Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • لندن: پی ٹی آئی کارکنوں کا آئے روز احتجاج،شہریوں کی زندگی اجیرن،نواز شریف کی پڑوسی خاتون روپڑی،ویڈیو

    لندن: پی ٹی آئی کارکنوں کا آئے روز احتجاج،شہریوں کی زندگی اجیرن،نواز شریف کی پڑوسی خاتون روپڑی،ویڈیو

    لندن: پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے ایون فیلڈ کے سامنے روزمرہ کے احتجاج کی شکایت پر نواز شریف کے پڑوسی پھٹ پڑے-

    باغی ٹی وی : عمران خان کو جب سے آئینی طریقے سے وزیراعظم ہاوس سے نکالا گیا تب سے تحریک انصاف کے کارکنان نے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے آئے روز احتجاج کے نام پر وقت وسائل کا ضیاع الگ اور ساتھ عوام کو تنگ کرنا تحریک انصاف کا مشغلہ بن چکا ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب گئے تو تحریک انصاف نے وہاں بھی احتجاج کیا جس پر سعودی عدالت نے پی ٹی آئی کارکنان کو پکڑا اور سزا سنائی لندن میں بھی یہی کیفیت ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف لندن میں مقیم ہیں مریم نواز بھی لندن پہنچ چکی ہیں پی ٹی آئی کارکنان روزانہ نواز شریف کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج کرتے ہیں جس پر ایوان فیلڈ کے رہائشی سخت پریشان ہیں یہاں تک کہ شکایت کرتے ہوئے ایک خاتون رو پڑی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-
    https://twitter.com/Mianwali_Wala/status/1589636715701903361?s=20&t=43HVIg00YEJy3LSBxCUC7A
    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں پاکستانیوں کی طرف سے ایون فیلڈ ہاؤس کے سامنے روزانہ ہونے والے احتجاج کے بارے میں نواز شریف کے پڑوس میں رہنے والی خاتون کو شکایت کرتے ہوئے اور روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے-

    برطانوی لڑکی کا روتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ روز روز کے احتجاج اور شور شرابے سے تنگ آئے ہیں اور اب یہ سب ان کی برداشت سے باہر ہو چکا ہے اس سب کو بند کرایا جائے-

    احتجاج کے دوران میڈیا کارکن بھی پی ٹی آئی کارکنان سے محفوظ نہ رہے

    واضح رہے کہ حال ہی میں اسکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے پی ٹی آئی کے حامی نوجوان کو حراست میں لیا گیا تھا اور بعد میں اسے رہا کیا گیا تھا جب پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی رہائش گاہ ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا تھا۔


    پاکستان میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے موقع پرپی ٹی آئی کے درجنوں مظاہرین لندن میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہوئے تھے جمع ہوئے اور نعرے لگائے تو مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور حامیوں نے ردعمل کا اظہار کیا اور جوابی نعرے لگائے۔

    جب مریم نواز لندن پہنچیں تو پی ٹی آئی کارکنان ہیتھرو میں ان کی آمد پر احتجاج کرنے کے لیے جمع ہوئے تھے جبکہ ان کی رہائش گاہ کے باہربھی احتجاج کیا اور نعرے لگائے-

    پرویز الہی کی عمران خان کو وزارت اعلی سے مستعفٰی ہونے کی دھمکی

  • وفاقی حکومت کے ملازمین کا کل اپنے حقوق کے لیے دھرنے کا اعلان

    وفاقی حکومت کے ملازمین کا کل اپنے حقوق کے لیے دھرنے کا اعلان

    وفاقی حکومت کے ملازمین نے 8 نومبر کو اپنے حقوق کے لیے دھرنے کا اعلان کر دیا ،اور ساتھ ہی دھرنے کا نوٹیفیکیشن حکومت کے آفیشل پیچ پر اپلوڈ کر دیا۔

    باغی ٹی وی : وفاقی حکومت کے ملازمین نے کہا کہ وہ اپنے حقوق کے لئے کل 8 نومبر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجا کریں گے ملازمین کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ آل پاکستان ایمپلائی یونین نے گزشتہ ماہ 13 اکتوبر کا دھرنا وزرا صاحبان کی اس یقین دہانی پر ختم کیا تھا کہ حکومت ملازمین کے مطالبات تسلیم کرے گی-

    کہا گیا کہ عہدیداران نے وزراصاحبان کو روں ماہ 7 نومبر تک کا ٹائم دیا تھا مطالبات تسلیم کر لئے گئے تو 8 نومبر کو یوم تشکر ورنہ مطالبات کی منظوری تک فائنل دھرنا ہو گیا-

    وفاقی حکومت کے ملازمین کا مطالبہ ہے کہ پے اینڈ پینشن کمیٹی کی سفارشات اور 150 فیصد ایگزیکٹیو الاؤنس کی طرز پر دیگر ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے ،ہاؤس رینٹ میڈیکل اور کنوینس الاؤنس 100 فیصد اضافہ کیا جائے-

    جھمپیر کے قریب گیس پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی

    ملازمین کا کہنا ہے کہ 10 فروری 2021 کے حکومتی معاہدے اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی سفارشات کے مطابق وفاقی ملازمین کے صوبائی طرز پر اپگریڈیشن کی جائے اور تمام ڈیلی ویجز ،کنٹریکٹ ،ایڈ ہاک،ٹی ایل اے، اور پرائم منسٹر اسسٹنٹ پیکج کے تحت بھرتی ملازمین کو مستقل کیا جائے-

    نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ تما ملازمین کی ذمہ داری ہے کہ مرکزی قیادت کے شانہ بشانہ مطالبات کی منظوری تک دھرنے میں شامل رہیں-

    سال 2022 کا آخری چاند گرہن کل ہوگا

  • پنجاب حکومت بیوروکریٹس کیلئے93 لگژری گاڑیوں کی خریداری پر 989 ملین روپے خرچ کرے گی

    پنجاب حکومت بیوروکریٹس کیلئے93 لگژری گاڑیوں کی خریداری پر 989 ملین روپے خرچ کرے گی

    پنجاب حکومت بیوروکریٹس کے لیے 93 لگژری گاڑیوں کی خریداری پر 989 ملین روپے خرچ کرے گی-

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے جیو نیوز نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ حکومت پنجاب کے محکمہ ریونیو کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہےجس کے مطابق مورخہ 7 اکتوبرکو پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ نے ہدایت جاری کی ہے کہ صوبے میں بیوروکریٹس کے لیے 93 لگژری گاڑیاں خریدی جائیں-

    کراچی میں پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس سروس کی آزمائش

    نوٹیفیکیشن کے مطابق 93 گاڑیوں میں سے 40 ٹویوٹا فارچیونر پنجاب میں ڈپٹی کمشنرز کے لیے 53 کروڑ 60لاکھ روپے کی لاگت سے خریدی جائیں گی جب کہ 12 کرولا ایکس بورڈ آف ریونیو کے ممبران کے لیے 58،308،000 روپے کی لاگت سے خریدی جائیں گی اور 397،208،000 روپے لاگت کی 41 ہائی لکس گاڑیاں 4×4 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز (ریونیو) کے حوالے کی جائیں گی۔

    نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہےکہ گاڑیاں لاہور میں انڈس موٹرز سے ٹویوٹا گجرات موٹرز کے ذریعے خریدی جائیں گی اور تمام 93 گاڑیوں کو حاصل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 98 کروڑ 91 لاکھ 16 ہزار روپے خرچ ہوں گے۔

    پرویز الہی کی عمران خان کو وزارت اعلی سے مستعفٰی ہونے کی دھمکی

    قبل ازیں گذشتہ ماہ سوشل میڈیا پر صارفین نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ پنجاب حکومت نے اپنے بیورو کریٹس کے لیے 93 لگژری گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی ہے، جن میں 40 ٹویوٹا فارچیونرز بھی شامل ہیں۔
    https://twitter.com/miqazi/status/1584401645701828609?s=20&t=7gnX_98bfywB39gxBmXmoQ
    24 اکتوبرکومحمد ابراہیم نامی ٹوئٹر صارف نےحکومت پنجاب کے محکمہ ریونیو کی طرف سےجاری کردہ ایک مبینہ نوٹیفکیشن شیئر کرتے ہوئےلکھا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ چینی قیادت نے آرمی چیف سے شکایت کی کہ وہ بیوروکریسی کے ساتھ کام نہیں کرسکتے،سیلاب زدہ پنجاب حکومت نے ٹویوٹا انڈس کارپوریشن سے 93 گاڑیاں خریدنے کے لیے 989 ملین روپے خرچ کر دیے، یہ ایک آرگنائزڈ کرائم ہے ،ایک ایسی سوچ کےساتھ کہ جیسے وہ اس کا استحقاق رکھتے ہوں-

    حمیر اقبال نامی ایک اور ٹوئٹر صارف نے لکھا تھا کہ پنجاب حکومت کا پاگل پن عروج پر، نیازی کے وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی کابینہ کے لیے 49 فارچیونرز گاڑیاں خریدنے کی منظوری دی۔

  • تحریک انصاف کا احتجاج، ترجمان اسلام آباد پولیس کا موقف آ گیا

    تحریک انصاف کا احتجاج، ترجمان اسلام آباد پولیس کا موقف آ گیا

    اسلام آباد پولیس نے شہر کی صورتحال اور ممکنہ احتجاج پر بیان جاری کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعت کے رہنماؤں نے اسلام آباد آمدورفت کے راستے بند کرنے کا اعلان کیا ہے جس وجہ سے اسلام آباد کے شہریوں، طلبہ اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لہٰذا سفر شروع کرنے سے پہلے شاہراہوں کی صورتحال جاننے کے لیے پکار 15 پر کال کریں۔

    احتجاج کے دوران میڈیا کارکن بھی پی ٹی آئی کارکنان سے محفوظ نہ رہے

    ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ شہر میں بلا اجازت احتجاج کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جن سیاسی کارکنان کی شناخت اور مقدمات درج ہیں ان کی گرفتاری کیلئے کارروائی کررہے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے آنے والے قومی اور بین الاقوامی مہمانوں کے لیے راستے کھلے رکھے جائیں گے، ائیر پورٹ کےلیےبلا رکاوٹ آمد و رفت قومی تشخص کے لیے اہمیت کی حامل ہے، وفاقی قانون نافذ کرنے والے ادارے ائیرپورٹ اور موٹر وے تک آمد ورفت کے راستوں کی نگرانی کریں گے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ تمام سیاسی احباب سے گزارش ہے کہ انتظامیہ سے اجازت کے ساتھ مختص مقام پر احتجاج کریں جب کہ عوام سے گزارش ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں، کسی بھی شر پسندانہ سرگرمی اور افراد کی اطلاع پکار 15 پر دیں-

    پی ٹی آئی احتجاج، راستہ نہ ملنے پر شہری کی کھمبے پر چڑھ کر خود کشی کی کوشش

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے اسلام آباد کے داخلی راستوں پر مظاہرے جاری ہیں جس کے باعث عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے اہم شاہراہیں بند ہوگئیں ہیں اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ ٹریفک جام سے ہزاروں مسافرپھنس کر رہ گئے مختلف علاقوں میں ٹریفک جام میں ایمبولینسز بھی پھنسی ہوئی ہیں۔

    مظاہروں کے باعث راولپنڈی اسلام آبادکے شہریوں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے اور ایک شہری نے بتایا کہ 6 گھنٹے سے روات ٹی چوک کےقریب بچوں سمیت گاڑی میں ہوں، کسی جانب سےٹریفک کی بحالی کیلئے کارروائی نہیں ہورہی۔

    ایک خاتون نے فون پر شکایت کی کہ پشاورروڈپر حاجی کیمپ چوک پرٹریفک جام ہےاورمیری بیٹی ابھی تک گھرنہیں پہنچی، دو بجےمیری بیٹی کواسکول سےچھٹی ہوتی ہےابھی تک ٹریفک میں پھنسی ہے انہوں نے التجا کی کہ خدا کا واسطہ ہے پھنسی ہوئی ٹریفک کو بحال کرایا جائے۔

    حکومت تحفظ فراہم کرے،عمران خان کے حوالے سے جاری تھریٹ الرٹ میں نامزد "کوچی”کا بیان سامنے…

  • دبئی: برج خلیفہ کے نزدیک 35 منزلہ عمارت میں خوفناک  آتشزدگی

    دبئی: برج خلیفہ کے نزدیک 35 منزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی

    دبئی میں برج خلیفہ کے قریب 35 منزلہ عمارت میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی-

    باغی ٹی وی : خلیج ٹائمز کے مطابق پیر کی علی الصبح دبئی کے ڈاون ٹاؤن میں ایک اونچی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کی چار منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا دبئی سول ڈیفنس نے تصدیق کی کہ تمام رہائشیوں کو بحفاظت نکال لیا گیا، کوئی زخمی یا جانی نقصان نہیں ہوا۔

    بغیر پائلٹ کے عسکری ہیلی کاپٹر نے دو مشن مکمل کرلیے


    پراپرٹی ڈویلپرایمار کے ترجمان نے تصدیق کی کہ آگ 8 بلیوارڈ واک نامی ٹاور میں لگی،متعلقہ حکومتی حکام کے تعاون سے صورتحال پر قابو پالیا گیا، اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    پیر کی صبح 3.11 بجے آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز پانچ منٹ سے بھی کم وقت میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے فائر بریگیڈ کے عملے نے دو گھنٹے کی مشقت کے بعد خوفناک آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگتے ہی عمارت کو خالی کرالیا گیا تھا۔ آتشزدگی میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی تاحال کوئی اطلاع نہیں۔

    سعودی فضائیہ کا فائٹر طیارہ ایف 15 مشق کے دوران گر کر تباہ،پائلٹس محفوظ

    سول ڈیفنس نے کہا کہ فیلڈ کمانڈر نے صبح 4:52 بجے تصدیق کی کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے صبح 6.08 بجے، فیلڈ کمانڈر نے اعلان کیا کہ آپریشن مکمل طور پر ختم ہو چکے ہیں اور یہ کہ ضروری کارروائی کرنے کے لیے سائٹ متعلقہ حکام کے حوالے کر دی جائے گی-

    پراپرٹی ڈویلپر نے کہا کہ ایمار سخت پروٹوکول اور ضوابط کی پابندی کرتا ہے ہم اپنے رہائشیوں کی صحت اور حفاظت کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں اور متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ایمار واقعہ سے متاثر ہونے والے رہائشیوں کے ساتھ بھی کام کر رہا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ان کا خیال رکھا جا رہا ہے-

    دوسری جانب ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق دبئی پولیس، عمارت بنانے والے ایمار ڈیولپرز اور سول ڈیفنس نے 8 بلیوارڈ واک نامی ٹاورز میں آگ لگنے سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب نہیں دیا تاہم سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں ایسوسی ایٹڈ پریس کے نمائندے جب جائے وقوعہ پر پہنچے تو آگ پر قابو پالیا گیا تھا۔

    متحدہ عرب امارات کا کورونا کی تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان


    حالیہ برسوں میں فلک بوس عمارتوں سے جڑی دبئی کی اونچی عمارتوں میں لگنے والی آگ نے ملک میں استعمال ہونے والی کلیڈنگ اور دیگر مواد کے کار آمد ہونے کے بارے میں سوالات اُٹھادیئے ہیں۔

    میزائل تجربات جنوبی کوریا اور امریکا پر حملے کی تیاری ہیں، یہ جنگی مشقیں جاری رہیں گی،شمالی کوریا

  • عمران خان پرقاتلانہ حملےکا مقدمہ تھانہ سٹی وزیرآباد میں درج

    عمران خان پرقاتلانہ حملےکا مقدمہ تھانہ سٹی وزیرآباد میں درج

    عمران خان پرقاتلانہ حملےکا مقدمہ تھانہ سٹی وزیرآباد میں درج کرلیا گیا ،مقدمہ گرفتار ملزم نوید اور دو نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا-

    باغی ٹی وی : ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ قتل، اقدام قتل ، دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیاگیا ہے، مقدمے میں موقع سے گرفتار ملزم نوید کو باقاعدہ نامزد کیا گیا ہے ، مقدمے میں عمران خان کے نامزد کردہ کوئی نام نہیں ہیں-

    پرویز الہی کی عمران خان کو وزارت اعلی سے مستعفٰی ہونے کی دھمکی

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر کو کل سپریم کورٹ میں پیش کیاجائےگا سپریم کورٹ میں پیش کرنے کے بعد ایف آئی آر کو عام کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ آج دوران سماعت سپریم کورٹ آف پاکستان نے عمران خان پرقاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج کرنےکی ہدایت دی تھی۔

    یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 3 نومبر کو وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران ہونے والے قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے تھے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے تھے کہ جمعرات کو بہت افسوسناک واقعہ پیش آیا، کیا واقعے کا مقدمہ درج ہو چکا ہے؟سلمان اکرم راجہ نے بتایا تھا کہ ایف آئی آر کے اندراج سے متعلق زیادہ نہیں جانتا، ایف آئی آردرج کرانے کی کوشش کی گئی تھی، شاید اب تک درج نہیں ہوئی۔

    حکومت تحفظ فراہم کرے،عمران خان کے حوالے سے جاری تھریٹ الرٹ میں نامزد "کوچی”کا بیان سامنے…

    جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا ایف آئی آر نہ ہونے کا مطلب ہے اب تک پولیس تحقیقات شروع نہیں ہوئیں، پولیس نے تحقیقات نہیں کیں تو ممکن ہے جائے وقوعہ سے شواہد مٹا دیے گئے ہوں، اس طرح کیس کے ثبوت متنازع اور بعد میں عدالت میں ناقابل قبول ہوں گے کرمنل جسٹس سسٹم کے تحت پولیس خود ایف آئی آر درج کر سکتی ہے، 90 گھنٹے سے زائد کا وقت گزر گیا اور ابھی تک ایف آئی آر ہی درج نہیں ہوئی جس پر آئی جی پنجاب نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے ایف آئی آر درج کرنے سے منع کیا ہے۔

    چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کو 24 گھنٹوں میں حملے کی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر مقدمہ درج نہ ہوا سو موٹو نوٹس لیں گے۔

    احتجاج کے دوران میڈیا کارکن بھی پی ٹی آئی کارکنان سے محفوظ نہ رہے

  • حکومت تحفظ فراہم کرے،عمران خان کے حوالے سے جاری تھریٹ الرٹ میں نامزد "کوچی”کا بیان سامنے آ گیا

    حکومت تحفظ فراہم کرے،عمران خان کے حوالے سے جاری تھریٹ الرٹ میں نامزد "کوچی”کا بیان سامنے آ گیا

    پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے حوالے سے جاری تھریٹ الرٹ میں نامزد کوچی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ مجھ سےمتعلق تفتیش کریں، حکومت تحفظ فراہم کرے-

    باغی ٹی وی :نجی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کوچی قبیلے کے سربراہ اور تاجر نور رحمان کوچی نےاسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ 18 جون کو خیبرپختونخوا حکومت نےمیرے نام سے تھریٹ لیٹر جاری کیا اور خط میں لکھا میں عمران خان کو قتل کرنا چاہتا ہوں مراد سعید نے پریس کانفرنس میں میرا نام لیا، مجھے افغانی کہا،مراد سعید نے4 نومبرکو مجھ پرالزامات لگائے کہ میں افغانی اور سرغنہ ہوں، میں مراد سعید سےکبھی نہیں ملا،میرےپاس ان کی کوئی ویڈیوزنہیں۔

    پرویز الہی کی عمران خان کو وزارت اعلی سے مستعفٰی ہونے کی دھمکی

    نور رحمان کوچی کا کہنا تھا کہ میرا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں، میرے خلاف کوئی ثبوت ہے تو سامنے لے آئیں، تھریٹ الرٹ میں کہا گیا کوچی نام کا شخص عمران خان کوقتل کرناچاہتا ہے، مجھے جواب دیا جائےمیرے خلاف یہ تھریٹ الرٹ کس نے جاری کیا؟

    کوچی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ میں 40 سال سےپاکستان میں رہ رہا ہوں اسلام آباد کا رہائشی ہوں اور 15 بچے ہیں، میرا افغانستان میں کاروبار ہے، پاکستان کی معیشت میں کردار اداکیا مجھ سے متعلق تھریٹ لیٹرمیری فیملی کیلئےخطرہ ہےمیں تاجر ہوں، اپنے قبیلےکا سربراہ ہوں مجھے اٹھوایاگیا، تفتیش کی اور پھر گھر پر چھوڑ دیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ مجھ سےمتعلق تفتیش کریں، حکومت تحفظ فراہم کرے۔

    عمران خان اپنے لیے گڑھے کھود رہے ہیں ۔۔۔

    واضح رہے کہ کہ پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے 18 جون کو اپنی ٹوئٹ میں کہا تھاکہ اطلاع ہے کہ کچھ لوگوں نے افغانستان میں موجود کوچی نامی دہشت گرد کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو قتل کرنے کی سپاری دی ہے۔

    یاد رہے کہ سیالکوٹ میں 14 مئی کو جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ میرے خلاف سازش ہو رہی ہے کہ عمران خان کی جان لے لی جائے، اس سازش کا مجھے علم تھا، میں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کروائی ہے، اگر مجھے کچھ ہوا تو یہ ویڈیو پوری قوم کے سامنے آئے گی۔

    اس کے بعد 15 مئی کو فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے عوام سے ایک وعدہ لیا کہ عوام وعدہ کریں اگر مجھے کچھ ہوا تو ویڈیو دیکھ کر انصاف دلائیں گے۔ عمران خان نے اپنے قتل کی سازش سے قبل اپنی حکومت کا خاتمہ بھی ایک بیرونی و اندرونی سازش کو قرار دیا تھا۔

    لانگ مارچ کی تاریخ ایک دن میں دوسری بار تبدیل، جمعرات کو شروع کرنیکا اعلان

  • مصر میں وزیراعظم اور یورپی یونین کے صدرکی ملاقات

    مصر میں وزیراعظم اور یورپی یونین کے صدرکی ملاقات

    مصر: وزیر اعظم شہباز شریف کی مصرکے شہر شرم الشیخ میں یورپی یونین کے صدر چارلس مائیکل سے ملاقات ہوئی-

    باغی ٹی وی : چارلس مائیکل نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے یورپی یونین کے احساس اور امداد کو سراہا

    ملاقات میں دونوں رہنماؤں میں اتفاق ہوا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی طرح موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف عالمی اتحاد درکار ہے موسمیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات تمام ممالک کے اتحاد کے متقاضی ہیں –

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی طرح موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف عالمی اتحاد درکار ہے فیٹف کی گرے لسٹ سے پاکستان کے نکلنے میں یورپی یونین کے تعاون کو سراہتے ہیں،پاکستان اور یورپی یونین میں کثیرالجہتی تعاون کے فروغ کے خواہاں ہیں-

    وزیراعظم نے کہا کہ یورپی یونین اور پاکستان کی شراکت داری اور دوطرفہ تعاون ماضی میں مشترکہ مفادات کے حصول کا اہم ذریعہ رہا ہے ماضی کے اعتماد اور تعاون کو مزید وسعت دینے کے خواہشمند اور منتظر ہیں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا مقابلہ کرنے کے لئے یورپی یونین کی کوششیں قابل قدر ہیں-

    دونوں ر ہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا-


    علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید آل نہیان کی مصر میں کاپ 27 سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی فراخ دلانہ امداد پر یو اے ای کی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا –


    علاوہ ازیں وزیراعظم نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمن سے ملاقات کی ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس دوران تاجک صدر نے وزیراعظم سے کہا کہ رواں سال دسمبر میں پاکستان آؤں گا۔

    انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو سے ملاقات کی وزیراعظم نے انڈونیشیا کے صدر کا خورنی تیل کے جہازوں کی فوری ترسیل پر شکریہ ادا کیا-


    وزیراعظم شہباز شریف نے عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط سے بھی ملاقات کی وزیر اعظم اور عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل کی دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا موسمیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات سے بچاؤ کے لئے بھرپور تعاون پر اتفاق کیا گیا وزیرِ اعظم شہباز شریف نے عرب لیگ کے چارٹر اور اس کے حصول کے لیے سیکریٹری جنرل کے عزم کو سراہا ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف سے کمشنر یورپی یونین ارسلا وون ڈرلیئن سے ملاقات کی شہباز شریف نے دوران ملاقات یورپی ممالک کے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین مشترکہ مقاصد کے حصول میں اہم شراکت دار ہیں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا مقابلہ کرنے کے لئے عالمی اتحاد ضروری ہے، ترقی پذیر ممالک آج جن اثرات کا مقابلہ کر رہے ہیں، کل تمام دنیا کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

    شہباز شریف نے موقع پر فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکالے جانے میں یورپی ممالک کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ یورپی یونین اور پاکستان میں دوطرفہ تجارت بڑھانے کی گنجائش ہے۔

    دوران گفتگو یورپی یونین کی کمشنر نے موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے متحدہ کوششوں سے اتفاق کیا۔

    کانفرنس میں غیر ملکی رہنماؤں نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں اور جانی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے، اجتماعی کوششیں لازم ہیں۔

    وزیراعظم نے متاثرین سیلاب کی امداد پر عالمی برادری کا شکریہ ادا کیا، کانفرنس میں شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • احتجاج کے دوران میڈیا کارکن بھی پی ٹی آئی کارکنان سے محفوظ نہ رہے

    احتجاج کے دوران میڈیا کارکن بھی پی ٹی آئی کارکنان سے محفوظ نہ رہے

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے آزاد صحافت کرنے کی پاداش میں نجی خبررساں ادارے کی ٹیم پر حملہ کر دیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا راولپنڈی میں بھی کئی مقامات پر پی ٹی آئی کارکنان نے احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ عمران خان پر حملے کا مقدمہ درج کیا جائے۔

    پی ٹی آئی احتجاج، مری روڈ پر متعدد ایمبولینسز پھنس کر رہ گئیں مریضوں کو اسپتال…

    پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی کوریج کرنے پرنجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کی ٹیم پر حملہ کردیا اور عملے کو زودوکوب کیا-

    ذرائع کے مطابق مظاہرین کی جانب سے صحافتی ذمہ داریاں انجام دینے میں مصروف ٹیم کو فوری طور پر مظاہرے کی جگہ سے ہٹنے کی ہدایت کی گئیں راولپنڈی کی خاتون رکن سماویا طاہر نے پی ٹی آئی کارکنوں کو ایکسپریس نیوز کی ٹیم پر حملے کےلیے اکسایا تھا۔

    پی ٹی آئی احتجاج، راستہ نہ ملنے پر شہری کی کھمبے پر چڑھ کر خود کشی کی کوشش

    قبل ازیں راولپنڈی میں ہی احتجاج کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا احتجاج کے دوران سڑکیں بند تھیں ایک شہری نے مطالبہ کیا کہ اسے راستہ دیا جائے تا ہم اسے راستہ نہ دیا گیا جس کے بعد شہری بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا شہری جب کھمبے کی بلندی پر پہنچا تاروں سے ٹکرایا تو اچانک آگ بھڑک اٹھی شہری بجلی کا جھٹکا لگنے سے اونچائی سے نیچے گر گیا-

    شہری کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا یے ۔ 25 سالہ نوجوان کی شناخت زینت اللہ کے طور پر ہوئی ۔ جس کا مقامی ہسپتال میں علاج جاری ہے-

    اسلام آباد پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کے مظاہرین نے لاہور اور پشاور موٹروے سے اسلام آباد آمد و رفت کے راستے بند کردئیے ہیں اسلام آباد کیپیٹل پولیس اور پاکستان رینجرز کے دستے روانہ کردئیے گئے ہیں وفاقی حکومت کو درخواست بھیجی گئی ہے کہ آئین کے آرٹیکل 3 اور 4 کے تحت صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کی جائیں کہ موٹروے اور ائیر پورٹ کے راستے کھلے رکھے جائیں۔

    عمران خان اپنے لیے گڑھے کھود رہے ہیں ۔۔۔

    انہوں نے کہا ہے کہ شر پسند عناصر کے خلاف تھانہ نون میں مقدمات درج کیے جائیں گے۔ عوام سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی اور شرپسند عناصر کے خلاف اطلاع پکار 15 پر دیں۔

  • بھارت: سپریم کورٹ نے زیادتی کے قتل کے تین سزا یافتہ ملزمان کو رہا کر دیا

    بھارت: سپریم کورٹ نے زیادتی کے قتل کے تین سزا یافتہ ملزمان کو رہا کر دیا

    نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے 19 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والے 3 جنسی درندوں کو رہا کر دیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق 2012 میں ہریانہ کے ریواڑی ضلع کے ایک کھیت سے 19 سالہ لڑکی کی لاش ملی تھی جسے اغوا کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور پھر کار کے اوزاروں سے مار مار کر قتل کیا گیا اور لاش تیزاب سے جلا دی گئی تھی۔

    سلمان خان نے جنسی ہراسگی کے الزامات کا سامنا کرنےوالےساجد خان کومنافق شخص قرار دیا

    دہلی پولیس نے 2014 میں تین ملزمان روی کمار، راہول اور ونود کو گرفتار کیا ہائی کورٹ نے سزائے موت سناتے ہوئے کہا کہ ملزمان "شکاری ” ہیں جو سڑکوں پر شکار کی تلاش میں مارے مارے پھرتے ہیں۔

    تینوں ملزمان معزز اور امیر گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور ان تینوں کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ بھی نہیں تھا جسے بنیاد بنا کر سزا میں تخفیف کے لیے سپریم کورٹ میں مقدمہ دائر کیا گیا۔

    بھارت کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر نے کوہلی کی فیلڈنگ کو100 فیصد فیک قرار دے دیا

    سپریم کورٹ میں دہلی پولیس نے سزائے موت کو کم کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ یہ گھناؤنا جرم ہے جو صرف ایک لڑکی کے خلاف نہیں بلکہ پورے معاشرے میں فساد کے برابر ہے اس لیے عدالت مجرموں کو کسی قسم کی رعایت نہ دے۔

    تاہم بھارتی چیف جسٹس، جسٹس ایس رویندر بھٹ اور بیلا ایم ترویدی کی بنچ نے پولیس کے مؤقف کو مسترد کردیا اور ہائیکورٹ کے فیصلے کو منسوخ کرتے ہوئے تینوں کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے-

    سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد متاثرہ لڑکی کے والدین نے کہا کہ 12 سال سے انصاف کے لیے عدالتوں کے دھکے کھا رہے ہیں۔سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہم ٹوٹ گئے ہیں لیکن اپنی قانونی لڑائی جاری رکھیں گے۔

    8 سالہ بچے کے کاٹنے سے زہریلا کوبرا سانپ ہلاک ہو گیا