Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • سمجھتا ہوں دوبارہ میری جان لینے کی کوشش کی جائے گی،عمران خان

    سمجھتا ہوں دوبارہ میری جان لینے کی کوشش کی جائے گی،عمران خان

    سمجھتا ہوں دوبارہ میری جان لینے کی کوشش کی جائے گی،عمران خان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمرنا خان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ پر حملہ ہوا،میری دائیں ٹانگ سے 3گولیاں نکالی گئیں،میں اپنی ٹانگ پر زورنہیں ڈال سکتا،اسے ٹھیک ہونے میں میں 4 ہفتے لگیں گے،

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک گولی نے میری ٹانگ کی ہڈی کریک کی جو میرے لیے پریشان کن ہے،ہمارا ایک بہترین تحقیقاتی صحافی جو میری رائے کو بڑھا رہا تھا اسے دھمکایا گیا، صحافی نے پاکستان چھوڑ دیا اور پھر ان کوکینیا میں قتل کردیا گیا، مجھے راستے سے ہٹانے کے خواہشمندوں کے لیے خطرہ توابھی بھی موجود ہے،بدقسمتی سے میں سمجھتا ہوں دوبارہ میری جان لینے کی کوشش کی جائے گی، مجھے اس لیے راستے ہٹانا چاہتاہے ہیں کیونکہ میری جماعت مقبول ہے ہم نے ضمنی الیکشن میں 75 فیصد کامیابی حاصل کی، ہم نے شاندار کامیابی حاصل کی اور ہماری مقبولیت میں اضافہ ہوا،بنیادی طور پر عوام ان مجرموں سے نجات چاہتی ہےکابینہ کے 61 فیصد ممبران پر کرپشن کیس ہیں،ہمیں عوامی حمایت حاصل ہے،اس لیے میرے نزدیک میری جان کو ابھی بھی خطرہ ہے،

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ سائفر ایک خفیہ دستاویز ہے جو موجود ہے، امریکا میں ہمارے سفیر اور ڈونلڈ لو کے درمیان گفتگو پر مبنی سائفر تھا،ڈونلڈ لو سفیر کو کہہ رہاہے عمران خان کو تحریک عدم اعتماد سے ہٹایا نہ تو خمیازہ بھگتنا پڑے گا، میں نے اصل میں کہا تھا کہ یہ سب پیچھے رہ گیا، میری حکومت کو امریکی سازش کے ذریعے ہٹایا گیا، مجھے اپنے عوام کے مفاد کے راستے میں حائل نہیں ہونا چاہیے،پاکستان کے عوام کا مفاد یہ ہے کہ تمام ممالک سے اچھے تعلقات ہوں،میں سازش کے بیانیے سے پیچھے نہیں ہٹا کیونکہ سائفر موجود ہے، سائفر کابینہ اور نیشنل سیکیورٹی کو نسل کمیٹی کے سامنے رکھا سائفر چیف جسٹس کے پاس ہے جس پر ہم آزادانہ انکوائری چاہتے ہیں،

    ہم جنس پرستی کے مکروہ ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی کوشش شرمناک ہے، تنظیم اسلامی

    خواجہ سرا کے ساتھ بازار میں گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • کم آمدن طبقے کو مناسب قیمت پر رہائش دینگے. اسحاق ڈار

    کم آمدن طبقے کو مناسب قیمت پر رہائش دینگے. اسحاق ڈار

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کم آمدن طبقے کو مناسب قیمت پر رہائش دینگے.
    وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کم آمدن اور متوسط طبقے کو مناسب قیمتوں پر رہائش کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میرا پاکستان میرا گھر اسکیم کے بارے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ کم آمدن اور متوسط طبقے کو مناسب قیمتوں پر رہائش کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سعودی عرب نےانسداد وبائی امراض کیلئےعالمی فنڈ میں 5 کروڑ ڈالرعطیہ کرنےکا اعلان کیا
    سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبےکی رقم میں پونے 2 ارب روپےکی مبینہ کرپشن کا انکشاف
    جلسے کی وجہ سڑک بند ہونے سے مشکلات محمود خان اور مراد سعید کے خلاف درخواست درج
    راولپنڈی پولیس کو شیخ رشید پر حملے کی کال موصول،شیخ رشید کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی
    بچپن میں پریشان کن اور برے حالات جوانی میں امراض قلب کا باعث بن سکتے ہیں ،تحقیق
    اجلاس میں چیئرمین این اے پی ایچ ڈی اے، لیفٹیننٹ جنرل ر انور علی حیدر، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل ، فنانس ڈویژن اور اسٹیٹ بینک کے دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ’’میرا پاکستان، میرا گھر‘‘ ہاؤسنگ فنانس مارک اپ سبسڈی اسکیم، اس کے مالیاتی خدوخال اور اس میں درپیش آپریشنل، فنکشنل رکاوٹوں اور عوام کو ہاؤسنگ فنانس کی سہولیات فراہم کرنے میں پیش رفت کے طریقوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں موجودہ میرا پاکستان میرا گھر اسکیم میں کچھ ڈھانچہ جاتی تبدیلیوں پر بھی غور کیا گیا۔

    واضح رہے کہ حکومت کی طرف سے ’’میرا پاکستان میرا گھر‘‘ یا ’’وزیر اعظم ہاؤسنگ اسکیم‘‘ کے نام سے ذاتی گھر مہیا کرنے کے لیے جو اسکیم متعارف کروائی گئی ہے، اس کے لیے مختلف بینکوں اور اداروں کی طرف سے قرض فراہم کرنے کی دو صورتیں رائج کی گئی ہیں.

  • یہ کسی کا حق نہیں کہ وہ کہہ دے کہ موٹروے پر دھرنا دے گا،عدالت

    یہ کسی کا حق نہیں کہ وہ کہہ دے کہ موٹروے پر دھرنا دے گا،عدالت

    یہ کسی کا حق نہیں کہ وہ کہہ دے کہ موٹروے پر دھرنا دے گا،عدالت

    پی ٹی آئی دھرنے کے باعث راستوں کی بندش کے خلاف تاجروں کی درخواست پر سماعت ہوئی

    اپیل کو پی ٹی آئی کی دھرنے اور جلسے کے این او سی حصول کی درخواست کے ساتھ یکجا کر دیا گیا ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دُگل نے عدالت میں کہا کہ قانونی رائے کے لیے وزارت قانون کو لکھا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فارو ق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی چیزوں میں فوری ایکشن لینا ہوتا ہے،وکیل نے کہا کہ ہائی ویز اور موٹرویز پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے جائیں، چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہائی ویز اور موٹرویز کو بند کر دیں گے تو ٹریڈ بھی متاثر ہو گی، یہ کسی کا حق نہیں کہ وہ کہہ دے کہ موٹروے پر دھرنا دے گا اور وہاں کھڑا ہو جائے، جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے دھرنا کیس میں فیصلہ دیا تھا کہ تمام جلسے پریڈ گراؤنڈ میں ہوں گے،

    بیرسٹر جہانگیر جدون ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے عدالت میں کہا کہ وہ فیصلہ ہماری درخواست پر آیا تھا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ایڈوکیٹ جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ اس سائیڈ پر آ گئے ہیں،اسلام آباد میں غیرملکی بھی ہیں، ڈپلومیٹک موومنٹ بھی متاثر ہوتی ہے جو جلسہ کرنا چاہ رہے ہیں ان کا حق ہے مگر عام شہریوں کے حقوق بھی متاثر نہیں ہونے چاہئیں، ہائی ویز اور موٹرویز پر کنٹرول فیڈریشن کا ہے، یہ بات واضح ہے کہ فیڈریشن اس متعلق ڈائریکشن دے سکتی ہے، اس درخواست کو پی ٹی آئی درخواست کے ساتھ یکجا کر دیتے ہیں

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    واضح رہے کہ عمران خان حکومت کے خلاف لانگ مارچ کر رہے ہیں، لانگ مارچ کا لاہور سے آغاز ہوا تھا، وزیر آباد میں مبینہ قاتلانہ حملے کے بعد لانگ مارچ ملتوی کیا گیا تھا ، بعد ازاں لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز ہوا تو عمران خان زمان پارک سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہیں ، اسد عمر، شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک لانگ مارچ کی قیادت کر رہے ہیں

  • انتظامیہ اتنی کمزور ہو گئی ہے کہ مارچ کنٹرول نہیں کر سکتی؟ سپریم کورٹ

    انتظامیہ اتنی کمزور ہو گئی ہے کہ مارچ کنٹرول نہیں کر سکتی؟ سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ ،پی ٹی آئی لانگ مارچ روکنے کیلئے سینیٹر کامران مرتضی ٰکی درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے استفسار کیا کہ کیا عمران خان کے لانگ مارچ کے لیے جگہ کا تعین کیا گیا ہے؟ انتظامیہ سے پوچھ کر عدالت کو آگاہ کیا جائے،سپریم کورٹ نے ایڈشنل اٹارنی جنرل کو آدھے گھنٹے میں انتظامیہ سے پوچھ کر بتانے کا حکم دے دیا، درخواست گزار سینیٹر کامران مرتضیٰ نے عدالت میں کہا کہ دو ہفتے سے عمران خان کا لانگ مارچ شروع ہے،فواد چودھری کے مطابق جمعہ یا ہفتے کو لانگ مارچ اسلام آباد پہنچے گا،لانگ مارچ سے معاملات زندگی متاثر ہو سکتے ہیں، مارچ پی ٹی آئی کا حق ہے لیکن عام آدمی کے حقوق متاثر نہیں ہونے چاہئیں،

    جسٹس عائشہ ملک نے استفسار کیا کہ کیا حکومت نے احتجاج کو ریگولیٹ کرنے کا کوئی طریقہ کار بنایا ہے؟ جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ انتظامیہ اتنی کمزور ہو گئی ہے کہ مارچ کنٹرول نہیں کر سکتی؟ یہ ایگزیکٹیو کا معاملہ ہے ان سے ہی رجوع کریں، غیر معمولی حالات میں ہی عدلیہ مداخلت کر سکتی ہے،جب انتظامیہ صورتحال کنٹرول کرسکتی ہے تو عدالت مداخلت کیوں کرے؟ درخواست گزار سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ بات اب بہت آگے جا چکی ہے، پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں فائرنگ سے ایک شخص کی جان گئی،جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ تو کافی دنوں سے چل رہا ہے، کیا آپ نے انتظامیہ سے رجوع کیا ہے؟لانگ مارچ کے معاملے میں جلدی کیا ہے اور انتظامیہ کی غفلت کیا ہے؟

    دوران سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے درخواست میں ماضی کی خلاف ورزیوں کا ذکر کیا ہے، لانگ مارچ سیاسی مسئلہ ہے جس کا سیاسی حل ہو سکتا ہے، اس قسم کے مسائل میں مداخلت سے عدالت کیلئے عجیب صورتحال پیدا ہو جاتی ہے، آپ نے اپنی درخواست میں ایک آڈیو کا ذکر کیا ہے، جس میں ہتھیار لانے کا ذکر ہے،آڈیو سچ ہے یا غلط لیکن اس سے امن و امان کی صورتحال خراب ہو سکتی ہے، کیا 25 مئی کے لانگ مارچ میں لوگوں کے پاس اسلحہ تھا؟احتجاج کا حق لامحدود نہیں آئینی حدود سے مشروط ہے،

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں لانگ مارچ ابھی پنجاب کی حدود میں ہے،کیا آپ نے پنجاب حکومت سے رابطہ کیا ہے؟اگر صوبے اور وفاق کا رابطہ منقطع ہو جائے تو کیا عدالت مداخلت کر سکتی ہے؟ جسٹس اطہرمن اللہ نے سینیٹر کامران مرتضیٰ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک سینیٹر ہیں پارلیمنٹ کو مضبوط کریں، درخواست گزار نے کہا کہ میں ذاتی حیثیت میں عدالت آیا ہوں، جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیسے مان لیں کہ آپ حکومت کا حصہ بھی ہیں اور ذاتی حیثیت میں آئے ہیں،درخواست گزار نے کہا کہ بظاہر لگتا ہے کہ انتظامیہ صورتحال کو کنٹرول نہیں کر سکتی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بظاہر لانگ مارچ کے معاملے میں عدالت کی مداخلت قبل از وقت ہوگی،جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ چاہ رہے ہیں کہ سپریم کورٹ ڈپٹی کمشنر کا کردار ادا کرے،جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ توہین عدالت کا معاملہ لارجر بینچ میں زیر التوا ہے، فریقین نے یقین دہانی کی خلاف ورزی پر جواب دینا ہے، کیا آپ چاہتے ہیں کہ یہ بینچ الگ سے لانگ مارچ کے معاملے میں مداخلت کرے؟ جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ کا معاملہ تو اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی زیر التوا ہے،

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے 25 مئی کے جلسے کیلئے ایچ نائن گراونڈ کی درخواست دی گئی تھی، انتظامیہ نے ایچ نائن گراونڈ دینے سے انکار کیا تو سپریم کورٹ نے مداخلت کی، ایچ نائن کا گراونڈ مختص ہونے کے باوجود ہجوم ڈی چوک چلا آیا،کیا آپ اس بات سے خائف ہیں کہ 25 مئی والا واقعہ دوبارہ ہو سکتا ہے؟

    سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی لانگ مارچ روکنے کیلئے سینیٹر کامران مرتضٰی کی درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی، سپریم کورٹ نے کہا کہ حالات خراب ہوتے ہیں تو عدالت سے دوبارہ رجوع کیا جاسکتا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ میں لانگ مارچ سے متعلق کیس زیر التوا ہے ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد کے موقف کے بعدحکم جاری کرنے کی کوئی وجہ نہیں،جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی خلاف ورزی کرتا ہے تو ایگزیکٹیو کے پاس وسیع اختیارات موجود ہیں،کیا عدلیہ کی مداخلت سے انتظامیہ اور پارلیمنٹ کمزور نہیں ہو گی؟ جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کو متحرک کریں کہ وہ اپنا کردار ادا کریں، آئے روز اسلام آباد میں پارلیمنٹ سمیت کئی جگہوں پر احتجاج ہوتے ہیں،کیا کبھی باقی احتجاج کے خلاف آپ عدالتوں میں گئے ہیں؟ ایک مخصوص جماعت کے لانگ مارچ میں ہی عدالت کی مداخلت کیوں درکار ہے؟ درخواست گزار نے کہا کہ لانگ مارچ کی وجہ سے ایک پورا صوبہ مفلوج رہا ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے مطابق تو ایگزیکٹیو کے اختیارات تو 27 کلومیٹر تک محدود ہیں،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کامران مرتضیٰ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ مفروضے کی بنیاد پر ہمارے پاس آئے ہیں، کیا انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے لیے جگہ کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا ہے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو روات میں جلسے کا کہا تھا،انتظامیہ نے پی ٹی آئی سے بیان حلفی مانگا جو اب تک پر نہیں ہوا،اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی یہ معاملہ چل رہا ہے، آدھا گھنٹہ دیں تو انتظامیہ سے معلومات لے لیتا ہوں،

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر واضح طور پر آئینی خلاف ورزی کا خطرہ ہو تو عدلیہ مداخلت کرے گی، سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ درخواست میں ماضی کی آئینی خلاف ورزیوں کا حوالہ بھی موجود ہے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہو سکتا ہے خلاف ورزیوں پر دوسرے فریق کا اپنا موقف ہو، سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی پر عدالت کے لیے معاملہ پیچیدہ ہو جاتا ہے، عدالتی حکم عملدرآمد کے لیے ہوتے ہیں،

    جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اب تو موجودہ درخواست غیر موثر ہو گئی ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ ملک میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے عدالتی مداخلت چاہتے ہیں، جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ صورتحال ایگزیکٹیو کے بس سے باہر ہو چکی ہے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاق نے 5 نومبر کو بھی پنجاب کو آرٹیکل 149 کے تحت خط لکھا ہے، جسٹس عائشہ ملک نے استفسار کیا کہ کیا وفاق کو نہیں معلوم کہ اپنی ذمہ داری کیسے پوری کرنی ہے؟ سپریم کورٹ انتظامی معاملات میں کیا کر سکتی ہے؟ جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریاست طاقت ور بااختیار ہے، سمجھ سکتے ہیں کہ آپ موجودہ صورتحال سے پریشان ہیں، سمجھ سکتے ہیں کہ آپ موجودہ صورتحال سے پریشان ہیں،

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آج کی ہیڈلائن باجوڑ اور لکی مروت میں حملے کی تھی جس سے پوری قوم متاثر ہوتی ہے، ملک میں ہنگامہ نہیں امن و امان چاہتے ہیں،ایسا حکم دینا نہیں چاہتے جو قبل از وقت ہو اور اس پر پھر عمل درآمد نا ہو،آرٹیکل 149 کے تحت وفاق کا صوبوں کو خط بہت سنجیدہ معاملہ ہوتا ہے،

    خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار

    ہ ٹرانسجینڈر قانون سے معاشرے میں خواجہ سرا افراد کو بنیادی حقوق ملے۔

     پاکستان میں 2018 سے قبل ٹرانسجینڈر قانون نہیں تھا،

    ہم جنس پرستی کے مکروہ ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی کوشش شرمناک ہے، تنظیم اسلامی

    خواجہ سرا کے ساتھ بازار میں گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • گیس بحران کا شاخسانہ؛ فیکٹریاں لکڑی و کوئلے پر چلنے لگیں

    گیس بحران کا شاخسانہ؛ فیکٹریاں لکڑی و کوئلے پر چلنے لگیں

    گیس بحران کا شاخسانہ؛ فیکٹریاں لکڑی و کوئلے پر چلنے لگیں.

    برآمدی صنعتوں میں گیس کے متبادل کے طور پر لکڑی اور کوئلے کے استعمال سے امریکا اور یورپی ممالک کیلیے پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی ایکسپورٹ کو خطرات لاحق ہوگئے۔ شہرقائد میں گیس قلت کی وجہ سے توانائی کے بحران کے نتیجے میں صنعتوں کا پہیہ جام ہونے لگا۔ پاکستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری جدت کے بجائے واپس پتھر کے زمانے میں پہنچ گئی۔ سب سے زیادہ زرمبادلہ کمانے والی ٹیکسٹائل صنعت گیس بحران کا شکار ہے۔

    صنعتی یونٹس گیس نہ ہونے کی وجہ سے لکڑیاں جلانے پر مجبور ہوگئے ہیں اور کراچی کی ٹیکسٹائل ملیں توانائی کی طلب لکڑیاں جلاکر پوری کررہی ہیں۔ ٹیکسٹائل صنعتی یونٹس کے بوائلرز گیس نہ ہونے کی وجہ سے لکڑیاں جلاکر چلائے جارہے ہیں۔ لکڑی کے ذریعے صنعتوں کو چلانے سے ماحولیاتی آلودگی بڑھنے کا خطرہ ہے، جس کے باعث برآمدی صنعتوں کے غیرملکی خریدار ماحول کو لاحق خطرات کے نام پر اپنے برآمدی آرڈرز منسوخ کرسکتے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سعودی عرب نےانسداد وبائی امراض کیلئےعالمی فنڈ میں 5 کروڑ ڈالرعطیہ کرنےکا اعلان کیا
    سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبےکی رقم میں پونے 2 ارب روپےکی مبینہ کرپشن کا انکشاف
    جلسے کی وجہ سڑک بند ہونے سے مشکلات محمود خان اور مراد سعید کے خلاف درخواست درج
    راولپنڈی پولیس کو شیخ رشید پر حملے کی کال موصول،شیخ رشید کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی
    بچپن میں پریشان کن اور برے حالات جوانی میں امراض قلب کا باعث بن سکتے ہیں ،تحقیق
    پاکستان اپیرل فورم کے چئیرمین جاوید بلوانی نے ’’نجی ٹی وی‘‘ کو بتایا کہ کراچی کی 150 صنعتیں لکڑی اور 50 سے 70صنعتیں کوئلے پر چل رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گیس سپلائی کمپنی کی جانب سے صنعتوں کو اپنی پیداواری استعداد 50 فیصد کردینے کو کہا گیا ہے۔ برآمدکنندگان کا بہت برا حال ہے اور کراچی کے ایکسپورٹرز کی سننے والا کوئی نہیں، حالانکہ مجموعی برآمدات میں کراچی کا حصہ 54 فیصد ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے درخواست ہے کہ وہ اس ضمن میں فوری مداخلت کریں۔

  • اسلام آباد؛ ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے

    اسلام آباد؛ ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے

    اسلام آباد؛ حوالہ ہنڈی کا ملزم ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار، غیر ملکی کرنسی برآمد.

    ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کی ایک کارروائی میں حوالہ ہنڈی کا ملزم گرفتارہوگیا، جس کے قبضے سے غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔ نجی ٹیلی ویژن کی ایک خبر کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آبادنے خفیہ اطلاع پر حوالہ ہنڈی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کے دوران غیر قانونی کام میں ملوث ایک ملزم محمد زاہد کو بلیو ایریا سے گرفتار کرلیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سعودی عرب نےانسداد وبائی امراض کیلئےعالمی فنڈ میں 5 کروڑ ڈالرعطیہ کرنےکا اعلان کیا
    سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبےکی رقم میں پونے 2 ارب روپےکی مبینہ کرپشن کا انکشاف
    جلسے کی وجہ سڑک بند ہونے سے مشکلات محمود خان اور مراد سعید کے خلاف درخواست درج
    راولپنڈی پولیس کو شیخ رشید پر حملے کی کال موصول،شیخ رشید کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی
    بچپن میں پریشان کن اور برے حالات جوانی میں امراض قلب کا باعث بن سکتے ہیں ،تحقیق
    دوران تلاشی ملزم کی گاڑی سے 23 ہزار 500 سعودی ریال اور 28 لاکھ روپے برآمد کرلیے گئے۔ ملزم تفتیشی حکام کے سامنے برآمد ہونے والی کرنسی رکھنے کے حوالے سے جواز پیش کرنے میں ناکام رہا۔ ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔
    واضح رہے کہ ترجمان نے مزید بتایا کہ مزید تحقیقات کے بعد انکے خلاف مکمل قانونی کاروائی کی جائے گی اور ان سے یہ بھی تحقیقات کی جائیں گی ان کے ساتھ اور لوگ اس ہنڈی شامل ہیں تاکہ ان کو بھی گرفتار کیا جاسکے کیونکہ اس میں کسی ایک شخص کے ملوث ہونے سے ایسا کام نہیں کیا سکتا ہے کہ جب تک یک گروہ شامل نہ ہو.

  • ری پبلکنز نے ایوان نمائندگان پر کنٹرول حاصل کرلیا

    ری پبلکنز نے ایوان نمائندگان پر کنٹرول حاصل کرلیا

    امریکی وسط مدتی انتخابات میں ری پبلکنز نے 9 اضافی نشستوں کے ساتھ ایوان نمائندگان پر کنٹرول حاصل کرلیا۔

    باغی ٹی وی : وسط مدتی انتخابات میں ایوان نمائندگان میں ری پبلکنز نے 218 نشستیں حاصل کرلیں جبکہ ڈیموکریٹس ایوان میں اپنی 9 نشستیں کھو بیٹھے اور 435 رکنی ایوان میں 210 نشستیں لے پائے۔

    سعودی عرب نےانسداد وبائی امراض کیلئےعالمی فنڈ میں 5 کروڑ ڈالرعطیہ کرنےکا اعلان کیا

    دوسری جانب سینیٹ کےانتخابات میں ڈیموکریٹس نے ری پبلکنز پر برتری حاصل کر لی،ایک اضافی نشست کے ساتھ سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی نشستوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے جبکہ ری پبلکنز ایک نشست کھو کر 49 نشستیں حاصل کر پائے۔

    ایوان نمائندگان میں اکثریت کھو دینے سے صدر بائیڈن کیلئے قانون سازی مشکل ہوگئی جبکہ ری پبلکن لیڈر مچ میکونیل سینیٹ میں اقلیتی لیڈرمنتخب ہوگئے ہیں۔

    دوسری جانب امریکا کے سابق صدر ڈونلڈٹرمپ نے دوبارہ الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے-

    سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید پرصدرجوبائیڈن بھی برس پڑے

    ڈونلڈ ٹرمپ کے ترجمان نے کہا کہ اس بارنشانے پر صدارتی امیدوار بننے کے ری پبلکن خواہشمند نہیں، جوبائیڈن ہوں گے، قوم کو بتایا جائے گا کہ بائیڈن کمزوراور ایسے بڈھے ہیں جنہوں نے ملک کو کھائی میں پھینک دیا ہے، صرف ڈونلڈ ٹرمپ ہی معیشت کو پھر سے پیروں پر کھڑا کرسکتے ہیں۔

    دوسری جانب بائیڈن انتظامیہ نے اس کا خیرمقدم کرتےہوئے کہا کہ ٹرمپ امیدوار بنے تو بائیڈن کا دوبارہ صدربننا یقینی ہوجائے گا، ٹرمپ کے توثیق کردہ سینیٹ، ایوان اورگورنرکے تقریباً تمام امیدوارہی مڈٹرم الیکشنز میں ناکام ہوئے ہیں۔

    علاوہ ازیں ٹرمپ کے اعلان کے بعد امریکا میں مسلم کمیونٹی کی تلخ یادیں تازہ ہوگئی ہیں۔

    کویت میں 2017 کے بعد پہلی مرتبہ ایک پاکستانی اور 2 خواتین سمیت سات افراد کو پھانسی

  • اسمارٹ فونز مختلف الرجیز کا شکار بناکر بیمار بھی کرسکتے ہیں،تحقیق

    اسمارٹ فونز مختلف الرجیز کا شکار بناکر بیمار بھی کرسکتے ہیں،تحقیق

    لوگ اوسطاً روزانہ اپنے اسمارٹ فون کو 2 ہزار سے زیادہ بار چھوتے ہیں اور یہی عادت انہیں مختلف الرجیز کا شکار بناکر بیمار بھی کرسکتی ہے۔

    باغی ٹی وی : یہ تحقیق یہ اس ہفتے امریکی کالج آف الرجی، دمہ اور امیونولوجی (ACAAI) کے Louisville، KY میں سالانہ سائنسی اجلاس میں پیش کی گئی ہے-

    انسان نے کم از کم 7 لاکھ 80 ہزار سال قبل کھانا پکانے کے لیے آگ جلائی

    امریکا کے بوسٹن چلڈرنز ہاسپٹل کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اسمارٹ فونز الرجی کا باعث بننے والے مواد کا گھر ثابت ہوتے ہیں اور اس سے بچنے کا بہترین طریقہ فونز کی اکثر صفائی ہے۔

    تحقیق میں بتایا گیا کہ اسمارٹ فونز الرجی کا باعث بننے والے ایجنٹس جیسے فنگس اور پالتو جانوروں کے بیکٹریا وغیرہ کا گھر بن جاتے ہیں۔

    اس تحقیق میں مختلف اسمارٹ فون ماڈلز میں محققین نے الرجی کا باعث بننے والے عناصر جیسے Beta-Glucans (بی ڈی جی) اور endotoxin کی سطح میں اضافے کو دریافت کیا بی ڈی جی فنگل خلیات میں پائے جاتے ہیں اور سانس کی نالی کے دائمی امراض کا باعث بنتے ہیں۔

    تحقیق میں کہا گیا کہ اگر کسی فرد کو الرجی کا شبہ ہو یا دمہ کا مریض ہو تو اسے اپنے اسمارٹ فون کو اکثر صاف کرنا چاہیے تاکہ الرجی یا دمہ کے دورے سے بچ سکے تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ الرجی کا باعث بننے والے مواد جب سانس کے ذریعے جسم میں پہنچتا ہے تو ایسا مدافعتی ردعمل متحرک ہوتا ہے جو نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔

    2500 نوری سال کے فاصلے پر موجود کون نیبیولا کی تصویر جاری

    انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ کو اکثر الرجی کا سامنا ہوتا ہے یا دمہ کے مریض ہیں تو بچاؤ کے لیے اپنے فون کو اکثر صاف کرنا عادت بنالیں ماہرین کے مطابق الرجی کا باعث بننے والےعناصر ہر جگہ جیسے بالوں، ملبوسات اور جوتوں میں موجود ہوتے ہیں تو ان کا اسمارٹ فونز میں ہونا حیران کن نہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ اگر آپ فون کو چھونے کے بعد اپنی آنکھوں، ناک یا منہ کو چھوتے ہیں تو الرجی کا باعث بننے والے عناصر ناک، سانس کی نالی یا آنکھوں میں داخل ہوسکتے ہیں ہم اپنے فونز کو ہر جگہ لے جاتے ہیں اور متعدد جگہوں پر رکھتے ہیں جس سے ان میں ہر قسم کے ذرات جمع ہونے لگتے ہیں۔

    اس تحقیق کے نتائج امریکن کالج آف الرجی کے اجلاس میں پیش کیے گئے۔

    زمین سے 30 لاکھ نوری سال کے فاصلے پر موجود تنہا کہکشاں دریافت

  • کارگو ٹرینوں کے کرایوں میں 30 سے 35 فیصد تک اضافہ

    کارگو ٹرینوں کے کرایوں میں 30 سے 35 فیصد تک اضافہ

    کارگو ٹرینوں کے کرایوں میں 30 سے 35 فیصد تک اضافہ کردیا گیا ہے.

    ریلوے حکام نے کارگو ٹرینوں کے کرایوں میں 30 سے 35 فیصد تک اضافہ کر دیا۔ محکمہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور اور بادامی باغ اسٹیشن سے کراچی تک کارگو ٹرینوں کا کرایہ بڑھا کر ساڑھے 3لاکھ روپے کر دیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل کارگو ٹرین کا کرایہ 2 لاکھ 65ہزار 790 روپے تھا۔
    فیصل آباد سے کراچی تک کارگو ٹرینوں کا کرایہ بڑھا کر 2 لاکھ 29ہزار670 کر دیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل اس ٹرین کا کرایہ 1لاکھ 73ہزار 765 روپے تھا۔ ملتان سے کراچی تک کارگو ٹرینوں کا کرایہ بڑھا کر 2لاکھ 65 ہزار950روپے کر دیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل ملتان کراچی کے درمیان کارگو ٹرین کا کرایہ 2 لاکھ ایک ہزار 480 تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سعودی عرب نےانسداد وبائی امراض کیلئےعالمی فنڈ میں 5 کروڑ ڈالرعطیہ کرنےکا اعلان کیا
    سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبےکی رقم میں پونے 2 ارب روپےکی مبینہ کرپشن کا انکشاف
    جلسے کی وجہ سڑک بند ہونے سے مشکلات محمود خان اور مراد سعید کے خلاف درخواست درج
    راولپنڈی پولیس کو شیخ رشید پر حملے کی کال موصول،شیخ رشید کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی
    بچپن میں پریشان کن اور برے حالات جوانی میں امراض قلب کا باعث بن سکتے ہیں ،تحقیق
    کرایوں میں ہوش روبا اضافہ پر تاجروں نے ریل سے سامان کی ترسیل کے بجائے روڈ ٹرانسپورٹ کو استعمال کرنا شروع کر دیا، کارگو ٹرین نہ چلنے سے محکمہ کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامان کرنا پڑ رہا ہے۔ ریلوے حکام نے کارگو ٹرینوں میں اضافہ کرنے کے لیے گزشتہ ایک ہفتہ سے بلاوجہ اَپ اور ڈاؤن کی کارگو ٹرینوں کو روکے رکھا ہوا تھا۔ خسارے میں ڈوبے محکمہ کے افسروں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کارگو ٹرین سے تاجر برادری نے سامان کی ترسیل بند کر دی، ملتان سے بھی تاجروں نے کرایوں میں اضافہ پر کارگو ٹرین کئی روز سے بند ہے۔

  • تباہ کن سیلاب؛ ہم مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کی منصوبہ بندی کر رہے۔ احسن اقبال

    تباہ کن سیلاب؛ ہم مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کی منصوبہ بندی کر رہے۔ احسن اقبال

    وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ تباہ کن سیلاب، ہم مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

    وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے رواں برس کے تباہ کن سیلاب کے تناظر میں کہا ہے کہ ہم مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے مصری ہم منصب ہالہ حلمی السعید سے کوپ 27 کی سائیڈ لائنز پر ملاقات کے دوران کہا کہ حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی اور انفرا سٹرکچر کی تعمیرِ نو پر کام کر رہی ہے۔


    مصر کی وزیرِ منصوبہ بندی سے ملاقات کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان تعمیرِ نو کی حکمتِ عملی تشکیل دے رہا ہے تاکہ مستقبل کی مصیبتوں اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بہتر طریقہ کار کا تعین کیا جاسکے۔ وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب کے بد ترین اثرات معاشرے کے پسماندہ طبقات پر پڑے۔ دونوں وزراء کے مابین ترقی پذیر ممالک کے مسائل پر بھی گفتگو ہوئی اور پاک مصر تعلقات بھی زیرِ غور آئے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سعودی عرب نےانسداد وبائی امراض کیلئےعالمی فنڈ میں 5 کروڑ ڈالرعطیہ کرنےکا اعلان کیا
    سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبےکی رقم میں پونے 2 ارب روپےکی مبینہ کرپشن کا انکشاف
    جلسے کی وجہ سڑک بند ہونے سے مشکلات محمود خان اور مراد سعید کے خلاف درخواست درج
    راولپنڈی پولیس کو شیخ رشید پر حملے کی کال موصول،شیخ رشید کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی
    بچپن میں پریشان کن اور برے حالات جوانی میں امراض قلب کا باعث بن سکتے ہیں ،تحقیق

    ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال اور مصری وزیرِ منصوبہ بندی ہالہ حلمی السعید نے ترقی پذیر ممالک کے مسائل اور پاکستان اور مصر کے مابین ایک دوسرے کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔