Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • پاک بھارت میچ میں پریشر دونوں ٹیموں پر ہوتا ہے،کپل دیو

    پاک بھارت میچ میں پریشر دونوں ٹیموں پر ہوتا ہے،کپل دیو

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل آج بڑا ٹاکرا پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان میلبرن میں ہونے جارہا ہے۔

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے کے پروگرام میں پاک بھارت ٹاکرا میں بھارت سے کپل دیو، اتل واسن ، انجم چوپڑا نے ویڈیو کال پر جب کہ پاکستان سے عاقب جاوید، معین خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔

    پاک بھارت ٹاکرا: میلبرن کے موسم میں بتدریج بہتری آنے لگی

    بھارت کے سابق کرکٹر اور لیجنڈ کپل دیو نے کہا کہ پاک بھارت میچ میں پریشر دونوں ٹیموں پر ہوتا ہے ، بھارت سے زیادہ پاکستان کی بولنگ اچھی ہے۔

    سابق پاکستانی کرکٹر معین خان نے کہا کہ وہی ٹیم کامیاب ہوتی ہے جو پریشر انجوائے کرتی ہے۔

    میچ پر بات کرتے ہوئے عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی دنیا کا واحد بولر ہے جو پاور پلے میں اچھی بولنگ کرتا ہے ، شاہین کے سامنے بیٹر اپنی وکٹ بچانے میں لگا رہتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کے سوریا کمار 360 ڈگری پر بیٹنگ کرتے ہیں، سوریا کمار کو صرف آؤٹ کر سکتے ہیں، رنز بنانے سے نہیں روک سکتے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا ہائی وولٹیج میچ آج میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، پاکستانی وقت کے مطابق میچ دوپہر ایک بجے شروع ہو گا۔

    دونوں ٹیموں کے کپتان اور کھلاڑیوں سمیت دنیا بھر میں کرکٹ شائقین کو امید ہے کہ آج کا میچ بارش سے متاثر نہیں ہو گا اور دو حریف ٹیموں کے درمیان ایک اچھا ٹاکرا دیکھنے کو ملے۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں اور ایک لاکھ افراد کی گنجائش والا گراؤنڈ کھچا کھچ بھرا ہونے کا امکان ہے۔

    کرکٹ شائقین پُرجوش ہیں پاکستانی نوجوان کا کہنا تھا آج کا میچ گراؤنڈ میں دیکھنے کے لیے شائقین کے لیے کچھ شرٹس لایا ہوں، جن کے پاس شرٹس نہیں ہوں گی انہیں یہ شرٹس فری میں دوں گا، خواہش ہے کہ میچ میں پورا اسٹیڈیم سبز ہو اور ہم گرین پاور کو شو کریں۔

    بھارت کیخلاف پلیئنگ الیون ذہن میں ہے تاہم پچ دیکھ کر حتمی فیصلہ کریں گے،بابر اعظم

  • پاک بھارت میچ سے قبل آئی سی سی نے بابر اعظم کو نیا خطاب دے دیا

    پاک بھارت میچ سے قبل آئی سی سی نے بابر اعظم کو نیا خطاب دے دیا

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو نیا خطاب دے دیا-

    باغی ٹی وی : آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج پاک بھارت شائقین سمیت پوری دنیا کو انتظار ہے، آج میلبرن کے کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

    بھارت آئے نہ آئے ایشیاکپ پاکستان میں ہی ہوگا، پی سی بی کا ڈٹ جانےکا فیصلہ

    میچ سے قبل آئی سی سی نے ٹوئٹر پر بابر اعظم کی ایک تصویر شیئر کی اور انہیں کرکٹ کی دنیا کا ‘بادشاہ’ قرار دیا۔

    آئی سی سی نے کیپشن میں کرکٹ شائقین سے سوال کیا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بابر کی حکمرانی میں پاکستان کیسا پرفارم کرے گا؟
    https://twitter.com/Esha963/status/1583797955089207296?s=20&t=MQWxqijrBkXqGS2T57MCSg

    بھارت کیخلاف پلیئنگ الیون ذہن میں ہے تاہم پچ دیکھ کر حتمی فیصلہ کریں گے،بابر اعظم


    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ اس تصویر کو صارفین کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں جبکہ احساس کمتری کا شکار انڈین کرکٹ شائقین کو بار کو دیا جانے والا خظاب ہضم نہیں ہوا اپنے ازلی حاسدانہ پن میں بابر پر تنقید کرتے ہوئے ویرات کوہلی کو بادشاہ قرار دینے پر مصر ہیں-
    https://twitter.com/primeKohli/status/1583799813954752512?s=20&t=MQWxqijrBkXqGS2T57MCSg

    پاک بھارت ٹاکرا: میلبرن کے موسم میں بتدریج بہتری آنے لگی

  • جدید ٹیکنالوجی سے لی گئی چیونٹی کی دہشت زدہ کردینے والی تصویر

    جدید ٹیکنالوجی سے لی گئی چیونٹی کی دہشت زدہ کردینے والی تصویر

    اس تصویر کو پہلی نظر میں دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ کسی ہارر فلم کے کسی سین سے لی گئی ہے۔ لیکن برطانوی اخبار "ڈیلی میل” کی طرف سے شائع تفصیل کے مطابق یہ ایک حقیقی اور حقیقت پسندانہ تصویر ہے، اور صرف اتنا ہے کہ یہ ایک ایسے جاندار کا قریبی اپ ہے جو ہمارے ارد گرد ہر جگہ رہتا ہے ہمارے گھروں میں۔ ہمارے کام کی جگہوں میں یا باہر یہ ایک چیونٹی کا چہرہ ہے-

    باغی ٹی وی:سی این این کےمطابق یہ ایک چیونٹی کی ایک ایوارڈ یافتہ قریبی تصویر ہےآئی پوپنگ تصویرنیکون کےسمال ورلڈ فوٹو میکرو گرافی مقابلے میں امتیاز کی 57 تصاویر میں سے ایک ہے۔ اس خوفناک تصویر کو لیتھوانیا کے ایک فوٹوگرافر یوجینجس کاوالیاؤسکاس نے کھینچا تھا۔

    جاپان کا ایران میں سفارتی سرگرمیاں دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ

    لتھوانیائی فوٹوگرافر ڈاکٹر یوجینیئس کاوالیاؤسکاس نے ایک خوردبین کے نیچے پانچ بار بڑھی ہوئی چیونٹی کے سنیپ شاٹس کیچ کیے اور اس کی سرخ آنکھوں اور پراسرار چہرے کو غیر معمولی تفصیل سے ظاہر کردیا۔

    اس مقابلے میں فوٹوگرافر گریگوری ٹیممین نے دن کے وقت مڈغاسکر گیکو کے ایک جنین ہاتھ کے اپنے شاندار پورٹریٹ کے لیے پہلا انعام جیتا تھا۔

    یہ مقابلے کا 48 واں سال ہے، جو "مائیکروسکوپ کے ذریعے فوٹو گرافی میں عمدگی کو پہچاننا” چاہتا ہے نیکون کے مطابق، 2022 کے مقابلے میں 72 ممالک سے تقریباً 1,300 اندراجات موصول ہوئے۔

    اس کی ویب سائٹ کے مطابق، Kavaliauskas کیڑے مکوڑوں تک پہنچنے سے پہلے بطور برڈ فوٹوگرافر کام کرتےتھےاس نے چونکانے والی چیونٹی کو قریب سے پکڑنے کے لیے منعکس روشنی کا استعمال کیا، گہری سرخ آنکھوں سے مکمل اور جو غصے کا اظہار لگتا ہے۔

    مگرمچھوں کے خون میں زہریلے کیمیائی اجزا کی موجودگی کا انکشاف

    اگرچہ اس تصویر کو انٹرنیٹ پر وائرل پذیرائی ملی، لیکن Kavaliauskas کومقابلےمیں ٹاپ پرائز نہیں ملا۔ یہ اعزازسویڈن کے فوٹوگرافرز گریگوری ٹِمن اور مشیل ملنکووِچ کو ملا، جنہوں نے مڈغاسکرکے دیوہیکل ڈے گیکو کے ایمبریوکےاگلے پنجےکی ایک خوبصورت فلورو سینٹ تصویر تیار کی۔ انہوں نے ہاتھ کی چھوٹی رگوں اور ہڈیوں کو دستاویز کرنے کے لیے 63x میگنیفیکیشن کا استعمال کیا۔

    مڈغاسکرکے دیوہیکل ڈے گیکو کے ایمبریوکےاگلے پنجےکی ایک خوبصورت فلورو سینٹ تصویر

    ڈاکٹر کاوالیاؤسکاس نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے لتھوانیا میں اپنے گھر کے قریب ایک جنگل میں چیونٹی کی حیران کن تصویر لی ۔ انہوں نے کہا میں ہمیشہ "تفصیلات، سائے اور ان دیکھے زاویے” کی تلاش میں رہتا ہوں، کیونکہ میں فوٹو گرافی کا بنیادی مقصد ایک دریافت کنندہ کے طور پر دیکھتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا کرکے میں خالق کے شاہکاروں سے متوجہ ہو رہا ہوں۔

    اگرچہ چیونٹی کافی خوفناک نظر آسکتی ہے، کاوالیاؤسکاس نے اصرار کرتے ہوئے کہا کہ "فطرت میں کوئی دہشت نہیں ہے انہوں نے کہا میں نے پہلی بار "مائیکرو فوٹوگرافی” شروع کی تو میرا خیال تھا کہ تمام رنگ کسی حد تک راکشسوں کی طرح نظر آتے ہیں۔ لیکن اب یہ معمول بن گیا ہے، لیکن کیا یہ واقعی حیران کن ہے کہ ہمارے پیروں کے نیچے بہت سارے دلچسپ، خوبصورت اور نامعلوم معجزے موجود ہیں۔

    دنیا میں اگلی وبا گلیشیرز کے پگھلنے کی وجہ سے آسکتی ہے،تحقیق


    نیکون میں کمیونیکیشنز اور سی آر ایم کے ڈائریکٹر ایرک فلیم نے کہا کہ ہر سال مقابلے میں خوردبینی تصاویر کا ایک سیٹ ملتا ہے جو مثالی سائنسی اور فنکارانہ ٹیکنالوجی کو ظاہر کرتا ہے یہ سال غیر معمولی نہیں تھا۔

    پہلی پوزیشن لینے والے فوٹوگرافر ٹِمن نے اس قسم کے دیو ہیکل گیکو کو پکڑنے کے لیے ہائی ریزولوشن مائکروسکوپی اور امیجنگ کا استعمال کیا اور امیجنگ ٹیکنالوجی اور فنکارانہ تخلیقی صلاحیتوں کو مہارت کے ساتھ ملا دیا ۔

    حرۃ ’’ البرک‘‘ سعودی عرب کا لاکھوں سال قدیم آتش فشاں سے بنا گڑھا

    یہ برانن ہاتھ تقریباً 3 ملی میٹر لمبا ہے، جو ہائی ریزولوشن مائیکروسکوپی کے لیے ایک بہت بڑا نمونہ ہے ۔ ٹیمین نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس سکین 300 ٹکڑوں پر مشتمل ہے، ہر ایک میں تقریباً 250 آپٹیکل سیکشن ہیں، اس کو کرنے میں دو دن اور 200 گیگا بائٹس ڈیٹا خرچ ہوتا ہے۔

  • کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار پر چوری کی واردات

    کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار پر چوری کی واردات

    صوابی میں شہید کارگل ‏کیپٹن کرنل شیرخان شہید (نشان حیدر) کے مزار پر چوری ہوگئی-

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق کیپٹن کرنل شیر خان کے بھتیجے کے مدعیت میں تھانہ کالو خان میں چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    ایف آئی آر کے مطابق چور مزار میں موجود ایک سولر سسٹم، 200 وولٹ کی 2 بیٹریاں، ایک پیڈسٹل فین، ایک واٹر فلٹر، 2 اسٹیل کے پول، 2 مارخور میڈلز، ایک یو پی ایس، نشان حیدر میڈل کی کاپیاں، 2 جھنڈے اور کیپٹن کرنل شیر خان کی ذاتی موٹرسائیکل بھی چوری کرکے لے گئے۔

    پولیس کے مطابق کرنل شیر خان شہید کے مزار سے ہونے والی چوری کے واقعے کی مزید تفتیش اور ملزمان کی تلاش کی جاری ہے۔

    بی بی سی کے مطابق کیپیٹن کرنل شیر خان کے بھتیجے نعمان شیر نے بتایا کہ اشیا چرانے والے نشے کےعادی تھے ان کی شناخت سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی گئی ہے پولیس کے مطابق یہ پہلا واقعہ نہیں ہے کہ ان لوگوں نے کیپٹن کرنل شیر خان کے مزار سے اشیا چرائی ہیں اس سے پہلے بھی وہ وارداتیں کرتے رہے تھے۔

    دڑو : منشیات اور دیگر سماجی برائیوں کے خلاف سینکڑوں مرد و زن ، سول سوسائٹی ، سیاسی…

    اُن کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے ہماری ذاتی چیزیں چرائی جاتی تھیں جس پر ہم نے زیادہ توجہ نہیں دی مگر جب کیپٹن کرنل شیر خان سے منسوب اشیا چرائی گئی تو میں نے فیصلہ کیا کہ یہ ناقابل معافی ہے۔ جس پر میں نے سی سی ٹی وے کیمرں کی فوٹیج کی مدد سے ملزماں کی شناخت کرکے مقدمہ درج کروایا ہے۔

    نعمان شبیر کے مطابق کیپٹن شیر خان کو ملنے والا اصل نشان حیدر محفوظ ہے جو گھر میں موجود ہے۔ نشان حیدر ہمیں مزار پر لگانے کے لیے فوج کی یونٹ بارہ این ایل آئی نے تیار کر کے دیا تھا، جو سائز میں اصل نشان حیدر سے بڑے تھے۔

    اسلام آباد پولیس نے میری رہائش گاہ پررات ساڑھے 12 بجے چھاپہ مارا ہے،چھاپوں سےنہیں ڈرتا: شیخ رشید

  • لاہور: 21 سالہ لڑکی سے مبینہ طورپر اجتماعی زیادتی،ملزمان گرفتار

    لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں دو افراد نے 21 سالہ لڑکی کو مبینہ طورپر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا-

    باغی ٹی وی: پولیس تھانے میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق اسلام پورہ میں ملزم طلحہ نے لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر رقم ہتھیالی، لڑکی نے رقم واپس مانگی تو اس نے کہا آ کر لے جاؤ۔

    3 سالہ بچی کے اغواء کا ماسٹر مائنڈ سگا باپ نکلا

    ایف آئی آر کے مطابق لڑکی پیسے لینے گئی تو طلحہ نے اپنے دوست سے مل کر زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان زیادتی کے دوران ویڈیو بھی بناتے رہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

    قبل ازیں شہر قائد کراچی میں بن قاسم پولیس نے بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے سفاک باپ کو گرفتار کیا تھا،بیٹی کے مطابق مجھ سے میرا باپ چھری کے زور پر زبردستی کرتا تھا- ملزم کو بیٹی کی مدعیت میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔

    ٹھٹھہ : بااثر لوگوں نے رات کے اندھیرے میں میرے گھر کو آگ لگادی ،بیٹی کاجہیزجل…

    ایس ایچ او قاسم پولیس نے بیٹی کے ساتھ زنا جیسا گھناونا جرم کرنے والے باپ کو گرفتار کرلیا ،ملزم مشتاق ولد نصیب خان نجی فیکٹری میں سیکورٹی گارڈ کی ڈیوٹی کرتا ہے-

    ملزم نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میں نے اپنی بیٹی کے ساتھ پانچ سے چھ بار زیادتی کی ہے مدعیہ نازش کا کہنا تھا کہ میرا شوہر جب واپس گھر آیا تو میں نے سارا واقعہ سنادیا تو میرے شوہر نے چوہے مار دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی تو اسے ہم اسپتال لے گئےعلاج معالجے کے بعد ہم گھر واپس آگئے اور تھانے میں رپورٹ بھی درج کروا دی-

    شوہر باہر گیا، باپ نے چھری دکھا کر بیٹی کے ساتھ کیا گھناؤنا کام

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:  سری لنکا نے آئرلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: سری لنکا نے آئرلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں سری لنکا نے آئرلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    باغی ٹی وی : بوہاٹ کرکٹ گراؤںد میں ہونے والے سری لنکا اور آئرلینڈ کے میچ میں آئرش کپتان نے ٹاس جیتا اور سری لنکا کو فیلڈنگ کی دعوت دی ، آئرش ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر محض 128 رنز بناسکی۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستانی ٹیم فتح کے لئے پُرجوش

    آئر لینڈ کے ہیری ٹیکٹر 45 رنز بناکر نمایاں رہے،اس کے علاوہ پال اسٹرلنگ نے 34 رنز کی اننگز کھیلی پتان اینڈی بالبرنی 1، لورکن ٹکر 10، کرٹس کیمفر 2، جارج ڈوکریل 14، گیرتھ ڈیلانی 9، مارک ایڈئیر 0 اور سیمی سنگھ 7 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    جبکہ سری لنکا کی جانب سے مہیش ٹھیکشانا اور ونندو ہسارنگا نے 2،2 جب کہ بائینورا فرنینڈو، لاہیرو کمارا، چمیکا کرونا رتنے اور دھنن جیا دی سلوا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے جارحانہ اننگز کھیلی اوپنر کوشل مینڈس 43 بالز پر 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 68 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے جبکہ دھننجایا ڈی سلوا اور چارتھ اسالنکا 31، 31 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا آج میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا پاکستانی وقت کے مطابق پاک بھارت ٹاکرا دوپہر 1 بجے شروع ہوگا۔

    تاہم اس میچ کے بارش سے متاثر ہونےکی پیش گوئی کی گئی ہے تاہم اب میلبرن کے موسم میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔

    پاک بھارت میچ سے قبل آئی سی سی نے بابر اعظم کو نیا خطاب دے دیا

    میلبرن میں اتوارکو بارش کے امکانات میں کمی آرہی ہے اور مقامی وقت صبح دس بجے سے شام سات بجے تک کے اب 30 فیصد امکانات رہ گئے ہیں، شام سات بجے سے دس بجے تک بارش کے امکانات 50 فیصد رہ گئے ہیں جب کہ رات گیارہ بجے بارش کے ستر فیصد امکانات ہیں۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل اتوار کی بارش کے امکانات 90 فیصد تھے اور آج بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی تاہم میلبرن میں آج صبح ہلکی بارش ہوئی جس کے بعد مطلع بالکل صاف ہوگیا جس کے بعد پاک بھارت ٹیموں نے پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لیا جو کہ اس سے قبل مشکل نظر آرہا تھا۔

    میچ مکمل سولڈ آؤٹ ہے، ایم سی جی میں ہونے والے میچ کے ٹکٹس آدھے گھنٹے میں فروخت ہو گئے تھے جب کہ اسٹینڈنگ ٹکٹیں بھی 5 منٹ میں فروخت ہوگئی تھیں روایتی حریفوں کے درمیان ہونے والے اس میچ کی لگ بھگ ایک لاکھ ٹکٹس فروخت ہوئی ہیں۔

    قبل ازیں کہا جا رہا تھا کہ پاک بھارت میچ میں بارش ہونےپر شائقین کو مکمل ری فنڈ اس صورت میں دیا جائے گا جب میچ 10 اوورز سے کم ہو اس لیے اگر میچ نہیں ہوتا تو پھر آئی سی سی کو 7 ملین ڈالرز واپس کرنا پڑیں گے کیونکہ گروپ میچز کے مرحلے کے لیے ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا ہے۔

    پاک بھارت ٹاکرا: میلبرن کے موسم میں بتدریج بہتری آنے لگی

  • جاپان کا ایران میں سفارتی سرگرمیاں دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ

    جاپان کا ایران میں سفارتی سرگرمیاں دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ

    جاپان نے افغانستان میں سفارتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : افغان میڈیا کے مطابق جاپانی وزیرخارجہ یوشی ماسا ہایاشی کا کہنا ہے کہ افغانستان کے ساتھ محدود سفارتی تعلق قائم کیا گیا ہے، کابل میں جاپانی سفارتخانے نے محدود سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان میں مکمل سفارتی سرگرمیوں کی بحالی کا فیصلہ بعد میں حالات کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔

    شی جن کی تیسری مدت کیلئے چین کے صدر بننے کی راہ ہموار

    یاد رہے کہ افغانستان میں گزشتہ حکومت کے خاتمے کے بعد جاپان نے اپنا سفارتخانہ بند کر دیا تھا اور سفارتی عملے نے قطر سے عارضے طور پر اپنی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی تھیں تاہم اب کابل میں جاپانی سفارتخانے نے محدود سرگرمیاں شروع کردیں ہیں۔

    دوسری جانب افغانستان کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ بینیٹ نے نائب وزیر برائے خارجہ امور عباس ستانکزئی سے ملاقات کی۔

    افغان میڈیا کے مطابق ملاقات میں افغان اقتصادی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، نیز بینک پر موجود امریکی پابندیاں اور نشے کے عادی افراد کے علاج کے موضوع پر بھی بات چیت ہوئی۔

    روسی صدرکومکمل طورپرتنہا کردینا خطرناک ہو سکتا ہے، فرانسیسی وزیرخارجہ

  • پاک بھارت ٹاکرا: میلبرن کے موسم میں بتدریج بہتری آنے لگی

    پاک بھارت ٹاکرا: میلبرن کے موسم میں بتدریج بہتری آنے لگی

    لاہور: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا کل میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا، اس میچ کے بارش سے متاثر ہونےکی پیش گوئی کی گئی ہے تاہم اب میلبرن کے موسم میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔

    میلبرن میں اتوارکو بارش کے امکانات میں کمی آرہی ہے اور مقامی وقت صبح دس بجے سے شام سات بجے تک کے اب 30 فیصد امکانات رہ گئے ہیں، شام سات بجے سے دس بجے تک بارش کے امکانات 50 فیصد رہ گئے ہیں جب کہ رات گیارہ بجے بارش کے ستر فیصد امکانات ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے یہ کہا جارہا تھا کہ بارش کے مقامی وقت صبح دس بجے سے شام سات بجے تک کے اب 30فیصد امکانات رہ گئے ہیں، شام سات بجے سے دس بجے تک بارش کے امکانات 50 فیصد ہیں جبکہ رات گیارہ بجے بارش کے 70 فیصد امکانات ہیں۔

    ٹی 20 ورلڈکپ، انگلینڈ نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

    ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے میچز پر نظر ڈالی جائے تو اس وقت روہت شرما الیون کو بابر الیون پر برتری حاصل ہے، دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ میں 6 مرتبہ آمنے سامنے آئیں،4 میچز بھارت نے جیتے جبکہ 1 میچ میں قومی ٹیم فاتح ٹھہری اور ایک میچ بے نتیجہ ختم ہوا۔

    دوسری طرف پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ میں پاک۔بھارت میچ کا سب کو انتظار ہے، بطور ٹیم ہم تیار ہیں اور کوشش کریں گے کہ 100 فیصد کارکردگی دکھائیں۔ موسم ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے، بطور کھلاڑی اور کپتان میں چاہوں گا پورا میچ ہو کیونکہ سب لوگ اس میچ کا انتظار کر رہے ہیں۔ پورا میچ ہوگا تو زیادہ اچھا ہوگا، جتنا بھی میچ ہو اور صورت حال جیسی بھی ہو، بطور ٹیم ہم تیار ہیں اور کوشش کریں گے کہ 100 فیصد کارکردگی دکھائیں۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: انگلینڈ کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    پریس کانفرنس کے دوران سوال ہوا کہ لوگ پاکستان اور بھارت کے میچ کو دیکھ رہے ہیں کہ ایک بہترین باؤلنگ سائیڈ کا مقابلہ ایک بہترین بیٹنگ سائیڈ سے ہورہا ہے، آپ اس چیلنج کے لیے تیار ہیں؟ کے کپتان کا کہنا تھا کہ جس طرح ہمارے فاسٹ باؤلر پرفارم کررہے ہیں، شاہین آفریدی بھی ٹیم میں واپس آئے ہیں، نسیم شاہ کے علاوہ حارث رؤف نے جس طرح اپنے گیم اور باؤلنگ کو بہتر بنایا ہے، باؤلنگ کے حوالے سے ہمارا اعتماد بہت بُلند ہے۔ کوشش کریں گے کہ ہمارے جو پلان ہیں اس پر عمل کریں اور 100 فیصد دیں، ہمارے ہاتھ میں رزلٹ نہیں ہے ہمارے ہاتھ میں کوشش کرنا ہے۔

    بھارت کے کھلاڑیوں کے ساتھ تعلقات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ جب بھی ہماری بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ ملاقات ہوتی ہے وہ ہم سے اچھے طریقے سے ملتے ہیں، میرا خیال ہے یہی سپورٹس مین سپرٹ ہے، صرف بھارتی نہیں ہر ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ اچھے طریقے سے ملیں اور میدان میں اپنے ملک کے لیے 100 فیصد کارکردگی دکھاتے ہیں۔

    ٹی20 ورلڈکپ؛ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں میزبان آسٹریلیا کو بدترین شکست

    شان مسعود کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شان مسعود ٹھیک ہیں، ان کے تمام ٹیسٹ ٹھیک آئے ہیں، وہ کل کے لیے تیار ہیں، ابھی تک ہم نے پچ نہیں دیکھی کیونکہ دو دن سے پچ ڈھکی ہوئی ہے، کون سے 11 کھلاڑی میدان میں اتریں گے وہ ہمارے ذہن میں ہے لیکن وکٹ دیکھ کر مزید فیصلہ کریں گے۔

    بھارتی کھلاڑی سوریا کمار یادیو کے لیے پلان سے متعلق سوال کی بابت قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کے لیے ہمارا پلان ہوتا ہے، کوشش کریں گے کہ جو ہم نے پلان کیا ہے، ہم اس پر 100 فیصد دیں۔ فخر زمان ابھی تک مکمل فٹ نہیں ہوئے، انہیں ابھی فٹ ہونے میں ایک دو میچ لگیں گے، وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور پہلے میچ کے لیے وہ دستیاب نہیں ہیں۔ شاداب خان اور محمد نواز کو ہم ابتدائی نمبروں پر بھیجتے ہیں، وہ اچھی کارکردگی دکھاتے ہیں، وہ لوگ کھلے ذہن کے ساتھ کھیلتے ہیں، ہماری ٹیم کے لیے یہ ایک مثبت پوائنٹ ہے، آسٹریلیا میں گراؤنڈ بڑے ہیں تو یہاں پر زیادہ بڑے شاٹ نہیں لگیں گے، بھاگ کے رنز بنائیں تو آپ کو زیادہ ایج ہوگا۔

    بابر اعظم نے کہا کہ چیلنج ہر میچ میں ہوتا ہے، خاص طور پر ٹی20 میں گیم تیزی سے تبدیل ہوتی ہے، جلدی فیصلے کرنے ہوتے ہیں، ایک اوور سے میچ دوسری طرف چلا جاتا ہے، اسی طرح ایک چھوٹی پارٹنرشپ یا رن آؤٹ ہونے سے میچ کا نتیجہ تبدیل ہو جاتا ہے، جتنا آپ مثبت رہیں گے اور جتنا اپنی پلاننگ پر عمل کریں گے، وہ زیادہ اچھا ہے۔ حارث رؤف نے یہاں پر کھیلا ہے، وہ یہاں کی کنڈیشنز سے بخوبی واقف ہے، جب وہ بگ بیش کھیلتے ہیں تو ان کا یہ ہوم گراؤنڈ ہوتا ہے، اس نے باؤلرز اور بلے بازوں کو کافی معلومات فراہم کی ہیں، انہوں نے شاہین آفریدی کی کمی بھی محسوس نہیں ہونے دی، میرا خیال ہے کہ ہمیں اس چیز سے کافی مدد ملے گی۔

    سابق کرکٹرز کے اس مؤقف پر کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کو جلدی آؤٹ کردیں تو بھارت میچ جیت جائے گا تو اس حوالے سے قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ٹی 20 میچ میں کوئی بھی کھلاڑی کارکردگی دکھا سکتا ہے، مجھے اپنی ٹیم پر پورا اعتماد ہے، مڈل آرڈر نے کافی میچ جتوائے ہیں، مڈل آرڈر نے مشکل وقت میں کافی پرفارمنس دی ہوئی ہیں۔

  • پلیٹلیٹس کی بجائے جوس کی ڈرپ لگانے سے ڈینگی کا مریض چل بسا

    پلیٹلیٹس کی بجائے جوس کی ڈرپ لگانے سے ڈینگی کا مریض چل بسا

    اترپردیش :بھارت کی شمالی ریاست اترپردیش میں ڈینگی بخار کے مریض کو خون کے پلیٹ لیٹس کی بجائے مبینہ طور پر پھلوں کا جوس لگادیا گیا، جس کے نتیجے میں مریض چل بسا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 32 سالہ پرادیپ پانڈے کے خاندان نے الزام عائد کیا ہے کہ نجی اسپتال میں مریض کو ڈرپ میں جوس اور کیمیکل دیئے گئے، طبیعت بگڑنے پر مریض کو دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت واقع ہوگئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دوسرے اسپتال کے ڈاکٹروں نے پرادیپ پانڈے کے رشتے داروں کو بتایا کہ پلیٹ لیٹس کا بیگ جعلی تھا اور اس کے اندر جوس بھرا ہوا تھا۔

    سوشل میڈیا پر ’پلیٹ لیٹس کے بیگ‘ کی ویڈیو وائرل ہونے کے ساتھ ہی اترپردیش کے نائب وزیراعلیٰ برجیش پاتھک نے حکم دیا کہ پریاگ راج شہر میں واقعے گلوبل اسپتال اینڈ ٹراما سینٹر کو سیل کردیا جائے، جہاں مریض کو پلیٹ لیٹس کی جگہ جوس کی ڈرپ لگائی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ میری ہدایت پر اسپتال سیل کردیا گیا ہے اور پلیٹ لیٹس ٹیسٹ کیلئے بھیج دیئے گئے ہیں، اسپتال کو قصوروار پایا گیا تو اس کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔

    اترپردیش کے اسپتال کے مالک سوربھ مشرا کا پریس ٹرسٹ آف انڈیا سے گفتگو کا کہنا تھا کہ پلیٹ لیٹس کہیں اور سے لائے گئے تھے، مریض کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 17 ہزار تک گر جانے کے بعد ان کے خاندان کو پلیٹ لیٹس کا انتظام کرنے کیلئے کہا گیا، جس پر وہ ایس آر این اسپتال سے 5 یونٹ پلیٹ لیٹس لائے، ’پلیٹ لیٹس‘ کے 3 یونٹس لگنے کے بعد پانڈے کو ری ایکشن ہوگیا، جس پر اسے پلیٹ لیٹس لگانا بند کردیا گیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ پلیٹ لیٹس کہاں سے آئے اس بات کا پتہ لگالیا جائے گا کیونکہ بیگ پر ایس آر این کا اسٹیکر لگا ہوا ہے۔

  • بلاول بھٹو زرداری ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، وزیراعظم سے ملاقات متوقع

    بلاول بھٹو زرداری ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، وزیراعظم سے ملاقات متوقع

    لاہور:بلاول بھٹو زرداری ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، وزیراعظم سے ملاقات متوقع،اطلاعات کے مطابق وزير خارجہ بلاول بھٹو زرداری ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، ان کی کل وزيراعظم شہباز شريف سے ملاقات متوقع ہے، وزير خارجہ کل عاصمہ جہانگير کانفرنس ميں بھی شرکت کريں گے۔

    صدر، وزیراعظم اور وزیرخارجہ کی پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکلنے پر قوم کو مبارکباد

    وزير خارجہ اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ايک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، وہ کل وزيراعظم شہباز شريف سے ملاقات میں اہم سیاسی سیٹ اپ سے متعلق گفتگو کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں میں مزید سیاسی الائنس پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔بلاول بھٹو زرداری معروف وکیل رہنماء عاصمہ جہانگیر سے منسوب کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

    جسٹس فائز عیسیٰ کا جوڈیشل کمیشن کو ایک اور خط، تین پرانے ناموں کی شمولیت پر اعتراض

    ادھروزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ توشہ خانہ میں عمران نیازی، تصدیق شدہ خائن اور جھوٹا نکلا، یہ کوئی خوشی کا نہیں لمحہ فکریہ ہے۔ جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں نا گھبرانے والی بات ہے، لانگ مارچ کے دوران قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا، سرٹیفائیڈ چور کو قعطاً اسلام آباد میں گھسنے نہیں دیں گے، عام انتخابات میں ابھی 11 ماہ دور ہیں، ہمارا الیکشن کرانے کا کوئی ارادہ نہیں۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان گرے لسٹ سے نکل آیا ہے، پوری قوم کو دل کی گہرایئوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، اجتماعی کاوشوں، اجتماعی بصیرت سے ایسا ہوا، گرے لسٹ کی وجہ سے کاروباری حضرات کوبہت مشکلات پیش آرہی تھیں، گرے لسٹ سے نکلنے کے بعد ان مسائل سے نجات ملے گی، پاکستان نے فیٹیف کی سفارشات پرعمل کیا ہے، فیٹیف نے اعتراف کیا پاکستان نے 35 شرائط پرعملدرآمد کیا، اللہ نے پاکستان کوکامیابی نصیب فرمائی، یہ میری نہیں پاکستان کی اجتماعی کامیابی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بہت قربانیاں دیں، تمام افراد، اداروں، اتھارٹیز کی کامیابی ہے جنہوں نے دن رات محنت کی، سب سے پہلے بلاول بھٹو کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔