Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • اڈیالہ جیل میں نوعمر قیدیوں کو درپیش مشکلات اور ان کے حل سے متعلق اقدامات شروع

    اڈیالہ جیل میں نوعمر قیدیوں کو درپیش مشکلات اور ان کے حل سے متعلق اقدامات شروع

    اڈیالہ جیل میں نوعمر قیدیوں کو درپیش مشکلات اور ان کے حل سے متعلق اقدامات شروع.

    عدالت عالیہ کے حکم پر اڈیالہ جیل میں نوعمر قیدیوں کو درپیش مشکلات اور ان کے حل سے متعلق اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ اور دیگر ججز کے اڈیالہ جیل کے دورے کے بعد ہنگامی اقدامات کے تحت اسلام آباد انتظامیہ نے قیدی بچوں کی پیشی کے لیے نئی بس فراہم کردی جب کہ ہائی کورٹ نوٹس کے بعد اب تک جیل میں نوعمر قیدیوں کے54 میں سے 41 کیسز بھی نمٹادیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نوعمر ملزمان کے دیگر کیسز بھی اگلے چند روز میں نمٹا دیے جائیں گے۔

    راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کےوائس چانسلر نے بھی قیدیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے مزید اقدامات پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ علاوہ ازیں سی ایس ڈی کو جیل میں شاپ کھولنے کی بھی سفارش کر دی گئی ہے، جس کا مقصد قیدیوں کوبازاری نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی میں مدد کرنا ہے۔ قبل ازیں اڈیالہ جیل میں قیدیوں پر مبینہ تشدد اور ان سے پیسوں کی وصولی سے متعلق شکایات موصول ہوئی تھیں، جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سخت نوٹس لیا گیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ لانگ مارچز کرنے والی حکمران جماعتیں قوم کو اپنی کارکردگی کیوں نہیں بتاتیں؟ سراج الحق
    کراچی میں پولیس مقابلے میں ایس ایچ او زخمی، ڈاکو کی ہوئی موت
    وزیراعظم کل چین جائیں گے،متعدد یاداشتوں اور معاہدات پر دستخط ہونے کا امکان
    زمین کی سطح کے نیچے گرم چٹانوں سے زیادہ موثر توانائی پیدا کی جا سکتی ہے،تحقیق
    چیف جسٹس اطہر من اللہ کے علاوہ دیگر ججز نے ہفتےکے روز اڈیالہ جیل کا دورہ کیا تھا ، جس کے بعد اب قیدیوں کی شکایات کے ازالے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔

  • ہارجائیں تو الیکشن کمیشن کی کارکردگی آپ کو خراب نظر آتی ہے،ممبر الیکشن کمیشن

    ہارجائیں تو الیکشن کمیشن کی کارکردگی آپ کو خراب نظر آتی ہے،ممبر الیکشن کمیشن

    این اے 237 ملیر میں مبینہ دھاندلی اور بد امنی سے متعلق عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی

    الیکشن کمیشن نے درخواست گزار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو کوئی مسئلہ ہے تو الیکشن ٹریبونل میں جائیں، ممبر خیبر پختونخواہ نے کہا کہ ایف آئی آر درج نہیں ہو رہی تو سیشن کورٹ سے رجوع کریں، چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست کے ساتھ کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا،وکیل نے کہا کہ جتھے کے حملہ سے متعلق پریذائیڈنگ افسر کا بیان موجود ہے،این اے 237 میں الیکشن شفاف نہیں ہوا، ممبر خیبر پختونخواہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جہاں جیت گئے وہاں سب ٹھیک جہاں ہار گئے وہاں شفافیت نہیں ہے؟ ہار جائیں تو الیکشن کمیشن کی کارکردگی آپ کو خراب نظر آتی ہے،

    خصوصی سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ واقعہ پولنگ اسٹیشن کے باہر پیش آیا، ایف آئی آر درج ہے، پولیس کی تحقیقاتی کمیٹی کام کر رہی ہے،این اے 237 ملیر میں مبینہ دھاندلی اور بد امنی سے متعلق عمران خان کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

    عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

    کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

    پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

    ٹی وی دیکھا تو بیٹی صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا۔ صدف کی ماں کی گفتگو

     صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

  • اوور سیز پاکستانیوں کو بلدیاتی الیکشن میں ووٹ کا حق،عدالت نے کی رپورٹ طلب

    اوور سیز پاکستانیوں کو بلدیاتی الیکشن میں ووٹ کا حق،عدالت نے کی رپورٹ طلب

    اوور سیز پاکستانیوں کو بلدیاتی الیکشن میں ووٹ کا حق نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی

    عدالت نے درخواست پر سماعت نومبر کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کر دی عدالت نے اوورزسیز کو ووٹ کا حق دینے متعلق کئے گئے اقدامات کی رپورٹ طلب کر لی گزشتہ سماعت پر عدالت نے قرار دیا تھا کہ آئین پاکستان کے تحت اوورسیز پاکستانی ووٹ کا حق رکھتے ہیں وکیل الیکشن کمیشن نے بتایا تھا کہ 2018 کے ضمنی الیکشن میں اوورسیز پاکستانی کو ووٹ کا حق دیا گیا تھا گزشتہ سماعت پر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا تھا کہ اوور سیز کے لئے نئی ٹیکنالوجی متعارف کروا رہے ہیں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ہم نے دو بار پارلیمنٹ کے سامنے رپورٹ رکھی تھیں.سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا تھا کہ الیکشن کمیشن نے تین ٹیکنیکل کمیٹی بنائی سیکرٹری الیکشن کمیشن نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ ہم نے کنسلٹنٹ کی خدمات بھی لے لی ہیں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ ہم نے ای وی ایم ووٹنگ مشین کو بغور مشاہدہ کے بعد فٹ قرار دیا ہے. سیکرٹری الیکشن کمیشن نے یقین دہانی کرائی تھی کہ ہم عدالت میں تجاویز پیش کرنے کو تیار ہیں.

    عدالت نے قرار دیا تھا کہ اوورسیز پاکستانی سالانہ 25 بلین پاکستان بھیجتا ہے. اگر ہم انکو وقت کا حق نہ دیں ؟ عدالت نے قرار دیا تھا کہ لگتا ہے اوورسیز وزارت کو کیس سے دلچسپی نہیں ہے.عدالت نے قرار دیا کہ اتنا اہم نوعیت کا معاملہ ہے مگر کوئی سنجیدہ نہیں ہے عدالت نے قرار دیا تھا کہ کم از کم وزیراعظم پاکستان جب بیرون ملک دورے پر جائیں تو اوورسیز پاکستانی ان سے سوال نہ کریں عدالت نے قرار دیا تھا کہ اوورسیز پاکستانی سالانہ ملین ڈالرز بھیجتے ہیں انکو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

    جسٹس رسال حسن سید نے شہری سلیمان شبیر کی درخواست پر سماعت کی ،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ آئین کے تحت حق رائے دہی ہرشہری کا بنیادی حق ہے عدالت اوورسیز پاکستانیوں کو بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ڈالنےکی اجازت دے۔

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی

  • کیا قانون میں ایسی چیز ہے کہ مریم اورنگزیب وزیر نہیں بن سکتیں؟ عدالت

    کیا قانون میں ایسی چیز ہے کہ مریم اورنگزیب وزیر نہیں بن سکتیں؟ عدالت

    مخصوص نشستوں پر بننے والے ممبران قومی اسمبلی کو وفاقی وزیر بنانے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا، وکیل نے عدالت میں کہا کہ مریم اورنگزیب مخصوص نشست پر ممبر قومی اسمبلی بنی ہیں انہیں وزیر بنایا گیا ، جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا قانون میں ایسی چیز ہے کہ مریم اورنگزیب وزیر نہیں بن سکتیں؟ وکیل نے کہا کہ انتخاب جیت کر آنے والوں کو وزیر بنایا جائے تاکہ علاقوں میں ترقیاتی کام ہومیرے علاقے میں ترقیاتی کام نہیں ہو رہے،وہ کافی عرصہ سے وزیر بنتی آ رہی ہیں، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قانون دیکھ لیتے ہیں کہ کیا کہتا ہے

    عدالت نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا

    پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج توہین مذہب کے مقدمات چیلنج 

    توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج

    تمام مکاتب فکرکو اکٹھا کرکےعمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا،جاوید لطیف

    عدالت کا شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

  • چائنیز کنٹریکٹر کے لاکر سے چوری کا ڈراپ سین

    چائنیز کنٹریکٹر کے لاکر سے چوری کا ڈراپ سین

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں

    یوسف پلازہ تھانہ کی حدود میں ڈی ایم سی آفس میں چائنیز کنٹریکٹر کے لاکر سے چوری کا ڈراپ سین ہو گیا،یوسف پلازہ پولیس نے صرف 24 گھنٹوں کے اندر لاکر سے 5 لاکھ 45 ہزار چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ،ملزم چائنیز کنٹریکٹر کا آفس بوائے ہی نکلا ،آفس بوائے پچھلے 3 ماہ سے کام کر رہا تھا اور کمرے کی ایک چابی اسکے پاس جبکہ دو مزید چابیاں دو دیگر چائنیز نشنلز کے پاس تھی کمرے کے ڈیجیٹل لاکر میں 10 لاکھ سے زائد رقم رکھی تھی جسکا پاسورڈ صرف ایک چائنیز نیشنل کے پاس تھا یوسف پلازہ پولیس نے قوی شبہ ہونے پر آفس بوائے محمد محسن ولد محمد اسرار کو انٹیروگیٹ کیا تو محسن نے سب کچھ سچ بتا دیا ملزم نے انکشاف کیا کہ آفس کی ایک چابی اسکے پاس ہے صبح جب وہ صفائی کرنے آیا تو ڈیجیٹل لاکر کھلا ہوا تھا ملزم نے نہایت ہوشیاری سے 5 لاکھ 45 ہزار نکال کر لاکر بند کردیا اور وہاں سے چلا گیا پولیس نے ملزم محسن کو حراست میں لے لیا ہے

    دوسری جانب رضویہ سوسائٹی پولیس نے فروٹ کے ٹھیلے کو لوٹنے والے ڈکیتوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ملزمان ذیشان پارک ناظم آباد نمبر 1 کے سامنے ایک فروٹ کے ٹھیلے والے سے اسکی فروختگی رقم اور موبائل فون چھین کر فرار ہورہے تھے فروٹ والے محمد قدیر کے شور مچانے پر گشت پر مامور پولیس موبائل نے ملزمان کا تعاقب کیا اور رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان کی شناخت وقاص اور دانش کے ناموں سے ہوئی ملزمان کے قبضے سے 1 TT پسٹل 30 بور لوڈ میگزین بمعہ راؤنڈ، 2 عدد پرس، 2 عدد موبائل فون کیپیڈ اور محمد قدیر سے لوٹی ہوئی رقم اور موبائل فون برآمد ہوئے، ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور پہلے بھی ڈکیتی اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات میں رضویہ سوسائٹی سے ہی گرفتار ہوچکے ہیں ملزمان رضویہ سوسائٹی،ناظم آباد کی حدود سمیت مختلف علاقوں میں لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث تھے اور رضویہ پولیس کو مطلوب تھے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے

    ٹی وی دیکھا تو بیٹی صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا۔ صدف کی ماں کی گفتگو

     صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

    عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

    کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

    پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

  • ارشد شریف کے قتل کا الزام؛ امجد شعیب کو ناصر بٹ نے قانونی نوٹس بھیج دیا

    ارشد شریف کے قتل کا الزام؛ امجد شعیب کو ناصر بٹ نے قانونی نوٹس بھیج دیا

    گزشتہ دنوں ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا جس میں مسلم لیگ نواز کے کارکن ناصر بٹ پر لفٹیننٹ جنرل امجد شعیب نے ارشد شریف کے قتل کا الزام عائد کیا تھا یہ دعویٰ ہے ناصربٹ کے وکیل کا جن کے ذریعے امجد شعیب کو ہرجانے کا نوٹس بھیجا گیا ہے.

    لفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو نواز شریف کے ساتھی اور مسلم لیگ لندن کے رہنماء ناصر بٹ نے اپنے وکیل راجہ خالد محمود خان کے ذریعے ایک قانونی نوٹس بھیجا ہے جس میں انہوں نے امجد شعیب کا ایک ولاگ جو امجد شعیب کے یوٹیوب چینل کا تھا 29 اکتوبر 2022 کو وائرل ہوا تھا جس میں انہوں نے الزام عااید کیا تھا کہ؛ ”اس کے بارے میں یہ بھی اطلاع ملی ہے کہ میاں صاحب کے پاس ہر وقت ان کے ساتھ ہوتا ہے ایک مفرور قاتل ہے ناصر بٹ جبکہ اس کے بارے میں یہ بھی افواہ ہے اور کہا جارہا ہے کہ ناصر بٹ نے یہ سارا کام ارینج کیا اور اس میں یہ بھی کہا گیا کہ مریم کے کہے پہ. اب یہ ساری چیزیں جو ہیں information کے pieces ہیں”.

    قانونی نوٹس میں امجد شعیب کے ان جملوں کا لفظ بہ لفظ حوالہ دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ مرحوم ارشد شریف جو کہ ایک سینئر صحافی تھا کے قتل بارے اس قسم کے سنگین الزامات لگائے گئے ہیں جو سراسر بے بنیاد ہیں.

    نوٹس میں مزید لکھا گیا ہے کہ؛ میرا موکل (ناصر بٹ) جو ایک انتہائی شریف انسان ہے اور جس کے پاس پاکستان اور برطانیہ کی شہریت ہے اور نہ کوئی ایسا مجرمانہ ریکارڈ ہے کے بارے میں لفظ قاتل استعمال کیئے گئے جبکہ ان کے بارے میں کس قسم کی کوئی ایسی بات نہیں جس میں انہوں نے کبھی پاکستانی قانون توڑا ہو. ناصر بٹ کے وکیل راجہ خالد محمود نے کہا ہے کہ آپ کے الزامات بے بنیاد ہیں لہذا اب آپ میرے موکل کو زہنی کوفت اور انکی شہرت خراب کرنے وغیرہ پر 751000000 روپے ہرجانہ ادا کریں.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ لانگ مارچز کرنے والی حکمران جماعتیں قوم کو اپنی کارکردگی کیوں نہیں بتاتیں؟ سراج الحق
    کراچی میں پولیس مقابلے میں ایس ایچ او زخمی، ڈاکو کی ہوئی موت
    وزیراعظم کل چین جائیں گے،متعدد یاداشتوں اور معاہدات پر دستخط ہونے کا امکان
    زمین کی سطح کے نیچے گرم چٹانوں سے زیادہ موثر توانائی پیدا کی جا سکتی ہے،تحقیق
    اس حوالے سے لفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب سے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے تاحال باغی ٹی کے سوالات کا کوئی جواب نہیں دیا لیکن ان کا موقف موصول ہونے کے بعد اس خبر میں شامل کردیا جائے گا.


    جبکہ؛ ناصر بٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ؛ ریٹائرڈ جنرل امجد شعیب نے مجھ پر صحافی ارشد شریف کے قتل کا جھوٹا اور بے بنیاد الزام لگانے کی کوشش کی ہے لہذا میں نے اپنے وکلاء کے ذریعے اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے.

  • عمران خان خون خرابے سے انقلاب چاہتے ہیں ،مریم اورنگزیب

    عمران خان خون خرابے سے انقلاب چاہتے ہیں ،مریم اورنگزیب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے اعتراف کرلیا کہ وہ ملک میں مارشل لا لگوانا چاہتے ہیں

    ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان خون خرابے سے انقلاب چاہتے ہیں ایک طرف ادب دوسری طرف گالی، دماغ کی خرابی اور فرسٹیشن ہے بندوق سے انقلاب لانے کا ماسٹر مائنڈ کسے دھمکیاں دے رہے ہیں؟ ذلت و رسوائی فارن فنڈد فتنے کے مقدر میں لکھی جاچکی ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر اور ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا تھا کہ غیر ضروری سچ نہیں بولنا چاہتے،

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہوئے وزیر اعظم کو چینی صدر شی جن پنگ نے خصوصی دعوت دی تھی وزیراعظم شہباز شریف چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے،وزیراعظم چینی حکام سے سی پیک منصوبوں پر بات کریں گے سی پیک چارسال سے تاخیر کا شکار رہا ہے سی پیک میں اہم منصوبوں کا ایک نیا دورشروع ہورہا ہے عمران خان لانگ مارچ کی تقاریرمیں دھمکیاں دیتے ہیں ،لوگوں کو عمران خان کے منصوبے کاعلم ہےعمران خان کا مقصد الیکشن ہی نہیں ،خون خرابہ اور مارشل لا ہےعمران خان ملک میں ایمرجنسی کے خواہاں ہیں عمران خان کہتے ہیں کہ میڈیا آزاد نہیں ،آزاد نہ ہوتا آپ کی آواز یہاں تک نہ آتی،ریاست اپنے لوگوں کی حفاظت کرنا جانتی ہے عمران خان نے کہا انہیں کہاگیا کہ یہ لوگ کرپٹ اور چور ہیں ،تو پھر آپ نے کیوں جیلوں میں ڈالا،عمران خان کو گھر بھیج دیں گے،انہیں اپنے منصوبے میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے،

    سابق وفاقی وزیر ، ن لیگی رہنما، خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ صحافی صدف نعیم کی شہادت پر افسوس ہے صحافیوں نے بھی قربانیاں دی ہیں،لانگ مارچ کےلیے نامناسب وقت کا انتخاب کیا گیا 2014 میں بھی چینی صدر نے پاکستان کا دورہ کرنا تھا ، عمران خان فاشسٹ سوچ کے مالک ہیں،عمران خان کی مرضی کی تعیناتی نہیں ہوسکتی،تعیناتی عمران کی مرضی کی نہیں بلکہ آئین کے مطابق ہوگی الیکشن مقرر ہ وقت پر ہونگے ،اسمبلیوں کو اپنا وقت پورا کرنا چاہیے ،

    ٹی وی دیکھا تو بیٹی صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا۔ صدف کی ماں کی گفتگو

     صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

    عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

    کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

    پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

    عمران خان کے لانگ مارچ کو آج پانچواں روز ہے، عمران خان آج گوجرانوالہ سے لانگ مارچ میں شریک ہوں گے،عمران خان کا کنٹینرگوجرانوالہ میں موجود ہے ، عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ جی ٹی روڈ کے مختلف شہروں سے ہوتا ہوا اسلام آباد پہنچے گا، اسلام آباد کی انتظامیہ نے ابھی تک جلسے کی اجازت نہیں دی جس پر پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کیا ہے،

    تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ راولپنڈی مریڑ سے اسلام آباد داخلہ کے لیے مری روڈ کا استعمال کیا جائے گا ،مرکزی قیادت کی جانب سے مقامی ایم این اے،ایم پی ایز کو استقبالیہ کیمپ لگانے کی ہدایت کر دی گئی، عمران خان راولپنڈی پنجاب ہاوس میں قیام کریں گے، تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، لانگ مارچ پنڈی کب پہنچتا ہے اس بارے تاحال کچھ نہیں کہا جا سکتا کیونکہ عمران خان روزانہ رات کو مارچ کے شرکاء کو چھوڑ کر لاہور آ جاتے ہیں

  • رشتے سے انکار، نوجوان نے لڑکی، اسکی والدہ ،والد اور بھائی پر تیزاب پھینک دیا

    رشتے سے انکار، نوجوان نے لڑکی، اسکی والدہ ،والد اور بھائی پر تیزاب پھینک دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رشتے سے انکار پر نوجوان نے لڑکی، اسکی والدہ ،والد اور بھائی پر تیزاب پھینک دیا

    واقعہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پیش آیا، لاہور کے علاقے تھانہ شاہدرہ ٹاؤں کی حدود میں نوجوان نے پسند کی شادی کے لئے لڑکی کے گھر والوں سے بات کی، لڑکی کے گھر والوں نے انکار کر دیا جس کے بعد نوجوان اشتعال میں آ گیا، نوجوان نے دوبارہ لڑکی کے گھر جا کر رشتے کی بات کی، دوبارہ انکار کے بعد نوجوان نے لڑکی، اسکے والد، والدہ اور بھائی پر تیزاب پھینک دیا اور موقع سے فرار ہو گیا، تیزاب پھینکے جانے کے واقعہ میں لڑکی اور اسکے اہلخانہ جھلس کر زخمی ہو گئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا

    دوسری جانب میو اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ایڈمن پر مبینہ قاتلانہ حملہ،مقدمہ تھانہ مغلپورہ میں درج کیا گیا ہے، میو اسپتال ملازمین نے واقعے کے خلاف احتجاج کیا ہے اور حملہ آور کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے،مدعی مقدمہ کے مطابق سپرنٹنڈنٹ ایڈمن اہلخانہ کے ہمراہ رشتہ دار کے گھر تیمارداری کے لیے گیا،اتراتو فائرنگ ہوئی،ایک ٹھیکیدار عرصہ دراز سے سیٹ چھوڑنے کے لیے دباو ڈال رہا تھا،واقعہ 30 اکتوبر کو مغلپورہ میں پیش آیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہے

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

  • آئی سی سی نے افغانستان میں تحقیقات دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی

    آئی سی سی نے افغانستان میں تحقیقات دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی

    بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے ججوں نے پیر کے روز پراسیکیوٹر کریم خان کو افغانستان میں ہونے والے مظالم کی تحقیقات دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

    باغی ٹی وی : افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات گذشتہ دوسال سے تعطل کا شکار ہے آئی سی سی کی جانب سے شائع کردہ فیصلے کے مطابق ججوں نے قرار دیا ہے کہ کابل فی الحال اپنے وعدے کے مطابق آئی سی سی کے دائرہ اختیار میں آنے والے مبیّنہ جرائم کی حقیقی تحقیقات نہیں کر رہا ہے لہٰذا تحقیقات کو آگے بڑھایا جانا چاہیے۔

    گذشتہ سال اگست میں، طالبان کی حکمرانی کے آغاز کے وقت افغانستان میں جرائم کی تحقیقات کرنے والے پراسیکیوٹر کریم خان نے تحقیقات دوبارہ شروع کرانے کی استدعا کی تھی-

    انہوں نے عالمی عدالت کے ججوں پر زور دیا تھا کہ وہ تحقیقات کو آگے بڑھانے کی اجازت دیں انہوں نے خبردار کیا تھا کہ افغانستان میں جنگی جرائم اور انسانیت مخالف جرائم کا سلسلہ جاری ہے۔

    ایران کیساتھ جوہری معاہدےکی بحالی کی ناکامی پر وقتِ ضرورت فوجی آپشن زیرِغورہے،امریکی ایلچی

    گذشتہ سال ستمبر میں کریم خان کا کہنا تھا کہ وہ طالبان اور داعش کے عسکریت پسندوں کے جرائم کی تحقیقات دوبارہ شروع کرنا چاہتے ہیں استغاثہ امریکی افواج اور افغان حکومت کے فوجیوں کی جانب سے مشتبہ جنگی جرائم کی تحقیقات کو’’عدم ترجیح‘‘ دے سکتا ہے۔

  • ایلون مسک نے ٹوئٹر بورڈ  آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کر دیا

    ایلون مسک نے ٹوئٹر بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کر دیا

    ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنا کنٹرول مضبوط کرتے ہوئےٹوئٹر بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کردیا ہے-

    باغی ٹی وی : برطانوی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کے اس اقدام کی خبر امریکی سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے ذریعے ملی ہے، جس کے مطابق ٹوئٹر کی حوالگی کے معاہدے کی تکمیل کے تحت مسک ٹوئٹر کے واحد ڈائریکٹر بن گئے ہیں۔

    اب ٹویٹر پر بلیو ٹک والے صارفین کو ماہانہ فیس ادا کرنی ہو گی

    ارب پتی پچھلے ہفتے کمپنی کو خریدنے کے بعد اس کے چیف ایگزیکٹو ہوں گے وہ اس فرم پر تیزی سے کنٹرول حاصل کر رہے ہیں، جسے دنیا بھر کے سیاست دان اور صحافی استعمال کرتے ہیں ایلون جن اصلاحات پر غور کر رہے ہیں اس میں تبدیلیاں شامل ہیں کہ ٹویٹر ملازمتوں میں کمی اور اکاؤنٹس کی تصدیق کیسے کرتا ہے-

    بورڈ آف ڈائریکٹرز سے نکالےگئے 9 افراد میں بورڈ کے سابق چیئرمین بریٹ ٹیلر اور سابق سی ای او پراگ اگروال شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ مسک نے ٹوئٹر کی ملکیت حاصل کرتے ہی چند بڑے عہدیداران بشمول سی ای او پراگ اگروال، چیف فنانس آفیسر نیڈ سیگال سمیت لیگل افیئرز اور پالیسی چیف وجے گاڈے کو برطرف کردیا تھا۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق ایلون مسک کچھ عرصے تک کمپنی کے سی ای او کا عہدہ اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں اور ٹوئٹر میں بنیادی تبدیلیاں لانا چاہتے ہیں۔

    ٹویٹرکا کنٹرول سنبھالتےہی ایلون مسک نےپاکستان مخالف بھارتی نوازوجیا گڈے کوملازمت…

    امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے پاس فائلنگ کے مطابق ٹویٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی نے اپنے 18 ملین پورے حصص، جس کی قیمت تقریباً 978 ملین ڈالر ہے، 54.20 ڈالر کی خریداری کی قیمت پر نئی نجی کمپنی میں ڈال دی ہے مسٹر ڈورسی، جنہوں نے مئی میں ٹویٹر کا بورڈ چھوڑ دیا، نے مسٹر مسک کی فرم کی خریداری کی حمایت کی۔

    انہوں نے کمپنی کی سابقہ ​​انتظامی ٹیم کی طرف سے قبضے کی منظوری کے بعد ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ایلون واحد حل ہے جس پر مجھے بھروسہ ہے۔ میں شعور کی روشنی کو بڑھانے کے لیے اس کے مشن پر بھروسہ کرتا ہوں-

    قبل ازیں ایلون مسک نے یورپی کمیشن کو یقین دہانی کرائی تھی کہ ان کا ملکیتی سوشل میڈیا نیٹ ورک ٹویٹرغیرقانونی آن لائن مواد کی روک تھام کے ضمن میں سخت یورپی قوانین کی تعمیل جاری رکھے گا ۔

    چین سے مقابلے کے لیے امریکا کا بھارت کو دفاعی اتحادی بنانے کا فیصلہ

    گذشتہ ہفتے ایک غیررپورٹ تبادلہ خیال میں،مسک نے یورپی یونین کے صنعت کے سربراہ تھیری بریٹن کو بتایا تھا کہ وہ خطے کے ڈیجیٹل سروسز ایکٹ کی تعمیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔اس ایکٹ کے تحت غیرقانونی موادکوکنٹرول نہ کرنے والی کمپنیوں پر بھاری جرمانے عاید کیے جاسکتے ہیں۔

    یورپی یونین کے عہدے داروں نے روئٹرزکو بتایا تھا کہ خود ساختہ آزادیِ اظہار رائے کے مطلق العنان علمبردارایلون مسک نے آیندہ ہفتوں میں فرانس کے سابق وزیرخزانہ بریٹن کے ساتھ بالمشافہہ ملاقات پراتفاق کیا ہے۔

    یہ تبادلہ خیال اس وقت ہوا ہے جب بریٹن نے ٹویٹرپر مسک کو جمعہ کے روز نئی یورپی قانون سازی کے بارے میں متنبہ کیا۔انھوں نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ یورپ میں یہ پرندہ (ٹویٹر) یورپی یونین کے قوانین کے مطابق ہی پرواز کرے گا۔

    ایلون مسک کی جانب سے یورپی یونین کو یقین دہانیاں ان کےعملی رویہ کی نشان دہی کرتی ہیں حالانکہ انھوں نے اس سے قبل اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ ٹویٹر کے پاس پوسٹ کیے جانے والے مواد پرکم قدغنیں ہوں گی۔

    ایران کیساتھ جوہری معاہدےکی بحالی کی ناکامی پر وقتِ ضرورت فوجی آپشن زیرِغورہے،امریکی ایلچی