Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • عمران خان کی طرف سے توشہ خانہ کی مزید دو گھڑیاں بیچنے کے ثبوت سامنے آگئے

    عمران خان کی طرف سے توشہ خانہ کی مزید دو گھڑیاں بیچنے کے ثبوت سامنے آگئے

    عمران خان کی طرف سے توشہ خانہ کی مزید دو گھڑیوں کے ثبوت سامنے آگئے

    توشہ خانہ والے معاملے سے متعلق مسلسل عمران خان پر سوالات کھڑے ہو رہے ہیں اور جو دفاع سامنے آ رہا ہے وہ یا تو جھوٹ ثابت ہو رہا ہے یا مزید سوالات کھڑے کر رہا ہے اور تحریک انصاف اس معاملے میں عمران خان کا دفاع نہیں کر پا رہی مزید تفصیلات کے مطابق دو مزید گھڑیوں کے ثبوت سامنے آ گئے ہیں جنہیں عمران خان نے اقتدار میں آنے کے بعد تیسرے مہینے میں ہی بیچ دی تھیں .

    خیال رہے کہ اسلام آباد میں اسی مارکیٹ کی اسی دکان میں ہی یہ گھڑیاں بیچ دیں تھی اورایک بار پھر کیش میں بیچ دیں جس دن عمران خان نے حکومت پاکستان کو ان گھڑیوں کی 20 فیصد قیمت کیش میں ادا کی اسی دن دونوں گھڑیاں مارکیٹ میں کیش میں بیچ دیں تھی عمران خان نے 28 نومبر 2018 کو مارکیٹ میں دو رولیکس گھڑیاں 70 لاکھ روپے کی قیمت میں بیچ دیں۔ جبکہ ایک گھڑی کی قیمت 52 لاکھ روپے وصول کی تھی اور دوسری گھڑی کی قیمت 18 لاکھ روپے وصول کی تھی۔

    اس بار بھی باربھی ہاتھ سے لکھی ہوئی اسلام آباد کی ایک چھوٹی سی دکان کی رسید دکھائی گئی اور یہ وہی دکان ہے جسے 2020 میں فروخت کر دیا گیا تھا اور اس کا مالک بھی غائب ہے۔ اینکر شاہ زیب خانزادہ کے مطابق دلچسپ بات یہ ہے کہ عمران خان نے 70 لاکھ کی رقم کیش میں وصول کی تھی.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا
    خیال رہے عمران خان نے 28 نومبر کو 7 لاکھ 54 ہزار روپے ادا کئے اور پھر اسی دن دو لاکھ 94 ہزار روپے حکومت پاکستان کو ادا کئے یعنی عمران خان نے اسی دن مارکیٹ میں 70 لاکھ کی گھڑیاں بیچیں اور پھر اسی دن گھڑیوں کے عوض 10 لاکھ 48 ہزار جمع کرا دیئے اور باقی ساڑھے 59 لاکھ روپے جیب میں رکھ لئے. سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے ملنے والے تحائف کی 10 کروڑ کی مارکیٹ ویلیو لگوا کر 20 فیصد رقم یعنی دو کروڑ ادا کر کے 5 کروڑ کا بیچ دیا تھا، یعنی خود ہی لگوائی گئی رقم کو آدھی قیمت پر بیچ دیا.

  • ڈپٹی کمشنر مٹیاری عدنان رشید کرپشن اسکینڈل؛  لینڈ ایکوزیشن آفیسر کے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا گیا

    ڈپٹی کمشنر مٹیاری عدنان رشید کرپشن اسکینڈل؛ لینڈ ایکوزیشن آفیسر کے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا گیا

    ڈپٹی کمشنر مٹیاری عدنان رشید کرپشن اسکینڈل؛ لینڈ ایکوزیشن آفیسر کے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا گیا

    باغی ٹی وی کے مطابق؛ سندھ بینک اکاؤنٹس نمبر سے (سکھر-حیدرآباد موٹروے M6 کی NHA اراضی کے حصول کی رقم) سے 1.82 بلین روپے کی نقد رقم نکلوائی گئی۔ 0415-577693-6100 اور اکاؤنٹ نمبر۔ 0415-647639-1001 بذریعہ ڈپٹی کمشنر مٹیاری
    بتایا جاتا ہے کہ سکھر-حیدرآباد موٹر وے (، M-6) کی کل لمبائی 304 کلومیٹر ہے، جس میں سے 70 کلومیٹر ضلع مٹیاری کے تین تعلقوں (سیدا آباد- ہالا- مٹیاری) سے گزرتا ہے۔

    جبکہ ابتدائی طور پر موصول ہونے والی رقم بینک الحبیب میں جمع کرائی گئی اور سندھ حکومت کی ہدایات کے بعد تمام رقم 4092669833 سندھ بینک اکاؤنٹ نمبر میں جمع کرائی گئی۔ 0415-577693-6100 تاریخ (ڈیلی پروڈکٹ سیونگ اکاؤنٹ) حیرت انگیز طور پر اکتوبر 2022 کو سندھ بینک میں ایک نیا اکاؤنٹ کھولا گیا اور تمام رقم اکاؤنٹ نمبر 0415-647639-1001 ٹائٹل لینڈ ایکوزیشن آفیسر مٹیاری میں منتقل کردی گئی۔ ڈی سی مٹیاری عدنان رشید، نے اکاؤنٹ نمبر 0415-647639-10039th سے 1.82 بلین روپے کی نقد رقم نکالی ہے۔ جبکہ 17 اکتوبر سے 25 اکتوبر 2022 تک۔ تمام نقد رقم ان میں شیئر کی.

    محمد عدنان رشید ڈپٹی کمشنر مٹیاری نے نے لینڈ ایکوزیشن آفیسر کے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بڑی کرپشن کی ہے۔ سندھ بینک اکاؤنٹ نمبر سے غیر قانونی ادائیگی 0415-577693-6100 اور اکاؤنٹ نمبر۔ 0415-647639-1001، جو ڈپٹی ڈائریکٹر (لینڈ)/ ZLO (S-Z) NHA کراچی سے چیک نمبر 77064 کے ذریعے موصول ہوئے تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا
    خیال رہے کہ ڈی سی مٹیاری عدنان رشید نے اسلم پیرزادہ کورڈینسٹر مخدوم جمیل زمان، میر مسرت جیفری کوآرڈینسٹر مخدوم محبوب زمان ایم پی اے سندھ، میر محمد سہاگ بینک منیجر اور سید جوڑیل شاہ اکاؤنٹنٹ ڈی سی آفس مٹیاری کی ملی بھگت سے اکاؤنٹ نمبر 0415-647639-1001 سے 1.82 بلین روپے کیش میں جبکہ 391 چیکس کے ذریعے نکالے گئے اور ان کی طرف سے 55 کروڑ شیئر عدنان رشید، 50 کروڑ شیئر اسلم پیرزادہ، 50 کروڑ شیئر میر مسرت، 20 کروڑ شیئر میر محمد سہاگ بینک منیجر اور جوڑیل شاہ اکاؤنٹنٹ کا 7 کروڑ کا حصہ ہے.. حیرت انگیز ہے کہ سیکشن 6 کی اجازت سے تعلقہ مٹیاری اور سید آباد اے سی کو لینڈ ایکوزیشن آفیسر قرار دیا گیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ کرپٹ اور بدنام مافیا مٹیاری نے اربوں روپے لوٹ لیے درخواست ہے کہ تمام ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور اکائونٹ نمبر سے 1.82 ارب روپے کی نقد رقم نکلوائی جائے۔ 0415-647639-1001 کو جلد از جلد بازیاب کیا جائے اور تمام ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

  • منشیات برآمدگی کیس؛ رانا ثنا کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور

    منشیات برآمدگی کیس؛ رانا ثنا کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور


    منشیات برآمدگی کیس؛ رانا ثنا کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور

     انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے رانا ثنا اللہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ باغی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت لاہور کی انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں ہوئی، جس میں رانا ثنا اللہ کے وکیل فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ دل کے عارضے میں مبتلا ہیں، جس کی وجہ سے ڈاکٹرز نے انہیں مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا ہے۔ عدالت رانا ثنا اللہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔ انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے رانا ثنااللہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت 26 نومبر تک ملتوی کردی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا
    خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان پر ان کے خلاف ہیروئن کا جھوٹا اور بوگس مقدمہ بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کیس میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے کردار پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بات کی ہے۔ تاہم یاد رہے کہ رانا ثنا اللہ کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت میں جولائی 2019 میں منشیات کے مقدمے میں گرفتار بھی کیا گیا تھا، اے این ایف نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی گاڑی سے 15 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے بعدازاں لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) نے انہیں ضمانت دی تھی۔

  • اسٹیج کے معروف مزاحیہ فنکار طارق ٹیڈی طویل علالت کے بعد چل بسے

    اسٹیج کے معروف مزاحیہ فنکار طارق ٹیڈی طویل علالت کے بعد چل بسے

    اسٹیج کے مشہور کامیڈین طارق ٹیڈی لاہور میں انتقال کرگئے۔

    اسٹیج کے معروف اداکار طارق ٹیڈی گزشتہ کئی روز سے لاہور کے مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ طارق ٹیڈی جگر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ طارق ٹیڈی کو گزشتہ ہفتے طبیعت زیادہ خراب ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔ طارق ٹیڈی نے اسٹیج کے متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ طارق ٹیڈی کی کامیڈی کو عوامی سطح پر پذیرائی حاصل تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے

    خیال رہے کہ سٹیج کے معروف اداکار طارق ٹیڈی جو کہ جگر کے عارضے میں مبتلا تھے ان کی حالت مزید بگڑ گئی تھی ، ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ طارق ٹیڈی کا جگر ستر فیصد کام نہیں‌کر رہا تھا. طارق ٹیڈی کی طبیعت کی خرابی کی خبر چند روز قبل سامنے آئی جس کے بعد وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی نے طارق ٹیڈی کے مفت علاج کا اعلان کیا تھا . طارق ٹیڈی کی حالت اس قدر بگڑ چکی تھی کہ انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا. طارق ٹیڈی کی طبیعت اس وقت خراب ہوئی جب وہ گزشتہ دنوں الفلاح تھیٹر میں پرفارم کررہے تھے کام کے دوران جب ان کی حالت زیادہ خراب ہوئی تو انہیں ہسپتال لے جایا گیا وہاں انہیں ہسپتال میں داخل کر لیا گیا تھا .

    انکی تشویشناک صورتحال اور پھر اب موت کی خبر پر ان کے فیملی والے دوست احباب سب شدید صدمے میں ہیں. طارق ٹیڈی سٹیج کا ایک بہت بڑا نام تھے انہوں نے سال ہا سال سٹیج پر کام کرکے فن کی خدمت کی. طارق ٹیڈی کے مداح اپنے پسندیدہ فنکار کی موت پر کافی اداس ہیں.

  • فیکٹ چیک؛ آرمی چیف تعیناتی سے متعلق بے بنیاد خبریں زیرگردش

    فیکٹ چیک؛ آرمی چیف تعیناتی سے متعلق بے بنیاد خبریں زیرگردش

    آرمی چیف تعیناتی سے متعلق بے بنیاد خبریں زیرگردش

    بلاگر بشارت راجہ نے دعوی کیا ہے کہ؛ آپ کو خبر دے رہا ہوں کہ جنرل باجوہ سمری سمیت اس وقت پی ایم ہائوس موجود ہیں اور جنرل باجوہ اپنی ضد پر آڑ گئے کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور جنرل اظہر عباس چیف آف آرمی سٹاف ہوں گے اگر یہ نہ ہوا تو چھ ماہ باجوہ مزید لے گا.


    انہوں نے مزید لکھا کہ؛ جنرل باجوہ بہرصورت جنرل اظہر عباس کوچیف آف آرمی سٹاف لگوانا چاہتے جبکہ ن لیگ حافظ عاصم منیرکوپروموٹ کرناچاہتی ہے ن لیگ کی طرف سے کہا گیا کہ اگر ہمارا نامزد کردہ چیف نہ لگا تو ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں گے قیاس ہے کہ جنرل باجوہ سمری سمیت آج شہبازشریف سے ملاقات کرنے جا رہے ہیں.

    جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے اور یہ فوجی قیادت کے خلاف ایک جھوٹا پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے. ایک صحافی نے باغی ٹی وی کو بتایا کہ راجہ بشارت دراصل یہ سب کچھ سستی شہرت اور توجہ حاصل کرنے کیلئے کرتے جبکہ ان کی اس خبر میں کوئی حقیقت نہیں ہے. ان کا کہنا تھا یہ بلاگر اپنے آپ کو صحافی ثابت کرنے کیلئے ایسا کررہا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اس کے بلاگ تک اکثر اداروں ان حرکات کی وجہ سے نہیں لگتے ہیں.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ایک صارف نے راجہ بشارت کی جھوٹی خبر کو بے نقاب کر دینے والا سوال کیا کہ سمری لے کے گیا ہے؟ کیا آرمی چیف کا یہ کام ہے، نہیں لہذا آپ کی بات بے بنیاد ہے کیوںکہ سمری تو وزارت دفاع نے اپنے سٹاف کے زریعے بھیجوانی ہوتی ہے. رمضان نامی صارف نے لکھا کہ جو فوج ملک کیلئے اپنی جانیں قربان کررہی کس قدر ان کے بارے میں جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلایا جارہا ہے . ان کا مزید کہنا تھا ملک کی افواج اور نوجوانوں کے خلاف فیک خبریں پھیلانے والے دشمن کا کام سرانجام دے رہے ہیں.

    دوسری جانب تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی نے کہا ہے آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کا صوابدیدی اختیار ہے۔ جبکہ انتخابات مقررہ وقت پر ہونے چاہیں،مہنگائی بےروزگاری کی بنیادی وجہ پاکستان بننے کے اصول سے انحراف ہے۔

  • پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے

    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے

    سیارہ مشتری اور مریخ کے درمیان سیارچی پٹی کا ڈیٹا دیکھتے ہوئے پاکستانی طلبا و طالبات نے 14  ممکنہ نئے سیارچے دریافت کئے ہیں۔ فوٹو: فائل

     کراچی: پاکستان بھر سے فلکیات کے شوقین طلبا و طالبات نے بین الاقوامی پروگرام کے تحت 14 نئے ممکنہ سیارچے (ایسٹرائڈز) دریافت کئے ہیں جو سیارہ مریخ اور مشتری کے درمیان موجود مسلسل زیرِ گردش ہیں۔

    واضح رہے کہ سائنس و فلکیات میں عوامی شمولیت کے تحت ایک پروگرام ہے جس میں ہرسال کئی ممالک شامل ہوتے ہیں تاہم پہلی مرتبہ پاکستان اس مہم  میں ’آل پاکستان ایسٹروئڈ سرچ کیمپین‘ (اے پی اے ایس سی) کے نام سے شامل ہوا ہے۔ اس کے تحت یہ دریافتیں ہوئی ہیں جس میں پاکستان کے طول وعرض کے 40 طلبا و طالبات شامل تھے۔

    امریکی خلائی ادارے ناسا اور انٹرنیشنل ایسٹرونومیکل سرچ کولیبریشن (آئی اے ایس سی) ہر سال شہریوں کی سائنس میں شمولیت کے تحت یہ پروگرام منعقد کراتی ہے تاکہ فلکیات سے لگاؤ رکھنے والے نوجوانوں کو بامعنی تحقیقی عمل میں شامل کیا جاسکے۔

     

    اس مرتبہ اسلام آباد میں واقع انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی (آئی ایس ٹی) میں ایئرواسپیس انجینیئرنگ کے طالبعلم محمد رحموز صلاح الدین ایوب نے کوشش کی کہ باقاعدہ طور پر پاکستان میں اس میں شامل ہوسکے اور یوں اے پی اے ایس سی کی بنیاد رکھی گئی جس میں کل 40 افراد شریک ہوئے۔ تمام افراد نے فراہم کردہ ڈیٹا سیٹ اور سافٹ ویئر کی مدد سے 21 اکتوبر تا 15 نومبر تک ممکنہ سیارچوں کی نشاندہی کی۔

    سیارچوں کی دریافت کا عمل

    لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ گھر بیٹھے کیسے معلوم کیا جاسکتا ہے کہ کوئی سیارچہ ہے بھی یا نہیں؟ ماہرین باقاعدہ اس کی تربیت فراہم کرتے ہیں، جس کےلیے ایسٹرومیٹریکا نامی سافٹ ویئر فراہم کیا جاتا ہے۔ ایسٹرومیٹریکا  میں کئی سائنسی پیرامیٹرز ہوتے ہیں جن کی بنا پر طالبعلموں نے اندازہ لگایا کہ آیا کہ یہ سیارچہ ہوسکتا ہے یا نہیں۔ اس طرح نظامِ شمسی کے بہت ہی چھوٹے اجسام یعنی دمدارستارے (کومٹ)، سیارچے، یا بونا سیارے (ڈوارف پلانیٹ) ان کے طبعی (فزیکل) خواص کی بنا پر شناخت کی جاتی ہے اور ان کی درجہ بندی کی جاتی ہے۔ پاکستان کی پہلی مرتبہ شمولیت سے 14 سیارچوں کی دریافت خوش آئند ہے اور امید ہے کہ وہ اپنے تجربے کو مزید وسیع کریں گے۔

    دوسری جانب پاکستانی اسکولوں، جامعات اور کالجوں کے طلبا و طالبات کو نئی معلومات، عملی فلکیات اور نئے فنون سیکھنے کو ملے جو ان کی خود اعتمادی کو بڑھا سکتے ہیں۔ اس کا ڈیٹا امریکی جزیرے ہوائی میں واقع مشہور فلکی دوربین سے حاصل کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل محمد رحموز نے 2021 میں بھارتی ٹیم کے ساتھ اپنے تین پاکستانی ساتھیوں کے ساتھ شرکت کی تھی اور کل پانچ سیارچے دریافت کئے تھے جو ایک اہم پیشرفت بھی ہے۔ اس مہم میں محمد رحموز ایوب کے ساتھ، دلآویز صغیر، فریال بتول اور نعمان رؤف پاکستان سے شامل تھے جنہیں ناسا اور آئی اے ایس سی کی جانب سے سند بھی دی گئی تھی جو اوپر کی تصویر میں نمایاں ہیں۔ یہ تمام اسکالر آئی ایس ٹی کی اسپیس سوسائٹی کے فعال رکن ہیں اور پاکستان میں فلکیات پر پہلا جریدہ ’کوسمِک ہیرالڈ‘ بھی جاری کیا ہے۔

    ایسٹرومیٹریکا استعمال کرنے کے لیے اردو زبان میں تدریسی ویڈیو بھی بنائی ہے جس میں نعمان رؤف، فریال بتول اور دلآویز صغیر نےنمایاں کردار ادا کیا ہے۔

     

     

    اس سے قبل آئی اے ایس سی میں بھارت، پولینڈ اور بنگلہ دیش سمیت دنیا بھر کی ٹیمیں شامل رہی ہیں اور پہلی مرتبہ پاکستان سے شوقیہ فلکیاتی ماہرین کی ایک ٹیم شامل ہوئی ہے جن میں ناصر رضوان کی سربراہی میں اٹک فلکیاتی سوسائٹی اور دیگر انجمنیں شامل ہیں۔ امید ہیں کہ پاکستانی کاوشیں ثمر آور ہوں گی تاہم اس کے لیے مزید ایک سال انتظار کرنا ہوگا۔

    سیارچی پٹی کا تعارف

    ہمارے نظامِ شمسی میں مریخ اور مشتری سیارے کے درمیان لاکھوں کروڑوں چھوٹے بڑے اجسام ایک ساتھ اس طرح گردش کررہے ہیں جس طرح کسی پارک میں بچے گول جھولے میں چکر کاٹتے ہیں۔ ان میں چھوٹے بڑے سیارے اور سیارچے موجود ہیں۔ ان میں سیریس نامی سیارچہ بونا سیارہ ہے جس کا قطر 950 کلو میٹر ہے۔ تاہم ماہرین ہر ایک ممکنہ سیارچے کی چھان پھٹک چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ مختلف سافٹ ویئر سے ان پر تحقیق اور درجہ بندی کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ یہاں پتھریلے چورے کے شکل میں بھی اجسام موجود ہیں جو ذرے کی جسامت رکھتے ہیں۔

  • بھارت: نجی طورپرتیار کردہ راکٹ کا کامیاب تجربہ

    بھارت: نجی طورپرتیار کردہ راکٹ کا کامیاب تجربہ

    نئی دہلی : بھارت نے نجی کمپنی کے ذریعہ پہلے راکٹ کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے،بھارت کی نجی کمپنی نے نجی سطح پر تیار کردہ راکٹ کامیابی کے ساتھ فضا میں لانچ کرلیا، جس کو بھارت کی تجارتی خلائی صنعت بنانے کی کوششوں میں بڑی پیش رفت قرار دی جارہی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق بھارت نے ایک نجی کمپنی اسکائی روٹ کے ذریعہ ’وکرم ایس‘ نامی راکٹ کا پہلی بار کامیابی سے تجربہ کرلیا۔رپورٹ کے مطابق 545 کلو وزنی راکٹ کو چنئی کے قریب بھارتی خلائی ایجنسی کی لانچنگ سائٹ سے روانہ کیا گیا جو 89.5 کلومیٹر کی بلندی تک پہنچا۔

    تاہم اسکائی روٹ ٹیم نے اپنی پہلی لانچنگ کے لیے 80 کلومیٹر کا ہدف مقرر کیا تھا۔

    راکٹ تیار کرنے والی نجی کمپنی کا کہنا تھا کہ راکٹ آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تک اڑان بھرنے اور 83 کلوگرام وزنی مادہ کو 100 کلومیٹر کی بلندی تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    ویڈیو فوٹیج میں راکٹ کو خلائی مرکز سے روانہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے جہاں حکام نے کہا کہ لانچ کے تقریباً 5 منٹ بعد یہ خلیج بنگال میں جا گرا۔

    بھارتی سرکاری ایجنسی کے سربراہ اور نجی شعبے کی خلائی سرگرمیوں کو مربوط کرنے والے افسر پون گوینکا نے کہا کہ ’مشن پرامبھ کی کامیاب تکمیل کا اعلان کرتے ہوئے مجھے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے اور یہ آغاز ہے‘۔

    اسکائی روٹ ایرواسپیس نامی خلائی کمپنی بھارتی شہری پون چندنا اور بھرتھ ڈاکا نے شروع کی تھی جس نے چھوٹے سیٹلائٹس لانچ کرنے کے لیے موجودہ پلیٹ فارمز کے مقابلے میں ترقیاتی لاگت میں 90 فیصد تک کمی کا ہدف رکھا ہے۔

    کپنی اگلے سال شروع ہونے والے سیٹلائٹس کی فراہمی کی صلاحیت رکھنے والے راکٹ تیار کرنے کا منصوبہ بنا رہی رہے۔

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

    لڑکی کو نازیبا ،فحش تصاویر بھیجنے والا ملزم گرفتار

  • رونا لیلی’  3 ممالک کی مشترکہ گلوکارہ کے چرچے

    رونا لیلی’ 3 ممالک کی مشترکہ گلوکارہ کے چرچے

    ان کی نظروں سے محبت کا جو پیغام ملا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    رونا لیلی’ 3 ممالک کی مشترکہ گلوکارہ

    آغا نیاز مگسی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    17 نومبر 1952 کو پیدا ہونے والی خوب صورت گلوکارہ رونا لیلی جنوبی ایشیا کی واحد گلوکارہ ہیں جنھوں نے پاکستان، بنگلہ دیش اور بھارت سمیت، تین بڑی فلم انڈسٹریز اور کروڑوں لوگوں کے دلوں پر راج کیا۔ 1965 میں پاکستان سے فنی سفر شروع کرنے والی رونا لیلی 1966 تک صرف 14 سال کی عمر میں ہی پاکستان کی لیڈنگ پلے بیک سنگر بن گئیں۔۔ 1974 میں بنگلہ دیش میں گانے کا آغاز کیا۔۔اور 1991 تک 7 نیشنل ایوارڈز حاصل کر چکی تھیں۔۔

    1974 میں ہی انہوں نے ہندوستان میں بھی گانا شروع کر دیا تھا۔ ۔1983 تک وہ سپر رونا کیلئے گولڈن ڈسک جیت چکی تھیں۔۔بپی لہری کی موسیقی میں اس البم کی ایک لاکھ سے زیادہ کاپیاں فروخت ہوئیں۔۔۔1966-91 کے دوران وہ تینوں بڑی فلمی صنعتوں کی لیڈنگ پلے بیک سنگر تھیں۔۔پاکستان، بنگلہ دیش اور اس وقت دنیا کی سب سے بڑی فلمی منڈی انڈیا یعنی بولی وڈ۔

    17 نومبر 2022 کو رونا لیلی 70 برس کی ہو گئی ہیں وہ بلا شبہ ساؤتھ ایشیا کی مشترکہ سپر سٹار ہیں۔۔ان کو ہر کوئی celebrate کر رہا ہے۔ انہوں نے اردو، ہندی، سندھی ، پنجابی ، بنگالی اور پشتو سمیت 17 زبانوں میں گا کر ایک عظیم گلوکارہ کا مقام حاصل کر لیا ہے۔ رونا لیلیٰ آجکل اپنے بچوں سمیت لندن میں مقیم ہیں ۔

    رونا لیلیٰ کی آواز میں گائے ہوئے چند یادگار اور سدا بہار گیت اور نغمے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    1. ان کی نظروں سے محبت کا جو پیغام ملا
    2. میرا بابو چھین چھبیلا میں تو ناچوں گی
    3. مر جائے گی محبت اشکوں کا زہر ہی کر
    4. ملی گل کو خوشبو ، مجھے مل گیا تو
    5. افر میں بتا دوں میرے دل میں کیا ہے
    6. جب پیار کسی سے ہوتا ہے تو ہوتا ہے یہ انجام
    7. ذرا ٹھیر جا وے چوری چوری جانڑ والیا

  • ٹی20ورلڈکپ سیمی فائنل میں شرمناک شکست،بھارتی سلیکشن کمیٹی برطرف

    ٹی20ورلڈکپ سیمی فائنل میں شرمناک شکست،بھارتی سلیکشن کمیٹی برطرف

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں شرمناک شکست پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے پوری سلیکشن کمیٹی کو برطرف کردیا۔
    غیر ملکی میڈیا کے مطابق چیف سلیکٹر چیتن شرما سمیت تمام ارکان کو ٹیم کی ناقص پرفارمنس پر فارغ کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شرمناک شکست کے بعد بھارتی ٹیم میں بھی چھانٹی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں تبدیلیاں کی جائیں گے اور کئی سینیئرز کھلاڑیوں کو سائیڈ لائن کیا جائے گا۔

    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایشون نے گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کا اپنا آخری میچ کھیلا اور دنیش کارتک کو بھی اسکواڈ سے نکالا جائے گا جبکہ نے روہت شرما اور کوہلی کے مستقبل کا فیصلہ ان پر ہی چھوڑ دیا ہے۔

    خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلش ٹیم نے بھارت کو شرمناک شکست دی اور 10 وکٹوں سے میچ اپنے نام کرلیا تھا۔

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

    لڑکی کو نازیبا ،فحش تصاویر بھیجنے والا ملزم گرفتار

  • برطانیہ کاپاکستان کو’ہائی رسک تھرڈکنٹریز‘کی فہرست     سےنکالنےکےاقدام کاخیرمقدم کرتےہیں:دفترخارجہ

    برطانیہ کاپاکستان کو’ہائی رسک تھرڈکنٹریز‘کی فہرست سےنکالنےکےاقدام کاخیرمقدم کرتےہیں:دفترخارجہ

    اسلام آباد :پاکستان نے برطانیہ کی جانب سے باضابطہ طور پر پاکستان کو ’’ہائی رسک تھرڈ کنٹریز‘‘ کی فہرست سے نکالنے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ایک مثبت پیشرفت قرار دیا ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ یہ قدم 21 اکتوبرکو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے فیصلے کے مطابق اٹھایا گیا ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ برطانیہ کے فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے کنٹرول کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان کی جانب سے کی گئی پیش رفت کو تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم برطانیہ کے اس قدم کا خیر مقدم کرتے ہیں، توقع ہے کہ دیگر ممالک بھی اس تناظر میں پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کریں گے۔ ترجمان نے بھارت کے غیر قانونی زیر مقبوضہ جموں و کشمیرکی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کو یہ یاد دلانا چاہتا ہے کہ جموں و کشمیر کے تنازعہ کا واحد اور پائیدار حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے انعقاد میں مضمر ہے، کشمیری عوام کو اپنا حق خود ارادیت استعمال کرنے کا موقع دیا جانا چاہئے۔

    انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں سمیت یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کا نوٹس لے اور بھارت کو مسلمانوں کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی غیر قانونی کارروائی اور حربوں سے روکے، بھارتی حکومت کو فوری طور پر ان تمام اقدامات کو کالعدم کرنا ہوگا جن کا مقصد کشمیری عوام کی جمہوری اکثریت اور ان کی نسلی شناخت کو چھیننا ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی وحشیانہ بھارتی جبر سے آزادی کی منصفانہ جدوجہد میں حمایت جاری رکھے گا۔ دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) سے منسوب بیان کی غلط تشریح بھارت کو اپنے غیر ذمہ دارانہ جوہری رویے سے بری الذمہ قرار دینے کی ایک مکروہ کوشش ہے، پاکستان کی سرزمین پر جوہری صلاحیت کے حامل براہموس میزائل فائر کے واقعہ نے ایک جوہری ریاست کے طور پر بھارت کے طرز عمل کے بارے میں کئی سوالات کو جنم دیا ہے جو عالمی برادری کے لیے تشویش کا باعث بنتے رہنا چاہئے۔

    ترجمان نے کہا کہ 2021 کے داسو دہشت گرد حملہ کیس کے فیصلے نے ایک بار پھر انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے، ہم نے ایک بار پھر متاثرین کے خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے، پاکستان ملک میں چینی کارکنوں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت کے لئے پرعزم ہے۔ ترجمان نے توقع ظاہر کی کہ دشمن قوتیں پاک چین ہمہ جہتی سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو کبھی کمزور نہیں کرسکتیں۔

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

    لڑکی کو نازیبا ،فحش تصاویر بھیجنے والا ملزم گرفتار