Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • سوئٹزرلینڈ میں برقع پہننے پر ایک ہزار ڈالر جرمانے کی سفارش:مسلمان پریشان

    سوئٹزرلینڈ میں برقع پہننے پر ایک ہزار ڈالر جرمانے کی سفارش:مسلمان پریشان

    برن:سوئٹزرلینڈ میں حکومت نے برقع پہننے پر ایک ہزار ڈالر جرمانے کی سفارش کردی۔سوئس حکومت نے بدھ کو ایک مسودہ قانون پارلیمنٹ کو بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جو افراد چہرے کو ڈھانپنے کی قومی پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہیں ان پر ایک ہزار سوئس فرانکس (ایک ہزارڈالر) جرمانہ عائد کیا جائے۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    سوئس حکومت نے گزشتہ برس ایک ریفرنڈم کے بعد ملک میں برقع پہننے پر پابندی عائد کی تھی، ریفرنڈم میں 51.2 فیصد رائے دہندگان نے برقع پر پابندی کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    اس قانون کے تحت مسلم خواتین پبلک ٹرانسپورٹ اور عوامی مقامات پر اپنے چہروں کو نہیں ڈھانپ سکتیں تاہم وہ اسکارف پہن کر اپنے بالوں اور سر کو کور کرنے کی اجازت ہے جبکہ کورونا کی وجہ سے ماسک پہننے والوں پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔حکومت ک کہنا ہے کہ چہروں کو ڈھانپنے پر پابندی کا مقصد کسی کو نشانہ بنانا نہیں بلکہ اس کا مقصد عوام کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    سوئٹزرلینڈ میں فیڈریشن آف اسلامک آرگنائزیشنز کا کہنا ہے کہ آئین میں ڈریس کوڈز درج کرنا ماضی میں ایک قدم واپس جانے جیسا ہے اور یہ خواتین کی آزادی کی جدوجہد نہیں ہے، اس اقدام سے رواداری اور امن قائم کرنے کی سوئس اقدار کو نقصان پہنچایا گیا۔

  • رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کویقینی بنایا جائے:مشیرداخلہ پنجاب کی آئی جی کو ہدایت

    رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کویقینی بنایا جائے:مشیرداخلہ پنجاب کی آئی جی کو ہدایت

    لاہور:پنجاب کے مشیر داخلہ عمر چیمہ نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

    اپنے ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور آج ہی مشیر داخلہ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے والے سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کر چکا ہے۔ وارنٹ گرفتاری 19 اکتوبر تک موثر ہے، آئی جی پنجاب کو ہدایت کردی ہے رانا ثناء اللہ کی گرفتاری میں پنجاب پولیس اینٹی کرپشن کی معاونت کرے اور قانون کے مطابق رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

     

    اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ وارنٹ کیس کی سماعت 19 اکتوبرتک ملتوی کر دی گئی۔ سینیرسول جج اکبر نے درخواست کی سماعت کی، عدالت نے آئندہ تاریخ پر فریقین کو دلائل دینے کا حکم دیا۔درخواست میں کہا گیا کہ اینٹی کرپشن سے ریکارڈ ٹمپراورحقائق چھپا کر وارنٹ گرفتاری حاصل کیے۔ وارنٹ گرفتاری منسوخ اور ضمانتی مچلکہ جمع کرانے کا حکم دیا جائے۔

     

    ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سید انور تفتیشی افسر و دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے، سماعت کے دوران میڈیا نمائندگان کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا گیا۔ رانا ثناء اللہ پر اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ مسلم لیگ ن وکلا ونگ کی درخواست پر اینٹی کرپشن کو نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    سانق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب رزاق اے مرزاکی سربراہی میں لیگل ٹیم عدالت پہنچی جبکہ ڈائریکٹراینٹی کرپشن سید انور تفتیشی افسراور دیگر حکام بھی عدالت میں پیش ہوئے۔رانا ثناء اللہ کے خلاف چار سال قبل اراضی کے حوالے سے اینٹی کرپشن پنجاب نے مقدمہ درج کیا تھا۔

     

     

     

    رزاق اے مرزا نے کہا کہ عدالت نے اینٹی کرپشن کی درخواست پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے اب عدالت ہی اسے منسوخ کرسکتی ہے۔ رانا ثنا ء اللہ روپوش نہیں ہو ئے، وزیرداخلہ ہیں اور اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ملزم کی جانب سے جب وکیل عدالت میں پیش ہوجائے، تو حاضری ہوتی ہے۔ رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرکے ضمانتی مچلکے آڈر کیے جائیں جبکہ محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے درخواست کی مخالفت کی گئی۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    خیال رہے کہ رانا ثنا کیخلاف اینٹی کرپشن نے کلرکہار میں مبینہ اراضی فراڈ میں مقدمہ درج کیا تھا۔۔

    یاد رہے چند روز قبل راولپنڈی کے سینیئر سول جج کرمنل ڈویژن ماڈل ٹرائل کورٹ غلام اکبر نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، رانا ثناء پر 420، 471، 109، 467، 468اور دیگر دفعات کے تحت اینٹی کرپشن سیل کو مطلوب ہے۔

    ترجمان اینٹی کرپشن نے وضاحت کی تھی کہ اینٹی کرپشن انکوائری میں حاضر نہ ہونے کے باعث رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری مقدمہ نمبر20/19 میں جاری ہوئے ہیں۔دوسری طرف وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ورانٹ گرفتاری عدالت میں چیلنج کر دیے ہیں۔

    رانا ثنااللہ کے وکلا کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ رانا ثنا اللہ وفاقی وزیر داخلہ ہیں اور سب کے سامنے ہوتے ہیں، محکمہ اینٹی کرپشن نے غلط بیانی کرکے عدالت سے وارنٹ حاصل کیے۔اس سے قبل ترجمان وزارت داخلہ نے کہا تھا اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے عمرانی فتنے کا آلہ کار بن کر 4 سالہ پرانے مقدمے کے ریکارڈ میں جعل سازی کی اور حقائق جان بوجھ کر چھپاکر عدالت سے دھوکا دہی اور گمراہ کرکے وارنٹ حاصل کیے۔

  • وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی آئی ایم ایف اور امریکی حکام سے ملاقاتیں

    وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی آئی ایم ایف اور امریکی حکام سے ملاقاتیں

    واشنگٹن:وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور امریکی حکام سے ملاقاتیں کیں، جس میں مالیاتی امور سمیت دیگر دو طرفہ معاملات پر گفتگو ہوئی۔

    وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے واشنگٹن میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انتھونیٹ سائیح سے ملاقات کی، اس دوران پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے درمیان امور کا جائزہ لیا گیا۔

    واشنگٹن ڈی سی میں جمعرات کو ہونیوالی ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کو پاکستان کی معیشت کے کلیدی اشاریوں، پائیدار اقتصادی نمو اور معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات سے آگاہ کیا۔انہوں نے آئی ایم ایف کی انتھونیٹ سائیح کو پاکستان میں حالیہ سیلاب اور اس سے معیشت کو ہونیوالے نقصانات کے بارے میں بھی بتایا۔

    اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے امریکی سیکریٹری خزانہ کے قونصلر برائے بین الاقوامی امور ڈیوڈ لپٹن سے ملاقات کی، اس موقع پر امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان بھی موجود تھے۔

    ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت، مالیات، سرمایہ کاری اور معاشی شعبہ میں تعلقات سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

    وزیر خزانہ نے ڈیوڈ لپٹن کو پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر نو اور متاثرین کی بحالی کیلئے تمام تر کوششوں کو یقینی بنا رہی ہے۔وزیر خزانہ نے پائیدار اقتصادی نمو اور اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات سے بھی انہیں آگاہ کیا۔

    واضح رہے کہ وزیر خزانہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کے حکام کے ساتھ مذاکرات کیلئے ان دنوں امریکا کے دورے پر ہیں، اس دوران آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک حکام سے تفصیلی ملاقاتیں ہوں گی۔

  • کراچی پریس کلب میں امراض درد کے میڈیکل کیمپ کا انعقاد:صحافیوں کی کثیرتعداد کے بیمارہونے کا انکشاف

    کراچی پریس کلب میں امراض درد کے میڈیکل کیمپ کا انعقاد:صحافیوں کی کثیرتعداد کے بیمارہونے کا انکشاف

    کراچی: ماہرین امراض درد نے کہا ہے کہ بارشوں کے بعد شہر کی مخدوش اور خستہ حال سڑکوں کے نتیجے میں کمر اور مہروں کے درد کے مریضوں میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔

    کراچی پریس کلب میں پاک امریکن ارتھرائیٹس سینٹر اور عہد میڈیکل سینٹر کے تعاون سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں معروف رہیوموٹالوجسٹس (ماہرین امراض درد)نے صحافیوں کا طبی معائنہ کیا۔

     

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    کیمپ میں 100 سے زائد صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کے مختلف طبی ٹیسٹ کیے گئے اور طبی مشورے بھی دیے گئے۔کیمپ کے اختتام پر پاک امریکن ارتھرائیٹس سینٹر کی مینیجنگ ڈائریکٹرڈاکٹر صالحہ اسحاق،ڈاکٹر سمیرا غنی، عہد میڈیکل سینٹر کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر فراز ہاشمی، ڈاکٹر ماجد، رومان خان اور افشاں بھی موجود تھیں۔

    ڈاکٹرز نے کہا کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق گزشتہ چند ماہ کے دوران کمر اور مہروں کے درد کے امراض میں 30 فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے، کراچی پریس کلب میں میڈیکل کیمپ میں معائنہ کرانے والے 90 فیصد صحافی کمر اور مہروں کے درد میں مبتلا پائے گئے ۔ گزشتہ 6 ماہ کے دوران نوجوانوں بالخصوص بائکرز کی بڑی تعداد اس مرض کا شکار ہو رہی ہے۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    ڈاکٹر صالحہ اسحاق کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں جو سڑکیں بنائی جاتی ہیں وہ برسوں موجود رہتی ہیں، کئی ممالک میں 1950 کی سڑکیں آج بھی اچھی حالت میں موجود ہیں لیکن کراچی میں سڑکیں بارشوں میں بہہ جاتی ہیں،گزشتہ سال بننے والی سڑکیں چند ماہ قبل ہونے والی بارشوں میں بہہ چکی ہیں، سڑکوں کی حالت انتہائی بری ہے، خستہ حال اور مخدوش سڑکوں کے نتیجے میں شہری کمر اور جوڑوں کے درد کا شکار ہو رہے ہیں، گزشتہ 6 ماہ کے دوران ان امراض میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے اور نوجوان بالخصوص بائیکرز کی بڑی تعداد کمر اور مہروں کے درد کا شکار ہو رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ خراب سڑکوں کی وجہ سے ہر عمر کے افراد متاثر ہو رہے ہیں اور ان افراد میں بچے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے خواتین جوڑوں کے درد کا زیادہ شکار ہوتی تھیں لیکن اب مرد خصوصا نوجوانوں کی بڑی تعداد اسپتال آرہی ہے۔ سندھ حکومت کو چاہیے کہ جیسے دنیا بھر میں سڑکیں تعمیر کرنے والے ٹھیکیداروں کے نام کی تختی لگائی جاتی ہے ایسے ہی کراچی میں بھی ٹھیکیداروں کی تختیاں لگائی جائیں تاکہ شہریوں کو علم ہو اور ناقص میٹریل استعمال کرنے والے ٹھیکیداروں پر پابندی لگائی جائے۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی پریس کلب میں منعقدہ کیمپ میں طبی معائنے کے لیے آنے والے 90 فیصد صحافی کمر اور مہروں کے درد کی شکایت کے ساتھ آئے ہیں۔

    فزیوتھراپٹس عبدالماجد نے بتایا کہ شہر کی خراب سڑکوں کی وجہ سے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے اور اس سفر کے نتیجے میں تھکن ، کمر اور مہروں کی درد کی شکایات بھی عام ہیں، شہریوں کو چاہیے کہ وہ ایکسرسائز کو معمول بنائیں کیونکہ ورزش اآپ کے جوڑوں اور پٹھوں کو مضبوط اور توانا رکھتی ہے۔

  • "تم چوربھی ہواورجھوٹے بھی”واشنگٹن ائیر پورٹ پر نامعلوم شخص کی اسحاق ڈار سے بدتمیزی، ویڈیو وائرل

    "تم چوربھی ہواورجھوٹے بھی”واشنگٹن ائیر پورٹ پر نامعلوم شخص کی اسحاق ڈار سے بدتمیزی، ویڈیو وائرل

    واشنگٹن: امریکی ایئر پورٹ پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ایک اوورسیز پاکستانی کی جانب سے تضحیک آمیز جملوں کا سامنا کرنا پڑا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اوورسیز پاکستانی کی جانب سے سخت جملے کہے جس کے بعد اسحاق ڈار نے مذکورہ شخص کو کہا کہ ’تم جھوٹے ہو‘ جس پر اس شخص نے وفاقی وزیر کو چور اور جھوٹا کہہ کر پکارا۔

    https://twitter.com/Paknewsisbest/status/1580506577320042497?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1580506577320042497%7Ctwgr%5Ea5fd0926d6effa3c945b89245ea98ad0fbd0175b%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2385969%2F10

     

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    اسی اثنا میں اسحاق ڈار کے ہمراہ ایک شخص کو بھی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ جس نے اوورسیز پاکستانی کو دھمکی دی کہ ’تم مجھے نہیں جانتے‘۔ بعدازاں مذکورہ شخص اور اوورسیز پاکستانی کے مابین سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

     

    واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار عالمی بینک اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا میں ہیں۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    پاکستان ملک میں تباہ کن سیلاب کے بعد بین الاقوامی قرض دہندگان سے نئی شرائط کا مطالبہ کرے گا۔ وزارت خزانہ کی پریس ریلیز کے مطابق وزیر خزانہ نے ایجنسیوں کو ملک میں ہونے والی تباہی کے بارے میں بریفنگ دی جس سے انفراسٹرکچر، فصلیں اور لوگوں کا ذریعہ معاش متاثر ہوا ہے۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

  • ضمنی انتخابات کے لیے فوج کی تعیناتی کی منظوری

    ضمنی انتخابات کے لیے فوج کی تعیناتی کی منظوری

    اسلام آباد: کراچی میں ہونے والے بلدیاتی اور گیارہ حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے وزارت داخلہ نے رینجرز، فوج اور ایف سی کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔ پاک فوج کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعینات ہو گی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    وزارت داخلہ کی طرف سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا، جاری کردہ مراسلہ کے مطابق قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں پاک فوج کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعینات ہوگی رینجرز یا ایف سی کے اہلکار تمام پولنگ سٹیشنز کے باہر تعینات ہونگے۔

    وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق ضمنی انتخابات کے لئے تعیناتیاں 15 تا 17 اکتوبر تک ہونگی، الیکشن کمیشن کی ڈیمانڈ کے مطابق اہلکار فراہم کئے جائیں گے۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    مراسلہ کے مطابق کراچی ڈویژن کے تمام 7 اضلاع میں 23 اکتوبر کو شیڈول بلدیاتی انتخابات کے لئے بھی فوج کیو آر ایف پر ہو گی، سندھ رینجرز کے اہلکار کراچی ڈویژن کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعینات ہونگے، الیکشن کمیشن اجلاس میں وزارت دفاع اور افواج پاکستان کے نمائندے نے فوج ایف سی اور رینجرز تعینات کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    یاد رہے کہ این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 237 ملیر کراچی ، این اے 239 کورنگی کراچی، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب، این اے 157 ملتان، پی پی 139 شیخوپورہ، پی پی 241 بہاولنگر، پی پی 209 خانیوال میں ضمنی انتخابات 16 اکتوبر کو شیڈول ہیں۔

  • اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 3 ماہ توسیع کی منظوری

    اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 3 ماہ توسیع کی منظوری

    اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 3 ماہ کے توسیع کی منظوری دیدی۔اطلاعات کے مطابق وزارت داخلہ کی سمری کی سرلوکیشن کے ذریعے منظوری دیدی ہے۔ذرائع کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد نے رینجرز کی تعیناتی میں تین ماہ کی توسیع کی درخواست کی تھی۔

    خیال رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کے زیرقیادت مخلوط وفاقی حکومت نے حزبِ اختلاف کی بڑی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی اسلام آبادپرممکنہ چڑھائی کو روکنے کے لیےحکمت عملی مرتب کرلی ہے اور یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس لانگ مارچ کو کسی صورت اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا ، ریڈ زون میں واقع سرکاری عمارتوں اور ڈپلومیٹک انکلیو کی سکیورٹی پاک فوج کے حوالے ہوگی۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    یہ فیصلے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان کے زیر صدارت اعلیٰ سطح کےاجلاس میں کیے گئے ہیں۔اجلاس میں سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، کمانڈنٹ ایف سی صلاح الدین محسود،آئی جی اسلام آباد ڈاکٹراکبرناصر، کمانڈر رینجرز اسلام آباد ، چیف کمشنراسلام آباد عثمان یونس، ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ ،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کی شرکت کی۔اجلاس میں سکیورٹی ایجنسیوں اور قانون نافذ کرنے والے دوسرے اداروں کے نمائندے بھی شریک تھے۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    اجلاس میں پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ اور دھرنے کوروکنے سے متعلق حکمت عملی کو حتمی شکل دی گئی۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی ہدایت پریہ اجلاس اِن کیمرا منعقد ہوا ہے۔سکیورٹی ایجنسیوں نے وزیرداخلہ راناثناءاللہ کوپی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ کے حوالے سے بریفنگ دی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے شرکاء کی تعداد 15سے 20 ہزار کے درمیان ہونے کا امکان ہے ۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

  • پی آئی اے لندن دفتر کی بد انتظامی،قومی ایئر لائن کو اربوں کا ٹیکہ لگا دیا

    پی آئی اے لندن دفتر کی بد انتظامی،قومی ایئر لائن کو اربوں کا ٹیکہ لگا دیا

    کراچی: آڈیٹر جنرل نے قومی ایئر لائن کے لندن آفس میں مالی بد انتظامیوں کا انکشاف کیا ہے جس کے باعث پی آئی اے کو اربوں کا ٹیکہ لگا ہے۔ذرائع کے مطابق قومی ائیر لائن کے لندن دفتر کی بد انتظامیوں کی وجہ سے قومی خزانے کو 2 ارب 71 کروڑ سے زائد کا ٹیکا لگ گیا۔

    آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2017 سے 2021 تک قومی ائیرلائن کے عملے کی غفلت کے باعث دو ارب سے زاَئد کا نقصان ہوا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ناقص منصوبہ بندی اور ملازمین کی غفلت سے قومی ایئرلائن کو 2 ارب 71 کروڑ روپے جرمانوں کی مد میں ادا کرنا پڑے۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    رپورٹ کے مطابق دو ارب سے زائد جرمانے مسافروں کا دوران سفر اور ایئرپورٹس پر سامان گم اور چوری ہونے کے نقصانات کی مد میں ادا کئے گئے۔رپورٹ میں قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے افراد کیخلاف کارروائی اور ذمہ داروں سے رقم وصول کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی پی آئی اے کو نقصان کی خبریں آرہی تھیں ، چند ماہ قبل قومی انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) اور فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) کے درمیان طیارے کی ڈیوٹی پر تنازع سے قومی ائیرلائن کو ماہانہ لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہورہا ہے۔

     

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    رپورٹ کے مطابق پاکستان پی آئی اے نے ٹینڈر کے ذریعے 4 ایئر بس 320 طیارے لیز پر حاصل کیے تھے، جس میں سے پہلا طیارہ 29 اپریل کو اسلام آباد پہنچ گیا تھا، تاہم ایف بی آر کے ساتھ جاری تنازع کی وجہ سے اب تک طیارے کو پرواز کی اجازت نہیں مل سکی ہے۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    ایف بی آر نے لیز پر حاصل طیارے پر 41 کروڑ کا سیلز ٹیکس لگادیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے اب تک ٹیکس کی ادائیگی نہیں کرسکی ہے۔

    پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ قومی ائیرلائن کو فی کس طیارے کی لیز کی مد میں ماہانہ 5 لاکھ ڈالر بھی ادا کرنے پڑتے ہیں، جس کے باعث 41 کروڑ فی طیارہ یک مشت ٹیکس کی مد میں ادا کرنا قومی ایئرلائن کی بساط سے باہر ہے۔پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ پرواز کی اجازت نہ مل سکنے کے باعث طیارہ اب تک کھڑا ہے اور قومی ائیرلائن کو ماہانہ لاکھوں ڈالر کا نقصان ہورہا ہے۔

  • میں نے کال دینی ہے زیادہ دیر نہیں،عمران خان

    میں نے کال دینی ہے زیادہ دیر نہیں،عمران خان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کیا نواز شریف اور آصف زرداری ایماندار ہیں؟ یہ 2 خاندان 30 سال سے اس ملک کو لوٹ رہے ہیں،

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ چوروں نے ملک کو دلدل میں دھکیل دیا ہے، چوروں نے قوم کو مقروض کر دیا ہے، ان کی چوری پر کتابیں لکھی ہوئی ہیں، فلمیں بنی ہوئی ہیں، میں ان چوروں کا عدالت میں بھی مقابلہ کر رہا ہوں،ان چوروں پر اربوں روپے کے کیسز ہیں،اگر میں گرپٹ ہوتا تو میں بھی نواز شریف کی طرف باہر سے بھاگ جاتا،ملک میں انصاف ہو تو خوشحالی آتی ہے، آپ نے گھر گھر جا کر لوگوں کو نکالنا ہے،ہر روز میرے خلاف ایف آئی آر زکاٹی جا تی ہیں، میں ہر روز عدالت میں پیش ہوتا ہوں، ملک سے باہر نہیں بھاگتا، 10سے15ہزار جعلی ووٹ کے باوجود ہم ان کو شکست دیں گے،آپ نے گھر گھر جا کر لوگوں کو نکالنا ہے،

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ لندن کے مہنگے علاقے میں ان کے اربوں روپے کے4 محلات ہیں، آج پاکستان کے عوام ہمارے ساتھ ہیں، ہم دھاندلی کے باوجود ان کو شکست دیں گے، ہماری حکومت میں ہم نے دہشتگردی پر قابو پالیا تھا، میں 20سال کہتا رہا کہ ہمیں امریکی جنگ میں شریک نہیں ہونا چاہئے،امریکی جنگ میں 80 ہزار ہمارے لوگ شہید ہوئے،ہم نے ہمارے دور میں ایک ڈرون حملہ ہونے نہیں دیا،پہلے شہباز گل پر اور اب اعظم سواتی پر تشدد کیا گیا،ظلم کرنے والوں سے لوگ نفرت کرتے ہیں، ہم ان کا مقابلہ کریں گے ،میں ان کیخلاف نکلوں گا،میں نے کال دینی ہے جو زیادہ دیر نہیں،سوات کے لوگوں نے بڑی قربانی دی تھی،ابھی سوات میں جو ہو رہا ہے اس کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے یہ ملک کا فیصلہ کن وقت ہے،

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران خان کے غنڈے اور باجیاں تیار، مبشر لقمان پر کسی وقت بھی حملہ ہو سکتا

  • پنجاب میں یکساں نصاب کے دوسرے مرحلے کے آغاز کی منظوری

    پنجاب میں یکساں نصاب کے دوسرے مرحلے کے آغاز کی منظوری

    پنجاب میں یکساں نصاب کے دوسرے مرحلے کے آغاز کی منظوری

    لکابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے امور قانون سازی (ایس سی سی ایل بی) نے پنجاب میں نئے تعلیمی سال سے یکساں نصاب کے دوسرے مرحلے کے آغاز کی منظوری دی ہے جس کے تحت چھٹی سے آٹھویں جماعت کی 7 کتابوں کا نصاب یکساں بنایا جائے گا۔

    کمیٹی کا اجلاس وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت کی زیر صدارت ہوا، وزیر قانون خرم شہزاد ورک، وزیر مواصلات و تعمیرات علی افضل ساہی نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب میں پہلے مرحلے میں پہلی جماعت سے چھٹی جماعت تک یکساں نصاب رائج کیا جا چکا ہے۔ اب چھٹی جماعت کے مزید مضامین سمیت آٹھویں تک اردو، انگلش، ریاضی، ہسٹری، جغرافیہ، جنرل سائنس اور کمپیوٹر سائنس کا نصاب ایک ہوگا۔ چیئرمین کمیٹی راجہ بشارت نے اٹھاوریں آئینی ترمیم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے تمام طالبعلموں کا بلاتفریق ایک نصاب پڑھنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئے تعلیمی نصاب 2023-24 سے سیرت النبی ﷺ کے اسباق کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

    نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

    مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

    ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

    کابینہ کمیٹی نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کی آٹومیشن کے معاہدے، سٹیٹ بینک کے ساتھ ’راست پیمنٹ گیٹ وے‘ کے ایم او یو اور پنجاب سروسز سیلز ٹیکس ایکٹ میں ترامیم کی بھی منظوری دی۔ اجلاس میں سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دائرہ کار کے شہری علاقوں کا بھی تعین کر دیا گیا ہے۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کنٹونمنٹ کے علاقوں کو چھوڑ کر میونسپل کارپوریشن سرگودھا کی حدود میں شامل علاقے ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا حصہ ہوں گے۔