Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • معروف شاعرہ اور ادیبہ سیدہ مہناز وارثی کا یوم پیدائش

    معروف شاعرہ اور ادیبہ سیدہ مہناز وارثی کا یوم پیدائش

    پت جھڑ کی رت پہ بھی کوئی دیکھے مرا ہنر
    دامان تار تار سیے جا رہی ہوں میں

    معروف شاعرہ اور ادیبہ سیدہ مہناز وارثی کلکتہ میں 22 نومبر 1969ء کو ،سید غلام محی الدین وارثی (مرحوم) اور گہر جان (مرحومہ) کے ہاں پیدا ہوئیں انہوں نے ایم اے، پی ایچ ڈی کی اور خدمتِ خلق میں لگ گئیں ان کی تصانیف میں جاگتی آنکھوں کا سپنا (شعری مجموعہ) زیرِ ترتیب ہیں جس نے ان کو شناخت دی-

    ان کی خدمات کی بدولت انہیں کئی ملکی و بین الاقوامی انعامات و اعزازات سے نواز اگیا جن میں (1)جھانسی کی رانی لکشمی بائی استری شکتی ایوارڈ (حکومت ہند) ، (2) ویمنس آف دی ایئر انٹرنیشنل ایوارڈ (حکومت ہند)، (3)رول ماڈل (حکومت ہند)، (4)فخرِ ہندوستان (حکومت ہند)، (5)مدر ٹریسا ایوارڈ (حکومت ہند)، (6)ملینیم مدر ٹریسا ایوارڈ (حکومت مغربی بنگال)، (7)ٹیلنٹیڈ لیڈیز ایوارڈ (8)ٹیلنٹیڈ لیڈیز نیشنل ایوارڈ، ویمنس آف دی ایئر (امریکن بائیوگرافیکل انسٹی ٹیوٹ، کیلی فورنیا)، (10)دی ٹیلی گراف ایوارڈ (حکومت مغربی بنگال)، (11)بیگم رقیہ ایوارڈ (حکومت مغربی بنگال) مکمل پتا:پریم آشا، 41/C، جان نگر روڈ کلکتہ-700017 شامل ہیں-

    غزل

    دادِ جفا وفا ہے دیے جارہی ہوں میں
    اُن سے مگر نباہ کیے جارہی ہوں میں
    خونِ دل و جگر ہو کہ ہوں میرے اشکِ غم
    اُن کا ہی نام لے کے پیے جارہی ہوں میں
    پت جھڑ کی رُت پہ بھی کوئی دیکھے مرا ہنر
    دامانِ تارتار سیے جارہی ہوں میں
    وارفتگی کہوں اِسے یا بے خودی کہوں
    بس آپ ہی کا نام لیے جارہی ہوں میں
    شاید کہ زندگی کے کسی موڑ پر ملوں
    یہ سوچتی ہوں اور جیے جارہی ہوں میں
    کیا رنگ لائے خدمتِ مخلوق دیکھیے
    خدمت کا حوصلہ ہے ، کیے جارہی ہوں میں
    مہنازؔ وہ بھی یاد کریں گے مری وفا
    دل دے کے اُن سے درد لیے جارہی ہوں میں

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    حسرتوں کا مزار ہے سینہ
    دفن ہیں دل میں دل کے افسانے
    اس تبسم فروش دنیا میں
    غم کے ماروں کو کون پہچانے
    تم حقیقت کو کیسے سمجھو گے
    جب سمجھتے نہیں ہو افسانے
    میں تو پیاسی ہی لوٹ آئی ہوں
    پوچھ مت کیا کہا ہے دریا نے
    مجھ کو مہنازؔ یہ پتا بھی نہیں
    ڈھونڈتے ہیں کسے یہ پروانے

    اشعار

    زندگی بھر بلندی نہ ملتی ہمیں
    ہار جاتے اگر حوصلے آپ ہم
    کچھ نہ کچھ ہاتھ اس میں پڑوسی کا ہے
    ورنہ کل تک تھے اچھے بھلے آپ ہم
    دوستی کے ہیں انجام سے آشنا
    چونکہ مہنازؔ ہیں دل جلے آپ ہم

    آغا نیازمگسی

  • امریکی ادیب،ناول نگار، افسانہ نگار، صحافی اور مضمون نگار جیک لندن کا یوم وفات

    امریکی ادیب،ناول نگار، افسانہ نگار، صحافی اور مضمون نگار جیک لندن کا یوم وفات

    جیک لندن (انگریزی: Jack London) (پیدائش: 12 جنوری 1876ء – وفات: 22 نومبر 1916ء) امریکی ادیب، اپنے دور کے مقبول ترین ناول نگار، افسانہ نگار، صحافی اور مضمون نگار تھے۔

    حالات زندگی

    جیک لندن 12 جنوری 1876ء کو سان فرانسسکو، کیلیفورنیا، ریاستہائے متحدہ امریکا میں پیدا ہوئے۔ لڑکپن سے ہی بڑے مہم جو تھے۔ 17 سال کی عمر می جہازوں کے عملے میں بھرتی ہو گئے اور جاپان چلے گئے۔ سمندر سے چوری چھپے موتی نکالتے رہے۔ ملک میں سونے کی دوڑ مچی تو اس میں بھی شریک ہو گئے۔ روس اور جاپان کی جنگ کے دوران اخباری نمائندہ بن کر پہنچ گئے اور 1914ء میں جنگی خبر رساں بن کر میکسیکو گئے۔

    جنک لندن کی کہانیوں میں ان ہی مہموں اور تجربات کی عکاسی ہے۔ 1900ء سےاس کی کہانیاں چھپنی شروع ہوئیں۔ پہلے یہ رسالوں میں چھپیں۔ شروع کی کہانیوں میں سن آف وی وولف (Son of the Wolf) اور ٹیلس آف دی فار نارتھ (Tales of the Far North) کافی مشہور ہوئیں۔ کال آف دی وائلڈ (Call of the Wild) ان کی کتوں کے بارے میں کہانیاں ہیں۔ کتوں پر اتنی عمدہ کہانیاں اور کہیں نہیں ملتی ہیں۔ ان کی بعض کہانیان اس کی اپنی زندگی کے واقعات پر مبنی ہیں، ان میں اسموک بلو (Smoke Bellew)، مارٹن ایڈن (Martin Eden) وغیرہ قابلِ ذکر ہیں۔

    جیک لندن کو کہانیوں کے لیے اس زمانے میں سب سے زیادہ ماوضہ ملتا تھا لیکن وہ ادیب کےعلاوہ سوشلسٹ بھی تھےاور اس کے نزدیک اپنے لکھے ہوئے رسالوں کی افسانوں اور ناولوں کے مقابلہ میں زیادہ قدر تھی۔ جیک لندن نے ایک پچاس فٹ لمبی کشتی پر پورے کرہ ارض کا چکر بھی لگایا تھا۔

    دی کروز آف دی اسمارک (The Cruise of the Smark) میں انہوں نےاس سفر کی تفصیل بڑےدلچسپ انداز میں لکھی ہے ان کی تصنیفات کے علاوہ اس کی سوانح عمری بھی شائع ہوئی ہے۔ جیک لندن 22 نومبر 1916ء کو گلین ایلن، کیلیفورنیا میں انتقال کر گئے۔

    آغا نیاز مگسی

  • مولانا سید سلیمان ندوی کا یوم پیدائش اور وفات

    مولانا سید سلیمان ندوی کا یوم پیدائش اور وفات

    مولانا سید سلیمان ندوی (22 نومبر 1884ء — 22 نومبر 1953ء) اردو ادب کے نامور سیرت نگار، عالم، مؤرخ اور چند قابل قدر کتابوں کے مصنف تھے جن میں سیرت النبی کو نمایاں حیثیت حاصل ہے۔

    ابتدائی زندگی اور تعلیم: مولانا سید سیلمان ندوی ضلع پٹنہ کے ایک قصبہ دیسنہ میں 22 نومبر 1884ء کو پیدا ہوئے۔ ان کے والد حکیم سید ابو الحسن ایک صوفی منش انسان تھے۔ تعلیم کا آغاز خلیفہ انور علی اور مولوی مقصود علی سے کیا۔ اپنے بڑے بھائی حکیم سید ابو حبیب سے بھی تعلیم حاصل کی۔ 1899ء میں پھلواری شریف (بہار (بھارت)) چلے گئے جہاں خانقاہ مجیبیہ کے مولانا محی الدین اور شاہ سلیمان پھلواری سے وابستہ ہو گئے۔ یہاں سے وہ دربھنگا چلے گئے اور مدرسہ امدادیہ میں چند ماہ رہے۔ 1901ء میں دار العلوم ندوۃ العلماء، لکھنؤ میں داخل ہوئے جہاں سات سال تک تعلیم حاصل کی۔ 1913ء میں دکن کالج پونا میں معلم السنۂ مشرقیہ مقرر ہوئے۔ 1940ء میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند عطا کی۔

    علمی خدمات:

    عالمِ اسلام کو جن علما پر ناز ہے ان میں سید سلیمان ندوی بھی شامل ہیں۔ ان کی علمی اور ادبی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ جب ان کے استاد علامہ شبلی نعمانی سیرت النبی کی پہلی دو جلدیں لکھ کر 18 نومبر، 1914ء کو انتقال کر گئے تو باقی چار جلدیں سید سلیمان ندوی نے مکمل کیں۔ اپنے شفیق استاد کی وصیت پر ہی دار المصنفین، اعظم گڑھ قائم کیا اور ایک ماہنامہ، معارف جاری کیا۔

    تصانیف:

    سیرت النبی
    عرب و ہند کے تعلقات
    حیات شبلی
    رحمت عالم
    نقوش سلیمان
    حیات امام مالک
    اہل السنہ والجماعہ
    یاد رفتگاں
    سیر افغانستان
    مقالات سلیمان
    خیام
    دروس الادب
    خطبات مدراس
    ارض القرآن
    ہندوؤں کی علمی و تعلیم ترقی میں مسلمان حکمرانوں کی کوششیں
    بہائیت اور اسلام

    ہجرت و وفات:

    تقسیم ہند کے بعد جون 1950ء میں ساری املاک ہندوستان میں چھوڑ کر ہجرت کر کے پاکستان آ گئے اور کراچی میں مقیم ہوئے۔ یہاں مذہبی و علمی مشاغل جاری رکھے۔ حکومت پاکستان کی طرف سے تعلیمات اسلامی بورڈ کے صدر مقرر ہوئے۔ 69 سال کی عمر میں کراچی میں ہی 22 نومبر 1953ء کو انتقال کیا۔

    تلاش و ترسیل : آغا نیاز مگسی

  • قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پی ٹی آئی کے دھرنے کا مقام تبدیل کرنے کی تجویز

    قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پی ٹی آئی کے دھرنے کا مقام تبدیل کرنے کی تجویز

    اسلام آباد: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پی ٹی آئی کے دھرنے کا مقام تبدیل کرنے کی تجویز دے دی۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پی ٹی آئی فیض آباد کے قریب دھرنا دینا چاہتی ہے۔ راولپنڈی کی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پی ٹی آئی کے دھرنے کا مقام علامہ اقبال پارک تک لانے کی تجویز دے دی جبکہ پی ٹی آئی راولپنڈی کے قائدین نے جگہ کی تبدیلی پرمشاورت کے لیے مزید وقت مانگ لیا۔

    نواز شریف،حسین نواز،مریم نواز اور جنید صفدر لندن سے یورپی ممالک کے دورے پر چلے…

    راولپنڈی میں 26 نومبر کو ہونے والے پی ٹی آئی کے دھرنے کے باعث حساس عمارتوں کی سیکیورٹی اور پاکستان انگلینڈ کرکٹ سیریز متاثر ہونے کا خدشہ ہے انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم بھی 26 نومبر کو اسلام آباد پہنچے گی۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان براستہ ہیلی کاپٹر راولپنڈی پہنچیں گے ہیلی کاپٹر سے اسٹیج تک سیکیورٹی کے انتظامات پر بھی نظر ثانی جاری ہے راولپنڈی میں فیض آباد کے قریب انتہائی اہم تنصیبات بھی موجود ہیں راولپنڈی انتظامیہ نے پی ٹی آئی قائدین کو تمام خدشات سے آگاہ کردیا ہے۔

    توشہ خانہ ریفرنس:ڈسٹرکٹ کورٹ میں عمران خان کے خلاف ٹرائل شروع

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پُرامن دھرنا دینے کی درخواست دے رکھی ہے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی 26 نومبر کو فیض آباد کےمقام پر پُرامن دھرنا دے گی، سابق وزیراعظم عمران خان دھرنے کی قیادت کریں گے 26 نومبر دھرنا حقیقی آزادی مارچ کا تسلسل ہے، راولپنڈی انتظامیہ سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات مکمل کرے۔

    اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما نے پولیس اور انتظامیہ سے 3 گھنٹے طویل ملاقات کی، جس میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے سیاسی رہنماؤں کو بریفنگ دی 26 نومبر کو مارچ کے شرکاء علامہ اقبال پارک میں جمع ہوں گے،مرکزی اسٹیج مری روڈ پرسروے آف پاکستان کی عمارت کے سامنے لگایا جائے گا اسد عمر، شبلی فراز سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے مجوزہ مقام کا دورہ بھی کیا تھا-

    اوگرا نےگیس کی قیمت میں اضافےکی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

  • چین پاکستان کےساتھ سی پیک منصوبوں پرعملی تعاون کو تیز کرنے کیلئے تیار

    چین پاکستان کےساتھ سی پیک منصوبوں پرعملی تعاون کو تیز کرنے کیلئے تیار

    چین پاکستان کے ساتھ سی پیک منصوبوں پر عملی تعاون کو تیز کرنے کے لیے تیار ہے۔

    باغی ٹی وی : چینی وزارت خا رجہ کے ترجمان نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین میں چار نئی راہداریوں، ڈیجیٹل، صنعتی، سبز اور صحت کے شعبوں میں تیزی سے کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

    سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے میں سوا دو ارب روپے کی مبینہ کرپشن کیس میں نئے انکشافات

    ترجمان نے کہا کہ چین نے صوبہ بلوچستان کو سولر پینل عطیہ کیے ہیں جب کہ گوادر گرین پراجیکٹ کے علاوہ دونوں ملکوں نے کورونا کے خلاف مؤثر تعاون کیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سی پیک پا کستان اور چین کے تعاون کا اہم منصوبہ ہے جس نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی اور خطے کے رابطوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔


    ٹوئٹر پراری بیان میں کہا گیا کہ 18 نومبر 2022 کو لونگی کی ٹیم کو مردان میں سنٹر فار سپیچ اینڈ ہیئرنگ میں مدعو کیا گیا تاکہ وہ لونگی سے 21 کلو واٹ سولر پاور سسٹم کے عطیہ کے لیے ربن کاٹنے کی تقریب میں شرکت کر سکے۔ طلباء اور اساتذہ نے ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا۔

    عمران خان نے توشہ خانہ میں جیب کتروں والا کام کیا،شرجیل میمن

    لونگی 545M پینلز کا استعمال کرنے والا سولر سسٹم 205 طلباء سمیت 30 افراد پر مشتمل سٹاف کے لیے کافی بجلی پیدا کرے گا، یہ سسٹم سینٹر میں لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کو حل کرنے میں بھی مدد دے گا، طلباء کے لیے تعلیم حاصل کرنے کے لیے بہتر ماحول پیدا ہوگا۔

    دوسری جانب چین کے تعاون سے کراچی میں 35 طلباای کامرس بین الاقوامی کمپنیوں کے مالک بن گئے ہیں۔

    پاک چین کے تعاون سے کراچی میں نوجوانوں میں چین کی کاروباری صلاحیت پیدا کرنے کے لیے ای کامرس سمیت مختلف کورسز کے پروگرامز کرائے تھے ہنان کیمیکل اینڈ ووکیشنل ٹیکنیکل کالج کی مدد سے پہلا کورس داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں ہوا جس کے نتیجے میں 35 طلباای کامرس کاروبار سیکھ کر بی آر آئی ای کامرس پلیٹ فارم پر اپنی بین الاقوامی کمپنیوں کے مالک بن گئے ہیں۔

    نوجوانوں کو چینی زبان سکھانے کے ساتھ چین کی کاروباری دنیا میں رسائی کا طریقہ سکھایا گیا اور نوجوانوں کو کم سرمائے سے آن لائن کاروبار کرنے کے گر سکھائے تھے۔

    احسن اقبال کا نارووال سپورٹس سٹی منصوبے پر عملدرآمد میں تاخیر پر برہمی کا اظہار

  • بلوچستان حکومت نے ضلع پشین کو دو اضلاع میں تقسیم کر دیا

    بلوچستان حکومت نے ضلع پشین کو دو اضلاع میں تقسیم کر دیا

    کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے ضلع پشین کو 2 حصوں میں تقسیم کرکے کاریزات برشور کے نام سے نیا ضلع بنا دیا۔

    باغی ٹی وی : بلوچستان حکومت نے ضلع پشین کی تحصیل کاریزات برشور کو ضلع کا درجہ دیدیا، صوبے میں اضلاع کی تعداد 37 ہوگئی۔

    سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے میں سوا دو ارب روپے کی مبینہ کرپشن کیس میں نئے انکشافات

    سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی حکومت نے ضلع پشین کو 2 اضلاع میں تقسیم کرکے کاریزات برشور کے نام سے نئے ضلع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    کاریزات برشور ضلع کا ہیڈ کوارٹر خانوزئی ہوگا جبکہ ضلع کاریزات برشور چار تحصیل خانوزئی، بوستان ، نانا صاحب اور برشور پر مشتمل ہوگا۔

    ضلع پشین کا ہیڈ کوارٹر پشین ہی رہے گا جب کہ اس میں تحصیل پشین، تحصیل حرمزئی اور تحصیل سرانان شامل ہوں گے-

  • کراچی:  ڈیفنس فیز5 میں گاڑی سوارکی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

    کراچی: ڈیفنس فیز5 میں گاڑی سوارکی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

    کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں گاڑی سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ملزم اسلحہ کے زور پر خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش کر رہا تھا، ملزم کو گرفتار کر کے تھانے لے جانے لگے تو اس نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کر دی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔

    باپ کے قتل میں ملوث سفاک قاتل اور مفرور ملزم گرفتار

    پولیس کے مطابق ملزم گاڑی سمیت فرار ہوگیا، واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار پستول تھامے ملزم کو کار میں بیٹھنے اور تھانے چلنے کا کہہ رہا ہے۔

    بعد ازاں فائرنگ کے واقعے میں شہید پولیس اہلکار کا پوسٹ مارٹم مکمل ہوا جس کے مطابق مقتول اہلکار کو سر پر ایک ہی گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی پولیس حکام کے مطابق دیکھا جاسکتا ہےکہ مقتول کو قریب سے گولی ماری گئی، فائرنگ کے واقعے میں نائن ایم ایم پستول کا استعمال کیا گیا۔

    سرکاری نمبر پلیٹس والی گاڑیوں میں لینڈ مافیا اکرم درانی کی مسلح افراد کےہمراہ زمین…

    پولیس نے ملزم کو شناخت کرلیا ہے، فائرنگ کرنے والا ملزم خرم نثار 5 نومبر کو سوئیڈن سے کراچی آیا تھا،شہید اہلکار نے ملزم پر جوابی فائرنگ بھی کی تھی۔

    ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق فائرنگ خرم نثار نامی ملزم نے ہی کی تھی، واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور گاڑی برآمد کر لی ہے اور ملزم کے ایک ساتھی کو حراست میں لیا گیا ہے –

    پولیس کے مطابق ائیرپورٹس اور ہائی ویز حکام کو اس سلسلے میں آگاہ کردیا گیا ہے جب کہ عوام سے درخواست ہے ملزم کے بارے میں کوئی اطلاع ہو تو فوراؔؔ فراہم کریں۔

    اسلام آباد میں بیوی کو گلا کاٹ کر قتل کرنے والے شوہر کو سزائے موت کا حکم

  • 110 سال قبل ڈوبنے والے ٹائی ٹینک جہاز سے ملنی والی گھڑی 98 ہزار پاؤنڈز میں نیلام

    110 سال قبل ڈوبنے والے ٹائی ٹینک جہاز سے ملنی والی گھڑی 98 ہزار پاؤنڈز میں نیلام

    بحری جہاز ٹائی ٹینک کے ڈوبنے کے 110 سال بعد اس سے ملنے والی ایک پوسٹل کلرک کی گھڑی برطانیہ میں نیلام کردی گئی۔

    باغی ٹی وی : برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق یہ پاکٹ واچ ٹائی ٹینک میں ہلاک ہونے والے پوسٹل کلرک آسکر اسکاٹ ووڈی کی تھی جسے 98 ہزار پاؤنڈز ( یعنی ڈھائی کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) میں نیلام کیا گیا۔

    14 اپریل 1912 میں جب بحرِ اوقیانوس میں ٹائی ٹینک ڈوبا تو یہ گھڑی پانی میں جا کر جم گئی تھی جسے بعد میں نکال کر آسکر کی اہلیہ کو دی گئی سنیچر کو یہ گھڑی ڈیوائزس شہر کے نیلام گھر ہنری الڈریج اینڈ سنز کی جانب سے فروخت کی گئی۔ جہاں جہاز سے جڑی دیگر اشیا کی بھی نیلامی ہوئی۔

    فرسٹ کلاس مسافروں کی فہرست

    رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں نیلامی کے موقع پرٹائی ٹینک جہاز سے جڑی دیگر اشیا کی بھی نیلامی کی گئی۔جس میں جہاز کے فرسٹ کلاس کا مینیو 50 ہزار پاؤنڈز(ایک کروڑ33 لاکھ 33ہزار674 روپے) میں فروخت ہوا اس کے علاوہ فرسٹ کلاس مسافروں کی فہرست 41 ہزار پاؤنڈز(ایک کروڑ 9 لاکھ 32 ہزار 643 روپے) ،میٹھے کی ایک پلیٹ 20 ہزار پاؤنڈزاور ایک ریسٹورنٹ کا مینیو 23 ہزار پاؤنڈز میں بیچا گیا۔

    جہاز کے فرسٹ کلاس کا مینیو

    جبکہ 2017 میں بحری جہاز ٹائی ٹینک کی فرسٹ کلاس کی ایک ہوسٹس کا فر کوٹ ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈز میں فرسٹ کلاس میں سفر کرنے والے مسافر کی جیب سے ملنے والا خط ایک کروڑ 66 لاکھ روپے میں نیلام کیا گیا تھا حادثے کا شکار ہونے والے مسافر نے یہ خط 13 اپریل کو اپنی والدہ کے نام لکها تها جس میں کہا گیا تھا کہ اگر سب ٹهیک رہا تو ہم بدھ کی صبح نیویارک پہنچ جائیں گے لیکن بد قسمت جہاز 14 اپریل 1912 کو ڈوب گیا۔

    واضح رہےکہ 10اپریل1912 میں تاریخی سفر کا آغاز کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز ایک برفانی تودے سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوگیا تھا ٹائی ٹینک حادثے میں 1500 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے اس جہاز میں سوار15سو سے زائد مسافروں کے زیرِ استعمال رہنے والی کئی اشیاء ملبے سے نکالی جاچکی ہیں جن میں پرفیوم کی بوتلیں،موسیقی کے آلات،چینی کی پلیٹ،انتباہ کرنے والی گھنٹی،ٹوٹی پھوٹی کھڑکی،سونے کے چمچے،چمڑے کا جوتااورہیٹ کے ساتھ ساتھ کپڑوں پر لگائی جانے والی چٹکیاں شامل ہیں۔

  • بھارت: عام آدمی پارٹی ایم ایل اے کی دہلی میں پٹائی،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    بھارت: عام آدمی پارٹی ایم ایل اے کی دہلی میں پٹائی،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ایک ایم ایل اے کو اس کی پارٹی کے افراد نے ہی تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی خبر ایجنسی این ڈی ٹی وی کے مطابق ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر گردش کر رہی ہے بی جے پی نے الزام لگایا کہ یہ ٹکٹ کی فروخت پر اے اے پی کارکنوں کی طرف سے ردعمل تھا، جس کا ایم ایل اے گلاب سنگھ یادو نے سخت مقابلہ کیا تھا۔ اروند کیجریوال کی پارٹی نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مسٹر یادو ، جو دہلی اسمبلی میں متالہ کی نمائندگی کرتے ہیں ، شام 8 بجے کے قریب شیام وہار میں پارٹی کارکنوں سے ملاقات کر رہے تھے ، جب پریشانی ہوئی۔

    قطر انرجی کا چینی سینوپیک کےساتھ گیس کی خریدوفروخت کے 27 سالہ معاہدے پر دستخط

    بی جے پی کا الزام ہے کہ دہلی کی حکمراں عام آدمی پارٹی آنے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے ٹکٹ فروخت کر رہی ہے، آج اس کے بازو میں گولی لگ گئی کیونکہ ایک ویڈیو جس میں ایک ایم ایل اے کو مارا پیٹا جا رہا ہے-

    ذرائع نے بتایا کہ گلاب سنگھ یادو، جو دہلی اسمبلی میں مٹیالا کی نمائندگی کرتے ہیں، پیر کی رات تقریباً 8 بجے پارٹی کارکنوں کے ساتھ میٹنگ کر رہے تھے، جب پریشانی شروع ہوگئی-

    ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ جھگڑا کس بات کا تھا، لیکن گرما گرم بحث کے دوران ناراض کارکنوں نے ایم ایل اے کے ساتھ ہاتھا پائی شروع کردی، اسے کالر سے پکڑ کر دھکا دینا شروع کردیاجیسے ہی ایم این اے یادو نے باہر نکلنے کی کوشش کی، کارکنوں نے ان کا پیچھا کیا اور ان پر حملہ کر دیا –


    اس ویڈیو کو شیئر کرنے والوں میں بی جے پی کے رہنما سمبت پاترا بھی شامل ہیں۔ پارٹی کے بے مثال مناظر جو ‘ایماندار سیاست’ کے تھیٹر ڈرامے میں شامل ہے۔ اے اے پی کی ایسی بدعنوانی ہے کہ یہاں تک کہ ان کے ممبران بھی اپنے ایم ایل اے کو نہیں بخش رہے ہیں آنے والے ایم سی ڈی انتخابات میں بھی ایسا ہی نتیجہ ان کا انتظار کر رہا ہے-

    مظاہرین سے اظہار یکجہتی:ایران کی فٹبال ٹیم فیفا ورلڈ کپ میں قومی ترانےکی دُھن پر احتجاجاً خاموش کھڑی…

    بی جے پی کی دہلی یونٹ نے الزام لگایا کہ مسٹر یادو کو ٹکٹ بیچنے کے الزام میں آپ کارکنوں نے مارا پیٹا اس کے فوراً بعد ایم ایل اے نے بی جے پی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ٹویٹ کیا۔


    کہا کہ بی جے پی نڈر ہو گئی ہے وہ ٹکٹ بیچنے کے بے بنیاد الزامات لگا رہی ہے۔ میں اس وقت چاولہ پولیس اسٹیشن میں ہوں۔ میں نے اس وارڈ سے بی جے پی کے کارپوریٹر اور بی جے پی کے امیدوار کو ان لوگوں (اس کے حملہ آوروں) کو بچانے کے لیے تھانے میں موجود دیکھا ہے۔ اس سے بڑا ثبوت کیا ہو سکتا ہے؟ میڈیا یہاں موجود ہے، بی جے پی سے ضرور پوچھنا چاہیے-

    بی جے پی نے جو دعویٰ کیا تھا وہ اسٹنگ ویڈیوز جاری کیے تھے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اے اے پی شہری انتخابات کے ٹکٹ بیچ رہی ہے۔

    بی جے پی کے رہنما سمبت پاترا نے میڈیا کو بتایا کہ یہ ویڈیو شمال مغربی دہلی کے ایک اے اے پی کارکن نے شوٹ کیا تھا، جس سے ٹکٹ کے لیے 80,000 روپے ادا کرنے کو کہا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹنگ ویڈیو میں انکشاف ہوا ہے کہ اے اے پی کے 110 ٹکٹ پیسوں کے بدلے تقسیم کے لیے محفوظ کیے گئے تھے۔

    اروند کیجریوال، جو گجرات میں آنے والے اسمبلی انتخابات کے لیے مہم چلا رہے ہیں، نے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا۔

    انڈونیشیا زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 162 ہو گئی

    کیجریوال نے کہا کہ بی جے پی ہر روز ‘منوہر کہانیاں’ (افسانہ کہانیوں کے ایک مشہور میگزین کا حوالہ دیتے ہوئے) جاری کرتی ہے۔ اس کا اسٹنگ آپریشن سامنے آتا ہے۔ دہلی کے لوگ پوچھ رہے ہیں کہ انہوں نے 15 سال تک میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) میں کیا کیا اور وہ کوئی جواب نہیں ہے۔ گجرات کے لوگ پوچھ رہے ہیں کہ انہوں نے 27 سالوں میں کیا کیا اور ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہے-

    اے اے پی دہلی کے بلدیاتی انتخابات میں اقتدار پر قبضہ کرنے کی امید میں ایک پرجوش مہم چلا رہی ہےگجرات کے انتخابات اب بھی زیادہ اہم ہیں، جہاں اے اے پی نے خود کو بی جے پی کے خلاف اہم دعویدار کے طور پر کھڑا کیا ہے، جو کہ 1995 سے ریاست پر حکومت کر رہی ہے۔

    دہلی میں بلدیاتی انتخابات 4 دسمبر کو ہوں گے، نتائج 7 دسمبر کو آئیں گے۔ گجرات اسمبلی انتخابات یکم اور 5 دسمبر کو ہوں گے، ووٹوں کی گنتی 8 دسمبر کو ہوگی۔

    قطر نے فیفا ورلڈ کپ کو دعوت اسلام کا ذریعہ بنا دیا

  • فیفا ورلڈکپ 2022:  امریکا اور ویلز کے درمیان میچ ایک، ایک گول سے برابر

    فیفا ورلڈکپ 2022: امریکا اور ویلز کے درمیان میچ ایک، ایک گول سے برابر

    قطر میں جاری فیفا فٹبال ورلڈکپ 2022 میں امریکا اور ویلز کے درمیان میچ ایک، ایک گول سے برابر ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : امریکا کی جانب سے ٹموتھی ویا نے 36ویں منٹ میں گول کیا جبکہ ویلز کا گول کپتان گریتھ بیل نے 82 ویں منٹ میں پنالٹی کک پر بنایا۔

    قطر نے فیفا ورلڈ کپ کو دعوت اسلام کا ذریعہ بنا دیا


    مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں ایک ایک گول کرنے میں کامیاب رہیں، یوں امریکا اور ویلز کا میچ برابر ہوگیا۔


    اس سے قبل گزشتہ روز فیفا ورلڈکپ 2022 کے تیسرے میچ میں نیدرلینڈز نے سینیگال کو دو صفر سے ہرا یا جبکہ ایک اور میچ میں انگلینڈ نے ایران کو 2 کے مقابلے 6 گول سے شکست دی افتتاحی میچ میں ایکواڈور نے میزبان ملک کو 0-2 سے شکست دے دی۔میگا ایونٹ کا پہلا میچ قطر کے شہر الخور کے البیت اسٹیڈیم میں کھیلا گیا-

    واضح رہے کہ قطر گزشتہ 12 سال میں ورلڈ کپ کی تیاریوں پر تقریباً 300 ارب ڈالرز خرچ کرچکا ہے جس کیلئے 8 نئے اسٹیڈیمز اور جدید ترین نیا میٹرو سسٹم بنایا گیا فٹبال ورلڈ کپ کیلئے قطر میں شاہراہیں تعمیر ہوئیں اور مرکزی ہوائی اڈے کو بھی وسعت دی گئی، 15 لاکھ فینز کے قیام کے لیے 100 نئے ہوٹلز بھی تعمیر کیے گئے۔

    فیفا ورلڈ کپ 2022 :انگلینڈ نے ایران کو شکست دے دی

    فیفا ورلڈ کپ میں 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو آٹھ گروپس (اے ٹو ایچ) میں تقسیم کیا گیا ہے ان میں سے صرف دو ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں جائیں گی، اس میگا ایونٹ میں فٹ بال کی دنیا کے بڑے بڑے نام کو ایکشن میں نظر آئیں گے۔

    تمام 64 میچ 29 ایام کے دوران کھیلے جائیں گے جو 32 ٹیموں کے حساب سے فٹ بال ورلڈ کپ کی تاریخ کا کم ترین عرصہ ہے۔ شروع کے دو روز چھوڑ کر باقی کے تمام دنوں کے دوران چار میچ کھیلے جائیں گے۔

    32 ٹیموں میں سے ہر ایک ٹیم ناک آؤٹ مرحلے سے قبل اپنے گروپ میں تین میچ کھیلے گی۔ ناک آؤٹ مرحلہ سے قبل ہونے والا پری کوارٹر فائنل راؤنڈ تین دسمبر سے شروع ہو گا۔ ٹائٹل کا دفاع کرنے والا فرانس اپنا پہلا میچ 23 نومبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا جبکہ پانچ بار ورلڈ چیمپیئن رہنے والا برازیل 25 نومبر کو سربیا کے خلاف میدان میں اترے گا، سیمی فائنل تین دسمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 18 دسمبر کو ہوگا۔

    فیفا ورلڈکپ 2022: نیدرلینڈز نے سینیگال کو 0-2 سے شکست دے دی