Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • صدر مملکت نے حاجی غلام علی کی بطور گورنر کے پی تقرری کر دی

    صدر مملکت نے حاجی غلام علی کی بطور گورنر کے پی تقرری کر دی

    صدر مملکت نے حاجی غلام علی کی بطور گورنر کے پی تقرری کر دی

    صدر مملکت عارف علوی نے جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل رحمان کے سمدھی حاجی غلام علی کی بطور گورنر کے پی تقرری کر دی .صدر عرف علوی نے یہ تعیناتی آئین کے آرٹیکل 101 کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر کی ہے.واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ایڈوائس وزیراعظم شہباز شریف نے جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل رحمان کے سمدھی حاجی غلام علی کو گورنر خیبرپختونخوا مقرر کرنے کی ایڈوائس صدر مملکت عارف علوی کو بھیجی تھی. جس کے بعد صدر مملکت عارف علوی نے اپنے متفقہ فیصلے کے بعد انہیں گورنر خیبرپختونخوا مقرر کر دیا اور اس لیئے وزیر اعظم نے قانونی طور پر انہیں یہ ایڈوائس کی تھی تاکہ حاجی غلام علی کو گورنر بنایا جا سکے.

    خیال رہے کہ حکومت کی طرف سے مولانا فضل الرحمان کے سمدھی حاجی غلام علی کو خیبر پختونخوا کا نیا گورنر تعینات کیے جانے کی خبریں پہلے بھی گردش کر رہی تھیں اور حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں نے جمیعت علمائے اسلام کے حاجی غلام علی کے نام پر اتفاق کیا تھا.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آرمی چیف تقرری؛ وزیر دفاع نے وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی
    خبردار۔!ایوان اقتدارمیں تھرتھلی۔24گھنٹےاہم:اعظم سواتی،بیگم تہجدگزار،بیٹا شراب کا سوداگر۔ثبوت حاضر ہیں۔
    جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی، آئی ایس پی آر
    چھ ماہ سے خیبرپختونخوا کا گورنر نہ ہونے کے بعد وفاق نے خیبرپختونخوا کا نیا گورنر تعینات کا فیصلہ کیا .جس کے بعد حاجی غلام علی جو کے مولانا فضل الرحمان کے سمدھی ہیں کے نام پر اتفاق ہوا تھا جبکہ حاجی غلام علی اس سے قبل پشاور کے ناظم بھی رہ چکے ہیں جبکہ ان کے بیٹے زبیرعلی پشاور کے میئر ہیں۔ واضح رہے کہ اس حوالے سے حاجی غلام علی سے رابطہ کیا گیاتھا تو انہوں نے بتایا تھا کہ گورنر کے حوالے سے خبریں وہ بھی سن رہے ہیں تاہم جب تک اعلامیہ جاری نہیں ہوجاتا کچھ نہیں کہا جاسکتا.

  • عمران خان کا کھیل ختم، سب کچھ ہاتھ سے نکل گیاعارف علوی اب صرف دانت کے کیڑے نکالیں گے

    عمران خان کا کھیل ختم، سب کچھ ہاتھ سے نکل گیاعارف علوی اب صرف دانت کے کیڑے نکالیں گے

    لاہور:پاکستان میں نئے آرمی چیف کی تقرری ایسا ایشو بن گیا ہے کہ ہرکوئی کہتا ہے کہ میری مرضی کا آرمی چیف لگے،کوئی کہتا ہے کہ سمری بھی آگئی ہے تو ن لیگ کہتی ہے کہ سمری نہیں آئی ،ان سوالات کا جواب دیتے ہوئے سینیئرصحافی مبشرلقمان کہتےہیں کہ اس ملک میں تو ہرکوئی اپنی مرضی کا آرمی چیف لگوانا چاہتے ہیں اور جہاں تک تعلق ہے کہ سمری کا تو وہ تو کوئی ایشو نہیں سمری بھی آجائے گی اور پھردو گھنٹوں میں نئے آرمی چیف کا تقرر بھی ہوجائے گا ، وزیراعظم نے تو فیصلہ کررکھا ہے بس اپروول کے لیے بھیجیں گے اور دستخط ہوجائیں گے اور نیا آرمی چیف مقرر ہوجائے گا

    ایک اور سوال کے جواب میں مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ صدر عارف علوی سمری نہیں‌ روک سکتے وہ تو ربڑ سٹیمپ کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کو قانون کے مطابق وزیراعظم کی طرف سے بھیجی جانے والی سمری پردستخط کرنے ہوںگے، ہاں یہ ضرور ہے کہ وہ دانت کے کیڑے نکال سکتے ہیں ، کیوں‌ کہ وہ ایک ڈینٹسٹ ہیں‌،اس کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتے

    ایک اور سوال کے جواب میں مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ عمران‌ خان کوئی سپرپرائز نہیں دے سکیں گے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 25 مئی کو کون سا سرپرائز دیا ،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کچھ نہیں کرسکتے ،وہ تو اب اتنے اہم سمجھتے ہیں کہ میں بڑی چیز ہوں اور اسی وجہ سے اس نے پریڈ گراونڈ میں ہیلی کاپٹراتارنے کی اجازت مانگی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ 26 تاریخ کو کچھ نہیں ہونے والا ، ویسے بھی عمران خان کے چاہنے والوں کا خیال ہے کہ آرمی چیف عمران خان کے مطالبے پرتعینات کیا گیا اوروہ آنے والے چیف کی اس طرح تعریف کریں گے کہ شاید آرمی چیف ان کی خواہش پرلگایا گیا ہے،

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جب تک عمران خان کو گرفتار نہیں کیا جاتا ،ملک میں ستحکام نہیں آئے گا، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران‌ خان اس وقت اہم ایشو بن گیا ہے اس کو گرفتار کرنے کے سوا حکومت کو کوئی کامیابی نہیں مل سکتی

    ایک سوال کے جواب میں مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی انتظآمیہ نے عمران‌ خان سے فیض آباد پر پڑاوڈالنے کی بجائے کسی دوسری جگہ پڑاو کی درخواست کی ہے ، لیکن خان یہ نہیں‌ کرے گا ، اس کو ملک کی پرواہ ہی نہیں انگلینڈ ٹیم نے راولپنڈی کھیلنے کے لیے اسی راستے سے آنا ہے اور عمران خان نہیں آنے دے گا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی والے پاکستان کے دشمن ہیں ان کو پاکستان کی فکر نہیں

     

    مبشرلقمان نے علی امین گنڈا پور کے حوالے سے کہا کہ اس شخص کی کئی آڈیوز لیک ہوچکی ہیں اور اس ویڈیوز میں وہ جس شخص نے پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی اس کے فنڈز روکنے کی دھمکی دی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک دشمن نہیں تو اور کون ہیں ، سب جانتے ہیں‌

    ایک اور سوال کے جواب میں مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا پاکستان آنا سوالیہ نشان ہے اس وقت پاکستانیوں کے مقبول لیڈر کے طور پر عمران خان اپنےآپ کو منوا چکے ہیں اور وہ اسی لیے چاہتےہیں کہ جلد الیکشن ہوں کیوں کہ انکو پتہ ہے کہ وہ اپنے مخالفین کو باسانی شسکت دے دیں‌گے اور ان کے مخالفین یہ چاہتے ہیں کہ انتخابات جلد نہ ہوں ورنہ وہ ہار جائیں گے ،

    ایک اور سوال کے جواب میں مشبرلقمان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں عمران خان اور پرویز الٰہی کی حکومت ہے اور ایک دوسرے کے اتحادی ہیں ،اس کے جواب میں اینکرکا سوال تھا کہ اس کے باوجود ان کی ایف آئی آر نہیں کٹ سکی، اس کے جواب میں مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ پہلے ایک دوسرے کو چورڈاکو کہتے رہے آج اکٹھے ہیں، اگرحکومت نہیں کرسکتے تو پھراسمبلیاں تحلیل کردیں اور پنجاب اور کے پی میں‌ نئے انتخابات کروا لیں

    وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے متعلق ایک سوال جس میں اینکر کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت نے ان کو معصوم عن الخطا قراردیا ، یہ کیا معاملہ ہے کہ جب اقتدار میں یہ لوگ اتے ہیں تو ان کے کیسز ختم ہوجاتے ہیں اور جب اپوزیشن میں‌ہوتے ہیں تو ان پر بڑے کیسز بنا دیئے جاتے ہیں ، اس کا جواب دیتے ہوئے مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ ایسے ہی عمران خان نے کس پرمقدمات دائر کیے ، کیا خواجہ سعد رفیق ، ڈاکٹرعاصم سمیت کس پرجرم ثابت ہوا، یہ سارے معاملات ایسے ہی چل رہے ہیں‌، ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کے ساتھ ایسے ہی کھلواڑہورہا ہے ، بس دعا کریں جو بھی منتخب ہوکرآئے وہ اپنے لیے نہیں بلکہ پاکستان اور پاکستانیوں کے لیے کچھ کرنے کا عزم لے کرآئے

  • راولپنڈی میں دو سے 3 مقامات پر کارکنوں کی رہائش کا انتظام کیا جائے،عمران خان

    راولپنڈی میں دو سے 3 مقامات پر کارکنوں کی رہائش کا انتظام کیا جائے،عمران خان

    عمران خان نے لانگ مارچ سے متعلق راولپنڈی ڈویژن سے انتظامات کی رپورٹ طلب کر لی

    چیئر مین پی ٹی آئی عمرا ن خان نے تمام ڈویژن کے قافلوں کی الگ الگ انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی،چیئر مین پی ٹی آئی عمرا ن خان نے کارکنوں کے لیے خیمہ بستی تیار کرنے کی ہدایت کر دی،عمران خان نے رہنماؤں کو ہدایت کی کہ راولپنڈی میں دو سے 3 مقامات پر کارکنوں کی رہائش کا انتظام کیا جائے،دوردراز علاقوں سے آنے والے کارکنوں کو ایک روز پہلے روالپنڈی پہنچنے کا ٹارگٹ دے دیا گیا، تحریک انصاف کے رہنما فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ کارکنوں کے قیام کے انتظامات جاری ، کل تک حتمی شکل دے دی جائے گی، راولپنڈی کی تمام سڑکوں پر عوام کا سمندر ہو گا،

    دوسری جانب تحریک انصاف لاہور کاراولپنڈی کال کے پلان کو حتمی شکل دینے کیلئے اجلاس طلب کر لیا گیا اجلاس میں صدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد اور حماد اظہر شرکت کریں گے گورننگ باڈی، اسٹیک ہولڈرز اور تمام ٹاونز کے صدور اجلاس میں شرکت کریں گے، صدر پی ٹی آئی لاہور امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ 26 نومبر کو لاہور سے کثیر تعداد میں لوگ براستہ موٹروے راولپنڈی روانہ ہوں گے،

    واضح رہے کہ عمران خان وزیر آباد میں مبینہ حملے کے بعد لاہور زمان پارک آ گئے،وزیر آباد سے دوسرے مرحلے کے لانگ مارچ کا آغاز ہوا تھا تا ہم ہفتے کو عمران خان نے اعلان کیا کہ لانگ مارچ ختم اب پنڈی میں پڑاؤ ہو گا، کارکنان پنڈی پہنچیں ، عمران خان لاہور سے پنڈی ہیلی کاپٹر کے‌ذریعے جانا چاہتے ہیں،

    حکومت کے خلاف تحریک آخری مرحلے کے لیے پی ٹی آئی نے منصوبہ بندی کر لی، پی ٹی آئی کے قافلے 25 اور 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے،پی ٹی آئی شرکاریلی کی بجائے قافلوں کی صورت میں راولپنڈی روانہ ہوں گے، لاہور سے پی ٹی آئی کے قافلے 26 نومبر کی صبح 9 بجے روانہ ہوں گے،ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ، ٹکٹ ہولڈرز قافلوں کی صورت میں روانہ ہوں گے، قافلوں کی قیادت تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی اعلیٰ قیادت کرے گی،جنوبی پنجاب اور دور دراز سے قافلے 25 نومبر کی شام کو راولپنڈی پہنچیں گے، قافلوں کے قیام و طعام کے لیے اقبال پارک میں خیمہ بستی قائم کی جائے گی،پی ٹی آئی لانگ مارچ، خیبر پختونخوا سے قافلے 26 نومبر کو روانہ ہوں گے،خیبر اور مہمند کے قافلے پشاور ٹول پلازہ سے صبح 9 بجے روانہ ہونگے،چارسدہ کا قافلہ نستہ موٹروے ٹول پلازہ سے صبح ساڑھے 9بجے روانہ ہوگا مردان کا قافلہ صبح 10 ، مالاکنڈ سوا10 بجے کرنل شیر انٹر چینج سےروانہ ہوگا،صوابی کا قافلہ ٹول پلازہ سے پونے 11 ، نوشہرہ کا صوابی ریسٹ ایریا سے صبح 11 بجے روانہ ہوگاہزارہ ریجن کے قافلے ہزارہ موٹر وے سے ساڑھے 11 بجے روانہ ہونگے، خیبرپختونخوا کےقافلےساڑھے 12بجے راولپنڈی، مری روڈ فیض آباد پہنچیں گے،جنوبی اضلاع کے قافلوں کی نگرانی صوبائی سیکریٹری جنرل علی امین گنڈا پور کرینگے،

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

    وہ کون ہے جس نے احسان فراموش عمران خان کیلیے ملک کی بقا کی خاطر سب کچھ کیا؟

  • پوش علاقوں میں وارداتیں کرنے والے گینگ کے 3 کارندے گرفتار

    پوش علاقوں میں وارداتیں کرنے والے گینگ کے 3 کارندے گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیان جاری ہیں

    تھانہ گلستان جوہر پولیس نے لیپ ٹاپز اے سی پینل نیوی گیشن سسٹم چوری کرنے والے گینگ کے خلاف زبردست کاروائی کی ہے، تھانہ گلستان جوہر پولیس نے پوش علاقوں میں وارداتیں کرنے والے گینگ کے 3 کارندے گرفتار کر لئے،ملزمان کو اسلحہ،4 عدد لیپ ٹاپز ,8 موبائیل فون و دیگر آلات ٹولز و دیگر چوری شدہ سامان سمیت گرفتارکیا گیا، ملزمان سے برآمدہ قیمتی لیپ ٹاپز لاکھوں کی مالیت کے ہیں ملزمان کا گینگ 14/15 لوگوں پر منظم گروہ ہے۔ ملزمان مختلف تھانہ جات کے علاقوں میں لوگوں کے قیمتی اشیاء اے سی پینل وغیرہ منٹوں میں چوری کرکے فرار ہوجاتے تھے۔ ملزمان نے شہریوں کو پریشان کرکے رکھا تھا ایس ایچ او صفدر مشوانی کی انتھک محنت سے ملزمان گرفتار ہوٸے۔ ایس ایچ او گلستان جوہر نے ملزمان کی گرفتاری کے لیٸے پولیس مختلف مقامات پر تعنات کیا۔ گرفتار شدہ ملزمان میں نسیم خان ولد عبدالروف , کریم اللہ ولد محب اللہ اور خائستہ خان ولد عبدالحمید شامل ہیں۔ ملزمان کے گینگ کےدوسرے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ گرفتار ملزمان کا تھانہ گلستان جوہر میں مقدمہ الزام نمبر 982/22 جرم دفعہ 231Aسندھ آرمزایکٹ قائم کیا گیا گرفتار ملزمان کی زیر استعمالی گاڑی نمبری BAX_162 برآمد جسکی تصدیق کی جا رہی ہے ملزمان عادی مجرم ہیں پہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں

    دوسری جانب حیدرآباد پولیس کی اشتہاری و روپوش ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اس دوران 3 ملزمان گرفتار کر لئے گئے،ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ کی جانب سے جاری کردہ ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے حیدرآباد پولیس کا اشتہار و روپوش ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،حیدرآباد کے مختلف تھانہ جات سخی پیر اور پبن پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران مختلف مقدمات میں اشتہاری و روپوش 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ،انچارج چیک پوسٹ پبن انسپیکٹر غلام مصطفیٰ عاقلانی نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ مختلف کاروائیوں میں 2 اشتہاری و روپوش ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزم امتیاز علی تھیبو مقدمہ کرائم 180/2022 زیر دفعہ 324,506,504,147,148,337A-ii,Aiii تعزیرات پاکستان میں اشتہاری تھا ملزم فیاض علی پتافی مقدمہ کرائم 222/2022 زیر دفعہ 395,147,148,504 تعزیرات پاکستان میں روپوش تھا ایس ایچ او تھانہ سخی پیر انسپیکٹر غلام حیدر شاہانی نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے تھانہ سخی پیر کے مقدمہ کرائم نمبر 68/20222 زیر دفعہ 337-FIV-Lii,506,504 تعزیرات پاکستان میں روپوش ملزم تیمور شیخ کو گرفتار کرلیا

    رات بھر زیادتی کے بعد برہنہ حالت میں نرس کو سڑک پر ملزمان پھینک گئے

    دو کمسن لڑکیوں کو برہنہ کر کے گھمانے والے کیس میں اہم پیشرفت

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    طالب علم سے زیادتی کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزم گرفتار

    ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

    200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

    نازیبا ویڈیو سیکنڈل،پولیس لڑکیوں کو بازیاب کروانے میں تاحال ناکام

    علاوہ ازیں کار سرکار میں مداخلت اور فرض کی ادائیگی کے دوران تھانہ اورنگی پولیس پر ملزمان نے حملہ کیا،پولیس کی جوابی کاروائی کے دوران 1 ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا،زخمی ملزم کی شناخت عالم جان ولد کتائین کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، نقدی اور زیر استعمال موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی،برآمدہ زیر استعمال 125 موٹرسائیکل کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔پولیس اور ملزم کے درمیان مقابلہ سیکٹر ساڑھے آٹھ مین اللّٰہ والا روڈ پر ہوا۔زخمی گرفتار ملزم کو بعد طبی امداد تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

    گزشتہ شب پولیس مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے ملزم کا مزید ریکارڈ حاصل کرلیا گیا۔ملزم عالم جان عرف عالم افغانی تھانہ اورنگی پولیس کے ہاتھوں زخمی حالت میں گرفتار ہوا تھا‌۔ملزم تھانہ منگھوپیر کے مقدمہ الزام نمبر 740/2022 بجرم دفعہ 147/148/149/324/337H(2)/4277 میں مفرور و مطلوب تھا۔ملزم قبضہ مافیا کا سرغنہ ہے اور اسلحہ کے زور پر غریب عوام سے انتہائی کم داموں میں زمین کی خرید و فروخت کرتا تھا۔ملزم قبل از بھی ایکسپلوزو ایکٹ سمیت سنگین نوعیت کے ذیل مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔

    1. مقدمہ الزام نمبر 99/2022 بجرم دفعہ 4/5 ایکسپلوزو ایکٹ تھانہ فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا۔
    2. مقدمہ الزام نمبر 100/2022 بجرم دفعہ 23(i)A اسلحہ ایکٹ تھانہ فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا۔
    3. مقدمہ الزام نمبر 101/2022 بجرم دفعہ 6/9C نارکوٹیکس ایکٹ تھانہ فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا۔

  • ٹی20 رینکنگ؛ بابراعظم سے تیسری پوزیشن بھی چھن گئی

    ٹی20 رینکنگ؛ بابراعظم سے تیسری پوزیشن بھی چھن گئی

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 کی نئی رینکنگ جاری کردی،اطلاعات کے مطابق آئی سی سی کی نئی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ بھارت کے سوریا کمار یادیو نے پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار رکھا ہوا ہے۔

    قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بدستور دوسرے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ کیوی بلےباز ڈیون کانوے نے بابراعظم سے تیسری پوزیشن چھین لی ہے۔

    انگلش ٹیم کو ٹی20 میں عالمی چیمپیئن بنوانے والے کپتان جوز بٹلر کی رینکنگ میں ایک ایک درجے بہتری آئی ہے وہ 11 ویں نمبر آگئے ہیں۔

    اسی طرح بالرز کی رینکنگ میں قومی ٹیم کا کوئی بھی بالر ٹاپ 10 میں شامل نہیں، سری لنکا کے ونندو ہسارنگا کا پہلا افغان اسپنر راشد خان کی دوسری پوزیشن پر قابض ہیں۔

    حارث رؤف، شاہین آفریدی اور شاداب کی رینکنگ میں ایک ایک درجے بہتری آئی ہے، تینوں بالترتیب 16، 17 اور 18 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

    پاکستان کو 5.84 ارب ڈالرز کاجرمانہ،عالمی ادارے کا اعلامیہ،باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق ہوگئی

    افتخار چوہدری پاکستان کو لے ڈوبے،پاکستان کو 4.7 ارب ڈالرز کا جرمانہ کروا دیا

    تمباکو پر ٹیکس عائد کر کے نئی حکومت بجٹ خسارے پر قابو پا سکتی ہے،ماہرین

  • لاہور میں رواں برس ناجائز اسلحہ کے پانچ ہزار سے زائد مقدمے درج

    لاہور میں رواں برس ناجائز اسلحہ کے پانچ ہزار سے زائد مقدمے درج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں

    لاہور پولیس ناجائز اسلحہ و نمائش کے خلاف متحرک ہے،امسال کے دوران ناجائز اسلحہ و نمائش پر5501 مقدمات درج کر لئے، ملزمان کے قبضہ سے 32 کلاشنکوف،465 رائفلز،176بندوقیں برآمد کی گئیں، ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر کے مطابق 4668 ریوالورز و پسٹلزاور 12ہزار سے زائد گولیاں برآمد کی گئیں ہوائی فائرنگ جیسے واقعات شہریوں کی زندگیوں کے لئے خطرہ ہیں۔ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر قانون حرکت میں آئے گا۔ والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔ سوشل میڈیا پر تشہیر کا شوق، بچوں کو غیر قانونی سرگرمیوں سے باز رکھیں۔لاہور پولیس کاناجائز اسلحہ رکھنے، نمائش کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس پیز،سرکل افسران اور ایس ایچ اوز ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں۔

    دوسری جانب لاہور پولیس تھانوں کے انفراسٹرکچرز کی بہتری،جدید سہولیات کی فراہمی کی جانب گامزن ہے،پولیس سٹیشن گلشن راوی کی نئی سٹیٹ آف دی آرٹ عمارت کی افتتاحی تقریب ہوئی،سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر تقریب کے مہمان خصوصی تھے، شہدا پولیس کے بچوں نے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے،پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سی سی پی او لاہور کو سلامی پیش کی ،سی سی پی او لاہور نے افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی،غلام محمود ڈوگر نے فیتہ کاٹ کر تھانہ گلشن راوی کی نئی کثیر المقاصد عمارت کا باضابطہ افتتاح کر دیا،ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر،سی ٹی او ڈاکٹر اسد اعجاز نے بھی شرکت کی ،ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی، ایس پی انوسٹی گیشن آفتاب پھلرواں،ایس پی ہیڈ کوارٹرز عبداللہ لک،سینئر پولیس افسران نے بھی تقریب میں شرکت کی ،ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے لاہور پولیس کے انفراسٹرکچر میں جدت لانے کے لئے جاری اقدامات بارے آگاہ کیا،ایکسین بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ حافظ عبد القادرنے سی سی پی او لاہور کو نئی عمارت اور اغراض و مقاصد بارے بریفنگ دی،

    سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے تھانہ گلشن راوی کی نئی عمارت کا معائنہ کیا،افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھانے محمکہ پولیس کی بنیادی اکائی، انصاف کی فراہمی کا اولین ذریعہ ہیں،تھانوں کا انفراسٹرکچر،سپاہ کے لئے ورکنگ کنڈیشن بہتر بنانا مشن ہے،تھانوں میں شہریوں کے لئے جدید سہولیات، سروس ڈیلیوری کا معیار بہتر ہو رہا ہے،سی سی پی او لاہور نے محکمہ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے افسران،سی سی پی او آفس ڈویلپمنٹ برانچ کے افسران میں تعریفی اسناد تقسیم کیں،

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

    گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے ملزم نے کیا عدالت میں جرم کا اعتراف

    تھانہ قلعہ گجر سنگھ کی نئی 04 منزلہ عمارت بیسمنٹ سمیت 03 کنال 19مرلہ رقبہ پر محیط ہے،تھانہ گلشن راوی کی نئی عمارت میں آپریشنز اور انوسٹی گیشن کے دفاتر ہیں،فرنٹ ڈیسک،ایس ایچ او،انچارج انوسٹی گیشن رومز، مردوں خواتین کے لئے علیحدہ حوالات شامل،تھانہ گلشن راوی کی نئی عمارت کی تعمیر پر 05 کروڑ 60 لاکھ روپے لاگت آئی ہےتھانہ کی نئی عمارت میں 20 سے زائد کشادہ کمرے،فرنٹ ڈیسک،ایس ایچ او،انچارج انوسٹی گیشن رومز شامل ہیں ،ریکارڈ روم،02 حوالات،محرر رومز،02مال خانے شامل ہیں عمارت میں تھانہ کا 5 ہزار گیلن گنجائش کا واٹر ٹینک، ذاتی ٹیوب ویل اور100 kv ٹرانسفارمر شامل ہے،عمارت میں جوانوں کی رہائش کے لئے04 کشادہ بیرکس، جدید کچن اور میس ہال شامل ہیں

  • پاکستان کے نظام انصاف میں بہتری ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے،چیف جسٹس

    پاکستان کے نظام انصاف میں بہتری ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے،چیف جسٹس

    سپریم کورٹ میں ریکوڈک صدارتی ریفرنس کی سماعت ہوئی

    سرمایہ کار بیرک گولڈ کمپنی کے وکیل نے دلائل مکمل کر لئے، وکیل بیرک گولڈ کمپنی نے عدالت میں کہا کہ ریکوڈک منصوبے سے مال جیسے ہی پورٹ پر پہنچے گا 85 فیصد ادائیگی ہوجائے گی،ریکوڈک منصوبے کے مال کی بقیہ 15فیصد ادائیگی منزل پر پہنچ کر مارکیٹ ریٹ کےمطابق ہوگی،اگر ریکوڈک منصوبے سے کاپر اور سونے کے علاو ہ کوئی معدنیات نکلی تو طریقہ کار معاہدے میں درج ہے، اگر ریکوڈک منصوبے سے کوئی نایاب معدنیات نکلی تو حکومت مارکیٹ ریٹ پر خرید لے گی،اگر ریکوڈک منصوبے سے کوئی اسٹریٹیجک معدنیات برآمد ہوئیں تو حکومت مفت لے سکے گی،اگر زمین حاصل کی گئی تو ادائیگی کمپنی کرے گی، حکومت سہولت فراہم کرے گی، مرکزی شاہراہوں کی تعمیر اور مرمت حکومت ،نوکنڈی سے پراجیکٹ تک سڑک کی تعمیر کمپنی کے ذمے ہوگی،شاہراہیں صرف پراجیکٹ نہیں ، عام عوام بھی استعمال کرسکے گی،

    جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریکوڈک منصوبے میں50 فیصد شیئرز پاکستان کے ہیں، تنازعے سے اثر پڑے گا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومت جو کرےبین الاقوامی قوانین کو مدنظر رکھ کر کرے ورنہ کمپنی پھر عالمی ثالثی فورم پر چلی جائے گی،پاکستان کے عدالتی نظام اور عالمی نظام انصاف میں بہت فرق ہے،پاکستان کے نظام انصاف میں بہتری ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھی پاکستان کے نظام انصاف پر اعتماد کرنا چاہیے،پاکستان کے نظام انصاف میں بہتری کے لیے اقدامات کے نتائج کچھ وقت کے بعد نظر آئیں گے،

    وکیل نے کہا کہ بیشتر ممالک نے سرمایہ کاروں کے تنازعات ختم کرنے کے لیے وزارت خارجہ میں قانونی مشیر مقرر کررکھے ہیں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب تنازعات عالمی فورمز پر پہنچ جائیں تو حل کرنے میں بہت وسائل خرچ ہوتے ہیں، وکیل نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے پر ساڑھے تین سال ہر سطح کے مذاکرات کے بعد معاہدے پر پہنچے، ریکوڈک منصوبے پر صدارتی ریفرنس کے دوسرے سوال پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی جانب سے دلائل دیئے گئے

    سابق چیئرمین FBR شبر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہو گیا ہے

    دیوالیہ پن سے بچاؤ کے لئے فلپائن ایئر لائن امریکی عدالت پہنچ گئی

    پاکستان کو 5.84 ارب ڈالرز کاجرمانہ،عالمی ادارے کا اعلامیہ،باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق ہوگئی

    افتخار چوہدری پاکستان کو لے ڈوبے،پاکستان کو 4.7 ارب ڈالرز کا جرمانہ کروا دیا

    تمباکو پر ٹیکس عائد کر کے نئی حکومت بجٹ خسارے پر قابو پا سکتی ہے،ماہرین

    بجٹ میں،کم فیس والے نجی سکولوں کے لیے الگ سے رقم مختص کی جائے، ملک ابرار حسین

  • نشے کے عادی شخص نے پورے خاندان کو قتل کر دیا

    نشے کے عادی شخص نے پورے خاندان کو قتل کر دیا

    نئی دہلی: نشے کے عادی ایک شخص نے اپنے والدین، بہن اور دادی کو قتل کردیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے پالم کے رہائشی 25 سالہ کیشوو نے تیز دھار آلے کی مدد سے اپنی دادی، والد، والدہ اور 18 سالہ بہن کو قتل کر دیا۔

    چین: فیکٹری میں آتشزدگی،38 افراد ہلاک

    پولیس کے مطابق تمام لاشیں گھر کے مختلف مقامات سے برآمد ہوئیں اور ملزم نے سب کو پے درپے وار کر کے بے دردی سے قتل کیا، ملزم کے والدین کی لاشیں باتھ روم سے برآمد ہوئیں جبکہ دادی اور بہن کی لاشیں کمرے سے ملیں۔

    پولیس کے مطابق ملزم اپنے پورے خاندان کو قتل کرنے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا جسے پڑوسیوں نے ناکام بناتے ہوئے اسے پولیس کے حوالے کردیا ملزم نشے کا عادی ہے اور واردات کے وقت بھی نشے کی حالت میں تھا۔

    پولیس حکام کا بتانا ہے کہ کیشوو گھر سے فرار ہونے کا منصوبہ بنا رہا تھا کہ اس کے گھر والوں نے اسے پکڑ لیا اور اسے گھر میں بند کر دیا، ملزم کیشوو چند روز قبل ہی مرکز بحالی صحت سے واپس گھر لوٹا تھا۔

    لاہور میں پولیس مقابلے کے دوران کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر دو ڈاکوہلاک

  • زکربرگ کےبطورسی ای اومستعفیٰ  ہونے کی خبر پر ترجمان میٹا کا بیان سامنے آ گیا

    زکربرگ کےبطورسی ای اومستعفیٰ ہونے کی خبر پر ترجمان میٹا کا بیان سامنے آ گیا

    ٹیکنالوجی کپمنی میٹا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مارک زکر برگ کے مستعفی ہونے کی خبر سے متعلق ترجمان میٹا کا بیان سامنے آگیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک نیوز ویب سائٹ نے خبر شائع کی تھی کہ 38 سالہ مارک زکربرگ 2023 میں عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔

    میٹا کا 11 ہزار ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ

    تاہم اب میٹا کے ترجمان اینڈی اسٹون نے ان تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان کی تردید کی ہے-

    ترجمان اینڈی اسٹون نے منگل کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک زکربرگ کے اگلے سال استعفیٰ دینے کی رپورٹ غلط ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل مارک زکربرگ نے 9 نومبر کو ایک خط میں بتایا کہ کمپنی کے 13 فیصد عملے یا 11 ہزار سے زیادہ ملازمین کو فارغ کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے اپنے خط میں بتایا تھا کہ آج میں میٹا کی تاریخ میں کی جانے والی سب سے مشکل تبدیلی کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں، میں نے اپنی ٹیم کا حجم 13 فیصد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہم کمپنی کو زیادہ بہتر بنانے کے لیے مزید اقدامات بھی کررہے ہیں۔

    5 سال میں 32 ارب ڈالر مالیت کی کمپنی بنانے والے نوجوان کا حیران کن زوال:27 ارب ڈوب…

    زکر برگ کا کہنا تھا کہ کورونا کے آغاز میں دنیا نے فوری طور پر ای کامرس کی جانب رخ کیا جس سے آمدنی میں بے تحاشہ اضافہ ہوا۔ کئی افراد نے پیش گوئی کی کہ آمدنی میں یہ اضافہ مستقل ہوگا اور وباء کے بعد یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے بھی یہی پیش گوئی کی، لہٰذا سرمایہ کاری میں اضافے کا فیصلہ کیا۔ بد قسمتی سے، اس نے ویسے کام نہیں کیا جیسے کہ توقع کی گئی تھی۔

    زکر برگ کا کہنا تھا کہ اخراجات اور ملازمین کو کم کرتے ہوئے کمپنی کو مزید منظم بنایا جائے گا اور زیادہ تر وسائل کو محدود تعداد کی اعلیٰ ترجیحاتی جگہوں پر منتقل کیا جائے گا جس میں اشتہار، مصنوعی ذہانت اور میٹاورس شامل ہیں۔

    ملازمین کو فارغ کیے جانے کی رپورٹ کے بعد میٹا کے حصص کی قدر میں 4 فیصد کمی آئی جب کہ میٹا کی 18 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہے جب اتنے زیادہ ملازمین کو کمپنی سے فارغ کیا گیا۔

    میٹا اور ٹوئٹر کے بعد ایمازون کا اپنے10 ہزار ملازمین کو برطرف کرنے کا ارادہ

  • ناظم جوکھیو کا قتل، ایک سال مکمل

    ناظم جوکھیو کا قتل، ایک سال مکمل

    ناظم جوکھیو کا قتل، ایک سال مکمل ہو گیا.

    ناظم جوکھیو قتل کو ایک سال بیت گیا اہلیہ نے کیس لڑنے سے ہمت ہاری تو والدہ نے بااثر ملزمان کے ساتھ صلح کر لی، عدالت میں کہہ دیا کہ مجھ پر کوئی دباؤ نہیں

    ناظم جوکھیو کے قتل کے بعد سندھ بھر میں احتجاج ہوئے، قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں بھی بحث ہوئی تا ہم اسکے اہلخانہ ہار گئے اورملزمان سے صلح کر لی

    ایک برس بیت جانے کے بعد کیا غیر ملکیوں کو شکار کی اجازت دینے کے قانون میں کوئی تبدیلی آئی؟ اگر صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو اس کا جواب نفی میں ملے گا۔

    شہر قائد کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ کے ناظم جوکھیو کے قتل کو ایک سال بیت گیا، ناظم جوکھیو کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے قاتلوں کو معاف کر دیا، مقتول کی والدہ نے بھی عدالت میں ایک بیان میں کہا کہ جام اویس سمیت 6 ملزمان سے صلح ہوگئی ہے ملزمان کے ساتھ صلح کے لیے مجھ پرکوئی دباؤ نہیں، اللہ کے نام پر معاف کیا ہے- اگرعدالت جام اویس و دیگر ملزمان کوکیس سے بری کرتی ہے توکوئی اعتراض نہیں ہے۔صلح کرنے والے ملزمان میں ایم پی اے جام اویس، معراج، سلیم، دودا خان، محمد سومار اور احمد خان شامل ہیں، 3ملزمان حیدر علی، میر علی اور نیاز سالار کے خلاف مقدمہ چلے گا۔

    ناظم جوکھیو ایک ویڈیو میں غیر ملکی شہریوں کو مبینہ طور پر تلور کے غیر قانونی شکار سے روکتے نظر آئے جس کے بعد ان کی تشدد زدہ لاش ملی۔ گذشتہ برس نومبر میں وہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے اس دیہی علاقے میں صرف تلور اور سائبریا سے ہجرت کر کے آنے والے پرندوں کے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہیں۔ قتل کے الزام میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام اویس گہرام اور رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم سمیت 22 ملزمان کو نامزد کیا گیا اور گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں۔ مگر یہ ڈرامائی موڑ تھا جب ناظم جوکھیو کی بیوہ شیریں جوکھیو نے جام برادران اور دیگر کو معاف کر دیا۔

    مقتول کی بیوہ نے ملزمان جام اویس اور جام کریم کو معاف کرنے کے حوالہ سے ویڈیو پیغام جاری کیا تھا، مقتول کی اہلیہ شریں جوکھیو کا کہنا تھاکہ میرے اپنوں نے ہی میرا ساتھ چھوڑ دیا ہے،میرا درد لوگ سمجھ سکتے ہیں،میں کیس آگے نہیں لڑسکتی پیسے نہیں بچوں کی خاطر مجبور ہوں فیصلہ اللہ کی عدالت میں چھوڑتی ہوں، میں جس کرب سے گزر رہی ہوں اللہ نہ کرے وہ کسی پر آئے، میں کیس لڑنا چاہتی تھی لیکن اسلئے نہیں لڑ پا رہی کہ اپنوں نے ہی ساتھ چھوڑ دیا، میری کوئی لالچ نہیں، مجبوری میں ہٹ رہی ہوں، میں نے معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا،اب اللہ بہتر فیصلہ کرے گا،

    اس معافی کے بعد انھیں اور ان کے بچوں کو دیت کی رقم سے ساڑھے 30 لاکھ روپے ملیں گے مگر اس سب میں بظاہر وہ مسئلہ تو سب بھول ہی گئے جس پر ناظم جوکھیو آواز اٹھا رہے تھے۔ عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق ناظم جوکھیو کے قتل کے بعد سندھ بھر میں احتجاج ہوئے اس واقعے کو ایک سال گزرنے کے بعد کیا غیر ملکیوں کو شکار کی اجازت دینے کے قانون میں ضابطہ اخلاق میں کوئی تبدیلی آئی؟ اگر صورتحال کا جائزہ اور دستاویزات کا معائنہ کیا جائے تو اس کا جواب نفی میں ملے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آرمی چیف تقرری؛ وزیر دفاع نے وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی
    خبردار۔!ایوان اقتدارمیں تھرتھلی۔24گھنٹےاہم:اعظم سواتی،بیگم تہجدگزار،بیٹا شراب کا سوداگر۔ثبوت حاضر ہیں۔
    جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی، آئی ایس پی آر