Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • کالعدم بی ایل اے کا دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

    کالعدم بی ایل اے کا دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

    کالعدم بی ایل اے کا دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا
    بلوچستان لبریشن آرمی کے خلاف سی ٹی ڈی کوئٹہ کی جانب سے سبی روڈ پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، اس دوران دو دہشت گرد گرفتار کر کے 5 دستی بم اور 3 کلو گرام ملٹری گریڈ دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا

    سی ٹی ڈی کو ایک مصدقہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ بی ایل اے کے مشتبہ دہشت گرد عبدالمنان اور سرفراز احمد، جو کہ بی ایل اے سی ایم ڈی آر صدیق قلندرانی عرف خالد شریف کے قریبی ساتھی ہیں، نے شور پہاڑ قلات سے ایل ای اے اور تنصیبات کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے کا سفر کیا ہے۔ کوئٹہ میں اس اطلاع پر سی ٹی ڈی ٹیم کوئٹہ نے درخشاں ناکہ کوئٹہ سبی روڈ کے قریب آئی بی او پر کارروائی کی، جس کے تحت عارضی ناکہ بندی کر دی گئی، کارروائی کے دوران ایک مشکوک سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔ لیکن انہوں نے جائے وقوعہ سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن اسے ناکام بنا دیا گیا اور انہیں گرفتار کر لیا گیا

    پاکستان میں تعینات چینی ناظم الامور مس پینگ چَن شِیؤکی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات ہ

    کراچی کی مچھر کالونی کی سن لی گئی،سی پیک سے متعلق سست روی کا تاثر غلط ہے،خالد منصور

    شہر قائد میں سی ٹی ڈی کی کاروائی، دو دہشت گرد گرفتار

    ملزمان کے قبضہ سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ نوید احمد عرف کے ڈی اور صدیق قلندرانی عرف خالد شریف کی ایما پر خضدار اور اس کے گردونواح میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیاں کیں۔ ملزمان نے آغا شکیل درانی سمیت خضدار کے کئی سرکردہ افراد کو قتل کرنے کے بی ایل اے کے ارادے کا بھی انکشاف کیا۔

    تھانہ سی ٹی ڈی کوئٹہ میں مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ نیٹ ورک کے باقی ارکان کی گرفتاری کے لیے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

  • پی ٹی آئی احتجاج؛ پی ٹی آئی کارکنوں نے ایم 2 موٹر وے کھود ڈالی

    پی ٹی آئی احتجاج؛ پی ٹی آئی کارکنوں نے ایم 2 موٹر وے کھود ڈالی

    پی ٹی آئی احتجاج؛ پی ٹی آئی کارکنوں نے ایم 2 موٹر وے کھود ڈالی

    عمران خان پر حملے کیخلاف احتجاج، پی ٹی آئی کارکنوں نے ایم ٹو موٹر وے کھود ڈالی پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب ایم ٹو موٹر وے کھود ڈالی ہے. پی ٹی آئی کارکنان نے کہیں میخیں تو کہیں کیل گاڑ کر خیمے لگالیے تو کہیں عارضی چولہے چڑھا لیے اور کھانا پکانے لگے ہیں۔

    پی ٹی آئی کارکنان موٹر وے پر کرسیاں ڈال کر بیٹھ گئے، ایم ٹو موٹر وے کی دونوں اطراف شاہراہ کو کھود کر خیمے نصب کیے گئے جب کہ اس موقع پر انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی رہی۔ راولپنڈی میں پی ٹی آئی کا احتجاج، مری روڈ دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے بنددوسری جانب دھرنے اورامن وامان کی صورتحال کے باعث راولپنڈی میں آج تیسرے روزبھی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان میں سیاسی عدم استحکام انارکی کا باعث بن سکتا ہے۔ ماہرین
    پی ٹی آئی لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز؛ لیکن سڑکیں بند ہونے سے عوام پریشان
    جیت میں ہار میں، خوشی میں غم میں ہم ایک ہیں،شاداب خان
    واضح رہے کہ راولپنڈی کے مری روڈ پر شمس آباد پی ٹی آئی کا احتجاجی دھرنا جاری ہے، مظاہرین نے خیمے نصب کرکے مری روڈ تین دن سے بند کررکھی ہے جس کے باعث مری روڈ کے اطراف رابط سڑکوں پر ٹریفک کے دباؤ میں اضافہ ہوگیا ہے، خواتین، بچے، بزرگ، مریض پیدل چلنے پر مجبور ہیں، ادھر فیض آباد سے چاندنی چوک تک کاروباری مراکز بند پڑے ہیں۔ جس سے عام عوام شدید مشکلات کا شکار ہے اور کئی لوگ پی ٹی آئی کے اس انتشار کو مسترد کرچکے ہیں کیونکہ ان کی وجہ لوگوں کے معاملات زندگی درہم برہم ہوگئے ہیں اور کافی مشکلات میں ہیں.

  • 3700 سال پرانی کنگھی پر دنیا کا قدیم ترین تحریری جملہ دریافت

    3700 سال پرانی کنگھی پر دنیا کا قدیم ترین تحریری جملہ دریافت

    ایک نئی تحقیق کے مطابق 3700 سال پرانی کنگھی پر 7 الفاظ پر مشتمل نقش کاری کو کسی بھی انسانی زبان کے حروف تہجی پر مشتمل قدم ترین تحریری جملہ قرار دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تحقیق میں بتایا گیا کہ ہاتھی دانت سے بنی کنگھی پر درج جملہ کنعانی زبان کا ہے جو قدیم ترین حروف تہجی ہے، کنعانی زبان ہی لاطینی زبان کا ماخذ بنی تھی جسے آج انگریزی اور بہت سی دوسری یورپی زبانیں لکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہےجو موجودہ عہد کے اسرائیل، فلسطین اور اردن میں بولی جاتی تھی۔

    دیوارمیں چُھپے 1000 سال سے زائد عرصہ پُرانے 44 سونے کے سِکے دریافت

    اس کنگھی میں جس بارے میں جملہ لکھا گیا وہ موجودہ عہد کے والدین کے لیے بھی پریشانی کا باعث بننے والا مسئلہ ہے یعنی سر میں جوئیں، کیونکہ تحریر کے مطابق شاید یہ کنگھی سر اور داڑھی سے جوئیں نکال دے۔

    مٹی کے برتنوں اور تیر کے نشانوں پر کنعانی خطوط کے الفاظ کی نشاندہی کی گئی ہے کنعانی زبان کے حروف تہجی کے کچھ حصے شاعری اور سنگ میل کے ذریعے شناخت کیے گئے ہیں جس میں یروشلم کی عبرانی یونیورسٹی Hebrew کے آثار قدیمہ کے پروفیسر یوزف گارفنکل کے مطابق یہ حروف تہجی پر مبنی پہلی زبان ہے اور اس وجہ سے یہ دریافت انسانوں کی لکھنے کی صلاحیت کی تاریخ کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

    یروشلم جرنل آف آرکیالوجی میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے ایک مصنف گارفنکل نے کہا کہ ایسا پہلے کبھی دریافت نہیں ہوا، یہ کسی بادشاہ کا شاہی فرمان نہیں بلکہ انسانوں کے عام مسئلے کا اظہار کرنے والا جملہ ہے آپ فوری طور پر اس شخص سے جڑ گئے ہیں جس کے پاس یہ کنگھی تھی-

    سائنسدانوں نے زمین پر نیا سمندر دریافت کر لیا؟

    ایسا مانا جاتا ہے کہ 5 ہزار سال قبل پہلا تحریری نظام تشکیل پایا تھا جسے میسوپوٹیمیا (جو اب عراق ہے) کی قدیم تہذیب سمیری نے اپنایا تھا قدیم مصر کی طرح یہ تحریری نظام بھی حروف تہجی کی بجائے تصویری علامات پر مشتمل تھا اور سیکڑوں مختلف تصاویر الفاظ، خیالات اور آوازوں کی نمائندگی کرتی تھیں۔

    گارفنکل نے کہا کہ کنعانی لوگ پہلے ایسے حروف کا استعمال کرتے تھے جو ان کے تحریری نظام میں آوازوں کی نمائندگی کرتے تھے، جو بعد میں فینیشین، یونانی اور بالآخر لاطینی حروف تہجی میں تبدیل ہوئے جو آج کل سب سے زیادہ استعمال ہوتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کنعانی افراد نے حروف تہجی کو ایجاد کیا اور آج دنیا کا ہر فرد حروف تہجی کے نظام کو استعمال کرکے لکھتا یا پڑھتا ہے، اس لیے یہ انسانوں کی ایک اہم ترین کامیابی تھی انہوں نے کہا کہ جب آپ انگریزی میں لکھ رہے ہیں، تو آپ واقعی کنعانی استعمال کر رہے ہیں۔

    یہ کنگھی 2016 میں دریافت کی گئی تھی مگر اس وقت تحریر کا علم نہیں ہوسکا تھا 2021 میں ایک محقق نے کنگھی کی آئی فون سے لی گئی ایک تصویر کو زوم کیا تو اسے تحریر نظر آئی جس کے بعد تحقیق کی گئی۔

    ہماری زمین پر چیونٹیوں کی تعداد کتنی ہے؟ محققین نے رپورٹ جاری کر دی

  • بھانجوں نے رات کو گھر میں گھس کر ماموں اور اسکی بیٹی کو گولیاں مار دیں

    بھانجوں نے رات کو گھر میں گھس کر ماموں اور اسکی بیٹی کو گولیاں مار دیں

    اسلام آباد:تھانہ نیلور پولیس نوٹوں کی چمک دیکھ کر ملزمان کے ساتھ مل گئی۔ ڈھوک چھاپر میں بھانجوں نے گھر میں گھس کر ماموں اور اس کی بیٹی کو گولیاں مار دیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے اپنا فرض پورا سمجھ لیا۔ ملزمان مدعی کے گھر کے چکر لگانے لگے۔مدعی نے اعلی افسران سے نوٹس لینے کی اپیل کر دی

    مدعی مقدمہ محمد سفارش نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میرے بھانجے طلعت اور زعفران نے رات کو میرے گھر کے دروازے کو دستک دی۔میں نے دروازہ کھولا اور ان کو بیٹھک میں بٹھا دیا۔زعفران دونوں کے پاس اسلحہ موجود تھا۔طلعت کے پاس کلاشنکوف تھی۔اور زعفران کے پاس 30 بور پسٹل تھا۔دونوں نشے میں تھے۔مجھے گالی گلوچ کرنے لگے اور میرے اوپر فائرنگ شروع کر دی۔ طلعت نے کلاشنکوف سے تین گولیاں میری ٹانگ میں مار دیں ۔زعفران کی فائرنگ سے میری بیٹی زخمی ہو کر زمین پر گر گئی۔ دونوں نے ہمارے گھر میں گھس کر ہمارے اوپر فائرنگ کرکے مجھے اور میری بیٹی کو زخمی کر کے بہت زیادتی کی ہے۔ان کے خلاف قانونی کاروائی کرکے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے

    ۔تھانہ نیلور پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 244/22 بجرم 324/452/427/34 درج کر کے ملزمان کے ساتھ سازباز کر لی۔ مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا رہا،مدعی کی پوری فیملی عدم تحفظ کا شکار ہے۔ملزمان گھر کے چکر لگاتے ہیں۔پولیس گرفتار کرنے سے انکاری ہے۔اعلی افسران سے نوٹس لینے کی اپیل ہے۔

    دوسری جانب اسلام آباد میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ہر تھانے کی حدود میں روزانہ واداتیں ہو رہی ہیں، شہری غیر محفوظ ہو چکے ہیں، عوامی حلقوں نے سوال کیا ہے کہ کیاکسی پولیس افسر کو احساس نہیں۔ کیا تھانہ کی پولیس صرف سرکاری گاڑیوں اور سرکاری کرسیوں کے مزے لینے آتی ہے۔آئی جی اسلام آباد کو اس چیز کا نوٹس لینا چاہیے کہ کیا کر رہے ہیں ۔کیا تھانے کی حدود میں رہنے والے لوگ کسی اور سے جرائم کنٹرول کرنے کی اپیل کریں گے۔علاقے کی عوام کس کے پاس جائیں کس کو بولیں کہ ہماری چوروں، ڈکیتوں اور جرائم پیشہ عناصر سے جان چھڑائی جائے۔

    جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

    نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

    مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

    ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

     اعظم سواتی بھی اسلام آباد پولیس کے خلاف بول اٹھے

  • مصطفیٰ نواز کھوکھر نے استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو جمع کروا دیا

    مصطفیٰ نواز کھوکھر نے استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو جمع کروا دیا

    پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے

    اعلان کے دو روز بعد آج مصطفیٰ نواز کھوکھر نے استعفی سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کو جمع کروایا اور اسکی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی، ساتھ ہی مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ میں کسی سیاسی پارٹی میں شامل نہیں ہو رہا،

    چیئرمین سینیٹ کو پیش کئے استعفے میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ میں سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی ہدایت پر اپنا استعفیٰ پیش کررہا ہوں مصطفیٰ نوازکھوکھر 2018 میں پیپلزپارٹی کی نشست پر سندھ سےسینیٹرمنتحب ہوئے تھے، انہوں نے دو روز قبل استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں اور انہیں سوشل میڈیا پر مشورے دیئے جا رہے تھے کہ وہ تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں مگر انہوں نے آج تردید کی اور کہا کہیں نہیں جا رہا، آزادانہ سیاسی سرگرمیاں جاری رکھوں گا

    پاکستان میں سیاسی عدم استحکام انارکی کا باعث بن سکتا ہے۔ ماہرین
    پی ٹی آئی لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز؛ لیکن سڑکیں بند ہونے سے عوام پریشان
    جیت میں ہار میں، خوشی میں غم میں ہم ایک ہیں،شاداب خان

  • پی ٹی آئی لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز؛ لیکن سڑکیں بند ہونے سے عوام پریشان

    پی ٹی آئی لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز؛ لیکن سڑکیں بند ہونے سے عوام پریشان

    پی ٹی آئی لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز؛ لیکن سڑکیں بند ہونے سے عوام پریشان.

    پاکستان تحریک انصاف آج سے اسی جگہ سے لانگ مارچ کا آغاز کرے گی جہاں سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا۔ پنجاب میں وزیر آباد اور فیصل آباد سے الگ الگ مارچ ہوگا ، خیبر پختون خوا میں تین مقامات سے شرکا لانگ مارچ کیلئے روانہ ہوں گے، ہزارہ ریجن، جنوبی اضلاع اور مالاکنڈ ریجن سے بھی مارچ کیا جائے گا۔ عمران خان نے کارکنوں سے لانگ مارچ میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر آباد میں ہمارے مارچ میں تیرہ لوگوں کو گولیاں لگیں ، آج اسی جگہ سے مارچ کا آغاز کر رہے ہیں۔

    جہاں جہاں سے پچھلے دنوں مارچ گزرا تھا وہاں کے مقامی رہائشیوں سے باغی ٹی وی نے بات کی تو ان میں سے متعدد نے کہا کہ ہم مارچ کے دنوں جب وہ ہمارے علاقوں سے گزرا کافی تنگ ہوئے کیوں کہ مین سڑکیں بند ہونے کی وجہ کافی پریشانی ہوئی اور اسکول کے بچے اسکول نہیں جاسکے جبکہ مریض بھی مشکلات کا شکار رہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان میں سیاسی عدم استحکام انارکی کا باعث بن سکتا ہے۔ ماہرین
    پی ٹی آئی لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز؛ لیکن سڑکیں بند ہونے سے عوام پریشان
    جیت میں ہار میں، خوشی میں غم میں ہم ایک ہیں،شاداب خان
    محمد وسیع نے بتایا کہ؛ ایک عورت کو حمل تھا اور اس کو خاندان والے لے جارہے تھے جبکہ یہاں سے مین سڑک بند تھی تو اس بیچاری کو ایک کچی سڑک سے لے جانا پڑا جو کافی طویل تھی اور جگہ جگہ گڑھے تھے اسی طرح کئی بزرگ اور عام شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے.
    انہوں نے باغی ٹی وی کو مزید کہا کہ قصور ان لیڈران جیسے عمران خان ایک پروپیگنڈیسٹ ہے کا نہیں بلکہ ہم عوام کا ہے جو اندھوں کی طرح ان کے پیچھے بھاگتے ہیں حالانکہ عمران خان جیسے فتنہ نے تو اس ملک ایک اعلی ترین ادارے کو جو اس ملک کی حفاظت کا ضامن ہے کو متنازعہ بنانے کی کوشش ہے جو ایک ملک دشمنی ہے. وسیع کے مطابق یہ شخص (عمران خان) ناصرف اداروں بلکہ عوام سمیت سب کچھ کو تہس نہس کرنا چاہتا صرف اور صرف اپنے اقتدار کے لیئے ورنہ اسے کوئی عوام سے سروکار نہیں.

    ادھر وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر میں تحریک انصاف کا دھرنا چوتھے روز میں داخل ہوگیا جب کہ اس وجہ سے راستے بند ہونے سے شہریوں کو شدید پریشانی اور ذہنی اذیت کا سامنا ہے. راولپنڈی مری روڈ سمیت 5 اہم شاہراہوں پر مظاہرین نے احتجاجی کیمپ قائم کررکھے ہیں۔ اہم اور سب سے زیادہ استعمال ہونے والی شاہراہ شمس آباد سے مکمل بند ہے، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    دریں اثنا راولپنڈی میں تعلیمی ادارے آج تیسرے روز بھی بند ہیں۔ مری روڈ سے اسلام آباد جانے والے شہریوں کو زحمت کا سامنا ہے جب کہ دفاتر اور دیگر منزلوں پر جانب والے افراد بڑی تعداد میں رش میں پھنسے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے آج جمعرات کو کھلے رہیں گے جب کہ وفاقی دارالحکومت کی حدود میں تمام سڑکیں کھلی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

    جبکہ ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لیے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مری روڈ بوجہ احتجاج شمس آباد اسٹاپ کے قریب ڈائیورژن ہے۔متبادل کے طور پر، سید پور روڈ، کمرشل مارکیٹ کُری روڈ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اولڈ ائرپورٹ روڈ دونوں جانب سے ٹریفک کے لیے کھلا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق مین پشاور روڈ اور مال روڈ بھی ٹریفک کے لیے کھلا ہے، تاہم آئی جے پی روڈ اسلام آباد کی جانب ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔متبادل کے طور پر مین پشاور روڈ، ویسٹریج، چوہڑ چوک، ماربل فیکٹری روڈ، گولڑہ موڑ، سری نگر ہائی وے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    علاوہ ازیں جہلم روڈسوان پل کے قریب ایس او ایس کے پاس کچہری کی جانب سڑک بند ہے ۔سواں پل سے کچہری کی جانب دو طرفہ ٹریفک چلائی جا رہی ہے۔ جی ٹی روڈ ٹیکسلا نزد بائی پاس چوک اور مارگلہ ہلز ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔ متبادل کے طور پرموٹر وے ایم ون کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ لانگ مارچ میں شامل پی ٹی آئی قیادت اور شرکاء کو ہر شہر میں مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ جبکہ روٹ کے راستے کی عمارتوں کی چھتوں پر سنائپرزکمانڈوز تعینات کیے جائیں گے۔ اور
    15ہزار پولیس اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ چودھری پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کنٹرول روم24گھنٹے کام کرے گا۔ علاوہ ازیں لانگ مارچ کی ڈرون اورسی سی ٹی وی کیمروں سے تسلسل کے ساتھ نگرانی کی جائے گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ؛ لانگ مارچ کے گرد2درجاتی سکیورٹی حصار بنایا جائے گا۔ سکیورٹی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

    وزیر اعلی نے یقین دہانی کرائی کہ؛ کنٹینر پربلٹ پروف روسٹرم اوربلٹ پروف شیلڈز کا استعمال یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔ ہر ضلع میں پولیس اورانتظامیہ کے آفیسرزکوکو آرڈینیشن کیلئے مامور کیا گیا ہے۔ وضع کردہ سکیورٹی پلان پر من وعن عملدرآمد یقینی بنایاجائے گا۔

  • پاکستان میں سیاسی عدم استحکام انارکی کا باعث بن سکتا ہے۔ ماہرین

    پاکستان میں سیاسی عدم استحکام انارکی کا باعث بن سکتا ہے۔ ماہرین

    ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام انارکی کا باعث بن سکتا ہے۔

    سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی جماعت نے گزشتہ جمعرات کو قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کرنے والے احتجاجی مارچ کے دوران عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ناکام کوشش کے بارے میں پولیس کی ایف آئی آر کو مسترد کر دیا ہے۔

    یروشلم پوسٹ کے مطابق وزیر آباد پولیس نے، جہاں یہ واقعہ پیش آیا، نے محمد نوید کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی، اس ملزم کو موقع سے گرفتار کیا گیا تھا۔ نوید نے مبینہ طور پر کنٹینر پر گولی چلائی جس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور انکے ساتھی سوار تھے جو زخمی ہوگئے جبکہ ایک پارٹی کارکن جاں بحق ہوگیا تھا. پولیس ایف آئی آر میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل اور قتل کی سازش کی دفعات عائد کی گئی ہیں.

    تاہم عمران خان نے اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے اور انہوں نے اور ان کی پارٹی کی قیادت نے الزام لگایا ہے کہ نوید صرف ایک کٹھ پتلی تھا جس نے ملک کی تین طاقتور شخصیات کی طرف سے تیار کی گئی شوٹنگ کی سازش کو انجام دیا۔ یروشلم پوسٹ کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایک سینئر وکیل راجہ تنویر اختر نے میڈیا لائن کو بتایا کہ، ہائی کورٹ کی ہدایت پر، "پنجاب پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے لیکن، انہوں نے ہوشیاری سے کام لیتے ہوئے، خان کے مشتبہ افراد کے ناموں کو چھوڑ دیا ہے۔” یعنی جن پر عمران خان نے الزام عائد کیئے تھے ان کے بجائے موقع پر پکڑے گئے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے.

    یروشلم پوسٹ نے لکھا؛ عمر کریم، لندن میں مقیم ایک تجزیہ کار ہے نے دی میڈیا لائن کو بتایا کہ عمران خان کے پاس زیادہ سیاسی سرمایہ اور فائدہ تھا لیکن وہ اداروں کی بانسبت زیادہ طاقت ور نہیں جبکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ، پاکستان میں بحران شدید ہوتا جا رہا ہے اور اس کے نتیجے میں مزید تشدد اور خونریزی ہو سکتی ہے۔ لیکن اب ادارہ کی اندرونی ہم آہنگی پر پیدا ہونے والے شکوک کے ساتھ، یہ کہنا مشکل ہے کہ کون سا اسٹیک ہولڈر فاتح کے طور پر سامنے آئے گا.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان میں سیاسی عدم استحکام انارکی کا باعث بن سکتا ہے۔ ماہرین
    پی ٹی آئی لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز؛ لیکن سڑکیں بند ہونے سے عوام پریشان
    جیت میں ہار میں، خوشی میں غم میں ہم ایک ہیں،شاداب خان
    یروشلم پوسٹ نے ماہرین کے حوالے سے لکھا کہ عمران خان کے حالیہ مارچ اور سیاسی حالات کو دیکھتے ہوئے یہ کہنا جائز ہے کہ پاکستان سیاسی عدم استحکام کے باعث انارکی کا باعث بن سکتا ہے. ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ حالات کو وقت سے پہلے نہ سمبھالا گیا تو پھر ملک اور قوم کیلئے یہ کوئی اچھی بات نہیں ہوگی.

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل میچ  بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

    میلبورن: میلبورن میں اتوار کوانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے-

    باغی ٹی وی : آسٹریلوی محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز میلبورن میں بارش کے 95 فیصد امکانات ہیں، اگرچہ پیر کے روز ریزرو ڈے مختص کیا گیا تاہم اس روز بھی بارش کی پیشگوئی ہے اس سے قبل بھی میلبورن میں سپر 12 راؤنڈ کے کئی میچز بارش سے متاثر ہوئے۔

    انگلش ٹیم کو بھارت کیخلاف سیمی فائنل سے قبل دھچکا

    پاکستان ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہے جبکہ دوسری ٹیم کا فیصلہ آج ایڈیلیڈ میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیمی فائنل کے بعد ہوگا آج کے میچ کی فاتح ٹیم اتوار 13 نومبر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں پاکستان سے مقابلہ کرے گی تاہم محکمہ موسمیات کی جاب سے فائنل میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے-

    ورلڈ کپ کی پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق اگر فائنل یا سیمی فائنل بارش سے متاثر ہوئے تو مقابلہ ریزرو ڈے پر جاری رہے گا تاہم آسٹریلوی محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق پیر کو بھی موسم کچھ زیادہ بہتر نہیں اور بارش کے پچانوے فیصد امکانات ہیں۔

    آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ان کی پہلی ترجیح میچ کو شیڈولڈ دن پر ہی مکمل کرنا ہے۔

    جیت میں ہار میں، خوشی میں غم میں ہم ایک ہیں،شاداب خان

    ٹورنامنٹ قوانین کے مطابق میچ مکمل تصور کرنے کیلئے اننگز میں کم از کم دس، دس اوورز کا کھیل لازمی ہے، بارش کی صورت میں میچ ریزرو ڈے پر وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے وہ رکا تھا اگر بارش کی وجہ سے بالکل بھی کھیل ممکن نہ ہوا تو پھر دونوں فائنلسٹ ٹیموں کو مشترکہ فاتح قرار دے دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ بارش کی وجہ سے میلبرن میں تین میچز منسوخ ہوئے جبکہ ایک میچ کا نتیجہ ڈک ورتھ میتھڈ پر حاصل کیا گیا جبکہ سپر 12 مرحلےمیں پاک بھارت میچ سے قبل بھی بارش کی پیشگوئی تھی تاہم اس وقت موسم صاف رہا تھا اور فائنل میں مکمل کھیل ہوا تھا۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل آج بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل آج بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کا دوسرا سیمی فائنل آج بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ایڈیلیڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہو گا ٹی ٹوئنٹی میچز سے متعلق ایڈیلیڈ اوول اسٹیڈیم کی دلچسپ تاریخ ہے جو ہوسکتا ہے بھارت اور انگلینڈ کے میچ میں تبدیل ہوجائے۔

    اسپورٹس ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق اس اسٹیڈیم میں آج تک وہ ٹیم ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں جیت سکی جس نے ٹاس جیتا ہو۔


    رپورٹ کے مطابق ایڈیلیڈ میں اب تک مجموعی طور پر مینز ٹی ٹوئنٹی کے 11 میچز ہوئے ہیں جس میں ان ٹیموں نے فتح حاصل کی جو ٹاس ہار گئیں۔

    یاد رہے کہ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والی انگلش ٹیم گروپ ون میں دوسرے نمبر پر رہی تھی جس نے پانچ میچوں میں سے تین میں فتح حاصل کی جبکہ ایک میچ ہارا اور ایک میچ غیر فیصلہ کن رہا۔

    انگلش ٹیم کو بھارت کیخلاف سیمی فائنل سے قبل دھچکا

    انگلینڈ نے آسٹریلیا سے بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر آخری چار ٹیموں میں جگہ بنائی دوسری جانب بھارتی ٹیم نے گروپ ٹو میں 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوا جس میں پاکستان نے کیویز کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا آج کے میچ کی فاتح ٹیم اتوار 13 نومبر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں پاکستان سے مقابلہ کرے گی۔

    آرمی چیف کی قومی ٹیم کو نیوزی لینڈکیخلاف سیمی فائنل جیتنے پر مبارک باد

  • جیت میں ہار میں، خوشی میں غم میں ہم ایک ہیں،شاداب خان

    جیت میں ہار میں، خوشی میں غم میں ہم ایک ہیں،شاداب خان

    قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے پر سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی: گزشتہ روز کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا آسٹریلیا میں جاری آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنے ابتدائی دو میچز بھارت اور زمبابوے سے ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنا کافی مشکل دکھائی دے رہا تھا، اپنی کارکردگی کے ساتھ گرین شرٹس کو دوسری ٹیموں پر انحصار کرنا پڑا اور فائنل فور میں جگہ بنانے کے لیے اگر مگر کی صورتحال تھی-

    پاکستان یہ کیسے کرلیتا ہے! ‘پاکستان کی فتح پرسابق ویسٹ انڈین کرکٹرحیران

    قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے پر بہت سے لوگ حیران ہیں تو بہت سے خوش بھی ہیں اور پاکستان کرکٹ ٹیم کو فائنل میں پہچنے کی مبار کبا دیں بھی دی جا رہی ہیں۔

    گزشتہ روز سابق ویسٹ انڈین فاسٹ بولر این بشپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا تھا میں حیران ہوں کہ پاکستانی ٹیم یہ سب کیسے کر لیتی ہے۔

    قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر اور نائب کپتان شاداب خان نے بھی اس حوالے سے ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا ہے۔


    شاداب خان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے بعد ڈگ آؤٹ میں کھلاڑیوں کے خوشی کے مناظر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جیت میں ہار میں، خوشی میں غم میں ہم ایک ہیں، یہ ہے پاکستان کی ٹیم، یہ ہے ہماری ٹیم، الحمد اللہ۔

    انگلش ٹیم کو بھارت کیخلاف سیمی فائنل سے قبل دھچکا

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیت کے بعد شاداب خان اور بابر اعظم پرجوش انداز میں ایک دوسرے کو گلے مل رہے ہیں۔

    قبل ازیں نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا تھا کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کا آغاز اچھا نہیں تھا البتہ یقین تھا کہ ہم کم بیک کریں گے، اگر میں اپنی کارکردگی کی بات کروں تو اپ ڈاؤن رہتا ہی ہے مگر امید آپ کو ایک نئے راستے پر لے جاتی ہے-

    بابر کا کہنا تھا کہ میں ٹیم مینجمنٹ کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھ سمیت تمام کھلاڑیوں کو اعتماد دیا‘۔ کپتان بابر اعظم نے کہا کہ فائنل میں جو بھی ٹیم سامنے ہو گی ہم 100 فیصد دینے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

    انہوں نے ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’کپتان پر تنقید ٹیم پر تنقید ہوتی ہے، اب ایسے لوگ بس بیٹھ کر انجوائے کرییں کیونکہ ہم فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

    سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف کپتان بابراعظم نے 42 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 53 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ محمد رضوان نے 57 رنز اسکور کرتے ہوئے فارم بحال کی دونوں51 اننگز میں اوپننگ کرتے ہوئے 2509 رنز جوڑ چکے،ان میں 9 سنچری اور اتنی ہی ففٹی شراکتیں شامل ہیں اوپنرز بابراعظم اور رضوان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں تیسری بار سنچری شراکت بنانے والی پہلی جوڑی بن گئے ہیں-

    محمد رضوان پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرنے والے شاہد آفریدی اور محمد حفیظ کے برابر آگئے، تینوں نے 11، 11 بار یہ اعزاز پایا ہے،شاداب خان (10) چوتھے اور بابراعظم(8) پانچویں نمبر پر ہیں۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل آج بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا اور جو ٹیم بھی جیتے گی اس کا فائنل میں پاکستان سے سامنا ہو گا۔

    یاد رہے کہ پاکستان نے 13بعد کسی آئی سی سی ورلڈکپ کے فائنل میں جگہ بنائی ہے، اس سے قبل 2009میں فیصلہ معرکے میں ایکشن میں آئی اور سری لنکا کو ہرا کر ٹائٹل بھی جیتا تھا،گرین شرٹس واحد ٹیم ہیں جنھوں نے 6 مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنل تک رسائی پائی، اب میگا ایونٹ میں تیسری مرتبہ فائنل کھیلنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔

    پاکستان 2007 میں ہونے والے اولین ایڈیشن میں بھی فائنل میں پہنچا مگر اعصاب شکن مقابلے کے بعد ہار گیا تھا، ٹیم 2009 کے بعد 3 مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچی لیکن ہمت ہار گئی تھی، اوپنرز بابراعظم اور رضوان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں تیسری بار سنچری شراکت بنانے والی پہلی جوڑی بن گئے۔

    پاکستان نے کسی ایک ٹیم کیخلاف زیادہ فتوحات کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا،گزشتہ روز کیویز کو 18ویں بار زیر کیا، بھارتی ٹیم ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کو 17،17بار شکست دے چکی ہے۔

    کرکٹ کےبعد ہاکی کےمیدان سے بھی خوشی کی خبر:پاکستان نےجاپان کوہرادیا