Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • روشن ڈیجیٹل اکاونٹ میں 5ارب سے زائد جمع کرائے گئے. گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد

    روشن ڈیجیٹل اکاونٹ میں 5ارب سے زائد جمع کرائے گئے. گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد

    گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی تمام بیرونی ادائیگیاں وقت پر کرے گا۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں روشن ایکوٹی انویسٹمٹ مہم سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہاکہ اسٹیٹ بینک کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے اسٹاک ایکس چینج مارکیٹ میں سرمایہ کاری اہم سنگ میل ہے،روشن ڈیجیٹل اکاونٹ میں 5ارب سے زائد جمع کرائے گئے ہیں،مارکیٹ کو وسعت دینے پر کام کرنے کی ضرورت ہے،اوور سیز پاکستانیوں کو روشن ایکویٹی سرمایہ کاری سہولت دی جائے گی۔

    انھوں نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاونٹ بیرون ملک مقیم لاکوں پاکستانیوں سرمایہ کاری کے مواقع دے رہا ہے،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی روشن ڈیجیٹل میں دلچسپی بڑھ رہی ہے۔ قبل ازیں پی ایس ایکس کی چئیرپرسن ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ پی ایس ایکس کو ٹریژری بلوں کی نیلامی میں شامل کیا جائے تو اس کا فائدہ ہوگا،کیپیٹل مارکیٹ میں مالیاتی شعبے کا دائرہ کار بڑھے گا،پاکستان اسٹاک کا بہترین ٹریڈنگ سسٹم ہے،ہماری توجہ بچت کے فروغ سے کیپیٹل مارکیٹ کو وسعت دینا ہے،ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے پاکستان کا خروج اچھی خبر ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ غیرت کےنام پرماں بیٹی قتل:ملزمان گرفتار
    عمران خان ایک جھوٹا شخص ہے جس کا چہرہ بے نقاب ہوچکا. وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ
    سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا سے دو سوالوں کے جوابات طلب کر لیے۔
    اگر آرمی چیف غدار ہے تو آج بھی اس سے چھپ کر کیوں ملتے ہیں. ڈی جی آئی ایس آئی
    ایم ڈی سینٹرل ڈپازٹری کمپنی بدر الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاونٹ ہولڈر تین نکات سے اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں، اسٹاک مارکیٹ میں آر ڈی اے کے ذریعے 8 ارب کی سرمایہ کاری کی گئی ہے، آر ڈی اے کے 10293 اکاونٹ ہولڈرز اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

  • سی پیک؛ پاکستان کا 18.5ارب ڈالرکے 5 منصوبوں پرکام تیزکرنے کا عندیہ

    سی پیک؛ پاکستان کا 18.5ارب ڈالرکے 5 منصوبوں پرکام تیزکرنے کا عندیہ

    سی پیک؛ پاکستان کا 18.5ارب ڈالرکے 5 منصوبوں پرکام تیزکرنیکا مطالبہ پاکستان کی طرف سے 3,100 میگاواٹ کے بجلی منصوبوں پر بھی کا م کی رفتار بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز سی پیک کی جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا 11واں اجلاس ہوا جس کی صدارت وفاقی وزیرمنصوبہ بندی پروفیسراحسن اقبال اورچین کے وائس چئیرمین این ڈی آر سی لن نین شیو نے وڈیو لنک کے ذریعے مشترکہ طور پر کی۔ ایکسپریس کے مطابق؛ اجلاس میں کسی نئے منصوبے کا اعلان نہیں کیا گیا بلکہ اب تک آٹھ سال سے تاخیر کا شکار منصوبوں پر کام میں تیزی لانے کا جائزہ لیا گیا۔

    پاکستان نے جن منصوبوں پر کام کی رفتار تیزکرنے پرزور دیا ان میں 10ارب ڈالر کا ریلوے کا ایل ایم ۔I منصوبہ،1.2ارب ڈالر کا کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ،1.6 ارب ڈالر کا آزاد پتن ہائیڈروپاور پراجیکٹ،2.5 ارب ڈالر کا کوہالہ پاورپراجیکٹ اور تین ارب ڈالر کا تھرکول بلاک ون پراجیکٹ شامل ہیں۔یہ مصوبے برسوں سے تاخیر کا شکار ہیں۔پاکستان نے چین سے 584 ملین ڈالر کے گوادر پاورپلانٹ کی منتقلی کی بھی درخواست کی۔

    وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے خصوصی اقتصادی زونز کے قیام سمیت کچھ عرصہ سے نظر انداز کیے گئے بعض منصوبوں کی نشاندہی کی اور چین سے درخواست کی وہ پاکستان کے ریل سسٹم کو بچانے کیلئے پاکستان کی مددکرے کیونکہ گزشتہ ایک سال سے ریلوے سسٹم میں کوئی سرمایہ کاری نہیں ہوئی،اگر اسے نظر اندازکیا جاتا رہا تو ایک سال میں پورا ریل سسٹم بیٹھ سکتا ہے۔ اجلاس کا کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔ساری تفصیلات وزیراعظم شہبازشریف کے یکم نومبرکوشروع ہونے والے دو روزہ چین کے دوران جاری کی جائیں گی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے اس دورے میں انفراسٹرکچر اور انرجی کے کچھ منصوبے پائپ لائن میں ہیں،اس کے علاوہ چین کو پاکستان کی زرعی مصنوعات کی برآمدات میں سہولت بھی پیدا کی جائے گی۔ وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ میں آئی ٹی اور خصوصی اقتصادی زونزکے قیام سمیت کیپسٹی بلڈنگ اور دفاعی تعاون میں فروغ کے معاہدے کیے جائیں گے۔

    اجلاس کے بعد وفاقی وزیراحسن اقبال نے گفتگوکرتے ہوئے کہا اگر ہم اس اجلاس کے فیصلوں کا اعلان کردیتے ہیں تو وزیراعظم کے دورہ کی ساری باتیں کھل جائیں گی۔ انہوں نے کہا 2013ء میں شروع ہونے والے سی پیک میں اب تک18.8 ارب ڈالر کے 28 منصوبے مکمل کیے جاچکے ہیں جبکہ 34 ارب ڈالر کی اسکیمیں یا تو زیرتکمیل ہیں یا ابھی تک ان کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس جے سی سی اجلاس میں پاکستان نے چین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ سی پیک فریم ورک میں طے کیے گئے ٹیکسوں اور انرجی کے ٹیرف کا قائم رہے گا۔پاکستان نے چین سے حب اور گوادر کے درمیان بجلی کی بلارکاوٹ ترسیل کیلئے نئی ٹرانسمیشن لائن بچھانے میں تعاون کی بھی درخواست کی ہے۔

    پاکستان10ہزار میگاواٹ کی سولر انرجی کی پیداوار میں بھی چین کے تعاون کا متمنی ہے۔ اجلاس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کیلئے تعاون پربھی بات چیت کی گئی۔پاکستان ،چین اور سعودی عرب گوادر میں آئل ریفانری بھی قائم کریں گے۔اس کے علاوہ چین کے ایسٹ سی گروپ نے گوادر فری زون میں پانچ ملین ٹن کی ایک دوسری ریفائنری قائم کرنے پربھی آمادگی ظاہرکی ہے۔ جے سی سی اجلاس میں بابوسر ٹاپ ٹنل کی فیزیبلٹی،کراچی حیدرآباد موٹر وے کی بحالی ،ساگو روڈ پراجیکٹ اور مظفرآباد مانسہرہ روڈ کی تعمیرکا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد وفاقی وزیراحسن اقبال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومت نے سی پیک منصوبوں کو متنازعہ بنایا،اس سے سی پیک کی رفتار متاثر ہوئی ،2018 تک سی پیک جے سی سی کے 7 اجلاس ہوئے،گزشتہ 4 سالوں میں بدقسمتی سے صرف 3 اجلاس ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ جب ہماری حکومت آئی تو سی پیک منصوبوں کی رفتار بڑھانا ترجیح تھی،ہم نے سی پیک منصوبوں پر تحفظات دور کیے،چند نئے شعبوں کی سی پیک کے فریم ورک میں نشاندہی کی گئی،سی پیک میں واٹر ریسورسز مینجمنٹ کو بھی شامل کیا گیا،آبی وسائل پرتوجہ دینا ضروری ہوگیا ہے تاکہ سیلاب سے بچنے کے ساتھ ساتھ پانی کی قلت سے بچا جا سکے۔امید ہے اس تعاون سے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا کہ آئی ٹی میں چین پاکستان کی کمپنیوں میں تعاون کو فروغ دیں گے۔چین سے کمپنیوں کو پاکستان میں ریسرچ سینٹرز کیلئے مدعوکر رہے ہیں،چین کے ساتھ سینڈک اور تھرکول مائننگ میں کامیاب ہوئے،پاکستان معدنی وسائل سے مالامال ہے مائننگ میں بھی ورکنگ گروپ قائم کیا۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ایکسپورٹس بڑھانے کیلیے چین سے ٹیکنیکل معاونت مانگا ہے۔اگر ہم نے اگلے پانچ سال میں ایکسپورٹ100 ارب کر لی تو مستقبل اور ہے اور دس سال میں کی تو مستقبل اور ہے۔پاکستان میں زرعی شعبے کو بھی فروغ دیا جائے گا،گوشت اور سبزیاں ایکسپورٹ کی کیپسٹی بڑھانے کیلئے چین سے مدد مانگی ہے۔ انہوں نے کہا عمران خان نے پاکستان کے ہر ادارے کو نشانے پر رکھا ہوا ہے،قوم کو اداروں سے لڑانے والے سیاست دانوں کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے،پاکستان کے مستقبل سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ غیرت کےنام پرماں بیٹی قتل:ملزمان گرفتار
    عمران خان ایک جھوٹا شخص ہے جس کا چہرہ بے نقاب ہوچکا. وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ
    سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا سے دو سوالوں کے جوابات طلب کر لیے۔
    احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے پاکستانی فوج کیخلاف جو مہم چلائی ہے وہ کوئی پاکستانی برداشت نہیں کر سکتا ،اب پتہ چلا ہے کہ آپ رات کی تاریکی میں فوج سے ملتے تھے،اگر پاکستان میں امپائر نیوٹرل ہے توآپ کو تکلیف ہے، ثابت ہوتا ہے آپ کے سپانسرز نے پاکستان میں آپ کو انتشار پیدا کرنے کا مینڈیٹ دیا ہے۔آپ پاکستان کے عوام کو پاکستانی فوج سے لڑانا چاہتے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر اور ڈی جی آئی ایس آئی کی پریس کانفرنس لمحہ فکریہ ہے،یہ نہایت گھناؤنا کھیل عمران خان کھیل رہے ہیں،مجھے جس بنیاد پر خان صاحب ڈاکو کہتے تھے اسے عدالتوں نے ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔آپ کو شرم آنی چاہیے،آپ نے جو ڈاکے ڈالے اور چوری کی اس کا حساب کون دیگا؟ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا آئندہ دورہ خاص طور پر ایک ایسے وقت میں اہم ہو گا جب چین کے صدر شی جن پنگ تیسری بار چین کے رہنما منتخب ہو چکے ہیں اور یہ پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

  • عمران خان کے خلاف نیا پنڈورا باکس کھل گیا

    عمران خان کے خلاف نیا پنڈورا باکس کھل گیا

    توشہ خانہ کا سرکاری ریکارڈ سامنے آنے پر تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے اور عمران خان کے خلاف نیا پنڈورا باکس کھل گیا۔ سرکاری ریکارڈ کے مطابق سنہ 2019 کے بعد عمران خان نے عرب ممالک سے ملنے والا کوئی تحفہ ظاہر نہیں کیا اور انہوں نے عرب ممالک کے 10 دوروں میں ملنے والے قیمتی تحائف چھپائے۔ توشہ خانہ کے ریکارڈ کے مطابق عمران خان نے یہ 10 دورے 2019 سے 2021 کے درمیان کیے، جن میں غیرملکی سربراہان کی جانب سے ملنے والے تحائف کی مالیت کروڑوں روپے بتائی گئی ہے۔ 10 میں سے 5 دوروں میں ملنے والے تحائف کو ہی ظاہر کیا گیا اور ملنے والے تحائف کی قیمت اصل سے کم دکھائی گئی یا صرف کم قیمت تحائف کو ہی ظاہر کیا گیا۔

    سرکاری ریکارڈ کے مطابق مہنگے اور زیادہ قیمتی تحائف ظاہر نہیں کئے گئے۔ سابق خاتون اوّل بشری بی بی بھی ان 10 دوروں میں عمران خان کے ہمراہ تھیں اُس کے باوجود انہوں نے صرف ایک دورے میں ملنے والے تحائف ظاہر کئے جبکہ ریکارڈ میں بشری بی بی کو دیگر دوروں میں ملنے والے تحائف کا کوئی ذکر موجود نہیں ہے۔ ریکارڈ کے مطابق اس دورانیے میں فواد چوہدری، حماد اظہر، ملک امین اسلم اور مولانا طاہر اشرفی نے بھی ملنے والے تحائف ظاہر نہیں کئے جبکہ اسدعمر بھی ان دوروں میں سابق وزیر اعظم کے ساتھ تھے اور انہوں نے بھی بیرونِ ملک سے ملنے والے تحائف ظاہر نہیں کیے۔

    اسی طرح سابق مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد بھی پانچ دوروں میں عمران خان کے ساتھ تھے، انہوں نے صرف ایک گھڑی اور ہرن کا ماڈل ہی ظاہرکیا جبکہ ذوالفقار (زلفی) بخاری 4 دوروں میں عمران خان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے صرف دو دوروں میں ملنے والے تحائف ظاہر کئے۔ ریکارڈ کے مطابق سابق وزیراعظم کے اسٹاف کو ملنے والے تحائف سے معلوم ہوا ہے کہ عمران خان اور ان کے وفد کے ارکان کو زیادہ قیمتی تحائف ملے تھے۔ ریکارڈ کے مطابق فروری 2020 میں عمران خان کو 3 لاکھ 25 ہزار مالیت کی میز پر رکھنے والی گھڑی تحفے میں ملی۔

    اس دورے میں عمران خان کے ہمراہ وفد کے ارکان اور سرکاری افسران کو جو تحائف ملے وہ بیش قیمت کے تھے۔ اس دورے میں عمران خان نے جو تحفہ ظاہر کیا وہ دیگر کے مقابلے میں نہایت کم قیمت تھا۔ اسی طرح سابق وزیراعظم کے پی ایس سو کو ملنے والی گھڑی عمران خان کے ظاہرکردہ تحفے سے دو گنا زیادہ قیمت کی نکلی۔ اسی دورے میں شاہ محمودقریشی، زلفی بخاری اور ندیم بابر نے جو گھڑیاں ظاہر کیں، وہ عمران خان سے تین گنا زیادہ قیمت کی نکلیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ غیرت کےنام پرماں بیٹی قتل:ملزمان گرفتار
    عمران خان ایک جھوٹا شخص ہے جس کا چہرہ بے نقاب ہوچکا. وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ
    سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا سے دو سوالوں کے جوابات طلب کر لیے۔
    توشہ خانہ ریکارڈ کے مطابق عرب ممالک کی شاہی روایت ہے کہ وہ وفد کے دیگر ارکان کے مقابلے میں وزیراعظم کو زیادہ قیمتی تحائف دیے جاتے ہیں، شاہی روایت کے مطابق جواہرات کے درجے میں آنے والے تحائف ہی وزیراعظم کو دئیے جاتے ہیں اس کے برعکس عمران خان نے جو تحائف ظاہر کئے وہ عرب ممالک کی شاہی روایات کے مطابق نہیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ ممکن نہیں تھا کہ وزیراعظم کو کم قیمت جبکہ وزرا اور اسٹاف کو زیادہ مہنگے تحائف ملے ہوں، 44 ماہ کے اقتدار کے دوران عمران خان نے کوئی قیمتی تحفہ ظاہر نہیں کیا اور انہوں نے 110 ملین (11 کروڑ) مالیت کے تحائف ظاہر کیے۔ عمران خان نے یہ تحائف 20 فیصد رقم ادا کرکے حاصل کئے اور تحائف فروخت کرکے حاصل ہونے والی آمدن سے توشہ خانہ میں 20 قیمت جمع کرائی ۔ واضح رہے کہ عمران خان کو 21 اکتوبر کو الیکشن کمیشن توشہ خانہ کیس میں پہلے ہی نااہل قرار دے چکا ہے۔

  • تحریک انصاف آج لاہور سے اپنے لانگ مارچ کا آغاز کرے گی

    تحریک انصاف آج لاہور سے اپنے لانگ مارچ کا آغاز کرے گی

    تحریک انصاف آج لاہور سے اپنے لانگ مارچ کا آغاز کرے گی.

    تحریک انصاف آج لاہور سے اپنے لانگ مارچ کا آغاز کرے گی۔ سابق وزیراعظم عمران خان رات گئے لانگ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لینے لبرٹی پہنچے تھے، جہاں وہ کنٹینر پر آئے اور کارکنوں سے مختصر خطاب کیا۔ اس سے پہلے اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان نے عوام سے لانگ مارچ میں شرکت کی اپیل بھی کی۔ عمران نے کہا کہ صبح گیارہ بجے لبرٹی چوک لاہور سے تحریک کا آغاز کر رہا ہوں، یہ تحریک حکومت گرانے یا لانے کے لئے نہیں ہے بلکہ حقیقی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔ چاہتے ہیں ملک کے فیصلے ملک میں ہوں، کون حکومت کرے گا اس کا فیصلہ عوام کریں، بند کمروں میں فیصلے نہ ہوں۔

    دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے پہلے روز کا شیڈول جاری کر دیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی لاہور کے صدر امتیاز شیخ نے لانگ مارچ کے پہلے روز کا شیڈول جاری کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ کا آغاز 28 اکتوبر بروز جمعہ کو لبرٹی چوک سے ہو گا اور مارچ کے پہلے روز ہم شاہدرہ تک ہی جائیں گے۔ لانگ مارچ کلمہ چوک سے براستہ فیروز پور روڈ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان لانگ مارچ کے پہلے روز شرکا سے آزادی چوک پر خطاب کریں گے۔

    لانگ مارچ کے دوسرے روز کا آغاز شاہدرہ چوک سے ہو گا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کو اپنے علاقوں میں اشتہاری مہم اور کیمپس لگانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ تین روز پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اپنی پریس کانفرنس میں لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ انتخابات نہیں کرائیں گے اس لیے لانگ مارچ کا اعلان کر رہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حقیقی آزادی مارچ ہے اور اس کا کوئی ٹائم فریم نہیں ہے، جی ٹی روڈ سے براستہ اسلام آباد پہنچیں گے۔ اسلام آباد لڑائی کرنے نہیں جا رہے اور نہ ہم نے ریڈ زون میں جانا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ غیرت کےنام پرماں بیٹی قتل:ملزمان گرفتار
    عمران خان ایک جھوٹا شخص ہے جس کا چہرہ بے نقاب ہوچکا. وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ
    سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا سے دو سوالوں کے جوابات طلب کر لیے۔
    اگر آرمی چیف غدار ہے تو آج بھی اس سے چھپ کر کیوں ملتے ہیں. ڈی جی آئی ایس آئی
    آرمی چیف کو کہا تھا کہ اگروہ آپ کو توسیع دے رہےہیں تو میں بھی دے دیتا ہوں:عمران خان مان گئے
    دوسری جانب وزارت داخلہ نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے عدم استحکام کا خدشہ ظاہر کیا ہے، وزارت داخلہ نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے تمام صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کو خط لکھا ہے۔ وزارت داخلہ کے خط میں کہا گیا ہے کہ کسی کو زبردستی طاقت کے ذریعے وفاق پر چڑھائی کی اجازت نہیں دی جا سکتی، وفاق اور صوبائی حکومتوں کو آئین کے تحت اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے، آئین کے تحت ہر صوبہ وفاقی قوانین پر عملدرآمد کا پابند ہے، وفاق صوبوں کو ہدایات دے سکتا ہے، تمام سرکاری ملازمین ریاستی قوانین کے تابع ہیں۔ کسی حکومتی ملازم کو لانگ مارچ میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

  • ایلون مسک کا ٹویٹرسنبھالنے کے بعد تبدیلیوں کا فیصلہ

    ایلون مسک کا ٹویٹرسنبھالنے کے بعد تبدیلیوں کا فیصلہ

    ایلون مسک کا ٹویٹرسنبھالنے کے بعد تبدیلیوں کا فیصلہ

    دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھال لیا، ٹیسلا کے بانی نے 44 ارب ڈالر کی ڈیل پوری ہونے کے بعد ٹوئٹر کے مالک بن چکے ہیں۔ ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کے سی ای او پاراگ اگروال کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر کے سی ایف او این ای ڈی سیگل کو بھی عہدے سے فارغ کردیا گیا جبکہ قانونی امور کے سربراہ وجے گڈے کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، تاہم ایلون مسک اور ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔

    معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے کہا ہے کہ اشتہارات صارفین کی ضروریات کے مطابق ہوں گے۔ اس وقت ٹوئٹر کے صارفین کی تعداد تقریباً 22 کروڑ 90 لاکھ ہے اور کمپنی کی جانب سے مئی کے آغاز میں تخمینہ لگایا گیا تھا کے اس کے 5 فیصد سے کم اکاؤنٹس جعلی یا اسپام ہیں۔ ایلون مسک نے کچھ عرصے قبل کہا تھا کہ ٹوئٹر سے اسپام بوٹس کو ہٹانا ان کی ترجیح میں شامل ہے اور اب انہوں نے کہا کہ اس بات کی تصدیق ہونی چاہیے کہ واقعی ٹوئٹر میں جعلی اور اسپام اکاؤنٹس کی تعداد مجموعی تعداد سے 5 فیصد کم ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛ غیرت کےنام پرماں بیٹی قتل:ملزمان گرفتار
    عمران خان ایک جھوٹا شخص ہے جس کا چہرہ بے نقاب ہوچکا. وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ
    سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا سے دو سوالوں کے جوابات طلب کر لیے۔
    اگر آرمی چیف غدار ہے تو آج بھی اس سے چھپ کر کیوں ملتے ہیں. ڈی جی آئی ایس آئی
    آرمی چیف کو کہا تھا کہ اگروہ آپ کو توسیع دے رہےہیں تو میں بھی دے دیتا ہوں:عمران خان مان گئے

  • لانگ مارچ سے حالات کے خراب ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے:وزارت داخلہ

    لانگ مارچ سے حالات کے خراب ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے:وزارت داخلہ

    اسلام آباد:وزارت داخلہ نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے ملک میں عدم استحکام کا خدشہ ظاہرکردیا۔وزارت داخلہ کی جانب سے پی ٹی آئی لانگ مارچ سے متعلق صوبائی حکومتوں کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وفاق اور صوبائی حکومتوں کو آئین کے تحت اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

     

    خط میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 148 (1) کے تحت ہرصوبہ وفاقی قوانین پرعملدرآمد کا پابند ہے، آرٹیکل 149 (4)کے تحت وفاق صوبوں کو ہدایات دے سکتا ہے۔ کسی کو زبردستی طاقت کے ذریعے وفاق پر چڑھائی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

    حکام کے مطابق تمام سرکاری ملازمین ریاستی قوانین کے تابع ہیں، کسی حکومتی ملازم کو لانگ مارچ میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔خط میں صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی قیمت پر ریاستی آئین اور قوانین سے انحراف کی اجازت نہیں ہوگی، لانگ مارچ میں صوبائی حکومتیں آئین اور قانون کے مطابق عملدرآمد کریں۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے اعلان کیے گئے لانگ مارچ کا آغاز جمعہ کو لاہور سے ہو گا اور 4 نومبر کو اسلام آباد پہنچنے کا امکان ہے۔

  • عمران خان ایماندار اورمخلص انسان،آرمی چیف کو کبھی غدار نہیں کہا:فیصل واوڈا

    عمران خان ایماندار اورمخلص انسان،آرمی چیف کو کبھی غدار نہیں کہا:فیصل واوڈا

    لاہور:عمران خان ایماندار اورمخلص انسان،آرمی چیف کو کبھی غدار نہیں کہا:اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان ایک ایماندار اور مخلص انسان ہیں جوسب پر اعتماد کرتے ہیں، انہوں نے کبھی نہیں کہا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ غدار ہیں۔ لانگ مارچ کی آڑ میں دشمن ملک بھی فائدہ اٹھاسکتا ہے۔

    نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے کہا کہ پارٹی کی طرف سے تماشا کھڑا کرنے کی سمجھ نہیں آئی، کچھ پارٹی رہنما النگے،تلنگے ہیں، 12 سے 15 سال سے صرف عمران خان کوجوابدہ ہوں، علی زیدی نہیں چیئرمین جواب مانگیں گے تو ان کو جواب دوں گا، عمران خان کی وجہ سے ہی مجھے ووٹ پڑے تھے، مجھ سے جواب لینے کے لیے علی زیدی کو 20 ہزاردفعہ پیدا ہونا پڑے گا۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جو کچھ ہو رہا ہے کوئی پوچھنے والا ہی نہیں، دنیا میں سوشل میڈیا کے حوالے سے قوانین بنے ہیں، عمران خان نے کبھی نہیں کہا جنرل باجوہ غدار ہیں، افواج پاکستان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ سائفر پڑھا نہیں نہ اسے دیکھا ہے، میں کابینہ میں نہیں تھا اس لیے سائفر نہیں دیکھا، عمران خان ایک ایماندار آدمی سب پر اعتماد کرتے ہیں، پی ٹی آئی چیئر مین کو اس حوالے سے بھروسہ کروایا گیا، پارٹی کے اندر کچھ سانپ میرے لیڈر کو ڈس کوالیفائی کرانا چاہتے تھے، انہوں نے ہی اداروں کے درمیان مِس انڈراسٹینڈنگ کرائی، میٹنگ میں عمران خان کے منہ پرکہا آپ کے اردگرسانپ بیٹھے ہیں۔

    وفاقی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے:عمران خان

    سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سانپ سازشی عناصر نے جہانگیر ترین کو ہٹایا، یہ وہ کمزور سانپ ہے جو اپنی ذاتی زندگی میں بھی کچھ نہیں کر سکے، ایک کروڑ گھروں کی بات انہی سانپ نے کی تھی۔ ایک سانپ نے جھوٹ کہا انہیں وزیراعظم کی آفرکی گئی، میں توخان صاحب سے اپنی وفاداری بتا رہا ہوں، میں نے یہ کہا ہم نے پُرامن احتجاج ہمیشہ کیے، میں نے کہا سازشی عناصراس سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں اس میں کیا غلط بات ہے، دو دن پہلے قوم کے بیٹے کو سازش کے ذریعے مارا گیا۔

    روس نےایک بارپھرپاکستان کوگندم درآمد کرنےکی پیشکش کردی

    پی ٹی آئی سینئر رہنما نے کہا کہ لانگ مارچ کی آڑ می ں دشمن ملک بھی فائدہ اٹھاسکتا ہے، اپنے چیئرمین کو ایڈوائزدینا میرا حق ہے، لانگ مارچ کرنا آئینی حق ہے، لانگ مارچ میں شرکت سے متعلق ابھی میرا پارٹی میں اسٹیٹس ہی کلیئرنہیں۔ کسی بھی سیاسی جماعت اور اداروں کو آمنے سامنے نہیں آنا چاہیے، عمران خان ہمیشہ پرو آدمی تھے، اچانک کیا ہوا، درمیان میں لوگوں نے یہ گند کرایا، اپنے چیئرمین کو صحیح بات بتانا میری ذمہ داری ہے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی؛کاروباری طبقہ انتہائی پریشان

    انہوں نے کہا کہ موبائل،لیپ ٹاپ نہیں ملے گا، ارشد شریف کو پیچھے سے نہیں آگے سے گولی لگی، کینیا کی پولیس بدترین پولیس ہے، ارشد شریف کو فارم ہاؤس پہنچانا عام نہیں خاص آدمی کا کام ہے، یہ بلیک اینڈ وائٹ کیس ہے، گاڑی کے ڈرائیور کو کچھ نہیں ہوا، اس کیس میں بہت سارے لوگ عام اور خاص بھی نکلیں گے۔ میرے ساتھ کچھ ہوگا تو ان کی بھی لاشیں گریں گی، اس ملک کی بہت زیادہ تباہی ہو گئی ہے، ارشد شریف قتل سے عام اور خاص لوگوں کو فائدہ ہوا، ارشد شریف جان دے کر وہ کچھ کرگئے جو ہم لوگ 65 سالوں میں نہیں کر سکے، اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ارشد شریف کے بہت اچھے تعلقات تھے، ارشد شریف تو پاکستان سے جانا نہیں چاہتے تھے۔

  • چوہدری غلام حسین کوکیوں گرفتارکیا؟ایف آئی اے نے بتادیا

    چوہدری غلام حسین کوکیوں گرفتارکیا؟ایف آئی اے نے بتادیا

    لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اے آر وائی نیوز سے منسلک سینئر صحافی و اینکر پرسن چوہدری غلام حسین کی گرفتاری پر وضاحت دے دی۔

    ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ اینکر پرسن چوہدری غلام حسین کو ایف آئی اے لاہور نے گرفتار کیا، وہ کمرشل بینکنگ سرکل لاہور کو مقدمے میں مطلوب تھے۔

    ترجمان نے بتایا کہ چوہدری غلام حسین نے 2003 میں جعلی دستاویز پر بینک سے قرض لیا تھا، انہوں نے بینک سے 5 کروڑ 70 لاکھ روپے کا قرض لیا تھا، مقدمے میں چوہدری غلام حسین کے 2 بیٹے بھی اشتہاری ہیں۔

    خیال رہے کہ چوہدری غلام حسین کو لاہور میں ایک کافی شاپ سے حراست میں لیا گیا۔

    اے آر وائی نیوزکےاینکر پرسن چوہدری غلام حسین کو ایف آئی اے نے تحویل میں لے لیا۔اس حوالے سےاے آر وائی نیوز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اینکر پرسن چوہدری غلام حسین کے بیٹے نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ والد کو گلبرگ میں کافی شاپ سے تحویل میں لیا گیا ہے۔

     

    چوہدری غلام حسین کے بیٹے نے بتایا کہ والد کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے کے تیس سے چالیس لوگ آئے تھے۔

     

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”560806″ /]

    اس حوالے سے سنیئراینکرمبشرلقمان نے بھی تصدیق کی ہے کہ چوہدری غلام حسین کو گرفتار کرلیا گیا ہے

     

    عمر غلام حسین نے بتایا کہ والد صاحب کو کسی پرانے کیس میں تحویل میں لیا گیا ہے جو کافی پہلے ختم ہوچکا ہے۔چوہدری غلام حسین کے بیٹے کا کہنا ہے کہ کہا جارہا ہے کہ والد کو ایف آئی اے آفس لے جایا گیا ہے۔

  • لاہور:عمران خان کی آمد پرگھڑی چورکےنعرے لگ گئے

    لاہور:عمران خان کی آمد پرگھڑی چورکےنعرے لگ گئے

    لاہور:لاہور:عمران خان کی آمد پرگھڑی چورکےنعرے لگ گئے،اطلاعات کے مطابق آج جب سابق وزیراعظم عمران خان لاہورمیں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان ایک تقریب میں شرکتے کے لیے پہنچے توان کے سامنےگھڑی چور کے نعرے لگ گئے۔

    ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایوان عدل لاہور سے عمران خان کی واپسی کے موقع پرکچھ افراد نےگھڑی چور کے نعرے لگائے۔

     

    اس حوالےسے ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران خان کے گزر جانے کے بعد ایک شخص نے نعرے لگانے والےکو دھکا بھی دیا۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے لاہور بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یہ اب حتمی اور فیصلہ کن جنگ ہے، کل میں حقیقی آزادی مارچ کا آغاز کرنے جا رہا ہوں اور لاہور سے میرے مارچ کا آغاز ہوگا، میں اس قوم کے لیے یہ جنگ لڑ رہا ہوں، لاہور بار بھی اس مارچ میں بھرپور شرکت کرے۔ پنجاب حکومت کو کہوں گا کہ وکلاء پروٹیکشن بل منظور کرے، وکلاء کے ہسپتال کے لیے رقم جاری کی جائے۔

    دریں اثنا عمران خان کی 90 شاہراہ قائد اعظم میں پارٹی کی سینئر لیڈر شپ کے ساتھ ملاقات ہوئی جس میں اسد عمر، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، عمر ایوب، میاں اسلم اقبال، عمر سرفراز چیمہ بھی شریک تھے۔ ملاقات میں لانگ مارچ اور دیگر امور پر پارٹی لیڈر شپ کی مشاورت ہوئی جس میں آئندہ حکمت عملی کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

  • عمران خان نےپنجاب حکومت کےخزانےسےپانچ کروڑکاچیک دیکرلاہوربارکولانگ مارچ میں شرکت کی پیش کش کردی

    عمران خان نےپنجاب حکومت کےخزانےسےپانچ کروڑکاچیک دیکرلاہوربارکولانگ مارچ میں شرکت کی پیش کش کردی

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے لاہور بار کو پانچ کروڑ روپے کی گرانٹ کا چیک دیا اور وکلا کو لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

    عمران خان نے لاہور میں ایوان عدل کا دورہ کیا اور صدر لاہور بار راؤ سمیع کو پانچ کروڑ روپے کا چیک دیا۔عمران خان نے وکلا کے لیے صحت کارڈ اور اسپتال کی اپ گریڈیشن کا اعلان بھی کیا۔

    پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ کہ پنجاب اسمبلی سے وکلا پروٹیکشن بل پاس کروایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم کے لیے حتمی اور فیصلہ کن جنگ لڑ رہے ہیں۔

    چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ یہ لانگ مارچ کسی ذاتی مفاد کے لئے نہیں، یہ لانگ مارچ کسی کی حکومت کو گرانے یا لانے کے لئے نہیں بلکہ یہ لانگ مارچ انگریز سے حاصل کی گئی آزادی کے بعد حقیقی آزادی کے لئے ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم ایسی حقیقی آزادی چاہتے ہیں جس میں پاکستان کے فیصلے پاکستانی کریں، ہم ایسی حقیقی آزادی چاہتے ہیں جس میں باہر سے مسلط کئے گئے کٹھ پتلیاں فیصلے نہ کریں۔

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ حقیقی آزادی مارچ کی تحریک عوام کے فیصلے عوام کو کرنے دینے تک جاری رہے گی جبکہ ہم اس وقت تک حقیقی آزادی کی جدوجہد جاری رکھیں گے جب تک بیرونی سازش سے اقتدار میں آنے والے راستے بند نہ ہوجائیں۔

    دوسری جانب اس سے قبل لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل سے مارچ کا اعلان کررہا ہوں، اس لانگ مارچ کو سیاسی نہیں سمجھنا اس کو آزادی سمجھنا ہے۔