Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • اثاثہ جات کیس،اسحاق ڈار کی بریت کی درخواست پرعدالت نے فیصلہ سنا دیا

    اثاثہ جات کیس،اسحاق ڈار کی بریت کی درخواست پرعدالت نے فیصلہ سنا دیا

    اثاثہ جات کیس،وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بریت کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ سنایا،اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی کارروائی ختم کر دی گئی،جج محمد بشیر نے کہا کہ نئے ایکٹ کے بعد کیس پر احتساب عدالت کا دائرہ اختیار نہیں، ترمیمی ایکٹ کے بعد بریت کی درخواستوں پر فیصلہ بھی ہمارا اختیار نہیں، ہم نیب اور نہ ہی ملزمان کے حق میں فیصلہ دے سکتے ہیں ، اسحاق ڈار کیخلاف جاری ٹرائل ختم کیا جاتا ہے،

    احتساب عدالت اسلا م آبا د نے اثاثہ جات کیس ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت دیگر تین ملزمان کی بریت کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا گیا۔ ریفرنس میں اسحاق ڈار ،سابق صدر نیشنل بینک سعید احمد،نعیم محمود اور منصور رضا رضوی نامزد تھے ریفرنس میں تفتیشی افسر سمیت 42 گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے تھے

    عدالت نے اسحاق ڈار کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر رکھی ہے نیب نے ستمبر 2017 میں ریفرنس دائر کیا تھا ،عدالت نے اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دیا تھا اسحاق ڈار نے چار سال بعد عدالت میں سرنڈر کیا اور بریت کی درخواست دائر کی تھی

     وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں جاری ہیں

    اسحاق ڈار مشکل حالات سے معیشت کو نکالیں گے،وزیراعظم کی کابینہ اجلاس میں گفتگو

    جس دفتر سے نکل کر آیا تھا، اللہ نے اسی میں واپس بلوایا ہے، اسحاق ڈار

    ڈبل شاہ کیس، نیب کی جانب سے متاثرین میں کتنے کروڑ کے چیک تقسیم ہوئے؟

    نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،23 ماہ میں کتنے مقدمات دائر ہوئے؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا

    خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف

    قبل ازیں پاکستان پہنچنے پر سات اکتوبر کواحتساب عدالت اسلام آباد میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی تھی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے تھے وکیل نے اسحاق ڈار کی وارنٹ مستقل طور پر منسوخ کرنے کی استدعا کی اور کہا کہ اسحاق ڈار کی جائیداد ضبطگی کا آرڈر بھی ختم کیا جائے اسحاق ڈار اب عدالت میں موجود ہیں، جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ کیا نیب نے خود بھی اسحاق ڈار کے کوئی وارنٹس جاری کیے تھے؟ تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ ہم نے وارنٹس جاری کیے تھے لیکن وہ معطل ہو گئے تھے،عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وارنٹس گرفتاری منسوخ کردیئے عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو 10لاکھ روپے مچلکے جمع کرنے کی ہدایت کی تھی،

  • اسپتال کا حاملہ خاتون کو داخل کرنے سے انکار، سڑک پربچے کی پیدائش

    اسپتال کا حاملہ خاتون کو داخل کرنے سے انکار، سڑک پربچے کی پیدائش

    نئی دہلی: بھارت میں اسپتال نے حاملہ خاتون کو داخل کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد خاتون نے سڑک پربچے کو جنم دیا جس کے بعد اسپتال نے اسے اور بچے کو داخل کرلیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے شہر تروپتی کے ایک اسپتال میں حاملہ خاتون کو ڈیلیوری کے لیے لے جایا گیا لیکن اسپتال انتظامیہ نے خاتون کوداخل کرنے سے انکار کردیا۔

    بھارت: عام آدمی پارٹی ایم ایل اے کی دہلی میں پٹائی،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    خاتون اور ان کے اہل خانہ بار بار اسپتال انتظامیہ سے داخل کرنے کے لیے درخواست کرتے رہے لیکن انتظامیہ انہیں دوسرے اسپتال جانے کا مشورہ دیتی رہی۔

    100 بستروں پر مشتمل اسپتال کے عملے نے مبینہ طور پر خاتون کو یہ کہہ کر داخل کرنے سے انکار کیا کہ اس کے ساتھ کوئی موجود نہیں ہے۔

    قطر انرجی کا چینی سینوپیک کےساتھ گیس کی خریدوفروخت کے 27 سالہ معاہدے پر دستخط

    خاتون کو دوسرے اسپتال لے جانے کا وقت نہیں ملا اور انہیں اسپتال کے سامنے والی سڑک پر بچے کو جنم دینا پڑا۔ خاتون کے اہل خانہ اور راہگیروں نے ڈلیوری کے وقت بستر کی چادر تان کرپردے کا بندوبست کیا۔ سڑک پر بچے کی پیدائش کی خبروں کے بعد اسپتال کی انتظامیہ کومعطل کردیا گیا ہے۔

    بھارتی شہر کے صحت حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہےاور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی آئندہ سے ایسی تمام حاملہ خواتین کو بھی اسپتال میں داخل کرلیا جائے گا جن کے ساتھ کوئی نہ ہو۔

    110 سال قبل ڈوبنے والے ٹائی ٹینک جہاز سے ملنی والی گھڑی 98 ہزار پاؤنڈز میں نیلام

  • وزیر آباد لانگ مارچ پر مبینہ حملہ کرنیوالا اپنے پہلے روز کے بیان پرہی قائم

    وزیر آباد لانگ مارچ پر مبینہ حملہ کرنیوالا اپنے پہلے روز کے بیان پرہی قائم

    وزیر آباد لانگ مارچ پر مبینہ حملہ کرنیوالا اپنے پہلے روز کے بیان پرہی قائم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر مبینہ حملے کی تحقیقات ، فائرنگ کرنیوالا ملزم نوید اپنے بیان پر قائم، ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ کروایا جائے گا

    عمران خان پر فائرنگ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم نوید کا پولی گرافک ٹیسٹ کرایا جائے گا، جے آئی ٹی کنوینئرنے اتوار کو وزیر آباد میں گزارا ،ملزم نوید 3 بار انٹرویو کے باوجود اپنے بیان پر قائم ہے ملزم سے مختلف اوقات میں 3بار تفتیش کی گئی، سوالات کی نوعیت بدلی گئی، ملزم پہلے ہر انٹرویو میں دن والے بیان پر قائم رہا ،ملزم کو اسلحہ فراہم کرنے والے ساجد اور وقاص سے بھی سوالات کیے گئے ،پی ٹی آئی مارچ میں 500سے زائد پولیس اہلکار موجود تھے ،اگلے مرحلے میں سیکیورٹی اہلکاروں کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے ،

    واضح رہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں عمران خان زخمی ہوئے، ایک شخص کی موت ہوئی، اللہ والا چوک میں استقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی جب کہ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست میں لے لیا، ملزم نوید نے اعتراف جرم کر لیا اور کہا تھا کہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہے تھے، اسلئے فائرنگ کی،

    ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟

     عمران خان کو پتہ تھا کہ انہیں ہٹانے کی منصوبہ بندی جاری ہے،

    شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • سندھ حکومت تعلیمی اداروں کو تباہ کررہی ہے،میرٹ کا قتل کیا جارہا ہے:رابعہ اظفر

    سندھ حکومت تعلیمی اداروں کو تباہ کررہی ہے،میرٹ کا قتل کیا جارہا ہے:رابعہ اظفر

    کراچی: سندھ اسمبلی کی رکن رابعہ اظفر نظامی کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کراچی شہر کی تعلیم کے ساتھ مذاق کررہی ہے۔

    پی ٹی آئی کے اراکین سندھ اسمبلی فردوس نقوی، بلال غفار، شہزاد قریشی اوردیگر کے ساتھ ڈی جے سائنس کالج کے دورے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی رابعہ اظفر نظامی کا کہنا تھا کہ سی اور ڈی گریڈ کے 100 سے زائد طلبا کو داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ میرٹ کا قتل عام ہے۔

    رابعہ اظفر کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دور میں بھی اس کالج کا وائس چانسلر گورنر نہیں تھا۔ہمارے دور میں بھی سی ایم صاحب ہی اس کالج کے وائس چانسلر تھے۔ کام کرنا حکومت کا فرض بنتا ہے۔ڈی جے کالج کو ’’یونیورسٹی آف ماڈرن سائنس اور ایک انسٹی ٹیوٹ آف ایکسیلنس کے طور پر اپ گریڈ کیا جانا چاہیےتاہم یہ بات انتہائی ضروری ہے کہ اس کالج کے معاملات پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے چلائے جائیں۔

    پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماء و رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ آج میں ڈی جے سائنس کالج کے باہر کھڑا ہوں۔ اس کالج سے میں نے تعلیم حاصل کی یہاں سینکڑوں کی تعداد میں طلبہ کا داخلہ ہوتا تھا لیکن آج ایسا نہیں ہورہا۔،ہم نے پرنسپل صاحب سے پوچھا کے آپ کو کتنا فنڈ ملتا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ صرف 14 لاکھ روپے ملتے ہیں بلڈنگ کی مرمت کے لیے یہ اس کالج کے ساتھ مذاق ہے۔ کالج کے لیے کم از کم ایک کروڑ روپے مختص ہونے چاہئیں۔ یہ لوگ اس شہر کے دشمن ہیں ان لوگوں نے طلبہ کی تعلیم کو متاثر کرنے کی کوشش کی ہے۔

    فردوس شمیم نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ڈی جے کالج میں پری انجینئرنگ کے 600 طلبہ کو جگہ دی جانی تھی صرف 86 کے داخلوں کا اعلان کیا گیا۔پری میڈیکل کے 200 طلباء کو جگہ دی جانی تھی اور 245 طلباء کو داخلہ دیا گیا تھا۔داخلوں کی میرٹ کی پالیسی پر سنگین سمجھوتہ کیا گیا ہے۔

    پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار نے کہا کہ آج تاریخی ڈی جے سائنس کالج کا دورہ کیا کالج میں داخلوں کے مسائل پر گہری تشویش ہے۔فیکلٹی کی صورت حال بھی تشویشناک ہے ایسے معزز کالج کے لیے صرف گریڈ 20 کی پوزیشن ہے اور صرف گزشتہ سال گریڈ 20 میں ترقی پانے والے 4 سینئر اساتذہ کا تبادلہ کیا گیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کالج کی ساکھ فیکلٹی اور انفراسٹرکچر نے بنائی ہے اور پی پی پی کی حکومت اس کالج اور اس کی ساکھ کو تباہ کرنے کو یقینی بنا رہی ہے۔اس کالج کی طرف سے اب کوئی 4 سالہ ڈگری پروگرام پیش نہیں کیا جا رہا ہے جس میں کئی دہائیوں سے سائنس کے شعبے میں ہزاروں گریجویٹس موجود تھے۔ ڈگری پروگرام لازمی ہے۔

    اراکین سندھ اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ اسلامیہ کالج کا معاملہ انتہائی تشویشناک ہے۔ محکمہ تعلیم کو سوتے ہوئے پکڑا گیا۔ اسلامیہ کالج ایسا کالج ہے جو تسلیم شدہ اور شاندار ماضی کا حامل ہے۔ اس کے 7000 طلباء کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے۔اس کے احاطے کو خالی نہیں کیا جا سکتا۔ حکومت سندھ زمین کے مالکان کو معاوضہ دے ورنہ اسے عدالت میں چیلنج کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ عدالتی حکم کی وجہ سے اس جگہ اور احاطے میں اسلامیہ کالج کا وجود ختم نہ ہو۔ کالج کی تعلیم سے متعلق مسائل کو اسمبلی میں اٹھائیں گے۔

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

  • دورہ پاکستان:انگلش ٹیم کے اسکواڈ میں ایک شیف بھی شامل

    دورہ پاکستان:انگلش ٹیم کے اسکواڈ میں ایک شیف بھی شامل

    انگلش ٹیم نے دورہ پاکستان کیخلاف تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ میں ایک شیف کو بھی شامل کرلیا۔

    باغی ٹی وی: کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق ٹی20 ورلڈکپ سے قبل انگلش ٹیم نے سات ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے پاکستان کا دورہ کیا تھا، پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران انگلش ٹیم پاکستانی شیف کے بنے کھانوں سے مطمئن نہیں تھی، اس لیے اب ٹیسٹ سیریز کے لیے اپنا شیف ساتھ لائے گی۔

    پاکستانی دورے میں کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف نے کھانے سے متعلق رائے دی تھی کہ زیادہ اچھا نہیں تھا جبکہ بعض کھلاڑیوں کو پیٹ کی خرابی کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمر میزان انگلینڈ ٹیم کے شیف ہوں گے، انہوں نے 2018 کے فیفا ورلڈکپ اور یورو 2020 کے دوران انگلینڈ کی مینز ٹیم کے ساتھ کام کیا تھا۔

    یہ پہلا موقع ہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ بیرون ملک دورے کے لیے خاص طور پر ملازم شیف کو لارہا ہے۔

    اس سے قبل دورہ پاکستان میں انگلش ٹیم کی قیادت کرنے والے معین علی نے کہا تھا کہ انہیں کراچی کے کھانے لاہور کے مقابلے میں زیادہ اچھے لگے۔

    انگلینڈ کے خلاف اسکواڈ میں پرفارم کرنے والے کھلاڑی ہی منتخب ہوئے. محمد وسیم

    واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا آغاز یکم دسمبر سے راولپنڈی میں ہوگا جبکہ بقیہ دو میچز ملتان اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

  • گمشدہ بچی ماہ پری کو اسلام آباد پولیس نے تلاش کر کے ورثا کے حوالے کر دیا

    گمشدہ بچی ماہ پری کو اسلام آباد پولیس نے تلاش کر کے ورثا کے حوالے کر دیا

    اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھانہ مارگلہ پولیس کی بر وقت کارروائی،گمشدہ کمسن بچی کو قلیل وقت میں تلاش کرکے بحفاظت ورثاءکے حوالے کر دیا، بچی کے والدین نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔

    اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصر وف عمل ہے، اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھانہ مارگلہ شہری کی طرف سے اطلاع موصول ہوئی کہ اس کی کمسن بچی ماہ پری لاپتہ ہوگئی ہے ،جسکو فوری تلاش کرنے میں مدد کی جائے،شہری کی جانب سے درخواست موصول ہوتے ہی ایس ایچ او مارگلہ معہ ٹیم نے تمام ٹیکنیکل اور ہیومن ریسورسز کی مدد سے گمشدہ بچی کو قلیل وقت میں تلاش کرکے بحفا ظت ورثاءکے حوالے کر دیا، بچی کے والدین نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور دفوری مدد کرنے پراسلام آباد کیپیٹل پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔

    اسلام آباد کیپیٹل پولیس کامنشیا ت فروشوں اور جر ائم پیشہ عناصرکیخلاف کر یک ڈاون جاری ہے، گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں کارروائیوں میں چار منشیا ت فروشوں سمیت 8جر ائم پیشہ عناصر گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے بھا ری مقدار میں منشیات مال مسروقہ اور وارداتو ں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج ، مزید تفتیش جاری ہے۔

    انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر نا صرخاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ24گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں کا رروائیاں کرتے ہوئے چار منشیا ت فروشوں سمیت 08جر ائم پیشہ عناصر گرفتار کر لیے گئے، ملزمان کے قبضہ سے بھا ری مقدار میں منشیات ،مال مسروقہ اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا، تھا نہ سیکر ٹر یٹ پولیس نے منشیا ت فروشی میں ملوث دوملزمان محمد ندیم اورحمزہ مشتا ق کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 1590گر ام چرس، 625گر ام ہیر وئن اور15گر ام آ ئس برآمد کرلی،

    تھانہ بنی گا لہ پو لیس نے چوری کی واردات میں ملوث ملزم سعید عالم کو گرفتار کرکے ما ل مسروقہ برآمد کرلیا،تھانہ کھنہ پولیس نے منشیا ت فروشی میں ملوث ملزم وارث خا ن کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے 1415گر ام چرس برآمد کرلی،تھانہ کو رال پولیس نے منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کی شناخت شفیق اللہ،محمد طا ہر اورسید علی کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 1325گر ام چرس اور پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا،تھانہ کر پا پولیس نے ملزم شاہد صابر کو گرفتارکرکے اسکے قبضہ سے دوعدد 44بوررائفلز معہ ایمو نیشن برآمدکرلیا، گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے،اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کے جان و مال کے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیزیا سرگرمی کے بارے میں ” پکار 15 ” پر فوراً اطلا ع دیں۔

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

    لڑکی کو نازیبا ،فحش تصاویر بھیجنے والا ملزم گرفتار

    لڑکی بن کر لڑکوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    دوسری جانب انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر نا صر خاں نے کہا ہے کہ کاﺅنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارالحکومت میں امن و عامہ کے قیام اور انسداد دہشت گردی کے حوالے سے اپنا انتہائی کردار ادا کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس خصوصی فورس کا قیام انسداد دہشت گردی سمیت شہر میں آپریشنل پولیس کے ساتھ جرائم کی بیخ کنی میں بھی اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔ سی ٹی ڈی میں تعلیم یافتہ اور خصوصی تربیت یافتہ جوان شامل ہیں جن کو روزانہ کی بنیاد پر خصوصی تربیتی سیشنز بھی کروائے جاتے ہیں تاکہ ان کی پیشہ وارانہ تربیت کو قائم رکھتے ہوئے جوانوں کو ہمہ وقت تیار رکھا جائے ۔

    آئی جی اسلام آباد نے ایس ایس پی سی ٹی ڈی کو بھی ہدایات جاری کیں کہ وہ جوانوں کو روزانہ کی بنیاد پر نظم و ضبط اور اپنے اہم فرائض کے بارے میں بریف کر کے بھیجیں تاکہ وہ اپنے فرائض منصبی بہتر طریقے سے سرانجام دیں ۔ان احکامات پر گزشتہ روز سی ٹی ڈی کے سینئر پولیس افسران نے نفری کو لاءاینڈ آرڈر کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بریفنگ دی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے نفری کو چوبیس گھنٹے الرٹ رہنے کے احکامات جاری کیے گئے، جوانوں کولاءاینڈ آرڈر کی صورتحال بننے پر ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اوراور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنے کی ہدایت دی گئی، تمام جوان اپنے فرائض نہایت تندہی اور جانفشانی سے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور خدمت کے جذبے سے سرشار ہو سرانجام دیں ، اسلام آباد شہر اور شہریوں کی حفاظت ہمارا اولین فرض ہے ،تمام اہلکار ڈیوٹی جانے سے پہلے مکمل نظم و ضبط اور کٹ کے ساتھ جائیں اور ڈیوٹی پوائنٹس پر مکمل چوکس رہیں اور افسران بالا کے بتائے گئے احکامات پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں ۔ محر ر سٹاف جوانوں کو بروقت ڈیوٹی پوائنٹس پر بھجوائے ۔ کسی قسم کی کوتاہی لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

  • منشیات فروشی سے منع کرنے پر ملزمان نےبچے کو اغوا کرکے قتل کر دیا

    منشیات فروشی سے منع کرنے پر ملزمان نےبچے کو اغوا کرکے قتل کر دیا

    قصور کے نواحی گاؤں میں ملزمان نے 7 سالہ بچے کو اغوا کرکے بے دردی سے قتل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں "لکھن کے” میں اکبر نامی شخص نے ملزم اور اس کے 2 ساتھیوں کو منشیات فروشی سے منع کیا، اس رنجش پر سنگدل ملزمان نے اکبرکے 7 سالہ بچے ایان کو اغوا کیا اورپھر موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

    شاہ زیب قتل کیس کے ملزمان کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری

    بچے کی لاش دوسرے روز گندے نالے کے کنارے پر ملی جس پر پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مرکزی ملزم افضل سمیت 3 ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرکے تینوں کو گرفتار کرلیا۔

    قبل ازیں اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عطا ربانی نے بچوں کے سامنے ماں کو گلا کاٹ کر قتل کرنے والے باپ کو سزائے موت کا حکم سنادا۔ بچوں کی گواہی نے باپ کو سزائے موت دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر رانا حسن عباس نے اسٹیٹ کی جانب سے کیس کی پیروی کی۔ فیصلے کے مطابق پراسیکیوشن کیس کو ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔

    کچہری حملہ کیس کے 5 ملزمان 8 سال بعد مقدمے سے بری

    مجرم ناصر حسین نے 19 نومبر 2020 کو بیوی کو دو بچوں کے سامنے قتل کیا۔ اٹھارہ سال قبل دونوں کی شادی ہوئی اور سہالہ میں کرائے کے گھر میں رہ رہے تھے۔ ان کی اولاد میں تین بیٹے دو بیٹیاں ہیں۔ مجرم سوزوکی لوڈر جبکہ مقتولہ گھروں میں کام کرتی تھی۔ مجرم نشے کا عادی اور بیوی پر ٹارچر کرتا تھا ۔ مقتولہ نے رشتہ داروں کو کئی بار اس بارے میں بتایا تھا۔ مدعی کے مطابق 19 نومبر 2020 کو صبح 8 بجے رشتے داروں کو کال آئی فرزانہ کو قتل کردیا گیا ، مدعی پولی کلینک پہنچے تو مقتولہ کے دو بیٹے حسنین اور محمد عاقب ہسپتال میں موجود تھے۔

    اسلام آباد میں بیوی کو گلا کاٹ کر قتل کرنے والے شوہر کو سزائے موت کا حکم

  • لگتا یہ ہی ہے کہ عمران خان تا حیات نا اہل ہونے جا رہے ہیں ،شرجیل میمن

    لگتا یہ ہی ہے کہ عمران خان تا حیات نا اہل ہونے جا رہے ہیں ،شرجیل میمن

    لگتا یہ ہی ہے کہ عمران خان تا حیات نا اہل ہونے جا رہے ہیں ،شرجیل میمن
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ رواں ہفتہ کے اختتام تک عمران خان کی پھیلائی گئی بحرانی کیفیت کا خاتمہ ہو جائے گا

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جعلی لانگ مارچ غیر مؤثر ہوچکا اور جعلی حیثیت عوام پر آشکار ہوچکی ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے اعتراف کرلیا کہ لانگ مارچ ختم ہو چکا ہے عمران خان قوم کو گھڑی ، گندم ، چینی چوری اور منی لانڈرنگ جیسے سرپرائز دے چکے ہیں عمران خان 26نومبرکو اب کون سا بڑا سرپرائز دیں گے ؟عمران خان خیر منائیں ، الیکشن کمیشن سے نااہل ہوچکے، توشہ خانہ بد عنوانی سے بچ نہیں سکتے ،لگتا یہ ہی ہے کہ عمران خان تا حیات نا اہل ہونے جا رہے ہیں ،عمران خان، فرح اور ان کی کابینہ اراکین دبئی میں مقیم شخصیت سے فرمائشیں کرتے رہے،

    سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کرکٹ سے اتنا پیسہ نہیں کمایا جتنا توشہ خانہ کے تحائف بیچ کر کمایا ، سنا ہے عمران خان نے کرکٹ میں انڈیا سے ملنے والا سونے کا تمغہ بھی بیچ ڈالا تھا ظاہر ہوتا ہے کہ قیمتی تحائف اور اعزازات بیچنا عمران خان کی پرانی عادت ہے عمران خان پریشر ککر بننے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ بدعنوانی کیسز سے بچ سکیں ، عمران خان کی بقیہ زندگی عدالتوں کے چکر کاٹنے اور سلاخوں کے پیچھے گزرے گی، انتخابات2023 میں اپنے وقت پر ہونگے اور اتحادی حکومت مدت پوری کرے گی ،

    ٹی وی دیکھا تو بیٹی صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا۔ صدف کی ماں کی گفتگو

     صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

    عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

    کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

    پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

    تحریک انصاف نے لانگ مارچ کا نیا شیڈول جاری کر دیا

    ۔فارن فنڈڈ پارٹی کا آخری ٹھکانہ اڈیالہ جیل ہے

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ سات ماہ سے عمران خان امریکہ اور ایسٹبلشمنٹ پر حکومت گرانے کے الزام لگا رہے تھے، اچانک ان کو خیال آیا کہ ان کی حکومت گھرانے میں کوئی بیرونی اور اندرونی سازش نہیں تھی۔ امریکی لابنگ فرم کے ساتھ معاہدہ کرنے کے بعد عمران خان مسلسل اپنے بیانیے سے ہر یو ٹرن لے رہے ہیں بظاہر یہ جانتے تھے کہ عدم اعتماد میں کوئی بھی سازش شامل نہی تھی وہ ایک آئینی اور پارلیمانی معاملہ تھا۔ لیکن موقعے سے سیاسی فائدہ اٹھانے کیلئے انہوں نے پاکستان کے عالمی تعلقات کو دائو پر لگا دیا۔ حقیقی آزادی کے جھوٹے بیانیہ کی بنیاد پر ملک میں تقسیم، نفرت اور انتشار پھیلایا۔

    شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی نفرت انگیز سیاست سے جو ملک اور اداروں کو نقصان ہوا کیا ایک یو ٹرن لینے سے اس کا ازالہ ہو جائے گا؟ ان کی تمام سیاسی زندگی یو ٹرن میں ہی گزری گی کیوں کہ ان کی سیاست ملک اور عوام سے نہیں بلکہ ان کے اپنے ذاتی مفادات سے جڑی ہوئی ہے

  • شہباز گل پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 3 دسمبر تک موخر

    شہباز گل پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 3 دسمبر تک موخر

    سیشن کورٹ اسلام آباد میں بغاوت پر اکسانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    ملزم شہباز گل ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں پیش ہوئے ،شہباز گل کی جانب سے سیشن کورٹ اسلام آباد میں 2 درخواستیں دائرکر دی گئیں،پبلک پراسیکیوٹر نے کہا کہ درخواستوں پر آج ہی دلائل دینے کے لیے تیار ہوں ، وکیل نے کہا کہ فیئرٹرائل کے لیے ضروری ہے کہ ہمیں پتہ چلے کہ ملزمان کون ہیں ،پتہ چلا ہے کہ 7 ،8 ملزمان اور بھی ہیں وہ کون ہیں کچھ معلوم نہیں ،مجھے وہ لسٹ چاہیے کہ اس کیس میں ملزمان کون کون ہیں ،پبلک پراسیکیوٹر نے کہا کہ عدالت میں جو پیش ہو رہے ہیں یہی ملزمان ہیں ، جج سیشن کورٹ نے کہا کہ وہ تو کہہ رہے ہیں کہ دو کے علاوہ ان کے ملزمان نہیں ،

    شہباز گل پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 3 دسمبر تک موخر کر دی گئی،عدالت نے شہباز گل اور عماد یوسف کی درخواستوں پر آئندہ سماعت پر دلائل کی ہدایت کر دی، جج نے دوران سماعت استفسار کیا کہ آئندہ سماعت کی 26 نومبر کی تاریخ رکھ لیں ؟ جج نے مسکراتے ہوئے شہباز گل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اس دن ویسے بھی آپ نے آنا ہے

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

  • عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراؤنڈ استعمال کرنے کی اجازت دی جائے، درخواست دائر

    عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراؤنڈ استعمال کرنے کی اجازت دی جائے، درخواست دائر

    راولپنڈی جلسے تک رسائی کے لیے اسلام آباد سے گزرنے کی اجازت پر ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

    درخواست پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ 26نومبر کو راولپنڈی جلسے تک جانے کیلئے اسلام آباد سے گزرنے کی اجازت دی جائے، عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراونڈ استعمال کرنے کی اجازت بھی دی جائے ،پریڈ گراونڈ میں ہیلی کاپٹر کو لینڈنگ اور ٹیک آف کی اجازت دی جائے، کارکنوں کو ہراساں کرنے سے روکنے کے احکامات بھی جاری کیے جائیں ،

    واضح رہے کہ عمران خان وزیر آباد میں مبینہ حملے کے بعد لاہور زمان پارک آ گئے،وزیر آباد سے دوسرے مرحلے کے لانگ مارچ کا آغاز ہوا تھا تا ہم ہفتے کو عمران خان نے اعلان کیا کہ لانگ مارچ ختم اب پنڈی میں پڑاؤ ہو گا، کارکنان پنڈی پہنچیں ، عمران خان لاہور سے پنڈی ہیلی کاپٹر کے‌ذریعے جانا چاہتے ہیں، اس ضمن میں انہوں نے آج عدالت میں درخواست دائر کی ہے

    حکومت کے خلاف تحریک آخری مرحلے کے لیے پی ٹی آئی نے منصوبہ بندی کر لی، پی ٹی آئی کے قافلے 25 اور 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے،پی ٹی آئی شرکاریلی کی بجائے قافلوں کی صورت میں راولپنڈی روانہ ہوں گے، لاہور سے پی ٹی آئی کے قافلے 26 نومبر کی صبح 9 بجے روانہ ہوں گے،ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ، ٹکٹ ہولڈرز قافلوں کی صورت میں روانہ ہوں گے، قافلوں کی قیادت تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی اعلیٰ قیادت کرے گی،جنوبی پنجاب اور دور دراز سے قافلے 25 نومبر کی شام کو راولپنڈی پہنچیں گے، قافلوں کے قیام و طعام کے لیے اقبال پارک میں خیمہ بستی قائم کی جائے گی،

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

    وہ کون ہے جس نے احسان فراموش عمران خان کیلیے ملک کی بقا کی خاطر سب کچھ کیا؟

    دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر اور ن لیگ کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان اسلام آباد انتشار پھیلانےآرہا ہےاس بار انتشار پھیلانے نہیں دیا جائے گا اگر عمران خان نےاین او سی کی خلاف ورزی کی تو سختی سے نمٹا جائے گا عمران خان کو اسلام آباد میں ہیلی کاپٹر کی غیرقانونی لینڈنگ نہیں کرنے دی جائے گی جو پائلٹ یہ کرے گا سول ایوی ایشن اس کا لائسنس کینسل کرے گی

    واضح رہے کہ عمران خان جلسوں میں جانے کے لئے خیبر پختونخواہ کا ہیلی استعمال کرتے ہیں جس پر عمران خان پر کئی بار تنقید بھی کی جا چکی ہے، عمران خان کو سرکاری ہیلی استعمال کرنے پر نوٹس بھی جاری کیا جا چکا ہے ، عمران خان اسکے باوجود ہیلی کاپٹر استعمال کر رہے ہیں، اور سیاسی جلسوں میں خیبر پختونخوا کے وسائل کا ضیاع کر رہے ہیں، عمران خان باز نہیں آ رہے اور مسلسل کے پی حکومت کے وسائل استعمال کر رہے ہیں،

    عمران خان بحیثت خود اس وقت صرف پی ٹی آئی کے چیئرمین ہیں ،اس کے علاوہ ان کے پاس کوئی سرکاری یا حکومتی عہدہ نہیں ہے.موضودہ صورتحال میں کیا عمران خان ایس او پیز کے مطابق کے پی کے حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں ؟ کیا پاکستان کے قوانین ایک سابق وزیراعظم جس کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوئی ہو اور وہ قومی اسمبلی سے بھی استعفیٰ دے چکا ہو کیا وہ کسی صوبے کے سرکاری وسائل استعمال کر سکتا ہے؟