Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • سندھ کابینہ نے سیلاب سے تباہ مکانات کی تعمیر کیلئے 50 ارب روپے کی منظوری دے دی

    سندھ کابینہ نے سیلاب سے تباہ مکانات کی تعمیر کیلئے 50 ارب روپے کی منظوری دے دی

    کراچی: سندھ کابینہ نے سیلاب سے تباہ مکانات کی تعمیر کیلئے 50 ارب روپے کی منظوری دے دی۔

    باغی ڑی وی :واضح رہے کہ سیلاب سے 17 لاکھ مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور تمام تباہ شدہ مکانات کی تعمیر پر 160 ارب روپے لاگت آئے گی، ان میں سے عالمی بینک نے 110 ارب روپے دینے کا وعدہ کیا ہے، اور باقی رقم کا انتظام صوبائی حکومت، وفاقی حکومت ، دیگر ذرائع اور عطیہ دہندگان کے ذریعے کی جارہی ہے۔

    مظفرگڑھ میں خشت بھٹہ مالکان کی من مانیاں اینٹوں کے نرخ میں خودساختہ ،اضافہ انتظامیہ خاموش تماشائی

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بتایا گیا کہ تباہ شدہ گھر کے ہر مالک کو تعمیر شروع کرنے کیلئے 50 ہزار روپے دیئے جائیں گے اور جب تعمیر چار دیواری تک پہنچے گی تو باقی 250000 روپے تعمیر مکمل کرنے کیلئے متعلقہ مالک کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کر دیئے جائیں گے۔

    وزیراعلیٰ کے مشیر برائے زراعت منظور وسان نے کابینہ کو بتایا کہ حالیہ سیلاب سے 3.6 ملین ایکڑ پر تیار فصلوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ کسانوں کو 421 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔

    آئیڈیاز 2022: آرمی چیف کا کراچی ایکسپو سینٹر کا دورہ

    منظور وسان نے بتایا کہ گندم کے مفت بیج کی فراہمی کے ساتھ شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے جس کیلئے 13.5 ارب روپے درکار تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے 8.39 ارب روپے جبکہ وفاقی حکومت نے 4.7 ارب روپے کا حصہ ڈالا۔

    5 ہزار روپے فی ایکڑ کے تحت معاوضہ کیلئے فنڈز کے طریقہ کار سے متعلق بات کرتے ہوئےمنظور وسان نے کہا کہ متعلقہ اور ضلعی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ ڈی جی زراعت کے زیر نگرانی ایک صوبائی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

    ٹھٹھہ : ڈی آئی جی حیدرآباد پولیس ہیڈکوارٹر مکلی میں مال خانہ کے تعمیراتی کام کا…

  • فلم جوائے لینڈ کو نمائش کی اجازت مل گئی

    فلم جوائے لینڈ کو نمائش کی اجازت مل گئی

    مرکزی فلم سنسر بورڈ کے فل بورڈ نے فلم جوائے لینڈ کے بعض حصے حذف کر نے کے بعد نمائش کی اجازت دے دی۔

    باغی ٹی وی : جوائے لینڈ پر بعض مکاتب فکر کے اعتراض کے بعد وزیر اعظم نے کابینہ کمیٹی بنائی تھی اور کابینہ کمیٹی نے گزشتہ روز فلم کو دیکھ کر معاملہ فل بورڈ کے سپرد کر دیا تھا۔

    پاکستان میں پابندی کے بعد فلم جوائے لینڈ کیا آسکر کی نامزدگی کےلئے بھی نااہل ہو…

    فلم جوائے لینڈ کے معاملے پر مرکزی فلم سنسر بورڈ کے فل بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں فلم کو دیکھا گیا اور اس کے کچھ حصے حذف کر دیئے گئے۔

    فل بورڈ نے فلم کے بعض حصے حذف کر نے کے بعد نمائش کی اجازت دے دی ہے۔

    خیال رہے کہ فلم جوائے لینڈ کی کہانی ایک خواجہ سرا کی زندگی پر بنائی گئی ہے ہدایت کار صائم صادق کی اس فلم کی کاسٹ میں سرمد کھوسٹ، ثروت گیلانی، علینا خان، سہیل سمیر، سلمان پیر، ثانیہ سعید، کنول کھوسٹ، زویا احسن، ثنا جعفری اور قاسم عباس سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

    ’جوائے لینڈ‘ کو پاکستان بھر میں رواں ماہ 18 نومبر کو ریلیز کیا جانا تھا، فلم کی کہانی ایک نوجوان اور ٹرانس جینڈر کے گرد گھومتی ہے جو کہ ڈانس کلب میں ملازمت کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔

    اسی فلم کو کانز فلم فیسٹیول میں ’کانز: کوئیر پام‘ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا جو کہ خصوصی طور پر ہم جنس پرست یا پھر مخنث افراد کی کہانیوں پر مبنی فلموں کو دیا جاتا ہے۔

    علاوہ ازیں حال ہی میں فلم کے اداکار علی جونیجو کو ساؤ پولو فلم فیسٹیول میں بھی بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

    جوائے لینڈ کی پاکستان میں ریلیز پر پابندی

  • آئیڈیاز 2022: آرمی چیف کا  کراچی ایکسپو سینٹر کا دورہ

    آئیڈیاز 2022: آرمی چیف کا کراچی ایکسپو سینٹر کا دورہ

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج کراچی کا دورہ کیا۔

    باغی ٹی وی: آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کراچی ایکسپو سینٹر میں آئیڈیاز 2022 کے مختلف اسٹالز کا مشاہدہ کیا اور زائرین اور مندوبین کے کراس سیکشن سے بھی بات چیت کی –

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بحرین، اٹلی، سری لنکا، لیبیا، زمبابوے اور یو اے ای سمیت مختلف دورے کرنے والے مندوبین سے الگ الگ ملاقاتیں کیں بعد ازاں سی او اے ایس نے ملیر گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سی او اے ایس نے افسران اور دستوں سے اپنے الوداعی خطاب کے دوران ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور ڈیوٹی سے لگن کو سراہا۔ انہوں نے حالیہ شدید سیلاب کے دوران لوگوں کی مدد کے لیے فوجیوں کی انتھک بچاؤ اور امدادی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

    قبل ازیں آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے آرمی چیف کا استقبال کیا-

  • کویت میں 2017 کے بعد پہلی مرتبہ ایک پاکستانی اور 2 خواتین سمیت سات افراد کو پھانسی

    کویت میں 2017 کے بعد پہلی مرتبہ ایک پاکستانی اور 2 خواتین سمیت سات افراد کو پھانسی

    دوحہ: کویت میں 2017 کے بعد پہلی بار 7 افراد کو عدالت کے حکم پر پھانسی دے دی گئی۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پبلک پراسیکیوشن سروس نے کہا کہ کویت نے بدھ کے روز سات افراد کو قتل کے جرم میں موت کی سزا سنائی-

    دھوکے سے گردے نکالنے پر خاتون نے ڈاکٹر کے دونوں گردے مانگ لیے

    پبلک پراسیکیوشن سروس کے مطابق ایک قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے 2 خواتین اور 5 مردوں کو سزائے موت سنائی تھی جس پر آج عمل درآمد کرتے ہوئے مجرمان کو ایک ساتھ پھانسی دیدی گئی۔

    جن افراد کو پھانسی دی گئی ان میں ایتھوپیا اور کویت سے تعلق رکھنے والی خواتین کے علاوہ ایک پاکستانی، ایک شامی اور 3 کویتی مرد شامل ہیں۔ ان کے نام اور دیگر تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

    کویت کے معاون مشیرِ خارجہ برائے قانونی امور غنیم الغنیم نے بتایا کہ مجرمان قتل سمیت سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ جنھیں کویت کے 1960 کے قانون 16 کے تحت ٹھوس شواہد اور اعتراف کے بعد سزائے موت سنائی گئی تھی۔

    تاہم انھوں نے مجرمان پر عائد مقدمات، دفعات اور سماعت سے متعلق تفصیلات نہیں بتائیں اور نہ ہی واردات کی تاریخ، محرک اور مقتول کے بارے میں کچھ بتایا گیا لیکن ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کو مکمل قانون حقوق فراہم کیے گئے تھے۔

    عالمی اداروں کی کڑی تنقید، اعتراض اور مطالبے کے باوجود کویت میں سزائے موت کا قانون برقرار ہے اور اس پر عمل درآمد بھی کرایا جاتا ہے۔ اس سے قبل 25 جنوری 2017 میں بھی ایک شہزادے سمیت 7 افراد کو پھانسی دی گئی تھی اسی طرح 2013 میں بھی پانچ افراد کو دو ماہ کے وقفے میں قتل کے الزام میں پھانسی دی گئی تھی۔

    کویت نے 1960 کی دہائی کے وسط میں سزائے موت کے نفاذ کے بعد درجنوں افراد کو پھانسی دی ہے۔ جن کی مذمت کی گئی ان میں زیادہ تر قاتل یا منشیات کے اسمگلر تھے۔

    "بے وفائی نہیں کرنے کا” سفاک ملزم نے 21 سالہ محبوبہ کے ساتھ کیا گھناؤنا…

    واضح رہے کہ 17 مئی 1964 کو پہلی پھانسی کے بعد سے کویت میں اب تک 84 افراد کو سزائے موت دی گئی جن میں 15 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

    یہ سعودی عرب کی جانب سے دو پاکستانی شہریوں کو ہیروئن کی اسمگلنگ کے جرم میں پھانسی کی سزا کے چند دن بعد سامنے آیا ہے-

    ایک بیان میں، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پھانسیوں کو روکنے پر زور دیا، اور انہیں "انتہائی ظالمانہ، غیر انسانی اور ذلت آمیز سزا” قرار دیا۔

    ایمنسٹی کی ڈپٹی ریجنل ڈائریکٹر آمنہ گیلالی نے ایک بیان میں کہا کہ کویتی "حکام کو فوری طور پر پھانسیوں پر ایک باضابطہ موقوف قائم کرنا چاہیے۔

    سعودی عرب:جج 5 لاکھ ریال کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

  • گرل فرینڈ کو قتل کر کے لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے ملزم بارے تہلکہ خیز انکشاف

    گرل فرینڈ کو قتل کر کے لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے ملزم بارے تہلکہ خیز انکشاف

    گرل فرینڈ کو قتل کر کے لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے ملزم بارے تہلکہ خیز انکشاف
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر دہلی میں گرل فرینڈ کو قتل کر کے لاش کر 35 ٹکڑے کرنے والے کیس میں اہم انکشافات سامنے آ رہے ہیں

    میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کے علاقے مہرولی میں ملزم نے جس فلیٹ میں اپنی گرل فرینڈ کو قتل کیا تھا ، قتل کے وقت اس نے موٹر چلا دی تھی تا کہ اسکی چیخیں کسی کو سنائی نہی دیں، ملزم نے ممبئی کی شردھا کو قتل کر کے اسکی لاش فریج میں رکھی اور اٹھارہ دن تک لاش کے ٹکڑے شہر کے مختلف علاقوں میں پھینکتا رہا، بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم کو پولیس نے گرفتار کر رکھا ہے، ملزم کو دہلی پولیس چھترپور کے جنگلاتی علاقہ میں لے گئی اور تقریبا تین گھنٹے گزارے ،ملزم سے تحقیقات کی گئیں اور اس نے لاش کے ٹکڑے کہاں کہاں پھینکے ان مقامات کے بارے میں ملزم سے پوچھا گیا، پولیس حکام کے مطابق ملزم تیز دماغ والا ہے، ملزم کو ہندی آتی ہے لیکن وہ سوالوں کے جواب انگریزی میں دیتا ہے، ملزم نے تسلیم کیا کہ جب وہ لاش کے ٹکڑے کرتا تھا تو اسوقت قتل کرنے کی طرح موٹر چلا دیتا تھا تا کہ ٹکڑے کرنے کی بھی آوازیں دور تک نہ جائیں،

    ملزم کے پڑوسیوں نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ملزم کسی سے زیادہ بات چیت نہیں کرتا تھا،شام کو ملزم روز گھر آتا تھا، کسی کے ساتھ اسکی دوستی وغیرہ علاقے میں نہیں تھی، ملزم اپنا کھانا بھی آن لائن ڈلیوری سے منگواتا تھا،اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرنے کے بعد ملزم اگلے روز مارکیٹ گیا وہاں سے 23 ہزار کی فریج خریدی، اسے گھر لایا اور لاش فریج میں رکھ دی، جس چاقو سے ملزم لاش کے ٹکڑے کرتا تھا اسے کچرے کے ڈھیر پر پھینک دیا گیا،

    ملزم آفتاب ایک فوڈ بلاگر تھا اور ایک کال سنٹر میں کام کرتا تھا، اسکی گرل فرینڈ اور ملزم میں جھگڑے بھی ہوتے رہتے تھے مگر کوئی یہ نہیں جانتا تھا کہ ملزم سفاکی سے اسکو قتل کر دے گا، ملزم آفتاب اور اس کی گرل فرینڈ کی ملاقات سوشل میڈیا کے ذریعے ہی ہوئی تھی، وہ تین برس سے ایک دوسرے سے رابطے میں تھے، اور ملتے رہنے کے بعد اب ایک ساتھ رہتے تھے، شردھا کو ملزم آفتاب نے مہاراشٹر سے دہلی منتقل ہونے کے ایک ماہ بعد قتل کیا شردھا والدین کی خواہش کے برعکس آفتاب کے ساتھ لیو ان ریلیشن شپ میں رہتی تھی.پولیس حکام کے مطابق ملزم کے بارے مین پتہ چلا ہے کہ وہ اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ گھومنے پھرنے بھی جاتا تھا، مارچ اپریل میں وہ پہاڑی مقامات پر جاتے ، مئی میں وہ ہما چل پردیش بھی گئے، آپس میں خوش تھے تا ہم ملزم نے قتل کیوں کیا،اسکی تحقیقات کر رہے ہیں

    پولیس افسر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ملزم سوشل میڈیا پر ڈیٹنگ سائٹ کے ذریعے دیگر کئی خواتین کے ساتھ رابطے مین تھا جس پر شردھا نے احتجاج کیا اور ملزم کو منع کیا، ملزم کے موبائل فون سے اس بات کے ثبوت مل چکے ہیں وہ دیگر خواتین کے ساتھ نہ صرف رابطے میں تھا بلکہ انکے ساتھ جنسی تعلقات بھی قائم کرتا تھا، شاید شردھا کے منع کرنے پر ملزم نے اسے راستے سے ہٹا دیا ہو،پولیس حکام کے مطابق ملزم نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شردھا نے بھی سوشل میڈیا پر لڑکوں سے رابطے شروع کر دیئے تھے اور جس طرح میں لڑکیوں سے ملتا وہ بھی لڑکوں سے ملتی، اسلئے میں نے اسے قتل کیا،

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

    واضح رہے کہ بھارتی شہر دہلی میں ایک شخص کو گرل فرینڈ کو قتل کرنے کے الزام پر گرفتار کیا گیا ہے۔اس شخص نے اپنی گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرکے فریج میں رکھے و پھر 18 دن تک ہررات وہ ٹکڑے شہر کے مختلف حصوں میں پھینکتا رہا۔دہلی پولیس کے مطابق یہ واقعہ مئی 2022 کا ہے مگر 6 ماہ بعد لڑکی کے والدین کی شکایت پر اس کا علم ہوا پولیس نے بتایا کہ 26 سالہ شردھا کے والدین کی جانب سے گمشدگی کی رپورٹ کے بعد اس کے بوائے فرینڈ آفتاب امین پونے والا کو حراست میں لیا گیا پولیس کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق تفتیش کے دوران ملزم نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے لاش کے 35 ٹکڑے کیے تھے ملزم کا کہنا تھا کہ 18 مئی کو دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد اس نے شردھا کو قتل کردیا قتل کے بعد اس نے ایک فریج خریدا اور لاش کے ٹکڑے کرکے اس میں رکھ دیے اگلے 18 دن تک وہ ہر رات گھر سے نکل کر کچھ ٹکڑوں کو شہر کے کسی حصے میں پھینک آتا یہ لڑکی ممبئی میں ایک کال سینٹر میں کام کرتی تھی جب اس کی ملاقات ملزم سے ہوئی اور دونوں ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے شادی کی اجازت نہیں دی تو وہ دونوں ممبئی سے دہلی منتقل ہوگئے پولیس کے مطابق لڑکی کے والدین نے اس وقت پولیس سے رابطہ کیا جب انہیں محسوس ہوا کہ ان کی بیٹی کی جانب سے کئی ماہ سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تصاویر پوسٹ نہیں کی گئیں ان کی جانب سے رپورٹ کرنے پر پولیس نے ملزم سے پوچھ گچھ کی اور بیان میں تضادات کے بعد اسے حراست میں لے لیا پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کے قبضے سے قتل کے شواہد بھی حاصل کیے گئے ہیں اور اب لاش کے ٹکڑوں کو ڈھونڈنے کی کوشش کی جارہی ہے

  • الیکشن کمیشن لوکل گورنمنٹ الیکشن 120 دن کے اندر کرانے کا پابند ہے

    الیکشن کمیشن لوکل گورنمنٹ الیکشن 120 دن کے اندر کرانے کا پابند ہے

    الیکشن کمیشن 22 نومبر کو کراچی میں بلدیاتی انتخابات کا محفوظ فیصلہ سنائےگا۔

    باغی ٹی وی : آج الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اجلاس جس کی صدارت چیف الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجہ نے کی اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن کے علاوہ سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر سینئیر افسران نے بھی شرکت کی-

    بلدیاتی حکومتوں سے محروم پنجاب و سندھ

    اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بریف کیا کہ صوبائی کومت پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد کیلئے قانون سازی کی ہےاور پنجاب اسمبلی نے لوکل گورنمنٹ بل 2012 مورخہ یکم نومبر 2022 منظور کر لیا ہے-


    الیکشن کمیشن کو بتایا گیا کہ صوبائی گورنمنٹ کی طرف ست ڈرافٹ رولز موصول ہوئے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کو دیگر دستاویزات ڈیٹا اور نقشہ جات وغیرہ تاحال مہیا نہیں کئے گئے-

    الیکشن کمیشن نے ااس کا سخت نوٹس لیا اور ناپسندیدگی کا اظہار کیا کہ پہلے بھی الیکشن کمیشن دو مرتبہ حلقہ بندیاں کر چکا ہے اور ان حلقہ بندیوں پر آنے والے اخراجات قومیخزانے پر بوجھ ثابت ہوئے ہیں لیکن صوبائی حکومت کے غیر سنجیدہ رویہ اور بار بار قانون کی ترمیم کی وجہ سے صوبہ میں الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں ہو سکا اب الیکشن کمیشن کو تیسری مرتبہ حلقہ بندیاں کرنا پڑیں گی-

    سربراہ پاک فضائیہ کی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کی افتتاحی تقریب میں شرکت

    الیکشن کمیشن نے یہ بھی حکم دیا کہ منسٹ لوکل گورنمنٹ پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو میٹنگ کیلئے جلد بلایا جائے تاکہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو ممکن بنایا جائے،الیکشن کمیشن لوکل گورنمنٹ الیکشن 120 دن کے اندر کرانے کا پابند ہے-

    خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے 15 نومبر کو سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا-

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق 22 نومبر کو کراچی بلدیاتی انتخابات کا محفوظ فیصلہ سنایا جائےگا۔

    گزشتہ روز سماعت میں چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات 120 دن کے اندر ہونے چاہئیں، صوبائی حکومتیں چاہتی نہیں کہ بلدیاتی انتخابات ہوں، پہلے بھی صوبوں میں بہت مشکل سے بلدیاتی انتخابات کرائے، پنجاب میں بھی بلدیاتی انتخابات کرانے میں بہت مشکل آرہی ہے لیکن ہم کرالیں گے۔

    پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کی بیوی طاہرہ سواتی کوغیرقانونی تعمیرات پرحتمی نوٹس…

  • یوکرین پر میزائل حملوں کے دوران پولینڈ کے اندر بھی ایک میزائل دھماکہ ،دو افراد ہلاک

    یوکرین پر میزائل حملوں کے دوران پولینڈ کے اندر بھی ایک میزائل دھماکہ ،دو افراد ہلاک

    یوکرین پر متعدد میزائل حملوں کے دوران ہی پولینڈ کے اندر بھی ایک میزائل دھماکہ ہوا جس سے دو افراد ہلاک ہو گئے، میزائل حملے کے بعد پولینڈ نے نیٹو کی "دفعہ چار” کو فعال کرنے پر غور کرنے کی بات کہی ہے۔

    باغی ٹی وی :اقوام متحدہ سمیت یورپ کے متعدد رہنماؤں نے اس واقعے پر تشویش کے اظہار کے ساتھ ہی پولینڈ کی حمایت کرنے کا عہد کیا ہے۔

    برطانوی وزیر ماحولیات زیک گولڈ اسمتھ 11 سالہ مصری بچی کے سوالوں سے گھبراکر بھاگ…

    اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ پولینڈ کی سرزمین پر میزائل کے دھماکے کے واقعے کی اطلاعات سے وہ کافی پریشان ہیں انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ یوکرین جنگ میں مزید وسعت سے بچنا بہت ضروری ہے انہوں نے متاثرین کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے اس کی مکمل تحقیقات کی توقع ظاہر کی ہے۔

    وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری میں کہا گیا کہ صدربائیڈن نے پولینڈ کی تحقیقات کے لیے مکمل امریکی حمایت اور مدد کی پیشکش کی ہے۔صدر بائیڈن نے نیٹو کے تئیں امریکہ کی آہنی سکیورٹی کے عزم کا بھی اعادہ کیا ہے۔

    امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اس بات کا امکان کم ہے کہ میزائل روس کی جانب سے فائر کیا گیا ہو تاہم اس نئے واقعے سے تشویش میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

    ایران میں اسلامی حجاب کےخلاف عالمی ذرائع ابلاغ کا پروپیگنڈا بے نقاب

    برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے ٹوئٹر پر کہا کہ اس معاملے پر ان کی اپنی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے، برطانوی حکومت پولینڈ میں ہونے والے میزائل حملے کی خبروں کا فوری سطح پر جائزہ لے رہی ہے اور اس معاملے میں وہ اپنے اتحادیوں کی مدد کرے گی کیونکہ وہ ثابت کریں گے کہ آخر ہوا کیا ہم نیٹو سمیت اپنے دیگر بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ بھی رابطہ کر رہے ہیں۔


    جرمن حکومت کے ترجمان اسٹیفن ہیبسٹریٹ کے مطابق جرمن چانسلر اولاف شولس نے پولینڈ کے صدر ادرزیج ڈوڈا سے فون پر تعزیت اور حمایت کا عہد کرنے کے لیے بات کی ہے پولینڈ اس واقعے سے متعلق باریک بینی سے تحقیقات کرے گا، جس میں کل رات دو شہریوں کی موت ہو گئی تھی جرمنی اپنے نیٹو پارٹنر پولینڈ کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔

    دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے اس بات کی تردید کی ہے کہ روسی میزائل پولینڈ کی سرزمین پر داغے گئے ہوں۔ نیٹو، امریکہ، یورپی یونین اور برطانیہ کا کہنا ہے کہ وہ اس حملے کے حوالے سے اطلاعات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    فلپائن میں پیدا ہونے والی بچی کو دنیا کی آٹھ ارب ویں شخصیت قرار دے دیا گیا

  • دھوکے سے گردے نکالنے پر خاتون نے ڈاکٹر کے دونوں گردے مانگ لیے

    دھوکے سے گردے نکالنے پر خاتون نے ڈاکٹر کے دونوں گردے مانگ لیے

    بھارت: دھوکے سے خاتون کے گردے نکالنے پر متاثرہ خاتون نے حکومت سے اپیل ہے کہ اسے ڈاکٹر کے دونوں گردے دلوائے جائیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بھارت کے شہر مظفرپور کے نجی اسپتال میں رواں برس ستمبر میں پیش آیا جہاں 38 سالہ سنیتا دیوی کو بچہ دانی میں انفیکشن کے علاج کے لیے لایا گیا تھا لیکن ڈاکٹر نے دھوکے سے دونوں گردے نکال لیے۔

    جعلی اسناد پر سرکاری ملازمت حاصل کرنے والا مفرور ٹیچرگرفتار

    رپورٹس کے مطابق سنیتا اب اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں روزانہ کی بنیاد پر ان کے ڈائیلیسز ہورہے ہیں۔

    متاثرہ سنیتا دیوی 3 ستمبر کو ہسٹریکٹومی سرجری کے لیے نرسنگ ہوم میں تھیں (اپنی بچہ دانی کو جراحی سے ہٹا دیں) لیکن مبینہ طور پر بغیر کسی منظوری کے آپریشن میں اس کے دونوں گردے نکال دیے گئے۔

    پولیس نے بتایا کہ اس کے دونوں گردے مبینہ طور پر مظفر پور کے بریار پور محلے میں ایک غیر لائسنس یافتہ نرسنگ کی سہولت شبکانت کلینک میں نکالے گئے تھے۔ تاہم، سرکاری IGIMS کے ڈاکٹروں نے کہا کہ اس بات کی تصدیق کے لیے مزید ٹیسٹ کی ضرورت ہے کہ آیا اس کے دونوں گردے غائب ہیں۔

    تین بچوں کی ماں سنیتا 15 ستمبر سے پٹنہ کے اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (IGIMS) میں ڈائیلاسز کروا رہی ہیں۔

    ساکرا پولیس اسٹیشن کے انچارج انسپکٹر سروج کمار نے کہا کہ چہ دانی ہٹانے کی سرجری کے بعد، وہ مسلسل پیٹ میں درد کا شکار رہی۔ آخر کار وہ 7 ستمبر کو سری کرشنا میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال (SKMCH) گئی۔ ٹیسٹ کرانے کے بعد۔ SKMCH کے ڈاکٹروں نے اس کے گھر والوں کو بتایا کہ اس کے دونوں گردے نکال دیئے گئے ہیں۔

    اینٹی انکروچمنٹ ٹیم پر حملے کا مقدمہ درج،انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

    انہوں نے مزید کہا کہملزمان کو پکڑنے کے لیے تین خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں – شوبھ کانت کلینک کے مالک پون کمار اور آر کے سنگھ، جن کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ چور ہے۔

    آئی جی آئی ایم ایس میں سنیتا کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کی حالت بہت نازک ہے۔

    آئی جی آئی ایم ایس میں نیفرولوجی اینڈ کڈنی ٹرانسپلانٹ ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اوم کمار نے متاثرہ خاتون کی حالت پر بات کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا وہ باقاعدگی سے ڈائیلاسز پر ہے اور اس کی حالت اب بھی نازک ہے۔ اس کی حالت بہتر ہونے پر اسے گردے کی پیوند کاری سے گزرنا پڑے گا۔ کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔”

    تاہم آئی جی آئی ایم ایس میں یورولوجی کے سربراہ ڈاکٹر راجیش تیواری نے کہا کہ اس بات کی تصدیق کے لیے مزید ٹیسٹ کی ضرورت ہے کہ آیا ان کے دونوں گردے نکال دیے گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جب اس کی حالت بہتر ہوتی ہے تو ہم مزید طبی معائنہ کرائیں گے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا اس کے دونوں گردے نکالے گئے ہیں یا نہیں۔ محض سی ٹی سکین کی بنیاد پر ہم یہ نتیجہ نہیں نکال سکتے کہ اس کے دونوں گردے نکالے گئے ہیں۔ اسے اس سے گزرنا پڑے گا۔

    "بے وفائی نہیں کرنے کا” سفاک ملزم نے 21 سالہ محبوبہ کے ساتھ کیا گھناؤنا…

    آئی جی آئی ایم ایس کے پرنسپل ڈاکٹر رنجیت گوہا نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے سنیتا کے خاندان کو یقین دلایا ہے کہ وہ اس کی طبی دیکھ بھال کے اخراجات کو پورا کرے گی۔

    تاہم اب سنیتا نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ فراڈ کرنے والے ڈاکٹر کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور ڈاکٹر کے دونوں گردے نکال کر اسے لگائے جائیں تاکہ وہ اپنی زندگی پہلے جیسی گزار سکیں-

    متاثرہ خاتون نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ اگر ڈاکٹر کے خلاف سخت کارروائی کی گئی تو یہ ان تمام لالچی ڈاکڑز کیلئے سبق ہوگا جو غریب عوام کی زندگیوں سے کھیلتے ہیں-

    میڈیا رپورٹس کے مطابق آر کے سنگھ نامی ملزم ڈاکٹر آپریشن کے بعد سے مفرور ہے اور پولیس کو اس کے ٹھکانے کا کوئی سراغ نہیں مل رہا سنیتا تین کم عمر بچوں کی ماں ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ اس کی زندگی بچائی جائے تاکہ وہ اپنے بچوں کی دیکھ بھال کرسکے۔

    سعودی عرب:جج 5 لاکھ ریال کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

  • باجوڑ ،سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ،ایک دہشتگرد جہنم واصل

    باجوڑ ،سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ،ایک دہشتگرد جہنم واصل

    باجوڑ ،سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ،ایک دہشتگرد جہنم واصل
    باجوڑ کے علاقے ہلال خیل میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا ہے، ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھا، اس دوران پاک فوج کے دو جوان بھی شہید ہو گئے ہیں،، شہید نائیک تاج محمد کاتعلق کوہاٹ سے ہے،شہید لانس نائیک امتیاز خان کا تعلق مالاکنڈ سے ہے،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ 15 اور 16 نومبر کی درمیانی شب کو ہوا،علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے،

    واضح رہے کہ سیکورٹی فورسز پاکستان کے امن کے لئے جانوں کے نذرانے دے رہی ہیں، قیام امن کے لئے سیکورٹی اداروں کی قربانیاں قابل تحسین ہیں، پاکستانی قوم وطن کے دفاع کے لئے جانیں قربان کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت ہیش کرتی ہے،وطن عزیز سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی تھی، ہے اور رہے گی،

    ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں،ترجمان پاک فوج کا راشد منہاس شہید کی برسی پر پیغام

    سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

    الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

    فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

    طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

  • سعودی عرب:جج  5 لاکھ ریال کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

    سعودی عرب:جج 5 لاکھ ریال کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

    مدینہ منورہ: سعودی عرب کی انسداد کرپشن اتھارٹی نے ایک جج کو 5 لاکھ ریال کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا-

    باغی ٹی وی : "العربیہ” کے مطابق اینٹی کرپشن پبلک اتھارٹی "نزاھۃ” نے مدینہ منورہ میں اپیل کورٹ کے ایک جج کوجو کہ کل 1.06 ملین ڈالر( 4 ملین ریال) کی رقم میں سے 133,000 ڈالر( 5 لاکھ ریال) بطور رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

    سابق امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں واپسی کا اعلان کردیا

    "نزاھۃ” اتھارٹی نے سماجی رباطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ مدینہ کے علاقے کی اپیل کورٹ کے جج ابراہیم بن عبدالعزیز الجہنی کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔


    "نزاھۃ” اتھارٹی نے بتایا کہ رشوت لینے میں ملوث ابراہیم بن عبدالعزیز الجہینی نے ایک شہری سے یہ رقم وصول کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور اس کے بدلے میں جنرل کورٹ میں دائر ایک مقدمے میں اس کے حق میں فیصلہ سنانے کی بات کی۔


    گرفتار جج کو 4سے 5 سال قید اور 50 ہزار ریال تک جرمانہ ہو سکتا ہے اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ذاتی مفاد کے حصول کیلئے عوامی مفاد کو نقصان پہنچانے والے عہدیداروں کی نگرانی کی جا رہی ہے ،اور ایسے افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جائیں گی۔

    اسمارٹ فونز کے ساتھ ائیر یا ہیڈ فونز کا استعمال جو قوت سماعت سے محروم کرسکتی


    اتھارٹی نے کہا کہ وہ مملکت میں سرکاری اہلکاروں میں بدعنوانی کو ختم کرنے کے لیے "زیرو ٹالرنس” کی پالیسی پر عمل پیرا رہے گی۔


    اتھارٹی نے کہا کہ وہ کسی بھی ایسے شخص کو نشانہ بنائے گی جو "ذاتی فائدے کے حصول یا عوامی مفادات کو کسی بھی طرح سے نقصان پہنچانے کے لیے عوامی عہدے کا استحصال کرتا ہے، اور یہ بدعنوانی کے خلاف صفر رواداری کے ساتھ قانون کا اطلاق جاری رکھے گا-

    "نزاھۃ” کی بنیاد 2011 میں رکھی گئی تھی اور اس نے گزشتہ دہائی کے دوران سعودی عرب میں بدعنوانی کے نمایاں مقدمات سے نمٹا ہے۔

    فلپائن میں پیدا ہونے والی بچی کو دنیا کی آٹھ ارب ویں شخصیت قرار دے دیا گیا