Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • وزیر توانائی سندھ کا وفاق سے نئی گیس پالیسی بنانے کا مطالبہ

    وزیر توانائی سندھ کا وفاق سے نئی گیس پالیسی بنانے کا مطالبہ

    وزیر توانائی سندھ کا وفاق سے نئی گیس پالیسی بنانے کا مطالبہ

    وزیر توانائی سندھ کا وفاق سے نئی گیس پالیسی بنانے کا مطالبہ؛ امتیاز شیخ نے کہا ضرورت 1600سے 1700 اور فراہم 700 سے 800 ایم ایم سی ایف ڈی کی جاتی ہے. وزیرتوانائی سندھ امتیازشیخ نے وفاقی حکومت سے صوبوں کیلئے نئی گیس پالیسی بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ وزیرتوانائی سندھ امتیازشیخ نے وفاقی وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک کوخط لکھ کر صوبوں کیلئے نئی گیس پالیسی بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ وزیرتوانائی سندھ امتیازشیخ نے اپنے خط میں کہا ہے کہ وفاق سندھ حکومت کی مشاورت سے از سر نو گیس پالیسی بنائے، اور وفاقی ریگولیٹری اداروں میں صوبےکی نماٸندگی یقینی بنائےجائے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کارکنان کو آج کے جلسہ کیلئے پی ٹی آئی رہنماء منتے ترلے کرنے لگے
    ہمارے ڈراموں کی کہانیاں گھٹیا ہیں جس میں رونا دھونا دکھایا جاتا ہے عفت عمر
    دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کی کامیابی کا فائدہ دوسری پاکستانی فلموں کو بھی ہو گا
    امتیازشیخ نے بتایا ہے کہ سندھ سے یومیہ گیس کی پیداوار2,111 ایم ایم سی ایف ڈی ہے، صوبے کو گیس کی ضرورت 1600سے 1700ایم ایم سی ایف ڈی ہے، جب کہ سندھ کو صرف 700 سے 800 ایم ایم سی ایف ڈی فراہم کی جاتی ہے۔ وزیرتوانائی نے خط میں مزید کہا ہے کہ ملک میں گیس کی پیداوارمیں سندھ کا حصہ 62.30 فیصد، تیل کی پیداوار میں 35.89 اور بجلی میں 20.52 فیصد سندھ کا حصہ ہے۔
    ملک میں خوردنی تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیادوں پرنمایاں اضافہ
    عمران خان کی غیر ملکی دوست؛ نیٹ فلکس نے چائلڈ سیکس اسمگلر خاتون پر دستاویزی فلم جاری کردی

  • فیفا ورلڈکپ؛برازیلین ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا

    فیفا ورلڈکپ؛برازیلین ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا

    دوحا: فیفا ورلڈکپ میں برازیل کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، اسٹار فٹبالر اور کپتان نیمار انجری کے باعث سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیلین ٹیم کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ سربیا کے خلاف میچ کے دوران نیمار جونیئر کے ٹخنے میں انجری ہوئی تھی اور سوجن آگئی تھی جس کی تکلیف کے سبب وہ سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

     

    ڈاکٹرز نے مزید کہا کہ بیک ڈینیلو اور نیمار دونوں کھلاڑی سوئس ٹیم کے خلاف میچ کھیلنے سے محروم رہیں گے البتہ باقی مقابلوں کے لیے وقت پر صحت یاب ہونے کے مقصد سے علاج جاری رکھےہوئے ہیں۔قبل ازیں برازیل نے اپنے پہلے میچ میں سربیا کو 0-2 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کا آغاز جیت کے ساتھ کیا تھا۔

     

     

    برازیل کے  دو اسکولز میں فائرنگ سے 2ٹیچرز اور ایک طالب علم ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بلٹ پروف جیکٹ پہنے اسکول کے سابق طالب علم نے سیمی آٹو میٹک گن سے دو اسکولوں میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں دو ٹیچرز اور ایک طالب علم شامل ہیں۔

     

     

    پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے 16 سال کے طالب علم کو شناخت کر کے گرفتار کرلیا گیا۔ سابق طالب علم نے اپنے والد کی گن سے فائرنگ کی جو ملٹری پولیس کے افسر ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • گوادر بندرگارہ خطے کو جوڑنے کا بہت بڑا موقع فراہم کرتی ہے، صدرآزربائیجان

    گوادر بندرگارہ خطے کو جوڑنے کا بہت بڑا موقع فراہم کرتی ہے، صدرآزربائیجان

    آزربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا کہ پاکستانی چاول کی آزربائیجان درآمد پر پانچ سال کی ٹیکس چھوٹ کا فیصلہ وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ ہونے والی دو ملاقاتوں میں بات چیت کا نتیجہ ہے۔ جب ہمارے برادر ملک سے ہمیں اعلی معیار کا چاول مل سکتا ہے تو ہم کسی اور جگہ سے کوئی منگوائیں۔ گوادر بندرگارہ خطے کو جوڑنے کا بہت بڑا موقع فراہم کرتی ہے۔ اس بندرگاہ کو ہمارے انفراسٹرکچر سے جوڑنا کوئی بڑی بات نہیں۔ خطے کو باہم ملانے سے تجارت کے نئے امکانات پیدا ہوں گے لیکن اس کے لئے تمام ممالک کو مل کر مخلصانہ تعاون کی بنیاد رکھنا ہوگی۔

    وہ ”وسطی راہداری کے ساتھ:جیوپالیٹکس، سکیورٹی اینڈانوائرنمنٹ“ کے موضوع پر منعقدہ عالمی سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔ آزربائیجان کے صدر نے وزیراعظم شہبازشریف اور پاکستان کو بھائی اور قریبی دوست قرار دیا۔ اس موقع پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے ’سینٹر فار گلوبل اینڈ سٹرٹیجک سٹڈیز‘(سی۔جی۔ایس۔ایس) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر خالد تیمور اکرم کے پاکستانی چاول کی درآمد پر آئندہ پانچ سال تک آزربائیجان کی جانب سے ہر طرح کے ٹیکس استثنٰی اور جنوبی ووسطی ایشیاءکو جوڑنے کے حوالے سے سوال پر آزربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران میری دوبار وزیراعظم پاکستان شہبازشریف سے ملاقات ہوئی ہے۔ ہم نے مجموعی طور پر دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ہم نے بات کی ہے کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان موجود دوستی، بھائی چارے اور تعاون کو کیسے وسعت دی جائے۔ انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان کے شکرگزار ہیں کہ اس نے ہماری مسلسل حمایت کی ہے۔ آزربائیجان اور رومانیہ کے کشیدہ تعلقات کے تناظر میں قبضے اور جنگ کے دوران اور پھر ہمارے خطے کی آزادی کے موقع پر پاکستان نے ہمارا مسلسل ساتھ دیا ہے ۔ آزربائیجان کے عوام پاکستان کی جانب سے کی جانے والی اس سیاسی واخلاقی حمایت کی بے پناہ قدر کرتے ہیں۔

    آزربائیجان کے صدر نے کہاکہ میری وزیراعظم شہبازشریف سے بات چیت ہوئی ہے کہ کیسے ہم دونوں ممالک کے درمیان معاشی وتجارتی تعلقات کو مزید فروغ دے سکتے ہیں۔ اس میں مزید اضافہ کیسے اور کس طرح کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان سے چاول کی درآمد پر خصوصی ریگولیشن وزیراعظم شہبازشریف سے ہونے والی اسی بات چیت کی جھلک ہے۔ ہم نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو تیز کرنے اور بڑھانے کا جو فیصلہ کیا تھا، یہ اسی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ میری وزیراعظم شہبازشریف سے بات چیت ہوئی ہے کہ کون کون سی اشیاءہم ایک دوسرے کے ممالک کو بھجواسکتے ہیں۔ جب برادر ملک پاکستان سے ہمیں انتہائی اعلی معیار کا چاول مل سکتا ہے تو پھر ہم کسی اور جگہ سے چاول کیوں خریدیں؟ یہ فیصلہ ہمارے برادرانہ تعلقات کی جھلک ہے اور ہمارے درمیان ہونے والی بات چیت کاواضح نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وبا کے بعد عالمی سطح پر سفرکے سلسلے کے دوبارہ آغاز کے بعد سے میں نے بہت وقت وسط ایشیائی ریاستوں کے دوروں میں صرف کیا ہے۔ اپریل کے بعد سے میں نے ازبکستان کے تین سرکاری دورے کئے ہیںاور عالمی تقاریب میں شرکت کی ہے۔ میں کرغستان گیا ہوں۔ قزاخستان کے صدر سرکاری دورے پر اگست میں یہاں تشریف لاچکے ہیں۔ اس سے پہلے میں ترکمانستان گیا ہوں اور اب تاجکستان کے دورے کا ارادہ ہے۔

    انہوں نے کہاکہ مختلف عالمی ایونٹس کے موقع پر دیگر سربراہان سے میری ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ میں نے سکیورٹی کے مسئلے پر بات کی ہے، یہ مسئلہ آج کی دنیا میں سب سے زیادہ اہمیت اختیار کرگیا ہے۔ دوطرفہ اور عالمی سطح پر دیکھنے کی ضرورت ہے کہ ہم اس معاملے میںکیسے مل کر کام کرسکتے ہیں۔ دنیا تبدیل ہوگئی ہے۔ عالمی قوانین کی موجودگی میں ایک مضبوط آرمی اور اچھے اتحادی میسر ہوں ، تب ہی آج کی دنیا میں آپ خود کو محفوظ سمجھ سکتے ہیں۔ صدر الہام علیوف نے کہاکہ علاقائی سلامتی کے بہت امکانات ہیں جس پر عمل کرکے ہم سلامتی کو یقین کرسکتے ہیں، یہ کام ہم سب مل کر ہی کرسکتے ہیں، اس کے بہت امکانات ہیںکہ ہم یہ ہدف حاصل کرلیں۔ انہوں نے کہاکہ آزربائیجان میں انفراسٹرکچر کے منصوبے تیار ہیں ، ملک کے ایک سے دوسرے کونے تک ریل اور سڑک کے تمام منصوبے مکمل ہوچکے ہیں۔ ہوائی اڈے، بندرگاہیں سب تیار ہیں۔ خطے کے تمام ممالک میں یہی انتظام ہونا چاہئے تاکہ راہداری قائم کرنے کا خواب پورا ہوسکے۔ ہمیں اس مقصد کے حصول کے لئے مثبت امکانات نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چین، کرغستان اور ازبکستان میں ریل روڈ کی تعمیر پر حال ہی میں معاہدہ ہوا ہے جو بہت عرصے سے رُکا ہوا تھا۔ اب ضرورت ہے کہ کسیپئن کی طرف تجارتی سامان آئے۔ چین اس منصوبے کی تعمیر میں مالی تعاون کررہا ہے۔ یہ بہت بڑا موقع ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے پاکستان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔ گوادر بندرگارہ خطے کو جوڑنے کا بہت بڑا موقع فراہم کرتی ہے۔ اس بندرگاہ کو ہمارے انفراسٹرکچر سے جوڑنا کوئی بڑی بات نہیں۔ ٹریڈ ٹیرف کے مسئلے کو ہم حل کرسکتے ہیں۔ قواعد وضوابط اور قوانین پر تعاون ہوسکتا ہے۔ بس ایک ٹیم ورک کی ضرورت ہے۔ مثال کے طورپر ہم نے آزربائیجان ترکی اور قزاخستان میںفعال تعاون کے لئے فارمیٹ تیار کیا ہے۔ خارجہ اور ٹرانسپورٹ کے وزرا کا پہلا اجلاس کئی ماہ پہلے منعقد ہوچکا ہے۔ اب ہمارے پڑوسی جارجیا نے اب دوسرے اجلاس کی دعوت دی ہے۔ اب یہ چار ممالک کا اجلاس ہوگا کیونکہ ہم سب آپس میں باہم ملے ہوئے ہیں،اس لئے ہم ایک پالیسی اختیار کریں گے۔ اگر پالیسی ایک نہیں ہوگی تو کوئی بھی اس کے ثمرات حاصل نہیں کرپائے گا۔

    دوران ڈکیتی ماں باپ کے سامنے حافظ قرآن بیٹی کے ساتھ درندوں کی زیادتی

    سکول سے گھر آنیوالی خاتون کے سامنے نوجوان نے کپڑے اتار دیئے، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج

    پورنو گرافی کیس ،شلپا شیٹی کے شوہر جیل سے رہا

    چائلڈ پورنو گرافی کیس، لاہور ہائیکورٹ نے ملزم کی سزا کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا

    ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    سوشل میڈیا پر عریاں تصویر دینے اور لڑکے کو بلیک میل کرنے کے جرم میں ایف آئی اے نے تلہ گنگ سے ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا

    انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنے ملک میں ٹرانسپورٹ اداروں کو یکجا کرکے کارپوریٹ مینجمنٹ لے آئے ہیں جس کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ ہم نے غیرملکی سرمایہ کاری کے لئے ’وَن۔ ونڈو‘ بنادی ہے۔ اب بیورکریٹک رکاوٹیں کم سے کم آئیں گی۔جس سے دیگر ممالک کی کمپنیوں کے لئے راستہ استعمال کرنا آسان ہوگیا ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ آرمینیا کے پاس جغرافیائی یا کوئی اور اہلیت نہیں کہ وہ اس منصوبے کو متاثر کرسکے۔ آرمینیا ایک لینڈ لاک ملک ہے۔ اُن کا ٹرانسپورٹ کا نظام فرسودہ اور پرانا ہوچکا ہے۔ ہم روس سے بھی بات چیت کررہے ہیں۔ ایران بھی خطے کو جوڑنے کے منصوبے کے حق میں ہے۔ ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ ہم ایک پلیٹ فارم بنائیں اور باہمی مفاد میں مخلصانہ تعاون کی بنیاد رکھ دیں تو تمام فریقین اس میں شامل ہوں گے۔

  • سوشل میڈیا کی دوستی،شادی شدہ خاتون مرضی سے گئی،لاپتہ ہونے کا ڈراپ سین

    سوشل میڈیا کی دوستی،شادی شدہ خاتون مرضی سے گئی،لاپتہ ہونے کا ڈراپ سین

    کراچی کے علاقے گلشن حدید سے لاپتہ شادی شدہ خاتون کا ڈراپ سین، خاتون مرضی سے گھر سے گئی

    گلشن حدید سے 12 دن پہلے لاپتا ہونے والی شادی شدہ خاتون کا ڈراپ سین ہوگیا اسٹیل ٹاؤن انویسٹی گیشن اور آپریشن پولیس ٹیم نے لاہور سے انعم صہیب کو بازیاب کروا لیا پولیس کے مطابق ملزم طلحہٰ محمود کی نشاندہی پر خاتون کو لاہور کریم پارک سے بازیاب کروایا گیا، خاتون کو ویمن پروٹیکشن سیل منتقل کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اور انعم صہیب کو کل ملیر کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، ابتدائی تفتیش میں خاتون اپنی مرضی سے گھر سے نکلی تھی، دونوں کا رابطہ سوشل ایپ انسٹا گرام کے ذریعے ہوا تھا انعم صہیب جاب انٹرویو کے لیے گھر سے نکلی تھی اور پھر لاپتا ہوگئی تھی۔ شوہر کی جانب سے اسٹیل ٹاؤن تھانے میں واقعے کا مقدمہ درج کروا گیا تھا

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

     چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    شوہر کا کہنا تھا کہ اہلیہ کو ہر جگہ ڈھونڈا مگر کہیں نہیں ملی، اس کا فون نمبر بند آ رہا ہے اور وہ جس وقت گھر سے گئی وہ لوڈشیڈنگ کا ٹائم تھا جس کی وجہ سے کیمرے بھی کام نہیں کر رہے تھے۔ انعم صہیب کی ایک بیٹی بھی ہے۔

  • ملک میں خوردنی تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیادوں پرنمایاں اضافہ

    ملک میں خوردنی تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیادوں پرنمایاں اضافہ

    ملک میں خوردنی تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیادوں پرنمایاں اضافہ ہوا ہے.

    ملک میں خوردنی تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیادوں پرنمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، جاری مالی سال کے دوران پام آئل کی درآمدات میں 9.14 فیصد جبکہ سویابین آئل کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر850 فیصدکی نمودیکھنے میں آئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں پام آئل کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر9.14 فیصد اورسویابین آئل کی درآمدات میں 850 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

    اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراکتوبرتک کی مدت میں پام آئل کی درآمدات کاحجم 1.226ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 9.14 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پام آئل کی درآمدات کاحجم 1.123 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،اکتوبرمیں پام آئل کی درآمدات پر246.19 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوستمبرمیں 347.46 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اکتوبرمیں 288.98ملین ڈالرتھا،مالی سال 2022 میں پام آئل کی درآمدات پر3.150 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کارکنان کو آج کے جلسہ کیلئے پی ٹی آئی رہنماء منتے ترلے کرنے لگے
    ہمارے ڈراموں کی کہانیاں گھٹیا ہیں جس میں رونا دھونا دکھایا جاتا ہے عفت عمر
    دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کی کامیابی کا فائدہ دوسری پاکستانی فلموں کو بھی ہو گا
    اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سویابین آئل کی درآمدات پر117.22 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 12.34 ملین ڈالرتھا، اکتوبرمیں سویابین آئل کی درآمدات کاحجم 28.39 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوستمبرمیں 41.35 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اکتوبرمیں 0.283 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2022 میں سویابین آئل کی درآمد پر238.96 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔

  • عمران خان کی  غیر ملکی دوست؛ نیٹ فلکس نے چائلڈ سیکس اسمگلر خاتون پر دستاویزی فلم جاری کردی

    عمران خان کی غیر ملکی دوست؛ نیٹ فلکس نے چائلڈ سیکس اسمگلر خاتون پر دستاویزی فلم جاری کردی

    عمران خان کی غیر ملکی دوست؛ نیٹ فلکس نے چائلڈ سیکس اسمگلر خاتون پر دستاویزی فلم جاری کردی ہے

    عمران خان کی غیر ملکی دوست؛ نیٹ فلکس نے چائلڈ سیکس اسمگلر خاتون پر دستاویزی فلم جاری کردی ہے جس میں اس سب اسمگلنگ وغیرہ کے بارے دکھایا گیا ہے. گیلین میکسویل کو نوعمر لڑکیوں کو جسم فروشی کے لیے تیار کرنے اور ان کی انسانی سمگنگ اور اس کی سہولت کاری کے الزامات میں گزشتہ سال مجرم پایا گیا تھا۔ ان لڑکیوں کا بعد میں امریکی کاروباری شخصیت جیفری ایپسٹین نے جنسی استحصال کیا تھا، جو خود پکڑے جانے کے بعد جیل میں مردہ پائے گئے تھے۔

    خیال رہے کہ یہ وہی عورت ہے جس کے پاس پرائیویٹ جیٹ تھا اور عمران خان کی دوست تھی۔ اور یہ وہی ہے جس کے ساتھ وسیم اکرم اور عمران خان جزیرے پر گئے تھے اور عمران خان خاتون کے ساتھ اندر گئے اور وسیم کو باہر انتظار کرنا پڑا تھا

    ساٹھ سالہ میکسویل کو چھ میں سے پانچ الزامات پر مجرم پایا گیا تھا جن میں انتہائی سنگین الزامات بھی تھے، جیسے نوعمر بچوں کی جسم فروشی کے لیے انسانی سمگلنگ۔ یہ فیصلہ نیو یارک میں 12 افراد پر مشتمل جیوری نے پانچ دنوں کی مشاورت کے بعد سنایا تھا. ایک عالمی ادارے کی خبر کے مطابق جب ان کے خلاف فیصلہ سنایا جا رہا تھا تو میکسویل کے چہرے کے تاثرات میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی اور نہ ہی کوئی جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے، انھوں نے اپنے پاس رکھا پانی کا گلاس بھرا اور اس سے دو مرتبہ گھونٹ لیے۔ اس فیصلے کے کچھ ہی دیر بعد، ان کی قانونی ٹیم نے بتایا کہ وہ پہلے ہی اپیل پر کام کر رہے ہیں۔

    ٹیریسا ہیلم نے، جو جیفری ایپسٹین پر الزام لگانے والوں میں سے ایک ہیں، ان خواتین کی تعریف کی جنھوں نے مقدمے کے دوران گواہیاں دیں۔ انھوں نے عالمی ادارے کو بتایا کہ ’آج انصاف کی فتح ہوئی ہے۔ میں ان تمام بہادر، نڈر اور انصاف کے لیے کوشاں خواتین کی شکر گزار ہوں جنھوں نے اس نتیجے کے لیے جنگ لڑی۔ جبکہ ’گیلین میکسویل کے پاس آئندہ یہ موقع نہیں ہو گا کہ وہ کسی سے کچھ لے سکیں۔ وہ اب آزادی سے زندگی نہیں گزار پائیں گی۔‘

    میکسویل کو درج ذیل جرائم میں سزا۔

    نوعمر بچوں کی جسم فروشی کے لیے انسانی سمگلنگ جس کی زیادہ سے زیادہ سزا 40 سال قید ہے۔
    نوعمر بچے کی اس نیت سے منتقلی کے انھوں مجرمانہ جنسی عمل سے گزارا جائے گا، جس کی زیادہ سے زیادہ سزا 10 برس قید ہے
    نوعمر بچوں کی مجرمانہ جنسی عمل کے لیے منتقلی کی سازش جس کی زیادہ سے زیادہ سزا پانچ برس قید ہے۔
    نوعمر بچوں کو غیرقانونی جنسی عمل کے لیے اکسانے کی سازش جس کی زیادہ سے زیادہ سزا پانچ برس قید ہے۔
    نوعمر بچوں کی جسم فروشی کے لیے سمگلنگ کی سازش، جس کی زیادہ سے زیادہ سزا پانچ برس قید ہے۔

    گیلین میکسویل کون ہیں؟

    گیلین میکسویل 1961 میں کرسمس کے دن پیدا ہوئیں۔ ان کی پیدائش کے تین روز بعد ان کے 15 سالہ بھائی مائیکل میکسویل کو ایک حادثہ پیش آیا جس کے بعد وہ اپنی زندگی کے باقی سات سال کوما میں رہے۔ حالانکہ وہ ایک کھاتے پیتے گھرانے میں پیدا ہوئی تھیں اور ان کے والد رابرٹ میکسویل ایک نامی گرامی پبلشر تھے۔ تاہم ہر اعتبار سے گلین میکسویل کو ابتدائی سالوں میں جذباتی اعتبار سے نظرانداز کیا جاتا رہا۔ ان کی والدہ بیٹی نے بعد میں اپنی سوانح عمری میں اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ مائیکل کے حادثے کے بعد گیلین کو ان کے والدین کی جانب سے ’بہت کم توجہ دی جاتی تھی۔‘

    بیٹی کے مطابق 1965 میں ایک روز ان کی تین سالہ بیٹی گیلین ان کے سامنے آ کر کھڑی ہو گئی اور کہنے لگی: ’ماں، یہاں میں بھی موجود ہوں۔‘ بیٹی کے مطابق گلین اس دوران انوریگسیا کا شکار بھی ہو گئی تھیں۔ ان کے والدین نے یہ کمی پوری کرنے کے لیے اپنی بیٹی کو خوب لاڈ پیار دیا۔ تاہم اس کے باوجود وہ اپنے والد کے غصے اور سزاؤں سے نہ بچ سکیں جو وہ اپنے ہر بچے کو دیا کرتے تھے۔ تاہم وہ جلد ہی ان کے سب سے چہیتی بیٹی بن گئیں۔ بیٹی نے اپنی سوانح عمری میں لکھا کہ ان کی پسندیدہ بیٹی جلد ہی ’بگڑ بھی گئی، یہ بات میں اپنے تمام بچوں میں سے صرف اسی کے بارے میں کہہ سکتی ہوں۔‘

    اب جب ان کو مختلف سنگین الزامات میں مجرم پایا گیا ہے تو اس بات کی وجوہات ان کے نظرانداز کیے جانے والے بچپن میں ڈھونڈی جا سکتی ہیں۔ گلین خاصی مشکل خاتون ہیں اور ان کے جرائم کی وجوہات بیان کرنا بہت مشکل ممکن کام ہے۔ حالانکہ ان کی زندگی خاصی حد تک عوامی نظروں کے سامنے گزری ہے لیکن اس کی تفصیلات پھر بھی واضح نہیں ہیں۔ لیکن شاید ان کے بچپن اور والد سے رشتے کے ذریعے ان کے بارے میں مزید تفصیلات ظاہر ہو سکیں۔ بطور کاروباری شخصیت رابرٹ میکسویل کی شہرت ایک بدتمیز شخص کی تھی۔ گھر پر وہ ایک ’سخت گیر والد‘ کے طور پر جانے جاتے تھے جو اپنے بچوں کو برا بھلا کہتے تھے اور انھیں جسمانی اذیت بھی پہنچاتے تھے۔

    ان کی سوانح عمری لکھنے والے جان پریسٹن لکھتے ہیں کہ رابرٹ اپنے تمام بچوں سے کھانے کی میز پر سخت سوالات کیا کرتے اور ان سے ان کے مستقبل کے بارے میں پوچھا کرتے اور اگر انھیں ان کی مرضی کا جواب نہ ملتا تو وہ انھیں رونے پر مجبور کر دیتے۔ رابرٹ کے ایک بیٹے ایئن پریٹسن کو بتاتے ہیں کہ ’وہ ہمیں بیلٹ سے مارا کرتے، بیٹیوں کو بھی۔ رابرٹ میکسویل کی طرح ایپسٹین بھی انتہائی مالدار شخص تھے، جو بروکلن کے ایک علاقے میں ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔ رابرٹ میکسویل کی طرح ان کی زندگی کے اختتامی سال ذلت آمیز تھے اور وہ بھی بظاہر خودکشی کر کے ہلاک ہوئے۔

    گلین کا ایپسٹین کے ساتھ رشتہ دونوں کے لیے ہی فائدہ مند تھا۔ وہ انھیں اپنے امیر اور طاقتور دوستوں سے ملواتی تھیں اور اس کے بدلے وہ ان کے پرتعیش طرز زندگی کے لیے رقوم فراہم کرتے تھے۔ ان دونوں کا رشتہ خاصا قریبی تھا اور مقدمے کے دوران دونوں کی ہم آہنگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے وکلا نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ میکسویل ’جب ایپسٹین سے ملیں تو وہ بہت زیادہ مالدار نہیں تھیں۔

  • عمران خان جلسہ گاہ پہنچ گئے

    عمران خان جلسہ گاہ پہنچ گئے

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جلسہ گاہ پہنچ گئے ہیں

    عمران خان جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے آج آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، عمران خان مغرب کے بعد جلسہ سے خطاب کریں گے جلسے کیلئے مرکزی اسٹیج پر عمران خان کیلئے بلٹ پروف شیشہ نصب کردیا گیا ہے چاندنی چوک تک سوا کلو میٹر طویل پنڈال تین حصوں میں تقسیم کردیا گیا ، ،عمران خان نور خان ایئر بیس سے بزریعہ پیلی کاپٹر پنڈی آئے، بعد ازاں سخت سیکورٹی میں انہیں جلسہ گاہ منتقل کیا گیا، عمران خان کے جلسہ گاہ پہنچنے سے قبل ہی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا خطاب ہو چکا تھا، شیخ رشید نے اپنے خطاب میں اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ عمران خان کی موجودگی میں خطاب کرنا چاہتے تھے

    عمران خان کی راولپنڈی روانگی کے پلان میں اچانک تبدیلی سامنے آئی ،عمران خان خصوصی طیارے پر نور خان ایئربیس پہنچ گئے قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ایئرپورٹ سے راولپنڈی روانہ ہوئے،عمران خان پرائیویٹ جیٹ کے ذریعے راولپنڈی روانہ ہوئے، عمران خان اپنی رہائشگاہ سے سخت سیکورٹی میں ایئر پورٹ روانہ ہوئے جہاں سے وہ پرائیویٹ جیٹ میں پنڈی کے لئے نکلے، اس سے قبل عمران خان کے پنڈی جانے کے لئے ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا گیا تھا تا ہم عمران خان کے پنڈی جانے کے حوالہ سے اچانک پلان میں تبدیلی آئی اور وہ پرائیویٹ جیٹ سے روانہ ہوئے،عمران خان نجی چارٹر کمپنی کے طیارے پر اسلام آباد روانہ ہوئے،عمران خان کے ایئر پورٹ پر پہنچنے سے قبل لاہور ائرپورٹ پر چارٹر طیارے کی سیکیورٹی چیکنگ مکمل کی گئی تھی، عمران خان پنڈی میں لانگ مارچ میں شریک ہوں گے،اور آج اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،

    لانگ مارچ کے بعد چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور میں ہی قیام کرنے کا فیصلہ کیا ہے،راولپنڈی میں لانگ مارچ کے بعد عمران خان رات 8بجے لاہور واپس جائیں گے ،ڈاکٹرز نے عمران خان کو راولپنڈی میں جلسے کے بعد لاہور میں ہی رہنے کی تجویزدی ہے،عمران خان کا راولپنڈی جلسے کے بعد لاہور واپسی اورقیام کا امکان ہے ڈاکٹرز روزانہ چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کا چیک اپ کریں گے مکمل صحت یابی کے بعد ہی عمران خان بنی گالہ اسلام آباد منتقل ہوں گے

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    واضح رہے کہ عمران خان نے لاہور سے لانگ مارچ کا آغاز کیا تھا، وزیرآباد میں مبینہ حملے کے بعد عمران خان زمان پارک آ گئے تھے، اسکے بعد تحریک انصاف نے مختلف شہروں میں جلسے کئے، آج تحریک انصاف پنڈی کی جانب مارچ کر رہی ہے،

    کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

    پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

     صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

    تحریک انصاف کا کل راولپنڈی میں جلسے کا اعلان

    عمران خان کی لاہور سے راولپنڈی سفر کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی

    الیکشن کی تاریخ چاہئے تو عمران خان پی ڈی ایم قیادت سے ملیں، وزیر داخلہ

     چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

  • نرس سے شادی کیلئے شوہر نے پہلی بیوی کو غلط دوائی دے کر قتل کر دیا

    نرس سے شادی کیلئے شوہر نے پہلی بیوی کو غلط دوائی دے کر قتل کر دیا

    نرس سے شادی کیلئے شوہر نے پہلی بیوی کو غلط دوائی دے کر قتل کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دوسری شادی کے لئے شوہر نے پہلی بیوی کو قتل کر دیا، واقعہ بھارت میں پیش آیا، ساونت نامی نوجوان ایک پرائیویٹ ہسپتال میں ملازمت کرتا تھا اور اس نے اپنی بیوی کو غلط ادویات ، ٹیکہ دے کر اسکو مار دیا،پولیس حکام کے مطابق ملزم ساونت سانگوی کا رہائشی ہے اور اسکی عمر 23 برس ہے،اسکی پانچ ماہ قبل ہی محبت کی شادی کی تھی، وہ امبولی میں ایک کرائے کے مکان میں اپنی بیوی کے ساتھ رہ رہا تھا، اسی دوران ہسپتال میں کام کے دوران ایک نرس کے ساتھ اسکے تعلقات بڑھنے لگے، دونوں میں دوستی اور پھر پیار ہو گیا، ساونت نے نرس سے شادی کا پروگرام بنایا اور پہلی بیوی کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا لیا، اس ضمن میں ساونت نے بیوی کو شوگر کی دوائی کہہ کر غلط دوائیاں دے دیں اور ٹیکہ لگا دیا جس سے اسکی حالت خراب ہو گئی، ملزم اپنے گھر والوں کو دکھانے کے لئے بیوی کو ہسپتال لے گیا تا ہم اسکی موت ہو گئی

    ملزم ساونت کے خلاف اسکے سسرال والوں نے مقدمہ درج کروایا کہ اس نے اپنی بیوی کو قتل کیا ہے، جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کیں تو ملزم نے اعتراف جرم کر لیا، ملزم کے مطابق وہ ہسپتال میں کام کرنے والی ایک نرس کے ساتھ شادی کرنا چاہتا تھا اسلئے پہلی بیوی کو راستے سے ہٹایا، پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ لے لیا ہے،

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

     چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

  • عدالت نے ہیلی کاپٹر اتارنے اورریلی کی اجازت کا معاملہ انتظامیہ پر چھوڑ دیا

    عدالت نے ہیلی کاپٹر اتارنے اورریلی کی اجازت کا معاملہ انتظامیہ پر چھوڑ دیا

    پی ٹی آئی لانگ مارچ کیلئے ریلی اسلام آباد سے گزارنے اور عمران خان کا ہیلی کاپٹر اتارنے کی اجازت کی درخواست ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہیلی کاپٹر اتارنے اور ریلی کی اجازت کا معاملہ انتظامیہ پر چھوڑ دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے چار صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا،عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ قانون کے مطابق ڈپٹی کمشنر اس حوالے سے مجاز اتھارٹی ہے،ڈپٹی کمشنر کو اجازت نامہ جاری کرنے کی ہدایت نہیں دے سکتے،این او سی جاری کرنے سے متعلق مجاز اتھارٹی نے فیصلہ کرنا ہے، کیا عدالت مجاز اتھارٹی کو ہدایات دے سکتی ہے ؟ پی ٹی آئی وکیل عدالت کو مطمئن نہ کر سکے ،عدالت توقع کرتی ہے ڈپٹی کمشنر قانون کے مطابق پی ٹی آئی درخواست پر فیصلہ کریں گے ،

    واضح رہے کہ راولپنڈی جلسے تک رسائی کے لیے اسلام آباد سے گزرنے کی اجازت پر ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی،درخواست پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ 26نومبر کو راولپنڈی جلسے تک جانے کیلئے اسلام آباد سے گزرنے کی اجازت دی جائے، عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراونڈ استعمال کرنے کی اجازت بھی دی جائے ،پریڈ گراونڈ میں ہیلی کاپٹر کو لینڈنگ اور ٹیک آف کی اجازت دی جائے، کارکنوں کو ہراساں کرنے سے روکنے کے احکامات بھی جاری کیے جائیں ،

    واضح رہے کہ عمران خان وزیر آباد میں مبینہ حملے کے بعد لاہور زمان پارک آ گئے،وزیر آباد سے دوسرے مرحلے کے لانگ مارچ کا آغاز ہوا تھا تا ہم ہفتے کو عمران خان نے اعلان کیا کہ لانگ مارچ ختم اب پنڈی میں پڑاؤ ہو گا، کارکنان پنڈی پہنچیں ، عمران خان لاہور سے پنڈی ہیلی کاپٹر کے‌ذریعے جانا چاہتے ہیں

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

    وہ کون ہے جس نے احسان فراموش عمران خان کیلیے ملک کی بقا کی خاطر سب کچھ کیا؟

  • راستوں کی بندش سے پریشان شہری تحریک انصاف پر برس پڑے

    راستوں کی بندش سے پریشان شہری تحریک انصاف پر برس پڑے

    راستوں کی بندش سے پریشان شہری تحریک انصاف پر برس پڑے؛ میٹرو بس انتظامیہ نے تاحکم ثانی سروس بند رکھنے کا اعلان

    پی ٹی آئی کے پاور شو سے پہلے ہی جڑواں شہروں کی اہم اور مصروف ترین رابطہ سڑکیں بند ہونے پر پریشان شہری تحریک انصاف پر برس پڑے۔ تحریک انصاف کے پاور شو سے پہلے ہی جڑواں شہروں کی اہم اور مصروف ترین رابطہ سڑکیں بند کردی گئی ہیں، اور راستوں کی بندش سے شہری محصور ہو گئے ہیں۔ فیض آباد تا شمس آباد راستہ بند ہونے کی وجہ سے متبادل راستوں پر شدید ٹریفک جام سے شہریوں کو بڑی مشکلات کا سامنا ہے، دوسری جانب میٹرو بس انتظامیہ نے تاحکم ثانی سروس بند رکھنے کا اعلان کررکھا ہے۔

    علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے تحصیل راولپنڈی اور اسلام آباد میں آج ہونے والے امتحانات 14 دسمبر تک ملتوی کردیئے ہیں۔ پریشان شہری تحریک انصاف پر شدید برہم ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاست نے ناک میں دم کردیا ان کا آزادی مارچ عوام کے لیے درد سر بن گیا ہے۔ آئے روز احتجاج کی زد پر رہنے والے جڑواں شہروں کے مکین ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئے ہیں، راستوں کی بندش سے شہری محصور ہو کر رہ گئے ہیں، اور ایک خاتون شہری نے کہا کہ میں ٹیچر ہوں میں نے اسکول جانا ہے تو کیسے جاؤں، سارے راستے بند کیے ہوئے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کارکنان کو آج کے جلسہ کیلئے پی ٹی آئی رہنماء منتے ترلے کرنے لگے
    ہمارے ڈراموں کی کہانیاں گھٹیا ہیں جس میں رونا دھونا دکھایا جاتا ہے عفت عمر
    دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کی کامیابی کا فائدہ دوسری پاکستانی فلموں کو بھی ہو گا
    جڑواں شہروں کا فیض آباد تا شمس آباد سب سے اہم اور مصروف ترین راستہ بند کردیا گیا ہے، اسلام آباد کی طرف آنے جانے والی دیگر سڑکوں پر بھی کنٹینر رکھ دئیے گئے ہیں، جس پر عوام کا کہنا ہے کہ ہر طرف کنٹینر ہی کنٹنیر ہیں، کوئی راستہ نہیں ہے، سمجھ نہیں آرہا کہ کیا کریں، یہاں کے مقامی افراد کے لیے تو راستے کھلے ہونے چاہیے، کوئی بندہ بیمار ہوتا ہے یا کوئی دوسری پریشانی ہوتی ہے۔