Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • پاکستان میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح مہنگائی میں مزید اضافہ

    پاکستان میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح مہنگائی میں مزید اضافہ

    پاکستان میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح مہنگائی میں مزید اضافہ، ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 29.24 فی صد ریکارڈ، ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کر دی۔

    باغی ٹی وی : وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں گذشتہ چار ہفتوں سے مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان بدستور جاری ہے،حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.74 فیصد اضافہ ہوا جس کےبعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 29.24فیصد تک پہنچ گئی جبکہ ، پیاز، آلو، چینی، چائے اور چکن سمیت 22 اشیاء ضروریہ مہنگی ہو گئیں-

    کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

    رپورٹ کے مطابق چکن کی قیمتوں میں1.98فیصد(زندہ مرغی 5 روپے 34 پیسے جبکہ فی کلو قیمت 274 روپے 37 پیسے )، آلو کی قیمتوں میں5.31 فیصد(آلو 3 روپے 68 پیسے مہنگا ہوا) ، پیازکی قیمتوں میں 27.16 فیصد( 38 روپے 85 پیسے فی کلو مہنگا ہوا) ، چائے کی پتی کی قیمتوں میں4.62 فیصد،چینی کی قیمتوں میں3.60 فیصد(چینی 3 روپے 16 پیسے) انڈے کی قیمتوں میں2.13 فیصد (5 روپے 13 پیسے ) اورآگ جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں0.72 فیصداضافہ ہوا ہے۔

    ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 14 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی بھی ریکارڈ کی گئی، لہسن کی قیمتوں میں15.97 فیصد، ٹماٹرکی قیمت میں 14 روپے 22 پیسے کمی ہوئی 208 روپے 93 پیسے فی کلو رہی، گڑ کی قیمتوں میں2.58فیصد کم ہوئی-

    سوئی گیس کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

    ایل پی جی کی قیمتوں میں 1.75فیصد ،دال مسور کی قیمتوں میں 2.25 فیصد ( 4 روپے) ،دال چنے کی قیمتوں میں 1.08فیصد(4 روپے 84 پیسے) ،دال مسورکی قیمتوں میں0.16فیصد،دال مونگ کی قیمت 2 روپے 23 پیسے فی کلو، ویجی ٹیبل گھی کی قیمتوں میں0.09 فیصد ( 3 روپے 37 پیسے) اور آٹے کی قیمتوں میں0.07فیصد اور کمی ہوئی ہے مٹن 5 روپے 48 پیسے فی کلو اور 20 کلو آٹے کا تھیلا 4 روپے 62 پیسے سستا ہوا۔

    اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں26.17 فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں27.44فیصد، 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں29.25فیصد تک پہنچ گئی۔

    ہونڈا موٹرسائیکلوں کی قیمت میں ہو شربا اضافہ

    اسی طرح 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں30.26 فیصد رہی جبکہ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح30.14 فیصدرہی ہے۔

  • عمران خان سے سخت سوالات پر جرمن ٹی وی اینکر کو جنسی زیادتی اور قتل کی دھمکیاں

    عمران خان سے سخت سوالات پر جرمن ٹی وی اینکر کو جنسی زیادتی اور قتل کی دھمکیاں

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے سخت سوال کرنے والی جرمن ٹی وی اینکر کو سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز پیغام موصول ہونے لگے-

    باغی ٹی وی: جرمن ٹی وی اینکر میلیسا چان کا کہنا ہے کہ انہیں کئی بار سوشل میڈیا پر جنسی زیادتی اور قتل کی دھمکیاں مل چکی ہیں اور انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے تمام کمنٹس بند کردیئے ہیں میں کسی کی پوسٹ کا جواب نہیں دے رہی-

    جرمن ٹی وی اینکر کے سخت سوالات،عمران خان کا براہ راست جواب دینے سے گریز

    خاتون صحافی نے کہا کہ میری زندگی میں اس کی ضرورت نہیں ہے۔ کوئی آزاد تقریر کے مسائل نہیں ہیں! آپ کو ٹویٹ کرنے کی آزادی ہے۔ مجھے پڑھنے یا نہ پڑھنے کی آزادی ہے-


    خاتون اینکر کا کہنا تھا کہ ان دھمکی آمیز پیغامات اور ٹرولنگ سے نمٹنے کا یہی بیترین طریقہ ہے۔

    گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ایک قدیم تاریخی درس گاہ ہے:گورنرپنجاب

    واضح رہے کہ جرمن ٹی وی اینکر نے عمران خان سے پوچھا تھا کہ آپ تحریک عدم اعتماد کے باعث گئے اقتدار کی واپسی کے لیے شہرت کو بطور ہتھیار استعمال کر کے دارالحکومت کی طرف مارچ کر رہے ہیں ۔ کیا ایسا کر کے آپ خود کو امریکی ٹرمپ، برازیل کے بُلسونیرو اور فلپائنی روڈریگز ڈوٹیرٹے کی فہرست میں شامل نہیں سمجھتے ؟

    عمران خان نے اس سوال کا براہ راست جواب نہیں دیا تھا اور کہا تھا کہ ان کی حکومت الیکشن نہیں آکشن کے ذریعے ہٹائی گئی ۔افسوس کہ اپنے دورمیں قانون کی حکمرانی کا نفاذ نہیں کرسکا۔

    ملتان:دادا دادی نے تاوان کےلیے پوتے کو اغوا کرلیا

  • علیحدگی کی افواہیں سرگرم، ثانیہ نے اپنی نئی تصویر جاری کردی:شعیب ملک بھی خاموش نہ رہے

    علیحدگی کی افواہیں سرگرم، ثانیہ نے اپنی نئی تصویر جاری کردی:شعیب ملک بھی خاموش نہ رہے

    لاہور:ایک طرف ثانیہ مرزا نے شعیب ملک اور اپنے درمیان علیحدگی کی خبروں پر ایک غیرواضح پیغآم شیئر کیا ہے تو دوسری طرف شعیب ملک بھی خاموش نہیں رہے ، ان دنوں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی خبریں گرم ہیں۔گزشتہ روز خلیجی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزاکی شادی 12 سال رہنے کے بعد ختم ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

    جہاں ان کے مداح سچائی جاننے کا انتظار کر رہے ہیں، وہیں اس جوڑے نے اب تک اس معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے،ان تمام افواہوں کے درمیان ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر ایک نئی تصویر پوسٹ کی ہے۔

    انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویر میں ثانیہ کو کجھور کے درختوں کے درمیان جِم کے لباس میں کھڑے کان میں ہینڈ فری لگائے مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ٹینس اسٹار نے تصویر کے کیپشن میں کچھ نہیں لکھا البتہ انہوں نے دو کھجور کے درخت والے ایمو جیز کا استعمال کیا۔

    جیسے ہی ثانیہ نے انسٹاگرام پر تصویر اپ لوڈ کی ان کے مداحوں نے کمنٹ سیکشن میں شعیب سے علیحدگی کے حوالے سے ان سے سوالات کرنا شروع کردیے۔ 31 اکتوبر کو ثانیہ مرزا نے سوشل میڈيا پر بتایا تھا کہ وہ اپنے گھر منتقل ہوگئی ہیں جبکہ انہوں نے نئے گھر کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

    پاک بھارت سپر اسٹارز کی شادی اپریل 2010 میں ہوئی تھی، دونوں کا چار سال کا ایک بیٹا بھی ہے ۔

    تاہم قریبی ذرائع کا کہنا ہےکہ شعیب اور ثانیہ کے درمیان قانونی پیچیدگیاں حل ہونے کے بعد علیحدگی کے باضابطہ اعلان کا امکان ہے کیونکہ مختلف شوز کے لیے معاہدوں اور قانونی پیچیدگیوں کے باعث دونوں علیحدگی کی خبروں پرتبصرہ نہیں کررہے۔

    دوسری طرف شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی سے متعلق قیاس آرائیوں کو بریک نہ لگ سکی۔ شعیب ملک نے بھی تصدیق یا تردید سے گریز کیا۔ سماء سے گفتگو میں قومی پلیئر نے خبروں کو نظرانداز کرنے کا مشورہ دے دیا۔

    دوسری جانب طلاق کی خبریں آنے کے بعد ثانیہ مرزا نے پہلی تصویر شیئر کردی۔ انسٹاگرام پر تصویر میں بھارتی ٹینس اسٹار اسپورٹس سوٹ پہنے ہوئے ٹریک پر چل رہی ہیں۔ چہرے پر مسکان ہے۔ کیپشن لکھنے کے بجائے صرف ایموجیز بنادیے۔

    انسٹاپوسٹ پر مداحوں نے کمنٹس کے انبار لگا دیے۔ طلاق کی خبروں کی تصدیق کرنے کی کوشش کی لیکن ثانیہ نے کسی کو جواب نہیں دیا۔

    سمجھ نہیں آتا مریم اور شہباز شریف کو ڈیلی میل پر اتنا غصہ کیوں ؟ ایسا کس نے کہہ دیا

    ڈیلی میل کی خبر، پوچھنا تھا مقدمہ کیلئے شہباز شریف نے لیگل ٹیم پیدل روانہ کی، شہباز گل

    شہباز شریف کو برطانوی صحافی نے ایک بار پھر کھری کھری سنا دیں

    شہباز شریف نے ڈیلی میل پر مقدمہ کی بجائے آئیں، بائیں، شائیں کا خط لکھ دیا، ڈاکٹر شہباز گل

  • سی ٹی ڈی کی لسبیلہ میں کارروائی:2دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی لسبیلہ میں کارروائی:2دہشت گرد گرفتار

    کوئٹہ:سی ٹی ڈی بلوچستان نے لسبیلہ میں کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی حب کے علاقے آفتاب چوک پر کی گئی جہاں سے دونوں دہشت گردوں کی گرفتاری عمل میں آئی۔

    گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے 2 کلو گرام دھماکا خیز مواد، ایک الیکٹرک ڈیٹونیٹر سمیت بھاری ہتھیار برآمد کرلی گئی۔

    ترجمان سی ٹی ڈیگرفتار دہشت گردوں نے کالعدم تنظیم کیلئے سہولت کاری کا اعتراف کر لیا۔ ملزمان کیخلاف خلاف تھانہ سی ٹی ڈی خضدار میں ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے۔

    ترجمان کے مطابق نیٹ ورک کے باقی ارکان کی گرفتاری کے لیے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

    کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

    کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سردی مکمل نہیں آئی تاہم شہر کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

    لانڈھی، سرجانی، نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں، منگھوپیر، سائٹ، بلدیہ اور اورنگی میں گیس پریشر انتہائی کم ہونے کے باعث شہری پریشان ہیں۔مختلف علاقوں شہری گیس سلینڈرز استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

    دوسری جانب حکومت پہلے ہی عوام کو کہہ چکی ہے کہ سردیوں میں گیس کی کمی اور بحرانی کی کیفیت پیدا ہوسکتی ہے۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں عوام کو موسم سرما میں گیس کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق گیس کے بحران کا مزید شدت اختیار کرلینے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق گیس کی طلب بڑھنے لگی ہے اور شارٹ فال بلند ترین سطح تک پہنچنے کا امکان ہے اس بحران کے پیش نظر صارفین کو صرف تین وقت گیس دستیاب کی جائے گی، کیونکہ گیس کی مقامی پیداوار اس وقت ساڑھے تین ارب کیوسک فٹ ہےلہزا گھریلو صارفین کو دن میں صرف تین بار گیس ملنے کا امکان ہے تاہم صنعتی اور تجارتی شعبے کو گیس کی فراہمی مشکل دیکھائی دے رہی ہے۔

    ذرائع نے مزید کہا کہ اس وقت ملک بھر میں گیس کی ضرورت 8 ارب کیوسک فٹ ہے لیکن گھریلو صارفین کو صرف نو سو ایم ایم سی ایف ڈی مہیا کی جارہی ہے۔

    سمجھ نہیں آتا مریم اور شہباز شریف کو ڈیلی میل پر اتنا غصہ کیوں ؟ ایسا کس نے کہہ دیا

    ڈیلی میل کی خبر، پوچھنا تھا مقدمہ کیلئے شہباز شریف نے لیگل ٹیم پیدل روانہ کی، شہباز گل

    شہباز شریف کو برطانوی صحافی نے ایک بار پھر کھری کھری سنا دیں

    شہباز شریف نے ڈیلی میل پر مقدمہ کی بجائے آئیں، بائیں، شائیں کا خط لکھ دیا، ڈاکٹر شہباز گل

  • جرمن ٹی وی اینکر کے سخت سوالات،عمران خان کا براہ راست جواب دینے سے گریز

    جرمن ٹی وی اینکر کے سخت سوالات،عمران خان کا براہ راست جواب دینے سے گریز

    لاہور:عمران خان پرحملہ کس نے کیا اوروہ کون ہیں ، جس کا جواب عمران خان نہ دے سکے ، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ جرمن ٹی وی اینکر کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سخت سوالات کیے گئے جن کا عمران خان براہ راست جواب دینے سے گریز کرتے رہے۔

    اینکر نے سوال کیا کہ آپ تحریک عدم اعتماد سے گئے اقتدار کی واپسی کیلئے شہرت کو بطور ہتھیار استعمال کرکے دارالحکومت کی طرف مارچ کر رہے ہیں۔ کیا ایسا کر کے آپ خود کو امریکی ٹرمپ، برازیل کے بُلسونیرو اور فلپائنی روڈریگز ڈوٹیرٹے کی فہرست میں شامل نہیں سمجھتے؟

    عمران خان نے سوال کا براہ راست جواب دینے سے گریز کیا اور بولے کہ پرامن احتجاج آئینی حق ہے۔ ان کی حکومت الیکشن نہیں آکشن کے ذریعے ہٹائی گئی، پی ٹی آئی کے ارکان خریدے گئے، انہیں مذہب کی بنیاد پر قتل کرنے کی سازش کی گئی۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی عمران خان غیرملکی صحافیوں کووزیرآباد واقعہ میں ملوث کرداروں کا واضح نام لینے سے احتراز کرتے رہے جس پران پر سخت تنقید کی جارہی ہےکہ ان کو قاتلوں کے نام سامنے لے آنے چاہیں‌اگران کے پاس ثبوت ہیں‌ ،

    سمجھ نہیں آتا مریم اور شہباز شریف کو ڈیلی میل پر اتنا غصہ کیوں ؟ ایسا کس نے کہہ دیا

    ڈیلی میل کی خبر، پوچھنا تھا مقدمہ کیلئے شہباز شریف نے لیگل ٹیم پیدل روانہ کی، شہباز گل

    شہباز شریف کو برطانوی صحافی نے ایک بار پھر کھری کھری سنا دیں

    شہباز شریف نے ڈیلی میل پر مقدمہ کی بجائے آئیں، بائیں، شائیں کا خط لکھ دیا، ڈاکٹر شہباز گل

  • روسی فوج کی خیرسون سے پسپائی پر یوکرینی شہریوں کا جشن

    روسی فوج کی خیرسون سے پسپائی پر یوکرینی شہریوں کا جشن

    کیف:یوکرین کے اہم شہر خیرسون سے روسی فوج کی پسپائی پر یوکرینی شہریوں نے جشن منایا۔روسی فوج کی واپسی پر شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور وہ دیوانہ وار قومی پرچم ہاتھوں میں تھامے سڑکوں پر نکل آئے، لوگوں نے قومی نغمے گنگنائے اور نعرے بازی بھی کی، یوکرینی فوج نے خیرسون میں دوبارہ داخل ہوکر شہر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

    یوکرین کے وزیرخارجہ نے کہا ہے خیرسون کا دوبارہ کنٹرول حاصل کرنا یوکرینی افواج کی بڑی کامیابی ہے، یوکرین کی فوج پوری قوت سے اپنے علاقوں کا قبضہ چھڑا رہی ہے۔

    گزشتہ روز روس نے فوج کو خیرسون سے پیچھے ہٹنے کا حکم دیا تھا، یہ واحد بڑا شہرہے جس پر گزشتہ آٹھ ماہ میں روس پوری طرح قبضہ کرپایا تھا۔

    روسی فوج کا کہنا ہے کہ خیرسون سے اس نے اپنے 30 ہزار فوجیوں کو واپس نکال لیا ہے، روسی فوج نے کہا تھا کہ انہیں یہاں فوجیوں کو رسد کی فراہمی میں مشکلات پیش آرہی تھیں جس کی وجہ سے شہر سے نکلنے کا فیصلہ کیا گیا۔

  • گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ایک قدیم تاریخی درس گاہ ہے:گورنرپنجاب

    گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ایک قدیم تاریخی درس گاہ ہے:گورنرپنجاب

    لاہور:گورنرپنجاب نےکہا ہےکہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ایک قدیم تاریخی درس گاہ ہے۔تفصیلات کےمطابق گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمان نےگورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکے 20ویں کانووکیشن میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔

    اس موقع پرگورنرپنجاب نے کانووکیشن سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ایک قدیم تاریخی درس گاہ ہے جس سے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال سمیت کئی نامور شخصیات نے تعلیم حاصل کی۔

    محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ دنیا اور آخرت میں کامیابی آپ کے اچھے کردار سے وابستہ ہے،آپ کو اپنی منزل کا معلوم ہونا چاہئے نہیں تو آپ زندگی میں کنفیوز رہیں گے۔گورنر پنجاب نے طلبا پر زور دیا کہ وہ ریسرچ اور مطالعہ پر زور دیں، ہمیں سنی سنائی باتوں پر یقین نہیں کرنا چاہیے اور نہ ہی ہمیں کسی کا آلہ کار بننا چاہیے۔

    محمد بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کا سود کے نظام کے خاتمے کے لئے اقدام قابل تحسین ہے، وفاقی حکومت نے شرعی عدالت کے سود کے خلاف فیصلے کے حوالےسےدائراپلیں واپس لےلی ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سود سےپاک بینکاری نظام معاشرے کواستحصال سےپاک کرنے،کمزوروں کوسہارا دینےاورارتکاز زرکوروکنےمیں معاون ثابت ہوگا۔

    محمد بلیغ الرحمان نےکہا کہ کچھ عرصہ پہلے یہ بات بہت زیربحث رہی کہ چانسلرنے یونیورسٹیز میں سیاستدانوں کےآنے پرپابندی لگا دی ہےجوکہ درست نہیں ہے۔گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمان نےمزید کہا کہ میں ہمیشہ اس بات کےحق میں رہا ہوں کہ ہرکسی کی بات سننی چاہیےاوراس پرتحقیق کرنی چاہیے۔

  • ملتان:دادا دادی نے تاوان کےلیے پوتے کو اغوا کرلیا

    ملتان:دادا دادی نے تاوان کےلیے پوتے کو اغوا کرلیا

    ملتان:ملتان میں اغوا ہونے والے بچے زین کو پولیس نے بازیاب کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔اطلاعات کے مطابق ملتان کے علاقے مخدوم رشید کے 3 سالہ زین کے اغوا کاروں کو پولیس نے جدید سائینٹیفک طریقے سے دیوان کے باغ سے گرفتار کرلیا۔ ملزمان میں دو خواتین سمیت 4 افراد شامل ہیں۔

     

    پولیس کے مطابق اغوا کار کوئی اور نہیں بلکہ اپنے والد کے چچا چاچی تھے جنہوں نے20 لاکھ روپے کی خاطر پوتے کو اغوا کرلیا تھا۔مغوی کی والدہ کا کہنا ہے کہ ملزمہ بچے کے ابو کی سگی چاچی تھی ہمارے ہمسائے بھی تھے۔ ہمیں تو بلکل بھی یقین نہیں آ رہا۔

     

    ایس ایس پی آپریشنز حسام بن اقبال کا کہنا ہے کہ پہلے ہمیں بچے کی گمشدگی کا کہا گیا ہم نے پھر اس کو ڈھونڈنے کی کوشش کی اور تمام دربار اور این جی او سے پتا کیا مگر جب تاوان کی کال آئی تو جدید ترین طریقہ سے اس کو چیک کیا اور تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس نے زین کے رشتہ دار اغوا کاروں کو گرفتار کرکے تھانہ مخدوم رشید میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

  • جعلی پاسپورٹ بنانےمیں معاون 5اہلکارمعطل195مقدمات ایف آئی اے کےسپرد

    جعلی پاسپورٹ بنانےمیں معاون 5اہلکارمعطل195مقدمات ایف آئی اے کےسپرد

    اسلام آباد:پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ میں احتساب کا عمل جاری ۔جعلی پاسپورٹ بنانے میں معاون 5 اہلکار معطل ۔195مقدمات ایف آئی اے کے سپرد کر دئیے گئے۔ فیس آن لائن جمع کرانے کے بھی احکامات جاری کر دیئے گئے

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی پاسپورٹ و امیگریشن یاور حسین نے پاسپورٹ ڈپیارٹمنٹ میں خود احتسابی کا عمل تیز اور موثر کرنے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا اور اس سلسلہ میں زونل ہیڈ کوارٹر خیبر پختونخواہ اور پاسپورٹ دفاتر کا سرپرائز وزٹ کیا۔ ڈی جی پاسپورٹ نے عوام کو پاسپورٹ کی فوری اور بآسانی فراہمی کے لیے ہر ممکن آسانی پیدا کرنے کی ہدایت کی ۔ پاسپورٹ فیس کی ادائیگی کے لیے لمبی قطار سے نجات کے لیے آن لائن فیس کی سہولت کا اجراء کر دیا گیا ہے

    یاور حسین ڈی جی پاسپورٹ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ محکمے کے اندر کرپٹ عناصر اور کالی بھیڑوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ایجنٹ عناصر کے ساتھ نادرا اور پاسپورٹ عملہ کی ممکنہ ملی بھگت سے بنوں ، تیمرگرہ اور بٹ خیلہ کے پاسپورٹ دفاتر سے مبینہ غیر ملکیوں کو پاسپورٹ جاری کرنے کے معاملہ کی نشاندہی کرنے پر زونل ڈائر یکٹر کو سراہا ۔

    ڈی جی پاسپورٹ نے ملوث اہلکاروں محمد اسلم خان ، بلال احمد محمد عمران، عبدالمنان اور سید واجد حسین کو فوری طور پر معطل کر دیا اور مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کے لیے 195 کیس ایف آئی اے کو بھجوا دیے

    سمجھ نہیں آتا مریم اور شہباز شریف کو ڈیلی میل پر اتنا غصہ کیوں ؟ ایسا کس نے کہہ دیا

    ڈیلی میل کی خبر، پوچھنا تھا مقدمہ کیلئے شہباز شریف نے لیگل ٹیم پیدل روانہ کی، شہباز گل

    شہباز شریف کو برطانوی صحافی نے ایک بار پھر کھری کھری سنا دیں

    شہباز شریف نے ڈیلی میل پر مقدمہ کی بجائے آئیں، بائیں، شائیں کا خط لکھ دیا، ڈاکٹر شہباز گل