Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلنے کیلئےپاکستان فٹبال ٹیم کا اسکواڈ 13نومبرکونیپال روانہ ہوگا

    پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلنے کیلئےپاکستان فٹبال ٹیم کا اسکواڈ 13نومبرکونیپال روانہ ہوگا

    لاہور:پاکستان فٹبال ٹیم 3سال بعد پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلنے کیلئے تیار ہے،دوستانہ فٹبال میچ کیلئے اسکواڈ 13نومبر(اتوار) کو نیپال روانہ ہوگا،قومی ٹیم کی قیادت حسن بشیر کریں گے،محمد عمر حیات ان کے نائب ہوں گے،

    پاکستان فٹبال مینجمنٹ سے ملنے والی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ منتخب کھلاڑیوں میں گول کیپرز ثاقب حنیف،یوسف اعجاز بٹ اور عبدالباسط، ڈیفینڈرز زین(جونیئر)، سہیل خان،سید جنید علی شاہ،عبداللہ شاہ، مامون موسی، عبداللہ اقبال،سردار ولی اور حسیب خان، مڈ فیلڈرز عمیر علی،زین العابدین اسحاق ،عبدالقدیر خان،عالمگیر غازی، محمد عدنان یعقوب اور عدنان سعید، فارورڈز محمد افضل، محمد وحید، محمد ولید خان اور شائق دوست شامل ہیں۔

    شہزاد انور ہیڈ کوچ،محمد حبیب اسسٹنٹ کوچ،زاہد تاج گول کیپنگ کوچ، ڈاکٹر عدنان فزیو، ارتضی حسین منیجر، حسنین حیدر (میڈیا)،محمد علی ٹیم کوارڈینیٹر، حیدر علی(میڈیا) اور عبدالقیوم مساجر کے طور پر ہمراہ ہوں گے،پاکستانی اسکواڈ اتوار کو فیصل آباد سے اڑان بھرنے کے بعد ٹور کا واحد دوستانہ میچ 16نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 4:15پر کھیلے گا۔

    یاد رہے کہ پاکستان نے اپنا آخری انٹرنیشنل میچ 2019میں فیفا ورلڈکپ کوالیفائرز میں کمبوڈیا کیخلاف کھیلا تھا۔ پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم 3سال کے بعد انٹرنیشنل ٹریک پر واپس آرہی ہے،پاکستانی فٹبالرز کو اپنے ملک کی نمائندگی کا موقع مل رہا ہے،ان کو صلاحیتوں میں نکھار لانے اور اعتماد میں بھی اضافہ کا موقع ملے گا۔ ہیڈ کوچ شہزاد انور کا کہنا ہے کہ 7 ہفتے پر محیط ٹریننگ کے بعد اسکواڈ کو حتمی شکل دی گئی ہے،امید ہے کہ کھلاڑی جوش اور جذبے سے کھیلتے ہوئے کامیابی حاصل کریں گے۔

    سمجھ نہیں آتا مریم اور شہباز شریف کو ڈیلی میل پر اتنا غصہ کیوں ؟ ایسا کس نے کہہ دیا

    ڈیلی میل کی خبر، پوچھنا تھا مقدمہ کیلئے شہباز شریف نے لیگل ٹیم پیدل روانہ کی، شہباز گل

    شہباز شریف کو برطانوی صحافی نے ایک بار پھر کھری کھری سنا دیں

    شہباز شریف نے ڈیلی میل پر مقدمہ کی بجائے آئیں، بائیں، شائیں کا خط لکھ دیا، ڈاکٹر شہباز گل

  • قطرنے بھارتی حکومت کےحمایت یافتہ ہندوستانی نیوی افسران کاجاسوس گروہ پکڑلیا

    قطرنے بھارتی حکومت کےحمایت یافتہ ہندوستانی نیوی افسران کاجاسوس گروہ پکڑلیا

    دوحہ: بین الاقوامی دہشت گردی میں ہندوستان کے ملوث ہونے کا پردہ فاش کرتے ہوئے، قطر نے حال ہی میں ہندوستانی بحریہ کے آٹھ سابق افسران کو جاسوسی اور ہندوستانی ریاستی سرپرستی، ریاستی مالی معاونت اور ریاستی حمایت یافتہ دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

    بھارتی خفیہ ایجنسیوں اورحکومت کے حمایت یافتہ جاسوس قطر میں ایک نجی فرم کے ساتھ کام کر رہے تھے اور قطری امیری بحریہ کو تربیت اور دیگر خدمات فراہم کر رہے تھے اور اگست 2022 کے مہینے میں جاسوسی اور بین الاقوامی دہشت گردی میں ملوث ہونے پر پکڑے گئے تھے۔

    قطری حکام کا کہنا ہے کہ کمانڈر (ریٹائرڈ) پورنیندو تیواری (بحری افسر) نے ان سرگرمیوں میں کلیدی کردار ادا کیا اور وہ سرکردہ خلیجی مسلم ممالک کا ڈیٹا اسرائیل اور ہندوستان کو منتقل کرنے میں سرگرم رہے۔

    قطرکی جاسوسی کرنے والے گروہ کے سربراہ ریٹائرڈ افسر کو 2019 میں ہندوستانی صدر رام ناتھ کووند کی طرف سے ‘پرواسی سمان ایوارڈ’ (سب سے زیادہ اعزاز یافتہ اوورسیز انڈین ایوارڈ) سے نوازا گیا۔

    قطر کے دفاع، سیکورٹی اور دیگر سرکاری اداروں کے ساتھ کام کرتے ہوئے؛ افسران کو خفیہ ڈیٹا تک رسائی حاصل تھی اور وہ حساس معلومات قطر کے مخالفین کو شیئر کر رہے تھے۔

    کہا جارہا ہے کہ بھارت کلبھوشن یادیو کی طرح انکار کی حالت میں ہے اور اب تک اس نے ان 8 ایکس افسران کو قبول یا ملکیت نہیں دی ہے۔

    گرفتاری کی خبر 25 اکتوبر 2022 کو ایک افسر کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر جاری کی جس میں اس نے بھارتی حکام سے انہیں رہا کرنے کی درخواست کی۔

    دوحہ میں ہندوستانی سفارتخانہ ہندوستانی بحریہ کے افسران کے اس شرمناک فعل سے واقف ہے لیکن اس نے آج تک اس واقعہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ ویب ڈیسک

  • صدر علوی،عمران خان اورشاہ محمود کوملنےوالےغیرملکی تحائف کا ریکارڈ غائب ہونےکاانکشاف

    صدر علوی،عمران خان اورشاہ محمود کوملنےوالےغیرملکی تحائف کا ریکارڈ غائب ہونےکاانکشاف

    اسلام آباد:سابقہ دور حکومت میں وزارت خارجہ سے غیر ملکی تحائف سمیت اہم ریکارڈ غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق نجی ٹی وی نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ شاہ محمود قریشی کے وزارت خارجہ کے دور میں صدر، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کو ملنے والے غیر ملکی تحائف سمیت اہم ریکارڈ غائب ہے۔

    رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ نے کتنی رقم کے تحائف خریدے، کن غیر ملکی شخصیات کو دیے؟ غیرملکی حکومتوں اور شخصیات سے کتنے تحائف ملے؟ کتنے توشہ خانہ تک نہیں پہنچے؟ کسی چیز کا ریکارڈ موجود نہیں۔

    دستاویزات کے مطابق پی ٹی آئی دور حکومت میں وزارت خارجہ لندن ہائی کورٹ میں نظام حیدرآباد کیس بھی مس ہینڈلنگ سے ہاری۔ وکلا کی فیسوں اور جرمانے کی مد میں ملکی خزانے کو 1 کروڑ 10 لاکھ برطانوی پاؤنڈز کے نقصان کا کیس نیب میں گیا تو نیب نے انکوائری سرد خانے میں ڈال دی۔

    وزارت خارجہ نے نیب کو براڈ شیٹ کیس میں 82 کروڑ 15 لاکھ روپے جرمانے کی رقم خود ہی ادا کر دی۔ جرمانے کی رقم لندن ہائی کمیشن کو کمیونٹی ویلفیئر اور ایجوکیشن فنڈ سے ادا کی گئی۔

    سنہ 2021 میں عمران خان کے سری لنکا کے دو روزہ دورے پر 36 لاکھ کے غیرقانونی اخراجات کئے گئے۔ لندن اور نیویارک کے سفارتخانوں کی عمارتوں کی تزئین و آرائش کے ٹھیکے بھی شکوک وشبہات کی زد میں ہیں۔آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وزارت خارجہ کی 56 گاڑیوں کے استعمال اور اخراجات کا ریکارڈ بھی غائب ہے۔

    سمجھ نہیں آتا مریم اور شہباز شریف کو ڈیلی میل پر اتنا غصہ کیوں ؟ ایسا کس نے کہہ دیا

    ڈیلی میل کی خبر، پوچھنا تھا مقدمہ کیلئے شہباز شریف نے لیگل ٹیم پیدل روانہ کی، شہباز گل

    شہباز شریف کو برطانوی صحافی نے ایک بار پھر کھری کھری سنا دیں

    شہباز شریف نے ڈیلی میل پر مقدمہ کی بجائے آئیں، بائیں، شائیں کا خط لکھ دیا، ڈاکٹر شہباز گل

  • میڈیا کوآرڈینیٹر وزیر قانون پنجاب احسان بل دن دیہاڑے ڈاکوں کے ہاتھوں لُٹ گئے

    میڈیا کوآرڈینیٹر وزیر قانون پنجاب احسان بل دن دیہاڑے ڈاکوں کے ہاتھوں لُٹ گئے

    لاہور:میڈیا کوآرڈینیٹر وزیر قانون پنجاب احسان بل دن دیہاڑے ڈاکوں کے ہاتھوں لُٹ گئے،اطلاعات کے مطابق اس وقت ملک میں امن اومان کی بگڑتی ہوئی صورت حال سے ڈاکوبھی فائدہ اٹھانے لگے ہیں ، اور یہ کہ تازہ واقعہ میں میڈیا کوآرڈینیٹر وزیر قانون پنجاب احسان بل کے ساتھ دن دیہارے تھانہ فیکٹری ایریا میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے جس نے پولیس کی چوکیداری کومشکوک کردیا ہے

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے یہ بھی سننے میں‌آیا ہے کہ میڈیا کوآرڈینیٹر وزیر قانون پنجاب احسان بل دن دیہاڑے پولیس چوکی کے بہت قریب سے ڈاکو گن پوائنٹ پر موبائل فون اور نقدی 72000 ہزار روپیہ لے کر فرارہوگئےہیں، دوسری طرف پولیس ابھی تک اس واقعہ میں ملوث جرائم پیشہ افراد کےخلاف کارروائی کرتی ہوئی نظرنہیں آرہی

     

    اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے اس واقعہ کی ایف آئی آر درج کرلی ہے ،ادھر مقامی لوگوں کا کہنا تھا مسلسل دو ہفتوں سے مین روڈ پر روز ڈکیتیاں ہو رہی ہیں ،مگرپولس دیگرلُٹ جانےوالوں کی ایف آئی آر تک درج نہیں کر رہی مقامی لوگ شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہیں.

    اہل علاقہ نے ڈاکووں کےہاتھوں اپنی بے بسی پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے ڈی پی او شیخوپورہ سے گزارش ہے کے عوام کو جانی و مالی تحفظ فراہم کیا جائے

    یاد رہے حالیہ دنوں میں شیخوپورہ پولیس عوام الناس کو تحفظ فراہم کرنے میں بالکل ناکام نظر آتی ہے

  • ورلڈکپ فائنل؛لاہورمیں پاکستان کی سب سےبڑی اسکرین لگائی جائےگی

    ورلڈکپ فائنل؛لاہورمیں پاکستان کی سب سےبڑی اسکرین لگائی جائےگی

    لاہور:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ کیلئے لاہور میں پاکستان کی سب سے بڑی اسکرین لگائی جائے گی۔

    ڈی جی اسپورٹس طارق قریشی کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ فائنل ہاکی اسٹیڈیم میں بڑی اسکرین پر دکھایا جائے گا۔

    طارق قریشی نے کہا پاکستان کی سب سے بڑی اسکرین ہاکی اسٹیڈیم میں لگائی جائے گی، 30 ہزار سے زائد لوگوں کی آمد متوقع ہے، اسکرین پر میچ دیکھنے کے لیے انٹری فری ہوگی۔

    پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں اتوار کو آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں مدمقابل آئیں گی جس کیلئے پاکستان اور انگلینڈ کے شائقین کرکٹ میں بھرپور جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

    ادھرآئی سی سی کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل نتیجہ خیز بنانے کے لیے قوانین میں تبدیلی کر دی۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل اتوار کے روز میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا تاہم محکمہ موسمیات نے اتوار اور پیر کے روز میلبرن میں شدید بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

    ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل فیصلہ کن بنانے کے لیے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی کر دی اور ریزرو ڈے والے روز یعنی پیر کو میچ کا نتیجہ نہ آنے کی صورت میں کھیل کا اضافی دورانیہ 2 گھنٹوں سے بڑھا کر 4 گھنٹے کر دیا۔

  • میرے مستقبل کا فیصلہ پی سی بی کریگا، عمر اکمل

    میرے مستقبل کا فیصلہ پی سی بی کریگا، عمر اکمل

    لاہور:عمر اکمل نے قومی ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے مستقبل کا فیصلہ پی سی بی کرے گا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں قومی کرکٹر عمر اکمل نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان ٹیم فائنل میں پہنچی، بابر اعظم اور پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ شروع میں ٹیم پر بہت تنقید ہورہی تھی، ٹیم نے اچھا کم بیک کیا، جو بھی کھلاڑی مشکل میں ہوتا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز انہیں سپورٹ کرتا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں عمر اکمل نے کہا کہ میرے مستقبل کا پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کرنا ہے، میں اپنی پوری محنت کر رہا ہوں، نہیں پتہ مجھے گریڈ ون کیوں نہیں کھیلنے دے رہے، میری فیملی مجھے اس وقت میں بہت سپورٹ کر رہی ہے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اگر بابر اعظم کوئٹہ آتے تو ہم انہیں ویلکم کرتے، سرفراز احمد، بابر کیلئے کپتانی چھوڑنے کو تیار تھے، بابر اعظم بھی سرفراز کی کپتانی میں کھیلنے کو تیار ہیں، لیکن یہ ڈیل ممکن نہ ہوسکی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم اور نسیم شاہ ڈرافٹ میں جائیں گے، ہمارا مقصد صرف کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم دینا ہے۔

    سمجھ نہیں آتا مریم اور شہباز شریف کو ڈیلی میل پر اتنا غصہ کیوں ؟ ایسا کس نے کہہ دیا

    ڈیلی میل کی خبر، پوچھنا تھا مقدمہ کیلئے شہباز شریف نے لیگل ٹیم پیدل روانہ کی، شہباز گل

    شہباز شریف کو برطانوی صحافی نے ایک بار پھر کھری کھری سنا دیں

    شہباز شریف نے ڈیلی میل پر مقدمہ کی بجائے آئیں، بائیں، شائیں کا خط لکھ دیا، ڈاکٹر شہباز گل

  • قانون کی حکمرانی، مافیاز کا مقابلہ میرا مشن ہے، عمران خان

    قانون کی حکمرانی، مافیاز کا مقابلہ میرا مشن ہے، عمران خان

    قانون کی حکمرانی، مافیاز کا مقابلہ میرا مشن ہے، عمران خان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا وزیراعظم دوسرے ملکوں سے بھیک مانگتا ہے،

    عمران خان نے لانگ مارچ کے شرکاء سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں انصاف کا نظام لانا ضروری ہے،پاکستان کا وزیراعظم ایک مفرور شخص سے ملنے لندن گیا، نواز شریف جھوٹ بول کر اس ملک سے بھاگا تھا،
    70 سالہ زندگی میں پوری دنیا گھوما ہوں،پاکستان کی قوم نے اب خوف کے بت توڑ دیے ہیں اور اپنے روشن محفوظ مستقبل کی خاطرکھڑی ہو گئی جب قوم کھڑی ہو جائے تو انقلاب آتا ہے۔

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جو کمزور آدمی ہے بیچارا دیہاڑی دار ہے صرف وہ جیلوں میں جاتا ہے ۔ طاقتور ڈاکوؤں کے ساتھ یہاں ڈیل کی جاتی ہے ۔انہوں نے یہ سوچا کہ میں گولیوں سے ڈر کر گھر بیٹھ جاؤں گا برطانیہ میں بیٹھے پاکستانیوں سے پوچھیں وہاں انصاف کیسا ہے۔خریدو یا ڈرائو، یہ شروع سے یہی کام کر رہے ہیں، ایوان فیلڈ کے سامنے احتجاج کرنے والوں کو ہم نہیں نکالتے وہ اچھائی کیساتھ کھڑے ہیں۔ مجھے دیکھو معجزہ ہے کہ میں بچا ہوا ہوں، جس کو اللہ بچاتا ہے کوئی نہیں اس کو لے جا سکتا ،بچایا مجھے اس لیے ہے کہ میری مشن ہے اس ملک میں قانون کی حکمرانی، مافیاز کا مقابلہ کرنا پہلے دن سے کہا کہ انہیں این آر او نہیں دوں گا،
    انہوں نے مجھ سے این آر او لینے کیلئے لانگ مارچ کیا اعظم سواتی کا کیس ہوا، مجھے گولیاں لگیں لیکن ایف آئی آر ہی نہیں کٹوا پا رہا، قوم کو سمجھنا چاہئے کہ ملک کے ساتھ کیا ہو رہا ہے،
    شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو سزا ملنے جارہی تھی،شہباز شریف کو سازش کے تحت اوپر بٹھایا گیا،دو مہینے کے اندر سارے گواہ مر گئے، شہباز شریف کے خلاف عابد باکسر کا بیان موجود ہے،

    تحریک انصاف کا لانگ مارچ آج گجرات پہنچ چکا ہے، شاہ محمود قریشی مارچ کی قیادت کر رہےہیں مارچ کی سیکورٹی کے بھر پور انتظامات کئے گئے ہیں لانگ مارچ انتظامیہ کو سکیورٹی ایس او پیز پر ہر صورت عملدر آمد کرنے کی درخواست کی گئی ہیں کنٹینر کے ارد گرد سکیورٹی کا خصوصی حصار بنایا جائے گا۔ کسی بھی غیر متعلقہ شخص یا گاڑی کو کنٹینر کے قریب نہیں آنے دیا جائے گا۔ لانگ مارچ کے روٹس کی عمارتوں پر کمانڈوز تعینات ہونگے۔ لانگ مارچ کی سی سی ٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

    پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا 

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لانگ مارچ میں آنے والے شرکاء کے اسلحہ بردار پرائیویٹ گارڈز کا داخلہ ممنوع، ہوائی فائرنگ پر پابندی ہوگی۔سنٹرل پولیس آفس میں قائم کنٹرول روم سے بھی مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس کو لانگ مارچ کے روٹس پر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز روانہ کی بنیادوں پر کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں، شہریوں کے لیے ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے متبادل روٹس اور اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔

  • پاک فوج وطن کی سلامتی کے لیےہرشعبہ پردسترس رکھتی ہے:صدرمملکت عارف علوی

    پاک فوج وطن کی سلامتی کے لیےہرشعبہ پردسترس رکھتی ہے:صدرمملکت عارف علوی

    اسلام آباد:24ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ:کامیاب شرکا کوصدرمملکت کی طرف سےاسنادپیش، اطلاعات کے مطابق آج صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمعہ کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں 24ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے کامیاب شرکاء کو اسناد سے نوازا۔

    پانچ ہفتے طویل ورکشاپ میں سینیٹرز، اراکین قومی/صوبائی اسمبلیوں، بیوروکریٹس، مسلح افواج کے سینئر افسران کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی جس کا مقصد سیکیورٹی کے ماحول کو سمجھنا اور قومی سلامتی کے مختلف جہتوں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ تفہیم پیدا کرنا ہے۔ اور پاکستان کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے

     

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے ورکشاپ کے شرکاء کو جامع قومی سلامتی سے متعلق ورکشاپ کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دی۔

    انہوں نے ملک میں اتنی وسیع قیادت کے فائدے کے لیے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپس کے انعقاد میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے کردار کو سراہا۔

  • پنجاب پولیس سے اعتماد ختم؟ عمران خان کیلئے کے پی سے کمانڈوز زمان پارک آ گئے

    پنجاب پولیس سے اعتماد ختم؟ عمران خان کیلئے کے پی سے کمانڈوز زمان پارک آ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کو پنجاب پولیس پر اعتماد نہ رہا، خیبر پختونخواہ سے زمان پارک سیکورٹی منگوا لی گئی

    خیبر پختونخوا سے پولیس کے اہلکار زمان پارک عمران خان کی سیکورٹی کے لئے پہنچ گئے ہیں، کے پی سے کمانڈوز کا دستہ لاہور پہنچ چکا ہے جو زمان پارک میں سابق وزیراعظم عمران خان کی سیکورٹی کے فرایض سرانجام دے دیا، کلوز سرکل میں خیبرپختونخوا پولیس کے کمانڈوز کو تعینات کیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا کے 15 پولیس کمانڈوز آج عمران خان کی رہائش گاہ لاہور پہنچے ہیں

    اس سے قبل پنجاب پولیس عمران خان کی سیکورٹی کے لئے تعینات تھی، تا ہم اب کے پی سے پولیس آئی ہے، عمران خان نے آئی جی پنجاب پر خدشات کا اظہار کیا تھا اور تبادلے کا کہا تھا تا ہم آئی جی پنجاب گزشتہ روز چھٹی پر چلے گئے ہیں، عمران خان پر حملے کے بعد مقدمہ لیٹ درج ہونے اور عمران خان کی مرضی کے مطابق درج نہ ہونے کی وجہ سے عمران خان پنجاب پولیس کے افسران سے ناراض ہیں

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر لانگ مارچ کے دوران وزیرآباد میں مبینہ قاتلانہ حملے کے بعد عمران خان کی سیکورٹی کے مزید سخت انتظامات کر لئے گئے ہیں مبینہ حملے کے بعد عمران خان شوکت خانم منتقل ہوئے جہاں انکا علاج جاری رہا، ڈاکٹروں کے مشورے سے اسکے بعد عمران خان اپنی رہائشگاہ زمان پارک منتقل ہو گئے، زمان پارک میں عمران خان سے پارٹی رہنماوں سمیت دیگر شخصیات کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے،عمران خان نے زمان پارک سے ہی گزشتہ روز لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کیا تھا، زمان پارک میں عمران خان کی موجودگی کی وجہ سے علاقہ بھر کی سییکورٹی جہاں سخت کی گئی ہے وہیں عمران خان کی رہائشگاہ کی سیکورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے

    اسپیشل برانچ کی طرف سے عمران خان کے لیے جاری سیکورٹی الرٹ کے بعد زمان پارک لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر سیکورٹی کے اقدامات بڑھا دیے گئے ہیں عمران خان کے گھر کی دیوار کے ساتھ سکیورٹی کے پیش نظر ریت کے تھیلوں کی دیوار قائم کر دی گئی ہے جبکہ سیمنٹ کے بلاکس رکھ کر حفاظتی دیوار بھی بنا دی گئی ہے زمان پارک کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی ریت کے تھیلوں کی چیک پوسٹ بنائی گئی ہے، مزید کیمرے بھی نصب کر دیے گئے ہیں

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا 

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

  • لاہور میں نئی عدالتوں کے قیام کے لیے اسٹیٹ لینڈ دینے کا فیصلہ

    لاہور میں نئی عدالتوں کے قیام کے لیے اسٹیٹ لینڈ دینے کا فیصلہ

    لاہور میں نئی عدالتوں کے قیام کے لیے اسٹیٹ لینڈ دینے کا فیصلہ

    انٹی کرپشن کے نئے دفتر کے لیے بھی اسٹیٹ لینڈ دی جائے گی ایکوائر کی جانے والی زمین کے مالکان کو یکمشت رقم کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو زاہد اختر زمان کی زیرصدارت سکروٹنی کمیٹی آکشن آف لینڈ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ممبر ٹیکسز نوید حیدر شیرازی، سیکرٹری کالونیز، سیکرٹری ایس اینڈ آر ،ڈی جی پی ایل آر اے سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ،اجلاس میں بورڈ آف ریونیو کے تمام اداروں کو ایک ہی جگہ پر اکٹھا کرنے کی تجاویز زیر غورآئیں،

    اجلاس میں عدالتوں اور دیگر محکموں کے نئے دفاتر کی بلڈنگز کے لیے اسٹیٹ لینڈ دینے کے معاملات زیر بحث رہے۔ہربنس پورہ میں عدالتوں کی نئی بلڈنگز کے لیے 40 کنال اسٹیٹ لینڈ دینے کی تجویز سامنے آئی،انٹی کرپشن کے دفاتر کے لیے بھی ہربنس پورہ میں 10 کنال اسٹیٹ لینڈ دی جائے گی ،سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے کہا کہ لیز پر دی جانے والی اسٹیٹ لینڈ کو موجودہ ریٹس کے مطابق آکشن میں دیا جائے۔اے ڈی سی آر کو ہدایت کی گئی کہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں عدالتوں کی نئی بلڈنگز کے لیے جگہ تلاش کی جائے،اسلام آباد ویسٹ گریڈ اسٹیشن کے لیے بھی لینڈ دینے کے معاملات بھی زیر بحث آئے۔

    دوران ڈکیتی ماں باپ کے سامنے حافظ قرآن بیٹی کے ساتھ درندوں کی زیادتی

    لودھراں میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ،پولیس کا کاروائی سے گریز

    لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

    شادی کا جھانسہ ، ویڈیو بناکر زیادتی اور پھر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار