Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • پرساد پر زندہ رہنے والا ہندوؤں کا مقدس سبزی خورمگرمچھ  مردہ حالت میں پایا گیا

    پرساد پر زندہ رہنے والا ہندوؤں کا مقدس سبزی خورمگرمچھ مردہ حالت میں پایا گیا

    منگلورو: بھارتی ریاست کیرالہ کی ایک جھیل کے عین درمیان بنائے گئے اننتپدمنابھا سوامی مندر میں گزشتہ سات دہائیوں سے پرساد پر زندہ رہنے والا سبزی خور مگرمچھ مردہ حالت میں پایا گیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ کے علاقے آننت تھپورا کی کاسرگوڈ جھیل میں ہندوؤں کے لیے مقدس مگر مچھ مردہ حالت میں پایا گیا یہ مگر مچھ 75 سال سے اسی مندر کی جھیل میں رہ رہا تھا اور گوشت کے بجائے پرساد کے لیے آنے والی سبزیاں اور پھل کھایا کرتا تھا۔

    سمندر سے 1300 سال قبل ڈوبنے والے جہاز کی باقیات اور اس میں موجود نوادرات دریافت


    مندر میں آنے والے یاتری اس مگر مچھ کو بابیہ کے نام سے پکارا کرتے تھے اور دن میں دو بار پرساد پیش کیا کرتے تھے۔ مندر کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بڑے رینگنے والے جانور اپنے تالاب تک کیسے پہنچے جب آس پاس میں کوئی دریا یا دیگر آبی ذخائر نہیں تھے۔

    اس مگر مچھ کے بارے میں یہ کہانی بھی مشہور ہے کہ 1945 میں اس جھیل میں برطانوی فوج نے ایک مگر مچھ کو گولی مار دی تھی جس کے بعد بابیہ مگرمچھ نمودار ہوا تھا۔

    درخت جس کے پاس جانے سے 5 ہزار ڈالر جرمانہ اور 6 ماہ قید کی سزا ہو سکتی ہے

    مندر کے ٹرسٹی ادے کمار آر گیٹی نے بتایا کہ اس مگرمچھ کی طبیعت پچھلے کچھ دنوں سے ٹھیک نہیں تھی جس پر منگلورو کے پیلیکولہ بائیولوجیکل پارک کے ویٹرنری سرجنوں کو بھی دکھایا تھا تاہم افاقہ نہ ہوا اور گزشتہ دو روز سے بابیہ پرساد کھانے بھی نہیں آیا تھا ہم نے کافی ڈھونڈا لیکن کہیں مل سکا اور اب اس کی لاش ملی ہے۔


    مگرمچھ بابیہ کو مندر کے میدان میں دفن کیا جائے گا سیکڑوں عقیدت مندوں نے بابیہ نامی مگرمچھ کو اس وقت خراج عقیدت پیش کیا جب اس کی لاش کو پیر کو کمبلا کے سری اننت پدمنابھ سوامی مندر کے احاطے میں موبائل فریزر میں رکھا گیا۔

    پولیس نے قتل کیس کے شواہد چوری کرنے کا الزام بندر پر لگا دیا

  • سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پاک فوج کا ریلیف آ پریشن مسلسل جاری

    سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پاک فوج کا ریلیف آ پریشن مسلسل جاری

    سندھ میں شدید مشکلات سے دو چار سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پاک فوج کا ریلیف آ پریشن مسلسل جاری ہے

    سندھ کے ضلع بدین ، ٹھٹھہ ، مٹیاری ، شہید بے نظیر آباد ، دادو ، جامشورو، سجاول اور ٹنڈوالہیار سمیت مختلف علاقوں میں پاک آرمی کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،پاک فوج کے جوانوں نے متاثرین میں بڑی تعداد میں راشن تقسیم کیے سرد موسم کی آ مد کے پیش نظر متاثرین میں بڑی تعداد میں گرم بستر بھی تقسیم کیے گئے راشن کے ساتھ ساتھ غریب اور بیمار سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات اور مفت ادویات بھی دی گئیں پاک فوج کی جانب سے مسلسل امداد ، تازہ راشن اور دیگر ضروری سامان ملنے پر سیلاب زدگان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، پاک فوج کی کوششوں سے سیلاب زدگان بچوں کا تدریسی عمل بھی جاری ہے

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

    سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

    دوسری جانب سندھ حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ،سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 26ہزار500خاندانوں کو راشن فراہم کیے گئے، قمبر شہدادکوٹ میں 1000 خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیے گئے دادو 2000، حیدرآباد7 ہزار ، مٹیاری 500 اورسجاول میں ایک ہزار خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کئے گئے،ٹھٹہ 1000، جیکب آباد 1000، لاڑکانہ 5000 اور شکارپورمیں 800خاندانوں میں راشن تقسیم کئے گئے،سکھر3ہزار 500،سانگھڑ 2ہزار200اورمیر پور خاص میں ایک ہزار 500خاندانوں میں راشن تقسیم کئے گئے،سیلاب متاثرین میں مزید 1500 خیمے اور دیگر امدادی سامان تقسیم کیا گیا ریلیف کیمپوں سے 8ہزار 628متاثرین واپس گھروں کو جا چکے ہیں ، ریلیف کیمپس میں متاثرین کو دو وقت کا پکا کھانا اور صحت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، سیلابی تباہ کاریوں سے 779 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں ، 8422 افراد زخمی ہوئے

  • وفاق اور پنجاب میں سیاسی کشمکش؛ راولپنڈی رنگ روڈ کا منصوبہ مزید تاخیر کا شکار

    وفاق اور پنجاب میں سیاسی کشمکش؛ راولپنڈی رنگ روڈ کا منصوبہ مزید تاخیر کا شکار

    وفاق اور پنجاب حکومت میں سیاسی کشمکش کے باعث راولپنڈی رنگ روڈ کا منصوبہ مزید تاخیر کا شکار ہوگیا۔

    ذرائع ضلعی انتظامیہ کے مطابق وزیراعظم نے ایک ماہ قبل راولپنڈی رنگ روڈ کی تھرڈ پارٹی فزیبیلیٹی کے لیے خط لکھا تھا لیکن اسلام آباد اور پنجاب میں سیاسی تناؤ کی وجہ سے خط پر عمل درآمد نہ ہوسکا۔ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں تاخیر سے لاگت میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ جڑواں شہروں میں ہیوی ٹریفک کا مسئلہ پچیدہ صورتحال اختیار کر چکا ہے۔ خیال رہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے اربوں روپے کی لاگت کا راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ تعمیر کے آغاز سے پہلے ہی تنازعات کا شکار ہو گیا تھا قومی احتساب بیورو (نیب) نے اس منصوبے میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرنے کا بھی اعلان کیا تھا.

    واضح رہے کہ پاکستان کے مقامی میڈیا پر راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے نقشے میں مبینہ طور پر تبدیلی کروانے سے متعلق جن افراد کے نام لیے گئے تھے ان میں اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری کے علاوہ وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان بھی شامل تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ مفتاح اسماعیل کو پبلک میں بات نہیں کرنی چاہئے تھی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار
    امیتابھ بچن 80 ویں سالگرہ آج منائیں گے
    نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں
    کوئٹہ: سریاب روڈ پرنامعلوم افراد نے پی ٹی سی ایل کے دفترپردستی بم پھینک دیا
    یاد رہے کہ موجودہ حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز کے سابقہ دور میں راولپنڈی اور اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے رنگ روڈ کے منصوبے کی ابتدائی طور پر منظوری دی گئی تھی جس کے تحت راولپنڈی کے علاقے روات سے ایک سڑک تعمیر کی جانی تھی جسے راولپنڈی شہر کے باہر سے ہوتے ہوئے ترنول کو جی ٹی روڈ اور پھر موٹر وے کو ملانا تھا۔ اس رنگ روڈ کی تعمیر سے جی ٹی روڈ سے پنجاب سے صوبہ خیبر پختونخواہ جانے والی ٹریفک اور بالخصوص ہیوی ٹریفک نے رنگ روڈ استعمال کرنا تھا جس کی وجہ سے اسلام آباد ہائی وے پر ہیوی ٹریفک کا دباؤ کم ہونا تھا۔

  • سینیٹ اجلاس، جماعت اسلامی نے ڈاکٹر عافیہ بارے جواب طلب کر لیا

    سینیٹ اجلاس، جماعت اسلامی نے ڈاکٹر عافیہ بارے جواب طلب کر لیا

    چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا

    سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ عافیہ صدیقی کے بچوں اور فیملی کے ساتھ بات کیوں نہیں کروائی جارہی ؟وزیرمملکت خارجہ امور حنا ربانی کھر کی جانب سے سینیٹر مشتاق احمد کو ایوان میں جواب دیا گیا،حنا ربانی کھر نے ایوان میں کہا کہ عافیہ صدیقی کے رہائی کے حوالے سے سینیٹر مشتاق احمد کو معلومات فراہم کی جائے گی،

    یاد رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی اس وقت امریکہ کی جیل میں‌ ہیں اور انہیں‌ چھیاسی برس کی سزا سنائی گئی ہے. اہل خانہ کی طرف سے حکومت سے بار بار اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان کی رہائی کیلئے کردار ادا کرے

    چینی جیلوں میں خواتین سمیت 236 پاکستانی قید
    وزارت خارجہ کی جانب سے چین میں پاکستانی قیدیوں کے حوالے سے تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دی گئیں ، تحریری جواب میں کہا گیا کہ چینی جیلوں میں 236 پاکستانی ہیں جن میں خواتین بھی شامل ہیں پاک چین معاہدہ 2020 کے تحت 21 قیدیوں کی رہائی کی استدعا کی تھی 81 پاکستانی قیدی3سال میں اپنی سزائیں مکمل کرنے کے بعد رہا ہو چکے ہیں پاکستانی قیدیوں کی جلد از جلد حوالگی کے لیے پاکستانی مشن چینی حکام سے رابطے میں ہے

    سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے شناخت ہے ،ہمارے قومی کھیل ہاکی کا انتقال ہوچکا ہے، شہادت اعوان نے کہا کہ ماضی میں ہاکی کے کھیل میں ہمارا نام تھا،ہاکی کے کھیل کی نرسریز بند کردی گئیں ڈپارٹمنٹل اپائنٹمنٹ کا کوٹا وزیراعظم نے بحال کردیا ہے ،وزیراعظم نے کوٹا 17 اکتوبر 2022 کو بحال کیا،بحالی کی وجہ سے ہاکی کے کھیل کوفروغ ملے گا،سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ ہاکی کے کھیلوں کے فروغ کے لیے فیڈریشن قائم کیا جائے میدانوں کی مرمت کے لیے گرانٹس کی ضرورت ہے سندھ کے کھیلوں کے میدان خستہ حالی کا شکار ہیں 120کروڑ ان میدانوں کی تعمیر و مرمت کے لیے درکار ہونگے ضلع لسبیلہ کے دورے کے دوران حب پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اس کی مرمت کی طرف توجہ دی جائے اور دوسرے پل بھی بنائی جائیں تاکہ ٹریفک کا بہاؤ تقسیم ہو سکے، شہادت اعوان نے کہا کہ مون سون بارشوں سے سڑکوں اور پلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ہم نے بحالی کا کام شروع کیا ہوا ہے ہم نے متبادل راستے بنانے شروع کیے ہیں۔جلد کام ہو جائے گا اللہ ہمیں ایسی آفات سے محفوظ رکھے

    سینیٹ اجلاس شہزاد وسیم نے کہا کہ گزشتہ روز مذہبی کارڈ اور نفرت انگریز تقریرکی گئی،اس سے قبل جاوید لطیف نے بھی یہی موقف اپنایا تھا،اگرکوئی تدبیر کامیاب نہ ہوتو یہ مذہبی کارڈ اورشرانگیزی پر چل نکلے ہیں اس وقت ملکی سیاست کامحور عمران خان ہے ،12 جماعتیں اقتدار کی چھتری تلے پناہ لیے ہوئے ہیں حکومت سے ہمیں ہمدردی ہے عمران خان انہین سیاسی میدان مین پچھاڑ دیتا ہے عمران خان کو نااہل کرنے کی تدبیر بھی ناکام ہوئی ،حکومت خطرناک روش پرچل پڑی ہے ،یہ حکومت اب عمران خان کے جان کے در پر ہیں عمران خان کی جان کو خطرات لاحق ہیں ،

    سیلاب سے زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبے میں 631 ارب روپے کا نقصان ہوا
    وزارت غذائی تحفظ نے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں ہونے والے نقصان کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کردیں۔سینیٹ کے اجلاس کے دوران وقفہ سوالات میں وزارت غذائی تحفظ نے سیلاب سے زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں ہونے والے نقصان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا تحریری جواب دیا۔وزارت غذائی تحفظ نے بتایا کہ حالیہ سیلاب سے سیلاب سے زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبے میں 631 ارب روپے کا نقصان ہوا۔تحریری جواب میں بتایا گیا کہ سیلاب سے ملک میں فصلوں کو 40 فیصد نقصان ہوا، سندھ میں 79،بلوچستان 53، آزاد کشمیر کی 25 فیصد پنجاب کی 15 اور خیبرپختونخوا کی 14 فیصد فصلیں تباہ ہوئیں۔وزارت غذائی تحفظ نے بتایا کہ سیلاب سے 50 لاکھ 98 ہزار 963 ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں، جس سے 529 ارب روپے کا نقصان پہنچا، سندھ میں فصلوں کو 394 ارب ، پنجاب میں 82 ارب، بلوچستان میں 63 ارب، خیبر پختونخوا میں 17 ارب اور آزاد کشمیر میں ایک ارب روپے کی فصلیں تباہ ہوئیں۔تحریری جواب میں بتایا گیا کہ کپاس کی فصل تباہ ہونے سے 2 کھرب 29 ارب روپے، چاول کی سٖل خراب ہونے سے 73 ارب، 35 ارب روپے کی پیاز ، 13 ارب روپے کی ٹماٹر ، 16 ارب کی مرچ جب کہ 23، 23 ارب کی کھجور اور گنے کی فصلیں تباہ ہوئیں۔

    وزارت غذائی تحفظ نے بتایا کہ سیلاب سے اب تک 11 لاکھ 58 ہزار مویشی ہلاک ہوچکے ہیں، جس سے لائیو اسٹاک کے شعبے کو 102 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔

    دوسری جانب پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر 4 بجے ہوگا مشترکہ اجلاس میں 4 بل منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے سینیٹر نزہت صادق ڈسلیگزیا کا شکار بچوں کی تعلیم کے لیے اقدامات کا بل پیش کریں گی سینیٹر سلیم مانڈوی والا ٹریڈ آرگنائزیشن ترمیمی بل منظوری کے لیے پیش کریں گے زہرہ ودود فاطمی اسلام آباد گھریلو ملازمین بل 2022 منظوری کے لیے پیش کریں گی بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کی ریگولیشن بل 2022 منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا

    عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کراچی میں احتجاج

    اچھا ہوتا وزیراعظم اپنی تقریر میں ڈاکٹر عافیہ کا ذکر کرتے۔ حافظ سعد رضوی

     یہودی عبادت گاہ میں ہلاک یرغمالی ملک فیصل اکرم نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کیا

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کروائی جائے، اہلخانہ عدالت پہنچ گئے

    نئی حکومت ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو رہا کرائے،مولانا عبدالاکبر چترالی کا مطالبہ

  • ویڈیو: شیخ رشید سے مجھے کوئی خطرہ نہیں، حریم شاہ

    ویڈیو: شیخ رشید سے مجھے کوئی خطرہ نہیں، حریم شاہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کو سیکورٹی فراہم کرنے کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے حکم دے دیا

    سندھ ہائیکورٹ میں حریم شاہ کو سیکورٹی فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، حریم شاہ خود عدالت میں پیش ہوئیں،
    وکیل حریم شاہ نے کہا کہ حریم شاہ کو مسلسل ہراساں کیا جارہا ہے ،حریم شاہ ایف آئی اے میں پیش ہوئیں تو روک کر دھمکیاں دی گئیں ، عدالت نے چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ کو حریم شاہ کو سیکیورٹی فراہمی کی درخواست کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی، عدالت نے حکم دیا کہ اگر حریم شاہ کو سیکیورٹی کی ضرورت ہے تو سیکیورٹی فراہم کرنے پر غور کریں ، عدالت نے درخواست نمٹا دی ،ریم شاہ کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیا کیا کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے دھمکیاں ملی ہیں

    حریم شاہ کی عدالت پیشی کے موقع پر اسکے شوہر بھی ہمراہ تھے، حریم شاہ کی درخواست پر سماعت جسٹس آفتاب احمد نے کی، حریم شاہ نے عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے مختصر بات کی ہے، حریم شاہ کا کہنا تھا کہ شیخ رشید سے انہیں کوئی خطرہ نہیں ہے ان سے جو ایشوز تھے وہ حل ہوچکے ہیں عمران خان کی سپورٹر ہوں

    واضح رہے کہ پاکستان کی متنازع اور معروف ٹک ٹاکر اور اداکارہ حریم شاہ نے دعوی کیا تھا کہ شیخ رشید نے میری وجہ سے آج تک شادی نہیں کی۔ایک انٹرویو میں اداکارہ و ٹک ٹاکرحریم شاہ نے داخلہ شیخ رشید احمد کی شادی کے حوالے سے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اب تک شادی میری وجہ سے نہیں کی ہے۔حریم شاہ نے متعدد لوگوں کی ویڈیوز وائرل کرنے کے سوال پر بھی شیخ رشید کا نام لیتے ہوئے کہا کہ متعدد لوگوں کی ویڈیوز اور واٹس ایپ کال سامنے لانے کے بعد مجھے اس لئے جان کا خطرہ نہیں کیوںکہ میرے پیچھے شیخ رشید کا ہاتھ ہے-حریم شاہ نے بتایا کہ شیخ رشید مجھے کہتے ہیں کہ میں پورے پاکستان پر بھاری ہوں، اس لئے میری حفاظت کو انہوں نے اپنی ترجیحات میں رکھا ہوا ہے، اسی وجہ سے انہوں نے شادی نہیں کی۔

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

    حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

    ٹک ٹاک گرلز کے نئے دھماکے، عمران خان کی ساکھ کو شدید نقصان، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

  • آڈیو لیک سازش میں 20 ویں گریڈ‌ کا افسر بھی شامل تھا،اجمل وزیر کا انکشاف

    آڈیو لیک سازش میں 20 ویں گریڈ‌ کا افسر بھی شامل تھا،اجمل وزیر کا انکشاف

    خیبرپختونخوا کے سابق مشیر اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ مجھے راستے سے ہٹانے کے لئے آڈیو لیک اسکینڈل کا منصوبہ بنایا گیا اس میں 20 ویں گریڈ‌ کا افسر بھی شامل تھا-

    باغی ٹی وی : مبینہ آڈیو لیک کے شکارخیبرپختونخوا کے سابق مشیر اطلاعات نے دو سال بعد خاموشی توڑدی نجی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف ایڈیٹیڈ فیبریکیٹیڈ آڈیو کی سازش تیار کی گئی۔ مجھے راستے سے ہٹانے کے لئے آڈیو اسکینڈل کا منصوبہ بنایا گیا۔

    شہباز، حمزہ کے اکاؤنٹ میں براہ راست پیسے جمع نہیں کرائے گئے،ایف آئی اے

    اجمل وزیر نےالزام عائد کرتے ہوئے کہا ہےکہ سازش باہر کے یا چھوٹے لوگوں نے نہیں کی،گریڈ 20 کا افسر بھی سہولت کار تھا۔انکوائری 11 مہینے لٹکائی گئی،پھر اعلان ہوا کہ اجمل وزیر بے گناہ ہےان لوگوں نے جعلی آڈیو بنائی،میں اصلی ویڈیو،آڈیو اور دستاویز جلد ریلیز کروں گا مواد کا تعلق میری ذات سے ہے،جو ظلم زیادتی میرے ساتھ کی گئی۔

    خیال رہے کہ اجمل وزیر کی ایک آڈیو ٹیپ سامنے آئی تھی جس میں وہ اشتہاری ایجنسی سے کمیشن کے معاملے پر بات کررہے تھے جس میں جی ایس ٹی اور ٹیکسز میں چھوٹ سے متعلق بات چیت کی گئی جس کے بعد وزیراعلیٰ کے پی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اجمل وزیر کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

    سابق مشیر کیخلاف انکوائری میں ثابت نہیں ہوسکا تھاکہ آڈيو ٹيپ درست بھی ہے يا نہيں، انکوائری کميشن آڈيو ٹيپ کا اجمل وزير سے کوئی تعلق بھی ثابت نہ کرسکا تھا اور انہیں کلین چٹ ملی تھی۔

    جاوید لطیف کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف نہ مل سک

    اس وقت اجمل وزیر نے کہا تھا کہ میرے خلاف سازش ہوئی، سازشوں نے راستہ روکنے کے لیے گھٹیا طریقہ اپنایا۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کا قائل ہوں الزامات پر سامنا کروں گا۔ مختلف اجلاسوں اور بریفنگز کو ایڈٹ کرکے من گھڑت آڈیو تیار کرائی گئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ مبینہ آڈیو ٹیپ کو ایک جگہ سے کاٹ دوسرے سرے کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔ آڈیو کو ایڈٹ کرکے پیش کیا گیا ہے، جس بنیاد پر یہ آڈیو بنائی گئی ہے وہ اس اشہاری کمپنی کی فہرست ہے جو ٹی وی چینل کو ملنا تھا۔ اطلاعات کے رولز کے مطابق سٹیرنگ کمیٹی کا چیئرمین اطلاعات کا وزیر ہوتا ہے، سٹیرنگ کمیٹی کے دو اجلاس ہوئے جس کی صدارت وزیر صحت نے کی تھی۔

    سابق مشیر اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ جس معاملے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اس سے میرا تعلق نہیں، اشتہار محکمہ صحت کا تھا۔ چیئرمین وزیر صحت ہوتا ہے۔ میں کمیٹی میں اعزازی ممبر تھا۔ فیصلے کا اختیار ہی نہیں تھا۔

  • بجلی، گیس اور پیٹرول سمیت سب کچھ مہنگا  ہوگیا. اسد عمر

    بجلی، گیس اور پیٹرول سمیت سب کچھ مہنگا ہوگیا. اسد عمر

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر کا کہنا ہے کہ؛ بجلی، گیس اور پیٹرول سمیت سب کچھ مہنگا ہوگیا.

    سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ؛ حکومت مقروض اور آئی ایم ایف کی شرائط ماننے پر مجبور ہے. اور کابینہ نے عوام پر تشدد کرنے کے لیے لانگ مارچ کو کچلنے کا 41 کروڑ روپے کا بجٹ منظور کیا. اسد عمر نے مزید کہا کہ بجلی، گیس، پیٹرول، آٹا، دالیں مہنگا ہوگیا ہے اب نا کوئی شرم نا حیا ہے کہ غریب آدمی کیسے یہ سب خرید کر سکے گا.

    دل جان نامی صارف نے اسد عمر کو کہا؛ بجلی، گیس، پیٹرول، آٹا، دالیں اور باقی سب کچھ مہنگا کر گئی سلیکٹڈ نیازی حکومت کیونکہ آئی ایم ایف کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان بھی بیچ دیا تھا۔ لیکن ملک میں دنگے فساد اور جلاؤ گھیراؤ کیلئے فارن فنڈنگ کا پیسہ موجود ہے. نا کوئی شرم نا حیا ہے جو کچھ آپ لوگ کرکے گئے ہو.

    تحریک انصاف کا خیال ہے کہ سائفر پر صدر نے کیا کہا اور نون لیگ کے ترجمان صحافیوں نے کس طرح صدر کے بیان کو پیش کیا اس سے اندازہ لگا لیں کہ یہ کیسے لوگ ہیں کہ سفید جھوٹ بولنے میں بھی ان لوگوں کو کوئ مسئلہ درپیش نہیں۔ جبکہ سیدھی بات ہے اگر عمران خان حکومت سازش سے نہیں ہٹائی گئی تو تحقیقات سے فرار کیوں؟
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ مفتاح اسماعیل کو پبلک میں بات نہیں کرنی چاہئے تھی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار
    امیتابھ بچن 80 ویں سالگرہ آج منائیں گے
    نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں
    کوئٹہ: سریاب روڈ پرنامعلوم افراد نے پی ٹی سی ایل کے دفترپردستی بم پھینک دیا
    تحریک انصاف کے ایک اور رہنماء نے کہا کہ معیشت کی ابتر صورتحال کے حوالے اسٹیٹ بینک کی رپورٹ انتہائی مایوس کن ہے، گروتھ ریٹ کی شرح دو فیصد کامطلب انتہائی بیروزگاری ہے، مہنگائی میں مزید اضافہ اور بیروزگاری ایک خطرناک مجموعہ ہے جو غربت میں تیزی سے اضافہ کرے گا۔ سیاسی عدم استحکام نے ملک کی معیشت کو گھٹنوں کے بل کردیا ہے۔

  • شہباز شریف ،حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کل تک ملتوی

    شہباز شریف ،حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کل تک ملتوی

    ایف آئی اے منی لانڈرنگ کا مقدمہ ،وزیراعظم شہبازشریف، حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی

    سپشل سینٹرل کورٹ کے جج اعجاز اعوان نے کیس کی سماعت کی،عدالت میں ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی،جج نے ایف آئی اے وکیل سے استفسار کیا کہ ملک مقصود کے کتنے بینک اکاؤنٹس ہیں، وکیل ایف آئی اے فاروق باجوہ نے عدالت میں کہا کہ ملک مقصود کے نام پر آٹھ بینک اکاؤنٹس ہیں ۔یہ تمام تفصیلات چالان میں موجود ہیں، ریکارڈ کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے اکاؤنٹ میں براہ راست پیسے جمع نہیں کرائے گئے ۔نہ ہی شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے اکاؤنٹس سے براہ راست پیسے نکلوائے گئے ۔وکیل حمزہ شہباز نے کہا کہ نہ کوئی کک بیکس کا نہ رشوت کا الزام ہے ۔عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو جانے کی اجازت دے دی

    وکیل امجد پرویز نے عدالت میں کہا کہ بینکرز کو ایف آئی اے نے کیس سے ہی نکال دیا ، وہ گواہ ہیں نہ ملزم ،انویسٹی گیشن رجیم چینج سے پہلے ہوئی اور سیاسی بنیادوں پر لوگوں کے بیانات لیے گئے ،وکیل ایف آئی اے نے کہا کہ حمزہ شہباز رمضان شوگر مل کے شئیر ہولڈر اور مالک ہیں ،جج نے استفسار کیا کہ اس بات کا کیا ثبوت ہے کہ پیسے کا لین دین اور پیسے ٹرانسفر حمزہ شہباز کے کہنے پر ہوئے ؟ وکیل ایف آئی اے نے کہا کہ اس بات کا ہمارے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے ،

    وزیراعظم شہباز شریف کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکر لی گئی، عدالت کی جانب سے کل وکلا کو دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی

    واضح رہے کہ شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ایف آئی اے سپیشل کورٹ میں زیر سماعت ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ حمزہ شہباز خود عدالت میں پیش ہو چکے ہیں، یہ کیس سابق وزیراعظم کے سابق مشیر شہزاد اکبر کی جانب سے بنایا گیا ہے

    نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

    نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

    نواز شریف کو فرار کروانے والے پروفیسر محمود ایاز کے نئے کارنامے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

  • جاوید لطیف کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف نہ مل سکا

    جاوید لطیف کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف نہ مل سکا

    وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کے پریس کانفرنس کرنے پر دہشت گردی کا مقدمہ ،جاوید لطیف کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف نہ مل سکا

    وکیل نے کہا کہ پریس کانفرنس اسلام آباد میں ہوئی جاوید لطیف کے خلاف لاہور، پشاور مقدمہ درج ہوگیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر لاہور میں درج ہوئی، لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کریں، ، وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ صحافیوں اور سرکاری افسران کے خلاف ایف آئی آر پر عدالت نے کاروائی سے روکا ہوا ہے ،سلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ وہاں نہ جائیں جہاں آپ کے لیے مشکلات ہوں، اسلام آبادہائیکورٹ لاہور کے تھانے کو نوٹس کیسے کرسکتی ہے؟ وکیل جاوید لطیف نے عدالت میں استدعا کی کہ عدالت ہدایات کے ساتھ درخواست نمٹا دے، عدالت نے جاوید لطیف کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر واپس کردی

    آڈیو لیکس، معاملے کی تہہ تک نہ پہنچے تو معاملات اس سے زیادہ بگڑجائیں گے

    ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

     عمران خان جھوٹے بیانیے پر سیاست کر رہے ہیں،

     مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید 

  • پاکپتن،ڈاکوؤں کے ساتھ پولیس مقابلہ،سب انسپکٹر فائرنگ سے شہید

    پاکپتن،ڈاکوؤں کے ساتھ پولیس مقابلہ،سب انسپکٹر فائرنگ سے شہید

    پاکپتن،ڈاکوؤں کے ساتھ پولیس مقابلہ،سب انسپکٹر فائرنگ سے شہید

    پاکپتن پولیس کے سب انسپکٹر سرور اکرم ڈاکوؤں کے ساتھ کراس فائرنگ میں شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے، فائرنگ تبادلے میں ایک ڈاکو بھی ہلاک ہوا. سرور اکرم شہید نے 2015 میں پولیس سروس جوائن کی، ایک کمسن بیٹے کے والد تھے۔

    آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے ڈاکوؤں سے مقابلے میں شہید ہونے والے پاکپتن پولیس کے سب انسپکٹر سرور اکرم کو خراج تحسین پیش کیا ہے ،پاکپتن سب انسپکٹر سرور اکرم شہید فرض کی راہ میں جام شہادت نوش کرگئے ۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس اپنے بہادر فرزند کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی ۔ شہید کی فیملی اور کم سن بیٹے کا بھرپور خیال رکھا جائے گا ۔ آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ساہیوال سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔آئی جی پنجاب نے ڈی پی او پاکپتن کو اپنی نگرانی میں واقعہ کی انکوائری کا حکم دیا،

    فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے، آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والے باقی ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔ انچارج چوکی فرید کوٹ پاکپتن سب انسپکٹر سرور اکرم گذشتہ رات اپنی ٹیم کے ہمراہ شہریوں کو لوٹنے والے ڈاکوؤں کا تعاقب کر رہے تھے ۔ضلع اوکاڑہ کی حدود میں کراس فائرنگ کے نتیجے میں جام شہادت نوش کیا ۔ہید سرور اکرم 20 اگست 2015 میں بطور سب انسپکٹر پولیس میں بھرتی ہوئے سوگوران میں بیوہ اور ڈیڑھ سالہ بیٹا اذان شامل ہیں۔

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

    حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

    ٹک ٹاک گرلز کے نئے دھماکے، عمران خان کی ساکھ کو شدید نقصان، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے پاکپتن کے نواحی گاؤں میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید سب انسپکٹر سرور اکرم کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شہید سب انسپکٹر سرور اکرم نے بہادری اور جرأت کے ساتھ ملزمان کا مقابلہ کیا۔ شہید سب انسپکٹر سرور اکرم نے فرض پر جان نچھاور کرکے پنجاب پولیس کا سر فخر سے بلند کیا سب انسپکٹر سرور اکرم نے شہادت کا بلندرتبہ پایا۔ سرور اکرم نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر بہادری اور فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے شہید سب انسپکٹر سرور اکرم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ پنجاب حکومت شہید سب انسپکٹر سرور اکرم کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ شہید سب انسپکٹر سرور اکرم کے اہل خانہ کی پوری دیکھ بھال کریں گے۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے انسپکٹر جنرل پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی اور کہا کہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔