Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • آپ پر حملے کی خبر نے پریشان کر دیا،عمران خان سے بیٹوں کی ملاقات

    آپ پر حملے کی خبر نے پریشان کر دیا،عمران خان سے بیٹوں کی ملاقات

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد ہوئی ہے

    عمران خان کے بیٹے لاہور ایئر پورٹ پہنچے اور زمان پارک آئے جہاں انہوں نے اپنے والد عمران خان سے ملاقات کی، قاسم اور سلمان کی آمد کے موقع پر انکا بھر پور استقبال کیا گیا،عمران خان کی بلٹ پروف گاڑی اور سخت سیکورٹی میں انہیں ایئر پورٹ سے زمان پارک لایا گیا،دونوں بیٹوں نے اپنے والد کی خیریت دریافت کی ، قاسم اور سلمان نے اپنے والد کو مخاطب کرتے پوئے کہا کہ آپ پر حملے کی خبر نے پریشان کر دیا تھا،

    واضح رہے کہ عمران خان وزیرآباد میں لانگ مارچ کے دوران ہونیوالے مبینہ حملے کے بعد شوکت خانم منتقل ہو گئے تھے، ہسپتال والوں نے ڈسچارج کیا تو عمران خان زمان پارک آ گئے، عمران خان کے گھر کے نواح میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پارٹی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے،

    شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا 

  • پاکستان جوہری پاورپلانٹس اورریسرچ ری ایکٹرزکا تحفظ قومی ذمہ داری سمجھتا ہے.  پاکستانی سفیر عامر خان

    پاکستان جوہری پاورپلانٹس اورریسرچ ری ایکٹرزکا تحفظ قومی ذمہ داری سمجھتا ہے. پاکستانی سفیر عامر خان

    بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے حفاظتی انتظامات کے تحت پاکستان جوہری پاورپلانٹس اورریسرچ ری ایکٹرزکا تحفظ قومی ذمہ داری سمجھتا ہے. پاکستانی سفیر عامر خان

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل نمائندہ عامر خان نے ویانا میں قائم اقوام متحدہ کی بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی سالانہ رپورٹ پر 193 رکنی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے جوہری مواد، تابکار مادوں سےمتعلقہ سہولیات اور سرگرمیوں کی حفاظت کے لیے وسیع قانون سازی اور ریگولیٹری فریم ورک کی بنیاد پر ایک جامع نیوکلیئر سیفٹی اور سکیورٹی نظام تیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی اے ای اےکی رہنما دستاویزات اور بین الاقوامی طریقہ کار کی روشنی میں سکیورٹی رجیم یعنی سکیورٹی کے شعبے میں ریاستی اقدامات کو منظم کرنے کے لیے قواعد اور اصولوں کے نظام کو باقاعدگی سے جائزہ لیا جاتا ہے کیونکہ ایجنسی کے مینڈیٹ کے تحفظ اور تصدیق کے پہلو اس کے اہم ستون ہیں۔

    انہوں نے تمام ریاستوں پر زور دیا کہ انہیں اپنے متعلقہ حفاظتی انتظامات کی ذمہ داریوں کی مکمل تعمیل کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایجنسی کے حفاظتی انتظامات کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ایجنسی کی تصدیق کا نظام صرف اس صورت میں قابل اعتبار رہ سکتا ہے جب اسےمساوی بنیادوں پر لاگو کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تخفیف اسلحہ اور ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ پر کیا گیا پرانا اتفاق رائے ٹوٹ گیا ہے ۔ پاکستانی سفیر عامر خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کی تجویز پیش کی تاکہ اس پر ایک نیا اتفاق رائے پیدا کیا جا سکے جس میں موجودہ اور ابھرتی ہوئی حقیقتوں کے حوالے سے اقدامات کیے جا سکیں اور تمام ریاستوں کو یکساں تحفظ فراہم کرے۔

    انہوں نے کہاکہ ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے حوالے سے نئے اتفاق رائے سے امتیازی سلوک اور دوہرے معیار کو ختم کرنا چاہیے اور اسے مناسب بین الاقوامی حفاظتی انتظامات کے تحت جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے فروغ کے لیے ایک متفقہ بنیاد بھی تیار کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) کے حصول کے لیے جوہری ٹیکنالوجی کا استعمال پاکستان کی پہلی ترجیح ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہم جوہری توانائی کو بجلی پیدا کرنے کے ایک قابل اعتماد، مستقل اور کاربن سے پاک ذریعہ کے طور پر دیکھتے ہیں۔پاکستان کی جوہری توانائی کی پیداوار کو بڑھانے کی کوششیں اس حقیقت سے کارفرما ہیں کہ یہ نہ صرف توانائی کی کمی کا شکار ملک ہے بلکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان میں سیاسی عدم استحکام انارکی کا باعث بن سکتا ہے۔ ماہرین
    پی ٹی آئی لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز؛ لیکن سڑکیں بند ہونے سے عوام پریشان
    جیت میں ہار میں، خوشی میں غم میں ہم ایک ہیں،شاداب خان
    پاکستانی سفیر نے کہاکہ پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی کے باعث سیلاب سےوسیع پیمانے پر ہونے والی تباہ کاریوں نے دنیا بھر کے دیگر ممالک اور لوگوں کے لیے خطرات کو بڑھا دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں حالیہ سیلاب نے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو روکنے کے لیے عالمی سطح پر فوری اقدامات کی ضرورت کو ظاہر کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب کے باعث پاکستان کا ایک تہائی حصہ زیر آب ہے اور3کروڑ 30لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ نقصانات پاکستان کی مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کا دسواں حصہ ہے۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ اس طرح کے عالمی مسائل سے نمٹنے کے لیے عالمی اقدامات ،قریبی اور وسیع تعاون کی ضرورت ہے۔ پاکستانی سفیر عامر خان نے کہا کہ حقیقت میں جوہری توانائی تک رسائی وقت کی ضرورت ہے۔

  • کار سرکار میں مداخلت ،عمران خان کی ضمانت میں توسیع

    کار سرکار میں مداخلت ،عمران خان کی ضمانت میں توسیع

    احتجاجی مظاہرے اور کار سرکار میں مداخلت کا کیس کی سماعت ہوئی

    عمران خان کی تھانہ سنگجانی میں درج کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں عبوری ضمانت میں 21 نومبر تک توسیع کر دی گئی، عدالت میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، عمران خان کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ عمران خان پیش نہیں ہو سکتے ، عدالت نے میڈیکل گراؤنڈ پر عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ،عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 21 نومبر تک توسیع کر دی کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے کی

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    پی ڈی ایم اجلاس،عمران خان کے خلاف کارروائی سے متعلق غور

    حامد زمان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے تحقیقات سے متعلق رپورٹ

    واضح رہے کہ تھانہ سنگجانی میں عمران خان کے خلاف 21 اکتوبر کو مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان کی ایمار پر پی ٹی آئی کارکنان نے احتجاج کیا انہیں روکا گیا تو پولیس پارٹی پر پتھراؤ کیا گیا، سرکاری گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا، پولیس نے مناسب حکمت عملی سے مزید نفری بلوئی اور پر تشدد مظاہرین کو منتشر کروایا. دفعہ 144 کی بھی خلاف ورزی کی گئی علاقے میں امن و امان خراب کرنے، سڑک بلاک کرنے، پولیس پر تشدد، پتھراؤ کرنے پر عمران خان ،اسد عمر علی نواز سمیت دیگر پر مقدمہ درج کیا گیا، عمران خان نے اس مقدمہ میں ضمانت کروا رکھی تھی آج عدالت نے اس ضمانت میں مزید توسیع دے دی ہے

  • زبانیں بند کرنے والا آج سڑکیں بند کر رہا ہے،مریم اورنگزیب

    زبانیں بند کرنے والا آج سڑکیں بند کر رہا ہے،مریم اورنگزیب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان راستے بند کر کے کیا مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ زبانیں بند کرنے والا آج سڑکیں بند کر رہا ہے،عمران خان کی وجہ سے ملک میں فساد ، انتشار اور نفرت پھیلی ،جو پیسہ جلاؤ گھیراؤ میں خرچ کر رہے ہیں وہ سیلاب متاثرین کی بحالی پر لگا دیتے، یہ وہ فسطائی شخص ہے جس نے سیلاب متاثرین کی امداد پر سیاست کی، عمران خان کی وجہ سے آج سکول اور ہسپتال کے راستے بند ہیں ، چار سال عوام کی دوائی بند کرنے والا آج مریضوں کے راستے بند کر رہا ہے، ایک طرف عوامی خدمت دوسری طرف انتشار، فتنہ کی سیاست ہے،مکار فریبی جعلساز شخص نے ہوس اقتدارمیں قومی مفادات کو داؤپر لگایا،

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر شازیہ مری کا کہنا ہے کہ عمران خان پر حملے کی تمام سیاسی قیادت نے مذمت کی ہے، عمران حملے میں زخمی تھے انہیں ڈیڑھ سو کلو میٹر دور لے جانے پر سوال تو اٹھیں گے گولیاں اوپر سے گزر کر ٹانگیں زخمی کرتی ہیں حیرت انگیز بات ہے، لگتا ہے عمران نیازی چاہتے ہی نہیں کہ حادثے کی تحیقیقات ہوں، 27 دسمبر 2007 کو پاکستان کھپے کا نعرہ لگاکر آصف علی زرداری نے پاکستان بچایا، دوسری طرف عمران بغیر ثبوت کے بدلہ لینے پر اکسا رہا ہے،عمران خان کا رویہ غیرزمیدارانہ اور افسوس ناک ہے

    علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے پنجاب میں پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ سیاسی یتیموں کا رانگ مارچ آج پھر سے ڈھٹائی اور گمراہی کے راستے پر نکلے گا۔ چار بیگناہوں کا خون پینے کے بعد خونی مارچ تازہ دم ہوکر نکلے گا۔کُرسی کا پُجاری خود وہیل چئیر پر آرام کرے گا جب کہ کارکنان سڑکوں کی خاک چھانیں گے۔عمران نیازی گُجرات کے چوہدریوں کی علاوہ اب کسی کا لاڈلا نہیں رہا۔ پنجاب کی سڑکیں بند، تعلیمی ادارے بند، کاروبار بند، پرویز الہیٰ نے پنجاب کو بند گلی میں پہنچا دیا۔پنجاب پولیس اور بیوروکریسی عوامی تکلیف کا خیال کریں اور پنجاب کی شاہراہوں کو مظاہرین سے واگزار کروائیں۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف آج دوبارہ وزیرآباد سے لانگ مارچ کرنے جا رہی ہے، لانگ مارچ کی قیادت شاہ محمود قریشی کریں گے جبکہ عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے شرکاء سے خطاب کریں گے، اسد عمر فیصل آباد سے مارچ کی قیادت کریں گے، تمام شہروں میں لانگ مارچ کے حوالہ سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے لانگ مارچ کے لئے نیا کینٹینر بھی تیار کر لیا گیا ہے

    شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا 

    تحریک انصاف کا احتجاج، راستے بند، شہریوں کی زندگی اجیرن

    ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟

  • یوکرین کے خلاف روس کو جنگ میں مسائل کا سامنا ہے،امریکی صدر

    یوکرین کے خلاف روس کو جنگ میں مسائل کا سامنا ہے،امریکی صدر

    واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ روسی پسپائی سے اندازہ ہوتا ہے کہ روس کو جنگ میں مسائل کا سامنا ہے۔

    باغی ٹی وی : صدر جو بائیڈن نے واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ میں روس کے لیے جنگی حکمت کے حوالے سے اہم شہر خیرسن سے فوجی پسپائی کےاعلان پرکہا کہ یہ حقیقت اس بات کا ثبوت ہے کہ روس اور روسی فوج کو یوکرین کے ساتھ جنگ لڑنے میں حقیقی طور پر مسائل درپیش ہیں۔

    دنیا کی پانچ بڑی جوہری طاقتوں کا ٹکراؤ تباہ کن ہو سکتا ہے،روس کا انتباہ

    صدر جو بائیڈن نے کہا ہمیں امید ہے کہ ہم خارجہ پالیسی کے میدان میں روس کے یوکرین پرحملے کا جواب دینے کا سلسلہ جاری رکھ سکیں گے۔

    واضح رہے روس نے یوکرین کے جوابی حملوں میں شدت کے پیش نظر بدھ کے روز دریائے دنیپرو کے مغربی کنارے خیرسن شہر سے اپنی افواج کو واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔ روس کے اس فیصلے کو روس کے لیے پسپائی اور ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

    روسی وزارت دفاع نے یہ فیصلہ یوکرین کے قبضے میں لیے گئے شہر خیرسن کے نزدیک یوکرین کے حالیہ حملوں سے اپنے فوجی نقصان کو بچانے کی غرض سے کیا ہے۔

    خیرسن ان چار یوکرینی علاقوں میں سے ایک ہے جنہیں روس نے جاری جنگ کے دوران قبضے میں لیا اور بعد ازاں ایک متنازعہ ریفرنڈم کے ذریعے ان علاقوں کو اپنے ساتھ ملا لیا تھا مبصرین روسی فوج کو اس علاقے سے پسپائی کے لیے ملنے والے احکامات کو روس کی یوکرین کے مقابلے میں بڑی ناکامی قرار دے رہے ہیں۔ کہ روسی فوج اس علاقے میں یوکرینی حملوں کا جواب دینے اور انہیں روکنے کی پوزیشن میں نہیں رہی ہے۔

    روس:جنگ میں سابق افغان فوجیوں کو استعمال کررہا ہے:یوکرین کا الزام

    واضح رہے روس نے یوکرین پر 24 فروری کو حملہ کیا تھا۔ اب اس جنگ کو نو ماہ ہونے کو ہیں لیکن یوکرین مغربی اور امریکی حمایت کے سبب مسلسل روسی افواج کا مقابلہ کر رہا ہے۔

    روس کی اس جنگ کی کمان کرنے والے جنرل سرگئی سروی کن نے اس روسی فیصلےکے بارے میں کہاکہ یہ ممکن نہیں رہا تھا کہ روسی فوج کی طرف سے خیرسن شہرکو سپلائی جاری رکھی جاتی انہوں نے تجویز کیا ہے کہ روس نے دریا کے مشرقی کنارے پر دفاعی پوزیشن قائم کرے۔

    یہ روسی فیصلہ ان خبروں کے بعد سامنے آیا ہے جن میں یوکرینی فوج کی پیش قدمی اور روس کی طرف سے ایک لاکھ کے قریب شہریوں کو دوسری جگہوں پر منتقل کرنےکا بتایا گیا تھا۔

    روسی کمانڈر نے کہا تھا کہ ہمارے لیے اپنے فوجیوں کی جانیں بچانا زیادہ ضروری ہے’۔ ‘ہم اپنے فوجیوں کی جان اور لڑنے کی صلاحیت کی حفاظت کریں گے۔ اس لیے ان کو دریا کے مغربی کنارے پر رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں تھا۔ اب ان میں سے بعض کو دوسرے محاذوں پر بروئے کار لایا جا سکتا ہے۔

    روسی ہیکرز کا امریکی وزارت خزانہ کے سسٹم پر سائبر حملہ

  • یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

    وٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 63 فیصد تک اضافے کا فیصلہ.

    مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کیلئے ایک اور بُری خبر سامنے آگئی ، وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 63 فیصد تک اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت بدھ کو اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو دی جانے والی ماہانہ سبسڈی 54 فیصد کم کرکے 3.6 ارب کے بجائے 1.65 ارب روپے کردی جائے گی۔اس طرح ماہانہ سبسڈی میں تقریباً دو ارب روپے کی کمی ہوجائے گی۔

    تاہم، یوٹیلٹی اسٹورز سے اشیائے ضروریہ خریدنے والے چار لاکھ غریب ترین افراد کو قیمتوں میں اضافے سے تحفظ دیا گیا ہے، اس کے علاوہ ان کا فی کس خریداری کوٹا بھی برقرار رکھا گیا ہے۔سبسڈی میں بھاری کمی کے باوجود وزارت خزانہ کو بقایاجات کلیئر کرنے کے علاوہ 16ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ بھی دینی پڑے گی۔ حکومت اس وقت یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا 40 روپے فی کلوگرام فروخت کرنے کیلیے 52 روپے فی کلوگرام سبسڈی دے رہی ہے، حتمی منظوری کے بعد آٹے کا نرخ بیس روپے اضافے کے بعد 65 روپے فی کلوگرام ہوجائے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان میں سیاسی عدم استحکام انارکی کا باعث بن سکتا ہے۔ ماہرین
    پی ٹی آئی لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز؛ لیکن سڑکیں بند ہونے سے عوام پریشان
    جیت میں ہار میں، خوشی میں غم میں ہم ایک ہیں،شاداب خان
    چینی کا موجودہ رعایتی نرخ 70 روپے فی کلوگرام ہے، جس پر حکومت کو 21 روپے فی کلوگرام سبسڈی دینی پڑ رہی ہے، اس کا نیا نرخ دس روپے اضافے کے ساتھ 80 روپے فی کلوگرام ہوجائے گا۔ گھی اور کوکنگ آئل اس وقت 300 فی کلوگرام فروخت کیا جارہا ہے، جس پر 114روپے فی کلوگرام سبسڈی دی جارہی ہے۔ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں فی کلوگرام 74روپے یا 89 روپے اضافہ کرنے کی تجویز ہے، تاہم اس کا حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔

  • راستے بھی خود بند کیے اور کہہ رہے کہ نہیں آ سکتے،ممبر الیکشن کمیشن

    راستے بھی خود بند کیے اور کہہ رہے کہ نہیں آ سکتے،ممبر الیکشن کمیشن

    عمران خان اور دیگر کیخلاف توہین چیف الیکشن کمشن کیس کی سماعت ہوئی

    پی ٹی آئی کی جانب سے علی بخاری پیش ہوئے اور کیس میں التوا مانگ لیا ، جس پر ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ آج تو کیس چارج کے لیے رکھا تھا، وکیل نے کہا کہ فیصل چوہدری لاہور میں ہیں سڑکوں کی بندش کی وجہ سے نہیں آ سکے، ممبر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے راستے خود بند کیے ہیں، راستے بھی خود بند کیے اور کہہ رہے کہ نہیں آ سکتے، عدالت نے کہا ہے کہ ایڈورس ایکشن نہ ہو، کاروائی سے نہیں روکا، قابل ضمانت وارنٹ نکالنا تو ایڈورس ایکشن نہیں ، الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

    نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کو عمران خان کا جواب مقررہ وقت پر موصول نہیں ہوا تھا، الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری اور اسد عمر کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیا تھا۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف دو، دو اور اسد عمر کے خلاف ایک کیس ہے۔ فواد چوہدری اور اسد عمر نے جواب میں کہا تھا کیس الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار سے باہر ہے، جواب میں کہا گیا تھا نوٹس نا قابل سماعت اور آئین سے متصادم ہے۔  تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں جواب جمع کراتے ہوئے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا تھا، تاہم الیکشن کمیشن نے ان کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیا تھا۔

  • سپریم کورٹ،سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف پیمرا کی اپیل خارج

    سپریم کورٹ،سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف پیمرا کی اپیل خارج

    چیئرمین پیمرا کی جانب سے ٹی وی چینلز کے لائسنس معطلی اور بند کرنے کے اختیار کا معاملہ ،سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف پیمرا کی اپیل خارج کردی

    وکیل پیمرا احمد پرویز نے کہا کہ پیمرا اتھارٹی کے اختیارات کو علیحدہ پڑھنا ہوگا، وکیل پی بی اے فیصل صدیقی نے کہا کہ چیئرمین پیمرا نے اس وقت ایک ماہ میں 4 دفعہ چینلز کو بند کیا، 10دن کیلئے چینل کو بند کردیا جائے تو چینل ہی ختم ہو جاتا ہے، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ رولز بنانا لازم ہیں اب رولز کس کو اختیار دیتے ہیں وہ الگ بات ہے،

    اپریل 2020 میں چیئرمین پیمرا کے چینل بند کرنے کے اختیار کو پی بی اے نے ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا سندھ ہائیکورٹ نے پیمرا کو چینل معطل یا بند کرنے کے اختیار کے قواعد بنانے کا حکم دیا تھا جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا 

    تحریک انصاف کا احتجاج، راستے بند، شہریوں کی زندگی اجیرن

    ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟

  • راولپنڈی کے قمرالزماں منہاس نے ہانگ کانگ کا میڈل آف آنر اعزاز حاصل کرلیا

    راولپنڈی کے قمرالزماں منہاس نے ہانگ کانگ کا میڈل آف آنر اعزاز حاصل کرلیا

    راولپنڈی کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے قمرالزماں منہاس کو ہانگ کانگ کا میڈل آف آنر اعزاز دیا گیا ہے

    راولپنڈی کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے قمرالزماں منہاس جو اب ہانگ کانگ میں رہنے والے پاکستانی شہری ہیں نے اعزاز حاصل کرلیا ہے. ہانگ کانگ حکومت نے سماجی خدمات کے اعتراف میں قمرالزماں منہاس کو اعلی سول ایوارڈ سے نوازا ہے. راولپنڈی کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے قمرالزماں منہاس کو ہانگ کانگ کا میڈل آف آنردیا گیا۔ ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے چین کے قومی دن کے حوالے سے منعقدہ اعزازات تقسیم کرنے کی خصوصی تقریب میں قمرالزماں منہاس کوایوارڈ دیا گیا ہے۔ قمرالزماں منہاس کو گزشتہ تیس سالوں سے ہانگ کانگ پاکستانی کمیونٹی کیلئےسماجی خدمات کے اعتراف میں یہ ایوارڈ دیا گیا۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان میں سیاسی عدم استحکام انارکی کا باعث بن سکتا ہے۔ ماہرین
    پی ٹی آئی لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز؛ لیکن سڑکیں بند ہونے سے عوام پریشان
    جیت میں ہار میں، خوشی میں غم میں ہم ایک ہیں،شاداب خان
    وہ پاکستان کمیونٹی ہانگ کانگ کے چارمرتبہ صدر اوراسلامک ٹرسٹیز آف ہانگ کانگ کے صدر رہ چکے ہیں۔ انہیں اقلیتوں کےلئے قائم حکومتی مساواتی کمیشن کے رکن رہنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ وہ دوسرے پاکستانی ہیں جن کو ہانگ کانگ الیکشن کمیشن کے رکن رہنے کا بھی اعزاز ہے۔ جبکہ روالپنڈی میں موجود رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ منہاس ایک انتہائی محنتی شخص ہے لہذا انہیں اس اعزاز ملنے کے بارے سن کر کافی خوشی ہوئی ہے کیونکہ انہوں نے وہاں کی کمیونٹی کیلئے کافی محنت کی ہے اور اس ملک کیلئے بہت کچھ کنٹریبیوٹ کیا ہے.

    انہوں نے مزید کہا یہ ایوارڈ ان کی خدمات کے پیش انہیں دیا گیا جوکہ بہت اچھی بات ہے کیونکہ جب آپ کی خدمات کو سراہا جاتا ہے تو اس کام کرنے والے کو خوشی ملتی اور پہلے سے زیادہ متحرک ہوکر وہ شخص کام کرتا تھا.

  • غلطی سے چھالیہ لے جانے پرترکیہ میں گرفتار پاکستانی رہا

    غلطی سے چھالیہ لے جانے پرترکیہ میں گرفتار پاکستانی رہا

    انقرہ: ترکیہ میں غلطی سے چھالیہ لے جانے پر گرفتار پاکستانی کو ترکی کی عدالت نے رہا کردیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق لاہور کے رہائشی محمد اویس کے اہل خانہ نے ان کی رہائی کی تصدیق کردی محمد اویس کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا ان کے اہل خانہ نے اس رہائی پر پاکستانی سفارتخانے کی کوششوں کو سراہا اور مدد فراہم کرنے پر پاکستانی سفارتی عملے کا خصوصی شکریہ ادا کیا-

    بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کے زرمبادلہ ساتھ لے جانے کی حد کم کردی گئی

    پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے عدالت کو لکھے خط میں بتایا گیا کہ محمد اویس کے پاس سے جس مقدارمیں چھالیہ برآمد ہوئی اس کی قیمت پاکستان میں 280 روپے سے زیادہ نہیں۔ چھالیہ پاکستان میں استعمال ہونے والی روایتی چیز ہے اور پاکستانی قانون میں اس کی درآمد اور برآمد کی اجازت ہے۔

    محمد اویس کے وکیل کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ وہ اس قانون سے آگاہ نہیں تھے کہ ترکی میں چھالیہ کو منشیات کا درجہ حاصل ہے۔عدالت نے مختصر کارروائی کے بعد محمد اویس کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لاہورکے رہائشی محمد اویس کوکمپنی نے اچھی کارکردگی دکھانے پر ترکی گھومنے بھیجا تھا۔ محمد اویس اپنے ٹورآپریٹر کو تحفے میں دینے کے لیے سپاری کے دو پیکٹس بھی لے گئے ترکی پہنچنے پر حکام نے محمد اویس کو دو پیکٹ سپاری لانے پر گرفتار کرلیا تھا اور عدالت میں پیش کرکے جیل بھیج دیا تھا-

    جیت میں ہار میں، خوشی میں غم میں ہم ایک ہیں،شاداب خان

    ترک حکام کا کہنا تھا کہ چھالیہ اورسپاری کا ٹیسٹ کرایا جائے گا جس کی رپورٹ 6 ماہ میں آئے گی۔ اس دوران محمد اویس جیل میں رہیں گے۔

    محمد اویس کے بھائی شعیب کا کہنا تھا کہ کسی نے ان کے بھائی کو اس بارے میں آگاہ نہیں کیا تھا اور نہ ہی پاکستانی کسٹمز حکام نے جاتے وقت مطلع کیا تھا اویس نے ترک حکام کو بتایا کہ یہ ماؤتھ فریشنر ہے اور وہ نہیں جانتا تھا کہ یہ ملک میں غیر قانونی ہے-

    محمد اویس کے بھائی کا کہنا تھا کہ استطاعت نہ رکھنے کے باوجود بھائی کی رہائی کے لیے 2 وکیلوں کولاکھوں روپے دے چکے ہیں میرا بھائی دل کا مریض اور اپنے گھر کا واحد کفیل ہے اور وہ چند سو روپے کی چیز کے لیے اپنے پورے خاندان کو خطرے میں نہیں ڈالیں گے انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے اپنے بھائی کی رہائی کے لیے مدد کی اپیل کی تھی۔

    شعیب نے بتایا تھا کہ تقریباً 16 دیگر پاکستانی بھی چھوٹے چھوٹے الزامات میں ترکی میں قید ہیں۔

    پی ٹی آئی لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز؛ لیکن سڑکیں بند ہونے سے عوام پریشان