Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • سخت محنت کریں یا پھر گھر جائیں؛ ایلون مسک کی ٹوئیٹر ملازمین کو وارننگ

    سخت محنت کریں یا پھر گھر جائیں؛ ایلون مسک کی ٹوئیٹر ملازمین کو وارننگ

    سخت محنت کریں یا پھر گھر جائیں؛ ایلون مسک کی ٹوئیٹر ملازمین کو وارننگ

    ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے ملازمین کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہےکہ وہ سخت محنت کریں یا نوکری چھوڑ کر گھر چلے جائیں۔ ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد کمپنی کےملازمین کو آئے دن مشکلات کا سامنا ہے۔ملازمین کے کام کرنے کے اوقات کار میں اضافے اور گھر سے کام کرنے کی سہولت کومحدود کرنے کے بعد ایلون مسک نے ملازمین کو نئی وارننگ دے دی۔

    ایلون مسک کی جانب سے ملازمین کو کی گئی ایک ای میل میں ملازمین کو جمعرات تک کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ ” سخت محنت” سے کام کرنے کا عہد کریں ورنہ کمپنی چھوڑ دیں۔ ای میل میں کہا کہ اگر ملازمین کمپنی میں رہنا چاہتے ہیں تو مثالی کارکردگی سے ہی ایسا ممکن ہوسکے گا۔ ٹوئٹر کی کامیابی کے لیے ہمیں بہت زیادہ سخت محنت کرنا ہوگی۔ ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر میں کام کرنے کا طریقہ کار بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر آپ کو یقین ہے کہ آپ نئے ٹوئٹر کا حصہ بننا چاہتے ہیں، تو نیچے دیے گئے لنک پر ہاں پر کلک کریں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سعودی عرب نےانسداد وبائی امراض کیلئےعالمی فنڈ میں 5 کروڑ ڈالرعطیہ کرنےکا اعلان کیا
    سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبےکی رقم میں پونے 2 ارب روپےکی مبینہ کرپشن کا انکشاف
    جلسے کی وجہ سڑک بند ہونے سے مشکلات محمود خان اور مراد سعید کے خلاف درخواست درج
    راولپنڈی پولیس کو شیخ رشید پر حملے کی کال موصول،شیخ رشید کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی
    بچپن میں پریشان کن اور برے حالات جوانی میں امراض قلب کا باعث بن سکتے ہیں ،تحقیق
    عالمی میڈیا کے مطابق جو ملازم اس حوالے سے نئے معاہدے پر دستخط نہیں کرے گا اسے 3 ماہ کی تنخواہ دے کر برطرف کردیا جائےگا۔ واضح رہے کہ ایلون مسک کی جانب سے پہلے ہی ٹوئٹر کے 50 فیصد ملازمین کو فارغ کیا جاچکا ہے۔

  • نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی موسم سرما کے دوران سیاحتی مقامات پرسیاحوں کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری

    نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی موسم سرما کے دوران سیاحتی مقامات پرسیاحوں کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری

    نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے موسم سرما کے دوران سیاحتی مقامات پرسیاحوں کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کر دیں.

    نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے موسم سرما کے دوران ملک کے سیاحتی مقامات پرسیاحوں کی بڑی تعداد میں آمدورفت کے پیش نظرضروری ہدایات جاری کردی ہیں۔این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں، اداروں و دیگر شراکت داروں کو سیاحوں کی رہنمائی اور سہولت کےلئے پیشگی اطلاعات و احتیاطی اقدامات کے متعلق رہنما اصول وضع کئے ہیں۔
    این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں سیاحوں سے کہاگیا ہےکہ وہ سیاحتی مقامات کے سفر کی منصوبہ بندی سے قبل موسمی صورتحال کے بارے میں درست معلومات حاصل کرنے کےلئے محکمہ موسمیات پاکستان اور این ڈی ایم اے کی ویب سائٹس ضرورملاحظہ کریں ۔

    اس کے علاوہ روانگی سے قبل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی ویب سائٹ یا ہیلپ لائن سے راستوں کی صورتحال کے بارے میں آگاہی حاصل کریں، اپنے ساتھ سفری ضروریات کی بنیادی اشیا بشمول پینے کا صاف پانی اور کھانے کی خشک اشیا ، ضروری ادویات اورگاڑیوں کے ٹائر چین اوردیگرضرورت آلات کو ساتھ رکھیں۔ سردی سے بچنے کےلئے گرم ملبوسات کے ساتھ ساتھ سیاحتی مقامات پررہائش کے پیشگی بندوبست کو بھی یقینی بنائیں۔ این ڈی ایم اے نے مقامی انتظامیہ اور ہوٹل انتظامیہ کے لئے بھی ہدایات جاری کی ہیں جن میں متعلقہ علاقوں میں مناسب مانیٹرنگ اور رپورٹنگ کا نظام وضع کرنے پر زور دیا گیا ہے اورکہا گیا ہے کہ نا گہانی موسمی صورتحال کے خطرے سے دوچار علاقوں کی آبادیوں کو پیشگی خبردارکرنے اور بروقت اطلاعات کی فراہمی کا انتظام کیا جائے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سعودی عرب نےانسداد وبائی امراض کیلئےعالمی فنڈ میں 5 کروڑ ڈالرعطیہ کرنےکا اعلان کیا
    سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبےکی رقم میں پونے 2 ارب روپےکی مبینہ کرپشن کا انکشاف
    جلسے کی وجہ سڑک بند ہونے سے مشکلات محمود خان اور مراد سعید کے خلاف درخواست درج
    راولپنڈی پولیس کو شیخ رشید پر حملے کی کال موصول،شیخ رشید کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی
    بچپن میں پریشان کن اور برے حالات جوانی میں امراض قلب کا باعث بن سکتے ہیں ،تحقیق
    اسی طرح متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کرکسی بھی متوقع صورتحال کے پیش نظر ضروری مشینری کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ علاوہ ازیں مختلف علاقوں کی ضروریات کے مطابق طبی وسائل ، عملہ ، آلات اورادویات کا انتظام بروقت کیا جائے ، برف باری میں راستوں کو صاف رکھنے اورفوری ضرورت کی غذائی اشیا کی دستیابی کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔
    این ڈی ایم اے نے سیاحتی علاقوں میں سیاحوں کی سہولت کےلئے قائم مراکزکو فعال بنانے کی ہدایت کی ہے۔ این ڈی ایم اے کے جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ برف باری کے موسم میں سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمدکے پیش نظرشاہراہوں کوکھلا رکھنے اور ٹریفک کی روانی کو برقراررکھنے کےلئے منیجمنٹ پلان وضع کئے جائیں۔

    اسی طرح سیاحوں اور مقامی باشندو ں کی کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مدد کےلئے ہوٹل اور ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنوں کے ساتھ رابطے رکھے جائیں۔سیاحوں اور مسافروں کوغیرمتوقع صورتحال سے خبرداررکھنے اور ایسی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کےلئے رہنمائی فراہم کرنے کا انتظام کیا جائے۔

  • کراچی کے نجی بینک میں بم کی اطلاع

    کراچی کے نجی بینک میں بم کی اطلاع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں نجی بینک پر بم کی اطلاع پر کھلبلی مچ گئی

    چندی گڑھ روڈ پر اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے دفتر میں بم کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا، بینک میں ملازمین باہر نکل آئے اور بم ڈسپوزل عملے نے تلاشی شروع کی، پولیس حکام کے مطابق عامر نامی ملازم کو بم کی موجودگی کی اطلاع ای میل کے ذریعے ملی ای میل میں دفتر سے ایک ملازم کو نکالنے کا مطالبہ کیا گیا۔ واقعہ ملازمین کی ذاتی رنجش کا شاخسانہ ظاہر ہوتا ہے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے عمارت کو کلئیر قرار دے دیا۔

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    ماڑی پور میں مشتعل افراد نے بچے اغوا کرنے کے الزام میں ایک شخص کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا

    ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کا کہنا ہے کہ 1:43 بجے مددگار 15 پر اطلاع موصول ہوئی کہ آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع بینک میں بم ہے. جس پر پولیس نے بروقت موقع پر پہنچتے ہوئے تمام بینک کے عملے کو عمارت سے باہر نکالا اور علاقہ کو کارڈن آف کرکے BD ٹیم نے بلڈنگ کو چیک کیا. BD ٹیم نے بلڈنگ کی چیکنگ کرکے بلڈنگ کو کلیئر قرار دے دیا.سیکیورٹی منیجر کالر نے بتایا کہ بینک کی ای میل پر بم کی اطلاع ملی تھی. بعد از معلوم ہوا کہ یہ فیک ای میل تھی. ایس ایس پی سٹی بھی موقع پر موجود تھے, بلڈنگ کا معائنہ کیا اور تمام تر واقع کا جائزہ لیا. موصولہ فیک ای میل پر ایف آئی اے کے ساتھ ملکر قانونی چارہ جوئی کی جا رہی ہے.

  • کرپشن کا احتساب آئینی حکمرانی کیلئے لازم ہے، چیف جسٹس

    کرپشن کا احتساب آئینی حکمرانی کیلئے لازم ہے، چیف جسٹس

    سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی

    چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیئے ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا کہنا درست ہے کرپشن ایک بیماری ہے،کرپشن کا احتساب آئینی حکمرانی کیلئے لازم ہے کرپشن سے معیشت بھی متاثر ہوتی ہے، عدالت کے سامنے سوال ہے کہ ہم کہاں لائن کھینچیں کہ بنیادی حقوق متاثر ہوئے ہیں، خرابی نیب قانون میں نہیں اس کے غلط استعمال میں ہے،کرپشن سے سختی سے نمٹنا چاہیے عدالت اس نتیجے پر پہنچتی ہے تو ہمارے پاس اس کا بینچ مارک کیا ہو گا؟

    جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت روزانہ کی بنیاد پر بنیادی حقوق سے متصادم معاملات پر فیصلے کرتی ہے،کل کو ہمارے پاس ایک شہری کہے پاکستان میں کرپشن کا قانون نہیں ہم پارلیمنٹ کو کہہ دیں کہ ایک قانون بنا دیں،

    25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

    نیب ترامیم کیخلاف درخواست،فیصلہ کرنے میں کوئی عجلت نہیں کرینگے،چیف جسٹس

     سپریم کورٹ مقدمے کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے گی

    اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

    واضح رہے کہ عمران خان نے موجودہ حکومت کی جانب سے نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے ،عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست میں عمران خان نے استدعا کی تھی کہ سیکشن 14،15، 21، 23 میں ترامیم بھی آئین کے منافی ہیں۔ نیب قانون میں یہ ترامیم آئین کے آرٹیکل 9، 14، 19A, 24, 25 کے بنیادی حقوق کے برعکس ہیں، نیب قانون میں کی گئی ان تمام ترامیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔

  • ہیلتھ کئیر کمیشن سے ایک گزارش :محمد نورالہدیٰ

    ہیلتھ کئیر کمیشن سے ایک گزارش :محمد نورالہدیٰ

    دانتوں کا علاج ایک مہنگا ترین علاج ہے۔ دانت کا معمولی سا مسئلہ بھی کم خرچ میں حل ہو جائے، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ کم وسائل کا حامل فرد دانت کے علاج کا صرف سوچ ہی سکتا ہے۔ بالخصوص اس میں حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق دانتوں کا علاج کرنا بھی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ بیشتر ہسپتالوں اور بالخصوص کلینکس پر اس امر کو ترجیح نہیں دی جاتی۔ ایسے میں جو ہسپتال کم آمدن والے افراد کا خیال کرتے ہوئے دانتوں کے علاج کی سہولت دیتے ہیں، یقینا قابل قدر ہیں۔
    گذشتہ دنوں میری ننکانہ سے تعلق رکھنے والے ایک مزدور علی رضا سے ملاقات ہوئی۔ دیگر امور کے ساتھ ساتھ صحت کے حوالے سے بات ہوئی تو بتانے لگا کہ اس نے ایک ایسا ہسپتال ”دریافت“ کیا ہے جہاں اس جیسے غرباء کا دانتوں کا مفت یا انتہائی سستے داموں علاج ہوتا ہے۔ میرے استفسار پر اس نے بتایا کہ اسے بڑے عرصہ سے دانتوں کا مرض لاحق تھا۔ یہ مرض بڑھتا جا رہا تھا اور وہ چیک کروانے سے صرف اس لئے ڈرتا تھا کہ جانتا تھا دانتوں کا علاج بہت مہنگا ہے اور اس کی اتنی حیثیت نہیں کہ اس پر خرچ کر سکے۔ پھر اس کے علاقے میں سرور فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک میڈیکل ڈینٹل کیمپ لگایا گیا۔ معلوم ہوا دانتوں کا فری چیک اپ کریں گے۔ اس نے خوشی خوشی اس کیمپ سے استفادہ کیا جہاں سے کچھ مسافت پر قائم سرور فاؤنڈیشن ہسپتال ریفر کر دیا گیا، اس کا مفت علاج ہوا، اور آج وہ اس مرض سے شفا پا چکا ہے۔

    میں نے سرور فاؤنڈیشن کے صحت کے اس پراجیکٹس پر تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ ان ہسپتالوں میں گذشتہ ایک سال کے دوران دانتوں کے 12 ہزار سے زائد مریضوں کا مفت علاج کیا جا چکا ہے۔ جبکہ 1400 کے قریب مریض ایسے ہیں جنہیں اس علاج پر خصوصی سبسڈی دی گئی۔ گذشتہ ایک سال میں مذکورہ طرز کے کم و بیش 37 میڈیکل کیمپس مختلف اضلاع میں لگائے گئے جن میں دانتوں کے ابتدائی علاج اور بعد ازاں سرور فاؤنڈیشن ہسپتال ریفر کرنے کے بعد مفت یا سبسڈائز بنیادوں پر علاج کی فراہمی یقینی بنائی گئی۔ مجموعی طور پر 26 ہزار کے قریب مریضوں نے ان میڈیکل کیمپس سے استفادہ کیا۔ استفادہ کرنے والے مریضوں کو سرور فاؤنڈیشن کی جانب سے فلورائیڈ تھراپی اور مفت لیبارٹری ٹیسٹوں سمیت ادویات بھی بلامعاوضہ فراہم کی گئیں، جبکہ ٹیڑھے دانتوں کے حامل بچوں کو بریسز (Braces) لگا کر ان کا مکمل علاج کیا گیا۔
    قابل ذکر امر یہ ہے کہ جن علاقوں میں سرور فاؤنڈیشن نے ہسپتال قائم کئے ہیں، وہاں کوئی دندان ساز تو دور کی بات، دانتوں کا علاج ہی میسر نہیں۔ جہاں کوئی تھوڑی بہت سہولت ہے بھی، وہاں ماہر ڈاکٹر اور مطلوبہ آلات ناپید ہیں۔ اگر موجود بھی ہیں تو ہائی جینک اصولوں کا خیال رکھ کر استعمال نہیں کئے جاتے۔ دوسری جانب مریض کو اس حوالے سے آگاہی نہیں ہوتی کہ کون سا انسٹرومنٹ کس حالت میں اسے لگایا جا رہا ہے۔ آپ نے مختلف بیماریوں سے آگاہی کے بہت سے میڈیکل کیمپ لگے دیکھے ہوں گے، لیکن دانتوں کے حوالے سے میڈیکل کیمپ ڈھونڈنے پر بھی مشکل سے ہی ملیں گے۔ یہ اعزاز کم ہی لوگوں کے حصے میں آیا ہے۔ سرور فاؤنڈیشن نے میڈیکل کیمپس کے ذریعے لوگوں کو اورل ہیلتھ بارے آگاہ کیا کہ افراد جب تک اورل ہائی جین نہیں ہوں گے، کینسر اور ہارٹ اٹیک جیسی بیماریاں انہیں گھیرتی رہیں گی …… اسی طرح اپنے سکولوں میں بھی بچوں کو دانتوں کی احتیاط بارے آگاہی دی جا رہی ہے۔

    ہمارے ارد گرد کئی علی رضا موجود ہیں، جنہیں علاج کی ضرورت ہے مگر آگاہی کے فقدان اور وسائل نہ ہونے کی وجہ سے وہ اس حق سے محروم ہیں۔ انہیں مدنظر رکھتے ہوئے مذکورہ طرز کے مفت میڈیکل کیمپوں کا وقتاً فوقتاً انعقاد اور ہسپتالوں میں بالخصوص کم وسیلہ طبقے کا خیال رکھتے ہوئے علاج کی مناسب سہولت دینا از حد ضروری ہے …… یہ امر بھی ضروری ہے کہ ہیلتھ کئیر کمیشن ہسپتالوں اور کلینکس کے بے لگام نرخوں پر توجہ دے اور مفاد عامہ میں مناسب نرخ متعین کرنے کیلئے ان پر دباؤ ڈالے۔ طبی مراکز اور متعلقہ ادارے ان بنیادی ذمہ داریوں سے عہدہ برآء ہوں گے تو علی رضا جیسے، محدود آمدنی والے کئی افراد، جو ہوش ربا اخراجات کے ڈر سے علاج کروانے سے ڈرتے ہیں، وہ بھی بے فکر ہو کر، یہ حق استعمال کر کے صحت مند زندگی کی جانب لوٹ سکیں گے۔

  • سرکاری زمینیں ہتھیانے اوردستاویزات میں ہیر پھیرپر دو ملزمان پٹواریوں سمیت گرفتار

    سرکاری زمینیں ہتھیانے اوردستاویزات میں ہیر پھیرپر دو ملزمان پٹواریوں سمیت گرفتار

    سرکاری زمینیں ہتھیانے اوردستاویزات میں ہیر پھیرپر دو ملزمان پٹواریوں سمیت گرفتار
    ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب ندیم سرور کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان ریجن میں 2سال سے اشتہاری ملزم ایوب پٹواری اور بشیر گانمن کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔اشتہاری بشیر احمد سرکاری زمین جو زرعی گریجویٹ کو الاٹ ہوئی تھی پر ناجائز قابض تھا اور ملزم نے مقبوضہ اراضی پر گندم کی فصل بھی کاشت کر رکھی تھی۔ ملزم پٹواری محمد ایوب نے مذکورہ رقبہ واگزار کروانے کے بعد قبضے میں لی گئی گندم مالیت 742500 روپے بشیر احمد ملزم کے ساتھ ساز باز کرکے خورد برد کر لی جس کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر ڈی جی خان میں مقدمہ درج کیا گیا۔2سال تک اشتہاری رہنے والے ملزم بشیر احمد کو تحصیل تونسہ سے گرفتار کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    دریں اثناء سرکل آفیسر اینٹی کرپشن مظفر گڑھ نے ایک دوسرے اشتہاری ملزم غلام فرید کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم غلام فرید نے مدعیہ مہر مائی سے 4کنال 9مرلے اراضی خریدی اور تحصیلدار کے سامنے اپنا بیان قلمبند کروایا مگر بعدازں پٹواری عبدالرحمن نے ملزم غلام فرید کے ساتھ ساز باز کرکے پرت پٹوار میں 4کنال 9مرلے کی بجائے 14کنال 9مرلے ظاہر کیے۔ تفتیش میں جرم ثابت ہونے پر ملزمان میں سے پٹواری کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ملزم غلام فرید روپوش ہوگیا جس کو آج گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

    گرل فرینڈ کو قتل کر کے لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے ملزم بارے تہلکہ خیز انکشاف

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    ماڑی پور میں مشتعل افراد نے بچے اغوا کرنے کے الزام میں ایک شخص کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا

  • عمران خان کی سیاسی آمریت

    عمران خان کی سیاسی آمریت

    عمران خان سیاستدان بن گئے، جمہوریت کا دعویدار لیکن سیاسی آمر سے کم نہیں، حکومت ملی تو پاکستان کی اپوزیشن سب سے بڑا مسئلہ تھی جو اب حکومت میں آ چکی

    پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ایک ہی روز میں 33 بل منظور کروانا،اور اپوزیشن کو مکمل نظر انداز کرنا یہ عمران خان کی سیاسی آمریت کی ہی نشانی ہے

    سب خواب چکنا چور تب ہوئے جب اسوقت کی اپوزیشن نے حکومت میں آتے ہی عمران خان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا اور ای وی ایم سمیت اہم بل کی ترامیم واپس لے لیں

    عمران خان وزیراعظم بنے تو اقتدار میں آ کر انہوں نے اپوزیشن کو سب سے بڑا مسئلہ سمجھا، پاکستان کی معیشت کی تباہی انہیں نظر نہ آئی البتہ بڑے بڑے دعوے کر کے اقتدار میں آ کر ان پر زیرو فیصد عمل کیا اور یہی وجہ انکے اقتدار سے نکالے جانے کی بنی، کیونکہ عمران خان جو بولتے ہیں وہ کرتے نہیں، اور جو کرتے ہیں وہ بولتے ہیں، اقتدار میں آنے سے قبل عمران خان کے دعوے اور وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھنے کے بعد اس پر عمل میں آسمان زمین کا فرق ہے،وہ عمران خان جو حکومت میں آنے سے پہلے بات کرتا تھا کرسی ملتے یکدم ہی اسکے عمل میں تبدیلی آ گئی، ریاست مدینہ کا نام لے کر من مانی کی گئی، کرپشن کے ریکارڈ بنائے گئے، دھوکہ دہی کی گئی اور بار بار نام ریاست مدینہ کا ہی لیا گیا

    عمران خان حکومت میں رہتے ہوئے اپنی پسند کی قانون سازی کرتے رہے اور کرواتے رہے، اپوزیشن پر الزامات، گرفتاریاں،جیلوں میں ڈالنا، پھر طیبہ کے ذریعے چیئرمین نیب کو بلیک میل کر کے اپوزیشن پر بے جا مقدمات بنوانا، فرح گوگی کے ذریعے کرپشن یہ کپتان کے محبوب مشغلے رہے، کپتان کی خواہش تھی کہ اپوزیشن کسی نہ کسی طرح جیلوں میں ہی رہے اور وہ اپنی مرضی کی قانون سازی کرتے رہیں اور انہوں نے کی بھی سہی ،پارلیمنٹ کا اجلاس بلا کر اپوزیشن کی غیر موجودگی میں یا انکی مشاورت کے بغیر بل پاس کروائے گئے تو کبھی مرضی کے‌صدارتی آرڈیننس لائے گئے لیکن عمران خان شاید یہ بھول گئے تھے کہ سدا اقتدار انکا نہیں بلکہ حکومت نے جانا بھی ہے اور رخصتی کے بعد انکی جانب سے کی جانے والی قانون سازی کو بلڈوز بھی کیا جا سکتا ہے

    17 نومبر 2021 وہ دن ہے جب عمران خان کی حکومت نے ایک دو نہیں بلکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے 33 بل پاس کروائے، اپوزیشن احتجاج کرتی رہی لیکن عمران خان جو ہمیشہ اپنی ہی کرنا چاہتے ہیں انہوں نے اپوزیشن کی خواہشات کے برعکس ایک ہی روز میں 33 بل پاس کروا کر ایک ریکارڈ بنایا ، اس قانون سازی کے لئے ایم کیو ایم نے حکومت کو بلیک میل بھی کیا تھا اور بعد میں پھر ایم کیو ایم عدم اعتماد کے وقت ساتھ بھی چھوڑ گئی تھی،33 بل جو پاس کئے گئے تھے ان میں سے ای وی ایم کا بل سے زیادہ اہم تھا اور تحریک انصاف اسکو بڑی کامیابی سمجھ رہی تھی،۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری بھی ایوان میں موجود تھے ، انہوں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مخالفت میں تقریر کی ۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمانی اصول و ضوابط 1973 سے متعلق سیکشن 10 اسپیکر قومی اسمبلی کو پڑھ کر سنادیا کہا پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے اگر کوئی قانون منظور کروانا ہو تو اس کیلئے 222 ووٹ کی ضرورت ہے ورنہ وہ قانون منظور نہیں ہوتا تا ہم اسوقت کے سپیکر نے انکی نہ سنی اور بل پاس کرتے گئے

    عمران خان کیخلاف عدم اعتماد آئی، کامیاب ہوئی اور عمران خان سابق وزیراعظم ہو گئے اسکے بعد شہباز شریف وزیراعظم بنے، آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان حکومت کے اتحادی بنے، ایم کیو ایم بھی دوبارہ اتحادی حکومت کا حصہ بن گئی،ایسے میں عمران خان نے جو بل ای وی ایم کے حوالہ سے پاس کیا تھا موجودہ حکومت نے اس میں ترمیم کر لی اور اب الیکشن ای وی ایم پر نہیں ہوں گے کیونکہ الیکشن کمیشن کو بھی ای وی ایم پر تحفظات تھے،26 مئی کو رواں برس ہونے والے اجلاس میں ای وی ایم ،اوورسیز ووٹنگ کے حوالے سے سابق حکومت کی ترامیم ختم ہوئیں، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اسمبلی میں سب کو مبارکباد دی، تحریک انصاف تو اسمبلی میں موجود ہی نہیں کیونکہ انہوں نے استعفوں کا ڈھونگ رچایا ہوا ہے اور تنخواہیں پھر بھی لے رہے ہیں، ای وی ایم کے بارے میں کہا جا رہا ہےکہ جن ممالک نے ای وی ایم کا استعمال کیا وہ بھی اسکو روک چکے ہیں، کیونکہ ای وی ایم سے شفاف ووٹنگ کسی صورت نہیں ہو سکتی، ای وی ایم سسٹم کو ہیک کیا جا سکتا ہے اور کچھ بھی نتائج آخر میں دیئے جا سکتے ہیں

    تحریر:ریحانہ

  • موت کاایک وقت مقررہے:عمرے پرجانےوالاپاکستانی شہری دومنٹ دل کی دھڑکن بند ہونےکےباجود بچ گیا

    موت کاایک وقت مقررہے:عمرے پرجانےوالاپاکستانی شہری دومنٹ دل کی دھڑکن بند ہونےکےباجود بچ گیا

    ریاض:موت کا وقت مقرر ہے ، نہ وقت سے پہلے اور نہ ہی وقت کے بعد موت آتی ہے،اللہ کی نشانیاں بھی اس وقت مقرر پر مہرثابت کرتی ہیں ، اسی سلسلے میں ایک ایسا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں سعودی طبی عملے نے دل کی دھڑکن بند ہونے والے پاکستانی شہری کی جان بچا گئی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مکہ مکرمہ میں مناسک عمرہ کے دوران پاکستانی شہری کے دل کی دھڑکن دو منٹ تک بند رہی، لیکن معجزانہ طور پر وہ زندہ رہا۔

    حرم مکی کے ہلال احمر نے بتایا کہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران اطلاع ملی کہ ایک 40 سالہ پاکستنای زائر کو سینے میں شدید درد کی شکایت ہے، اطلاع ملنے پر قریب ترین ٹیم مریض کے پاکستان پہنچی اور ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

    ہلال احمر کے مطابق عمرہ زائر کے دل کے وال بند ہوگئے تھے جس سے ان کے خون کا بہاؤ رک گیا اور دل کی حرکت بھی بند ہوگئی، جس پر ٹیم نے سب سے پہلے زائر کی سانس کی بحالی کے لیے حرم کے مختلف حصوں میں موجود اے ای ڈی آلے کو استعمال کیا، اور اس کی سانس بحال کی اور پھر اسے مسجد الحرام کے اندر ہی واقع اجیاد اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کا طبی معائنہ کیا۔

    ہلال احمر نے بتایا کہ ابتدائی طبی امداد کے بعد پاکستانی شہری کو مکہ کے شاہ عبداللہ میڈیکل سٹی منتقل کیا گیا، جہاں ان کا کامیاب آپریشن کیا گیا، اور مکمل صحت یات ہونے تک اسپتال میں ہی رکھا گیا۔

    ہلال احمر کے مطابق پاکستانی شہری کی جان بچانے میں سب سے اہم کردار سانس کی بحالی کے لیے حرم میں نصب اے ای ڈی آلہ ہے، جسے ہلال احمر نے حرم انتظامیہ کے تعاون سے متعدد جگہوں پر نصب کر رکھا ہے۔

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • 5 لاکھ سے زائد رقم کی ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم گرفتار

    5 لاکھ سے زائد رقم کی ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم گرفتار

    5 لاکھ سے زائد کی رقم کی خرد برد کرکے پولیس کو ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم گرفتار

    دو روز قبل مورخہ محمد جاوید نامی شخص نے تھانہ ڈاکس میں درخواست جمع کروائی کہ سمٹ بینک فشری کے پاس موٹرسائیکل سوار دو مسلح ملزمان اس سے 5 لاکھ 15 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ڈاکس پرویز علی سولنگی نے ٹیم کے ہمراہ تحقیقات کا آغاز کیا۔ دوران تحقیقات جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیجز و اہل علاقہ کے بیانات سے واضح ہوا کہ مذکورہ مقام پر کوئی بھی واردات رونما نہیں ہوئی۔لہذا درخواست دہندہ کو جامع انٹروگیٹ کیا گیا تو یہ بات عیاں ہوئی کہ اس نے جھوٹی درخواست جمع کروائی تھی۔درخواست گزار نے اپنے رشتے دار کی رقم ہڑپ کرنے کے لیے ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع درج کروائی۔ مذکورہ درخواست دہندہ کے قبضہ سے خرد برد کی گئی رقم 5 لاکھ 15 ہزار روپے برآمد کر کے اسکے خلاف مقدمہ الزام نمبر 637/22 بجرم دفعہ 408/420 ت پ درج کیا گیا۔

    دوسری جانب تھانہ کورنگی صنعتی ایریا پولیس کی بروقت پولیس کارواٸی دوران علاقہ گشت شہری سے واردات کرنے والے ڈکیت گروہ سے پولیس مقابلہ ہوا ہے، دو طرفہ فاٸرنگ کے تبادلے کے بعد دو مسلح ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے، پولیس اور ملزمان کا مقابلہ بمقام ناصر جمپ نزد مغلِ اعظم شادی لان کے قریب پیش آیا ۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ دو پسٹل بمعہ ایمونیشن ، تین چھینے ہوے موباٸل فون اور نقدی رقم برآمد کی ۔ گرفتار زخمی ملزمان کے قبضے سے زیر استعمال سرقہ شدہ موٹرساٸیکل بھی پولیس تحویل میں لی گٸی ۔ گرفتار زخمی ڈکیت ملزمان کی شناخت محمد عرفان ولد یٰسین اور خرم ولد معشوق کے نام سے ہوٸی ۔ابتداٸی تفتیش کے دوران گرفتار زخمی ملزمان سے ضلع ملیر و کورنگی کے مختلف مقامات پر دیگر وارداتوں کا انکشاف بھی ہوا ہے ۔ گرفتار ملزمان کا سابقہ کریمینل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے , پولیس کیجانب سے ضابطے کی مکمل کاروائی عمل میں لائی جاری ہے ۔ گرفتار زخمی ملزمان کو طبی امداد کیلۓ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے ۔

  • نادرا کی نااہلی: ایک خاتون مگر دو الگ ناموں سے اندراج کا انکشاف

    نادرا کی نااہلی: ایک خاتون مگر دو الگ ناموں سے اندراج کا انکشاف

    نادرا کی نااہلی خاتون کا 2 الگ ناموں سے اندراج کا انکشاف

    کراچی میں نادرا کے اہلکاروں نے کوائف کے اندراج کے دوران خاتون کے دو نام درج کرلیے۔کراچی سٹی کورٹ میں سینیئر سول جج شرقی کی عدالت کے روبرو ایف آر سی میں ایک ہی فرد کے ریکارڈ پر دو نام کی تصحیح سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ نادرا حکام نے ایف آر سی میں انگریزی میں حاجرہ بیگم اور اردو میں صفیہ لکھ دیا۔

    درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ نادرا حکام سے متعدد مرتبہ رابطے کے باوجود نام کی تصحیح نہیں کی گئی۔ حکام اپنی غلطی ماننے کے بجائے شہری کو چکر لگواتے رہے۔ نام کی غلطی کی بنا پر مستقبل میں قانونی مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔عدالت نے ایف آر سی میں نام کی تصحیح کی درخواست پر نادرا حکام کو نام درست کرنے کا حکم دیدیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سعودی عرب نےانسداد وبائی امراض کیلئےعالمی فنڈ میں 5 کروڑ ڈالرعطیہ کرنےکا اعلان کیا
    سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبےکی رقم میں پونے 2 ارب روپےکی مبینہ کرپشن کا انکشاف
    جلسے کی وجہ سڑک بند ہونے سے مشکلات محمود خان اور مراد سعید کے خلاف درخواست درج
    راولپنڈی پولیس کو شیخ رشید پر حملے کی کال موصول،شیخ رشید کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی
    بچپن میں پریشان کن اور برے حالات جوانی میں امراض قلب کا باعث بن سکتے ہیں ،تحقیق
    یہ کوئی پہلی بار نہیں ہوا بلکہ اس سے قبل بھی کئی بار اس سے ملتے جلتے واقعات سامنے آچکے ہیں اور ابھی تک کئی لوگ بار بار نادرا دفتروں کے چکر لگا لگا کر تھک جاتے مگر ان کا حل نہیں ہوتا ہے علاوہ ازیں بعض اوقات عملہ بھی بدتمیزی پر اتر آتا ہے کیونکہ انہیں اوپر سے روکنے ٹوکنے والا کوئی نہیں ہے.