Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • پولیس اہلکارکےقاتل کی گرفتاری کیلئےانٹرپول اورسوئیڈن سےرابطےکافیصلہ

    پولیس اہلکارکےقاتل کی گرفتاری کیلئےانٹرپول اورسوئیڈن سےرابطےکافیصلہ

    کراچی: پولیس حکام نے ڈیفنس میں قتل ہونے والے اہلکار کے قاتل کی گرفتاری کیلئے انٹرپول اورسوئیڈن سے رابطے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ مفرورملزم کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے، انٹرپول اورسوئیڈش ایمبیسی سے بھی رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،دوسری جانب پولیس نے ملزم خرم نثار کےڈرائیوراوربرادرنسبتی کوحراست میں لیکر شامل تفتیش کرلیاہے۔

    پیرکی شب کلفٹن تھانے کےعلاقے ڈیفنس فیز5 میں کارسوارسابق ڈپٹی کمشنر نثاراحمد کے بیٹے خرم نثارنےفائرنگ کرکے شاہین فورس کے اہلکارعبدالرحمان کوقتل کرکے موقع پرسے فرارہوگیا تھا۔

    واقعے کے تھوڑٰدیربعد ہی ملزم خرم نثارکراچی ایئرپورٹ پہنچا اورملزم نے کچھ گھنٹے ایئرپورٹ پرگزارے اورمنگل کی صبح غیرملکی ایئرلائن کے ذریعے استنبول روانہ ہوگیا، ملزم کے فرار ہونے کےواقعے نے محکمہ پولیس کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔

    پولیس کےزیرحراست ملزم کےبرادرنسبت عامر کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا جس کے مطابق ملزم خرم نثار واردات کے بعد عامر سے ملنے ہوٹل آیا اور کہا کہ آج ہی ملک سے باہر جانا ہے، ملزم کی پہلے بھی دشمنی تھی میں سمجھا وہی معاملہ ہوا ہوگا۔

    ملزم خرم نے گاڑی میں بتایا کہ لڑائی ہوگئی ہے اس لیے ملک سے باہرجانا ہے خرم نثار نے پہلے سے ٹکٹ نہیں کرائی تھی ایئرپورٹ پر میری اہلیہ بھی ساتھ گئی تھی اسے دبئی جانا تھا۔

    ادھر پولیس ذرائع نے بتایا کہ مفرور ملزم خرم نثارکے ہاتھوں قتل ہونے والے شاہین فورس کے اہلکارکا واقعے کے روزخیابان بادبان پرڈیوٹی کا پہلا دن تھا، شاہین فورس کے اہلکاروں کوخیابان بادبان سے قبل خیابان تنظیم پرتعینات کیا گیا تھاشاہین فورس کے اہلکاراپنی ڈیوٹی کی جگہ چھوڑ کردوبارہ خیابان تنظیم پرواپس چلے گئے۔

    پولیس کو واردات کے وقت وقوعہ سے گزرنے والےعینی شاہدین کی تلاش ہےمقتول سپاہی عبدالرحمان کے ساتھی امین الحق کے بیانات میں باربارتضاد آرہا ہےجبکہ گاڑی میں لڑکی کی موجودگی کے شواہد بھی نہیں ملے ہیں۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ نے پولیس اہلکار کے قتل کی تحقیقات کے لیے ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کی سربراہی میں قائم تفتیشی ٹیم کو خصوصی ٹاسک دیا ہے کہ ان ملزمان کو بھی گرفتار کریں جنھوں نے ملزم کوفرار کروانے میں مدد فراہم کی۔

  • تیتر، تلیئر، تلور، چڑیوں، کبوتر اور سؤر کے 20غیرقانونی شکاری رنگے ہاتھوں گرفتار

    تیتر، تلیئر، تلور، چڑیوں، کبوتر اور سؤر کے 20غیرقانونی شکاری رنگے ہاتھوں گرفتار

    سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب شاہد زمان کی صوبہ میں غیرقانونی شکارکی مکمل بیخ کنی کیلئے دی جانیوالی ہدایات کے پیش نظر محکمہ کا ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مبین الٰہی کی زیر قیادت جنگلی جانوروں وپرندوں کے غیرقانونی شکا ر کیخلاف جاری گرینڈ آپریشن پوری شدت سے جاری ہے اور جس کے نتیجے میں لاہور شہر سمیت صوبہ کے مختلف مقامات سے تیتر، تلیئر، تلور، چڑیوں، کبوتر اور سؤرکے 20غیرقانونی شکاری رنگے ہاتھوں گرفتار کر لئے گئے

    اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف ضلع اٹک سید عثمان الحسن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کتوں کے ساتھ جنگلی سؤر اور جنگلی کبوتروں کا شکار کرنیوالے سات افراد کو موقع پر گرفتار کرکے انہیں مبلغ ستاسی ہزارروپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف ضلع چکوال مرزا عابد حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تیتر کے پانچ شکار ی گرفتار کرکے انہیں مبلغ ستر ہزار روپے جرمانہ کیا۔ اسی طرح اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف ضلع خانیوال میاں منیر احمد نے کبیر والا سے چڑیوں اور تلیئر کے دو شکاری گرفتار کرکے انہیں بیس ہزار روپے جرمانہ کیا۔

    اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف ضلع جہلم عمران احمد نے وائلڈلائف سٹاف کے ہمراہ ائیر گن کیساتھ تیتر کا ناجائز شکار کرنے والے دو شکاریوں کو گرفتار کرکے بذریعہ محکمانہ معاوضہ عدالت بیس ہزار روپے جرمانہ کیااور ائیر گن بحق محکمہ ضبطگی عدالتی فیصلہ پر ضبط کرلی۔ اسی طرح اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف ضلع راجن پور نے وائلڈلائف سٹاف روجھان کے ہمراہ نایا ب پرندے تلور کے غیر قانونی شکار میں ملوث ایک شکا ری کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے جبکہ ایسی ہی ایک دیگر کامیاب کارروائی کے دوران لاہور شہر سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف لاہور بابر عمران کی سربراہی میں وائلڈلائف انسپکٹر سیف اللہ اور وائلڈلائف واچر عابد نے ایک چڑی فروش کو گرفتار کرکے مقامی عدالت میں پیش کیا عدالت نے ملزم کو ایک ہزار روپے جرمانہ کرکے پرندے قدرتی ماحول میں آزاد کروا دئیے۔

    تین خطرناک شوٹرگرفتار،لاہور میں اہم شخصیات تھی نشانہ،دبئی سے کون دے رہا تھا احکامات؟

    خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

    اقدام قتل اور بھتہ لینے کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری شوٹر گرفتار

    دوسری جانب سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب شاہد زمان نے فوری طور پر محکمہ تحفظ جنگلی حیا ت و پارکس پنجاب کے پانچ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے جس کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف ہیڈ کوارٹرز مدثر حسن کو ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف پبلسٹی جبکہ وہاں او پی ایس پر تعینات محمد رمضان کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف پبلسٹی کی خالی آسامی پر تعینات کردیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف مینجمنٹ جنید عالم اسماعیل کو او پی ایس بنیادوں پر ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف ہیڈ کوارٹرز لاہور، اوپی ایس پر تعینات ڈپٹی ڈائریکٹروائلڈلائف ملتان ریجن محمدنوید طارق کو خالی آسامی پر ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف (او پی ایس)ساہیوال ریجن تعینات کردیا ہے اور ملتان ریجن میں ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف کی خالی آسامی کا چارج ڈائریکٹر وائلڈلائف اینڈ پارکس ساؤتھ پنجاب محمد سلیم اختر کو تین ماہ یا ریگولر پوسٹنگ تک تفویض کیاگیا ہے۔ ان نئے تقرر وتبادلوں پر تمام افسران اور سٹاف نے نیک خواہشات کااظہار کیاہے ا ور امید ظاہر کی ہے کہ نئے آنیوالے افسران صوبہ میں جنگلی حیات کے تحفظ و فروغ کیلئے مزید کام کریں گے۔

  • روسی زبان بولنے والے ہیکرز کی خلیجی خطوں اور سعودی عرب میں ہیکنگ کی کارروائیاں تیز

    روسی زبان بولنے والے ہیکرز کی خلیجی خطوں اور سعودی عرب میں ہیکنگ کی کارروائیاں تیز

    سائبرسیکیوریٹی کمپنی گروپ۔ آئی بی نامی ایک کمپنی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ روسی زبان بولنے والوں کو متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں سب سے زیادہ کمپیوٹر ہیکنگ، پاس ورڈ چوری اور دوسروں کے کریڈٹ کارڈز کے استعمال میں قرار دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : گروپ-آئی بی نے ایمیزون اور پے پال سمیت اکاؤنٹس کے پاس ورڈ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے ادائیگی کے ریکارڈ اور کرپٹو بٹوے تک رسائی حاصل کرنے کے لیے میلویئر استعمال کرنے والے گروپوں کی نشاندہی کی-

    ایلون مسک کی دولت میں 100 ارب ڈالرز کی کمی

    رپورٹ میں کہا گیا کہ روسی زبان بولنے والے لوگوں نے رواں سال کے دوران پہلے سات ماہ میں 6300 الیکٹرنکس آلات یا مشینیوں کو اپنی کارروائیوں کا نشانہ بنایا ہے جبکہ سات لاکھ کمپیوٹرز یا دوسری چیزوں کے ‘ پاس ورڈز ‘ چوری کیے ہیں۔ اس طرح 1300 سے زیادہ افراد کےکریڈٹ کارڈز کی تفصیلات کا حصول ممکن بنایا۔ تاہم سعودی عرب میں یہ وارداتیں مقابلتاً کم ہوئی ہیں جہاں صرف 1,400 سے کم لوگوں سے کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات اکٹھی کیں۔

    اسی عرصے کے دوران متحدہ عرب امارات میں ہزاروں آلات بھی ہیک کیے گئے اور کریڈٹ کارڈ اور دوسرے الیکٹرانک آلات کی تفصیلات چوری کی گئیں۔

    یہ گروپ غلط آلات کے استعمال سے انفارمیشن چوری کرتے اور اس کو اپنی مرضی کے مطابق چھانٹتے ہیں۔ پھر اس انفامیشن کو سوشل میڈیا اکاونٹس کے زریعے اپنے استعمال میں لاتے ہیں۔

    ‘ گروپ ۔ آئی بی ‘ اس سے پہلے بھی اسی نومبر میں بتایا تھا کہ سائبر جرائم میں ملوث عناصر نے ایک بڑی ریکروٹمنٹ کمپنی کو بھی سعودیہ میں ہیک کر لیا تاکہ اس سے متعلق افراد اور بنکوں تک رسائی ممکن بنا سکے ، یہ کام بنکوں سے رقم چوری کرنے کے لیے کیا گیا۔

    فرانس میں تاجر کے گھر پرانسپکشن کے لیے آیا ٹیکس انسپکٹر قتل

    ایک رپورٹ کے مطابق سائبر سکیورٹی فرم نے پتہ چلایا ہے کہ کمپیوٹرز سے متعلق جرائم میں ملوث افراد نے سعودی کمپنیوں کے 1000 سے زائد جعلی ورژنز بنائے۔ تاکہ لوگوں اشتہارات بذریعہ سوشل میڈیا متاثر کر سکے۔ ان عناصر نے جولائی میں سائبر کرائمز کی مہم کو زیادہ وسعت دے دی ہے۔

    گروپ-آئی بی نے جولائی میں یہ بھی انکشاف کیا کہ سائبر کرائمینلز نے مشرق وسطیٰ میں صارفین کو نشانہ بناتے ہوئے ایک وسیع پیمانے پر فشنگ مہم شروع کی تھی، جس میں 270 سے زیادہ ڈومینز کی نشاندہی کی گئی تھی جو مشہور پوسٹل سروس برانڈز کے طور پر ظاہر ہوتے ہیں۔

    ٹرمپ کا اکاؤنٹ دوبارہ بحال کرنےکا اقدام حیران کن اورخطرناک ہے،ٹوئٹرکے اہم شراکت دار کا علیحدگی کا…

    ماضی میں دس سال قبل 2012 میں سعودی عرب کی معرف کمپنی ‘ آرامکو’ کی ہیکنگ ایک بڑا ایشو بنی تھی۔ یہ ایک بڑی ہیکنگ کا واقعہ تھا کٹنگ سورڈ آف جسٹس نامی ایک گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی جس میں تیل اور گیس کی پیداوار کو روکنے کے مقصد سے تقریباً 30,000 کمپیوٹرز کو نقصان پہنچا۔

    گروپوں نے میلویئر کا استعمال کیا جو لوگوں کےانٹرنیٹ براؤزرز، جیسےای میل سروسز اورسوشل میڈیا اکاؤنٹس میں محفوظ کردہ معلومات کو جمع کرنے کے قابل تھا۔ جب ہیکرز بینک کی تفصیلات جیسی معلومات حاصل کرتے ہیں، تو وہ اسےپیسہ اور ڈیٹا چوری کرنے یا چوری شدہ معلومات کو "سائبر کرائمینل انڈر گراؤنڈ” پر فروخت کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

    سعودی عرب سے اپ سیٹ شکست کے بعد لیونل میسی کا بیان سامنے آ گیا

  • ناسا نے چاند کی ایک نئی تصویر جاری کر دی

    ناسا نے چاند کی ایک نئی تصویر جاری کر دی

    امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے چاند کی ایک نئی تصویر جاری کر دی-

    باغی ٹی وی : ناسا کے خلائی جہاز اورین نے اپنے خلائی سفر کے چھٹے روز چاند کی تصویر لی، جسے ناسا نے اپنے آفیشل اکاونٹ سے جاری کیا ہے-

    آرٹیمس مشن 21 نومبر کو چاند کے مدار میں داخل ہوجائے گا،ناسا

    ناسا کے مطابق چاند کی ہائی ریزولوشن تصویر اس وقت لی گئی جب خلائی جہاز چاند کی سطح سے 129 کلومیٹر اوپر سے گزر رہا تھا۔


    ناسا نےتصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ تصویر ناسا کے اورین خلائی جہاز نے لی ہے جو آرٹیمیس ون مشن کے ایک حصّے کے طور پر پچھلے ہفتے سفر پر روانہ ہوا تھا۔

    واٹس ایپ نےڈیسک ٹاپ ورژن کےصارفین کیلئےدلچسپ فیچرمتعارف کرادیا

    تقریباً 270,000 میل (430,000 کلومیٹر) دور،آرٹیمس 1 جلد ہی خلابازوں کو لے جانے کے لیے بنائے گئے خلائی جہاز میں اپولو 13 کے زمین سے ریکارڈ قائم کرنے والے فاصلے کو پیچھے چھوڑ دے گا۔


    واضح رہے اورین خلائی جہاز میں کوئی انسان موجود نہیں ہے لیکن اسی کے ذریعے مستقبل میں عام لوگوں کے چاند کا سفر ممکن ہو سکے گا، اس جہاز کو روانہ کرنے کیلئے ستمبر میں دو مرتبہ کوشش کی گئی تھی لیکن تکنیکی مسائل کی وجہ سے اسے روک دیا گیا۔

    110 سال قبل ڈوبنے والے ٹائی ٹینک جہاز سے ملنی والی گھڑی 98 ہزار پاؤنڈز میں نیلام

  • راجن پور:لُنڈ گینگ کا سرغنہ خدا بخش ہلاک

    راجن پور:لُنڈ گینگ کا سرغنہ خدا بخش ہلاک

    راجن پور:کچے کے علاقے میں پولیس کی کارروائی کے دوران لُنڈ گینگ کا سرغنہ خدا بخش لُنڈ ہلاک ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق راجن پور میں کچہ کے علاقے میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ لُنڈ گینگ کے سرغنہ خدا بخش لُنڈ اور گورا عمرانی کو ہلاک کردیا، جب کہ جب کہ متعدد ملزمان زخمی بھی ہوئے۔

    پولیس حکام کے مطابق راجن پور روجھان کچے کے علاقے میں پولیس پکٹ بہار ماچھی پر ڈاکوؤں نے حملہ کردیا، اور اس دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    پولیس ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں گینگ کا سرغنہ خدا بخش اور گورا عمرانی ہلاک اور 9 ڈاکو زخمی ہوگئے، جب کہ پولیس کے 3 اہلکار بھی زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ترجمان پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا لُنڈ گینگ کا سرغنہ خدا بخش لُنڈ سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، اور ملزم پر پولیس مقابلے، دہشت گردی، ڈکیتی اور قتل کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران لُنڈ اور عمرانی گینگ کے ڈاکو زخمی ہوئے ہیں۔

    سابق چیئرمین FBR شبر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہو گیا ہے

    دیوالیہ پن سے بچاؤ کے لئے فلپائن ایئر لائن امریکی عدالت پہنچ گئی

  • کراچی ایئرپورٹ،ایک کروڑروپے مالیت کی الیکٹرانک اشیاء کی سمگلنگ بنائی گئی ناکام

    کراچی ایئرپورٹ،ایک کروڑروپے مالیت کی الیکٹرانک اشیاء کی سمگلنگ بنائی گئی ناکام

    ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ ائرپورٹ (JIAP) کراچی نے 1کروڑ روپے مالیت کی الیکٹرانک اشیاء کی اسمگلنگ ناکام بنادی

    جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کے انٹرنیشنل آرایول لاؤنج پر تعینات کسٹمز کے عملے نے خفیہ اطلاع موصول ھونے پر ائر عریبیہ کی پرواز G9542 پر شارجہ سے کراچی آنے والے دو پاکستانی مسافروں موعیز علی اور کاشف بٹ کو روک کر ان کے ہمراہ سوٹ کیسز کی اسکیئنگ کی تو ان کے سوٹ کیسز میں موبائل فونز اور دیگر الیکٹرانک اشیاء کی نشاندھی ھوئی جس پر مسافروں کے سامان کو کسٹمز ایگزامینیشن کاونٹر پر منتقل کر کے مسافروں کی موجودگی میں مکمل ایگزامینیشن کی گئی جس کے نتیجہ میں بھاری تعداد میں موبائل فونز ،موبائل ٹیبلیٹ، ایپل برانڈ اسمارٹ واچز ،اسمارٹ ریسٹ بینڈ اور فوڈ اسٹف برآمد ہوئیں جن کی کل مالیت 47000 ہزار ڈالر= (1کروڑ پاکستانی روپے) ہے برآمد شدہ اشیاء پر کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکسز 52،00000 لاکھ روپے بنتے ہیں برآمد شدہ سامان کو ضبط کرکے دونوں مسافروں کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مسافروں کو باضابطہ گرفتار کر لیا ہے اور مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے

    اس کے علاوہ انٹرنیشنل ڈپارچر لاؤنج پر تعینات کسٹمز کے عملے نے کراچی سے دبئی بذریعہ امارات ائر لائن جانے والے مسافر کے سامان سے بھاری تعداد میں کپڑا برآمد کر کے قبضہ میں لے کر ضبط کیا ہے

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

  • سیلاب متاثرین کیلیےعطیات؛عمران خان کو15ارب نہیں4 ارب30 کروڑ روپےملے،ثانیہ نشتر

    سیلاب متاثرین کیلیےعطیات؛عمران خان کو15ارب نہیں4 ارب30 کروڑ روپےملے،ثانیہ نشتر

    لاہور:عمران خان نے 2 ماہ پہلے 3 میراتھون کرکے سیلاب زدگان کے لئے 15 ارب روپے جمع کرنے کا دعویٰ کیا لیکن پی ٹی آئی کی سینیٹر ثانیہ نشتر نے 4 ارب 30 کروڑ روپے ملنے کا اعتراف کیا ہے۔

    عمران خان نے سیلاب متاثرین کے لیے ٹیلی تھون کی تھیں جس میں بڑے پیمانے پر امداد کا اعلان کیا گیا تھا۔اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما ثانیہ نشتر کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ عمران خان نے مختلف اوقات میں ٹیلی تھون کیے۔

    ڈاکٹر ثانیہ نشتر نےبتایاکہ ملنے والے عطیات میں سے ایک ارب 30 کروڑ روپےخیبر پختونخوا حکومت کو دیئےجو خرچ ہوچکے، پنجاب میں 2ارب روپے کی تقسیم ایک روز قبل شروع کی گئی۔ثانیہ نشتر نے کہا کہ سندھ میں ایک ارب روپے نقصانات کا ڈیٹا ملنے پر تقسیم کیے جائیں گے۔

    ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ متاثرین کو ادائیگی بینکوں میں بائیومیٹرک سے اور سی سی ٹی وی کے سامنے ہوگی، اس کے لئے پنجاب بینک اور خیبر بینک عطیات پر سروس چارجز نہیں لے رہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نےکہا کہ 18ملین ڈالر کے کریڈٹ کارڈعطیات مل ہی نہیں سکے،ڈونرز سےٹیکس فری عطیات لینےکیلئےامریکا میں اکاؤنٹ کھول لیا ہے۔

    ثانیہ نشتر نے بتایا کہ عمران خان کو 15ارب روپے کے وعدے کیے گئے لیکن صرف 4 ارب32 کروڑ روپے وصول ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ ٹیلی تھون کے نتیجے میں باقی رقوم کی وصولی نہ ہونے کی مختلف وجوہات ہیں، وجوہات میں انٹرنیشنل ٹرانزیکشن کی پابندیاں،کریڈٹ کارڈ کی ادائیگی نہ ہونا شامل ہیں۔

    سابق چیئرمین FBR شبر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہو گیا ہے

    دیوالیہ پن سے بچاؤ کے لئے فلپائن ایئر لائن امریکی عدالت پہنچ گئی

  • پی ایس ایل سیزن 8 میں پلئیرز کی ڈرافٹنگ کی تاریخ کا اعلان ہو گیا

    پی ایس ایل سیزن 8 میں پلئیرز کی ڈرافٹنگ کی تاریخ کا اعلان ہو گیا

    لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن میں پلئیرز کی ڈرافٹنگ 15 دسمبر کو کراچی میں منعقد ہوگی۔

    باغی ٹی وی : کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پلیئر ڈرافٹ کی تاریخ اور مقام کا فیصلہ تمام فرنیچائزرز کی رضامندی سےکیا گیا ہے جبکہ ڈرافٹ کے مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    سعودی عرب میں فٹبال ٹیم کی تاریخی فتح پرجشن؛محمد بن سلمان کا سجدہ شکر:عام تعطیل کا اعلان

    ڈائریکٹر ٹورنامنٹ عثمان واہلہ کا کہنا ہے کہ بہترین کھلاڑیوں کی دستابی کے بعدپی ایس ایل 8 ایک اچھا ایونٹ متوقع ہے، ایونٹ 9 فروری سے 19 مارچ تک لاہور، ملتان، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

    دفاعی چیمپین لاہور قلندر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کا آغاز 9 فروری 2023 سے ہوگا۔ ایونٹ کے میچز لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان میں کرائے جائیں گے، 19 مارچ تک میچز ہوں گے-

    پی ایس ایل سیزن 8 کی ڈرافٹنگ کیلئے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیزکے بڑے بڑے کھلاڑیوں نے اپنی دستیابی ظاہر کردی آسٹریلوی کپتان آرون فنچ پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے-

    بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے بھی پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ کے لیے رجسٹریشن کرالی ہے سری لنکا کے داسن شاناکا اور وانندو ہسارنگا بھی ڈرافٹ کے لیے رجسٹرڈ ہو گئے ہیں-

    وزیر اعظم کی سعودی فٹبال ٹیم کی تاریخی کامیابی پرمبارکباد

    چند روز قبل چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی زیر صدارت پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں لیگ کے آئندہ سیزن کے بارے میں فیصلے کیے گئے اجلاس میں تمام چھ فرنچائزوں کےنمائندوں نےشرکت کی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل 8 کا آغاز 9 فروری 2023 سے ہوگا۔ ایونٹ کے میچز لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان میں کرائے جائیں گے۔ ایونٹ 19 مارچ تک جاری رہے گا-

    پی ایس ایل سیزن 8 کی ڈرافٹنگ کیلئے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے بڑے بڑے کھلاڑیوں نے اپنی دستیابی ظاہر کردی ہے آسٹریلوی کپتان آرون فنچ پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے نیوزی لینڈ کے جمی نیشم اور مارٹن گپٹل بھی آئندہ سال ہونیوالے سیزن کیلئے دستیاب ہیں۔

    ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولس پورن، انگلینڈ کے عادل رشید اور سری لنکا کے راجا پکشا بھی پاکستان سپر لیگ 8 میں حصہ لینے کے خواہشمند ہیں۔ پی ایس ایل 8 میں تمام انٹرنیشنل کھلاڑی پلاٹینم کیٹیگری کیلئے دستیاب ہوں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ تمام غیرملکی اور ملکی کھلاڑیوں کی فہرست جلد جاری کرے گا۔

    بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے بھی پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ کے لیے رجسٹریشن کرالی ہے۔ سری لنکا کے داسن شاناکا اور وانندو ہسارنگا بھی ڈرافٹ کے لیے رجسٹرڈ ہو گئے ہیں جب کہ انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان بھی پلیئرز ڈرافٹ میں شامل ہوں گے-

    ٹی20 رینکنگ؛ بابراعظم سے تیسری پوزیشن بھی چھن گئی

  • بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،آرمی چیف

    بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،آرمی چیف

    بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،آرمی چیف
    جی ایچ کیو راولپنڈی میں یوم دفاع اور یوم شہدا سے متعلق تقریب ہوئی

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر حاضری دی ،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجودہ کوپاک فوج کے دستوں نے گارڈآف آنرپیش کیا،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے یادگار شہداپر پھول چڑھائے کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا بھی آرمی چیف کے ہمراہ ہیں تقریب میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران نے بھی شرکت کی

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے یوم دفاع اوریوم شہداکی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ بطور آرمی چیف یوم شہدا پر آخری بارخطاب کررہا ہوں 29نومبرکو اپنے عہدے سے ریٹائر ہورہا ہوں،مجھے فخرہے کہ 6 سال عظیم فوج کا سربراہ رہا ، شہدا کے لواحقین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ہمارے جوان ہر وقت اپنے وطن کے دفاع کیلئے تیار رہتے ہیں،فوج کا سب سے پہلا کام اپنی سرحدوں کا دفاع کرنا ہے،پاک فوج نے اپنے مینڈیٹ سے بڑھ کرقوم کی خدمت کی ہے،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ مشرقی پاکستان فوجی نہیں سیاسی ناکامی تھی،مشرقی پاکستان کاعلیحدہ ہونا فوجی نہیں سیاسی ناکامی تھی،پاک فوج کی سیاست میں مداخلت غیرآئینی ہے،فوج نے فروری میں فیصلہ کیا کہ آئندہ فوج سیاست میں مداخلت نہیں کرے گی اس آئینی عمل کا خیرمقدم کرنے کے باوجود کئی حلقوں نےتنقید کانشانہ بنایا،فوج پر تنقید شہریوں کا حق ہے لیکن الفاظ کا مناسب چناؤ کرنا چاہیے کئی حلقوں نے فوج کو تنقید کا نشانہ بنا کر غیر شائستہ زبان استعمال کی، ایک جعلی جھوٹا بیانیہ بنا کر ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا کی گئی، اب اسی جھوٹے بیانئے سے راہِ فرار اختیار کی جا رہی ہے کیا یہ ممکن ہے کہ بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ ایک جھوٹا بیانیہ بنا کر ملکی سلامتی سے کھیلنے کی کوشش کی گئی افواج کو غیر اخلاقی القابات سے پکارا گیا لیکن برداشت کیا لیکن برداشت کی بھی ایک حد ہوتی ہے سب کو ذہن نشین کرلینا چاہیے کہ صبر کی بھی ایک حد ہے وثوق سے کہہ سکتا ہے ہوں کہ پاکستان سنگین معاشی مشکلات کا شکار ہے،کوئی بھی ایک سیاسی جماعت ملک کو اس مشکل سے نہیں نکال سکتی،2018 کے انتخابات کے بعد جیتنے والی پارٹی کو سلیکٹڈ کہا گیا ،2022میں عدم اعتماد کے بعد آنے والی حکومت کو امپورٹڈ حکومت کہا گیا،سیاست میں سلیکٹڈاور امپورٹڈ کے القابات کو ختم کرنا ہوگا، امید ہے سیاسی جماعتیں اپنے رویئے پر نظرثانی کریں گی، افراد اور پارٹیاں آتی جاتی رہتی ہیں، پاکستان نے ہمیشہ رہنا ہے میں اپنے اور فوج کیخلاف نا مناسب اور جارحانہ رویہ کو درگزر کرکے آگے بڑھنا چاہتا ہوں آگے بڑھنا ہے تو عدم برداشت اور میں نہ مانوں والا رویہ ترک کرنا ہوگا۔ہار اور جیت سیاست کا حصہ ہوتی ہے،پاکستان کی سلامتی کیلئے شہداء نے بےپناہ قربانیاں دی ہیں،مادروطن کی سالمیت کی حفاظت ہمارااولین فرض ہے اوررہے گا،

    آرمی چیف نے مختلف فارمیشنز کے الوداعی دوروں کے ایک حصے کے طور پر سیالکوٹ اور منگلا گیریژن کا دورہ کیا۔

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

  • ہسپتال جانیوالی لڑکی کو شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کرکے ویڈیو بنانیوالا ملزم گرفتار

    ہسپتال جانیوالی لڑکی کو شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کرکے ویڈیو بنانیوالا ملزم گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق والدہ کے علاج کے لئے ہسپتال جانیوالی لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا

    تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلر سیداں میں لڑکی کے ساتھ مُبینہ زیادتی اور حراساں کرنے کی ایف آئی آر درج ملزم گرفتار کر لیا گیا، لڑکی کا کہنا ہے کہ والدہ کے علاج کے لئے گئی ہسپتال کے ملازم عدیل نامی شخص نے میرے ساتھ تعلقات قائم کئے
    عدیل نے مجھے سبز باغ دکھاکر شادی کا جھانسہ دیا اور ہسپتال میں بُلا کر زبردستی زناء کیا ملزم عدیل نے میری ویڈیو بنائی اور حراساں کرتا رہا . شادی کا کہا تو عدیل ہمراہ طارق اور دو نامعلوم افراد نے تشدد کیا اور سنگین دھمکیاں دیں علاقہ چھوڑنے کا کہا۔ تھانہ میں ایس ایچ او کے پاس ایک ہفتے سے چکر لگاتی رہی ، ایس ایچ او راضی نامہ پر دباو ڈالتا رہا ، ڈی ایس پی کہوٹہ ملک رفاقت کے سامنے دادرسی کے لئے گئی تو انہوں نے فوری ایکسن لیا ، ڈی ایس پی نے موقع پر احکامات دئیے جس پر خاتون عائشہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم عدیل کو گرفتار کرلیا گیا

    تھانہ پولیس نے لڑکی کا میڈیکل کرانے کے بعد تفتیش شروع کردی ، ڈی ایس پی ملک رفاقت کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس ثبوتوں کے ساتھ چالان کیا جائے گا اور خاتون کو انصاف دیا جائے گا ۔

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف