Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • حکومت کا ملک  بھر میں بجلی مکمل بحال کرنیکا دعویٰ مگر کئی علاقے تاحال بھی بجلی محروم

    حکومت کا ملک بھر میں بجلی مکمل بحال کرنیکا دعویٰ مگر کئی علاقے تاحال بھی بجلی محروم

    حکومت کا مکمل بجلی بحال کرنیکا دعویٰ مگر کئی علاقے تاحال بھی بجلی محروم

    وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان بھر میں بجلی بحال کرنے کے دعویٰ کے بعد بھی کئی علاقے تاحال بجلی کی سپلائی سے محروم ہیں۔ موصول اطلاعات کے مطابق سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے متعدد شہر صبح 10 بجے تک بجلی کی فراہمی سے محروم ہیں۔ ملک میں بڑے بریک ڈاؤن کی وجہ سے آدھا ملک متاثر ہوا ہے۔ نیشنل ٹرانسمیشن سسٹم میں فنی خرابی، طویل بریک ڈاؤن سے سندھ، بلوچستان اور پنجاب سمیت اکثر حصے بجلی سے محروم ہوگئے ہیں، لاہور میں 1100 میگاواٹ کے شارٹ فال کے باعث ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی جبری لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کر دیا، جنوبی پنجاب، بلوچستان،سندھ کے اکثر علاقوں میں 12 گھنٹے بعد سپلائی بحال ہوگئی۔

    ملک بھر میں بجلی بحران کو 24 گھنٹے سے زیادہ وقت گزر گیا بجلی سپلائی معمول پر نہ آئی، گدو تھرمل پلانٹ سے 500 کے وی ٹرانسمشن لائن میں خرابی دور نہ ہوئی، لیسکو کو 12 سے 15 سو میگا واٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔ لاہور شہر بھر میں جبری لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، اکثر علاقوں میں بجلی بندش دورانیہ مسلسل دو سے تین گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔ پاور ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق ترسیل کا نظام مکمل بحال ہو گیا، متبادل پیداواری یونٹس سے رسد میں اضافہ کیا جارہا ہے، جلد صورتحال معمول پر آجائے گی۔ قبل ازیں ملک گیر سطح پر مختلف علاقوں میں بجلی کے بریک ڈاؤن سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے۔ پاور ڈویژن کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ملک بھر میں بجلی کی ترسیل کا نظام مکمل بحال کردیا، جب کہ کراچی کے جنوب میں 500 کلو واٹ کی 2 لائنوں میں خلل بھی دور کردیا، تاہم یہ دعویٰ باتوں کی حد تک ہی قائم رہا۔

    پاور ڈویژن نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ متبادل ذرائع سے بجلی کی رسد بڑھائی جارہی ہے، آج صبح تک بجلی کی ترسیل معمول پر آجائے گی۔ نمائندہ سماء کے مطابق رات 11 بجے بھی شہر قائد کی بجلی مکمل طور پر بحال نہیں کی جاسکی، شہر کا 40 فیصد حصہ اب بھی تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے جبکہ کئی علاقے ایسے ہیں جہاں بجلی آنے کے بعد دوبارہ چلی گئی ہے۔ اس سے قبل جمعرات 13 اکتوبر کی صبح کراچی کے قریب ٹرانسمیشن لائن میں خرابی پیدا ہوئی جس کی وجہ سے ناصرف شہر قائد بلکہ سندھ اور بلوچستان میں نصف حصے کو بجلی معطل ہوگئی۔

    بجلی کے بریک ڈاؤن کے حوالے سے وزارت توانائی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ مُلک کے جنوبی ٹرانسمیشن سسٹم میں حادثاتی خرابی کے باعث متعدد جنوبی پاور پلانٹس مرحلہ وار ٹرِپ ہو رہے ہیں جس سے مُلک کے جنوبی حصے میں بجلی کی ترسیل میں رکاوٹ آ رہی ہے۔ وزارتِ توانائی نے مزید کہا کہ پوری تندہی سے خرابی کی وجہ کی تفتیش کر رہی ہے اور جلد از جلد بجلی کے نظام کو مکمل بحال کر لیا جائے گا۔

    شہر قائد میں بجلی کی مکمل بندش کے باعث جہاں معمولات زندگیہ بری طرح متاثر ہوئے وہیں صنعتوں کا پہیہ مکمل طور پر بند ہوگیا۔ بریک ڈاؤن کے باعث کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے تمام پمپنگ اسٹیشن غیر فعال ہوگئے۔ جس کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ کے ڈبلیو ایس بی نے عوام سے اپیل کی کہ پانی کا استعمال احتیاط سے کریں۔ بریک ڈاؤن ہوئے تقریباً 12 گھنٹے گزر چکے ہیں تاہم کراچی کے کئی علاقے اب بھی بجلی سے محروم ہیں۔ کے الیکٹرک کا 5 گھنٹے میں بجلی بحال کرنے کا دعویٰ جھوٹا نکلا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ ملک بھر میں کورونا کے 62 کیسز رپورٹ. این آئی ایچ
    ڈاکوؤں کو چھینے گئے موبائل فون سے سیلفی اور ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا
    پچھترسالہ تاریخ کا انوکھا تھیٹرشروع،گندی سیاست سے گندی ویڈیوز کا سفر، عمران خان، توتو گیا

    ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ 14 گھنٹے کے بعد 70 فیصد کراچی میں بجلی بحال کردی گئی ہے، لائٹ آکر چلے جانیوالے بیشترعلاقوں میں بھی بجلی دوبارہ بحال کردی۔ ترجمان نے مزید کہا ہے کہ سسٹم میں تکنیکی مسائل کے باعث اگلے 48 گھنٹوں تک لوڈ مینجمنٹ ہوسکتی ہے، رہائشی علاقوں میں ترجیحی فراہمی کیلئے صنعتی علاقوں میں بجلی بند کی جاسکتی ہے۔

  • کراچی:6 سالہ بچی کے ساتھ اس کے گھریلو ملازم کی مبینہ زیادتی

    کراچی:6 سالہ بچی کے ساتھ اس کے گھریلو ملازم کی مبینہ زیادتی

    کراچی: ڈیفنس فیز 7 میں 6 سالہ بچی کے ساتھ اس کے گھریلو ملازم کی مبینہ زیادتی ، پولیس نےملزم کو گرفتار کرلیا۔

    درخشاں کے علاقے فیز 7 میں کمسن بچی سے زیادتی کا واقعہ، پولیس نے بروقت کاروائی کی زیادتی میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار کر لیا، درخشاں کے علاقے فیز 7 میں چھ سالہ بچی ایشال کے ساتھ گھر میں زیادتی کا واقعہ پیش آیا واقعے کے دوران بچی اور گھریلو ملازم گھر پر موجود تھے جبکہ بچی کے والدین گھر سے باہر کسی کام سے گئے تھے گھریلو ملازم بچی کے والدین کی غیر موجودگی میں بچی سے زیادتی کر کے فرار ہوگیا والدین کے گھر پہنچے تو بچے کی حالت دیکھ کر واقعے کی رپورٹ کے لیے فوری طور پر تھانے پہنچے واقعے کی اطلاع پاکر درخشاں پولیس نے فوری اور نہایت حکمت عملی سے کاروائی کرتے ہوئے زیادتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزم کی شناخت محمد کاشف ولد عبد الرحیم کے نام سے ہوئی جبکہ متاثرہ بچی میڈیکل چیک اپ اور رپورٹ کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے

    قبل ازیں یکم ستمبر 2022 گلستان جوہر بلوچ آئسکریم پر ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا،گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم جوہن عرف جوہنی اور یاسر عرف گوگو شامل ہیں، مورخہ 22-09-01 کو دونوں ملزمان نے اس واقعہ سے قبل شاہراہ فیصل تھانہ کی حدود میں واردات کی۔ شہری کو ڈکیتی مزاحمت پر زخمی کر کے موبائل فون اور نقدی رقم لیکر فرار ہو گئے۔مورخہ 22-10-04 انوسٹی گیشن ایسٹ نے ٹیکنیکل بنیادوں پر ملزم یاسر عرف گوگو کو گرفتار کیا۔جس نے دوران انٹیروگیشن مرکزی ملزم جوہن کے ہمراہ گلستان جوہر میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنےکا اعتراف کیا۔مرکزی ملزم جوہن عرف جوہنی تھانہ عزیزآباد کےڈکیتی مقدمات (1) مقدمہ نمبر 1202 (2) مقدمہ نمبر 1204 میں ضمانت پر تھا۔ مورخہ 22-09-26 کو ازخود عدالت میں اپنی ضمانت منسوخ کرا کر پیش ہو گیا۔مرکزی ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے آلہ قتل ایک ضرب پستول 30 بور بمعہ دو راؤنڈ برآمد کی۔متاثرہ زیشان کی اہلیہ نے بھی عدالت میں شناخت پریڈ کے دوران دونوں ڈکیتوں کو شناخت کر لیا ہے۔مرکزی ملزم جوہنی کے خلاف ڈکیتی اور سنگین جرائم کے تین مقدمات تھانہ بہادرآباد اور عزیز بھٹی میں درج ہیں۔جبکہ ملزم یاسر کے خلاف دو مقدمات تھانہ گلستان جوہر اور شاہراہ فیصل میں درج ہیں۔

    سفاکی کی انتہا،کمسن بچے کے ساتھ بدفعلی،قتل کر کے برہنہ لاش کھیتوں میں چھوڑ دی

    قبل ازیں پنجاب کے شہر خانیوال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ملزم نے آٹھ سالہ بچے کو اغوا کیا، کھیتوں میں لے جا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا، لاش کو کھیتوں میں برہنہ پھینک دیا، بچے کے گم ہونے پر لواحقین پولیس کے پاس پہنچے اور مقدمہ درج کروایا، پولیس نے بچے کی تلاش شروع کی تو لاش کھیوں سے ملی-

    جتوئی : ٹی ایچ کیو ہسپتال سے 18 دن کی بچی اغواء والدہ غم سے نڈھال

    ہولیس حکام کے مطابق تھانہ کچا کھوہ کی حدود میں 32 دس آر میں 8 سالہ بچہ جنسی ذیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا،ملزم راشد بچے حسن کو ورغلا کر کھیتوں میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا ملزم نے جنسی زیادتی کے بعد ہاتھ بندھی برہنہ لاش کھیتوں میں پھینک دی ،رحیم یار خان کا رہائشی 8 سالہ حسن ماموں کے گھر ملنے آیا ہوا تھا بچے حسن علی کے نانا کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 486/22 بجرم 302 تھانہ کچا کھوہ درج کیا گیا-

    ٹھٹھہ : ور کے قریب 2 موٹر سائیکلوں میں ٹکر ایک جاں بحق تین زخمی،ایک اور واقعہ میں منشیات برآمد ملزم…

  • وزیر خزانہ آئی ایم ایف کو قرضوں کی شرائط میں نرمی پر قائل کرسکتے ہیں؟

    وزیر خزانہ آئی ایم ایف کو قرضوں کی شرائط میں نرمی پر قائل کرسکتے ہیں؟

    وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچے ہیں اور انہوں نے آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کیلئے اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا دورہ واشنگٹن انتہائی اہمیت کا حامل کیونکہ پاکستان کی معیشت اس وقت زبوں حالی کا شکار اور سب کی امیدیں اس دورے پر ہیں، پاکستان کی معیشت سیاسی عدم استحکام ،اور سیلاب کی وجہ سے زبوں حالی کا شکار ہو چکی ہے،

    وزیر خزانہ اسحاق ڈارکے دورہ واشنگٹن سے امید ہے وہ عالمی اداروں سے سیلاب سے تباہی بارے نقصان کو اجاگر کرتے ہوئے بھر پورامداد کا مطالبہ بھی کریں گے ،تحریک انصاف کی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدوں کی خلاف ورزی کی، جس کا خمیازہ پاکستانی قوم آج تک بھگت رہی ہے،

    نئی حکومت آئی تو وہ بھی ابھی تک عوام کو کسی قسم کا ریلیف فراہم نہیں کر سکی،مہنگائی میں مسلسل اضافہ حکومت کے لئے بھی لمحہ فکریہ ہے اوراب اسحاق ڈار کی کوشش ہے کہ دورہ واشنگٹن ہر صورت میں کامیاب ہو تا کہ عوام کو ریلیف ملے تا ہم یہ آنیوالا وقت ہی بتائے گا کیونکہ آئی ایم ایف کی شرائط پر موجودہ حکومت بھی عمل کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف کے حوالہ سے خدشات کا اظہار کیا تھا تا ہم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو میں نے ڈیل کرنا ہے ،مفتاح نے نہیں،

    پاکستان کی معیشت اسحاق ڈار کے دورہ واشنگٹن کے بعد بہتر ہو گی؟ اس حوالہ سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت آئی ایم ایف کی پالیسیوں کو ماننے کے ساتھ پاکستان کی عوام کو ریلیف دے، تاجروں، صنعتکاروں کو سہولیات دے تو معیشت بہتر ہو گی، سیاسی عدم استحکام کا خاتمہ بھی کرنا ہو گا، اور اگر ایسا نہ ہوا تو پھر اسحاق ڈار کا دورہ واشنگٹن بے معنی چلا جائے گا، حاصل ہونے والی کامیابیوں کا اثر بھی سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے زائل ہو سکتا ہے، اتحادی حکومت صرف واشنگٹن، آئی ایم ایف ، عالمی مالیاتی اداروں پر توقعات کی بجائے ملک کے اندرونی معاملات بھی صحیح کرے تبھی معیشت میں بہتری آ سکتی ہے،بصورت دیگر امداد، قرضے ملتے رہیں گے اور سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے چند یوم، ماہ بعد پھر قرضوں کی بھیک کے لئے کھڑے ہوں گے

    وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکا پہنچتے ہی اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق اسحاق ڈار نے واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور امریکی حکام سے ملاقاتیں کیں، جن میں مالیاتی امور سمیت دیگر دو طرفہ معاملات پر گفتگو ہوئی۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے واشنگٹن میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انتھونیٹ سائیح سے ملاقات کی، اس دوران پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے درمیان امور کا جائزہ لیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق؛ واشنگٹن ڈی سی میں جمعرات کو ہونیوالی ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کو پاکستان کی معیشت کے کلیدی اعشاریوں، پائیدار اقتصادی نمو اور معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات سے آگاہ کیا۔

    انہوں نے آئی ایم ایف کی انتھونیٹ سائیح کو پاکستان میں حالیہ سیلاب اور اس سے معیشت کو ہونیوالے نقصانات کے بارے میں بھی بتایا۔ بعد ازاں انہوں نے وفد کی صورت میں ورلڈ بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس سے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں سیلاب کی صورت حال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر اسحاق ڈار نے امریکی سیکریٹری خزانہ کے قونصلر برائے بین الاقوامی امور ڈیوڈ لپٹن سے ملاقات کی، اس موقع پر امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت، مالیات، سرمایہ کاری اور معاشی شعبے میں تعلقات سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر خزانہ نے ڈیوڈ لپٹن کو پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر نو اور متاثرین کی بحالی کیلئے تمام تر کوششوں کو یقینی بنا رہی ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛ ملک بھر میں کورونا کے 62 کیسز رپورٹ. این آئی ایچ
    ڈاکوؤں کو چھینے گئے موبائل فون سے سیلفی اور ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا

    وزیر خزانہ نے پائیدار اقتصادی نمو اور اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات سے بھی انہیں آگاہ کیا۔

    وزارت خزانہ کے ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر خزانہ نے اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر سے بھی ملاقات کی، وزیر خزانہ نے اسلامی ترقیاتی بینک کے پاکستان کے ساتھ مسلسل روابط پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کئی دہائیوں سے قابل اعتماد شراکت دار رہے ہیں۔

    وزیر خزانہ نے ڈوئچے بینک اور جے پی مورگن کی قیادت کے ساتھ بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے پاکستانی معیشت کے استحکام اور سیلاب متاثرین کے ریلیف میں حکومتی وژن سے آگاہ کیا۔ وزارت خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے پروگرام کو مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے، وزیر خزانہ کی قیادت میں وفد نے ریٹنگ ایجنسیوں سے بھی ملاقاتیں کیں، وفد نے سالانہ اجلاسوں میں منعقدہ کئی تقریبات میں شرکت کی۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پاکستان کو اضافی 10 ملین پاؤنڈ دے گا جس کے بعد برطانیہ کی مجموعی امداد 26.5 ملین پاؤنڈ تک پہنچ جائے گی۔

    علاوہ ازیں وزیر خزانہ کے دورہ واشنگٹن سے بہت ساری توقعات کی جارہی ہیں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ دورہ مکمل طور پر کامیاب ہوگیا تو اس سے پاکستان کو بہت سارا فائدہ ہوگا. اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بابر علی نے بتایا کہ؛ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا دورہ واشنگٹن بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ پاکستان اس وقت انتہائی خراب حالات میں ہے. سیاسی افرا تفری کی وجہ سے بھی معیشت زبوں حالی کا شکار ہے، سیلاب کی وجہ سے پاکستان کو کافی نقصان ہوا ہے اور مالی طور پر پاکستان کو یہ بہت بڑا جھٹکا لگا ہے لہذا اسحاق ڈار امریکہ جا پہنچے ہیں تاکہ وہ آئی ایم ایف کو قرضوں کی شرائط میں نرمی پر قائل کرسکیں.

    جب باغی ٹی وی نے بابر علی سے سوال کیا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف کو اب کیسے قائل کریں گے کیونکہ شرائط کر پہلے سے دستخط ہوچکے اور ماضی کی حکومت یہ سب کچھ مان کر ڈیل کر گئی تھی تو ان کا اس کے جواب میں کہنا تھا کہ: اب جیسے یہ سیلاب والی آفت آئی اس میں سارا قصوروار پاکستان تو نہیں کیونکہ گناہ اور زیادہ غلطیاں دوسرے ممالک کیں بھی ہیں لہذا پاکستان یہ بات کرنے میں حق بجانب ہے کہ کم از کم قرض معاف نہیں تو شرائط میں نرمی ہی کی جائے.

    بابر علی کا مزید کہنا تھا کہ؛ اب وزیر خزانہ کے اس دورہ سے ناصرف شرائط میں نرمی کی توقع ہے بلکہ امید ہے وہ عالمی اداروں سے سیلاب سے تباہی بارے نقصان کو اجاگر کرتے ہوئے بھر پور امداد کا مطالبہ بھی کیا جائے گا جو پاکستان کا حق ہے. انہوں نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار کو لاکر حکومت نے بہت اچھا کیا ہے اور آتے ہی اپنے کام میں متحرک ہوگئے ہیں اگر وزیر خزانہ اسی طرح مسلسل متحرک رہے اور اہم ملاقاتوں میں حکام کو قائل کرلیا تو پھر پاکستان کیلئے کافی بہتری ہوگی. معاشی استحکام آئے گا

    اسحاق

  • تھائی لینڈ کے130 رکنی وفد کا تخت بائی میں بدھ مت کی تاریخی اور مذہبی مقامات کا دورہ

    تھائی لینڈ کے130 رکنی وفد کا تخت بائی میں بدھ مت کی تاریخی اور مذہبی مقامات کا دورہ

    تھائی لینڈ کے130 رکنی وفد نے تخت بائی میں قائم بدھ مت کی تاریخی اور مذہبی مقامات کا دورہ کیا-

    باغی ٹی وی : تخت بائی میں قائم بدھ مت کا مذہبی مقام دنیا کے سب سے بڑے قدیم خانقاہوں میں سے ایک ہے- تخت بائی اور سوات دونوں بدھ مت کے مقامات کی وجہ سے مشہور ہیں- ایک دوسرے سے قریب ہونے کی وجہ سے زائرین کسیر تعداد میں دونوں مقامات کا دورہ کرتے ہیں-


    تخت بائی پشاور سے تقریباًً 80 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک بدھا تہذیب کی باقیات پر مشتمل مقام ہے جو اندازہً ایک صدی قبلِ مسیح سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ مردان سے تقریباًً 15 پندرہ کلومیٹر کے فاصلے پر صوبہ سرحد میں واقع ہے یہ کھنڈرات برطانوی دور میں 1836 میں دریافت ہوئے تھے اور 1852 میں کھدائی شروع کی گئی تھی۔ یو نیسکو نے 1980 میں ان آثار قدیمہ کو بین الاقوامی ورثہ قرار دیا تھا۔

    تھائی لینڈ کےوفد نے تخت بائی میں قائم بدھ مت کے مختلف مذہبی مقامات پر مذہبی رسومات ادا کیں وفد کے اراکین نے تخت بائی اور سوات کی عوام کا شکریہ ادا کیا جو ان کے مذہبی مقامات کی اچھی دیکھ بھال کر رہے ہیں-


    وفد کے اراکین نے بدھ مت کے مذہبی اور تاریخی مقامات کی حفاظت اور انتہائی اچھی دیکھ بھال پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا وفد کے اراکین نے کہا کہ پاکستان اقلیتوں کے لئے ایک اہم ملک ہے یہاں ہر سال مختلف مذاہب کے لوگ آزادی سے مذہبی رسومات ادا کرنے کیلئے باہر سے تشریف لاتے ہیں. یہ اس بات کی عکاس ہے کہ پاکستان میں مذہبی رواداری کو اہمیت دی جاتی ہے.


    تخت بائی گندھارا تہذیب کا حصہ تھا، جو کہ برصغیر کی تاریخ میں ابتدائی شہری بستیوں میں سے ایک ہے۔ ورثہ کی جگہ پہلی بار 1836 میں کھدائی کی گئی تھی ان کھنڈرات میں راہبوں کے مسکن اور درس گاہوں سے لگتا ہے کہ یہاں علم کے فروغ کے لیے بڑا کام ہوتا تھا۔

    یہاں راہبوں کے اسمبلی ہال جہاں عبادت کی جاتی تھی اس کے علاوہ یہاں طالب علموں کے لیے درس کی جگہیں موجود ہیں یہ ایک طرح کا کمپلیکس تھا اور یہاں مسافر اور وہ لوگ جو اپنی منتیں مانتے تھے، یہاں آ کر رکتے اور وہ اپنے طور پر یہاں ایک سٹوپا بنا کر جاتے تھے۔


    بنیادی طور پر یہ عبادت کا مقام تھا لیکن اس میں ایسے سٹرکچر بھی ملے ہیں جس میں سیکیولر مقاصد کے لیے استعمال ہوتا تھا۔

  • ملک بھر میں  کورونا  کے 62 کیسز رپورٹ. این آئی ایچ

    ملک بھر میں کورونا کے 62 کیسز رپورٹ. این آئی ایچ

    ملک بھر میں کورونا کے 62 کیسز رپورٹ. این آئی ایچ

    این آئی ایچ کا کہنا ملک بھر میں کورونا کے62 کیسز رپورٹ ہوئے. جبکہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.53فیصد رہی. اور ملک بھر میں کورونا کے30 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے تاہم ابھی تک کوئی اموات ریکارڈ نہیں کی گئی ہے.


    کووِڈ- 19 وائرس کیسے پھیلتا ہے؟

    یہ وائرس متاثرہ شخص کی کھانسی یا چھینک سے خارج ہونے والے رطوبتوں کے چھوٹے قطروں اور ایسے چیزوں کی سطح کو چھونے سے پھیلتا ہے جو کورونا وائرس سے آلودہ ہوچکی ہوں۔ کورونا وائرس ان چیزوں کی سطح پر کئی گھنٹے تک زندہ رہ سکتا ہے لیکن اسے عام جراثیم کش محلول سے بھی ختم کیا جاسکتا ہے۔

    کورونا وائرس کی علامات کون سی ہیں؟

    کورونا وائرس کی علامات میں بخار، کھانسی اور سانس لینے میں مشکل پیش آنا شامل ہیں۔ بیماری کی شدت کی صورت میں نمونیہ اور سانس لینے میں بہت زیادہ مشکل کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔ یہ بیماری بہت کم صورتوں میں جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔

    اس بیماری کی عام علامات زکام (فلو) یا عام نزلے سے ملتی جلتی ہیں جو کہ کووِڈ- 19 کی نسبت بہت عام بیماریاں ہیں۔ اس لئے بیماری کی درست تشخیص کے لئے عام طور پر معائنے (ٹیسٹ) کی ضرورت پڑتی ہے تاکہ اس بات کی تصدیق ہوسکے کہ مریض واقعی کووِڈ- 19 میں مبتلا ہوچکا ہے۔ یہ بات ذہن نشین کر لینا ضروری ہے کہ نزلے زکام اور کووِڈ- 19 کی حفاظتی تدابیر ایک جیسی ہیں۔ مثال کے طور پر بار بار ہاتھ دھونا اور سانس لینے کے نظام کی صحت کا خیال رکھنا (کھانسی کرتے اور چھینکتے وقت اپنا منہ کہنی موڑ کر یا پھر ٹشو یا رومال سے ڈھانپ لینا اور استعمال شدہ رومال یا ٹشو کو ایسے کوڑا دان میں ضائع کرنا جو ڈھکن سے بند ہوسکتا ہو)۔ نزلہ زکام کی ویکسین دستیاب ہے ، اس لئے ضروری ہے کہ آپ خود کو اور اپنے بچوں کو ویکسین کی مدد سے محفوظ رکھیں۔

  • ڈاکوؤں کو چھینے گئے موبائل فون سے سیلفی اور ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا

    ڈاکوؤں کو چھینے گئے موبائل فون سے سیلفی اور ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا

    کراچی : ڈاکوؤں کو چھینے گئے موبائل فون سے سیلفی اور ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا –

    باغی ٹی وی : موبائل فون سے بنائی گئی تصاویر اور ویڈیو موبائل فون کے مالک کے گوکل آئی ڈی پر لوڈ ہوگئیں جس میں دکھائی دینے والے ڈاکوؤں کو دکاندار نے بھی شناخت کرلیا۔

    ٹھٹھہ : ور کے قریب 2 موٹر سائیکلوں میں ٹکر ایک جاں بحق تین زخمی،ایک اور واقعہ میں منشیات برآمد ملزم…

    نجی خبررساں ادارے کے مطابق ڈکیتی کرنے والے 2 ڈاکو غیر ملکی ایئر لائن سے قطر روانہ ہوئے تو ملزمان نے جہاز میں بیٹھ کر لینڈنگ کے موقع پر چھینے گئے موبائل فون سے ویڈیو اور جہاز کے اندر اور ایئر پورٹ پر سیفلیاں بھی بنائیں۔

    دونوں ڈاکوؤں ںے رواں سال 3 اگست کو بہادر آباد میں قائم دکان سے گھڑیاں ، پرفیومز اور 2 موبائل فون چھینے تھے جبکہ واردات کی فوٹیج میں بھی ڈاکوؤں کو اسلحے سمیت دکان میں دیکھا جا سکتا ہے۔

    دکاندار نے گوگل آئی ڈی پر آنے والی تصاویر سے ڈاکوؤں کو شناخت کرلیا اور ملزمان کی واضح تصاریر پولیس کو بھی فراہم کر دیں۔

    ٹھٹھہ : گٹکہ فیکٹری چھاپہ 4 ملزمان گرفتار

    دوسری جانب بغدادی تھانے کی پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کے دوران ڈیفنس کے علاقے میں چھاپہ مار کر انتہائی مطلوب بھتہ خور عتیق کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان ایس ایس پی سٹی کے مطابق گرفتار ملزم سے مختلف موبائل فون کمپنیز کی 900 سمز، 18 گرے ٹریفک سسٹم ، 7 ہارڈ ڈسک ، کیمرا ، اسلحہ ، 20 شناختی کارڈز، 3 لیپ ٹاپ ، 4 وائی فائی ڈیوائسز ، 4 ٹیبلیٹس اور دیگر سامان برآمد ہوا۔

    ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم پیشہ ور بھتہ خور ہے جو کہ پولیس کو انتہائی مطلوب تھا ، جو تاجروں اور بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والوں کو کال کر کے بھتہ طلب کرتا تھا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جس سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے

    کراچی پریس کلب میں امراض درد کے میڈیکل کیمپ کا انعقاد:صحافیوں کی کثیرتعداد کے بیمارہونے کا انکشاف

  • سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز فائنل: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

    سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز فائنل: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

    سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 164 رنز کا ہدف دیا تھا، محمد نواز کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔

    باغی ٹی وی : سیریز کے فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر نیوزی لینڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 163رنز بنائے ۔

    کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

    کیویز کی جانب سے کپتان کین ولیمسن نے 59، گلین فلپس 29، مارک چیمپمن 25، ڈیون کانوے 14 رنز بناکر نمایاں رہے، پاکستانی بالرز نے میچ کے اختتامی لمحات نے شاندار بالنگ کا مظارہرہ کیا اور آخری 5 اوورز میں محض 33 رنز دیئے اور 4 وکٹیں حاصل کیں۔

    پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور حارث رؤف نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاداب اور نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا، کپتان بابراعظم 15، محمد رضوان 34 جبکہ شان مسعود 19 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے تاہم محمد نواز کی جارحانہ بیٹنگ نے ٹیم کو فتح دلائی-

    کپتان بابر اعظم نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سہ ملکی سیریز کے فائنل کیلئے قومی کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے فاسٹ بولر محمد حسنین کی جگہ حارث رؤف کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں، نائب کپتان شاداب خان بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد اور حیدر علی ،محمد نواز، آصف علی، وسیم جونیئر، حارث رؤف اور نسیم شاہ بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

  • آرمی چیف کا اندرون سندھ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

    آرمی چیف کا اندرون سندھ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

    راولپنڈی:آرمی چیف کا اندرون سندھ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ،اطلاعات کے مطابق آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اندرون سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اندرون سندھ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے نوشہرو فیروز میں متاثرہ لوگوں کو طبی اور انتظامی دیکھ بھال فراہم کرنے والے سیلاب کی امدادی سرگرمیوں میں مصروف فوجیوں سے ملاقات بھی کی۔

    اس دوران سی او اے ایس نے مقامی لوگوں سے بھی بات چیت کی اور انہیں یقین دلایا کہ پاکستان آرمی لوگوں کی بحالی تک ان کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے خدمت جاری رکھے گی۔

    بعد ازاں، آرمی چیف کو سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کی فضائی نگرانی کے لیے روانہ کیا گیا۔

  • پمز اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے اعظم سواتی کو صحت مند قرار دے دیا

    پمز اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے اعظم سواتی کو صحت مند قرار دے دیا

    اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف سینیٹر اعظم سواتی کا پمز اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا جس کی رپورٹ بھی سامنے آگئی ہے۔
    جس کے مطابق پمز اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو صحت مند قرار دے دیا۔

    رپورٹ کے مطابق پمز اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے اعظم سواتی کو صحت مندقرار دیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ اعظم سواتی کا الٹرا ساؤنڈ اور ایکسرے رپورٹ بالکل ٹھیک ہیں، دل کے عارضے میں مبتلا اعظم سواتی کے تین اسٹنٹ لگے ہوئے ہیں اور وہ دل کے مرض کے لیے باقاعدہ ادویات لیتے ہیں۔

    پمز اسپتال کے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ اعظم سواتی کو چھاتی کا کوئی درد نہیں ہے، اعظم سواتی 2 میل تک واک روزانہ کی بنیاد پر کرتےہیں، اعظم سواتی بلڈ پریشر کے مریض ہیں، اعظم سواتی کا طبی معائنہ جوڈیشل مجسٹریٹ کے احکامات پر کیا گیا۔

    اس حوالے سے غریدہ فاروقی کہتی ہیں کہ سینیٹر اعظم سواتی کی میڈیکل رپورٹ – مکمل تسلی بخش ؛ کہیں تشدد ثابت نہیں ہوا۔

    خیال رہے کہ اعظم سواتی کوایف آئی اے سائبر کرائمز کی جانب سے گزشتہ رات گئے حراست میں لیا گیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق اعظم سواتی کو ان کی متنازع ٹوئٹس پر گرفتار کیا گیا ہے، اعظم سواتی پر اداروں کے خلاف بیان دینے اور لوگوں کواشتعال دلانےجیسےالزامات ہیں۔اعظم سواتی کےخلاف مقدمہ پیکا ایکٹ سیکشن 20 کے تحت درج کیا گیا ہے جس میں تعزیرات پاکستان کے سیکشن 131/500/ 501، 505 اور 109 کی شقیں بھی شامل ہیں۔

  • زرمبادلہ کےذخائر میں 30 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی

    زرمبادلہ کےذخائر میں 30 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی

    اسلام آباد:ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 30 کروڑ سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7 ارب 53 کروڑ 69 لاکھ ڈالر ہے جب کہ دیگر شیڈولڈ بینکوں کے پاس 5 ارب 64 کروڑ 99 لاکھ ڈالر کے ذخائر ہیں۔

    اس طرح ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 13 ارب 24 کروڑ 68 لاکھ ڈالر ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 30 کروڑ 3 لاکھ ڈالرز کی کمی واقع ہوئی ہے۔ کم ہونے والا زرمبادلہ تجارتی قرض کی واپسی اور یورو بانڈز پر سسود کی ادائیگی کی مد میں خرچ ہوا ہے۔

    دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ اس ہفتے اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں مزید 300 ملین ڈالر کی کمی آئی ہے۔

     

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ ہم آدھے سے زیادہ ذخائر کھو چکے ہیں جو عدم اعتماد کی تحریک کے وقت موجود تھے۔ان کا کہنا تھا کہ بحران بدستور گہرا ہوتا جا رہا ہے کیونکہ حکومت اپنے بدعنوانی کے مقدمات کو ختم کرنے میں مصروف ہے۔