Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • لاہور:پی ٹی آئی کا لانگ مارچ شروع

    لاہور:پی ٹی آئی کا لانگ مارچ شروع

    لاہور:عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف نے اپنے لانگ مارچ کا آغاز کردیا ہے۔تحریک انصاف کے مطابق عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ لاہور کے لبرٹی چوک سے آج شروع ہوچکا ہے اور 5 نومبر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔

    لبرٹی چوک پر تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ لبرٹی چوک پہنچ گئے ہیں۔

    لانگ مارچ کے لیے عمران خان کا کنٹینر لبرٹی چوک میں پہنچایا جا چکا ہے۔ جس میں 5 کرسیاں لگائی گئی ہیں جن پر عمران خان اپنے قریبی ساتھیوں کے ہمراہ بیٹھ کر کسی بھی اجلاس کی صدارت کر سکتے ہیں۔تحریک انصاف نے باضابطہ طور پر لانگ مارچ کے روٹ اور مختلف مقامات پر پڑاؤ کے پلان کا اعلان کردیا ہے۔

    حکومت کی اتحادی جماعتوں نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے متعلق رانا ثناء اللہ کی حکمت عملی کی مخالفت کردی ہے، اتحادی جماعتوں نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو فساد مارچ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے لیکن یلغار کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔

     

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج سے متعلق عدالت کا ایک فیصلہ موجود ہے، اس طریقہ کارکےمطابق آئیں گے تو ہم اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کریں گے، مخصوص جگہ پر آئیں گے تو ہم سیکیورٹی دیں گے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نومبر میں آر یا پار ہوجائے گا، اسلام آباد کے عوام اسلام آباد کے اندر سے نکل آئے تو کرپٹ ٹولےکو بھاگنےکی جگہ نہیں ملے گی۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک تباہی کی طرف جانے سے 6 ماہ پہلے بچ گیا، الیکشن آئینی مدت پوری ہونےپر اگلے سال ہوں گے، والدین اپنے بچوں،بچیوں اور فیملیز کو خونی مارچ سے محفوظ رکھیں۔

    گزشتہ روز عمران خان نے وڈیو پیغام جاری کیا تھا ، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ یہ مارچ حکومت گرانے یا لانے کے لیے نہیں ہے بلکہ یہ حقیقی آزادی کی تحریک ہے۔ یہ تحریک تب تک نہیں رکے گی جب تک ہم اس ملک کو حقیقی طور پر آزاد نہیں کرتے۔

  • عمران خان کو 2 خاص لوگ اور3 سانپ کسی اورڈگرلے جارہےہیں. فیصل واوڈا کا دعویٰ

    عمران خان کو 2 خاص لوگ اور3 سانپ کسی اورڈگرلے جارہےہیں. فیصل واوڈا کا دعویٰ

    عمران خان کو 2 خاص لوگ اور3 سانپ کسی اورڈگرلے جارہےہیں. فیصل واوڈا کا دعویٰ

    تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ عمران خان کو 2 خاص، 3 سانپ کسی اور ڈگر لے جارہے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ میں اپنے قائد عمران خان کو سمجھاتا رہا ،بتاتا رہا اور نشاندہی کرتا رہا کہ ان کی 26 سال کی سیاسی محنت کو 2خاص، 3 سانپ اور کچھ کیڑے کسی اور ڈگر لے جارہے ہیں۔


    فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ اس صورتحال سے ملک کونقصان ہوا۔ اداروں سے محاذ آرائی ہوئی اور پی ڈی ایم کو فائدہ ہوا۔ہم سمجھوتے کے بہت قریب تھے۔ جلد ان کے نام سامنے لاؤں گا۔

    فیصل واؤڈا نے ایک پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا یہ لانگ مارچ خونی مارچ ہے جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے اسلام آباد کے پریس کلب میں منعقدہ فیصل ووڈا کی پریس کانفرس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ فیصل واوڈا نے حکومت کی ایما پر لانگ مارچ کو نقصان پہچانے کی کوشش کی ہے۔

    علی زیدی نے کہا تھا کہ سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی تک نے اس پریس کانفرنس کو لائیو دکھایا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت نے انھیں لانچ کیا ہے۔ ان کے مطابق لانگ مارچ کے خطرات سے متعلق فیصل واوڈا کی پیش گوئیوں میں کوئی معقولیت نہیں ہے کیونکہ عمران خان پہلے ہی لانگ مارچ کو پرامن رکھنے سے متعلق ہدایات دے چکے ہیں۔ تو کیا ایسے میں اس پریس کانفرس کی کوئی حیثیت رہ جاتی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ غیرت کےنام پرماں بیٹی قتل:ملزمان گرفتار
    عمران خان ایک جھوٹا شخص ہے جس کا چہرہ بے نقاب ہوچکا. وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ
    سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا سے دو سوالوں کے جوابات طلب کر لیے۔
    اگر آرمی چیف غدار ہے تو آج بھی اس سے چھپ کر کیوں ملتے ہیں. ڈی جی آئی ایس آئی
    آرمی چیف کو کہا تھا کہ اگروہ آپ کو توسیع دے رہےہیں تو میں بھی دے دیتا ہوں:عمران خان مان گئے
    پاکستان میں بچے بہت تیزی سے موٹاپے کا شکار ہورہے ہیں. عالمی ادارہ صحت
    پاکستان سعودیہ سٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس: توانائی کے شعبہ میں تعاون پر تبادلہ خیال پی ٹی آئی لانگ مارچ؛ لبرٹی چوک کے کئی مقامات پر کارکنان کم پولیس اہلکار زیادہ
    پولیس نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کیا. وزیراعظم شہباز شریف

  • عمران خان کی نااہلی پر چیف الیکشن کمشنر کو دھمکیاں دینے والا گرفتار

    عمران خان کی نااہلی پر چیف الیکشن کمشنر کو دھمکیاں دینے والا گرفتار

    عمران خان کی نااہلی پر چیف الیکشن کمشنر کو دھمکیاں دینے والا گرفتار

    عمران خان کی نااہلی کے بعد چیف الیکشن کمشنر کو دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم لاہور کے بجائے اسلام ائیرپورٹ پر لینڈ کرکے وہاں سے نکل جانا چاہتا تھا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق خرم مجِبوب نامی شخص پر الزام ہے کہ اس نے چیف الیکشن کمشنر کو سعودی عرب سے سنگین نتایج کی دھمکیاں دیں اور اس حوالے سے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اسلام آباد نے انکوائری کا آغاز کرکے ملزم کے کوائف جمع کیے تو انکشاف ہوا کہ ملزم 14 اکتوبر کو لاہور سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوا۔

    ایف آئی اے نے ملزم کے حوالے سے کوائف اسلام آباد ائیرپورٹ سمیت ملک بھر کے ائیرپورٹس پر ارسال کردیئے۔ جمعہ کو ملزم سعودیہ سے لاہور واپس آنے کے بجائے سعودی ایئرلائن کی پرواز نمبر ایس وہ 722 پر اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچا جہاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کے کوائف سسٹم میں ہٹ ہوتے ہی اسے تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اسلام آباد کے حوالے کردیا۔ ملزم کو سائبر کرائم ونگ کے سیل منتقل کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ غیرت کےنام پرماں بیٹی قتل:ملزمان گرفتار
    عمران خان ایک جھوٹا شخص ہے جس کا چہرہ بے نقاب ہوچکا. وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ
    سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا سے دو سوالوں کے جوابات طلب کر لیے۔
    اگر آرمی چیف غدار ہے تو آج بھی اس سے چھپ کر کیوں ملتے ہیں. ڈی جی آئی ایس آئی
    آرمی چیف کو کہا تھا کہ اگروہ آپ کو توسیع دے رہےہیں تو میں بھی دے دیتا ہوں:عمران خان مان گئے
    پاکستان میں بچے بہت تیزی سے موٹاپے کا شکار ہورہے ہیں. عالمی ادارہ صحت
    پاکستان سعودیہ سٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس: توانائی کے شعبہ میں تعاون پر تبادلہ خیال پی ٹی آئی لانگ مارچ؛ لبرٹی چوک کے کئی مقامات پر کارکنان کم پولیس اہلکار زیادہ
    پولیس نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کیا. وزیراعظم شہباز شریف

  • صدارتی ایوارڈ یافتہ سابق کپتان و انٹرنیشنل فٹبالر علی نواز بلوچ انتقال کرگئے

    صدارتی ایوارڈ یافتہ سابق کپتان و انٹرنیشنل فٹبالر علی نواز بلوچ انتقال کرگئے

    پاکستان فٹبال ٹیم کے صدارتی ایوارڈ یافتہ سابق کپتان و انٹرنیشنل فٹبالر علی نواز بلوچ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، ان کی عمر 78 برس تھی۔ پاکستان فٹبال کی تاریخ میں اہم کردار ادا کرنے والے علی نواز بلوچ نے آر سی ڈی فٹبال کپ میں 1974ء سے 1980ء تک پاکستان کی قیادت کی۔ انہیں 1960ء میں برصغیر کے مشہور فٹبال کلب کلکتہ محمڈن کی نمائندگی کا بھی اعزاز حاصل رہا۔

    انہوں نے متحدہ عرب امارات میں امارات کلب کی جانب سے پروفیشنل فٹبال کھیلی اور کوچنگ کی۔ سینٹرفارورڈ کی پوزیشن پر کھیلنے والے علی نواز بلوچ نے مختلف میچز میں ہیٹ ٹرک بھی کیں جبکہ کلکتہ محمڈن کی جانب سے امارتی ٹیم کے خلاف ان کی ٹریپل ہیٹ ٹرک یادگار ہے۔علی نواز بلوچ کو متحدہ عرب امارات کی جانب سے شہریت کی پیشکش کی گئی لیکن وہ پاکستان آ گئے تھے۔ پی آئی اے سے منسلک رہنے والے علی نواز پاکستان فٹبال فیڈریشن کے 16 برس تک نائب صدر رہے۔

    حکومت پاکستان نے فٹبال کے کھیل میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں علی نواز بلوچ کو 1996ء میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا تھا۔ لیاری سے تعلق رکھنے والے علی نواز بلوچ کی جائے پیدائش کے علاقہ کی سڑک کو ان کے نام سے منسوب کیا گیا۔ دریں اثناء علی نواز بلوچ کے انتقال پر فٹبال کے حلقوں، سابق ٹیسٹ کپتان معین خان سرفراز احمد، سابق عالمی اسکواش چیمپیئن جہانگیر خان اور دیگر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اظہار تعزیت کیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ غیرت کےنام پرماں بیٹی قتل:ملزمان گرفتار
    عمران خان ایک جھوٹا شخص ہے جس کا چہرہ بے نقاب ہوچکا. وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ
    سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا سے دو سوالوں کے جوابات طلب کر لیے۔
    اگر آرمی چیف غدار ہے تو آج بھی اس سے چھپ کر کیوں ملتے ہیں. ڈی جی آئی ایس آئی

  • لانگ مارچ؛ عمران خان لیبرٹی چوک پہنچ گئے

    لانگ مارچ؛ عمران خان لیبرٹی چوک پہنچ گئے

    لانگ مارچ کے لیے عمران خان لبرٹی چوک پہنچ گئے ہیں۔ کنٹینر پر عمران خان کے ہمراہ شاہ محمود قریشی سمیت متعدد رہنماء شامل ہیں. جبکہ کنٹینر میں 5 کرسیاں لگائی گئی ہیں جن پر عمران خان اپنے قریبی ساتھیوں کے ہمراہ بیٹھ کر کسی بھی اجلاس کی صدارت کر سکتے ہیں۔ حکومت کی اتحادی جماعتوں نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے متعلق رانا ثناء اللہ کی حکمت عملی کی مخالفت کردی ہے، اتحادی جماعتوں نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو فساد مارچ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے لیکن یلغار کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔

    پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے لیے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے فوری این او سی جاری کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو ایک نیا لیٹر جاری کر دیا ہے۔ خط میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی نے ماضی میں این او سی کی خلاف ورزیاں کیں اس لیے پی ٹی آئی شق وار انتظامیہ کو وضاحت دے، 25 مئی کو بھی این او سی دیا گیا مگر اس کی خلاف ورزی کی گئی۔ پی ٹی آئی تحریری طور پر انتظامیہ کو مطمئن کرے، این او سی کی درخواست مسترد نہ کرنے کی وجوہات کی وضاحت کی جائے۔
    https://twitter.com/MalikRamzanIsra/status/1585899840738689024قبل ازیں، اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ کیا گیا۔ کمشنر اسلام آباد کی جانب سے طلب کردہ خصوصی اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے سینیئر رہنما ڈاکٹر بابر اعوان اور صدر تحریک انصاف اسلام آباد علی نواز اعوان نے شرکت کی۔

    عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف آج لاہور کے لبرٹی چوک سے اپنے لانگ مارچ کا آغاز ۔ تحریک انصاف کے مطابق عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ لاہور کے لبرٹی چوک سے جمعے کو شروع ہوگا اور 5 نومبر کو اسلام آباد پہنچیں گا۔ لبرٹی چوک پر تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے تاہم کئی مقامات پر کارکنوں سے زیادہ پولیس دیکھی جارہی ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج سے متعلق عدالت کا ایک فیصلہ موجود ہے، اس طریقہ کارکےمطابق آئیں گے تو ہم اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کریں گے، مخصوص جگہ پر آئیں گے تو ہم سیکیورٹی دیں گے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نومبر میں آر یا پار ہوجائے گا، اسلام آباد کے عوام اسلام آباد کے اندر سے نکل آئے تو کرپٹ ٹولےکو بھاگنےکی جگہ نہیں ملے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ غیرت کےنام پرماں بیٹی قتل:ملزمان گرفتار
    عمران خان ایک جھوٹا شخص ہے جس کا چہرہ بے نقاب ہوچکا. وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ
    سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا سے دو سوالوں کے جوابات طلب کر لیے۔
    دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک تباہی کی طرف جانے سے 6 ماہ پہلے بچ گیا، الیکشن آئینی مدت پوری ہونےپر اگلے سال ہوں گے، والدین اپنے بچوں،بچیوں اور فیملیز کو خونی مارچ سے محفوظ رکھیں۔ گزشتہ روز عمران خان نے وڈیو پیغام جاری کیا تھا ، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ یہ مارچ حکومت گرانے یا لانے کے لیے نہیں ہے بلکہ یہ حقیقی آزادی کی تحریک ہے۔ یہ تحریک تب تک نہیں رکے گی جب تک ہم اس ملک کو حقیقی طور پر آزاد نہیں کرتے۔

  • قطر: فٹبال ورلڈ کپ کی مشقوں کے دوران حادثے میں 3 پاکستانی فائر فائٹرز جاں بحق

    قطر: فٹبال ورلڈ کپ کی مشقوں کے دوران حادثے میں 3 پاکستانی فائر فائٹرز جاں بحق

    دوحہ:قطر میں فٹبال ورلڈ کپ کی مشقوں کے دوران حادثے میں 3 پاکستانی فائر فئٹرزجاں بحق ہوگئے۔اطلاعات کےمطابق فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق یہ حادثہ بدھ کو پیش آیا۔ حکام نے حادثے کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں تاہم مرنےوالے افراد کے دوستوں نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا ہے کہ انکی ہلاکت دوحہ کی حماد بندرگاہ پر کرین گرنے کے باعث ہوئی۔

    پادری اور راہبائیں بھی پورن دیکھتی ہیں:پوپ فرانسس کا اعتراف

    اے ایف پی کے مطابق حادثے کے مقام پر فٹبال ورلڈ کپ کے حوالے سے فضائی اور اسٹیڈیم پر کیمیکل حملے سے نمٹنے کی مشقیں کی جارہی تھیں تاہم مقامی حکام کا کہنا ہے کہ تینوں فائر فائٹرز ان مشقوں میں شریک نہیں تھے۔

    فٹبال ورلڈ کپ کی سیکیورٹی کے حوالے سے ہونے والی مشقوں میں امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، سعودی عرب، ترکی اور فلسطین کی سیکیورٹی فورسز شریک ہوئیں۔

    روس نے امریکی اور یورپی تجارتی سیٹلائٹس تباہ کرنے کی دھمکی دیدی

    فٹبال ورلڈ کپ میں سیکیورٹی سنبھالنے کیلئے پاک فوج کا دستہ بھی قطر بھیجا گیا ہے جبکہ ترکی نے بھی 3 ہزار پولیس اہلکار قطر بھیجے ہیں، فیفا ورلڈ کپ کی سیکیورٹی میں معاونت کی درخواست قطری وزارت داخلہ نے کی تھی۔قطر میں فٹبال کے عالمی میلے کا آغاز 20 نومبر سے ہوگا جو 18 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

  • خلا کو پرامن مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے. پاکستانی مندوب نعیم صابر خان

    خلا کو پرامن مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے. پاکستانی مندوب نعیم صابر خان

    پاکستان نے خلا کو ہتھیار وں سے پاک رکھنے کے اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خلا کو صرف پرامن مقاصد اور تحقیق کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی چوتھی کمیٹی سے خطاب میں پاکستانی مندوب نعیم صابر خان نے کہاکہ یہ بات مایوس کن ہے کہ بعض میدان جنگ تصور کرتے ہوئے متعلقہ فوجی صلاحیتیں حاصل کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ بیرونی خلا میں سٹیلائٹس کو میزائل سے نشانہ بنا کر تباہ کرنے کے تجربات جن کا ملبہ خلا میں بکھر جانے کے علاوہ بھی کئی منفی اثرات ہیں، تشویش کا باعث ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ بیرونی خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ شروع کرنے بھر پور مخالف کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سلامتی کے پہلو سےخلا سے متعلق موجودہ قوانین کے ڈھانچہ اس حوالے سے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کی اہلیت نہیں رکھتا ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کئی دہائیوں سے اس بات کی نشاندہی کررہی ہے کہ بیرونی خلا میں ہتھاریوں دوڑ شروع کرنے کی بجائے اسے پر امن مقاصد کے لئے استعمال کرنے کے اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے حصے کے طور پر پاکستان نے اقوام متحدہ کے پانچ خلائی معاہدوں کی توثیق کی ہے اور اپنی خلائی صلاحیتوں کو زراعت ، صحت، ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات میں کمی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ سمیت دیگر چیزوں کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کررہا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف علاقائی اور بین الاقوامی خلائی تحقیق اور تعاون کی تنظیموں کی رکنیت رکھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی سپارکو میں اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم فار سپیس بیسڈ انفارمیشن فار ڈیزاسٹر منیجمنٹ اینڈ ایمرجنسی رسپانس کا دفتر قائم ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ غیرت کےنام پرماں بیٹی قتل:ملزمان گرفتار
    عمران خان ایک جھوٹا شخص ہے جس کا چہرہ بے نقاب ہوچکا. وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ
    سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا سے دو سوالوں کے جوابات طلب کر لیے۔
    سپیس 2030ایجنڈے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پاکستانی مندوب نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو اب بھی کئی ایسی رکاوٹوں کا سامنا ہے جو انہیں جدید خلائی ٹیکنالوجی سے مکمل طور پر مستفید ہونے سے روک رہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ خلا ایک کمزور وسیلہ ہے اور اسےمشترکہ عالمی بھلائی کےلئے استعمال کیا جانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ خلائی ٹریفک کا انتظام اور خلائی ملبے کی تخفیف خلا کی طویل مدتی پائیداری کے لیے بہت اہم ہیں۔

  • کراچی میں ہجوم نے 2 افراد کو بچوں کا اغواکارسمجھ کر قتل کردیا

    کراچی میں ہجوم نے 2 افراد کو بچوں کا اغواکارسمجھ کر قتل کردیا

    کراچی :مچھر کالونی کے شہریوں نے نجی کمپنی کے دو ملازمین کو مبینہ اغوا کار قرار دے کر تشدد کرکے ہلاک کردیا ہے۔کراچی کےعلاقے ماڑی پور مچھر کالونی میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں شہریوں نے نجی کمپنی کے دو ملازمین کو تشدد کرکے ہلاک کردیا۔

    عینی شاہدین کے مطابق دو ملازمین کار پر سوار تھے، جنہیں مشتعل افراد نے اغوا کار قرار دے کر تشدد کا نشانہ بنایا، اور کار کو بھی آگ لگا دی۔ جب کہ دونوں مقتولین کو بچاتے ہوئے ایک پولیس اہلکار بھی شدید زخمی ہوگیا۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اور لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب ڈی آئی جی جنوبی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کیماڑی کو انکوائری کی ہدایت کردی ہے۔

  • پاکستان کو تعمیر نو کے لیے 16 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کی ضرورت ہے. احسن اقبال

    پاکستان کو تعمیر نو کے لیے 16 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کی ضرورت ہے. احسن اقبال

    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہاہے کہ پاکستان کو سیلاب 2022 سے 30 بلین ڈالر سے زائد کا معاشی نقصان ہوااور تعمیر نو کے لیے 16 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کی ضرورت ہے، سیلاب سے 33 ملین افراد متاثر ہوئے اور 1730 سے زائد جان کی بازی ہار گئے،حکومت بحالی کے ساتھ ساتھ میکرو اکنامک استحکام اور مالیاتی استحکام کو بھی یقینی بنا رہی ہے،محدود وسائل کے ساتھ، حکومت اقوام متحدہ اور دیگر امدادی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر بڑھتے ہوئے بحران سے نمٹ رہی ہے۔

    ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے جمعہ کوپاکستان میں سیلاب کے بعد متاثرہ علاقوں میں بحالی کے حوالے سے جائزہ رپورٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو سیلاب 2022 سے 30 بلین ڈالر سے زائد کا معاشی نقصان ہوا ،تعمیر نو کے لیے 16 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کی ضرورت ہے، سیلاب سے 33 ملین افراد متاثر ہوئے اور 1730 سے زائد جان کی بازی ہار گئے،متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور جو دکھ اور تکلیف دیکھی ہے وہ دل کود ہلا دینے والی ہے، خواتین، بچے، بوڑھے شہری کھلے آسمان تلے بے سرو اپنی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں ،80 لاکھ سے زیادہ بے گھر افراد کو اب صحت کے بحران کا سامنا ہے،متاثرہ 94 اضلاع میں سے زیادہ تر غریب ترین اضلاع میں سے ہیں جنہیں ‘آفت زدہ’قرار دیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہاکہ حکومت کو اس وقت پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں ، ڈینگی اور ملیریا کے پھیلا ئو، بڑھتی ہوئی بھوک ، غربت ، خوراک کے بحران اور سردیوں کی ٹھنڈ جیسے اہم چیلنجوں کا سامنا ہے ، حکومت بحالی کے ساتھ ساتھ میکرو اکنامک استحکام اور مالیاتی استحکام کو بھی یقینی بنا رہی ہے،محدود وسائل کے ساتھ، حکومت اقوام متحدہ اور دیگر امدادی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر بڑھتے ہوئے بحران سے نمٹ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ نیشنل فلڈ اینڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سینٹر قائم کیا گیا ہے تاکہ وفاقی اور صوبائی سطحوں پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسیوں کی طرف سے مربوط ردعمل کو یقینی بنایا جا سکے،

    بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 2.7 ملین گھرانوں میں 286 ملین ڈالر کا ہنگامی فنڈ تقسیم کیا ، چھوٹے کسانوں کے لیے آئندہ گندم کی بوائی کے سیزن کے لیے 42 ملین ڈالر مختص کیے گئے ہیں، آفات کے بعد کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے بیرونی مالی امداد کے استعمال میں شفافیت کو یقینی بنانا حکموت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہاکہ بحالی کے عمل میں سول سوسائٹی کو شامل کرکے اور متعلقہ ڈیٹا کو آن لائن ڈیش بورڈ کے ذریعے عوام کے لیے دستیاب کر کے کیا جائے گا،گلوبل کلائمیٹ رسک انڈیکس میں پاکستان مسلسل دس ممالک میں سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل رہا ہے، لیکن گرین ہائوس کے اخراج میں پاکستان کا حصہ 1% سے بھی کم ہے۔ انہوں نے کہاکہ چونکہ جی 20 تنظیم کی رکن ریاستیں ان اخراج میں 80فیصد حصہ ڈالتی ہیں، اس لیے انہیں ان ممالک میں ماحولیاتی موافقت، ہنگامی ردعمل، اور بحالی کے تمام اخراجات برداشت کرنا ہوں گے،

    موسمیاتی تبدیلی کے خوفناک اثرات کو روکنے کا حتمی حل قابل تجدید توانائی کی عالمی منتقلی میں مضمر ہے، امیر ممالک کو 2009 میں اقوام متحدہ کی آب و ہوا کی کانفرنس میں غریب ممالک کے لیے آب و ہوا سے متعلق مالی امداد میں سالانہ 100 بلین ڈالر کا حصہ ڈالنے کے لیے اپنے وعدے کو پورا کرنا چاہیے، ڈنمارک پہلا ملک ہے جس نے ’’ماحولیاتی نقصان‘‘کی فنڈنگ میں 13 ملین ڈالر کا وعدہ کیاہے ، انہوں نے کہا کہ آب و ہوا کی تبدیلی ایک مشترکہ عالمی چیلنج ہے، جس کا سامنا عالمی شراکت داری کے تعاون سے ہی ممکن ہے ، پاکستان اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے “ماحولیاتی انصاف” کے لیے ایک آزمائشی کیس ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ غیرت کےنام پرماں بیٹی قتل:ملزمان گرفتار
    عمران خان ایک جھوٹا شخص ہے جس کا چہرہ بے نقاب ہوچکا. وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ
    سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا سے دو سوالوں کے جوابات طلب کر لیے۔
    انہوں نے کہاکہ سیلاب نے مہنگائی کے ستائے ہوئے لوگوں مزید مشکلات میں ڈال دیا ہے ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ۔انہوں نے کہاکہ رواں سال مون سون بارشوں میں 400 فی صد سے زیادہ بارشیں ہوئیں ،سیلاب متاثرین کی امداد میں افواج پاکستان اہم کردار ادا کیا، متاثرہ علاقوںمیں کسانوں کو بیج مفت فراہم کیا جا رہاہے ۔

  • کراچی؛ نجی کمپنی کے دو ملازمین شہریوں کے تشدد سے جاں بحق

    کراچی؛ نجی کمپنی کے دو ملازمین شہریوں کے تشدد سے جاں بحق

    کراچی؛ نجی کمپنی کے دو ملازمین شہریوں کے تشدد سے جاں بحق

    مچھر کالونی کے شہریوں نے نجی کمپنی کے دو ملازمین کو مبینہ اغوا کار قرار دے کر تشدد کرکے ہلاک کردیا ہے۔ کراچی کےعلاقے ماڑی پور مچھر کالونی میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں شہریوں نے نجی کمپنی کے دو ملازمین کو تشدد کرکے ہلاک کردیا۔

    عینی شاہدین کے مطابق دو ملازمین کار پر سوار تھے، جنہیں مشتعل افراد نے اغوا کار قرار دے کر تشدد کا نشانہ بنایا، اور کار کو بھی آگ لگا دی۔ جب کہ دونوں مقتولین کو بچاتے ہوئے ایک پولیس اہلکار بھی شدید زخمی ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اور لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب ڈی آئی جی جنوبی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کیماڑی کو انکوائری کی ہدایت کردی ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛ غیرت کےنام پرماں بیٹی قتل:ملزمان گرفتار
    عمران خان ایک جھوٹا شخص ہے جس کا چہرہ بے نقاب ہوچکا. وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ
    سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا سے دو سوالوں کے جوابات طلب کر لیے۔
    اگر آرمی چیف غدار ہے تو آج بھی اس سے چھپ کر کیوں ملتے ہیں. ڈی جی آئی ایس آئی
    آرمی چیف کو کہا تھا کہ اگروہ آپ کو توسیع دے رہےہیں تو میں بھی دے دیتا ہوں:عمران خان مان گئے
    پاکستان میں بچے بہت تیزی سے موٹاپے کا شکار ہورہے ہیں. عالمی ادارہ صحت
    پاکستان سعودیہ سٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس: توانائی کے شعبہ میں تعاون پر تبادلہ خیال پی ٹی آئی لانگ مارچ؛ لبرٹی چوک کے کئی مقامات پر کارکنان کم پولیس اہلکار زیادہ
    پولیس نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کیا. وزیراعظم شہباز شریف