Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • تحریک انصاف کے احتجاج میں آرمی چیف کیخلاف نازیبا کلمات،مقدمہ درج، ملزم کی شناخت ہو گئی

    تحریک انصاف کے احتجاج میں آرمی چیف کیخلاف نازیبا کلمات،مقدمہ درج، ملزم کی شناخت ہو گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کیخلاف احتجاج کے دوران آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے خلاف نعرے لگانے پر مقدمہ درج کر لیا گیا

    مقدمہ تھانہ گوجر خان ضلع روالپنڈی میں درج کیا گیا،پولیس کی مدعیت میں درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کے ہمراہ عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کے خلاف ہونیوالے احتجاج کے موقع پر موجود تھا ،جی ٹی چوک مین جی ٹی روڈ گوجر خان پر شرکاء کی جانب سے نعرے بازی ہو رہی تھی کہ اچانک ایک شخص جس کا نام و پتہ بعد میں راجہ یاسر محمود ولد عبدالغفور سکنہ تحصیل گوجر خان معلوم ہوا نے پاک فوج کی قیادت کے خلاف نعرے بازی کی،ملزم نے پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کے خلاف نازیبا اور توہین آمیز کلمات کہہ کر ارتکاب جرم 505 ت پ کیا ہے،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

    واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف جب سے تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی اسوقت سے لے کر اب تک نہ صرف تحریک انصاف کے رہنما بلکہ انکے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ جنہیں معمولی معاوضے پر رکھا گیا ہے وہ اداروں پر مسلسل تنقید کر رہے ہیں ، ایف آئی اے نے کئی بار کاروائی کی اور اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والوں کا تعلق ہمیشہ ہی تحریک انصاف سے نکلا بعد ازاں ویڈیو کی صورت میں سب معافیاں مانگتے رہے، عمران خان کارکنان کو انتہا پسندی اور تشدد کی طرف دھکیل رہے ہیں,عمران خان کی جانب سے کارکنان کو اشتعال دلوانا اور ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف ٹرینڈ کروانا یہ کسی بھی صورت درست نہیں، ایسے افراد کو معافی کی بجائے کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہئے

     اداروں کے خلاف تنقید کرنے والے یوٹیوبر نے معافی مانگ لی کہا نادم ہوں

    عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

  • ٹی20 ورلڈکپ؛ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں میزبان آسٹریلیا کو بدترین شکست

    ٹی20 ورلڈکپ؛ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں میزبان آسٹریلیا کو بدترین شکست

    سڈنی: ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میں نیوزی لیںڈ نے میزبان آسٹریلیا کو 89 رنز سے شکست دیدی۔

    سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے اوپنر فن ایلن نے ابتداء میں جارحانہ کھیل پیش کیا اور محض 16 گیندوں پر 42 کی اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے، ڈیون کانوے نے انکا بھرپور ساتھ دیا۔

    فن کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان کین ولیمسن 23، گلین فلپس 12 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ ڈیون کانوے نے 53 گیندوں پر 81 رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے 6 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے کوئی بالر خاطر خواہ کارکردگی دیکھانے کامیاب نہ ہوسکا، جوش ہیزل ووڈ نے 2 جبکہ ایڈم زمپا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم کا آغاز نہایت مایوس کن رہا، کینگروز کی ٹیم ہوم گراؤنڈ میں 20 اوورز بھی نہ کھل سکی، 17.1 اوورز میں 111 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

    اوپنر ڈیوڈ وارنر 5، کپتان ایرون فنچ 13، مچل مارش 16، مارکس اسٹونس 7، ٹم ڈیوڈ 11 اور میتھیو ویڈ 2 رنز بناسکے۔ کینگروز کی جانب سے گلین میکسویل نے 28 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔

    کیوی بالرز کی جانب سے مچل سینٹنر نے 3، ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے 2، 2 جبکہ لوکی فرگوسن اور ایش سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    آسٹریلیا کا اسکواڈ:

    کپتان ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، گلین میکسویل، مارکس اسٹونس، ٹم ڈیوڈ، میتھیو ویڈ (وکٹ)، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ۔

    نیوزی لیںڈ کا اسکواڈ:

    کپتان کین ولیمسن، فن ایلن، ڈیون کونوے، گلین فلپس، مارک چیپ مین، جمی نیشم، مچل سینٹنر، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن، ٹرینٹ بولٹ۔

  • جرمن باشندوں کو لے جانے والا طیارہ دوران پرواز لاپتہ ہو گیا

    جرمن باشندوں کو لے جانے والا طیارہ دوران پرواز لاپتہ ہو گیا

    پانچ جرمن باشندوں کو لے جانے والا طیارہ کوسٹاریکا کے قریب لاپتہ ہو گیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعے کے روز میکسیکو سے اڑان بھرنے والا ایک چھوٹا طیارہ لاپتہ ہوا جس میں 5 جرمن باشندے سوار تھے نجی پرواز، مبینہ طور پر جرمن فٹنس کاروباری رینر شالر کو لے کر میکسیکو سے روانہ ہوئی تھی۔

    کوسٹا ریکن کے پبلک سکیورٹی کے وزیر جارج ٹوریس نے کہا کہ ایک چھوٹا طیارہ جس میں پانچ جرمن شہری سوار تھے ملک کے مشرق میں ایک ہوائی اڈے پر جاتے ہوئے لاپتہ ہو گیا تھا-

    انہوں نے کہا کہ طیارے کے حوالے سے ہمیں الرٹ موصول ہوئی کہ طیارے کا کوسٹاریکا کے قریب کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا ابتدائی طور پر اس بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئی تھیں کہ اس میں کون سوار تھا۔

    انتظامیہ کے مطابق طیارہ شام 6 بجے کے قریب لاپتہ ہوا تھا جس کا سراغ لگانے کے لیے فوری اقدامات شروع کردیے گئے تھے لیکن موسم کی خرابی اور رات ہونے کی وجہ سے سرچ آپریشن روک دیا گیا تھا جسے صبح ہوتے ہی دوبارہ شروع کر دیا گیا۔

    ایک بِلا بھی برطانوی وزیراعظم بننے کو تیار

    وزیر جارج ٹوریس نے کہا کہ ہمیں میکسیکو سے لیمون ہوائی اڈے پر آنے والی ایک نجی پرواز کا الرٹ ملا ہے طیارہ جرمن شہریت کے پانچ مسافروں کے ساتھ سفر کر رہا تھا اور بحیرہ کیریبین میں بارا ڈی پیرسمینا کے قریب کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا-

    انہوں نے کہا تھا کہ کیریبین میں جمعہ کی رات خراب موسم کی وجہ سے انہوں نے کارروائیوں کو معطل کر دیا اور نیشنل کوسٹ گارڈ اور ایئر سرویلنس سروس کی شرکت کے ساتھ ہفتہ کی صبح انہیں دوبارہ شروع کریں گے۔

    دنیا میں اگلی وبا گلیشیرز کے پگھلنے کی وجہ سے آسکتی ہے،تحقیق

  • سیاستدانوں کی سیاست پر اب تو جمہوریت بھی شرما گئی۔ تجزیہ: شہزاد قریشی

    سیاستدانوں کی سیاست پر اب تو جمہوریت بھی شرما گئی۔ تجزیہ: شہزاد قریشی

    سیاستدانوں کا اپنے سیاسی مقاصد کے لئے دست و گریبان ہونا کوئی نئی بات نہیں ۔ سوال یہ ہے کہ سیاستدانوں نے جمہوریت کو مستحکم کرنے، قانون کی حکمرانی اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے لئے کیا کوئی کارنامہ سرانجام دیا ہے؟ جمہوریت کو مستحکم کرنے کے بجائے سیاستدان ایک دوسرے کیخلاف زہریلا پروپیگنڈہ کرنے میں اپنا وقت ضائع کرتے ، ہوس اقتدار کی خاطر ان کو سمجھ ہی نہیں آتا کہ ہم کدھر جا رہے ہیں اس شور شرابے میں نقصان جمہور کا ہوتا ہے۔ اس شور شرابے میں عمران خان کو ایک سیاسی قوت بنا دیا گیا یا بنایا جا رہا ہے۔ پی پی اور نوازشریف کی جماعت کے لوگوں کو عوام میں اور بین الاقوامی سطح پر چور ڈاکو بنا دیا گیا اور یہ کام گزشتہ کئی سالوں سے جاری تھا ۔ پھر عمران خان نے ان دو جماعتوں کیخلاف باقاعدہ مہم کا آغاز کیا کہ یہ دو خاندان چور اور ڈاکو ہیں۔ ان حالات میں جمہوریت مستحکم ہو تو کیسے ہو؟ پارلیمنٹ کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کیسے ہوگی؟ عوام کس پر اعتماد کرے اور کس پر نہ کرے؟ اب تو بات غداری اور نااہلی سے بھی آگے چلی گئی ہے عمران خان کو دہشت گرد ی کے مقدمے کا بھی سامنا کرنا پڑا ۔ نوازشریف کو خاندان سمیت جلاوطنی اور جیلوں میں بند کر دیا گیا سزا سے لے کر نااہل کرد یا گیا کئی وزیراعظم نااہل ہو چکے ہیں۔ محترمہ بینظیر بھٹو کو شہید کر دیا گیا۔ آخر کب یہ کھیل جاری رہے گا؟ آخر ملک کے سیاستدان کب ٹھیک ہوں گے کون ان کو سمجھائے گا؟

    عمران خان کو اب الیکشن کمیشن نے نااہل کر دیا ۔کیا عمران کی سیاست ختم ہو گئی ؟عمران اور ان کی جماعت ایک حقیقت ہے اس کو تسلیم کرنا پڑے گا۔ وہ سیاست کے گلیاروں سے باہر نہیں ہو سکتا۔ عمران خان کی مقبولیت میں کمی واقع نہیں ہوئی ۔کیا بھٹو کو پھانسی دے کر بھٹو کی جماعت کو ختم کر دیا گیا؟ نوازشریف کو پابند سلاسل اور نااہل کر کے نوازشریف کی جماعت کو ختم کر دیا گیا؟ نوازشریف بیرون ملک ہیں ۔تادم تحریر ان کی جماعت یہ فیصلہ نہیں کر سکی کہ وہ کب واپس آئیں گے اور آئیں گے بھی یا نہیں اور اگر آئیں گے تو جیل جائیں گے ۔ان کیخلاف مقدمے جو بنائے گئے وہ کس طرح ختم ہوں گے ان کے لئے کون سا قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔ اپنے انجام سے باخبر ہونے کے باوجود بے خبر سیاستدانوں کو کب ہوش آئے گا قوم کب تک یہ تماشے دیکھے گی سیاستدانوں کی سیاست پر اب تو جمہوریت بھی شرما رہی ہے۔ اگر اسی طرح قومی لیڈروں کو داغدار کر دیا گیا جس طرح ماضی میں کیا گیا تو وطن عزیز میں جمہوریت پر عوام کا اعتماد نہیں رہے گا۔ آخر اس طرح کے کھیل تماشے کب تک ہوتے رہیں گے؟

  • بھارت کیخلاف پلیئنگ الیون ذہن میں ہے تاہم پچ دیکھ کر حتمی فیصلہ کریں گے،بابر اعظم

    بھارت کیخلاف پلیئنگ الیون ذہن میں ہے تاہم پچ دیکھ کر حتمی فیصلہ کریں گے،بابر اعظم

    میلبرن: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف پلیئنگ الیون ذہن میں ہے تاہم پچ دیکھ کر حتمی فیصلہ کریں گے-

    باغی ٹی وی : ٹی20 ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ سے قبل پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 20 اوورز کا مقابلہ چاہتے ہیں لیکن موسم کسی کے ہاتھ میں نہیں۔

    بس اب بہت ہوگیا:مکاربھارت سے بائیکاٹ کا اعلان کریں:مدثرنذر

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ قومی ٹیم کے تمام پلئیرز مکمل فٹ ہیں اور میچ کے دوران 100 فیصد پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے، بھارت کے خلاف پلیئنگ الیون ذہن میں ہے تاہم پچ دیکھ کر حتمی فیصلہ کریں گے۔

    بابراعظم نے کہا کہ آف دی فیلڈ تمام پلئیرز کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، بطور اسپورٹ مین یہی ذمہ داری ہے کہ سب سے اچھے طریقے سے ملیں، انہوں نے کہا کہ ٹی20 فارمیٹ میں تمام ٹیمیں خطرناک ہوسکتی ہیں کسی ٹیم کو کمزور نہیں سمجھتے۔

    کپتان نے فخر زمان کے سوال کہا کہ وہ مکمل فٹ نہیں ہوئے، وہ بھارت کے خلاف پہلے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے تاہم شان مسعود کی تمام رپورٹس کلیئر ہیں، وہ بھارت کے خلاف پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔

    ایشیاکپ کے حوالے سے پاکستان جانے کا فیصلہ بورڈ کرے گا،بھارتی کپتان

    قبل ازیں ٹی20 ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ سے قبل پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ فی الوقت ورلڈکپ پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے، بطور کرکٹر ہر چیز کے لیے تیار ہیں۔ میری خواہش ہے کہ پاکستان کے خلاف مکمل اووز کا کھیل ہو بطور کپتان فوکس یہ ہی ہوتا ہے کہ حریف پر پریشر کیسے ڈالنا ہے، چیلنج ہے کہ آئی سی سی ٹورنامنٹس میں اچھا کریں۔

    روہت شرما کا کہنا تھا معلوم ہے کہ پاکستان کی بولنگ بہت اچھی ہے جو ہمیں چیلنج کرسکتی ہے لیکن ہماری بیٹنگ اچھی ہے، میچ جیتنے کے لیے ہمیں بولنگ اور فیلڈنگ پر بھی توجہ دینا ہوگی پچھلے سال ورلڈکپ کے بعد خامیوں پر قابو پانا ضروری تھا، پلیئرز کو آزادی اور اعتماد دیا کہ وہ بلاخوف اپنا گیم کھیلیں، ہم رزلٹ سے زیادہ ایفرٹ پر فوکس کررہے ہیں، پاکستان کی موجودہ ٹیم بہت چیلنجنگ ٹیم ہے، پاکستان نے ورلڈکپ اور ایشیا کپ میں اچھا کھیلا۔

    یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 23 اکتوبر کو میلبرن کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

    ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ،پاک بھارت ٹاکرا،شائقین کرکٹ پرجوش

  • نااہلی فیصلے کے بعد احتجاج، عمران خان بڑی مشکل میں پھنس گئے

    نااہلی فیصلے کے بعد احتجاج، عمران خان بڑی مشکل میں پھنس گئے

    نااہلی فیصلے کے بعد احتجاج، عمران خان بڑی مشکل میں پھنس گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی نااہلی کے بعد اسلام آباد میں ہونیوالے احتجاج کے بعد عمران خان کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

    عمران خان کیخلاف مقدمہ تھانہ سنجگانی میں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ،مقدمہ میں میں دہشتگردی سمیت 10 دفعات شامل کی گئی ہیں ،مقدمہ میں عمران خان ، اسد عمر سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا ہے، درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے قیادت کی ایماء پرسری نگر ہائی وے کو بلاک کیا، کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ اور توڑ پھوڑ بھی کی، شرکا جو مظاہرین تھے نے ہاتھوں میں پی ٹی آئی کے پلے کارڈ اور ڈنڈے اٹھا رکھے تھے،سری نگر ہائی وے کو بلاک رکھا، املاک کو نقصان پہنچایا، حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، شرکاء کو سمجھایا گیا لیکن وہ باز نہ آئے، پولیس پارٹی پر بھی پتھراؤ کیا گیا

    قبل ازیں سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے خلاف احتجاج میں شریک افراد کی تعداد وزارت داخلہ نے جاری کی ہے جو عمران خان کی مقبولیت انہیں دکھا رہی ہے، عمران خان کی اپیل پر عوام سڑکوں پر نہیں نکلے، وزارت داخلہ کے مطابق اسلام آباد فیض آباد انٹرچینج پر 250 سے 300 افراد اور لاہور چونگی امرسدھو میں 250 سے 300 افراد ،بہاولپورکے علاقہ ستلج پل پر 50 سے 60 افراد، ڈی جی خان میں پاکستان چوک پر 800 سے 900 افراد ،کراچی میں 900 سے 1000 تک افراد اور مالاکنڈ میں 1800 سے 2000 افراد احتجاج کیلئے نکلے

    عمران خان نا اہل قرار
    میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا، مریم نواز کا عمران خان کی نااہلی پر ردعمل

    تحریک انصاف نے پاکستان کے کئی شہروں میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہ

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    نااہلی فیصلہ، احتجاج میں چند لوگ کیوں نکلے؟ عمران خان برہم

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا ہے

    ویڈیو، اللہ کرے میں نااہل ہو جاؤں، عمران خان اپنی نااہلی کو بھی درست قرار دے چکے

  • سرینا ہوٹلز کومبیکس اسپورٹس انٹرنیشنل ویمن اسکواش چیمپئن شپ کے فائنلز کل ہوںگے

    سرینا ہوٹلز کومبیکس اسپورٹس انٹرنیشنل ویمن اسکواش چیمپئن شپ کے فائنلز کل ہوںگے

    چیف آف دی ایئر سٹاف سرینا ہوٹلز انٹرنیشنل مین اور سرینا ہوٹلز کومبیکس اسپورٹس انٹرنیشنل ویمن اسکواش چیمپئن شپ کے فائنلز کل کھیلے جائیں گے۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق دونوں اسکواش ٹورنامنٹس کے فائنلز مصحف اسکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان اسکواش فیڈریشن کا پاک فضائیہ کے تعاون سے اسکواش کے میگا ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، سکواش کے ان مقابلوں میں جرمنی، سپین، مصر، سنگاپور، آسٹریا، ملائیشیا، سربیا، امریکا، برازیل، ہنگری، انگلینڈ، قطر، جمہوریہ چیک، ایران اور کویت سمیت پاکستان کے کھلاڑی مدمقابل ہوں گے،خواتین اور مردوں کے اسکواش مقابلوں میں 16 ممالک کے 48 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ اسکواش ایونٹ کے سیمی فائنلز آج مصحف اسکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلے جا رہے ہیں۔ مردوں کی کیٹیگری میں مصر کے مصطفیٰ السیرتی کا مقابلہ ہنگری کے بالاز فرقاس سے، جبکہ دوسرا سیمی فائنل مصری کھلاڑیوں یحییٰ النواسانے اور محمد الشربینی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق خواتین کی کیٹیگری میں مصر کی دونوں خواتین کھلاڑی نور ہیکل اور ملاک خفگی فائنل میں جگہ حاصل کرنے کے لیے مدمقابل، جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں مصر کی فیروز ابو الخیر کا آمنا سامنا اسپین کی مارٹا ڈومینگیز فرنانڈیز سے ہوگا۔پاک فضائیہ اس طرح کے ٹورنامنٹس کے انعقاد کے زریعے قومی تشخص کے فروغ کی کوششوں میں باقاعدگی سے اپنا حصہ ڈالتی رہی ہے۔پاک فضائیہ ان ٹورنامنٹس کے انعقاد کے زریعے کھلاڑیوں کو ان کی ذہنی اور جسمانی صلاحیتوں کو پرکھنے کا موقع فراہم کر رہی ہے۔ پاک فضائیہ کی جانب سے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد، ملکی کھلاڑیوں کو بھی دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کے خلاف اپنی صلاحیتوں کو پرکھنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔

    سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

    فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

    طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

  • جسٹس فائز عیسیٰ کا جوڈیشل کمیشن کو ایک اور خط، تین پرانے ناموں کی شمولیت پر اعتراض

    جسٹس فائز عیسیٰ کا جوڈیشل کمیشن کو ایک اور خط، تین پرانے ناموں کی شمولیت پر اعتراض

    اسلام آباد: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جوڈیشل کمیشن میں تین پرانے ناموں کو شامل کرنے پر اعتراض عائد کردیا۔ ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیئرمین جوڈیشل کمیشن کو ایک اور خط لکھ دیا جس میں انہوں نے جوڈیشل کمیشن میں تین پرانے ناموں کو شامل کرنے پر اعتراض عائد کیا ہے۔

    خط میں سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شفیع صدیقی کے نام دوبارہ آنے پر اعتراض اٹھایا گیا ہے، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید کے نام دوبارہ آنے پر بھی اعتراض کیا گیا ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ تین جج صاحبان کے نام پہلے بھی جوڈیشل کمیشن سے منظور نہیں ہوئے تھے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے سپریم کورٹ میں ججز کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 24 اکتوبر کو طلب کرلیا گیا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں ہونے والے اس اجلاس میں سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی کے لیے ناموں پر غور کیا جائے گا۔

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ کیلئے ہائیکورٹ کے 4 ججز کےنام تجویز کر دیئے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید سپریم کورٹ کے جج کیلئے نامزد کردیے گئے۔

    سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شفیع صدیقی سپریم کورٹ کیلئے نامزد، جوڈیشل کمیشن تمام نامزد گیوں کا جائزہ لیکر تعیناتی کی سفارش کا فیصلہ کرے گا۔

    تحریک انصاف نے پاکستان کے کئی شہروں میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہ

    جھوٹ پھیلانے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،عمران خان کی نااہلی پر بلاول کا ردعمل

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

  • سمگلنگ میں ملوث گدھوں کی اسسٹنٹ کمشنر کی عدالت میں پیشی

    سمگلنگ میں ملوث گدھوں کی اسسٹنٹ کمشنر کی عدالت میں پیشی

    چترال میں اپنی نوعیت کی ایک انوکھی پیشی ہوئی جس میں 5 گدھوں کو اسسٹنٹ کمشنر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

    باغی ٹی وی : اسسٹنٹ کمشنر درویش توصیف اللہ کی عدالت میں 5 گدھے پیش کیے گئے، ان گدھوں پر یہ الزام تھا کہ یہ چترال کے علاقے درویش میں ٹمبر کی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔

    بی بی سی کے مطابق چترال اور دیگر شمالی علاقوں میں ٹمبر کی سمگلنگ کی اطلاعات موصول ہوتی رہتی ہیں اور حکومت کوشش کرتی ہے کہ اس سمگلنگ کو روکا جا سکے لیکن ٹمبر کے جنگلات تیزی سے ختم ہوتے جا رہے ہیں۔

    چارسدہ: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق

    اسسٹنٹ کمشنر نے ان 5 گدھوں کو ٹمبر اسمگلنگ کیس میں مال مقدمہ کے طور پر طلب کیا تھا اور اطمینان کے بعد گدھے اور ٹمبر کے سلیپر کو محکمہ جنگلات کے حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

    اے سی چترال نے بتایا کہ یہ گدھے بحفاظت موجود ہیں اور انہیں کسی کے حوالے نہیں کیا، گدھے اب دوبارہ اسمگلنگ میں استعمال نہیں ہو رہے، عدالت نے یہ اطمینان کیا کہ گدھے متعلقہ حکام کی تحویل میں ہی ہیں۔

    بی بی سی کے مطابق درویش کو ان علاقوں میں ٹمبر کی سمگلنگ کی اطلاعات انتظامیہ کو موصول ہوئی تھیں، جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی تھی۔ سمگلنگ کے لیے وقت فجر سے پہلے کا ہوتا ہے جب ٹمبر آرا مشین پر لائے جاتے ہیں۔

    اسسٹنٹ کمشنر توصیف اللہ نے اس وقت کارروائی کرتے ہوئے تین گدھے پکڑے جس کے ساتھ ٹمبر کے چار سلیپر باندھے گئے تھے۔ انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ اس کارروائی کے دوران ایک ملزم گرفتار ہوا ہے اور دو فرار ہوئے ہیں جبکہ گدھوں کو فارسٹ افسر کی تحویل میں دے دیا گیا تھا۔

    ان کے مطابق انھوں نے یہ گدھے ایک مقامی شخص کو سپرداری پر دے دیئے تھے تاکہ وہ ان کی رکھوالی کر سکیں۔

    اس واقعے کے دو روز بعد پھر شکایت موصول ہوئی کہ سمگلنگ اب بھی جاری ہے، جس پر ایک مرتبہ پھر کارروائی کی گئی اور تین مزید گدھے پکڑے گئے، جن کے ساتھ ٹمبر کے سلیپر بھی تھے۔

    ہاں اس کے بعد ایسی اطلاعات پہنچی تھیں کہ شاید یہ تینوں گدھے وہی ہیں جو کہ سپرداری پر دیے گئے تھے لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ ان میں دو گدھے نئے ہیں اور ایک گدھا وہی ہے۔

    نااہلی کے فیصلے کیخلاف احتجاج،تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مقدمے درج

    اس بارے میں عدالت نے فارسٹ حکام کو تمام گدھے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا کہ تمام گدھے جو پکڑے گئے تھے سارے کے سارے عدالت کےسامنے پیش کیےجائیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ کل کتنے گدھے ہیں اورکیا کہیں ایسا تونہیں ہےکہ وہی گدھے پھر سے سمگلنگ میں استعمال ہو رہے ہیں۔

    اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ عدالت میں ان گدھوں کو دیکھا گیا اور ان میں ایک گدھا وہی تھا لیکن یہ گدھا غلطی سے پکڑا گیا تھا یہ گدھا دوسری مرتبہ سمگلنگ میں استعمال نہیں ہوا تھا۔

    انھوں نے بتایا کہ جس علاقے میں سمگلنگ کی روک تھام کے لیے کارروائی کی گئی تھی وہاں اندھیرا تھا اور اس ایریا میں یہ پہلے والا گدھا بھی بندھا ہوا تھا جسے اہلکار ساتھ لے آئے تھے۔ فارسٹ افسران کی جانب سے وضاحت پیش کی گئی جس پر عدالت نے اطمینان کا اظہار کیا گیا اور گدھے محکمہ جنگلات کے حکام کے حوالے کر دیا۔

    محکمہ جنگلات کی جانب سے فارسٹ افسر اور دیگر اہلکار عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

    مہنگائی کا ٹاپ گئیر،بیکری پراڈکٹس مہنگی

  • ٹیکساس مین گوگل کے خلاف بغیر اجازت بائیو میٹرک ڈیٹا استعمال کرنے پر مقدمہ درج

    ٹیکساس مین گوگل کے خلاف بغیر اجازت بائیو میٹرک ڈیٹا استعمال کرنے پر مقدمہ درج

    امریکی ریاست ٹیکساس نے گوگل کے خلاف بغیر اجازت بائیو میٹرک ڈیٹا استعمال کرنے پر مقدمہ دائر کردیا۔

    باغی ٹی وی : ٹیکساس کے اٹارنی جنرل کین پیکسٹن کی جانب سے دائر کیے جانے والے مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گوگل نے چہرے اور آواز کی شناخت کے ڈیٹا کواپنی سب سےزیادہ آمدنی والی اشیاء، جیسےکہ گوگل فوٹو ایپ، نیسٹ ہب میکس اورگوگل اسسٹنٹ کی ٹریننگ کے لیے استعمال کیا جبکہ ٹیکنالوجی کمپنی 2015 سے مالی مفاد کے لیے ٹیکساس کے لاکھوں عوام کا ڈیٹا استعمال کررہی تھی۔

    اٹارنی جنرل ٹیکساس نے الزام عائد کیا ہے کہ گوگل کی جانب سے صارفین سے ان کی اجازت نہیں لی گئی ہے،مسٹر پیکسٹن نے کہا کہ ٹیکساس میں گوگل کے لاکھوں صارفین ہیں جو ممکنہ طور پر متاثر ہوئے ہیں۔

    ٹیکساس کی جانب سے گوگل پر مقدمہ دائر کرنے کی وجہ یہ ہے کہ اس ریاست میں بائیو میٹرک کے حوالے سے ایک قانون ہے جس کے تحت بغیر اجازت بائیو میٹرک ڈیٹا استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ اگر اس قانون کو توڑا جاتا ہے تو فی خلاف ورزی 25 ہزار ڈالرز جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

    اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ گوگل کی جانب سے اکٹھا کی گئی ٹیکساس کی عوام کی بلا امتیاز ذاتی معلومات کو کسی طور برداشت نہیں کیا جائے گا وہ عوام کی پرائیویسی اور سیکیورٹی کی یقین دہانی کے لیے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی سے لڑائی جاری رکھیں گے۔

    دوسری جانب گوگل کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل گوگل کی اشیاء کو کردار کشی کر رہے ہیں اور کمپنی عدالت میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کرنے والی ہے۔

    حرۃ ’’ البرک‘‘ سعودی عرب کا لاکھوں سال قدیم آتش فشاں سے بنا گڑھا

    گوگل کے ترجمان، جوزے کاسٹینا نے ایک بیان میں کہا کہ مسٹر پیکسٹن ایک بار پھر ہماری مصنوعات کو ایک اور بے دھڑک مقدمہ میں غلط انداز میں پیش کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا، ’’ہم عدالت میں ریکارڈ قائم کریں گے۔‘‘

    جبکہ مسٹر پیکسٹن نے کہا کہ مصنوعات نے صارفین اور غیر استعمال کنندگان دونوں کے حقوق کی خلاف ورزی کی، جن کے چہروں اور آوازوں کو ان کی سمجھ یا رضامندی کے بغیر اسکین کیا گیا یا ان پر کارروائی کی گئی۔

    مسٹر پیکسٹن، جو 2015 میں اٹارنی جنرل بنے تھے، حالیہ برسوں میں متعدد بگ ٹیک کمپنیوں کو نشانہ بناچکے ہیں 2020 میں، ان کے دفتر نے، نو دیگر ریاستوں کے ساتھ مل کر، گوگل کے خلاف عدم اعتماد کا مقدمہ دائر کیا۔

    6 جنوری 2021 کو یو ایس کیپیٹل میں ہونے والے ہنگامے کے بعد، مسٹر پیکسٹن نے ٹوئٹر، ایمیزون، ایپل، فیس بک اور گوگل کو تحقیقاتی مطالبات بھیجے، جس میں ان کے مواد میں اعتدال کے طریقوں کی تفصیلات طلب کی گئیں۔ اس سال، انہوں نے جعلی اکاؤنٹس پر ٹویٹر پر تحقیقات شروع کیں-

    بھارت میں گوگل پر 16 ملین ڈالر جرمانہ

    ٹیکساس نے 2009 میں اپنا بائیو میٹرک پرائیویسی قانون متعارف کرایا، جس میں الینوائے اور واشنگٹن نے ایک ہی وقت میں اسی طرح کے قوانین پاس کیے تھے۔ جبکہ قانون کا الینوائے کا ورژن افراد کو کمپنیوں پر براہ راست مقدمہ کرنے کی اجازت دیتا ہے، ٹیکساس کو صارفین کی جانب سے کمپنیوں پر مقدمہ کرنا چاہیے۔ اس سال تک، ٹیکساس نے اپنا قانون نافذ نہیں کیا تھا۔

    اس کے برعکس، الینوائے میں بائیو میٹرک پرائیویسی پر سیکڑوں کلاس ایکشن مقدمے دائر کیے گئے ہیں، جن میں 2016 میں گوگل کے خلاف ایک مقدمہ بھی شامل ہے، جو حال ہی میں 100 ملین ڈالر کے تصفیے میں ختم ہوا۔

    روس کو ڈرونز فراہم کرنے پر برطانیہ نے ایران پر پابندیاں عائد کردی ہیں