Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • کراچی میں صفائی کی نگرانی کا خود کار نظام اور شکایتی ایپ شروع

    کراچی میں صفائی کی نگرانی کا خود کار نظام اور شکایتی ایپ شروع

     شہر میں صفائی کی نگرانی کا خود کار نظام اور شکایتی ایپ شروع کردی گئی۔

    سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر سید امتیازعلی شاہ نے جی ٹی ایس امتیاز اور جی ٹی ایس شرافی کا تفصیلی دورہ کرکے کچرے کے وزن کرنے کے طریقہ کار اورکچرے کی جی ٹی ایس سے لینڈ فل سائٹ منتقلی کے حوالے سے کمپیوٹرائزڈ خودکارمانیٹرنگ کے نظام کا معائنہ کیا اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن طارق نظامانی اور افسران موجود تھے۔

    ایم ڈی سالڈ ویسٹ کوبتایا گیا کہ گاڑیوں میں ٹریکنگ سسٹم، ڈسٹ بن میں چپ سسٹم اور جی ٹی ایس سے لینڈ فل سائٹ تک کچرے کی منتقلی کا تمام عمل کمپیوٹر مانیٹرنگ سسٹم کے تحت ہیڈ آفس کمانڈ اینڈ کنٹرول اور اپنے موئل فون پر کسی بھی وقت دیکھ سکتے ہیں تمام عمل خودکار نظام کے تحت شفاف طریقے سے کیا جا رہا ہے۔ نجی کمپنیز کو بلو ں کی ادائیگی بھی کمپیوٹرائزڈ رپورٹ کے مطابق دی جاتی ہے اورتمام عمل شفاف بنایا جارہا ہے جبکہ کچراگاڑیوں کی آمدورفت اور کچرا اٹھانے کاعمل بھی کمپیوٹرائزڈ خودکار نظام کے تحت مانیٹر کیا جارہا ہے اس سسٹم کی وجہ سے صفائی کے نظام کی بہتری و مربوط نگرانی کے امورمیں بہتری آئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کارکنان کو آج کے جلسہ کیلئے پی ٹی آئی رہنماء منتے ترلے کرنے لگے
    ہمارے ڈراموں کی کہانیاں گھٹیا ہیں جس میں رونا دھونا دکھایا جاتا ہے عفت عمر
    دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کی کامیابی کا فائدہ دوسری پاکستانی فلموں کو بھی ہو گا
    شہریوں کی شکایات اور ان کے بروقت ازالے کے لیے ایک موبائل ایپ بھی متعارف کرائی گئی ہے صفائی یا کچرے سے متعلق شکایات متعلقہ افسران و عملے تک بروقت منتقلی اورشکایات کا ازالہ بروقت یقینی بنایا جارہا ہے یہ ایپ اس مانیٹرنگ سسٹم سے بھی لنک کی گئی ہے، ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے کمانڈاینڈ کنٹرول کا بھی دورہ کیا۔

  • پی ٹی آئی مارچ کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کے سخت سیکورٹی انتظامات

    پی ٹی آئی مارچ کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کے سخت سیکورٹی انتظامات

    پی ٹی آئی مارچ کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کے سخت سیکورٹی انتظامات

    راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت کے جلسے یعنی تحریک انصاف مارچ کے حوالے سے راولپنڈی پولیس نے سخت سیکورٹی انتظامات کیئے ہیں. جبکہ سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری، ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان سیکورٹی انتظامات کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں.

    ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق؛ ایلیٹ کمانڈوز، ڈولفن فورس، ضلعی پولیس، ٹریفک پولیس اور دیگر یونٹس کے 10 ہزار کے قریب افسران و اہلکار سیکورٹی و ٹریفک فرائض سر انجام دے رہے ہیں جبکہ ٹریفک کے انتظامات کے لئے ٹریفک پولیس کے 750 افسر و اہلکار فرائض سرانجام دے رہے ہیں. ان کا مزید کہنا تھا کہ؛ ایلیٹ کے 270 سے زائد کمانڈوز سیکورٹی پر مامور ہیں.

    راولپنڈی پولیس کا بتانا ہے کہ جلسہ گاہ اور گردونواح میں ایلیٹ کمانڈوز اور ڈولفن فورس کی خصوصی ٹیمیں گشت کر رہی ہیں، 200 سے زائد چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے گئے ہیں، 100 سے زائد مقدمات پر خصوصی پکٹس پر چیکنگ کی جا رہی ہے، جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کارکنان کو آج کے جلسہ کیلئے پی ٹی آئی رہنماء منتے ترلے کرنے لگے
    ہمارے ڈراموں کی کہانیاں گھٹیا ہیں جس میں رونا دھونا دکھایا جاتا ہے عفت عمر
    دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کی کامیابی کا فائدہ دوسری پاکستانی فلموں کو بھی ہو گا

    جاری اعلامیہ کے مطابق؛ سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے کہا ہے کہ سیکورٹی کے حوالے سے تمام ہدایات اور ایس او پیز کو یقینی بنایا جائے گا. سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے مزید کہا کہ؛ فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، جبکہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے.

  • پی ٹی آئی لانگ مارچ کی وجہ سے ٹریفک پولیس نے الرٹ جاری کر دیا

    پی ٹی آئی لانگ مارچ کی وجہ سے ٹریفک پولیس نے الرٹ جاری کر دیا

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لانگ مارچ کی وجہ سے ٹریفک پولیس نے الرٹ جاری کر دیا ہے.

    پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا اسٹیج مری روڈ پر رحمان آباد کے قریب تیار کیا گیا ہے اور لانگ مارچ میں شرکت کے لیے ملک بھر سے قافلے راولپنڈی پہنچ رہے ہیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے راولپنڈی اوراسلام آباد کی میٹرو بس سروس معطل کر دی گئی ہے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کی طرف سے بھی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق روات ٹی کراس سے راولپنڈی پشاور روڈ کی طرف ڈائیورژن ہے اور روات سے اسلام آباد داخلے کے لیے ایک لین کھلی ہے۔

    شہری اسلام آباد سے راولپنڈی کے لیے کورال چوک سے پرانا ایئر پورٹ روڈ استعمال کریں جبکہ اسلام آباد ایکسپریس وے کورال اسٹاپ سے بند ہے اور فیض آباد میں اسلام آباد کے لیے راستہ کھلا ہے۔ فیض آباد سے مری روڈ جبکہ آئی جے پی روڈ اور راولپنڈی کے راستے بند ہیں۔ مری روڈ پر فیض آباد کے دونوں اطراف ڈائیورژن ہے اور ٹریفک کو متبادل کے لیے اسلام آباد ایکسپریس وے کی طرف موڑا جا رہا ہے۔ 26 نمبر چونگی ٹریفک کے لیے کھلی ہے۔ سری نگر ہائی وے اسلام آباد ایئر پورٹ اور موٹروے کے لیے کھلی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کارکنان کو آج کے جلسہ کیلئے پی ٹی آئی رہنماء منتے ترلے کرنے لگے
    ہمارے ڈراموں کی کہانیاں گھٹیا ہیں جس میں رونا دھونا دکھایا جاتا ہے عفت عمر
    دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کی کامیابی کا فائدہ دوسری پاکستانی فلموں کو بھی ہو گا

    ریڈ زون میں نادرا اور ایکسپریس چوک سے آنے جانے کا راستہ بند ہے۔ شہری ریڈ زون میں داخلے اور اخراج کے لیے مارگلہ روڈ اور ایوب چوک استعمال کریں۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے مطابق عمران خان کا ہیلی کاپٹر بارانی یونیورسٹی میں اتارا جائے گا اور 26 نومبر کی رات جلسہ گاہ خالی کرنا ہو گا جبکہ راستے بند کرنے پر سخت ایکشن کیا جائے گا۔

  • کارکنان کو آج کے جلسہ کیلئے پی ٹی آئی رہنماء منتے ترلے کرنے لگے

    کارکنان کو آج کے جلسہ کیلئے پی ٹی آئی رہنماء منتے ترلے کرنے لگے

    کارکنان کو آج کے جلسہ کیلئے پی ٹی آئی رہنماء منتے ترلے کرنے لگے ہیں

     پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے راولپنڈی میں آج عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جانے کا دعوٰی کیا جارہا ہے، جس میں شرکت کیلیے ملک بھر سے کارکنان قافلوں کی صورت پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ انتظامیہ کی ہدایت پر پی ٹی آئی نے جلسہ گاہ کا مقام تبدیل کردیا، جس کے بعد اب سکستھ روڈ فلائی اوور پر اسٹیج بنایا گیا جبکہ پنڈال چاندنی چوک تک لگایا گیا ہے۔ لیکن اس حوالے پی ٹی آئی ناقدین کا خیال ہے کہ کارکنان کو آج کے جلسہ کیلئے پی ٹی آئی رہنماء منتیں اور ترلے کررہے تاکہ وہ لوگوں کو زیادہ دکھا سکیں.

    جبکہ ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو 26 نکات پر جلسے کی اجازت دے دی تھی جس کے مطابق پی ٹی آئی کو رات بارہ بجے سے پہلے جلسہ گاہ کو خالی کرنا ہوگا۔ جہاں ایک طرف پی ٹی آئی کے جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں وہیں ابھی تک عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کا معاملہ حل نہ ہوسکا، جی ایچ کیو کی جانب سے پریڈ گراؤنڈ میں ہیلی کاپٹر اتارنے کی اجازت کے بعد انتظامیہ نے اس سے انکار کردیا۔

    جبکہ اس سے قبل  پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا تھا کہ تھریٹس سے آگاہ کیا گیا ھے اگر عمران خان یا پنڈی اجتماع میں کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ ہوں گے۔ راولپنڈی میں حقیقی آزادی مارچ کے سلسلے میں جلسے کے لیے تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ میں آزادی کیمپ میں موجود ہوں، یہاں ابھی سے ماحول بن چکا ہے۔ گلگت، بلوچستان سندھ سے قافلے چل چکے ہیں جنوبی اضلاع سے قافلے بھی صبح تک پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنڈی کی تاریخ میں ایسا بڑا بڑا اجتماع ہونے جارہا ہے جو پہلے کبھی نہیں ہوا ہوگا۔

    اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ خیمہ بستی میں تیس ہزار افراد کے لیے گنجائش ہے، لوگ دیکھ رہے ہیں کہ ان کا کپتان عمران خان ان کے لئے جدوجہد کر رہا ہے عمرن خان اپنے اوپر قاتلانہ حملے کے باوجود کھڑا ہے ڈاکٹروں نے بھی منع کیا ہم نے بھی منع کیا اور ویڈیو خطاب کی تجویز دی لیکن عمران خان نے کہا کہ اپنے لوگوں کے پاس خود جاؤں گا نہ جھکوں گا نہ ڈروں گا۔ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نے کہا تھا کہ حقیقی آزادی کی تحریک ایک نئی منزل تک پہنچے گے اور عمران خان آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان خود کریں گے۔

    پنجاب میں حکومت ہونے کے باوجود راولپنڈی میں اسٹیج لگانے کی جگہ بار بار تبدیل ہونے کے سوال پر اسد عمر کا کہنا تھاکہ دیکھ لیں ملک کا نظام کیسا ہے، ابھی تک ایف آئی آر نہیں کٹ رہی لیکن اسٹیج لگنے کا مسئلہ نہیں وہ جگہ نا سہی دوسری سہی لیکن اس سب میں یہ لوگ خود بے نقاب ہورہے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ واضح ہے اس کی زمہ دار وفاقی حکومت اور وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان ہوں گے جو خود کہتے ہیں کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے لیکن اسلام آباد میں ہیلی کاپٹر اترنے کی اجازت تک نہیں دے رہے۔

  • عالمی شہرت یافتہ شاعر منور رانا کا یوم پیدائش

    عالمی شہرت یافتہ شاعر منور رانا کا یوم پیدائش

    چلتی پھرتی ہوئی آنکھوں سے اذاں دیکھی ہے
    میں نے جنت تو نہیں دیکھی ہے ماں دیکھی ہے

    ہندوستان کے عالمی شہرت یافتہ شاعر منور رانا 26؍نومبر 1952ء کو اتر پردیش کے شہر رائے بریلی میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام سید منور علی اور تخلص رانا ہے ۔ان کے رشتہ دار مع دادی اور نانی، تقسیم ہندوستان کے وقت پاکستان ہجرت کر گئے۔ لیکن ان کے والد صاحب بے ہندوستان سے اٹوٹ محبت کی وجہ سے بھارت ہی کو اپنا مسکن بنا لیا۔ بعد میں ان کا خاندان کولکتہ منتقل ہو گیا۔ یہیں پر منور راناؔ کی ابتدائی تعلیم ہوئی۔ منور راناؔ کی شاعری میں غزل گوئی ہی نے جگہ لی۔ ان کے کلام میں ” ماں” پر لکھا کلام کافی شہرہ یافتہ ہے۔ ان کی غزلیں، ہندی، بنگلہ (بنگالی) اور گرومکھی زبانوں میں بھی ہیں۔

    منور راناؔ نے اپنے کلام میں روایتی ہندی اور اودھی زبان کو بخوبی استعمال کیا ہے۔ جس کی وجہ سے انہیں کافی شہرت اور مقام ملا۔ ان کی غزلوں میں شوخی کم اور حقیقت پسندی زیادہ پائی جاتی ہے۔

    تخلیقات
    نیم کے پھول (1993ء)
    کہو ظل الہیٰ سے (2000ء)
    بغیرنقشے کا مکان (2001ء)
    سفید جنگلی کبوتر (2005ء)
    امیر خسرو ایوارڈ 2006ء

    ایوارڈز و اعزازات

    کویتا کا کبیر سمان اُپادھی 2006، اندور
    میر تقی ایوارڈ 2005ء
    شہود عالم آفاقی ایوارڈ، 2005ء، کولکتہ
    غالب ایوارڈ 2005ء، ادئے پور
    ڈاکٹر ذاکر حسین ایوارڈ 2005ء، نئی دہلی
    سرسوتی سماج ایوارڈ 2004ء
    مولانا عبد الرزاق ملیح آبادی ایوارڈ 2011ء (مغربی بنگال اردو اکیڈمی)
    سلیم جعفری ایوارڈ 1997ء
    دلکش ایوارڈ 1995ء
    رئیس امروہی ایوارڈ 1993ء، رائے بریلی
    بھارتی پریشد ایوارڈ، الہ آباد
    ہمایون کبیر ایوارڈ، کولکتہ
    بزم سخن ایوارڈ، بھوساول
    الہ آباد پریس کلب ایوارڈ
    حضرت الماس شاہ ایوارڈ
    سرسوتی سماج ایوارڈ
    ادب ایوارڈ
    میر ایوارڈ
    مولانا ابوالحسن ندوی ایوارڈ
    استاد بسم اللہ خان ایوارڈ
    کبیر ایوارڈ

    منور راناؔ صاحب کی شاعری سے چند منتخب اشعار
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    چلتی پھرتی ہوئی آنکھوں سے اذاں دیکھی ہے
    میں نے جنت تو نہیں دیکھی ہے ماں دیکھی ہے

    ابھی زندہ ہے ماں میری مجھے کچھ بھی نہیں ہوگا
    میں گھر سے جب نکلتا ہوں دعا بھی ساتھ چلتی ہے

    اس طرح میرے گناہوں کو وہ دھو دیتی ہے
    ماں بہت غصے میں ہوتی ہے تو رو دیتی ہے

    کسی کو گھر ملا حصے میں یا کوئی دکاں آئی
    میں گھر میں سب سے چھوٹا تھا مرے حصے میں ماں آئی

    ایک آنسو بھی حکومت کے لیے خطرہ ہے
    تم نے دیکھا نہیں آنکھوں کا سمندر ہونا

    جب بھی کشتی مری سیلاب میں آ جاتی ہے
    ماں دعا کرتی ہوئی خواب میں آ جاتی ہے

    سو جاتے ہیں فٹ پاتھ پہ اخبار بچھا کر
    مزدور کبھی نیند کی گولی نہیں کھاتے

    کل اپنے آپ کو دیکھا تھا ماں کی آنکھوں میں
    یہ آئینہ ہمیں بوڑھا نہیں بتاتا ہے

    کچھ بکھری ہوئی یادوں کے قصے بھی بہت تھے
    کچھ اس نے بھی بالوں کو کھلا چھوڑ دیا تھا

    تیرے دامن میں ستارے ہیں تو ہوں گے اے فلک
    مجھ کو اپنی ماں کی میلی اوڑھنی اچھی لگی

    منور ماں کے آگے یوں کبھی کھل کر نہیں رونا
    جہاں بنیاد ہو اتنی نمی اچھی نہیں ہوتی

    برباد کر دیا ہمیں پردیس نے مگر
    ماں سب سے کہہ رہی ہے کہ بیٹا مزے میں ہے

    تمام جسم کو آنکھیں بنا کے راہ تکو
    تمام کھیل محبت میں انتظار کا ہے

    فرشتے آ کر ان کے جسم پر خوشبو لگاتے ہیں
    وہ بچے ریل کے ڈبوں میں جو جھاڑو لگاتے ہیں

    یہ ایسا قرض ہے جو میں ادا کر ہی نہیں سکتا
    میں جب تک گھر نہ لوٹوں میری ماں سجدے میں رہتی ہے

    کسی کے زخم پر چاہت سے پٹی کون باندھے گا
    اگر بہنیں نہیں ہوں گی تو راکھی کون باندھے گا

    میں نے کل شب چاہتوں کی سب کتابیں پھاڑ دیں
    صرف اک کاغذ پہ لکھا لفظ ماں رہنے دیا

    یہ سوچ کے ماں باپ کی خدمت میں لگا ہوں
    اس پیڑ کا سایا مرے بچوں کو ملے گا

    دن بھر کی مشقت سے بدن چور ہے لیکن
    ماں نے مجھے دیکھا تو تھکن بھول گئی ہے

    لپٹ جاتا ہوں ماں سے اور موسی مسکراتی ہے
    میں اردو میں غزل کہتا ہوں ہندی مسکراتی ہے

    تمہارے شہر میں میت کو سب کاندھا نہیں دیتے
    ہمارے گاؤں میں چھپر بھی سب مل کر اٹھاتے ہیں

    شہر کے رستے ہوں چاہے گاؤں کی پگڈنڈیاں
    ماں کی انگلی تھام کر چلنا بہت اچھا لگا

    ماں خواب میں آ کر یہ بتا جاتی ہے ہر روز
    بوسیدہ سی اوڑھی ہوئی اس شال میں ہم ہیں

    مرے بچوں میں ساری عادتیں موجود ہیں میری
    تو پھر ان بد نصیبوں کو نہ کیوں اردو زباں آئی

    مٹی کا بدن کر دیا مٹی کے حوالے
    مٹی کو کہیں تاج محل میں نہیں رکھا

    پھینکی نہ منورؔ نے بزرگوں کی نشانی
    دستار پدستار پرانی ہے مگر باندھے ہوئے ہے

    نکلنے ہی نہیں دیتی ہیں اشکوں کو مری آنکھیں
    کہ یہ بچے ہمیشہ ماں کی نگرانی میں رہتے ہیں

    میں اسی مٹی سے اٹھا تھا بگولے کی طرح
    اور پھر اک دن اسی مٹی میں مٹی مل گئی

    تھکن کو اوڑھ کے بستر میں جا کے لیٹ گئے
    ہم اپنی قبر مقرر میں جا کے لیٹ گئے
    تمام عمر ہم اک دوسرے سے لڑتے رہے
    مگر مرے تو برابر میں جا کے لیٹ گئے

    تلاش و ترسیل: آغا نیاز مگسی

  • کراچی:ہجوم کے تشدد سے دو افراد کاقتل،ایک اور مطلوب ملزم گرفتار

    کراچی:ہجوم کے تشدد سے دو افراد کاقتل،ایک اور مطلوب ملزم گرفتار

    کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے دو ملازمین پر ہجوم کی جانب سے تشدد کرکے قتل کے واقعے میں ملوث ایک اور مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس نے مچھر کالونی میں کارروائی کرکے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے 2 ملازمین کو تشدد کرکے قتل کرنے میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    لکی مروت: تھانہ صدر پر ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے دہشت گردوں کاحملہ

    پولیس کے مطابق ملزم نورزمان عرف برما کو تشدد کرکے قتل کرنے کی ویڈیو کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

    کراچی میں گزشتہ ماہ ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے 2 ملازمین کو تشدد کرکے قتل کرنے کے کیس میں ملوث ایک اور ملزم کی گرفتاری کے بعد اب تک گرفتار ملزمان کی تعداد 40 ہوگئی ہے۔

    ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے 2 ملازمین کو 28 اکتوبر کو مچھر کالونی میں مبینہ اغوا کا الزام لگا کر مشتعل ہجوم نے تشدد کر کے قتل کیا تھا۔

    اب تک گرفتار ملزمان کی تعداد 40 ہوگئی ہے جبکہ واقعے کے مقدمہ میں 15 افراد کو نامزد جبکہ 200 سے 250 نامعلوم ملزمان شامل ہیں۔

    ای چالان کیلیے نصب کیمرے نکارہ ہونے سے پنجاب حکومت کو سالانہ 1 ارب کا نقصان

    واضح رہے کہ گزشتہ برس کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں ہجوم کے تشدد سے 2 مبینہ ملزمان ہلاک ہو گئے تھے پولیس کے مطابق لوگوں کا کہنا تھا دونوں افراد بچوں کو اغوا کرنے کی کوشش کر رہے تھے جنہیں رنگے ہاتھوں پکڑا اور پھر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

    دوسری جانب ایس ایس پی کیماڑی فدا جانوری کا کہنا تھا کہ دونوں افراد ٹیلی کام کمپنی کے ملازم تھے، واقعے کی تمام پہلوں سے تفتیش کی جا رہی ہے، ملوث افراد کےخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

    شہید پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کا نامعلوم مقام سے وضاحتی ویڈیو بیان سامنے آگیا

  • وزیرخزانہ نے پاکستان کےدیوالیہ ہونےکی قیاس آرائیوں کو پھرمسترد کردیا

    وزیرخزانہ نے پاکستان کےدیوالیہ ہونےکی قیاس آرائیوں کو پھرمسترد کردیا

    اسلام آباد:وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بلوم برگ کے مطابق پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے صرف 10 فیصد امکانات ہیں۔ٹویٹر پیغام میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اگلےایک سال میں دیوالیہ کےامکانات کو کم ترین سطح پر رکھا گیا ہے، پاکستان اپنے تمام مالیاتی وعدوں کی پاسداری جاری رکھے گا۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی رہنما نےملک کے دیوالیہ ہونے کے امکانات کو93 فیصد پیش کیا۔

     

    خیال رہے کہ آج اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لئے زری پالیسی کی منظوری دی گئی، اجلاس میں شرح سود 100 بیسس پوائنٹس یعنی ایک فیصد بڑھا کر 16 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے آنے کے بعد یہ دوسری مانیٹری پالیسی ہے، اس سے قبل بڑھتی مہنگائی کے پیش نطر مانیٹری پالیسی مسلسل سخت کی جارہی تھی اور اس پالیسی کے تحت رواں سال اب تک شرح سود میں 625 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا جا چکا ہے۔

  • مسلسل دو میچز میں شکست: میزبان قطر ورلڈکپ سے باہرہوگیا

    مسلسل دو میچز میں شکست: میزبان قطر ورلڈکپ سے باہرہوگیا

    فیفا ورلڈکپ میں گروپ اے کے میچ میں سینیگال نے قطر کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔قطرسے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کو کھیلے گئے میں سینیگال کی جانب سے پہلا گول 41ویں منٹ میں بولائے نے کیا جبکہ7 منٹ بعد ہی فامارا نے دوسرا گول کر کے ٹیم کو 2 صفر کی برتری دلائی۔

    تاہم میچ کے 78ویں منٹ میں قطر کے محمد منطاری نے گول کیا لیکن پھر 84 ویں منٹ میں سینیگال کے بامبا نے تیسرا گول داغ دیا ۔ مقررہ وقت تک اسکور 1-3 رہا یوں سینیگال نے میزبان قطر کو شکست دے دی۔

     

    گروپ اے میں قطر نے ابھی ایک میچ کھیلنا ہے پر مسلسل 2 میچز میں شکست کے بعد قطر کی ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے کی امیدیں دم توڑ گئیں۔قطر رواں ورلڈکپ سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم ہے۔اس گروپ میں اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کی دوڑ میں سینیگال کے ساتھ ایکواڈور اور نیدرلینڈز شامل ہیں ۔

     

     

     فیفا ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز اور اِیکواڈور کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر ہوگیا۔

     

    خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 19 ویں میچ میں نیدرلینڈز اور اِیکواڈور کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر ہوگیا۔نیدرلینڈز کی جانب سے کھیل کے چھٹے منٹ میں کوڈی گیکپو نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی جس کو اِیکواڈور نے اینر ویلنشیا نے 49 ویں منٹ میں گول کر کے برابر کیا۔

     

     

     

  • کراچی:مجرموں کے خلاف پولیس کی کامیاب کارروائیاں،نامی گرامی مجرم گرفتار

    کراچی:مجرموں کے خلاف پولیس کی کامیاب کارروائیاں،نامی گرامی مجرم گرفتار

    کراچی :قتل، اسٹریٹ کرائم و منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کو تھانہ ڈاکس پولیس نے گرفتار کر لیا,اطلاعات کے مطابق ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کی سربراہی میں ضلع کیماڑی پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

    ایس ایچ او تھانہ ڈاکس سب انسپکٹر پرویز علی سولنگی کی پولیس پارٹی کے ہمراہ کامیاب کاروائیاں جاری ہیں‌،پولیس حکام کے مطابق مچھرکالونی واقع میں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے ملازمین پر تشدد کرکے ہلاک کرنے میں ملوث ملزم سمیٹ اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث ملزمان گرفتارہوچکے ہیں‌

    پہلی کاروائی

    پہلی کاروائی میں تھانہ ڈاکس پولیس نے 28 اکتوبر 2022 کو مچھرکالونی میں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے ملازمین پر تشدد کرکے ہلاک کرنے میں ملوث ملزم بنام نورزمان عرف برما کو فوٹیجز کی مدد سے شناخت کرکے گرفتار کر لیا۔

    ظاہرپیر:لڑکی سےناجائز تعلقات کا شبہ،عاشق پرٹنڈ کرا کےتشدد

    ملزم کو مقدمہ 602/22 بجرم دفعہ 147/148/149/302/427/435 ت پ r/w7ATA میں گرفتار کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

    دوسری کاروائی

    دوسری کاروائی میں ڈاکس پولیس نے ملزم بنام ابراہیم ولد محمد اسلم کو مچھرکالونی میں اسلحہ کے زور پر چھینا چھپٹی کرتے ہوئے موقع واردات سے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جبکہ ملزم کا ساتھی بنام عبدالشکور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

    گرفتار ملزم کے قبضہ سے چھینے گئے 4 موبائل فون اور سرقہ شدہ موٹرسائیکل نمبری KPM-5150 برآمد ہوئی۔ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 657/22 بجرم دفعہ 381A اور 658/22 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

    تیسری کاروائی

    تیسری کاروائی میں منشیات فروشی میں ملوث ملزم بنام نجیم ولد جان بخت بادشاہ کو کو سلطان آباد سے گرفتار کیا گیا۔ملزم کے قبضہ سے 52 گرام کرسٹال اور زیراستعمال 125 موٹرسائیکل برآمد کر کے مقدمہ الزام نمبر 656/22 بجرم دفعہ 6/9C اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کا اندراج کیا گیا۔

    ملزم عادی جرائم پیشہ ہے جوکہ اس سے قبل بھی ذیل 3 مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

    1- مقدمہ الزام نمبر 252/22 بجرم دفعہ 6/9C.
    2- مقدمہ الزام نمبر 69/20 بجرم دفعہ 5/5A.
    3- مقدمہ الزام نمبر 310/18 بجرم دفعہ 6/9B.

    ایک دوسری کارروائی میں ضلع ویسٹ پولیس نے انتہائی مطلوب منشیات ڈیلر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم کا نام انتہائی مطلوب (big) بڑے منشیات فروشوں کی فہرست میں بھی شامل تھا۔
    تھانہ اورنگی پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کاروائی کر کے ملزم کو گرفتار کیا۔ملزم عبوالفیاض ولد نذیر احمد کی گرفتاری بنگالی پاڑہ سے عمل میں لائی گئی۔

    گرفتار ملزم کے قبضے سے 01 کلو سے زائد چرس اور نقدی رقم برآمد ہوئی ہےملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس سبٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، تفتیش جاری ہے،ملزم عادی منشیات سپلائیر ہے اور قبل از بھی منشیات فروشی کے متعدد مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔

    کراچی:ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان قتل

    پولیس نے ایک کارروائی میں ایس ایچ اوتھانہ ڈاکس SIP پرویز علی سولنگی اور اس کی ٹیم کی انٹیلی جنس زرائع کی نشاندہی پر ریاض خان نیازی کے قمار خانے پر چھاپہ مار کر دو جواری گرفتار کرلیئے،جبکہ قمار خانے کا مالک اور اسکا ملازم فرارہوئے

    امروز مورخہ 25.11.2022کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ کچھ لوگ اعوان کوچ اڈا نیازی محلہ مچھرکالونی کراچی پر جواء سٹہ کھیل رہے ہیں بر وقت کروائی عمل میں لاتے ہوئے چھاپہ مار کر دو جواری ملزمان 1محمد نواز ولد علی نواز 2ندیم ولد نذیرکو جواء سٹہ لگی ہوئی رقم 10900روپے و دیگر سٹہ پر چیاں کے سا تھ گرفتار کر لیا جبکہ قمار خانے کا مالک ریاض خان نیازی ولد گل بادشاہ اور اسکا ملازم بلال ولد سومار فرار ہو گئے

    گرفتار شدہ ملزمان اور عدم گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 659/2022بجرم دفعہ 5/5-Aقمار بازی ایکٹ کے تحت قائم کیا گیا
    ریاض خان نیازی اور بلال جو کہ عادی جواری ہیں اس سے قبل تھانہ ہذ امیں متعدد بار بند ہو کر جیل جا چکے ہیں
    سابقہ کریمنل ریکارڈ ریاض خان نیازی
    1.. FIR No 508/2021 U/S 5/5-A
    2.. FIR No 531/2021 U/S 5/5-A
    3.. FIR No 51/2022 U/S 5/5-A
    4.. FIR No 229/2022 U/S 5/5-A
    5.. FIR No 306/2022 U/S 5/5-A
    6.. FIR No 303/2022 U/S 5/5-A
    7.. FIR No 524/2022 U/S 5/5-A
    8.. FIR No 847/2021 U/S 5/5-A
    9.. FIR No 64/2015 U/S 6/9-B CNS
    10.. FIR No 518/2014 U/S 430/34
    11.. FIR No 207/2014 U/S 365/34
    12.. FIR No 495/2013 U/S 147/148/149/337A(I)
    سابقہ ریکارڈ بلال
    1.. FIR No 508/2021 U/S 5/5-A
    2.. FIR No 531/2021 U/S 5/5-A
    3.. FIR No 51/2022 U/S 5/5-A
    4.. FIR No 229/2022 U/S 5/5-A
    5.. FIR No 306/2022 U/S 5/5-A
    6.. FIR No 341/2022 U/S 5/5-A
    7.. FIR No 524/2022 U/S 5/5-A
    8.. FIR No 598/2022 U/S 5/5-A
    9.. FIR No 654/2022 U/S 5/5-A
    گرفتار شدہ ملزمان کومزید تفتیش کیلئے شعبہ تفتیش کے حوالے کیا گیا اور عدم گرفتار ملزمان کی تلاش جاری ہے

  • کوئٹہ:اہل بلوچستان کےلیےشیخ محمد بن زید النہیان کا خصوصی تحفہ:انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح

    کوئٹہ:اہل بلوچستان کےلیےشیخ محمد بن زید النہیان کا خصوصی تحفہ:انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح

    کوئٹہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعرات کو شیخ محمد بن زید النہیان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کیا ہے، جو صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں قائم کیا گیا ہے ۔یہ عمارت 121,406 مربع میٹر کے رقبے پر تعمیر کی گئی ہے، اس انسٹی ٹیوٹ کی تعمیر عرب امارات کی حکومت کی پاکستان کے لوگوں کے خصوصی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے ، 27.30 ملین ڈالر کی لاگت سے ابوظہبی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے ذریعے اس انسٹی ٹیوٹ کی تعمیر ہوگی

     

    کوئٹہ میں انسٹی ٹیوٹ شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایت اور نائب وزیر اعظم اور صدارتی عدالت کے وزیر شیخ منصور بن زاید النہیان کی خصوصی محبت اور شفقت کے ساتھ قائم کیا گیا ہے۔یہ منصوبہ انسانی ہمدردی اور ترقیاتی منصوبوں کے نفاذ کے لیے اسلامی جمہوریہ پاکستان کو متحدہ عرب امارات کی قیادت کی مسلسل حمایت کا نتیجہ ہے

    افتتاحی تقریب میں بلوچستان کے گورنر میر جان جمالی نے شرکت کی۔ حماد عبید الزابی، پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر؛ عبداللہ خلیفہ الغفلی، ڈائریکٹر یو اے ای پاکستان اسسٹنس پروگرام ،ڈاکٹروں پیرا میڈیکل سٹاف اور سینئر سول اور ملٹری حکام بھی شریک ہوئے

    افتتاحی تقریب کا آغاز پراجیکٹ کے مراحل کے بارے میں بریفنگ اور اماراتی انسانی ہمدردی کے ترقیاتی منصوبوں کی پیشکش سے ہوا جو گزشتہ تین سالوں کے دوران بلوچستان کے علاقے میں جاری تھے

    اس کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سفیر الزابی اور عبداللہ الغفلی کے ہمراہ محمد بن زاید انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے باضابطہ افتتاح کے موقع پر یادگاری تختی کی نقاب کشائی کی، اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ میں اس موقع پر برکت، کامیابی، تندرستی اور لمبی عمر، اور متحدہ عرب امارات کی مزید ترقی، فلاح، خوشحالی، سلامتی اور استحکام کی خواہش کرتا ہوں۔

     

     

    پروجیکٹ ڈائریکٹرنے مزید کہا کہ اس طرح کے اقدامات فرد اور معاشرے کی جامع ترقی میں معاون ہوتے ہیں، پاکستان میں صحت کے شعبے کی صلاحیتوں کو تقویت دیتے ہیں اور اسے اپنے شہریوں کو صحت کی بہترین خدمات فراہم کرنے میں اپنا موثر کردار ادا کرنے کے قابل بناتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان اقدامات کے ذریعے، متعدد صحت کے منصوبوں کو لاگو اور مکمل کیا گیا، جن کی نمائندگی پاکستان کے مختلف علاقوں میں متعدد ہسپتالوں، کلینکوں، صحت کے مراکز اور نرسنگ انسٹی ٹیوٹ کے قیام، آلات اور دیکھ بھال کے ذریعے کی گئی۔

     

    یہ انسٹی ٹیوٹ بلوچستان کےپڑوسی صوبوں کے علاقوں اور شہروں کے تمام رہائشیوں کے لیے بیماریوں کی تشخیص اور علاج، دل اور کینسر کی تشخیص کے ح

    والے سے علاقے کے ہسپتالوں اور کلینکس کے لیے ایک حوالہ مرکز کے طور پر کام کرے گا،

    انسٹی ٹیوٹ سے صوبہ بلوچستان میں 12 ملین پاکستانی مستفید ہوں گے۔ دل کے مریضوں کی تعداد تقریباً 70,900 ہے جن میں سے 1,064 سے زائد سالانہ علاج نہ ہونے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔انسٹی ٹیوٹ روزانہ 500 سے زیادہ مریضوں اور سالانہ 182,000 مریضوں کو تشخیصی اور علاج کی خدمات فراہم کرنا شامل ہے، 350 نرسوں اور تکنیکی ماہرین کے علاوہ 136 ڈاکٹروں اور ماہرین کے طبی عملے کے ساتھ بہتر خدمات سرانجام دے رہا ہے

     

    انسٹی ٹیوٹ 17 عمارتوں پر مشتمل ہے۔ مرکزی عمارت میں آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ، خصوصی کلینک، ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ، ڈینٹل ڈپارٹمنٹ، کارڈیک کیتھیٹرائزیشن روم، انتہائی نگہداشت کے یونٹس، اور 120 بستروں کی گنجائش والے داخل مریض سوئٹ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، 18 بستروں کی گنجائش کے ساتھ ایک ڈائلیسس ڈیپارٹمنٹ، ایک فارمیسی اور طبی معائنے کے لیے آٹھ خصوصی لیبارٹریز ،ایٹمی تابکاری، بائیو کیمسٹری، ہیماتولوجی، امیونولوجی، بیکٹیریا، مالیکیولر بائیولوجی پروڈکشن، اور کارڈیک کیتھیٹرائزیشن کے لیے دو دیگر شامل ہیں‌

    انسٹی ٹیوٹ میں ایک بایومیڈیکل شعبہ بھی شامل ہے جو جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے قلبی امراض کے معاملات پر طبی تحقیق اور سائنسی مطالعہ کرتا ہے۔اس میں آزاد انتظامی عمارتیں بھی شامل ہیں جن میں ڈاکٹروں، نرسوں اور منتظمین کے لیے رہائش، مسجد کے علاوہ، ادارے کی انتظامیہ کے لیے ایک عمارت، ڈاکٹروں اور ملازمین کے لیے ایک کلب، انرجی مینجمنٹ اسٹیشن، طبی جمع کرنے کے مراکز شامل ہیں۔ اور خطرناک فضلہ، ایمبولینس طیاروں کے لیے ایک ہیلی پیڈ، فائر اسٹیشن، کنٹرول ٹاورز، باغات، ایک بازار، اور پارکنگ کی جگہیں شامل ہیں

    افتتاحی تقریب کے دوران  آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ  نے متحدہ عرب امارات کے پی اے پی کے ڈائریکٹر کو ہلال پاکستان سے نوازا، جو انہیں  صدر پاکستان عارف علوی نے انسانی ہمدردی اور ترقیاتی منصوبوں کے انتظام اور اجرا میں ان کی کوششوں کے اعتراف میں دیا تھا۔