں ،جدید ٹیکسی سروس بھی کراچی کے شہریوں کیلئے شروع کررہے ہیں تمام پراجیکٹس میں نیک نیتی کے ساتھ دن رات کام کر رہے ہیں، ان تمام منصوبوں پر سنجیدگی اور نیک نیتی سے کام کررہے ہیں ،

    عمران خان نے اپنے دور میں عوام کے فائدہ کا کوئی پراجیکٹ شروع نہیں کیا،یہ استعفوں کی بات صرف عوام کو بیوقوف بنانے کی ایک سازش ہے،اگر استعفے دینے ہیں تو پہلے صدر مملکت سے استعفیٰ لیں، عمران خان کے اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز اس کے ساتھ نہیں ہیں، اس کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ پاکستان کو کیسے نقصان پہنچایا جائے،یہ طرز سیاست ناکامی ہے، کل جلسہ بھی نہیں تھا، چھوٹی سی سڑک پر انہوں نے پورے پاکستان سے لوگ بلائے ہوئے تھے، پنجاب حکومت کے وسائل کیسے استعمال ہورہے ہیں آپ نے کرسیوں پر مونو گرام بھی دیکھے،شاید انہیں پنجاب حکومت ہاتھ سے جانے کا خوف بھی ہے ،پرویز الہٰی عمران خان کے کہنے پر حکومت نہیں چھوڑیں گے، ہم نہیں چاہتے کہ یہ میدان چھوڑ کر بھاگیں ،جسطرح عمران خان نے میدان چھوڑ کر بھاگنے کی بات کی وہ عزت دار والا کام نہیں،ہمت والا آخر دم تک لڑتا ہے، کے الیکٹرک، پی ٹی سی ایل، گیس کے ایشوز ہیں، ہم سب پر کام کر رہے ہیں،آپ کو نظر آرہا ہے جہاں بھی کام ہورہا دیانتداری اور ایمانداری سے ہورہا ہے، عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں، صدر عارف علوی سے استعفی ٰلے کر دکھائیں،چیئرمین نیب کی آڈیوز اور ویڈیوز لیک کی گئیں،

    الیکشن کی تاریخ چاہئے تو عمران خان پی ڈی ایم قیادت سے ملیں، وزیر داخلہ

     چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    خان صاحب کی نظریں کہہ رہی ہیں کہ محمود خان آ سکتا ہے تو وہ کیوں نہیں آیا؟

    پرویز الہیٰ وزارت اعلیٰ کی کرسی چھوڑ دیں گے؟ عمران خان کا کہنا مان لیں گے؟

    نازیبا ویڈیو کی تحقیقات،اعظم سواتی کمیٹی میں پیش نہ ہوئے،ایف آئی اے نے بتائی حقیقت

    اسلام آباد:اعظم خان سواتی نے سپاہی سےسینیٹرتک کا سفرکس طرح‌ طے کیا؟

     تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کر لیا گیا

  • اداروں پر تنقید، اعظم سواتی کیخلاف کوئٹہ میں بھی مقدمہ درج

    اداروں پر تنقید، اعظم سواتی کیخلاف کوئٹہ میں بھی مقدمہ درج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کے خلاف بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

    اعظم سواتی کے خلاف مقدمہ تھانہ کچلاک میں درج کیا گیا ہے،مدعی مقدمہ عزیز الرحمان نے درج ایف آئی آر میں کہا کہ میں اہل و عیال کے ہمراہ چمن ہاؤسنگ میں رہائش پذیر ہوں ،میں‌ نے رات سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک اور ٹویٹر چیک کیں تو راولپنڈی کے جلسہ میں اعظم سواتی تقریر کر رہے تھے جسمیں انہوں نے آرمی اور آرمی کی قیادت کے خلاف بات کی، گالم گلوچ کی،نازیبا الفاظ کا استعمال کیا اور عام پبلک کو اکسایا،ٹویٹر پر بھی آرمی کی اعلیٰ قیادت کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے،محب وطن شہری ہونے کے ناطے پاکستان کے دفاعی اداروں کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے، اعظم سواتی کے خلاف دفعہ 131-153-500-501-504 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

    واضح رہے کہ اعظم سواتی کو اداروں کے خلاف متنازع ٹویٹس پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے گرفتارکر لیا ہے، ۔پی ٹی آئی سینیٹر نے پاک فوج کے اعلیٰ افسران کو سوشل میڈیا پر گالیاں دی تھیں،اعظم سواتی کو ایک بار پہلے بھی گرفتار کیا گیا تھا وہ ضمانت پر رہا تھا گذشتہ روز انہوں نے ایک ٹویٹ کی تھی جس کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ،ایف آئی اے نے اعظم سواتی کوان کے گھر سے گرفتار کیا،اعظم سواتی کیخلاف ایف آئی اے میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی،ایف آئی اے کے ٹیکنیکل اسسٹنٹ انیس الرحمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے.مقدمہ تضحیک اور پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے

    مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

    ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

    سینیٹر اعظم سواتی نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائرکر دی

    جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

    اعظم سواتی مشکل میں پھنس گئے، حکومت کا ایک اور ایکشن

    پورے راستے مجھ پر تشدد کیا گیا، میری ویڈیوز بنائی گئیں،اعظم سواتی

    نازیبا ویڈیو کی تحقیقات،اعظم سواتی کمیٹی میں پیش نہ ہوئے،ایف آئی اے نے بتائی حقیقت

    اسلام آباد:اعظم خان سواتی نے سپاہی سےسینیٹرتک کا سفرکس طرح‌ طے کیا؟

     تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کر لیا گیا

  • قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ میرا تھن ریس،واپڈا کے شیر خان فاتح

    قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ میرا تھن ریس،واپڈا کے شیر خان فاتح

    قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ میرا تھن ریس ،اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان اور ڈی ایچ اے کے اشتراک سے میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا،

    میراتھن ریس واپڈا کے شیر کے خان نے جیت لی ،شیر خان نے 42 اعشاریہ ایک کلو میٹر کا فاصلہ دو گھنٹے 30 منٹ اور52 سیکنڈ میں طے کیا ،پاکستان ائیر فورس کے عبدالرشید نے دوسری پوزیشن حاصل کی ،آرمی کے خوش احمد دین تیسرے نمبر پر رہے ،ڈی ایچ اے میں ہونے والی میراتھن ریس میں 14 اتھلیٹس نے حصہ لیا

    میرا تھن ریس کے فاتح شیر خان نے ریس کے انتظامات کو بہترین قرار دیا،کامیابی کے بعد شیر خان اپنی والدہ کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئے شیر خان کا کہنا تھا کہ مجھے پتا ہی نہیں چلا کہ ریس مکمل ہوگئی ۔ سیکرٹری اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان محمد ظفر کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ اے نے میراتھن ریس کے بہترین انتظامات کئے ۔ میرا تھن ریس کے انتظامات پر ڈی ایچ اے کے شکر گذار ہیں ۔

  • گرل فرینڈ کے 35 ٹکڑے،لاش فریج میں، ملزم اسی جگہ پر بناتا رہا دیگر لڑکیوں سے جنسی تعلقات

    گرل فرینڈ کے 35 ٹکڑے،لاش فریج میں، ملزم اسی جگہ پر بناتا رہا دیگر لڑکیوں سے جنسی تعلقات

    گرل فرینڈ کے 35 ٹکڑے،لاش فریج میں، ملزم اسی جگہ پر بناتا رہا دیگر لڑکیوں سے جنسی تعلقات

    باغی ٹی وی ی رپورٹ کے مطابق بھارت میں گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنے کے کیس میں تحقیقات کے دوران نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں

    پولیس نے ملزم کو واقعہ کے بعد گرفتار کر لیا تھا، ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے پاس ہے، ملزم نے دوران تحقیقات انکشاف کیا ہے کہ اس نے جب اپنی گرل فرینڈ شردھا کی لاش کے ٹکڑے فریج میں رکھ دیئے تھے اسکے بعد بھی وہ ڈیٹنگ ایپ کے ذریعے لڑکیوں کے ساتھ رابطے میں تھا اور اسی مقام پر جہاں شردھا کی لاش پڑی تھی لڑکیوں کو بلا کر ان سے جنسی تعلق قائم کرتا رہا،ملزم آفتاب نے انکشاف کیا کہ شردھا کے ساتھ رابطہ بھی اسی ڈیٹنگ ایپ کے ذریعے ہوا تھا، باقی لڑکیوں سے بھی اسی ایپ کے ذریعے ہی دوستی کرتا رہا،ملزم کے مطابق اس نے ایک خاتون ڈاکٹر سے بھی دوستی کی، اس کو اسی فلیٹ میں بلایا جہاں فریج میں شردھا کی لاش فریج میں رکھی ہوئی تھی،

    دوسری جانب پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ایک اور شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے اپنی شناخت ہندو چھپائی اور خود کو مسلمان ظاہر کرتے ہوئے یہ بیان دیا تھا کہ لاش کے35 تو کیا 36 ٹکڑے بھی غصے میں کیے جا سکتے ہیں، ملزم نے یہ بیان سوشل میڈیا پر دیا اور اپنا نام راشد خان بتایا ، لیکن جب پولیس نے اسے گرفتار کیا تو انکشاف ہوا کہ وہ مسلمان نہیں بلکہ ہندو ہے اور اسکا اصل نام وکاس کمار ہے، وہ اس قتل کی حمایت کر کے اور خؤد کو مسلمان ظاہر کر کے مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانا چاہتا تھا

    لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

    شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

    لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

    لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

    نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

    خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

    خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

    یہ ہے پنجاب،ایک روز میں ایک شہر میں جنسی زیادتی کے چھ کیسزسامنے آ گئے

    واضح رہے کہ ملزم نے شردھا واکر کو مئی میں قتل کر کے لاش کے 35 ٹکڑے کر کے فریج میں رکھ دیےتھے، ملزم نے شردھا کی لاش کے ٹکڑے 18 دن میں مختلف مقامات پر پھینکے ,میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کے علاقے مہرولی میں ملزم نے جس فلیٹ میں اپنی گرل فرینڈ کو قتل کیا تھا ، قتل کے وقت اس نے موٹر چلا دی تھی تا کہ اسکی چیخیں کسی کو سنائی نہی دیں، ملزم نے ممبئی کی شردھا کو قتل کر کے اسکی لاش فریج میں رکھی اور اٹھارہ دن تک لاش کے ٹکڑے شہر کے مختلف علاقوں میں پھینکتا رہا، بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم کو پولیس نے گرفتار کر رکھا ہے، ملزم کو دہلی پولیس چھترپور کے جنگلاتی علاقہ میں لے گئی اور تقریبا تین گھنٹے گزارے ،ملزم سے تحقیقات کی گئیں اور اس نے لاش کے ٹکڑے کہاں کہاں پھینکے ان مقامات کے بارے میں ملزم سے پوچھا گیا، پولیس حکام کے مطابق ملزم تیز دماغ والا ہے، ملزم کو ہندی آتی ہے لیکن وہ سوالوں کے جواب انگریزی میں دیتا ہے، ملزم نے تسلیم کیا کہ جب وہ لاش کے ٹکڑے کرتا تھا تو اسوقت قتل کرنے کی طرح موٹر چلا دیتا تھا تا کہ ٹکڑے کرنے کی بھی آوازیں دور تک نہ جائیں،

    ملزم کے پڑوسیوں نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ملزم کسی سے زیادہ بات چیت نہیں کرتا تھا،شام کو ملزم روز گھر آتا تھا، کسی کے ساتھ اسکی دوستی وغیرہ علاقے میں نہیں تھی، ملزم اپنا کھانا بھی آن لائن ڈلیوری سے منگواتا تھا،اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرنے کے بعد ملزم اگلے روز مارکیٹ گیا وہاں سے 23 ہزار کی فریج خریدی، اسے گھر لایا اور لاش فریج میں رکھ دی، جس چاقو سے ملزم لاش کے ٹکڑے کرتا تھا اسے کچرے کے ڈھیر پر پھینک دیا گیا،

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

    گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے ملزم نے کیا عدالت میں جرم کا اعتراف

  • محسن داوڑکو اسلام آباد ایئر پورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک لیا گیا

    محسن داوڑکو اسلام آباد ایئر پورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک لیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
    محسن داوڑ تاجکستان جا رہے تھے کہ انہیں اسلام آباد ایئر پورٹ سے سفر کی اجازت نہیں دی گئی، محسن داوڑ کو ایف آئی اے حکام کی جانب سے اسلام آباد ایئر پورٹ پر روکا گیا ہے، وہ تاجکستان میں بیرات سیکورٹی ڈائیلاگ میں شرکت کے لئے جا رہے تھے،

    اسلام آباد ایئر پورٹ پر روکے جانے پر محسن داوڑ کا کہنا تھا کہ میرا نام ای سی ایل میں نہیں، وفاقی کابینہ نے دو ماہ کے لئے میرا نام ای سی ایل سے نکالا ہے، اسکے باوجود مجھے روکا گیا ہے، محسوس ہوا انہیں پہلے سے اطلاع دی گئی تھی، محسن داوڑ کا مزید کہنا تھا کہ میں جب کاؤنٹر پر پہنچا تو بتایا گیا کہ نام ای سی ایل میں ہے میں نے بتایا کہ کابینہ نے میرا نام ای سی ایل سے نکال دیا ہے مجھے بتایا گیا کہ فون آیا ہے کہ مجھے نہیں جانے دینا

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت میں محسن داوڑ کو گرفتار کیا گیا تھا، قومی اسمبلی اجلاس کے لئے پروڈکشن آرڈر جاری ہوتے ہیں، آصف زرداری، شہباز شریف بھی گرفتارتھے، انکے آرڈر جاری ہو جاتے تھے لیکن محسن داوڑ کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہوتے تھے، جس پر بلاول زرداری سمیت دیگر نے انکے پروڈکشن آرڈر کا بھی مطالبہ کیا تھا،

    الیکشن کی تاریخ چاہئے تو عمران خان پی ڈی ایم قیادت سے ملیں، وزیر داخلہ

     چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    خان صاحب کی نظریں کہہ رہی ہیں کہ محمود خان آ سکتا ہے تو وہ کیوں نہیں آیا؟

  • آزاد کشمیر ، 31 سال بعد آج بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

    آزاد کشمیر ، 31 سال بعد آج بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

    آزاد کشمیر میں 31 سال بعد آج بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے، آزاد کشمیر کے تین اضلاع میں پہلے مرحلے میں الیکشن ہو رہے ہیں

    آزاد کشمیر میں بلدیاتی الیکشن کے لئے پولنگ کا عمل شروع ہوچکا جو بغیر کسی وقفے کے صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی بلدیاتی انتخابات کو ریاست بھر میں تین مراحل میں کروایا جائے گا پہلے مرحلے میں آج مظفرآباد ڈویژن کے تین اضلاع میں انتخابات کروائے جا رہے ہیں

    چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ پولنگ پرامن طریقے سے جاری ،ووٹرز کا جوش و خروش عام انتخابات سے زیادہ ہے پولنگ اسٹیشن پر خواتین کی بڑی تعداد دیکھ کر خوشی ہوئی

    پولنگ کے دوران آزاد کشمیر کے صوبائی دارالحکومت مظفر آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے،حلقہ دو لچھراٹ کھتیلی پولنگ اسٹیشن پر لڑائی ہوئی اس دوران کلہاڑی کا استعمال کیا گیا،5افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا لڑائی تحریک انصاف اور آزاد امیدوار کے حامیوں کے درمیان ہوئی لڑائی کے بعد کھتیلی پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کا عمل روک دیا گیا,پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی،

    قبل ازیں مظفرآباد، نیلم اور ضلع جہلم ویلی میں انتخابات کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں تھیں ، سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ مظفرآباد ڈویژن میں کل 2716 امیدوار مدمقابل ہونگے جن میں براہ راست الیکشن لڑنے والی 31 خواتین بھی شامل ہیں ، مظفرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کے لئے 1314 پولنگ سٹیشن اور 1884 پولنگ بوتھ قائم کر دیئے گئے ہیں، پریزائیڈنگ آفیسر،پولنگ آفیسرز سمیت 6966 اہلکار انتخابی فرائض کی انجام دہی کے لئے تعینات کئے گئے ہیں تاہم شدید سرد موسم کے باوجود ٹرن آؤٹ جنرل الیکشن سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

    سیاسی جماعتوں میں سے تحریک انصاف نے سب سے زیادہ 575 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے، پیپلزپارٹی 545 کے ساتھ دوسرے مسلم لیگ ن 465 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، الیکشن کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، فوج بھی نگرانی کیلئے موجود ہے، 418 پولنگ سٹیشن حساس جبکہ 257 پولنگ سٹیشن کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے

  • مولانا ظفر علی خان ، بابائے اردو صحافت

    مولانا ظفر علی خان ، بابائے اردو صحافت

    خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
    نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت بدلنے کا

    مولانا ظفر علی خان ، بابائے اردو صحافت

    یوم پیدائش 19 جنوری 1873
    یوم وفات 27؍نومبر 1956

    اردو کے ممتاز صحافی، ادیب، شاعر اور مصنف مولانا ظفر علی خان 19؍جنوری 1873ء میں کوٹ میرٹھ شہر وزیر آباد میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم مشن ہائی اسکول وزیر آباد سے مکمل کی اور گریجویشن علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے کی۔ کچھ عرصہ وہ نواب محسن الملک کے معتمد (Secretary) کے طور پر بمبئی میں کام کرتے رہے۔ اس کے بعد کچھ عرصہ مترجم کی حیثیت سے حیدرآباد دکن میں کام کیا اور محکمہ داخلہ (Home Departmentt) کے معتمد کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ اخبار "دکن ریویو” جاري كيا اور بہت سی کتابیں تصنیف کرکے اپنی حیثیت بطور ادیب و صحافی خاصی مستحکم کی۔
    1908ء میں لاہور گئے، روزنامہ زمیندار کی ادارت سنبھالی جسے ان کے والد مولوی سراج الدین احمد نے 1903ء میں شروع کیا تھا۔ مولانا کو "اردو صحافت کا امام” کہا جاتا ہے اور زمیندار ایک موقع پر پنجاب کا سب سے اہم اخبار بن گیا تھا۔ زمیندار ایک اردو اخبار تھا جو بطور خاص مسلمانوں کے لیے نکالا گیا تھا۔ اس اخبار نے مسلمانوں کی بیداری اور ان کے سیاسی شعور کی تربیت کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا باوجود اس حقیقت کے کہ اس کی اشاعت محدود تھی اور مسلمانوں کے پاس نہ صنعت تھی نہ تجارت جس کی وجہ سے اشتہارات کی تعداد اتنی کم تھی کہ اخبار کو چلانا جان جوکھوں کا کام تھا۔ بعض اوقات ایسی صورت بھی پیدا ہو جاتی تھی کہ عملے کو تنخواہ دینے کے لیے پیسے بھی نہیں ہوتے تھے۔
    ظفر علی خان نے 08؍جولائی 1935ء کو شہید گنج مسجد لاہور کو گردوارہ بنانے کے خلاف نیلی پوش تحریک چلائی۔ اس تحریک میں ان کی جماعت نے نیلا لباس پہن رکھا تھا اس لیے اسے نیلی پوش کا نام ملا تھا۔
    مولانا ظفر علی خان غیر معمولی قابلیت کے حامل خطیب اور استثنائی معیار کے انشا پرداز تھے۔ صحافت کی شاندار قابلیت کے ساتھ ساتھ مولانا ظفر علی خان شاعری کے بے مثال تحفہ سے بھی مالا مال تھے۔ ان کی نظمیں مذہبی اور سیاسی نکتہ نظر سے بہترین کاوشیں کہلاتی ہیں۔ وہ اسلام کے سچے شیدائی، محب رسولﷺ اور اپنی نعت گوئی کے لیے مشہور و معروف ہیں۔ ان کی شاعرانہ کاوشیں بہارستان، نگارستان اور چمنستان کی شکل میں چھپ چکی ہیں۔ ان کی مشہور کتابیں درج ذیل ہیں:
    معرکہ مذہب و سائنس، غلبہ روم، سیر ظلمت، جنگ روس و جاپان۔
    مولانا ظفر علی خان نے 27؍نومبر 1956ء کو وزیرآباد کے قریب اپنے آبائی شہر کرم آباد میں وفات پائی۔ ان کی نمازِ جنازہ محمد عبد الغفور ہزاروی نے ادا کی۔

    مولانا ظفر علی خان کی شاعری سے انتخاب

    خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
    نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت بدلنے کا

    نور خدا ہے کفر کی حرکت پہ خندہ زن
    پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا

    سلیقہ مے کشی کا ہو تو کر لیتی ہے محفل میں
    نگاہِ مستِ ساقی مفلسی کا اعتبار اب بھی

    قلم سے کام تیغ کا اگر کبھی لیا نہ ہو
    تو مجھ سے سیکھ لے فن اور اس میں بے مثال بن

    کرانا ہے قلم ہاتھوں کو، رودادِ جنوں لکھ کر
    تو اس دور ستم پرور میں میرا ہم قلم ہو جا

    نکل جاتی ہو سچی بات جس کے منہ سے مستی میں
    فقیہہِ مصلحت بیں سے وہ رندِ بادہ خوار اچھا

    آپ کہتے ہیں پرایوں نے کیا ہم کو تباہ
    بندہ پرور کہیں اپنوں ہی کا یہ کام نہ ہو

    نہ یزید کا وہ ستم رہا نہ زیاد کی وہ جفا رہی
    جو رہا تو نام حسین کا جسے زندہ رکھتی ہے کربلا

    پہنچتا ہے ہر اک مے کش کے آگے دورِ جام اس کا
    کسی کو تشنہ لب رکھتا نہیں ہے لطفِ عام اس کا

    سراپا معصیت میں ہوں، سراپا مغفرت وہ ہے
    خطا کوشی روش میری، خطا پوشی ہے کام اس کا

    دل جس سے زندہ ہے وہ تمنا تمہی تو ہو
    ہم جس میں بس رہے ہیں وہ دنیا تمہی تو ہو

    اے خاور حجاز کے رخشندہ آفتاب
    صبحِ ازل ہے تیری تجلی سے فیض یاب

    وہ شمع اجالا جس نے کیا چالیس برس تک غاروں میں
    اک روز جھلکنے والی تھی سب دنیا کے درباروں میں

    جو فلسفیوں سے کھل نہ سکا اور نکتہ وروں سے حل نہ ہوا
    وہ راز اک کملی والے نے بتلا دیا چند اشاروں میں

    ہوتا ہے جن میں نامِ رسولِ خدا بلند
    ان محفلوں کا مجھ کو نمائندہ کر دیا

    سردار دوجہاں کا بنا کر مجھے غلام
    میرا بھی نام تابہ ابد زندہ کر دیا

    زکوٰة اچھی، حج اچھا، روزہ اچھا اور نماز اچھی
    مگر میں باوجود اس کے مسلماں ہو نہیں سکتا

    نہ جب تک کٹ مروں میں خواجہ یثرب کی عزت پر
    خدا شاہد ہے کامل میرا ایماں ہو نہیں ہو سکتا

  • اعظم سواتی گرفتار

    اعظم سواتی گرفتار

    پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کر لیا گیا

    اعظم سواتی کو اداروں کے خلاف متنازع ٹوئٹس پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے گرفتار کیا۔پی ٹی آئی سینیٹر نے پاک فوج کے اعلیٰ افسران کو سوشل میڈیا پر گالیاں دی تھیں،اعظم سواتی کو ایک بار پہلے بھی گرفتار کیا گیا تھا وہ ضمانت پر رہا تھا گذشتہ روز انہوں نے ایک ٹویٹ کی تھی جس کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ،ایف آئی اے نے اعظم سواتی کوان کے گھر سے گرفتار کیا،اعظم سواتی کیخلاف ایف آئی اے میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی،ایف آئی اے کے ٹیکنیکل اسسٹنٹ انیس الرحمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے.مقدمہ تضحیک اور پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے

    اعظم سواتی کی گرفتاری سے قبل قانون کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو لیٹر لکھ کر باضابطہ اطلاع دی گئی تھی، اور بتایا گیا تھا کہ اعظم سواتی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،

    علاوہ ازیں پیمرا نے اعظم سواتی کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کردی پیمرا کے سیکشن 27 کے تحت اعظم سواتی کی کوریج پر پابندی عائد کی گئی .پیمرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اعظم سواتی نے گزشتہ روز راولپنڈی جلسے میں ریاستی اداروں پر بے بنیاد الزامات لگائے،پیمرا احکامات کی خلاف ورزی کی صورت میں نیوز چینلز کا لائسنس بغیر شو کاز نوٹس معطل کر دیا جائے گا

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”573839″ /]

    اعظم سواتی کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے، عمران خان نے اداروں کے خلاف متنازع بیانات پر سینیٹر اعظم سواتی کے حوالے سے کہا کہ حیران ہوں ہم کتنی تیزی سے فاشسٹ ریاست کی طرف بڑھ رہے ہیں سینیٹر اعظم سواتی کو حراست میں تشدد اور بلیک میل کرنےکی ویڈیو ان کی بیوی کو بھیجنے کی تکلیف کو کوئی کیسے نہیں سمجھ سکتا؟ ناانصافی پر اعظم سواتی کا غصہ اور مایوسی جائز ہے اعظم سواتی کی حمایت میں سینیٹرز کی اپیلوں کے 15 دن سے زیادہ گزرنے کے باوجود سپریم کورٹ کے دروازے ان کے لیے بند رہے، وہ ٹویٹ کرتا ہے اور دوبارہ گرفتار ہو جاتا ہے اس ریاستی فاشزم کے خلاف سب کو آواز اٹھانی ہو گی

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”573841″ /]

    تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی نے گرفتاری پر جس وقار کا مظاہرہ کیا اس سےظاہر ہوتا ہے وہ اصول کیلئے لڑ رہے ہیں،آپ اعظم سواتی کے الفاظ کے انتخاب اور خیالات سے اختلاف کر سکتے ہیں

    وفاقی وزیر ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اعظم سواتی ہوں یا عمران خان سب کا ایجنڈا ایک ہی ہے،ان کا ایک ہی ایجنڈاہے کہ اداروں کو کمزور کیا جائے،ان کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو سامنے لے کر آئیں، سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف ایجنڈے کو پرموٹ کر رہے ہیں، یہ جو کر رہے ہیں پاکستان مخالف ایجنڈے کو تقویت مل رہی ہے،انکی ان باتوں کی وجہ سے انڈیا نے آزاد کشمیر پر قبضہ کرنے کی دھمکی دینے کی جرات کی ،آج بھارتی وہی باتیں کر رہے ہیں جو کل عمران خان کر رہے تھے سب کو مل کر اس شخص کو بے نقاب کرنا چاہئے،

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”573840″ /]

    ن لیگی رہنما، رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کی جانب سے پاک فوج کے سینئر افسران کیخلاف گھٹیا اور غلیظ زبان استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتی ہوں۔۔ جب اسمبلی میں بیٹھے افراد ایسی زبان استعمال کریں گے تو عام آدمی سے کیا گِلہ کیا جا سکتا ہے، اتنے سینیر آدمی کو ایسی زبان زیب نہیں دیتی۔۔۔

    مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

    ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

    سینیٹر اعظم سواتی نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائرکر دی

    جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

    اعظم سواتی مشکل میں پھنس گئے، حکومت کا ایک اور ایکشن

    پورے راستے مجھ پر تشدد کیا گیا، میری ویڈیوز بنائی گئیں،اعظم سواتی

    نازیبا ویڈیو کی تحقیقات،اعظم سواتی کمیٹی میں پیش نہ ہوئے،ایف آئی اے نے بتائی حقیقت

    اسلام آباد:اعظم خان سواتی نے سپاہی سےسینیٹرتک کا سفرکس طرح‌ طے کیا؟

  • چھبیس نومبر کھودا پہاڑ نکلا  چوہا۔ وہ بھی مرا ہوا

    چھبیس نومبر کھودا پہاڑ نکلا چوہا۔ وہ بھی مرا ہوا

    لاہور:راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے جلسے کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مبشرلقمان کا کہنا تھاکہ چند ہزار لوگ آئے ہیں ، کوئی سترہ اٹھارہ ہزار کا مجمع ہوگا ، مری روڈ پر اتنے لوگ ہی سما سکتے ہیں ، اس سے زیادہ نہیں بہر کیف جلسہ کامیاب ہوا ہے،ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کے اس جلسے کی حقیقت جیو نیوز نے تو گوگل کرکے دکھائی ہے کہ کتنا رش ہے

     

     

    عمران خان کے حوالے سے ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کہتے ہیں‌ کہ بارہ لوگوں کو گولیاں لگیں ، کبھی کہتے ہیں کہ عمران اسمٰعیل کے کپڑوں سے چار گولیاں نکلی ہیں‌، ان کا کہنا تھاکہ سوراخ ایک ہے اور گولیاں چار، یہ نہیں ہوسکتا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کے گارڈ کو گولیاں لگی اس کا کیا بنا کبھی کہتا ہے کہ پائلٹ کا کہنا ہے کہ کسی نے فیول سے چھیڑا چھیڑی کی ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ پائلٹ ان کا اپنا ، انجینئر ان کا اپنا پھر کس نے یہ کردیا ، ان کا یہ کہنا تھاکہ میں بھی تو سفر کرتا ہوں اورمجھے تو ہر وقت یہ معلوم ہوا ہےکہ بیٹری کی صورت حال کیا ہے ،ایندھن کتنا ہے اور اس طرح دیگر معاملات کا بھی پتہ ہوتا ہے

     

    مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سب کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا ہے ،سیکورٹی کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتےہوئے انکا کہنا تھاکہ راولپنڈی انتظآمیہ ان کی اپنی پولیس ان کی اپنی پھریہ کس سے شکایت کرتے ہیں ،عمران خان کی صحت کےحوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انکو واقعی اس تکلیف کی وجہ سے پریشانی ہورہی تھی، مگریہ سب کچھ وہ اپنے لیے کررہےتھے ان کو قوم کی فکرنہیں‌،

    ایک سوال کے جواب میں مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک کا یہ کہنا کہ عمران خان ہماری ضد ہیں ، ان کا کہنا تھاکہ ان کی ضد بے نظیر کو لے گئیں اور وہ عمران خان کولے کر بیٹھے گا، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھاکہ اللہ سب کی حفاظت فرمائے ،سب کے لیے دعائیں ہیں مگراعظم سواتی کےلیے نہیں‌، عمران خان نے یہ سب کچھ اسٹیبلشمنٹ کو نیچا دکھانے کےلیے سب کچھ کیا

    ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کے بعد شاہ محمود قریشی کو مستعفی ہوجانا چاہیے تھا، جنرل اظہر عباس اور جنرل فیض کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جنرل فیض کو تو سب جانتے ہیں، اورپی ٹی آئی کو فیض حمید کی وجہ سے پریشانی ہے ، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ نئے آرمی چیف کے حوالے سے یہ پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا یہ پی ٹی آئی والے یہ کرتے ہیں‌

     

    ایک سوال کے جواب میں‌ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے ایک ٹویٹ کی ہے جس میں انہوں نے عمران خان سے کہا کہ وہ سازشیں کررہے ہیں ،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مریم نوازنے شاید ہماری ٹویٹ کو ہی اٹھا کر وائرل کردیا ،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مریم نواز اس قابل نہیں‌ کہ وہ سیاست کرے ، کیونکہ اس کا پورٹ فولیو یہ نہیں‌ہے ، ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ اگر کسی کی غلطی کی نشاندہی کرتا ہوں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں‌جس کی غلطی کی نشاندہی کررہا ہوں اس کے مخالف کی تعریف کررہا ہوں

    ارشد شریف شہد کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں خود یہ سن کر حیران ہوں کہ ارشد شریف کا لیب ٹاپ مراد سعید کے پاس ہے ، اس کی تحقیقات ہونی چاہیں

  • اسٹیٹ بینک نے گوگل کو ادائیگیاں روکنے کی تردید کردی

    اسٹیٹ بینک نے گوگل کو ادائیگیاں روکنے کی تردید کردی

    اسلام آباد:اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ذرائع ابلاغ کے بعض حصوں میں گوگل کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے ادائیگیاں روکنے کی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، اسٹیٹ بینک ایسے تمام دعوؤں کی سختی سے تردید کرتا ہے۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ ملک کے اداروں کو سہولت فراہم کرنے کی غرض سے اسٹیٹ بینک نے اطلاعی ٹیکنالوجی (آئی ٹی) سے متعلق بعض خدمات کی تخصیص کی جو ایسے ادارے اپنے استعمال کے لیے بیرون ملک سے خرید سکتے ہیں اور وہاں زر مبادلہ میں ادائیگیاں کرسکتی ہیں۔

    ان خدمات میں سیٹلائٹ ٹرانسپونڈر، انٹرنیشنل بینڈ وتھ؍ انٹرنیٹ؍پرائیویٹ لائن سروسز، سوفٹ لائسنس، مین ٹی ننس، سپورٹ، اور الیکٹرانک میڈیا اور ڈیٹا بیسز استعمال کرنے کی سہولت شامل ہیں۔

    اس آپشن کو استعمال کرنے کے خواہاں ادارے ایک بینک کا تعین کرتے ہیں جس کی اسٹیٹ بینک ایک بار منظوری دیتا ہے بعد میں اس تعین کے بعد یہ ادائیگیاں متعینہ بینک کے ذریعے مزید کسی ضوابطی منظوری کے بغیر کی جاسکتی ہیں۔

    تاہم حالیہ آف سائٹ جائزوں کے دوران یہ دیکھا گیا کہ اپنے استعمال کے لیے آئی ٹی سے متعلق خدمات کے لیے رقوم منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیلکوز وڈیو گیمنگ، تفریحی مواد وغیرہ کے لیے زیادہ تر رقوم منتقل کررہی ہیں۔

    عمران خان نےاسمبلیاں توڑنےکا اعلان کرکےشکست کا اعلان کیا ہے:رانا ثنااللہ

    ڈی سی بی عمومی طور پر آن لائن موبائل ادائیگی کا ایک طریقہ ہے جس کے ذریعے استعمال کنندگان اپنے موبائل فون کیرئیر بل میں ادائیگیاں کرکے خریداریاں کرسکتے ہیں۔ ٹیلکوز اپنے صارفین کو مذکورہ بالا مصنوعات ائرٹائم کے ذریعے خریدنے کی اجازت دے رہی تھیں اور پھر ان ٹرانزیکشنز کو آئی ٹی خدمات کی خریداری کی ادائیگیوں کے طور پر ظاہر کررہی تھیں۔

    نیب راولپنڈی نے ملک ریاض کو یکم دسمبر کو طلب کرلیا

    اس طرح ٹیلکوز عملاً اپنے سبسکرائبرز کی جانب سے خدمات کی خریداری میں سہولت دے کر بطور ثالث پیمنٹ ایگریگیٹرز کے طور پر کام کررہی تھیں۔ اس لیے زر مبادلہ ضوابط کی خلاف ورزی کے پیش نظر اسٹیٹ بینک نے ان ادائیگیوں کے لیے ٹیلکوز کے بینکوں کے تعین کو منسوخ کردیا۔ تاہم ان کی جائز آئی ٹی سے متعلقہ ادائیگیوں میں سہولت دینے کے لیے ٹیلکوز کو ان کے بینکوں کے توسط سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی درخواستیں دوبارہ دائر کریں۔

    اگر کوئی ادارہ بشمول کوئی ٹیلکو ثالث پیمنٹ ایگری گیٹرکے طور پر کام کرنا چاہتا ہے اور اس بندوبست میں زر مبادلہ کا ملک سے باہر جانا شامل ہے تو اسے زرمبادلہ ضوابط ایکٹ 1947ء کے تحت ایسی خدمات کی فراہمی کی خصوصی اجازت لینے کے لیے اپنے بینک کے توسط سے علیحدہ سے اسٹیٹ بینک سے رجوع کرنا ہوگا۔