Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • پی آئی اے کےکتنے جہاز اڑنے کے قابل ہیں‌،سعد رفیق نےحقائق بیان کردیئے

    پی آئی اے کےکتنے جہاز اڑنے کے قابل ہیں‌،سعد رفیق نےحقائق بیان کردیئے

    اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن ڈویژن خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے فلیٹ میں اس وقت صرف 23 جہاز فعال ہیں، آئندہ تین ماہ میں مزید 6 نئے جہاز شامل ہونے سے یہ فلیٹ 29 جہازوں پر مشتمل ہوجائے گا، پی آئی اے کی مالی حالت ماضی میں میرٹ کے برعکس بھرتیوں اور سیاسی بنیادوں پر ملازمین کو ریگولرائز کرنے کی بناء پر تباہی کا شکار ہوئی۔

    جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شیخ روحیل اصغر کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی آئی اے کے ملکیتی ٹرپل سیون 12 اور اے ٹی آر 4ہیں، 13 اے 320 میں سے 6 پی آئی اے کی ملکیت ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لاہور سے اسلام آباد کے لئے ایک نجی ایئرلائن نے آپریشن شروع کردیا ہے، پی آئی اے کے لئے ابھی تجارتی طور پر یہ ٹھیک نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت 23 جہاز فنکشنل ہیں۔ آئندہ تین ماہ میں مزید چھ نئے جہاز شامل ہونے سے پی آئی اے کا فلیٹ 29 جہازوں پر مشتمل ہو جائے گا۔ ناکارہ جہازوں پر پی آئی اے کو رقم خرچ نہیں کرنی چاہیے۔ دنیا نئی ٹیکنالوجی کی طرف جارہی ہے، ہمیں بھی جانا چاہیے۔ کوئٹہ سے نجی ایئرلائن کو حکومت نے اجازت دی ہے۔ پی آئی اے کی مالی حالت میرٹ کے برعکس بھرتیاں کرنے سے تباہ ہوئی۔ ماضی میں ملازمین کو سیاسی بنیادوں پر ریگولرائز کیا گیا۔

    دوسری طرف وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت چاروں وفاقی اکائیوں پر مشتمل سیاسی جماعتوں کی ترجمانی کرتی ہے، ان کا لانگ مارچ حکومت کو نقصان نہیں پہنچا سکتا، فتنہ عمرانیہ کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، بتایا جائے کہ سیلاب زدگان کے نام پر ٹیلی تھون میں جمع کی گئی 13 ارب روپے کی رقم کہاں خرچ کی گئی۔

    جمعرات کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان میں کافی سالوں سے ایک جماعت یہ بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے کہ ساری سیاسی برادری چوروں، بددیانتوں اور غداروں پر مشتمل ہے اور صرف ایک شخص مہاتما ہے۔ اس نام نہاد مہاتما نے سوشل میڈیا کا سہارا لے کر اپنے سیاسی مخالفین اور ریاستی اداروں کے خلاف زبان استعمال کی۔ انہوں نے کہا کہ جب عمران خان کی حکومت مسلط کی گئی تو تمام سیاسی جماعتوں نے اسے تسلیم کرنے سے انکار کیا اور تمام جماعتیں اس ایوان میں بطور احتجاج آئیں۔ ہم نے ان انتخابی نتائج کو کبھی تسلیم نہیں کیا مگر اس کے باوجود ہم نے ملک کے نازک حالات کے پیش نظر اسلام آباد کا گھیرائو نہیں کیا اور عمران خان کی حکومت گرانے کی کوشش نہیں کی ۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے جیلیں بھگتیں اور جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا، ہمیں ہر طرح سے تنگ کیا گیا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جو کوئی بوتا ہے وہی کاٹتا ہے، جو کچھ اس جھوٹے شخص کے ساتھ ہو رہا ہے اسے مکافات عمل کہا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کسی کی گرفت میں نہیں بلکہ یہ اپنے کئے کی گرفت میں ہے۔ کسی پر بہتان لگانا، جھوٹ بولنا ، بیماروں کے ہسپتالوں پر حملے کرنا پی ٹی آئی کا شیوہ ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ممنوعہ فارن فنڈنگ بھی ثابت ہوچکی ہے، ووٹ چوری پہلے ہی ثابت ہوگئی تھی، خیرات چوری بھی سامنے آچکی ہے، اب توشہ خانے کی ڈکیتی بھی سامنے آگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ صرف گھڑی کا نہیں بلکہ تحائف کا لامتناعی سلسلہ ہے، توشہ خانہ سے سامان نکال کر اونے پونے داموں اپنی مرضی کے دام لگوا کر بیچے گئے اور اسے کسی گوشوارے میں ظاہر نہیں کیا۔

    انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے قائدین کو صرف اس لئے نکال دیا گیا کہ انہوں نے اپنے بیٹے تنخواہ نہیں لی۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کے نام پر ٹیلی تھان میں جمع کی گئی 13 ارب روپے کی رقم کن بنکوں میں جمع ہوئی ، ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ وہ پیسہ انہوں نے سیلاب زدگان پر کس مد میں استعمال کیا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر انہوں نے اسلام آباد پر چڑھائی کرنی ہے تو وہ اپنا حساب بھی ضرور دیں، یہ لانگ مارچ لا رہے ہیں اور جلدی الیکشن کا مطالبہ کرتے ہیں، ہمارا ان سے سوال ہے کہ ان کے اقتدار کے پونے چار سالوں کی گنتی کیسے کرنی ہے اور یہ فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے کہ وہ سال اسمبلی میں شمار کئے جائیں گے کہ نہیں۔ یہ قبل از وقت الیکشن کی بات کرتے ہیں، جلد انتخابات کے حوالے سے کوئی منطق تو پیش کریں۔ ان کا سائفر کا بیانیہ بھی ختم ہوگیا ہے، امریکی سازش کا بیانیہ بھی 35 پنکچر والا ثابت ہوا۔ ہم پی ٹی آئی کے سپورٹرز سے پوچھتے ہیں کہ وہ کم از کم ان کے ان بیانیوں والے سٹیکرز ہی اتار دیں۔ ”ایبسلوٹلی ناٹ ” کی کوئی سچائی نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیرآباد میں ان کے لانگ مارچ میں شریک تین بچوں کا والد شہید ہوا جس کو ان کے گارڈ کی گولی لگی اور یہ وزیراعظم کے خلاف پرچہ کٹوانے میں لگے رہے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ یہ قومی حکومت ہے جو چاروں وفاقی اکائیوں کی ترجمانی کرتی ہے۔ عمران خان لانگ مارچ کے ذریعے اسے نہیں گرا کر سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم دیانتداری سے کام کر رہے ہیں۔ بڑی بڑی باتیں کرنے والا شخص ریلوے سمیت قومی اداروں کے ساتھ جو کچھ کر گیا ہے ان کی حالت زار بہتر بنانے کے لئے ہم سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ فتنہ عمرانیہ کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

    لڑکی کو نازیبا ،فحش تصاویر بھیجنے والا ملزم گرفتار

  • سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر ہوشاب میں آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر ہوشاب میں آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ہوشاب میں آپریشن کر کے 2 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے قصبے ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    علاقے کی مسلسل انٹیلی جنس، نگرانی اور جاسوسی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی کی گئی اور سیکیورٹی فورسز نے ہیلی کاپٹرکے ذریعے ان دہشت گردوں کی مانیٹرنگ کی

    اطلاعات کے مطابق اس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران دونوں دہشت گرد مارے گئے جب کہ دیسی ساختہ بم سمیت اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا۔

    سیکیورٹی فورسزنے اس بات کا عزم کررکھا ہے کہ وہ قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت کابینہ کا چوتھا غیرمعمولی اوراہم اجلاس،بڑے فیصلے

    وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت کابینہ کا چوتھا غیرمعمولی اوراہم اجلاس،بڑے فیصلے

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت کابینہ کا چوتھا غیرمعمولی اوراہم اجلاس،بڑے فیصلے،اطلاعات کے مطابق ‏وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا چوتھا اجلاس منعقد ہوا ہے ، اس اہم اجلاس میں پنجاب میں شوگر ملوں کو 25نومبر سے کرشنگ شروع کرنے کا پابند کردیا گیا۔

    وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی زیرصدارت اہم اجلاس میں صوبائی کابینہ نے گنے کی سپورٹ پرائس300 روپے کرنے کی منظوری دے دی، اس کے ساتھ ساتھ احساس راشن رعایت پروگرام میں بینک آف پنجاب کو شامل کرنے کی منظوری دی گئی

    ‏باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ نے ڈی جی ریسکیو1122ڈاکٹر رضوان نصیر کو گریڈ 21دینے کی منظوری دے دی، کابینہ اجلاس میں ڈی جی اور ریسکیو1122کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا گیا، صوبائی کابینہ نے الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن کے ضابطہ کار کی منظوری دے دی

    اس اہم اجلاس میں پنجاب میں الیکٹرک رکشے چلانے کااصولی فیصلہ کیا گیا ، اس کے ساتھ ساتھ اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کو ٹیکسز کی مد میں 50فیصد تک رعایت دیں گے۔

    پنجاب میں امن وامان کی بہتر صورت حال کے لیے وزیراعلیٰ نے پنجاب پولیس کی 3ہزار خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی، جبکہ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے چیف آپریٹنگ آفیسر کامران خان کے کنٹریکٹ میں دو سال کی توسیع دی گئی ، اس کےساتھ ساتھ ہواوے سے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے معاہدے کی اصولی منظوری بھی دی گئی

    چوہدری پرویزالٰہی کی زیرصدارت اجلاس میں‌ ایل ڈی اے ٹریبونل کے صدر کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ، اس اہم اجلاس میں سرگودھا اور بہاولپورکومتعلقہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا سٹی ایریا قرار دینے کی منظوری دی گئی ، کابینہ اجلاس میں پنجاب ڈرگ رولز میں ترمیم کی منظوری کے ساتھ ساتھ صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈکی ری ویمپنگ کی منظوری دی گئی ، کابینہ اجلاس میں پنجاب کمیشن آن سٹیٹ آف وویمن کی سالانہ رپورٹ کی منظوری دی گئی

    وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں حکومت پنجاب کے اکاؤنٹس کے بارے میں آڈٹ رپورٹس کی منظوری کے ساتھ ساتھ پبلک سیکٹر انٹرپرائز گورنمنٹ آف پنجاب آڈٹ اکاؤنٹ کے آڈٹ کی منظوری دی گئی ، اس اجلاس میں ‏چیئرمین زکوٰۃ وعشر کونسل کی تعیناتی کے قواعد و ضوابط کی منظوری دی گئی ،

    وزیراعلیٰ‌پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کے زیرصدارت اجلاس میں قائداعظم لائبریری شیڈول ریگولیشن1984میں ترمیم کی منظوری دی گئی ، اس کے ساتھ ساتھ پنجاب پبلک لائبریری جنرل ریگولیشن2012میں ترمیم کی منظوری دی گئی ، قائداعظم بزنس پارک کے کنٹریکٹ کے ازسرنو جائزہ لینے کی اصولی منظوری بھی دی گئی

     

     چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

    لڑکی کو نازیبا ،فحش تصاویر بھیجنے والا ملزم گرفتار

  • ٹویٹرنے بڑے پیمانے پراستعفوں کے درمیان تمام دفاتر عارضی طور پر بند کر دیے

    ٹویٹرنے بڑے پیمانے پراستعفوں کے درمیان تمام دفاتر عارضی طور پر بند کر دیے

    لاس اینجلس،ٹوئٹر نے جمعہ کو ملازمین سے کہا کہ کمپنی کے دفتر کی عمارتوں کو فوری طور پر عارضی طور پر بند کر دیا جائے گا۔
    ٹویٹر نے ملازمین کے بڑے پیمانے پر استعفوں کی اطلاعات کے درمیان اپنے دفاتر کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ملازمین ہیش ٹیگ ’لو ویئر یو ورکڈ‘ اور ایک سیلیوٹنگ ایموجی کا استعمال کرتے ہوئے ٹویٹ کر رہے ہیں کہ وہ کمپنی چھوڑ رہے ہیں۔

    عالمی ذرائع ابلاغ کےمطابق عملےکوبتایا گیا کہ دفاترپیر21 نومبرکو دوبارہ کھل جائیں گے۔اس کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔ یہ اعلان ان رپورٹس کے درمیان سامنے آیا ہے کہ نئے باس ایلون مسک نے ’سخت محنت سے طویل مدت تک‘ کام کرنے کے لئے عہد کرنے یا تین ماہ کی تنخواہ کے ساتھ الوداع کہنے کے لئے جمعرات کو شام 5 بجے کی ڈیڈ لائن دینے کے بعد بڑی تعداد میں ملازمین نوکری چھوڑ رہے ہیں۔

    پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ “براہ کرم سوشل میڈیا، پریس یا کسی اور جگہوں پر کمپنی کی خفیہ معلومات پر بحث کرنے سے گریز کرتے ہوئے کمپنی کی پالیسی پر عمل کرتے رہیں۔”اس ہفتے مسٹر مسک نے مبینہ طور پر ٹویٹر کے ملازمین کو بتایا کہ انہیں طویل وقت تک کام کرنے کا عہد کریں اور “پوری طرح وقف‘‘ ہوکر کام کریں یا کمپنی چھوڑ دیں۔

     

    واشنگٹن پوسٹ نے بتایاکہ ملازمین کو ایک ای میل میں فرم کے نئے مالک نے کہا کہ اگر وہ ملازمت برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو انہیں زیادہ وقت تک کام کرنے کا عہد کرنا ہوگا۔مسٹر مسک نے کہا تھا کہ 17 نومبر تک سائن اپ نہ کرنے والوں کو تین ماہ کی تنخواہ دے کر حساب کتاب کردیا جائے گا۔

    اس ماہ کے شروع میں کمپنی نے کہا تھا کہ وہ اپنی افرادی قوت کا تقریباً 50 فیصد کم کر رہی ہے۔ ٹویٹر کے ایک سابق ملازم نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بی بی سی کو بتایاکہ “مجھے لگتا ہے کہ آج جب دھول صاف ہوجائے گی تو شاید 2000 سے بھی کم لوگ رہ جائیں گے۔

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

    لڑکی کو نازیبا ،فحش تصاویر بھیجنے والا ملزم گرفتار

  • عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز2022 اختتام پذیر،30 سےزائد ایم او یوز پردستخط

    عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز2022 اختتام پذیر،30 سےزائد ایم او یوز پردستخط

    کراچی:شہرقائد میں جاری عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022ء اختتام پذیر ہوگئی۔جمعہ کو آخری روزبھی آلات حرب اورتربیتی سازوسامان کی نمائش جاری رہی، طلبہ و طالبات نے بھی دفاعی نمائش کادورہ کیا، اختتامی تقریب میں شرکاء کو یادگاری شیلڈزپیش کی گئیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیردفاعی پیدا وار اسرارترین نے کہا پاک فوج، وفاقی اور سندھ حکومت کی مشترکہ کاوشوں سے آئیڈیاز کاکامیاب انعقاد ممکن ہوا۔

    آخری روزوزیربلدیات سندھ ناصرحسین شاہ نے بھی دفاعی نمائش میں شرکت کی،ان کاکہنا تھاکہ نمائش نےپاکستان کےتنہا ہونےکاتاثرمسترد کردیا ہے۔ آئی جی خیبرپختونخوا معظم انصاری بھی نمائش میں شریک ہوئے۔نمائش میں دفاعی مصنوعات سے متعلق 30 سے زائد ایم او یوز پردستخط کیے گئے ہیں، غیر ملکی مندوبین نے دفاعی نمائش کے انعقاد کوسراہا۔

    پاک فوج کا انٹگریٹیڈ الیکٹرانک وارفئیرسسٹم مرکزنگاہ بنارہا، وار فیئرسسٹم سےنہ صرف تیس سے پینتیس کلومیٹرتک دشمن کی گفتگو سنی جاسکتی ہے بلکہ کمیونیکیشن جام بھی کی جاسکتی ہے، کینیڈین کمپنی کاالیکٹرانک ٹینٹ بھی دفاعی نمائش کی زینت بنایا گیا جومحض دس منٹ میں ایک بڑے کمرے کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔

    پاکستان میں تیار کردہ وینٹی لیٹر بھی دفاعی نمائش کا حصہ بنایا گیا تھا، غیرملکی وینٹی لیٹرکی قیمت تو 70 لاکھ روپے ہے لیکن ملک میں تیار کیے گئے وینٹی لیٹرکی قیمت بیس لاکھ روپے ہے۔

    ڈی جی ڈیپومیجرجنرل عارف ملک کا کہنا تھا گزشتہ آئیڈیاز میں تراسی جب کہ اس بار پچانوے وفود نے شرکت کی ہے۔ 2024 کی آئیڈیاز اٹھارہ سے بائیس نومبر کو کراچی ایکسپو سینٹر میں ہوگی۔

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

    لڑکی کو نازیبا ،فحش تصاویر بھیجنے والا ملزم گرفتار

  • کامران اکمل نے چیئرمین پی سی بی سے معافی مانگ لی

    کامران اکمل نے چیئرمین پی سی بی سے معافی مانگ لی

    کرکٹر کامران اکمل نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے معافی مانگ لی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹر کامران اکمل کو تین روز قبل قانونی نوٹس بھیجا تھا جس میں ان سے چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر جواب طلب کیا گیا، نوٹس میں کہا گیا تھا کہ آپ پاکستان کرکٹ کی نمائندگی کرچکے ہیں ادارے کے چئیرمین کے خلاف بولنا نامناسب ہے۔

    پی سی بی ذرائع کے مطابق کرکٹر کامران اکمل نے گزشتہ روز پی سی بی کی طرف سے بھیجے گئے لیگل نوٹس کا جواب دے دیا ہے جس میں انہوں نے رمیز راجہ سے معافی مانگ لی ہے۔

    کامران اکمل نے کہا کہ رمیز راجہ کے خلاف دانستہ طور پر نہیں بولا، میری ایسی نیت نہیں تھی کہ چئیرمین پی سی بی کے خلاف جان بوجھ کر بولوں۔

    پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ کامران اکمل نے لیگل نوٹس کے جواب میں چئیرمین پی سی بی سے معافی مانگ لی ہے، کامران اکمل کی وضاحت کے بعد چیئرمین پی سی بی نے انکے خلاف کاروائی کرنے سے متعلقہ حکام کو روک دیا ہے، کامران اکمل کے خلاف مزید کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

    یاد رہےکہ بابراعظم کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیامیں منعقدہ حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں مختلف مواقع پر سابق کپتان وسیم اکرم،وقار یونس، مصباح الحق، شعیب اختر سمیت دیگرسابق کھلاڑیوں کی تنقید کا سامنا کرنا پڑاتھا ، بالخصوص سپر 12 مرحلے میں بھارت اور زمبابوے سےشکست کے بعد قومی ٹیم کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

    کامران اکمل نےبھی اپنےیوٹیوب چینل پر ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا،ان کے تبصرے پی سی بی اوراس کی انتظامیہ کو اچھے نہیں لگے۔ میڈیا نےمعاملےکوقریب سےدیکھنے والےایک ذریعےکاحوالہ دیتےہوئےدعویٰ کیا ہےکہ”میں یہ تو نہیں جانتا کہ انہوں نےکامران پرکیا الزامات عائد کیےہیں لیکن بظاہر قانونی نوٹس اس لیے بھیجا گیا ہےکیونکہ چیئرمین کولگتا ہےکہ کامران نےان کے بارے میں میڈیا میں ہتک آمیز،جھوٹے اورجارحانہ تبصرے کیے ہیں“۔

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

    لڑکی کو نازیبا ،فحش تصاویر بھیجنے والا ملزم گرفتار

  • جنوبی وزیرستان:چگملائی بازارمیں دھماکا،2 افراد جاں بحق،2 زخمی

    جنوبی وزیرستان:چگملائی بازارمیں دھماکا،2 افراد جاں بحق،2 زخمی

    خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں خودکش دھماکے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔،اطلاعات کے مطابق پولیس کے مطابق دھماکا چگملائی بازار میں عبدالسلام نامی شہری کی دوکان کے قریب ہوا جس میں شاہ گلزار اور مصطفی نامے دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جبکہ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی افراد کو علاج کےلیے ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا۔

    خیال رہے کہ دو دن قبل بھی خبیرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس وین پر فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

    پولیس حکام کے مطابق عباسیہ روڈ پر پولیس وین معمول کے گشت پرتھی، کہ نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کردیا، اور فائرنگ سے اےایس آئی علم دین، کانسٹیبل پرویز، دل جان، عبداللہ، احمد، اور محمود شہید ہوگئے۔

    یاد رہے کہ اس سے دو دن پہلے پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خوا میں پولیس کی پیٹرولنگ گاڑی پر مسلح حملے میں 6 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

    قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق تحصیل ‘دادی والا’ میں پولیس کی پیٹرولنگ گاڑی پر موٹر سائیکل سوار عسکریت پسندوں نے حملہ کر دیا۔

    حملے میں 6 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔پولیس فورسز نے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے آپریشن شروع کر دیا ہے۔تاحال حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

    لڑکی کو نازیبا ،فحش تصاویر بھیجنے والا ملزم گرفتار

  • لاپتہ دسویں جماعت کی طالبہ کی نہر سے ملی لاش

    لاپتہ دسویں جماعت کی طالبہ کی نہر سے ملی لاش

    لاپتہ دسویں جماعت کی طالبہ کی نہر سے ملی لاش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں دسویں جماعت کی لاپتہ طالبہ کی لاش مل گئی ہے ایک اور واقعہ میں خیبر پختونخواہ سے لاپتہ لڑکی کو لاہور سے بازیاب کروا لیا گیا ہے

    لاہور میں جرائم بڑھ چکے ہیں، اغوا ، چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،لاہور پولیس لانگ مارچ کی سیکورٹی میں مصروف ہے شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں، دن دہاڑے ڈکیتی کی وارداتیں ہو رہی ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں، لاہور میں برکی نہر سے لڑکی کی لاش ملی ہے ، دسویں جماعت کی طالبہ نے نہر میں خود چھلانگ لگا کر خود کشی کی یا کسی نے قتل کر دیا اس پر ابھی تک کچھ نہیں کہا جا سکتا تا ہم مناہل نامی طالبہ جو سکول جاتے ہوئے کچھ دن قبل لاپتہ ہو گئی تھی اس کی لاش نہر سے ملی ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھجوایا گیا ہے، پولیس کا دعویٰ ہے کہ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ لڑکی کی گھر والوں سے لڑائی ہوئی تھی جس کے بعد مناہل نے خود کشی کی تا ہم واقعہ کی تحقیقات کی جائیں گی

    سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔ سی سی پی او نے تمام پہلووں سے واقعے کی مکمل تحقیقات کی ہدایت کی اور کہا کہ خودکشی، حادثہ اور قتل سمیت تمام پہلووں کو مدنظر رکھ کر تحقیقات کی جائیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں موت کی اصل وجوہات کا تعین کیا جائے

    دوسرے واقعہ میں ایبٹ آباد سے اغوا کی گئی سترہ سالہ لڑکی کو لاہور سے بازیاب کروا لیا گیا ہے،لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں پولیس نے کاروائی کی .پولیس کے مطابق 17 سالہ لڑکی کو ایبٹ آباد سے اغوا کیا گیا تھا، اغوا کار لڑکی کو موٹروے سے لاہور لے کر آئے لیکن شیراکوٹ کے علاقہ میں لڑکی کار سے نکل کر بھاگ گئ موٹروے پولیس کی کال پر لاہور پولیس نے تلاش شروع کی جس پر گارڈن ٹاون پولیس نے مغوی لڑکی کو بازیاب کرلیا پولیس نے مغوی لڑکی کو خیبرپختونخوا پولیس کے حوالے کر دیا ہے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

    ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے والدین بھی عدالت پہنچ گئے

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے ریمانڈ میں توسیع

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ریاست کو مدعی بننا چاہئے،صارفین

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا

  • عمران خان کالانگ مارچ ورک فرام ہوم میں تبدیل ہو گیا ہے:مریم اورنگزیب

    عمران خان کالانگ مارچ ورک فرام ہوم میں تبدیل ہو گیا ہے:مریم اورنگزیب

    اسلام آباد:عمران خان کالانگ مارچ ورک فرام ہوم میں تبدیل ہو گیا ہے،اطلاعات کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ اب ایک اور صورت اختیار کرگیا ہے ، جس کی وجہ سے اب لانگ مارچ ورک فرام ہوم بن چکا ہے ، مریم اورنگزیب کہتی ہیں‌کہ گھڑی بیچ کر پیسے منی لانڈرنگ کے ذریعے ملک لائے گئے،

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہینڈلرز کے ذریعے گھڑی بیچی،ہماری گھڑی ہمیں وقت بتاتی ہے،عمران خان کی گھڑی عمران خان کی اوقات بتاتی ہے،عمران خان نے توشہ خانہ کی گھڑی بغیر خریدے فروخت کی،عمران خان صاحب آپ کو جواب دینا پڑے گا،

    وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان اب کہتے ہیں امریکی سازش والا بیانیہ پیچھے رہ گیا،عمران خان نے ملکی مفاد کو پس پردہ ڈال کر سائفر سے کھیلنے کی بات کی،عمران خان کے کہنے پر اسپیکر نے آئین شکنی کی،

    وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ جب عدم اعتماد کامیاب ہونے لگی تو عمران خان نے کہا میں ملک بند کردوں گا،آرمی چیف نے بات ماننے سے انکار کیا تو عمران خان کے الزامات شروع ہوگئے،عمران خان کے اتحادیوں نے پی ٹی آئی حکومت کیخلاف ووٹ دیا،

    وفاقی وزیراطلاعات عمران خان ایسا انسان ہےجو روپ بدل کر جھوٹ بولتا ہے،جب عدم اعتماد ہوا توعمران خان نے کہا کہ ہمارے خلاف بیرونی سازش ہوئی،میں عمران خان کی بیماری کا مذاق نہیں اڑا رہی ہوں،مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ عوام کو عمران خان کامقصد سمجھ آگیا ہے،

    وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کالانگ مارچ ورک فرام ہوم میں تبدیل ہو گیا ہے،پنجاب میں آپ کی حکومت ہے لوگوں کو انصاف دیں، عمران خان چاہتے ہیں جس کانام میں نامزد کروں اس پر ایف آئی آر درج ہو،خیبرپختونخوا میں 10سال سے احتساب کمیشن بند پڑا ہے،مریم کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے رہنماوں نے 40،40سال کاحساب دیا ہے،

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس نیب نہیں تھابلکہ نیب کی ویڈیوز تھیں،وفاقی وزیراطلاعات کہتی ہیں کہ عمران خان کے دور میں اپوزیشن رہنماوں کو جیل میں ڈالا گیا،اپنے اوپر الزام لگےتو کہتے ہیں میں یوکے اور یو اے ای جاوں گا،

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

    لڑکی کو نازیبا ،فحش تصاویر بھیجنے والا ملزم گرفتار

  • پی ٹی آئی کا جھوٹ بے نقاب؛ اسٹائل آؤٹ واچ انتظامیہ کی گھڑی خریدنے یا بیچنے کی تردید

    پی ٹی آئی کا جھوٹ بے نقاب؛ اسٹائل آؤٹ واچ انتظامیہ کی گھڑی خریدنے یا بیچنے کی تردید

    معروف کاروباری شخصیت عمر فاروق ظہور کے فرح گوگی سے سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں مشیر احتساب شہزاد اکبر کے ذریعے سعودیہ شہزادہ کی طرف سے تحفہ میں دی گئی خاص گھڑی کی خریداری کے انکشاف کے بعد تحریک انصاف نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ گھڑی تو اس شخص کو بیچی ہی نہیں گئی ہے.

    جبکہ بعدازاں تحریک انصاف کے رہنماؤں جس میں فواد چودھری سمیت متعدد رہنماء شامل تھے نے ایک جھوٹا پروپیگنڈہ کیا کہ یہ گھڑی تو اسٹائل آؤٹ واچ نامی ایک معروف گھڑیوں کی کمپنی جو خرید و فروخت کرتی ہے نے 20 ستمبر 2019 کو سیل کیلئے اپنے انسٹاگرام پیج پر لگائی تھی.

    وجیہا ہلال نامی صارف نے دعوٰ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ؛ عمر فاروق ظہور نے کہا کہ گھڑی اس نے فرح بی بی سے خود خریدی،لیکن یہاں گھڑی Style Out Watch پر ستمبر2019 میں فروخت ہو رہی ہے۔بقول شاہزیب خانزادہ کے گھڑی کا صرف ایک ہی ماسٹر پیس بنایا گیا ہے جو Style Out Watch میں 2019 میں فروخت ہوا تو پھر عمر فاروق ظہور نے فرح بی بی سے کیسے خریدی۔؟

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”569969″ /]

    لیکن ان کا یہ جھوٹ بھی اب بے نقاب ہوگیا ہے کیونکہ اسٹائل آؤٹ واچ انتظامیہ نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہمیں پتا چلا ہے کہ ہمارا تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ سیاسی طور پر عوامی سطح پر استعمال ہوا ہے لیکن ہم اس کی وضاحت کرنا چاہتے ہیں کہ ہم نے ایسی کسی قسم کی کوئی گھڑی نہ بیچی ہے اور ناہی کبھی خریدی ہے. انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا نام غلط طور پر استعمال کیا گیا ہے کہ جبکہ ہم ان تمام لوگوں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا حق رکھتے جنہوں نے ایسا کیا ہے یا اس میں ملوث ہیں. خیال رہے کہ اس جاری کردہ اعلامیہ پر اسٹائل آؤٹ واچ کی انتظامیہ کے دستخط اور مہر بھی لگی ہوئی ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو کراچی، حیدر آباد میں بلدیاتی الیکشن کا حکم دے دیا
    پاکستان کی جی ڈی پی کو 2050 تک 18 سے 20 فیصد تنزلی کا خدشہ
    ہائی کورٹ ڈپٹی کمشنر کی ذمے داریاں نہیں سنبھال سکتی. اسلام آباد ہائی کورٹ
    پروفیسر ڈاکٹر ایوب صابر 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
    علاوہ ازیں ایک ویڈیو پیغام بھی اس حوالے سے جاری ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہم نے ایسی کوئی گھڑی نہیں بیچی یا خریدی البتہ ہم نے وہ جو پوسٹ کی تھی وہ صرف اور صرف مارکیٹ میں اپنی پروموشن کیلئے کیا تھا جبکہ وہ واچ ہم نے کسی شخص سے لی تھی تاکہ اپنی پروموشن کرسکیں.

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    یاد رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کی طرف یہ دعویٰ‌ بھی کیا گیا تھا کہ شفیق نامی تاجر کو توشہ خانہ سے حاصل کی جانے والی قیمتی گھڑی فروخت کی گئی ہے اور شفیق نامی تاجر نے گھڑی 5 کروڑ 10 لاکھ روپے میں خریدی تھی۔ اور پھر شفیق نے متحدہ عرب امارات کے تاجر اویس مرچنٹ کو گھڑی 6 کروڑ 10 لاکھ روپے میں فروخت کی اور پھر اویس مرچنٹ نے امارات کی ایک شخصیت کو گھڑی فروخت کی جبکہ عمر فاروق ظہور اس شخصیت کے قریبی سمجھے جانے والوں میں سے ہے۔