Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ملکی سیاست میں زلزلہ، مہرے تیار، کھیل آخری مرحلے میں داخل

    ملکی سیاست میں زلزلہ، مہرے تیار، کھیل آخری مرحلے میں داخل

    ملکی سیاست میں زلزلہ، مہرے تیار، کھیل آخری مرحلے میں داخل
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ اس ملک کو آگ میں جھونکنے کی ساری سازشیں مکمل ہو چکی ہیں ۔۔ کھیل اب آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے ۔۔ ہیکر نے بھی جمعہ کے دن کا انتخاب کر لیا ہے عمران خان اب کسی بھی وقت اسلام آباد پر دھاوا بول سکتے ہیں اعظم سواتی کے بعد بہت سے ایسے مہرے تیار ہیں جو اداروں کے خلاف اعلان بغاوت کرنے والے ہیںمنی گالا اس وقت سازشوں اور منصوبہ بندی کا گڑھ بن چکا ہے ۔

    مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جمعہ کا دن پاکستانی سیاست میں بہت اہم رہا ہے ۔ بہت سے ایسے سیاسی فیصلے جمعہ کے روز ہوتے رہے ہیں جو مسلم لیگ نوازاور تحریک انصاف دونو ں پر کافی بھاری پڑے ہیں ۔ اب ہیکر بھی آڈیوزاور ویڈیوز لیکس کے لیے جمعہ کے روز کا انتخاب کررہا ہے ۔ پچھلے دونوں ہفتے عمران خان اور تحریک انصاف پر کافی بھاری پڑے ۔ اتنے بھاری پڑے کہ یہ لوگ اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں ۔ ایسی ایسی حرکتیں کر رہے ہیں جن سے ان کی اپنی تو بدنامی ہو ہی رہی ہے ۔ اس کے ساتھ پاکستان کی بھی بدنامی ہو رہی ہے ۔ بھارت سمیت ہر وہ بین الاقوامی میڈیا جو ان کی PR firmsکے اشارے پر ناچ رہا ہے اس وقت پاکستان کی جگ ہنسائی کاسامان جمع کر رہا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ہیکر نے بھی ایک بڑا سرپرائز تیار کر رکھا ہے اور وہ سرپرائز بہت جلد منظر نام پر آنے والا ہے ۔ وہ سرپرائز کونسا ہے ؟ عمران خان کو ایسی کونسی چیز کا خطرہ ہے جس کی وجہ سے انھوں نے بنی گالا کے آ س پاس جیمرز لگوا دیے ہیں ؟ اور اعظم سواتی کا مسقبل کیا ہونے جا رہا ہے؟

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی چیخ و پکار بڑھتی چلی جا رہی ہے ۔ آہستہ آہستہ ان کے چہرے پرFrustration میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ وہ اپنے ہر جلسے میں بار بار یہ بات دہرا رہے ہیں کہ میرے مخالفین کے پاس میری نازیبا ویڈیوز ہیں جو انھوں نے ڈیپ فیک کے ذریعے سے بنائی ہیں ۔ وہ اس بات پر اتنے مطمئن نظر آ رہے ہیں کہ بہت جلد ان کی ویڈیوز پاکستان کے لوگوں تک پہنچنے والی ہیں ۔۔جب میری کچھ صحافیوں سے اسی حوالے سے بات ہوئی تو ا ن کے بقول عمران خان اس لیے خوفزدہ ہیں کیونکہ وہ ویڈیوز جعلی نہیں بلکہ اصلی ہیں ۔۔ چاہے ان کا فرانزک کروایا جائے تب بھی ان میں کوئی بات جھوٹ ثابت نہیں ہو سکتی عمران خان اس لیے ہر جلسے میں یہ بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آنے والی ویڈیوز ڈیپ فیک ٹیکنالوجی سے بنی ہیں تا کہ سامنے آنے والے مزید گناہوں پر پردہ ڈالا جا سکے۔ اب ہیکر نے بھی کھلا اشارہ دیا ہے کہ عمران خان تیار رہے کیونکہ ہیکر کے بقول کسی بھی وقت وہ ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن سکتی ہے ۔۔ کسی بھی وقت اور بہت سے راز کھل سکتے ہیں جس کی وجہ سے شاید انھیں منہ تک چھپانا پڑ ے۔ اس کے ساتھ ہی طیبہ گل وہ خاتون جن سے دھوکے سے نیب چئیر مین کی ویڈیوز لی گئیں اور پھر اسے بلیک میل کر کے مالم جبہ جیسے بڑے بڑے کیس بند کروائے گئے ۔۔ انھوں نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے پاس ایسی بہت سی ویڈیوز موجود ہیں جو اگر سامنے آئیں تو اس ملک میں طوفان آ سکتا ہے۔۔ ملکی سیاست میں زلزلہ آ سکتا ہے ۔۔ سوچیں اگر یہ ویڈیوز سامنے آگئیں تو پھر کون سے نقاب ہٹیں گے ؟ ویڈیو ز کے علاوہ ایک اور خوف بھی عمران خا ن کو لاحق ہے ۔۔ وہ خوف ہے مزید آڈیو لیک ہونے کا ۔۔ عمران خان نے بنی گالا کے ارد گرد جیمرز لگوا دیے ہیں ۔ وہ جیمرز کیوں لگوائے ہیں اس کی بھی ایک خاص وجہ ہے ۔۔بنی گالا میں عمران خان کی پارٹی کے رہنماوں کے ساتھ ساری اہم ملاقاتیں ہوتی ہیں ۔۔ بنی گالا کی دیواروں میں ایسے ایسے راز دفن ہیں جو کبھی باہر آ ئے تو قیامت برپا ہو جائے گی ۔بنی گالا کی دیواروں نے وہ وہ چیزیں دیکھی ہیں جو شاید عام لوگ سوچ بھی نا سکیں ۔بنی گالا کرپشن کی فیکٹری فرح گجر کا Second Homeبھی رہا ہے ۔

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بنی گالا ہی میں تحریک انصاف کے ورکر محبوب اسلم نے جب عمران خان سے فنڈز کے استعمال کا سوال پوچھا تو عمران خان نے محبوب اسلم کا گریبان پکڑا ۔شہباز گل نے جو اداروں میں بغاوت کا بیج بویا وہ لینڈ لائن نمبر بھی اطلاعات کے مطابق بنی گالا کا ہی استعمال ہوا ۔اور وہ کس کے اشاروں پر ہوا یہ بھی سب کو پتا ہے۔کس طرح لوگوں میں نفرت کو پروان چڑھانا ہے انھیں اداروں کے خلاف استعمال کرنا ہے لوگوں کو کیسے امریکی سازش کے بیانیے کے پیچھے لگا کر رکھنا ہے ۔ ایسی زیادہ تر سازشی تھیوریز اقتدار جانے کے بعد بنی گالا ہی میں بنتی رہی ہیں ۔
    اب بنی گالا میں ممکنہ طور پر ایک اور سازش تیار کی جا رہی ہے ۔ اور وہ منصوبہ بندی یہ ہے کہ اب جب کہیں سے ہاتھ پکڑنے کی کوئی امید نظر نہیں آ رہی ۔۔ ہر طرف سے رسوائی ہی رسوائی مقدر بن رہی ہے تو اب کھل کر اداروں کے خلاف بغاوت کی جائے ۔۔ پہلے جو چیزیں پس پردہ چل رہی تھیں اب سرعام ریاست کے خلاف اعلان جنگ کر دیا جائے ۔۔ پہلے اگر میر جعفر اور میر صادق کی اصطلاحوں کے ذریعے سے لوگوں کے دلوں میں گند گھولا جا رہا تھا تو اب سیدھے نام لے لے کر ان کے خلاف مہم شروع کی جائے ۔اور اس کا آغاز آپ نے دیکھ بھی لیا ہے کہ کیسے اعظم سواتی نے رات ایک ٹویٹ میں آرمی چیف کا نام لیا اور اس کو ریلیٹ کر دیا شہباز شریف اور حمزہ شہبا ز کے مقدمے سے ۔اس کے بعد ایف آئی اے نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت ان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے اور گرفتار کیا ۔۔ اب یہ لوگ گرفتاری کے بعد بھی باز نہیں آ رہے ۔۔ اسے فسطائیت کا کہا جا رہا ہے ۔۔ اسے فاشزم کہا جا رہا ہے ۔بھائی وہ فاشزم نہیں تھی جب تم اسلام آباد کے آئی جی تبدیل کرواتے پھرتے تھے؟ وہ فاشزم نہیں تھی جب ایک غریب کی بھینس تمھارے فارم ہاوس میں آئی تو تم نے اس کے پورے خاندان کو پکڑوا کر اڈیالہ جیل میں بند کر وا دیا ۔۔ اس کے بچے بھوک سے دو دن بلکتےرہے اور ہمسائے جب انھیں کھانہ دینے آئے تو تم نے انھیں بھی دھمکیاں دیں کہ اگر ان کی کسی نے مدد کی تو سب کو حوالات میں بند کروا دوں گا۔۔وہ فاشزم کسی کو نظر نہیں آئی ؟آج جو صحافی اسے فاشزم کہہ رہے ہیں وہ اس وقت کہاں تھے جب کرسی کے نشے میں یہ لوگ فرعون بنے ہوئے تھے ؟ وہ اس وقت کہاں تھے جب حقائق سامنے لانے پر پورے پورے ٹی وی چینل بند کر دیے جاتے تھے ۔۔ وہ اس وقت کہاں تھے جب صحافیوں پر حملے ہوتے تھے ؟ ان پر کیچڑ اچھالا جاتا تھا۔۔اب سب کو فاشزم یاد آ رہی ہے ۔یہ جو فاشزم فاشزم کہہ رہے ہیں انھیں فاشزم کی تعریف بھی پتا ہے کہ وہ کیا ہوتی ہے؟

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ نیب چئیرمین کی ویڈیوز اپنے پاس رکھ کے اسے بلیک کرنا ا پنے نیب کے اربوں روپے کے کیس بند رکروانا فاشزم نہیں ہے ؟۔۔۔ دوسرے سیاستدانوں کو بغیر کسی کیس کے مہینوں نیب کی جیل میں قید رکھنا فاشزم نہیں ہے ؟۔۔ ایک خاتون جو اپنی فریاد لے کر وزیر اعظم ہاوس آئے اور اسے قید کر لیا جائے وہ فاشزم نہیں ہے ؟ ایف آئی اے کے ڈی جی کو مجبور کرنا کہ فلاں پہ کیس بنا کر انھیں پکڑو یہ فاشزم نہیں ہے ؟اس کے سامنے ایک خاتون سیاستدان کے لیے گھٹیا زبان استعمال کرنا اور جب وہ جواب دے تو اسے واش روم میں بند کرنا فاشزم نہیں ہے ؟ لوگوں کو غداری کے فتوے بانٹنا ۔۔ ارسلان بیٹے کے ذریعے ان کی باتوں کو غداری سے لنک کر دینا فاشزم نہیں ہے ؟لیکن لوگوں کو یہ فاشزم نظر نہیں آئے گی یا پھر ان کا حافظہ ہی اتنا کمزور ہے یا وہ Short term memory lossکا شکار ہیں کہ انھیں باتیں جلدی بھول جاتی ہیں اس لیے وہ ایسی باتیں یاد نہیں رکھتے ۔اور یہ اعظم سواتی والا صرف ایک ہی منصوبہ ہے نا جانے اور پتا نہیں ایسی کونسی باتیں ہیں جن کو چھپانے کےلیے انھیں جیمرز لگوانے پڑ گئے ہیں ۔ پتا نہیں مزید کونسی ایسی سازشیں ہونی ہیں جن کو چھپانے کےلیے ایسے ایسےاقدامات کرنے پڑ رہے ہیں ۔اب توقع یہ کی جا رہی ہے کہ اعظم سواتی کے بعد اب مزید ایسے بیانات آئیں گے کیونکہ عمران خان کا یہ پورا منصوبہ ہے کہ ملک کو انتشار کی طرف دھکیلا جائے ۔۔ملک میں Anarchy کی فضا پید اکی جائے اور ایسے حالات بنا دیے جائیں جس سے اس ملک کا ۔ اس ملک کی معیشت کا بیڑا غرق کیا جا سکے ۔۔ اور یہ سب ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ہو رہا ہے ۔لیکن نا تو پہلے پاکستان کے خلاف کام کرنے والوں کی کوئی سازش کامیاب ہوئی ہے اور نا ہی اب کوئی سازش کامیاب ہو گی ۔۔ جیسے پہلے یہ لوگ منہ کے بل گرتے رہے ہیں اس بار بھی ہر وہ قوت جس نے سوچا ہوا ہے کہ اس ملک کی خودمختاری کے ساتھ کھیلنا ہے وہ منہ کے بل گرے گی ۔

    ارسلان بیٹا مبشر لقمان ہاتھ سے نکل رہا ہے، تم غداری سے لنک نہیں کر پارہے”

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران خان کے غنڈے اور باجیاں تیار، مبشر لقمان پر کسی وقت بھی حملہ ہو سکتا

  • پنجاب کے سینئر وزیر کے بھائی کا جوا خانہ بے نقاب

    پنجاب کے سینئر وزیر کے بھائی کا جوا خانہ بے نقاب

    لاہور:پنجاب کے سینئر وزیر کے بھائی کا جوا خانہ بے نقاب ،اطلاعات ہیں کہ میاں اسلم اقبال کے بھائی بھولا اور عاشق سمن آباد میں آئن لائن جوئے کا اڈا چلاتے ہیں اس حوالے سے بہت سی خبریں گردش کررہی ہیں ، پولیس پر بھی دباو ہے لیکن فی الحال اس بارے میں میاں اسلم اقبال کی طرف سے کوئی وضاحتی بیان سامنے نہیں آیا

    ان حقائق کا اس وقت علم ہوا جب پنجاب کے سینئر وزیر اسلم اقبال جوا خانے کے سرپرست نکلنے کے حوالے سے خبریں میڈیا پرآنی شروع ہوئیں ، میاں اسلم نے جوا خانہ چلانے والے اپنے بھائیوں کی سربراہی کی، یہی وجہ ہے کہ انھوں نے اپنے بھائیوں کے جوا خانہ پر چھاپہ مارنے والے پولیس آفیسر کی چھٹی کروا دی۔

     

    ایس ایچ او سمن آباد شیخ وقاص نے جوے کی اطلاع پر اسلم اقبال کے بھائی بلو کے جوا خانہ پر چھاپہ مارا تو صوبائی وزیر اسلم اقبال آپے سے باہر ہوگئے، اور سی سی پی او لاہور کو کہہ کر ایس ایچ او وقاص شیخ کو عہدے سے معطل کروا دیا۔

    پولیس نے جوا خانہ پر چھاپے کے دوران بلو کو حراست میں لیا تو اس کے دو بھائیوں بھولا اور عاشق، بلو کو چھڑوانے کے لیے تھانے پہنچ گئے، ہنگامہ آرائی کی جس پر پولیس نے تینوں بھائیوں کو حوالات میں بند کر دیا، ایس ایچ او شیخ وقاص نے تینوں بھائیوں کی جوا خانہ چلانے کی اعترافی ویڈیو بھی بنائی، میاں اسلم اقبال نے سی سی پی او کو کہہ کر تینوں بھائیوں کی پولیس سے جان چھڑوائی اور شیخ وقاص کو معطل کروا دیا۔

    ایس پی عمارہ سے جعلی رپورٹ بنوا کر انسپکٹر کے خلاف کارروائی کی گئی، ایس پی اقبال ٹائون نے انکوائری کرتے ہوئے انسپکٹر کو قصور وار قرار دیا اور عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی، میاں اسلم نے ویڈیو ڈیلیٹ نہ کرنے پر ایس ایچ او شیخ وقاص کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

  • دریائے راوی پر بننے والی غیر قانونی تعمیرات گرانے کا اعلان

    دریائے راوی پر بننے والی غیر قانونی تعمیرات گرانے کا اعلان

    دریائے راوی پر بننے والی غیر قانونی تعمیرات جلد گرا دی جائینگی،متعدد غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کو حتمی نوٹسز جاری کر دیے گئے،حکم امتناہی لینے والے مالکان کیخلاف جنگ عدالتی فورم پر لڑی جائے گی۔

    روڈا انتظامیہ نے اپنی حدود میں بننے والی غیر قانونی اسکیموں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ کر لیا درجنوں ہاوسنگ سو سائٹی جو کہ دریا کے اندر اور باہر بنی ہوئی ہیں وہ بلا اجازت وقوع پذیر ہوئیں ایسی تعمیرات کوہرگر برداشت نہ کیا جائے گا۔ روڈا اپنے ماسٹر پلان کے مطابق رہائشی اسکیموں کو بنائے گا اور اس ماسٹر پلان کے مخالف جو بھی اسکیم ہوئی اس کو منہدم کر دیا جائے گا۔روڈا اتھارٹی کی طرف سے چند روز قبل ہونیوالے پارک ویو ہاسنگ سوسائٹی آپریشن کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ ان کی انتظامیہ نے راوی شہر حدود میں 8 ہزار کینال اراضی پر دریاکنارے قبضہ کیا اور پھر اس کو شہریوں کو دھوکے میں رکھتے ہوئے فروخت کرنا شروع کر دیا جس پر کارروائی کی گئی اور مزاحمت پر روڈا اور ضلعی انتظامیہ کے افسر بھی زخمی ہوئے۔

    نیب کی ایک اورکاروائی، کس رہنما کے گھر اچانک چھاپہ مارا؟

    علیم خان کی سوسائٹی کیخلاف عدالت میں روزدرخواستیں آرہی ہیں،اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے ریمارکس

    علیم خان اتنے بااثر ہیں کہ ریاست نے اپنی زمین استعمال کیلئے دے دی؟

    آئی بی افسران کا ہاؤسنگ سکیم کے نام پر بڑا دھوکہ، رقم لیکر ترقیاتی کام کروانے کی بجائے مزید زمین خرید لی

    ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے دی حکومت کو مہلت

    علاوہ ازیں اسی حوالے سے روڈا نے پارک ویو سو سائٹی کے اشتہاری مہم رکوانے کیلئے پیمرا کو خط بھی لکھ دیا ہے غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیم کے اس اقدام پر روڈا کی شہریوں سے بھی اپیل کی وہ ایسی اسکیم میں پلاٹوں یا گھروں کی خرید وفروخت نہ کریں۔مزید براں روڈا انتظامیہ نے لینڈ مافیا کیخلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیتے ہو ئے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد اس ایریا میں لینڈ مافیا کی کوئی عمارت کھڑی نظر نہیں آئے گی۔

    فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری

    وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے اسلام آباد میں پراپرٹی کا کام شروع کئے جانے کا انکشاف

    وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر اربوں کا فراڈ

    آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

    آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل

    بنی گالہ کی حدود میں صحافیوں پر تشدد، مقدمے کے اندراج میں سیاسی اثرورسوخ حائل ہوگیا

  • فیک نیوز پر 3 سال قید کا قانون منظور

    فیک نیوز پر 3 سال قید کا قانون منظور

    استنبول:ترکیہ جس کو ترکی بھی کہاجاتا ہے کی پارلیمان نے ٹی وی اور سوشل میڈیا پر فیک نیوز پپھیلانے پر تین سال قید کا قانون منظور کرلیا۔

    یہ نئے قوانین ترکیہ میں عام انتخابات سے 8 ماہ پہلے نافذ کیے گئے جسے ترک صدر رجب طیب ایردوان حکومت کی میڈیا پر گرفت مضبوط کرنے کی ایک کوشش کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔جمعرات کو ترکی میں اس قانون کی منظوری کے موقع پر اپوزیشن جماعتوں نے اسکی شدید مخالفت کی۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    اپوزیشن کے ایک رکن براک ایربے نے احتجاج کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں اپنے موبائل فون کو ہتھوڑے سے توڑ دیا۔گزشتہ دسمبر میں ترک صدر رجب طیب ایردوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ: آج کے دور میں سوشل میڈیا جمہوریت کیلئے ایک خطرہ میں تبدیل ہوتا جارہا ہے۔

    رواں سال کے آغاز میں دنیا بھر میں میڈیا کی آزادی پر نظر رکھنے والے ادارے رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے اپنی سالانہ رپورٹ میں میڈیا فریڈم انڈیکس میں 180 ممالک میں سے ترکی کو 149 ویں درجے پر رکھا تھا۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    یاد رہے کہ پاکستان میں بھی فیک نیوز پر سخت سزا دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا ، اس سلسلے میں جھوٹی خبروں کو قابل جرم سزا سے متعلق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز (پیکا) ترمیمی آرڈیننس جاری کیا تھا ، جسے عدالت نے ختم کردیا تھا

    اس آرڈیننس کے مطابق یہ سزا مقرر کی گئی تھی کہ کسی بھی فرد کے تشخص پر حملے پر قید 3 سے بڑھا کر 5 سال کردی گئی، شکایت درج کرانے والا متاثرہ فریق، اس کا نمائندہ یا گارڈین ہوگا۔

    ترمیمی ایکٹ میں شخص کی تعریف شامل کردی گئی جس میں ایسوسی ایشن، ادارہ، تنظیم یا اتھارٹی شامل ہیں جو حکومتی قوانین سے قائم کی گئی ہوں.

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    پیمرا کے لائسنس یافتہ ٹی وی چینلز کو حاصل استثنیٰ ختم کر دیا گیا ہے۔ترمیمی ایکٹ کی سیکشن 20 میں ترمیم سے کسی بھی فرد کے تشخص کے خلاف حملہ کی صورت میں قید 3 سال سے بڑھا کر 5 سال کردی گئی۔

    دانستہ طور پر عوامی سطح پر انفارمیشن سسٹم کے ذریعے ایسی معلومات نشر کرے جو غلط ہو اور اس سے کسی شخص کی ساکھ یا نجی زندگی کو نقصان پہنچے اس کی سزا 3 سال سے بڑھا کر 5 سال کر دی گئی تھی

  • کراچی پولیس کی کاروائی، گھناؤنا کام کرنیوالی خاتون گرفتار

    کراچی پولیس کی کاروائی، گھناؤنا کام کرنیوالی خاتون گرفتار

    کراچی پولیس کی کاروائی، گھناؤنا کام کرنیوالی خاتون گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں

    کورنگی پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاٶن کیا، تھانہ عوامی کالونی پولیس نے بہترین کامیاب کارواٸی کرتے ہوئے انتہاٸی مطلوب مفرور بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون گرفتار کر لی، گرفتار منشیات فروش خاتون کورنگی مرتضٰی چوک گلشن لطیف کے علاقے میں عرصہ دراز سے منشیات کا اڈا چلارہی تھی, اور پولیس کو مطلوب تھی,گزشتہ ہفتہ میں عوامی کالونی پولیس نے منشیات فروش خاتون صوبیہ کلہوڑو کی بیٹی لالی, بہن نوری اور سپلاٸر زاہد سنجرانی کو منشیات سمیت گرفتار کرکے جیل بھیجا جا چکا ہے ۔ گرفتار خاتون منشیات فروش کے قبضہ سے منشیات ایک کلو 440 گرام چرس اور زرفروختگی کی نقدی رقم برآمد کی ۔

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    سینئر قیادت پرہتک آمیز،انتہائی غیرضروری بیان پرپاک آرمی میں شدید غم وغصہ ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    گرفتار منشیات فروش خاتون کی شناخت صوبیہ کلہوڑو کے نام سے ہوٸی, گرفتار خاتون ملزمہ کی آٸی آر بھی تھانہ عوامی کو موصول ہوٸی تھی ۔ گرفتار خاتون منشیات فروش عادی پیشہ مجرم ہے اور منشیات سپلاٸی کے درجنوں مقدمات میں پہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکی ہے ۔ گرفتار منشیات فروش خاتون کیخلاف مقدمہ درج کرکے مذید انٹروگیشن کیلیے تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا ۔

    مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

     ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ 

    جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

    نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

    مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

  • مولانا عبدالغفورحیدری کی زیرصدارت اجلاس میں سگریٹ مینوفیکچررز کی مشکلات پرغور

    مولانا عبدالغفورحیدری کی زیرصدارت اجلاس میں سگریٹ مینوفیکچررز کی مشکلات پرغور

    مولانا عبدالغفور حیدری کی زیر صدارت اجلاس میں سگریٹ مینوفیکچررز کی مشکلات پر غور

    تمباکو کے مقامی کاشتکاروں اور مینو فیکچررزکے مسائل اور حل کا جائزہ لینے کیلئے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی ہدایت پر نئی تشکیل دی گئی خصوصی کمیٹی کا پہلا اجلاس کنونیئر کمیٹی سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔

    خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹرز سردار محمد شفیق ترین، محسن عزیز،نسیمہ احسان اور خصوصی طور پر مدعو کیے گئے سینیٹر دلاور خان اور فیصل سلیم رحمان کے علاوہ ایف بی آر کے نمائندے، چیف کمشنر صوبہ خیبر پختونخواہ، کسان بورڈ اور کاشتکاروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

    کنونیئر کمیٹی سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے تمباکو کے مقامی کاشتکاروں اور مینو فیکچر رز پر ٹیکسز و دیگر معاملات کے حوالے سے متعدد سینیٹرز نے ایوان بالاء کے اجلاس میں معاملہ اٹھایا تھا کہ موجودہ بجٹ میں نافذ کیے گئے نئے ٹیکس کی وجہ سے کاشتکاروں اور مینو فیکچررز کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے۔ مقامی انڈسٹری بند ہونے کے قریب ہے اور مقامی کاشتکاروں کو بھی اس حوالے سے بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے حل کے لئے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے یہ خصوصی کمیٹی تشکیل دی جو ان امور کا تفصیلی جائزہ لے کر ایک مفصل تفصیلی رپورٹ تیار کرے گی تاکہ مقامی کاشتکار وں اور مینو فیکچررزکو فائدہ ہو سکے۔کمیٹی کے آج کے اجلاس میں آئندہ کی کارروائی کیلئے حکمت عملی کا تعین کیا جائے گا تاکہ متعلقہ ادارے اس حوالے سے تفصیلی تیاری کر کے آئیں اور معاملات کا جائزہ لیا جا سکے۔ خصوصی کمیٹی نے تفصیلی جائزے کے بعد طے کیا کہ تمباکوکی مصنوعات کے کاشتکاروں کے ساتھ ساتھ مقامی مینو فیکچررز پر ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس عائد کرنے میں تفاوت کی چھان بین کرنا،جس کی وجہ سے مقامی تمباکو کی صنعت بند ہو رہی ہے اور خاص طور پر صوبہ خبیر پختونخواہ میں روزگار اور کاروبار کو بے تحاشہ نقصان پہنچ رہا ہے۔

    چلغوزے سستے،پڑھا لکھا ایس ایچ او،تمباکو کی قیمت ،مردم شماری کیلئے فنڈ ،کابینہ کے فیصلے

    تمباکو نوشی کے استعمال کے خلاف مہم،ویب سائٹ کا افتتاح

     تمباکو نوشی کے خلاف کرومیٹک کے زیر اہتمام کانفرنس :کس کس نے اور کیا گفتگو کی تفصیلات آگئیں

    تمباکو سیکٹر میں سالانہ 70 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف

    جب حکمران ٹکٹ ہی ان لوگوں کو دیں جن کا کاروبار تمباکو اور سگریٹ سے وابستہ ہو تو کیا پابندی لگے گی سینیٹر سحر کامران

    تمباکو نوشی کا زیادہ استعمال صحت کے لئے نقصان دہ ہے،ڈاکٹر فیصل سلطان مان گئے

    جدید تمباکو کی مصنوعات پر پابندی کے حوالہ سے آگاہی ،پوسٹر مقابلہ،نتائج کا اعلان

    سینیٹرزفیصل سلیم رحمان،دلاور خان اور محسن عزیز نے کہا کہ سیگریٹ کی ملٹی نیشنل کمپنیوں اور مقامی کمپنیوں پر ایک جیسا ٹیکس عائد کرنے سے مقامی صنعت متاثر ہو رہی ہے۔ملک میں د و ملٹی نیشنل کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔ اس ٹیکس کے نافذ سے ان کی اجارہ داری قائم ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ایک کلو تمباکو پر دس روپے ٹیکس تھا جو اب 390 روپے کردیا گیا ہے۔ ریفنڈ کے بھی اس میں مسائل آ جاتے ہیں۔چھوٹے مینو فیکچررز کے پاس وسائل بہت کم ہوتے ہیں ان پر کم شرح سے ٹیکس عائد ہونا چاہیے۔ت مباکو کی فصل جب تیار ہو جاتی ہے تو 15 دن کے اندر پراسس کرانا ضروری ہوتا ہے ورنہ فصل تباہ ہو جاتی ہے اور پراسس کیلئے ٹیکس دینا لازمی ہوتاہے۔جس پر کنونیئر کمیٹی نے کہاکہ کمیٹی کے آئندہ اجلا س میں متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کرمعاملات کا جائزہ لیاجائے گا۔ خصوصی کمیٹی ان علاقوں کابھی دورہ کرے گی تاکہ زمینی حقائق سامنے آ سکیں

  • یوکرینی افواج نے 600 سے زائد دیہات روسی قبضے سے چھڑوا لیے

    یوکرینی افواج نے 600 سے زائد دیہات روسی قبضے سے چھڑوا لیے

    کیف:یوکرینی افواج نے 600 سے زائد دیہات روسی قبضے سے چھڑوا لیے، اس حوالےسے کیف کا کہنا ہے کہ یوکرین کی فوج گزشتہ ماہ کے دوران ملک کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں روسی افواج کے کنٹرول سے 600 سے زائد بستیوں کو آزاد کرانے میں کامیاب ہوئی ہے۔

    یوکرین کی طرف سے رات گئے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ ماہ یوکرین کی افواج کے روسی لائنوں میں گہرائی تک پیش قدمی کے بعد سے شمال مشرقی خارکیف کے علاقے میں تقریباً 502 بستیوں کو آزاد کرایا گیا ہے۔

    وزارت نے یہ بھی کہا کہ ڈونیٹسک کے علاقے میں 43 اور لوہانسک کے علاقے میں 7 بستیوں کو آزاد کرایا گیا ہے، اسی طرح جنوب میں انتہائی تزویراتی علاقے کھیرسن میں 75 بستیوں کو آزاد کرایا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ آزاد کرائے گئے یوکرائنی علاقوں کے رقبے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

    یوکرین کی فوج یا صدر ولادیمیر زیلنسکی کے دفتر سے اس رپورٹ کی صداقت کی تصدیق ہونا باقی ہے۔کھیرسن، ڈونیٹسک اور لوہانسک، زاپوریزہیا کے ساتھ، گزشتہ ماہ کے آخر میں روسی فوجیوں نے شمال مشرق، مشرق اور جنوب میں تیزی سے پیش قدمی کرنے والے یوکرائنی افواج کے جوابی حملے کے طور پر قبضہ کر لیا تھا۔

    ماسکو کی جانب سے کھیرسن کے علاقے کے گورنر نے جمعرات کو رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ روسی اور یوکرائنی افواج کے درمیان لڑائی کے درمیان انخلاء کریں۔

    یوکرائنی فوج کا کہنا ہے کہ اگست کے اواخر میں روسی فوجیوں کے خلاف جوابی حملے کے آغاز کے بعد سے اس کی افواج نے جنوبی کھیرسن کے علاقے کے تقریباً 1,200 مربع کلومیٹر علاقے پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔

    یاد رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے 24 فروری کو یوکرین میں فوجی آپریشن کا حکم دیا تھا۔ اس وقت، پوٹن نے کہا تھا کہ جس کو وہ "خصوصی فوجی آپریشن” کہتے ہیں اس کا ایک مقصد یوکرین کو "ڈی نازیفی” کرنا تھا۔روس کے آپریشن کے آغاز کے بعد سے امریکہ اور یورپی یونین نے ماسکو پر کئی دور کی پابندیاں عائد کی ہیں۔

    مغربی ریاستیں بھی یوکرین کو جدید ہتھیاروں کے ساتھ فراخدلی سے اس اقدام میں شامل کر رہی ہیں جس کے بارے میں ماسکو کا کہنا ہے کہ صرف تنازعہ کو ختم کرنا ہے۔

  • 120567 گھر مکمل طور پر تباہ جبکہ 277 افراد جانبحق ہوگئے. نیشنل فلڈ ریسپانس کورڈینیشن سنٹر

    120567 گھر مکمل طور پر تباہ جبکہ 277 افراد جانبحق ہوگئے. نیشنل فلڈ ریسپانس کورڈینیشن سنٹر

    نیشنل فلڈ ریسپانس کورڈینیشن سنٹر کے اعلامیہ کے مطابق 120567 گھر مکمل طور پر تباہ جبکہ 277 افراد جانبحق ہوگئے.

    این ایف آر سی سی کا کہنا ہے کہ؛ 627 ہیلی کاپٹر اڑان بھر چکے ہیں جنہوں نے اب تک 4659 لوگوں کو ریسکیوں کیا جبکہ آج خراب موسم کی وجہ سے کسی ہیلی نے اڑان نہیں بھری ہے. علاوہ ازیں ٹانک ڈیرہ سماعیل خان میں اگلے ہفتے تک تقریبا 100 گھر مکمل ہوجائیں گے. اسی طرح بلوچستان میں 118253 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے جبکہ 182 لوگ جانبحق ہوگئے اس کے علاوہ کے پی میں 84 لوگ کی موت ہوئی جبکہ 13713 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے جبکہ پنجاب میں 11 لوگوں کی اموات ہوئی اور 2653 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے اس کے علاوہ سندھ میں 9 لوگ جاں بحق جبکہ 3095 گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے.

    جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ؛ پاک فضائیہ کی ٹیموں نے 7023 خیمے، 884306 راشن پیکٹ جبکہ 4538.07 ٹن مزید راشن اور 300137 لیٹر پینے کا صاف پانی تقسیم پہنچایا جب کہ اس کے ساتھ پاک فضائیہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 46 میڈیکل کیمپ علاج میں مصروف عمل ہیں اور پاک فضائیہ کے میڈیکل کیمپوں میں 84172 مریضوں کا علاج کیا گیا. این ایف آر سی سی کے مطابق؛ پاک فضائیہ کے میڈیکل کیمپوں میں مفت ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں اور اس کے علاوہ پاک فضائیہ کے مختلف خیمہ بستیوں میں متعدد افراد مقیم ہیں. جبکہ پاک فضائیہ کے مزید ریلیف کے کیمپوں میں سیلاب متاثرین کو خدمات فراہم کی جارہی ہیں.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا
    ملک بھر میں کورونا کے 62 کیسز رپورٹ. این آئی ایچ
    ڈاکوؤں کو چھینے گئے موبائل فون سے سیلفی اور ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا
    نیشنل فلڈ ریسپونس کورڈینیشن سنٹر کے اعلامیہ کے مطابق پاک فضایہ کے 54 فلڈ ریلیف سینٹرز، 3 سینٹرل کلیکشن پوائنٹس خدمت میں مصروف ہیں۔ پاک بحریہ نے 2081 ٹن راشن، 7609 خیمے اور پینے کا صاف پانی تقسیم کیا۔ این ایف آر سی سی کے مطابق پاک بحریہ نے متاثرہ علاقوں میں 300137 لیٹر منرل واٹر بھی تقسیم کیا۔ جبکہ بحریہ کی 22 خیمہ بستیوں میں 19807 افراد رہائش پذیر ہیں ۔

  • آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح ،تحریری فیصلہ جاری

    آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح ،تحریری فیصلہ جاری

    سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کا فیصلہ جاری کر دیا

    تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ منحرف رکن کا پارٹی ہدایات کیخلاف ووٹ گنتی میں شمار نہیں ہوگا،آئین میں پارٹی ہدایات کیلئے پارلیمانی پارٹی کا ذکر ہے، پارٹی ہیڈ کا نہیں، ووٹ ڈالتے وقت پارلیمانی پارٹی کی ہدایات پر عمل کرنا ہو گا، پارٹی ہدایت کیخلاف ووٹ ڈالنا پارلیمانی جمہوری نظام کیلئے تباہ کن ہے،ارکان کا منحرف ہونا سیاسی جماعتوں کی سالمیت اور ہم آہنگی پر حملہ ہے، منحرف رکن کی نااہلی کی مدت کا تعین پارلیمنٹ کرے، جسٹس مظہر عالم اور جسٹس مندوخیل نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا تھا

    فیصلے میں کہا گیا کہ ارکان اسمبلی کے اظہارِ رائے کے حق کو وکلا محاذ کیس میں بھی تحفظ دیا گیا ہے،ارکان اسمبلی ووٹ کے معاملے پر پارٹی کے اندر بحث، اتفاق یا عدم اتفاق کر سکتے ہیں، ووٹ ڈالتے وقت آرٹیکل 63 اے کے تحت پارلیمانی پارٹی کی ہدایات پر عمل کرنا ہوگ اتمام سیاسی جماعتوں کے آئین میں دیے گئے حقوق برابر ہیں،تمام سیاسی جماعتیں آئین کی نظر میں برابر ہیں،چھوٹی جماعتوں کو بھی کام کرنے کی مکمل آزادی ہونی چاہیے،

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے فیصلہ سنایا تھا،،سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ آرٹیکل 63 اے اکیلا لاگو نہیں ہوسکتا ،فیصلہ 2-3 کی نسبت سے دیا گیا، فیصلے میں جسٹس جمال خان مندوخیل نے اختلافی نوٹ دیا فیصلے میں جسٹس جمال خان مندوخیل نے اختلافی نوٹ دیا ،فیصلے میں کہا گیا کہ آرٹیکل 63 اے سیاسی جماعتوں کو سیاسی میدان میں تحفظ فراہم کرتا ہے،آرٹیکل 63 اے سیاسی جماعتوں کو سیاسی میدان میں تحفظ فراہم کرتا ہے، آرٹیکل 17 کے تحت سیاسی جماعتوں کے حقوق ہیں، انحراف کرنا سیاست کیلئے کینسر ہے، سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ منخرف رکن کا ووٹ شمار نہیں ہو گا ریفرنس میں انحراف پر نااہلی کا سوال بھی پوچھا گیا، اس حوالے سے پارلیمنٹ کو قانون سازی کرنی چاہیے،ریفرنس کا چوتھا سوال بغیر جواب کے واپس کرتے ہیں ،

    سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی تاحیات نااہلی کی درخواستیں خارج کر دیں

    ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

    ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

    فرار ہونیوالے ملزمان میں سے کتنے ابھی تک گرفتار نہ ہو سکے؟

    طالب علم سے زیادتی کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزم گرفتار

    ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

    200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

    شادی کے جھانسے میں آ کر تعلق قائم کر لیا، اب بلیک میل کیا جا رہا،سٹیج اداکارہ

    آرٹیکل تریسٹھ اے اہم ایشو،رات تاخیر تک اس مقدمہ کو سننے کے لیے تیار ہیں،چیف جسٹس

  • قومی اسکواڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے 15 اکتوبر کو روانہ ہوگا

    قومی اسکواڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے 15 اکتوبر کو روانہ ہوگا

    قومی اسکواڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے 15 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ سے برسبین روانہ ہوگا

    اسکواڈ برسبین میں دو وارم اپ میچز کھیلنے کے بعد 20 اکتوبر کو میلبرن پہنچے گا ،پاکستان ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ 23 اکتوبر کو بھارت کے خلاف میلبرن میں کھیلے گا قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم فائنل کے بعد کرائسٹ چرچ سے میلبرن روانہ ہوں گے وہ کل میلبرن میں تمام ٹیموں کے کپتانوں کے ساتھ ٹرافی کے فوٹو شوٹ میں شرکت کریں گے شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان بھی 15 اکتوبر کی شام کو برسبین میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے ٹیم مینٹور میتھیو ہیڈن بھی کل رات کو ہی قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے

    ڈاکٹر جاوید ان دونوں کھلاڑیوں کے ہمراہ قومی اسکواڈ کو بطور سیکنڈ فزیو جوائن کریں گے ٹیم ڈاکٹر نجیب سومرو کرائسٹ چرچ سے میلبرن میں اپنے گھر روانہ ہوجائیں گے وہ بھارت کے خلاف میچ سے قبل میلبرن میں قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے اس دوران مقامی ڈاکٹر شمائل قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ذمہ داریاں نبھائیں گے

    زرتاج گل نے مہلت مانگ لی،کیوں نہ ذمہ داروں کو جانوروں کے پنجروں میں بند کر دیں؟ عدالت

    قدرت نے جانوروں کو انسانوں کی انٹرٹینمنٹ کے لیے پیدا نہیں کیا،عدالت

    جانوروں کے مسائل اجاگر کرنیوالی این جی اوز اپنے رشتے داروں کا بھی خیال رکھیں،عدالت میں کس نے ایسا کہا؟