Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا شعیب شیخ کو ہر سماعت پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا شعیب شیخ کو ہر سماعت پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم

    اسلام آباد ہائی کورٹ،ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں شعیب شیخ و دیگر کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی

    ایف آئی اے کی جانب سے شعیب شیخ سمیت دیگر کی سزا معطلی واپس لینے کی استدعا کی گئی،ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ دو سماعتوں پر نہیں آتے پھر وارنٹ نکلتے ہیں تو آتے ہیں ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کرمنل معاملہ ہے ،چار پانچ سال سے اپیل چل رہی ہے اور یہ چھپن چھپائی کر رہے ہیں ، ضمانت واپس لے لیتے ہیں ان کو جیل بھیج دیتے ہیں پھر 2031 کے لیے کیس مقرر کر دیتے ہیں ،وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ پچھلی سماعت پر آرڈر ہوا تھا کہ شعیب شیخ حاضر ہو ،شعیب شیخ کو عدالت حاضری سے استثنیٰ دے ،

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے پراسیکیوٹرسے سوال کیا کہ چار سال سے یہ اپیلیں کیوں زیر التوا ہیں ؟ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ پانچ جولائی 2018 کو سزا ہوئی تو یہ کورٹ سے بھاگ گئے ،ان کی ضمانت خارج ہوئی تو کورٹ سے بھاگ گئے ، عدالت نے شعیب شیخ کے وکیل کو ہدایت کی کہ فیصلہ کر لیں کہ کس نے بحث کرنی ہے مریم نواز کیس میں بھی لکھا ہے کہ کیسز زیر التوا ہونا سسٹم پر دھبہ ہے ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے شعیب شیخ کو ہر سماعت پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا، ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی جانب سے بار بار بات کرنے کی کوشش پر عدالت نے اظہار برہمی کیا

    شعیب شیخ کی مستقل استثنیٰ کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کر دئیے گئے ، عدالت نے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی ،ایگز یکٹ ا سكینڈل 2018 سے زیر التوا تھا ،شعیب شیخ نے کیس سے بچنے کیلئے کثیر رقم خرچ کی شعیب شیخ نے بارہا مشکوک میڈیکل رپورٹس عدالت میں جمع کرائیں اور سماعت میں التوا لیا

    واضح رہے کہ ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد چودھری ممتاز حسین نے شعیب شیخ اور دیگر کو 5 جولائی کو سزا سنائی تھی،اسلام ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ میں شعیب شیخ کے خلاف فیصلے کو 2018 کو معطل کیا تھا،ماتحت عدالت نے شعیب شیخ سمیت 23 ملزمان کو مجموعی طور پر 20,20 سال قید اور 13,13 لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنائی گئی تھیں،

    خواجہ سراؤں کے حقوق کیلئے قانون سازی، خواجہ سرا کمیونٹی نے اجلاس بلا کر اہم فیصلے کر لئے

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

    خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

    خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

    خواجہ سراؤں کو ملازمتوں میں کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ سامنے آ گی

    شعیب شیخ اور دیگر ملزمان پر دفعہ 471 کے تحت 7 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ دفعہ 468 کے تحت 7 سال قید اور 5 لاکھ روپے جب کہ دفعہ 420 کے تحت 3 سال قید و 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گی ہے اور ملزمان پر دفعہ 419 کے تحت 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا.عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا تھا کہ تمام سزاؤں کا اطلاق ایک ساتھ ہو گا جب کہ ملزمان کو منی لانڈرنگ اور الیکٹرانک کرائم کے الزامات سے بری قرار دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے 2015 میں ایگزیکٹ کی جعلی ڈگریوں کا انکشاف کیا تھا جب کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری اسکینڈل کا از خود نوٹس لے رکھا ہے۔

  • ٹی 20 ورلڈکپ کے دوران ٹیم ڈاکٹر کو ڈریسنگ روم سے دور رکھا گیا. نجم سیٹھی کا دعویٰ

    ٹی 20 ورلڈکپ کے دوران ٹیم ڈاکٹر کو ڈریسنگ روم سے دور رکھا گیا. نجم سیٹھی کا دعویٰ

    ٹی 20 ورلڈکپ کے دوران ٹیم ڈاکٹر کو ڈریسنگ روم سے دور رکھنے کا انکشاف ہوا ہے۔

    ایک ٹی وی شو میں سابق چیئرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور فخرزمان کو انجریز تھیں، فزیو ان کا علاج نہیں کرسکتا، بورڈ کے سربراہ رمیز راجہ نے لندن سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر جاوید مغل کو اسکواڈ کے ساتھ بھیجا،مگر ورلڈکپ میں سینئر کرکٹرز، مینجمنٹ اور فزیو کلف ڈیکن کی ان کے ساتھ نہیں بنی،ڈاکٹر جاوید کو ایک طرف کرکے انجریز کا معاملہ فزیو کے سپرد کردیا گیا۔

    ڈاکٹر نے رمیز راجہ سے شکایت کی کہ میں ڈریسنگ روم میں بھی نہیں آسکتا، یہ ٹینشن ساتھ چل رہی تھی، ڈاکٹر شاید شاہین شاہ آفریدی کو نہ کھلانے کا فیصلہ کرتے،یہ کوئی پیشہ ورانہ رویہ نہیں ہے، اسٹار بولر کے ساتھ ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا،اب شاید ان کو فٹ ہونے میں 2 سے 3ماہ لگ جائیں۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ ورلڈکپ سے قبل بھی پاکستان نے 3ایونٹس میں شرکت کی مگر مڈل آرڈر کے مسائل حل نہیں ہوئے،یہی شبہات رہتے کہ چلیں گے یا نہیں،تجربے کی کمی تھی،اس لیے صورتحال کو کنٹرول کرنے والا کوئی نہیں تھا،اوپنرز فیل ہوئے تو لائن لگ گئی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ سیالکوٹ کے بنے فٹبال فیفا ورلڈ کپ میں استعمال ہوں گے
    سونے کی آسمان کو چھوتی قیمتیں؛ غریب کیلئے شادی اب ایک خواب بن گئی
    سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ آئی ٹی اور کمیونیکیشن میں تعاون کا عزم
    انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیمی فائنل میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے اسکور کیا تو آسانی سے جیت گئے، فائنل میں اوپنرزنے پرفارم نہیں کیا تو مڈل آرڈر بھی ناکام ہوئی،کئی پلیئرز کو ساتھ لے کر گئے مگر کھلایا ہی نہیں۔ سابق بورڈ چیئرمین نے کہا کہ لگتا ہے کہ سفارش بھی چل رہی ہے،ٹیم سلیکشن میں مداخلت رہی،لوگوں کے فیورٹس تھے،ہدایات صرف پی سی بی کے اندر سے نہیں باہرسے بھی آرہی تھیں،مسائل کا حل تلاش نہ کیا گیا تو کارکردگی میں تسلسل نہیں آسکے گا۔

  • جامعہ کراچی میں نیا بننے والا پرائمری اسکول غیر فعال ہونے کا انکشاف

    جامعہ کراچی میں نیا بننے والا پرائمری اسکول غیر فعال ہونے کا انکشاف

    جامعہ کراچی میں نیا بننے والا پرائمری اسکول غیر فعال ہونے کا انکشاف.

    جامعہ کراچی میں وسیع و عریض رقبے پر پرشکوہ عمارت میں قائم پرائمری اسکول میں آج تک ایک بھی کلاس نہیں ہوسکی جب کہ بہترین فرنیچر اور تمام ضروریات تعلیم سے آراستہ اس عمارت کو مکڑی کے جالوں اور دیمک نے گھیر رکھا ہے۔ عائشہ انصاری کی رپورٹ کے مطابق بہتر تعلیم اور پیشہ ورانہ کامیابی کے لیے ڈیڑھ سال پہلے پرائمری اسکول کا دھوم دھام سے افتتاح کیا گیا تھا جس کو افتتاح کے بعد تالا لگ گیا۔ سرداریاسین ملک نے اسکول کی عمارت جامعہ کراچی کی انتظامیہ کے حوالے کی تھی، سردار یاسین ملک اسکول جامعہ کراچی کے اساتذہ اور عملے اور شہر بھر کے بچوں کے لیے بنایا گیا تھا۔ اسکول 6 ایکڑ اراضی پر بنایا گیا ہے پرائمری کی سطح سے شروع ہونے والے اس اسکول میں وقتاً فوقتاً توسیع کرنے کا بھی کہا گیا تھا۔

    افتتاح کے وقت وائس چانسلر نے کہا تھا کہ اسکول کی متعلقہ اتھارٹی سے اسکول کی رجسٹریشن کرانے کے بعد ماہرین تعلیم اور اس شعبے کا تجربہ رکھنے والے افراد پر مشتمل ایک مینجمنٹ بورڈ تشکیل دیا جائے گا جو تاحال التوا کا شکار ہے۔ اسکول کا نیا فرنیچر ، ڈیسک ، کرسیاں مٹی کی تہہ جمنے سے خراب ہوتی جارہی ہیں صفائی نہ ہونے کے باعث دیمک بھی لگ چکا ہے۔ اسکول میں 2 آفس، تین واش رومز ،ایک اسٹور روم، کینٹین اور 14 کلاسز ہیں دو منزلہ عمارت کی کوئی دیکھ بھال کرنے والا نہیں ہے ۔ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے بتایا کہ ایڈوائزری بورڈ سے بات چیت کرکے ہمارا ارادہ ہے کہ جنوری میں ہم اسکول کا افتتاح کرکے تعلیمی سیشن شروع کریں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ سیالکوٹ کے بنے فٹبال فیفا ورلڈ کپ میں استعمال ہوں گے
    سونے کی آسمان کو چھوتی قیمتیں؛ غریب کیلئے شادی اب ایک خواب بن گئی
    سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ آئی ٹی اور کمیونیکیشن میں تعاون کا عزم
    کراچی یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر اور رکن سینڈیکیٹ ڈاکٹر حسان اوج نے بتایا کہ جامعہ ہمیشہ اکیڈمک، گریجویشن اور تحقیقی کام کے لیے ہوتی ہے۔ جامعہ کراچی کے ملازمین 200 بھی نہیں ہیں سب ملازمین اپنے بچوں کو اچھے اسکولوں میں پڑھاتے ہیں اس اسکول کا خاص فائدہ نہیں ہوگا۔ ڈاکٹر اوج نے کہا کہ جامعہ کراچی کو مالی بحران سے نکالنے کے لیے ایسے ٹریننگ پروگرام شروع کرائے جائیں جو جامعہ کیلیے آمدنی کا ذریعہ بنے۔

  • سیالکوٹ کے بنے فٹبال   فیفا ورلڈ کپ میں استعمال ہوں گے

    سیالکوٹ کے بنے فٹبال فیفا ورلڈ کپ میں استعمال ہوں گے

    سیالکوٹ کے بنے فٹبال اب فیفا ورلڈ کپ میں استعمال ہوں گے.

    20 نومبر سے قطر میں منعقد ہونے والے آئندہ 2022 فیفا ورلڈ کپ میں میڈ ان پاکستان فٹ بال گیندیں استعمال ہوں گی۔ بین الاقوامی ایونٹ کی آفیشل گیند الریحلہ میڈ این سیالکوٹ ہے، سیالکوٹ ایک ایسا شہر ہے جو کھیلوں کے بہترین سامان کا گھر ہے۔ گوادر پرو کے مطابق سیالکوٹ ہر سال تقریباً 600 ملین فٹ بالز تیار کرتا ہے، جو دنیا کی کل پیداوار کا نصف سے زیادہ ہے۔

    ٹیلون کمپنی کے مارکیٹنگ مینیجر سعد غنی نے گوادر پرو کو بتایا کہ سیالکوٹ دنیا کی 70 فیصد تک(ساکر بال) کی ضرورت پوری کر رہا ہے،” انھوں نے مزید کہا کہ ”جب سے زیادہ ممالک نے اس میں قدم رکھا ہے تو اس کا تھوڑا سا حصہ کم ہو گیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق 1982 کے اسپین ورلڈ کپ میں ڈیبیو کرتے ہوئے، سیالکوٹ سے بنی فٹ بال گیندیں فٹ بال کی بادشاہی میں نو مرتبہ چمکیں۔ ”ٹینگو” گیندوں نے پانی کو اندر سے نکلنے سے روکنے کے لیے سیون کے اوپر ربڑ کے استعمال کا آغاز کیا، جو فیفا ورلڈ کپ میں پانی سے بچنے والی پہلی گیند بن گئی۔

    دوسری جانب فیفا کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے کہ انہوں نے قطر کو میزبانی کیوں دی کیونکہ ان کے امیر نے ایک بیان میں ہم جنس پرستی پر تنقید کی تھی جب اسکے جواب میں تمام تر عالمی ردعمل کے باوجود قطر کے امیر، تمیم بن حمد الثانی نے اپنے ملک کی جانب سے ورلڈ کپ کی میزبانی پر کہا ہے کہ: ’اب کئی دہائیوں سے مشرق وسطیٰ امتیازی سلوک کا شکار ہے، اور مجھے پتہ چلا ہے کہ اس طرح کے امتیازی سلوک، زیادہ تر اس بات پر مبنی ہے کہ لوگ ہمیں نہیں جانتے، اور بعض صورتوں میں، ہمیں جاننے سے انکار کرتے ہیں۔‘
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ سیالکوٹ کے بنے فٹبال فیفا ورلڈ کپ میں استعمال ہوں گے
    سونے کی آسمان کو چھوتی قیمتیں؛ غریب کیلئے شادی اب ایک خواب بن گئی
    سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ آئی ٹی اور کمیونیکیشن میں تعاون کا عزم
    انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ جب مختلف براعظموں میں دوسرے ممالک کی جانب سے کھیلوں کے میگا ایونٹ کی میزبانی کی گئی تھی تو لوگوں نے ’اس تیزی سے حملے نہیں کیے جس تیزی سے ہم پر حملے کیے گئے ہیں، اور یہ کہ انھیں قطر کی جانب سے کی جانے والی ’ترقی اصلاحات اور پیش رفت پر فخر ہے۔‘لیکن ٹورنامنٹ کے قریب آتے ہی کھیل کے میدان سے اور اس سے باہر احتجاج اور تنازعات جاری رہنے کا امکان ہے، ایسا لگتا ہے کہ یہ ورلڈ کپ فٹ بال کے علاوہ دیگر وجوہات کی بنا پر سرخیوں میں آتا رہے گا۔

  • سونے کی آسمان کو چھوتی قیمتیں؛ غریب کیلئے شادی اب ایک خواب بن گئی

    سونے کی آسمان کو چھوتی قیمتیں؛ غریب کیلئے شادی اب ایک خواب بن گئی

    سونے کی آسمان کو چھوتی قیمتیں؛ غریب کیلئے شادی اب ایک خواب بن گئی
    شام کو برسوں سے بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے۔ جنگ زدہ ملک میں 21 قیراط سونے کے ایک گرام کی قیمت 250,000 پاؤنڈ ریکارڈ کی گئی تھی اور اس کی قیمت خرید 249,500 شامی پاؤنڈ تھی۔ سوشل میڈیا اور شامی حلقے سونے کی بڑھتی قیمت پر پریشان دکھائی دیتے ہیں۔ دمشق میں زرگروں اور زیور سازوں کی انجمن نے ایک بلیٹن میں بتایا کہ 18 قیراط سونے کے ایک گرام کی فروخت کی قیمت دو لاکھ 14 ہزار 286 شامی پاؤنڈ ہے اور اس کی قیمت خرید 2 لاکھ 13 ہزار 786 پاؤنڈ ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اس ماہ کے آغاز سے سونے کی قیمت میں تقریباً 19 ہزار پاؤنڈ فی گرام کا اضافہ ہوا ہے کیونکہ 21 قیراط فی گرام سونے کی فروخت کی قیمت 231،000 پاؤنڈ مقرر کی گئی تھی اور 18قیراط فی گرام سونے کی فروخت کی قیمت 198,000 شامی پاؤنڈ تھی۔ یہ خبر پھیلتے ہی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر طنزیہ تبصروں کی بھرمار دیکھی جا رہی ہے۔ زیادہ تر تبصروں میں شادی کے حوالے سے بات کی گئی ہے۔ سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ سونا مہنگا ہونے سے اب شادی ایک خواب ہی لگتی ہے۔

    ایک صارف کے مطابق شام میں سرکاری ملازم کی تنخواہ 80 ڈالر سے زیادہ نہیں ہے جبکہ سونے کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ مزید برآں سمندر پار شامیوں کی ترسیل زر اب شام میں زندگی کے تمام بوجھ اور اخراجات کو پورا کرنے کے لیے کافی نہیں ہے۔
    ناقابل برداشت بحران امر قابل ذکر ہے کہ یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد سے عالمی سطح پر سونے کی قیمتیں متاثر ہوئی ہیں۔ شام کی مقامی مارکیٹ میں بھی اس کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا اور بعض اوقات بین الاقوامی قیمتوں سے زیادہ قیمتیں ریکارڈ کی گئیں۔

    جہاں تک شام کا تعلق ہے وہ کئی سالوں سے تباہ کن جنگ کی وجہ سے انتہائی شدید معاشی بحران کا شکار ہے۔ اس میں لیرا کی قدر میں گراوٹ کے علاوہ ایندھن، توانائی اور روٹی سمیت بہت سے بحران بھی شامل ہیں، جس سے زندگی کے تمام پہلوؤں پر تباہ کن اثرات مرتب ہوئے۔ ان بحرانوں کی وجہ سے شام میں زندگی مشکل ہو گئی ہے۔

  • آئندہ برس بھارت دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہوگا:پاکستان کی آبادی دنیا کی آبادی کا 3 فیصد ہے

    آئندہ برس بھارت دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہوگا:پاکستان کی آبادی دنیا کی آبادی کا 3 فیصد ہے

    جنیوا:اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی آبادی 8ارب سے بڑھ گئی ہے، آئندہ سال بھارت چین کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا سب سے زیادہ آبای والا ملک بن جائے گا۔

    پاکستان کی آبادی دنیا کی آبادی کا تین فیصد ہے اور یہاں شرح پیدائش 3.6 فیصد ہے، پاکستان ان 8 ملکوں میں سے ایک ہے جہاں 2050 تک دنیا کی آبادی کا نصف سے زیادہ حصہ موجود ہوگا۔

    اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی آبادی 8 ارب تک پہنچنے کو انسانی ترقی کی راہ میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا گیا ہے، 2030 تک دنیا کی آبادی ساڑھے 8 ارب ہو جانے کا امکان ہے جبکہ آبادی 2050میں 9.7 ارب اور2100 میں 10.4ارب ہوجائے گی، عالمی آبادی کی موجودہ تعداد 1950 میں 2.5 ارب عالمی آبادی کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہے۔

    یو این رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 1950 کے بعد سے دنیا کی آبادی سست ترین شرح سے بڑھ رہی ہے جبکہ 2020 میں آبادی کے اضافے کی شرح میں ایک فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔

    اعدادو شمار کے مطابق عالمی آبادی کو 7 ارب سے 8ارب ہونے میں 12سال لگے۔ تاہم آبادی میں اضافے کی شرح میں کمی کے باعث آبادی کو 8 سے 9 ارب ہونے میں 15سال لگیں گے۔

    اندازے کے مطابق 2037 میں دنیا کی آبادی 9ارب ہو جائے گی۔ دنیا کی 8 ارب آبادی کا نصف حصہ ایشیا میں ہے۔ ایشیائی ممالک چین اور بھارت سب سے زیادہ آبادی والے ممالک ہیں۔ دونوں کی آبادی 1.4 ارب سے زیادہ ہے۔

    1426ملین آبادی کے ساتھ چین دنیا کی سب سے بڑی آبادی والا ملک ہے۔ جبکہ بھارت کی آبادی اس سے صرف تھوڑی سے کم 1412ملین ہے، تاہم چین کی آبادی میں اضافے کی شرح بہت کم ہوچکی ہے جس کے باعث 2023 میں بھارت چین کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا۔

    اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کی برانچ چیف ریچل سنو نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ 1960 کی دہائی کے اوائل میں اپنے عروج کے بعد دنیا کی آبادی میں اضافے کی شرح میں ڈرامائی طور پر کمی واقع ہوئی، شرح فرٹیلیٹی میں مسلسل کمی کی وجہ سے 2050 تک یہ تعداد ممکنہ طور پر 0.5 فیصد تک گر سکتی ہے۔

  • سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ آئی ٹی اور کمیونیکیشن میں تعاون کا عزم

    سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ آئی ٹی اور کمیونیکیشن میں تعاون کا عزم

    اسلام آباد:سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تعاون کا عزم ظاہر کیا ہے جس کی منظوری سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کابینہ کے اجلاس میں دی ہے۔

    دارالحکومت ریاض میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت اجلاس میں سعودی وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کو پاکستان کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و کمیونیکیشن کے ساتھ تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا اختیار تفویض کیا ہے۔

    سعودی کابینہ نے وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ہدایت کی کہ پاکستان کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی وکمیونیکیشن کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن کے شعبے میں تعاون کے لیے مذاکرات کرکے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرکے اس کا حتمی مسودہ قانونی کارروائی کے لیے پیش کیا جائے۔

    یاد رہے کہ چند دن پہلے ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان نے 21 نومبر کو پاکستان کا مختصر دورہ کرنا تھا جو کہ ملتوی کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔

    محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان ملتوی کرنے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

    اس سے قبل سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ ولی عہد کے دورے میں پاکستان کو 4.2 ارب ڈالرز اضافی بیل آؤٹ پیکج ملنےکی توقع ہے اور دورے میں سعودی عرب کی پاکستان میں مضبوط سرمایہ کاری متوقع ہے اور متعدد پاک سعودی پیٹرولیم معاہدوں کو آخری شکل دی جا رہی ہے۔

    فردجرم عائد کرنی تھی توکرونا ہو گیا،عدالت نے شہباز شریف کو پھر طلب کر لیا

    نیب میں اکثر سوالوں کے جواب میں شہباز شریف نے کہا مجھے نہیں پتہ ،ارشاد بھٹی

  • وزیرآباد واقعہ، جے آئی ٹی تشکیل، غلام محمود ڈوگر کنوینئر ہوں گے

    وزیرآباد واقعہ، جے آئی ٹی تشکیل، غلام محمود ڈوگر کنوینئر ہوں گے

    لاہور: وزیرآباد واقعہ کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی ہے جس کے کنوینئر غلام محمود ڈوگر ہوں گے۔

    پنجاب حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی جے آئی ٹی میں عمر سرفراز چیمہ، غلام محمود ڈوگر ہیں، سی سی پی او لاہور جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے کنوینئر ہونگے۔

    ممبران میں سید خرم علی، آر پی او ڈی جی خان، احسان اللہ چوہان، اے آئی جی مانیٹرنگ، انویسٹی گیشن برانچ ملک طارق محبوب ، ایس پی پوٹھو ہار اور نصیب اللہ خان، ایس پی سی ٹی ڈی بھی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم میں شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے یہ خبرگردش کررہی تھی کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی نے کام کرنے سے انکار کر دیا، جے آئی ٹی ارکان کو تاحال باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا۔

    محکمہ داخلہ صرف واقعہ کی تفتیش کیلئے صرف لیٹرہی جاری کر سکی ،ارکان کو اب تک پنجاب حکومت یا آئی جی آفس سے کسی نے آگاہ تک نہیں کیا گیا۔

    جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب بھی مقدمہ درج ہونے کے بعد چپ چاپ 14 روزہ کی ایکس پاکستان لیو پر چلے گئے، قائم مقام آئی جی کنور شاہ رخ کی جانب سے بھی تفتیش کے لئے کوئی حکم نہیں ملا، واقعہ میں ملزم نوید گوجرانوالہ پولیس کے پا س موجود ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کو12 روز گزرنے اور ملزم گرفتار ہونے کے باوجود مقامی عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا، حملے کے ملزم کی تاحال گرفتاری بھی نہیں ڈالی جا سکی۔

    فردجرم عائد کرنی تھی توکرونا ہو گیا،عدالت نے شہباز شریف کو پھر طلب کر لیا

    نیب میں اکثر سوالوں کے جواب میں شہباز شریف نے کہا مجھے نہیں پتہ ،ارشاد بھٹی

  • عمران خان کو ملنے والے تحائف کے خریدار منظر عام پر آگئے

    عمران خان کو ملنے والے تحائف کے خریدار منظر عام پر آگئے

    لاہور:سابق وزیراعظم عمران خان کو سعودی ولی عہد سے ملنے والے قیمتی تحائف خریدنے والے دبئی کی کاروباری شخصیت عمر فاروق تحائف کے ساتھ سامنے آگئے۔

    عمر فاروق کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سعودی ولی عہد سے ملنے والی قیمتی گھڑی دبئی میں فرح خان کے ذریعے بیچی، پانچ سے چھ ملین ڈالر کی گھڑی دو ملین ڈالر میں فروخت کردی گئی۔

    گھڑی کے خریدار کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے مجھ سے رابطہ کیا اور فرح خان گھڑی لے کرآئیں، میں نے گھڑی ساز کمپنی سے تصدیق کرائی تو ان کا کہنا تھا کہ 5 سے 6 ملین ڈالر میں مل جائے تو اچھی ڈیل ہے تاہم انہوں نے میرے ساتھ 2 ملین ڈالر میں ڈیل کی۔

    عمر فاروق کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دورے کے دوران سعودی ولی عہد نے انہیں تحائف دیے، انہوں نے یہ توشہ خانہ میں جمع کرائی اور پھر وہاں سے دبئی لے آئے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ شہزاد اکبر نے رابطہ کرکے بتایا کہ ہمارے پاس گھڑیوں کا اچھا سیٹ ہے اور فرح گوگی دبئی آکر آپ کو گھڑی دکھائیں گی۔ عمر فاروق کا کہنا تھا کہ فرح گوگی میرے دفتر آئیں اور مجھے گھڑیاں دکھائیں۔ انہوں نے دبئی میں ساڑھے 7 ملین درہم بطور کیش ادا کیے۔ یہ گراف کی گھڑی تھی کعبہ کا ایڈیشن تھا۔

  • نوجوان کیڈٹس پیشہ ورانہ مہارت کے حصول میں توانائیاں صرف کریں: آرمی چیف

    نوجوان کیڈٹس پیشہ ورانہ مہارت کے حصول میں توانائیاں صرف کریں: آرمی چیف

    لاہور:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ نوجوان کیڈٹس پیشہ ورانہ مہارت کے حصول میں اپنی توانائیاں صرف کریں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اپنے الوداعی دوروں کے ایک حصے کے طور پر آرمی چیف نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔ ان کی آمد پر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ان کا استقبال کیا۔

    بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اس دوران پی ایم اے کے کیڈٹس اور افسران سے بھی بات چیت کی۔

     

     

     

    اس موقع پر سپہ سالار نے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے اعلیٰ تربیتی ادارے کے غیر معمولی اعلیٰ معیار اور اس کے لیے کوششوں کو سراہا اور مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ پیشہ ورانہ مہارت کے حصول میں اپنی توانائیاں صرف کریں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچ رجمنٹل سینٹر کا بھی دورہ کیا اور یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد حاضر سروس، ریٹائرڈ افسران، جوانوں سے بات چیت کی۔

    آرمی چیف نے بلوچ رجمنٹ کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ بلوچ رجمنٹل سینٹر پہنچنے پر چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے کا استقبال کیا۔