Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • جی-20 ممالک شرح سود میں کمی اور قرضوں کی پائیداری پرکام کریں:چین

    جی-20 ممالک شرح سود میں کمی اور قرضوں کی پائیداری پرکام کریں:چین

    بالی: چین کے صدر شی جنپنگ نے انڈونیشیا میں ہونے والے جی 20 سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شرح سود میں اضافے کو روکنے کی ذمہ داری دولت مند ممالک کو لینی چاہیے تاکہ دنیا میں یکساں طور پر ترقی، تعمیر اور خوشحالی کی راہ ہموار ہو۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی جنپنگ نے کہا کہ ہر قوم بہتر زندگی کی خواہش رکھتی ہے۔ ترقی یافتہ ممالک کو مخلصانہ طور پر دوسروں کی ترقی میں مدد کرنی چاہیے۔

    چین کے صدر نے مزید کہا کہ اس دنیا میں خوشحالی اور استحکام اس وقت تک ممکن نہیں جب تک امیر، امیر تر اور غریب، غریب تر ہوتا چلا جائے۔ ہمیں عالمی افراط زر پر قابو پانے اور معیشت اور مالیات میں منظم خطرات کو حل کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا چاہیے۔

    صدر شی جنپنگ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دولت ممالک اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے تمام ممالک کے لیے ترقی کے یکساں مواقع پیدا کریں۔

    چینی صدر نے یہ بھی کہا کہ اسی طرح ترقی یافتہ معیشتوں کو مانیٹری پالیسی ایڈجسٹمنٹ کے منفی اثرات کو کم اور قرضوں کو پائیدار سطح پر مستحکم کرنا چاہیے۔

    چینی صدر نے خبردار کیا کہ خوراک اور توانائی کے مسائل کو سیاسی بنانے سے گریز کیا جائے۔ مساوات کے بغیر دنیا میں امن ممکم نہیں۔

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

    سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

    انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

  • فلپائن میں بچی کی پیدائش کیساتھ ہی دنیا کی کُل آبادی 8 ارب ہوگئی

    فلپائن میں بچی کی پیدائش کیساتھ ہی دنیا کی کُل آبادی 8 ارب ہوگئی

    جنیوا: اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ آج دنیا کی آبادی 8 ارب سے تجاوز کرگئی اور یہ اسی شرح سے بڑھتی رہی تو 15 سال بعد دنیا کی آبادی 9 ارب ہوجائے گی۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آج دنیا میں ایک اور تاریخ رقم ہوگئی ہے کیوں کہ آج 15 نومبر 2022 کو دنیا کی آبادی 8 ارب سے تجاوز کرگئی۔اقوام متحدہ نے 8 ارب ویں انسان کے دنیا میں آنے کے وقت کو جانچنے کے لیے اپنی ویب سائٹ پر کاؤنٹ ڈاؤن بھی لگایا گیا تھا اور آج کے دن کو اسی مناسبت سے ’’ڈے آف 8 بلین‘‘ یعنی 8 ارب کا دن قرار دیا تھا۔

    اقوام متحدہ نے 8 ارب واں انسان کے دنیا میں آنے کے لیے کاؤنٹ ڈاؤن تو لگا دیا لیکن اب تک یہ تعین نہیں ہوسکا کہ یہ اعزاز کس حصے میں آیا ہے۔ اس لیے کئی متضاد دعوے سامنے آئے ہیں۔ان دعوؤں میں میں حقیقت کے سب سے قریب فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے ایک اسپتال میں پیدا ہونے والی بچی کی پیدائش ہے جو رات ایک بج کر 29 منٹ پر ہوئی۔

    تاہم گھر میں پیدائش یا دور دراز علاقوں کے کسی زچہ خانے میں پیدا ہونے والے بچے اس دوڑ میں شامل نہ ہوسکے اس لیے درست طور پر دنیا کے 8 ارب ویں انسان کی شناخت تقریباً ناممکن بات لگتی ہے۔

    یاد رہے کہ دنیا کے 7 ارب ویں بچے کی پیدائش 2011 میں بنگلادیش میں ہوئی تھی یہ ایک لڑکی تھی جس کا نام سعدیہ سلطانہ رکھا گیا تھا اور اس کے جنم پر میڈیا بھی اسپتال کے باہر موجود تھا۔

    عالمی ادارے نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر اسی طرح آبادی بڑھتی رہی تو آئندہ برس بھارت آبادی کے لحاظ سے چین کو پیچھے چھوڑ دے گا۔ پاکستان میں بھی شرح پیدائش زیادہ ہے اور آبادی میں تیزی سے اضافے کے ممالک میں شامل ہے۔

    دنیا کی آبادی کس برق رفتار سے بڑھ رہی ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ سنہ 1800 کے آغاز میں آبادی ایک ارب تھی اور 1928 میں 2 ارب ہوئی اور صرف 47 سال بعد ہی دگنی یعنی 4 ارب ہوگئی تھی۔آبادی میں اس ہوشربا اضافے کی ایک وجہ صحت کے نظام کا بہتر ہونا بھی ہے جس کی وجہ سے انسانی اوسط عمر میں اضافہ ہوا۔

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

    سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

    انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

  • اسلامیہ گریجویٹ کالج کوپر روڈ میں یوم اقبال کی تقریب، مبشر لقمان نے کیا خصوصی خطاب

    اسلامیہ گریجویٹ کالج کوپر روڈ میں یوم اقبال کی تقریب، مبشر لقمان نے کیا خصوصی خطاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ اقبال ہمیں صرف نومبر میں ہی کیوں یاد آتے ہیں، اقبال کی تعلیمات کو پورا سال ہی پڑھنا چاہئے،

    گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج کوپر روڈ لاہور میں شاعر مشرق حکیم الامت علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کی مناسبت سے پر وقار تقریب منعقد ہوئی تقریب کی صدارت کالج کی پرنسپل ڈاکٹر فوزیہ ناز نے کی. پاکستان کے نامورسینئر صحافی معروف تجزیہ کار مبشر لقمان تقریب کے مہمان خصوصی جبکہ اعزازی مہمان بزم فکر اقبال پاکستان کے صدر ڈاکٹر محمود علی انجم تھے

    مبشر لقمان کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ اس ملک میں جو پرابلم ہے، انتہائی سادہ ہے، پیچھے سے ہم لوگ ہندوستانی ہیں،انڈیا پاکستان کا میچ ہو تو ہم پاکستانی ہیں، نوکری ہم نے دبئی میں کرنی ہے، مرنا ہم نے مکہ مدینے میں ہے ،ہم ہیں کیا؟ کیا چاہتے ہیں،مجھے کہا گیا ہے کہ اقبال پر بولنا ہے، میں نے کہا کہ نومبر آ گیا، نومبر میں ہی اقبال کیوں یاد آتا ہے، آگے پیچھے کیوں نہیں؟ اقبال پر مطالعہ کی صرف نومبر نہیں ہر وقت ضرورت ہے،مجھے دو چیزیں اقبال کی بڑی یونیک لگیں،اقبال کی زندگی سب کے سامنے ہے،مبشر لقمان نے تقریب میں اقبال کے شعر سنائے اور کہا کہ شعر کا بیک گراؤنڈ بھی پتہ ہونا چاہئے،آج آپ نے فیصلہ کرنا ہے کہ اس کالج سے گریجویٹ کر کے جانا ہے، تعلیم سے سیکھنا ہے، صرف ایک چیز سیکھنی ہے، میں گارنٹی کرتا ہوں اگر آپ اس بات کو سمجھ جائیں تو زندگی میں غلطی نہیں کریں گے، یہی تعلیم کا مقصد ہے

    تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی مبشر لقمان اور کالج کی پرنسپل ڈاکٹر فوزیہ ناز طالبات میں تعریفی اسناد اور انعامات تقسیم کیے کالج کی پرنسپل ڈاکٹر فوزیہ ناز نے مہمان خصوصی مبشر لقمان کو یاد گاری شیلڈ اور بزم فکر اقبال پاکستان کی جانب سے کتابوں کا تحفہ پیش کیا

     

  • جنگل کے قانون میں خوشحالی نہیں آ سکتی،عمران خان

    جنگل کے قانون میں خوشحالی نہیں آ سکتی،عمران خان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ کے شرکاء سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرائے عالمگیر کے لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں، مارچ میں شرکت کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں،

    عمران خان کا کہنا تھاکہ ہمارے دور میں بینکوں سے قرض واپس کرنے کا رسک 5 فیصد تھا، موجودہ دور میں بینکوں سے قرض واپس کرنے کا رسک 64.5 فیصد ہو چکا ہے .دنیا سمجھ رہی ہے پاکستان اپنے قرض واپس نہیں کرسکے گا،غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری سے ڈریں گے، 2 خاندانوں نے سارے قرضے 10 سال میں بڑھائے، روپے کی قدر مسلسل گر رہی ہے، چوروں کو مسلط کرنے والے بتائیں کہ اب کون ذمہ دار ہے؟ 7 ماہ میں مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئےہمارے دور میں مہنگائی 16 فیصد اور آج دگنا ہوچکی ہے، ہمارے دور میں معیشت بڑھ رہی تھی اور ملک ترقی کر رہا تھا،اسحاق ڈار نے کہا موڈیز کو ٹھیک کروں گا اب غائب ہو گیا ہے، نواز شریف نے لندن کے مہنگے علاقے میں 4 فلیٹ خریدے، کہا تھا سازش کامیاب ہوئی تو ملک کو سنبھالا نہیں جا سکے گا،

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے میرے خلاف مقدمات بنائے، جو قرض دے گا وہ ہم سے قیمت بھی وصول کرے گا، نواز شریف 23 بار سرکاری دوروں پر لندن گیا، مجھے بھی 2 بار لندن کے دوروں کی آفر ہوئی، میں نہیں گیا، برطانیہ بیٹھ کر ڈیل کرتے ہیں، گرین سگنل ملے تو واپس آجاتے ہیں، ہم نے کورونا کے دوران ملکی معیشت کو بچایا، دنیا نے ہماری کورونا کی پالیسی کو سراہا، ہمارے دور میں 32 ارب ڈالر کی تاریخی برآمدات ہوئیں، ہم نے اوور سیز پاکستانیوں کیلئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ شروع کیا، ہم نے راوی ریور سٹی منصوبہ لاہور میں شروع کیا،پیپلز پارٹی حکومت نے بنڈل آئی لینڈ منصوبہ شروع نہیں کرنے دیا، ہم ملک کے قرض واپس نہیں کر سکیں گے، لوگوں نے پاکستان میں قانون کی حکمرانی نہیں دیکھی، جنگل کے قانون میں خوشحالی نہیں آ سکتی، چیف جسٹس پاکستان کے پاس 3 لینڈ مارک کیسز ہیں،ارشد شریف کو دھمکیاں دی گئیں، ملک چھوڑنے پر مجبور کیا گیا، سب سے بڑی پارٹی کا سربراہ ہوں، مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا، اب تک میری درخواست پر مقدمہ درج نہیں ہوا، سابق وزیراعظم ہوں چیف جسٹس صاحب یہ لمحہ فکریہ ہے، مقدمہ درج کرانا میرا بنیادی حق ہے، ہو سکتا ہے تحقیقات میں یہ نام غلط ثابت ہو جائیں،پنجاب میں حکومت ہونے کے باوجود ایف آئی آر درج نہیں کرا سکا،

    تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے محنت اور نظریے سے اپنی جگہ بنائی، عمران خان نے دیگر جماعتوں کی سیاسی دکانداری بند کردی، ہمارا مطالبہ ہے انتخابات جلد کرائے جائیں،

    مارچ کی سیکورٹی کے بھر پور انتظامات کئے گئے ہیں لانگ مارچ انتظامیہ کو سکیورٹی ایس او پیز پر ہر صورت عملدر آمد کرنے کی درخواست کی گئی ہیں کنٹینر کے ارد گرد سکیورٹی کا خصوصی حصار بنایا جائے گا۔ کسی بھی غیر متعلقہ شخص یا گاڑی کو کنٹینر کے قریب نہیں آنے دیا جائے گا۔ لانگ مارچ کے روٹس کی عمارتوں پر کمانڈوز تعینات ہونگے۔ لانگ مارچ کی سی سی ٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لانگ مارچ میں آنے والے شرکاء کے اسلحہ بردار پرائیویٹ گارڈز کا داخلہ ممنوع، ہوائی فائرنگ پر پابندی ہوگی۔سنٹرل پولیس آفس میں قائم کنٹرول روم سے بھی مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس کو لانگ مارچ کے روٹس پر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز روانہ کی بنیادوں پر کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں، شہریوں کے لیے ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے متبادل روٹس اور اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔

  • ورزش سے کینسر کے خطرات 70 فیصد تک کم ہوسکتے ہیں:طبی ماہرین کا دعویٰ‌

    ورزش سے کینسر کے خطرات 70 فیصد تک کم ہوسکتے ہیں:طبی ماہرین کا دعویٰ‌

    تل ابیب: ورزش کے لاتعداد فوائد سامنے آتے رہتے ہیں اور اب اسرائیلی ماہرین کا اصرار ہے کہ باقاعدہ ورزش کرنے سے کئی طرح کے سرطان کا خطرہ 70 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

    تل ابیب یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک رپورٹ مقالے کی صورت میں اکیڈمک جرنل آف کینسر ریسرچ میں شائع کرائی ہے۔ اس کے مطابق ایئروبک ورزش یعنی تیزقدمی، دوڑ بھاگ، پیراکی، سائیکل چلانے اور دیگر ورزشوں سے اندرونی اعضا میں گلوکوز کی کھپت کم ہوجاتی ہے اور اگرکہیں کوئی رسولی ہو تو اسے توانائی نہیں مل پاتی اور وہ سکڑنے لگتا ہے۔

    پہلے تجربے میں ورزش اور جسم کے اندرونی اعضا میں سرطان کے پھیلاؤ پر غور کیا گیا جس میں سرطان کبھی جگر، پھیپھڑوں یا کبھی لمفی غدود تک جاتا ہے۔ اس کے لیے چوہوں میں سرطانی خلیات (سیلز) داخل کئے گئے اور انہیں ورزش کرائی گئی۔ معلوم ہوا کہ ورزش سے ان میں سرطان کا پھیلاؤ اور رسولی پھولنے کا عمل بھی کم ہوا۔

    دوسری جانب انسانوں پر غور کرتے ہوئے 3000 افراد کا 20 سالہ ڈیٹا دیکھا گیا جس میں ورزش سے پہلے اور بعد میں ان ہزاروں افراد کا طبی جائزہ لیا گیا تھا۔

    تل ابیب یونیورسٹی کے پروفیسر کارمٹ لیوائی کہتے ہیں کہ یہ پہلی تحقیق ہے کہ جس میں ورزش اور میٹا اسٹیسٹس کا تعلق دیکھا گیاہے جس کی بدولت کینسر خون کے ذریعے ایک سے دوسرے عضو تک پہنچتا ہے جن میں پھیپھڑے اور جگر اور لمفی غدود شامل ہوتےہیں۔

    جب ماہرین نے چوہوں کے گلوکوز ریسپٹر کو دیکھا تو شدید قسم کی ورزش میں وہ زیادہ مٹھاس جذب کرنے گلے اور گلوکوز کی بڑی مقدار تلف ہونے لگی۔ اس طرح مختلف اہم اعضا اور پٹھوں کے درمیان گلوکوز کی چھینا جھپٹی شروع ہوگئی جس سے میٹاسٹیٹس کا عمل سست پڑگیا۔

    معلوم ہوا کہ ورزش پورے بدن بلکہ خلوی سطح پر بھی مثبت اثرات ڈالتی ہے اور اس سےکینسر کا پھیلاؤ بھی سست ہوتا ہے۔ اسی بنا پر وہ عام افراد کو ایئروبک ورزشوں کا مشورہ دےرہےہیں۔

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

    سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

    انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

  • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ،الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر،چیف سیکرٹری کو طلب کر لیا

    پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ،الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر،چیف سیکرٹری کو طلب کر لیا

    پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ،الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر،چیف سیکرٹری کو طلب کر لیا

    پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا

    اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر سینئرافسران نے شرکت کی، اجلاس میں پنجاب حکومت کی جانب سے کی جانے والی قانون سازی پر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بریفنگ دی، سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق قانون سازی مکمل کر لی ہے،الیکشن کمیشن کو صرف الیکشن رولز، حلقہ بندی رولز، ڈرافٹ رولز موصول ہوئے ہیں الیکشن کمیشن کو دیگر دستاویزات، ڈیٹا اور نقشہ جات وغیر ہ تاحال مہیا نہیں کئے گئے،

    الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کے تاخیری حربوں پر اظہار برہمی کیا اور کہا کہ پہلے بھی الیکشن کمیشن دو مرتبہ حلقہ بندیوں کی تکمیل کر چکا ہے، ان حلقوں پر آنے والے اخراجات قومی خزانہ پر بوجھ ثابت ہوئے، صوبائی حکومت کے غیر سنجیدہ رویہ اور بار بار قانون میں ترامیم کی وجہ سے صوبہ میں الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں ہوسکا، الیکشن کمیشن کو تیسری مرتبہ حلقہ بندیاں کرنی پڑیں گی،الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر بلدیات، چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو طلب کر لیا

    عدالت کا شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

    پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج توہین مذہب کے مقدمات چیلنج 

    توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج

    تمام مکاتب فکرکو اکٹھا کرکےعمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا،جاوید لطیف

  • ارشد شریف قتل کیس،ایف آئی اے نے فیصل واوڈا، مراد سعید کو طلب کر لیا

    ارشد شریف قتل کیس،ایف آئی اے نے فیصل واوڈا، مراد سعید کو طلب کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ارشد شریف قتل کیس کے حوالہ سے ایف آئی اے نے تحقیقات کے لئے فیصل واوڈا اور مراد سعید کوطلب کر لیا ہے

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے رہنماؤں فیصل واوڈا اور مراد سعید کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں، فیصل واوڈا اور مراد سعید نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ارشد شریف کو لاحق خطرات سے آگاہ تھے ، ذرائع کے مطابق فیصل واوڈا اور مراد سعید کو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے پیر کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز طلب کیا ہے دونوں رہنماؤں کو شواہد کے ساتھ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر آنے کے لیے نوٹس بھیجے گئے ہیں

    واضح رہے کہ ارشد شریف کو کینیا میں قتل کیا گیا تھا ، ارشد شریف کی موت کی تحقیقات کے لئے وزیراعظم شہباز شریف نے چیف جسٹس کو جوڈیشل کمیشن بنانے کے لئے بھی خط لکھ رکھا ہے

    ارشد شریف کی موت پر وزیراعظم، صدر مملکت کا اظہار افسوس

    اسلام آباد ہائیکورٹ کاسیکرٹری داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا حکم

    ‏ارشد شریف کو گولی کیسے لگی؟ حقائق سامنے آ گئے

    ارشد شریف کی موت،قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے،وفاقی وزیر اطلاعات

     وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب ارشد شریف کی والدہ کے پاس تعزیت کے لئے پہنچ گئیں

    جویریہ صدیق نے ٹویٹر پر ارشد شریف کی جانب سے مریم نواز کی والدہ کے لیے دعا کا سکرین شاٹ شیئر کیا اور مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ شرم کر۔ اللہ سے ڈر

  • نارتھ ناظم آباد میں مٹی کا تودا گرنے سے2 بھائی جاں بحق

    نارتھ ناظم آباد میں مٹی کا تودا گرنے سے2 بھائی جاں بحق

    کراچی: نارتھ ناظم آباد میں میٹھے پانی کی لائن کیلئے کھدائی کے دوران مٹی کا تودا گرنے سے2بھائی جاں بحق ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق تھانہ شاہراہ نورجہاں کےعلاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایس بلال مسجد کے قریب مٹی کا تودا گرنےسےدوافرادجاں بحق ہوگئےجن کی لاشیں ضابطےکی کارروائی کے لیےعباسی شہید اسپتال منتقل کی گئیں۔

    پولیس کے مطابق مرنے والے دونوں بھائیوں کی شناخت 22 سالہ صفیان اور25 سالہ مزمل کے نام سے کی گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ میٹھے پانی کی لائن ڈالنے کے لیے گہری کھدائی کی گئی تھی،بحق ہونے والے دونوں بھائی اپنے گھرکی پانی کی لائن جوڑ رہے تھے کہ ان پر مٹی کا تودا گر گیا جس کے باعث دونوں موقع پرجاں بحق ہو گئے۔

    دوسری جانب صدرپاسپورٹ آفس کے قریب زیرتعمیر بلڈنگ کی چھٹی منزل سے گرکرایک شخص ہلاک ہو گیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی کی شناخت 22 سالہ سلیم ولد میوہ خان کے نام سے کی گئی۔

    ریسکیو حکام کے مطابق متوفی شخص مزدور تھا اور حادثہ کام کے دوران پیش آیا ، فوری طور پر متوفی شخص کی رہائش معلوم نہ ہوسکی۔

    سپر ہائی وے ناردرن بائی پاس جنجال گوٹھ کے قریب دہشت گردوں کی پناہ گاہ پر چھاپے کے دوران مقابلے میں زخمی سی ٹی ڈی اہل کار دوران علاج دم توڑ گیا۔

    ایکسپریس کے مطابق یکم اکتوبر کو سپر ہائی وے ناردرن بائی پاس کے قریب جنجال گوٹھ میں سی ٹی ڈی حکام اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ چار اہل کار زخمی ہوگئے۔

    زخمی پولیس اہل کاروں کو اسٹیڈیم روڈ پرواقع نجی اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ شدید زخمی سی ٹی ڈی کے اہلکار ہیڈ کانسٹیبل ارشد جدون کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں منگل کی صبح ارشد جدون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گیا۔

     

    ارشد جدون ریڑھ کی ہڈی میں گولی لگنے کے باعث شدید زخمی تھا۔ ارشد جدون تقریباً ایک ماہ سے وینٹی لیٹر پر تھا۔ شہید اہلکار تین بچوں کا باپ تھا۔

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

    سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

    انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

  • لاوارث لاشوں کی شناخت، تدفین، سیکرٹری صحت کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے

    لاوارث لاشوں کی شناخت، تدفین، سیکرٹری صحت کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے

    سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمد جاوید قاضی کی زیرصدارت اجلاس ہوا،

    اجلاس میں سپیشل سیکرٹری محمد عثمان،ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹرحافظ شاہدلطیف،ایڈیشنل سیکرٹری شاہدہ فرخ،ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل،نادراسے محمدوقاص اورغلام فرید،پی آئی ٹی بی سے کمیل رضوی اور ڈائریکٹر، سمزسے پروفیسرعارف رشید،محکمہ ہوم سے ڈپٹی سیکرٹری ارشاد اورڈپٹی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرمزمل نے شرکت کی۔سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر احمدجاوید قاضی نے اجلاس کے دوران سرکاری ہسپتالوں میں لاوارث لاشوں کی شناخت کے حوالہ سے اقدامات کاجائزہ لیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹرحافظ شاہدلطیف اورنادرا کے متعلقہ افسران نے اجلاس کے دوران سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاوید قاضی کو بریفنگ دی۔

    سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمد جاویدقاضی نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں لاوارث لاشوں کی شناخت کو سو فیصد یقینی بنانے کیلئے نادراکے ساتھ ایم او یو سائن کیاجائے گا۔ محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ پولیس اور محکمہ ہوم بھی سرکاری ہسپتالوں میں لاوارث لاشوں کی شناخت کے سلسلہ میں اہم سٹیک ہولڈرزہیں۔ کسی بھی لاوارث لاش کی شناخت کرنا محکمہ پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں لاوارث لاشوں کی شناخت کے حوالہ سے آج کا اجلاس انتہائی اہمیت کا حامل ہے لاوارث لاشوں کی شناخت کے حوالہ سے پی آئی ٹی بی نے ایک اچھا سوفٹ وئیرڈیزائن کیا ہوا ہے محکمہ ہوم کی جانب سے لاوارث لاشوں کی شناخت کے جاری شدہ نوٹیفکیشن پرعملدرآمد کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ لاوارث لاشوں کی شناخت کے بعد لوکل گورنمنٹ تدفین کے عمل کا آغازکرے گی۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں لاوارث لاشوں کی شناخت کے سلسلہ میں صحت کے دونوں محکمہ جات نادراسے مکمل تعاون کریں گے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرنے ایم او یو پر سو فیصد عملدرآمد کیلئے فوکل پرسنزمقررکردئیے گئے ہیں ایم اویوکے بعدپنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں لاوارث لاشوں کی شناخت کاریکارڈ مزیدمربوط طریقے سے جمع کیاجائے گا۔ ایم او یو کے بعد پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں میڈیکولیگل کیسزمیں بھی معاونت حاصل ہوگی۔

    مارگلہ ہلز میں آگ لگا کر ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کے 3 ساتھی گرفتار کر لئے گئے ہیں

    ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

     پرویز الٰہی نے انکوائری رپورٹ کی روشنی میں نشتر ہسپتال ملتان کے واقعہ پر سخت ایکشن لیا

    200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

    نازیبا ویڈیو سیکنڈل،پولیس لڑکیوں کو بازیاب کروانے میں تاحال ناکام

    شہر قائد، ایک ہفتے میں نالوں سے 11 لاشیں برآمد

    مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

    ہسپتال کی چھت سے ملنے والی انسانی لاشوں کی تدفین کر دی گئی

  • دوران ڈکیتی باپ کے سامنے بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنیوالا پانچ ماہ بعد گرفتار

    دوران ڈکیتی باپ کے سامنے بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنیوالا پانچ ماہ بعد گرفتار

    دوران ڈکیتی باپ کے سامنے بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنیوالا پانچ ماہ بعد گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دوران ڈکیتی باپ کے سامنے کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کرنیوالا ملزم پانچ ماہ بعد گرفتار کر لیا گیا

    پتوکی دوران واردات باپ کے سامنے بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم 5 ماہ بعد گرفتار کر لیا گیا، ملزم کا ڈی این اے بھی میچ کر گیا، ملزم کروڑ پکا کا رہائشی تھا، ملزم واقعہ کے بعد فرار ہو گیا تھا، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو پانچ ماہ بعد گرفتار کر لیا گیا ملزم پتوکی میں اینٹوں کے بھٹے میں کام کرتا تھا واقعہ کا سابق وزیرا علی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے بھی نوٹس لیا تھا ملزم شان عرف شانی کو گرفتار کر لیا گیا

    برہنہ پریڈ،اجتماعی زیادتی کیس، متاثرہ لڑکیاں عدالت پیش،بیان ریکارڈ کروا دیا

    برہنہ پریڈ،اجتماعی زیادتی کیس،لڑکیوں نے ڈر کے مارے گاؤں چھوڑ دیا

    سندھ میں لڑکیوں سے برہنہ پریڈکروانے،20 افراد کی اجتماعی زیادتی پر کمیٹی قائم

    سندھ میں لڑکیوں سے برہنہ پریڈ ،اجتماعی زیادتی واقعہ پر عدالت نے نوٹس لے لیا

    قبل ازیں ایک اور واقعہ میں نواب ٹاؤن کے علاقے میں سوشل میڈیا پر دوستی کر کے نوکری دلوانے کے بہانے ملزم نے خاتون کے ساتھ نہ صرف زیادتی کی بلکہ اسکی ویڈیو بھی بنا لی اور بلیک میل کرنے لگا، پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے، پولیس کے مطابق (ن) نامی خاتون کی سوشل میڈیا پر عدیل سے دوستی ہوئی ۔ ریس کورس کے علاقے میں نوکری کا جھانسہ دے کرملزم نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔