Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • سوات اسکول وین حملہ؛ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا درندگی کا پست سے پست تر رجحان ہے. بلاول بھٹو

    سوات اسکول وین حملہ؛ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا درندگی کا پست سے پست تر رجحان ہے. بلاول بھٹو

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا سوات اسکول وین حملہ کے حوالے سے کہنا ہے کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا درندگی کا پست سے پست تر رجحان ہے.

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سوات میں اسکول وین پر دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا درندگی کا پست سے پست تر رجحان ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے سوات سمیت پورے ملک کی عوام کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے بچوں سمیت ہر شہری کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں.
    وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ؛ اس سفاکانہ واقعے میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حملے میں شہید ہونے والے وین کے ڈرائیور کے لواحقین سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار اور حملے میں زخمی ہونے والے طلبہ کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی ہے.

    خیال رہے کہ سوات میں اسکول وین ڈرائیور کے قتل کے خلاف احتجاج کو آج دوسرا روز ہے اور مقتول وین ڈرائیور کے لواحقین نے منگل کو مسلسل دوسرے روز بھی احتجاج جاری رکھا ہے. جبکہ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک ملزمان کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا احتجاج جاری رہے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں دہشت گردانہ حملے اور بدامنی ناقابل برداشت ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ ہم خطے میں امن چاہتے ہیں اور ہم دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے۔
    مینگورہ، جس شہر میں یہ حملہ ہوا، کے رہائشیوں کو خدشہ ہے کہ اسے پاکستانی طالبان نے انجام دیا ہے لیکن عسکریت پسندوں نے پیر کو ہونے والی فائرنگ کی ذمہ داری سے انکار کیا ہے۔ جبکہ ایک پرائیویٹ سکول کے پرنسپل احمد شاہ نے بتایا کہ “لوگ ناراض ہیں اور وہ احتجاج کر رہے ہیں۔ تمام پرائیویٹ سکولوں کے طلباء احتجاج کے لیے نکل آئے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج یعنی منگل کو اسکول بند رہیں ہیں اور تب تک بند ہونگے جب تک انصاف نہیں ملتا.

    یاد رہے کہ ایک روز قبل ایک مسلح حملہ آور نے اسکول وین پر فائرنگ کی تھی جس سے وین ڈرائیور ہلاک اور ڈرائیور کے ساتھ اگلی سیٹ پر بیٹھا ایک طالب علم زخمی ہوگیا تھا۔ جس کے بعد سے متاثرہ لواحقین اور پڑوسیوں نے احتجاج شروع کر دیا ہے اور انہوں نے انصاف کا مطالبہ کیا۔ یہ حملہ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی طرف سے گولی مارنے کے 10 سال مکمل ہونے کے ایک دن بعد ہوا ہے جب وہ ایک اسکول کی طالبہ تھیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ آئندہ ماہ پنجاب میں ایک بار پھر ہماری حکومت ہوگی. لیگی رہنماء حنیف عباسی کا دعویٰ
    وفاقی کابینہ اجلاس؛ ممکنہ لانگ مارچ میں امن و امان کیلئے وزارت داخلہ کی 41 کروڑ کی سمری منظور
    زلفی بخاری اور افتخار درانی نےآصف زرداری کے خلاف نااہلی ریفرنس جمع کرا دیا
    اس حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ایسے وقت میں اقتدار میں واپس آنے کا دعویٰ کر رہے ہیں جب خیبرپختونخوا میں مکمل افراتفری ہے اور امن و امان کی صورتحال ابتر ہے وہ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کر رہے تھے جہاں وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف اور جماعت اسلامی کے مولانا عبدالاکبر چترالی نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا تھا. دریں اثناء مولانا چترالی نے صوبے میں ٹارگٹ کلنگ اور قتل کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا تھا.

  • آئندہ ماہ پنجاب میں ایک بار پھر ہماری حکومت ہوگی. لیگی رہنماء حنیف عباسی کا دعوی

    آئندہ ماہ پنجاب میں ایک بار پھر ہماری حکومت ہوگی. لیگی رہنماء حنیف عباسی کا دعوی

    آئندہ ماہ پنجاب میں ایک بار پھر ہماری حکومت ہوگی. لیگی رہنماء حنیف عباسی کا دعوی

    مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہےکہ خوشخبری دے رہا ہوں پنجاب میں نومبر میں (ن) لیگ کی پھر سے حکومت ہوگی۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ وزیر اعظم شہبازشریف کےحکم پر ون بلینکٹ موومنٹ شروع کی ہے، سیلاب زدہ علاقوں میں گھر بننے شروع ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شوخیاں بھگارنے والے امریکا اور روس کی بات کرتے ہیں، یہ لوگ مکر و فریب کرتے ہیں ، 5 ہزار کنال کا فارم ہاؤس بیچ دیں، کل راولپنڈی میں انتشار خان کا ایک فنکشن ہوا، اس بندے کو پاکستان سے کوئی غرض نہیں ہے کہتا ہے میں نہیں تو ملک پر بم گرا دیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ مفتاح اسماعیل کو پبلک میں بات نہیں کرنی چاہئے تھی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار
    امیتابھ بچن 80 ویں سالگرہ آج منائیں گے
    نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں
    کوئٹہ: سریاب روڈ پرنامعلوم افراد نے پی ٹی سی ایل کے دفترپردستی بم پھینک دیا
    لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کسی کو فتح نہیں کرنے دیا جائے گا، نہ پہلے کرنے دیا گیا تھا نہ اب کرنے دیا جائے گا، یہ کوئی طریقہ نہیں کہ سرکاری عمارتوں پر حملہ کیا جائے، حالات یہ ہیں کہ اپنے ساتھیوں پر اعتماد نہیں، لوگوں سے حلف لے رہے ہیں۔ حنیف عباسی نے کہا کہ خوشخبری دے رہا ہوں پنجاب میں نومبر میں (ن) لیگ کی پھر سے حکومت ہوگی جب کہ نومبر کے آخر یا دسمبر میں نواز شریف اپنے لوگوں کے درمیان موجود ہوں گے۔

    دوسری جانب پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں متعدد سیاسی جلسوں کے دوران اپنی تقاریر میں متعدد مرتبہ یہ دعوے کیے ہیں کہ صوبہ پنجاب میں اُن کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی ’حکومت کو گرانے کی سازش کی جا رہی ہے خیال رہے کہ گذشتہ دنوں صوبہ پنجاب کے شہر چشتیاں میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے الزام عائد کیا تھا کہ پنجاب میں ’ہماری جماعت کے اراکین کو خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے.

    علاوہ ازیں پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے حزبِ اختلاف کی جماعتوں کے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ یعنی پی ڈی ایم اور بالخصوص پنجاب میں حزبِ اختلاف کی بڑی جماعت ن لیگ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ڈی ایم کی قیادت چند روز پہلے ہی ’اس نوعیت کے دعوے کر چکی ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر پنجاب حکومت کو گرانے کی کوشش کریں گے۔ اور ان کی جماعت کے اراکین سے رابطے کیے گئے ہیں تاکہ ان کو خریدا جاسکے تاہم رابطے کرنے والوں کی نہ اب کامیابی ہوئی ہے اور نہ آئندہ ہو گی۔
    حیدرآباد: نشے میں دھت پولیس موبائل ڈرائیور نے گاڑی ٹھیلے پر چڑھا دی، برگر فروش جاں بحق، 2 افراد زخمی
    اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

  • عمران خان نے کرسی بچانے کیلئے آئین کی خلاف ورزی کی،شیری رحمان

    عمران خان نے کرسی بچانے کیلئے آئین کی خلاف ورزی کی،شیری رحمان

    عمران خان نے اپنی کرسی بچانے کیلئے آئین کی خلاف ورزی کی،شیری رحمان
    وفاقی وزیر ،پیپلزپارٹی کی رہنما، شیری رحمان نے کہا ہے کہ اعلی عدالت تصدیق کر چکی ہے کہ عمران خان نے اپنی کرسی بچانے کیلئے آئین کی خلاف ورزی کی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ آج وہ جلسوں میں آئین کی پاسداری کے حلف لے رہے۔ ان کو معمول ہے کہ لوگ عمران بچاؤ تحریک کا حصہ نہیں بننا چاہتے اس لیے اور لوگوں سے حلف لے رہے۔ حقیقی آزادی سے ان کی مراد اقتدار میں آنا ہے ان کا مقصد ہے تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے سے ملک کو حقیقی آزادی ملے گی۔

    شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان آڈیو لیکس کے معاملے پر عدالتی تحقیقات کا مطالبہ فیس سیونگ کیلئے کر رہے۔ ان کو معلوم ہے کہ آڈیو لیکس نے ان کے مفروضی بیانیے دوہرے معیار کو پوری قوم کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔

    دوسری جانب پارلیمانی لیڈر پیپلزپارٹی پنجاب سید حسن مرتضی کا کہنا ہے کہ آڈیو لیکس کا فرانزک ہونا چاہئے لیکن ان آڈیو لیکس میں جو عمران نیازی اور اس کے حواریوں کی خطرناک باتیں اور عزائم سامنے آئے انکی تحقیقات بھی قومی سلامتی کے لئے انتہائی ضروری ہیں

    آڈیو لیک، کمیٹی تشکیل ، سات روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

    ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی کابینہ نے آڈیو لیکس معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف کارروائی کی منظوری دے دی تھی. وفاقی کابینہ نے آڈیو لیکس کیس میں عمران خان، ان کے ساتھی وزرا اور اعظم خان کے خلاف قانونی کارروائی کی باضابطہ منظوری دے دی تھی۔  کابینہ کمیٹی کا اس وقت کہنا تھا کہ یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے جس کے قومی مفادات پر سنگین مضر اثرات ہیں، قانونی کارروائی لازم ہے۔ کابینہ کمیٹی کی جانب سے سمری میں سفارش کی گئی تھی کہ ایف آئی اے سینئر حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے۔ جبکہ ایف آئی اے دیگر اداروں سے بھی اہلکاروں کو ٹیم میں شامل کر سکتی ہے۔

  • بہاولنگر:لڑکیوں سےزیادتی کےواقعات میں مسلسل اضافہ:حوا کی ایک اوربیٹی درندگی کی شکار

    بہاولنگر:لڑکیوں سےزیادتی کےواقعات میں مسلسل اضافہ:حوا کی ایک اوربیٹی درندگی کی شکار

    بہاولنگر : بہاولنگر:لڑکیوں سےزیادتی کےواقعات میں مسلسل اضافہ:حوا کی ایک اوربیٹی درندگی کی شکارہوگئی ہے، بہاولنگرسے آمدہ اطلاعات مین بتایا گیا ہے کہ علاقے کی غریب محنت کش کی 14 سالہ بیٹی کو اوباش نوجوان نے گھر میں گھس کر درنگی کا نشانہ بناڈالا

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    پولیس کے مطابق غریب کی بے بس بیٹی کی حالت بگڑنے پر برہنہ حالت میں چھوڑ کر اوباش نوجوان موقع سے فرار ہوگیا،پولیس کے مطابق لڑکی کی چیخ و پکار کر اہل علاقہ جمع ہوگئے واقعہ کی اطلاع پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی

    بہاولنگر سے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے لڑکی کو میڈیکل رپورٹ کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، میڈیکل رپورٹ کے بعد صورت حال واضح ہونے پرمجرم کے خلاف گھیرا مزید تنگ ہونےکا امکان ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ لڑکی کی حالت سنبھل چکی ہے اوروہ اب ہسپتال سے اپنے گھر پہنچ چکی ہے ،

    اسلام آباد:سینٹورس مال میں لگی آگ پرقابو پالیا گیا

    مقامی ذرائع کی طرف سے یہ بھی خبریں وائرل ہورہی ہیں‌کہ مقامی پولیس نے قانونی کاروائی کرتے ہوئے متاثرہ لڑکی کی بہن کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، لیکن دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس ملزم کو گرفتارکرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    متاثرہ بچی کی بہن نے وزیراعلیٰ‌ پنجاب ،آئی جی پولیس سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہےکہ میری بہن کو ملزم نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا،ملزم کوگرفتارکرکے اس کو سخت سےسخت سزا دی جائے

  • غذا ئیں جو بڑھتی عمر کیساتھ دل و دماغ کی حفاظت کرتی ہیں

    غذا ئیں جو بڑھتی عمر کیساتھ دل و دماغ کی حفاظت کرتی ہیں

    بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ ذہنی صلاحیتیں ماند پڑنا شروع ہوجاتی ہیں، اس کے علاوہ ہمارہ دل بھی کمزور ہوجاتا ہےماہرین صحت بھی اس بات پر زور دیتے ہیں کہ بڑھتی عمر کے ان اثرات کو کم کرنے کے لیے معیار زندگی کو بہتربنا نے،جسمانی ورزش کرنے کے ساتھ بہتر خوراک کا انتخاب کیا جائے۔

    روزانہ دودھ کا ایک گلاس پینا اوردہی کھانا ٹائپ 2 ذیا بیطس کیلئے مفید ہے،تحقیق

    محققین کے مطابق ہرے یا سبز پتوں والی سبزیوں کا استعمال بہتر ذہنی صلاحیتوں کے ساتھ دل کے لیے بھی مفید ہیں جیسے پالک، بروکلی، دھنیا پودینہ وغیرہ۔ یہ وٹامن کے، لیوٹین، فولیٹ اور بیٹا کیروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں۔

    ماہرین صحت کے مطابق فیٹی ایسڈ یعنی چکنائی بھی ہمارے جسم کے لیے انتہائی ضروری ہیں، لیکن چکنائی کا انتخاب سوچ سمجھ کے کیا جائے ورنہ یہ دل کی شریانوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

    صبح کے اوقات میں چائے یا کافی کا استعمال آپ کی یاداشت کو بہتر بنا سکتا ہے۔ اس حوالے سے 2014 میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق 200 ملی گرام کیفین یاداشت کو بہتر بنانے میں موثر کردار ادا کرتی ہے۔

    ماہرین صحت کے مطابق پروٹین کے حصول کے لیے مچھلی کے گوشت اور سبز سبزیوں کا استعمال ضروری ہے۔ اس کے علاوہ مچھلی کا گوشت اومیگا 3 فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتا ہے یہ ہمارے جسم کو ضروری چکنائی فراہم کرتا ہے جو ہماری جلد، دماغ، دل کے ساتھ جسم کے مختلف حصوں کے لیے ضروری ہوتی ہے۔

    ہفتے میں کم از کم دو مرتبہ مچھلی کا استعمال کرنا چاہئے، لیکن اگر یہ ممکن نہیں ہے تو ڈاکٹرز کے مشورے سے اومیگا 3 سپلیمنٹ کا استعمال کیا جائے یا پھر میتھی دانہ، ایوکاڈو اور اخروٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں، اس کے ساتھ روزمرہ کے کھانوں میں زیتون یا کینولا کا تیل استعمال کرنا بہتر ہے۔

    موسم گرما میں ذیابطیس کے مریضوں کیلئے بہترین غذا

    ماہرین کے مطابق بیریز کا استعمال ہمارے ذہن کے لیے انتہائی مفید ہے، یہ یاداشت کو بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے ایک تحقیق کے مطابق جو خواتین ہفتے میں دو یا دو سے زائد بار اسٹرابیریز اور بیلوبیریز کا استعمال کرتی ہیں وہ بڑھتی عمر کے ساتھ یاداشت کی کمزوری کو روک سکتی ہیں۔

    خشک میوے پروٹین اور صحت مند چکنائی کے بہترین ذرائع ہونے کے ساتھ یاداشت اور مختلف ذہنی بیماریوں میں مفید ہیں اخروٹ میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جسے الفا لیپویک ایسڈ (ALA) کہا جاتا ہے۔

    انار ایک سُپر فوڈ،ذیابیطس کو روکتا ہے اور دل کی حفاظت کرتا ہے،نظام ہاضمہ کو مضبوط…

  • وفاقی کابینہ اجلاس؛ ممکنہ لانگ مارچ میں امن و امان کیلئے وزارت داخلہ کی 41 کروڑ کی سمری منظور

    وفاقی کابینہ اجلاس؛ ممکنہ لانگ مارچ میں امن و امان کیلئے وزارت داخلہ کی 41 کروڑ کی سمری منظور

    وفاقی کابينہ نے ممکنہ لانگ مارچ اور دھرنے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے وزارت داخلہ کی 41 کروڑ روپے فنڈز کی سمری منظور کر لی ہے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں معاشی و سیاسی صورت حال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نے توانائی کے شعبے میں بچت کے لئے انرجی کنزرویشن پلان کی منظوری دے دی۔ کابينہ نے وزارت داخلہ کی 41 کروڑ روپے فنڈز کی سمری منظور کر لی گئی، فنڈز ممکنہ لانگ مارچ اور دھرنے میں امن و امان برقرار رکھنے پر خرچ ہوں گے۔

    وفاقی کابینہ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی بھی مذمت کی۔ جبکہ رانا ثناء اللہ نے کابینہ کو بتایا کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے غلط ریکارڈ پیش کرکے وارنٹ حاصل کئے۔ کابینہ کے اجلاس میں آڈیوز لیکس اور سیاسی امور کا جائزہ لیا گیا، اجلاس کے دوران سائفر گمشدگی اور مبینہ آڈیو لیکس سے متعلق جاری تحقیقات پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے وزراء سے آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر مشاورت کی۔

    وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج بروز منگل 11 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوا اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے وفاقی کابینہ کا اجلاس 2 ہفتوں بعد طلب کیا گیا تھا۔ وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والا کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی سیاسی ، معاشی اور داخلی صورت حال زیرغور آئے علاوہ ازیں اجلاس میں عمران خان کی گرفتاری سے متعلق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے مختلف آپشنز بھی رکھے جبکہ کچھ اتحادیوں نے عمران خان کی گرفتاری پر اعتراضات بھی کیئے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ مفتاح اسماعیل کو پبلک میں بات نہیں کرنی چاہئے تھی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار
    امیتابھ بچن 80 ویں سالگرہ آج منائیں گے
    نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں
    کوئٹہ: سریاب روڈ پرنامعلوم افراد نے پی ٹی سی ایل کے دفترپردستی بم پھینک دیا
    آج ہونے والے اجلاس میں حکومت کی حکمت عملی اور اتحادی جماعتوں کی رائے پر بھی بات کی گئی ہے اور وفاقی کابینہنے مختلف ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دیجبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی

  • راولپنڈی؛ اراضی تنازع پر فائرنگ سے دو خواتین کی ہلاکت پر آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا

    راولپنڈی؛ اراضی تنازع پر فائرنگ سے دو خواتین کی ہلاکت پر آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا

    گوجر خان راولپنڈی میں اراضی تنازع پر فائرنگ سے دو خواتین کی ہلاکت پر آئی پنجاب نے نوٹس لے لیا ہے

    راولپنڈی میں کھیتوں میں کام کرنے میں مصروف دو خواتین کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا، پولیس نے فرانزک شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات شروع کردیں۔ راولپنڈی کے علاقے اراضی اعوان کی رہائشی مسماتہ 30 سالہ سعدیہ اور 25 سالہ عصمت شاہین کھیتوں میں کام کرنے میں مصروف تھیں کہ نصیر، ادریس، صغریٰ اور ایک نامعلوم ملزم مسلح حالت میں وہاں پہنچے اور فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پہنچا اور نعشوں کو تحویل میں لیکر فرانزک شواہد اکھٹے کرتے ہوئے مقتولین کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ سی پی او راولپنڈی شہزاد ندیم بخاری نے واقعہ کا نوٹس لیکر ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کی، ایس پی صدر زنیر احمد چیمہ خود بھی جائے وقوعہ پر پہنچے اور تفتیشی عمل کا جائزہ لیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ مفتاح اسماعیل کو پبلک میں بات نہیں کرنی چاہئے تھی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار
    امیتابھ بچن 80 ویں سالگرہ آج منائیں گے
    نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں
    کوئٹہ: سریاب روڈ پرنامعلوم افراد نے پی ٹی سی ایل کے دفترپردستی بم پھینک دیا
    پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزمان نے سابقہ دشمنی کی وجہ فائرنگ کر کے خواتین کو قتل کیا ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور ٹیموں کے ذریعے شواہد اکٹھے کر کے تمام زاویوں پر تحقیقات کی جارہی ہے،ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا کہنا ہے کہ سپروائزری افسران مقتولین کی فیملیز کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں، انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

    دوسری جانب آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے گوجر خان راولپنڈی میں اراضی تنازع پر فائرنگ سے دو خواتین کی ہلاکت پر واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ہے. جبکہ سی پی او راولپنڈی کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے. آئی جی پنجاب نے کہا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے. جبکہ سپروائزری افسران مقتولین کی فیملیز کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے ۔
    حیدرآباد: نشے میں دھت پولیس موبائل ڈرائیور نے گاڑی ٹھیلے پر چڑھا دی، برگر فروش جاں بحق، 2 افراد زخمی

  • خواتین ڈاکٹروں کے پاس مشکل اور ایمرجنسی کیسز زیادہ ہوتے ہیں،تحقیق

    خواتین ڈاکٹروں کے پاس مشکل اور ایمرجنسی کیسز زیادہ ہوتے ہیں،تحقیق

    جاپان میں ہونے والی حالیہ تحقیق کے مطابق خواتین ڈاکٹروں کے پاس مشکل اور ایمرجنسی کیسز زیادہ ہوتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : برطانوی جریدے ’دی بی ایم جے‘ کے محققین کے مطابق مرد اور خواتین سرجن کی جراحی کی پیچیدگیاں اور شرحِ اموات یکساں ہوتی ہیں جبکہ خواتین ڈاکٹروں کے پاس مشکل اور ایمرجنسی کیسز زیادہ ہوتے ہیں خواتین کی تعداد اس شعبے میں کم ہیں لیکن ان کی صلاحیتیں مختلف نہیں ہیں۔

    رات دیر تک جاگنا ٹائپ 2 ذیا بیطس کے خطرات بڑھا دیتا ہے، تحقیق

    محققین کے مطابق گزشتہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کینیڈا اور امریکا میں خواتین ڈاکٹرز اور سرجن صلاحیت کے اعتبار سے اپنے ہم پیشہ مردوں کے برابر یا پھر ان سے بہتر ہوتی ہیں۔

    مذکورہ تحقیق کے لیے جاپان نیشنل کلینیکل ڈیٹا بیس ( NCD) کے ڈیٹا کے مطابق محققین نے 2013ء سے 2017ء تک مرد و خواتین ڈاکٹرز اور سرجنوں کے آپریشن کے نتائج کا موازنہ کیا اس موازنے میں 149193 ڈسٹل گیسٹریکٹومی سرجری، 63417 گیسٹریکٹومی سرجری اور 81593 کم آپریشنز شامل تھے۔

    اینٹی ڈپریسنٹ کا دیر پا استعمال قلبی امراض کے خطرات میں اضافہ کر سکتا ہے،تحقیق

    ان آپریشنز میں سے صرف 5 فیصد آپریشنز خواتین سرجنز نے انجام دیئے اور آپریشن کے نتائج میں شرح مردوں کے مقابلے میں بہتر پائی گئی تحقیق کے مطابق اسپتال انتظامیہ مشکل اور پیچیدہ کیسز کے لیے خواتین ڈاکٹرز یا سرجنز کا ہی انتخاب کرتی ہے۔

    محققین کے مطابق گزشتہ چند برسوں کے دوران خواتین ڈاکٹرز کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے2019ء کے ایک سروے کے مطابق صرف کینیڈا میں 28 فیصد اور امریکہ میں 22 فیصد خواتین سرجن ہیں 2017ء کے ایک سروے میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں 33 فیصد خواتین ڈاکٹرز سرجن ہیں، تاہم جاپان میں صورتحال مزید ابتر ہے۔

    سروے کے مطابق صرف 22 فیصد خواتین جنرل فزیشن اور 5.9 فیصد خواتین سرجنز ہیں دونوں کی صلاحیتوں اور کارکردگی میں کوئی فرق نہ ہونے کے باوجود خواتین کو کم مواقع ملتے ہیں۔

    سبزی کھانے والے افراد میں ڈپریشن کا خطرہ دو گنا زیادہ ہوتا ہے،تحقیق

  • خفیہ ادارے کا جعلی میجر گرفتار، لوٹی گئی رقم 77 ہزار روپے برآمد

    خفیہ ادارے کا جعلی میجر گرفتار، لوٹی گئی رقم 77 ہزار روپے برآمد

    خفیہ ادارے کا جعلی میجر گرفتار، لوٹی گئی رقم 77 ہزار روپے برآمد

    پشاور تھانہ شاہ قبول پولیس نے شہر کے معروف طبی مرکز ڈبگری گارڈن میں سادہ لوح افراد کو لوٹنے والے جعلی میجر کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نواحی علاقے تہکال کا رہائشی ہے جس نے ہمسایہ ملک افغانستان سے علاج معالجہ کے لئے آنے والے شہری کو گاڑی میں بٹھا کر اسلحہ کی نوک پر لوٹا تھا، ملزم کا تعلق منظم جعل ساز گروہ سے ہے جس نے خود کو خفیہ ادارے کا جعلی میجر ظاہر کر کے افغان باشندے کو اپنی گاڑی میں بٹھایا تھا، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے دیگر ساتھیوں کی بھی نشاندھی کی ہے جن کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی سٹی گوہر خان کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے،

    افغانستان سے علاج معالجہ کے لئے پشاور آنے والے افغان شہری گردیس خان ولد مومن خان نے تھانہ شاہ قبول پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ خفیہ ادارے کے جعلی میجر نے اسلحہ کی نوک پر اس سے ہزاروں روپے چھین کر فرار ہوا جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی

    ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول قاضی نثار نے دوران تفتیش متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کرنے سمیت طبی مرکز ڈبگری گارڈن میں موجود مشتبہ افراد کی بھی کڑی نگرانی شروع کی جس کے دوران علاج معالجہ کے لئے آنے والے سادہ لوح افراد کے سامنے خود کو جعلی میجر ظاہر کرنے اور جعل سازی کے دوران اسلحہ کی نوک پر ہزاروں روپے لوٹنے والے مرکزی ملزم کا سراغ لگا کر گزشتہ روز ملزم عبدالخلیل ولد جمعہ خان کو گرفتار کر لیا، ملزم کا تعلق منظم جعل ساز گروہ سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران خود کو خفیہ ادارے کا جعلی میجر ظاہر کر کے اسلحہ کی نوک پر افغان شہری کو گاڑی میں بٹھا کر اس سے ہزاروں روپے لوٹنے کا اعتراف کیا ہے جس کے قبضہ سے 77 ہزار روپے لوٹی گئی رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے، ملزم نے دوران تفتیش اپنے دیگر ساتھیوں کی بھی نشاندھی کی ہے جن کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی سٹی گوہر خان کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، گرفتار ملزم سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے

    راول ڈیم کے کنارے کمرشل تعمیرات سے متعلق کیس ،اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم

    سیاسی لیڈر شپ کو سیاسی استحکام کیلئے مذاکرات کرنے ہونگے،

    تعمیراتی پراجیکٹس کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم،وزیراعظم کے معاون خصوصی کو طلب کر لیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

  • شہر قائد سے پنجاب آ کر لڑکی کی جانب سے پسند کی شادی کا کیس میں اہم پیشرفت

    شہر قائد سے پنجاب آ کر لڑکی کی جانب سے پسند کی شادی کا کیس میں اہم پیشرفت

    شہر قائد سے پنجاب آ کر لڑکی کی جانب سے پسند کی شادی کا کیس میں اہم پیشرفت

    اغوا کے مقدمہ میں ملوث ملزم عدنان اور اس کی بہن علو ینہ کی درخواست ضمانت منظورکر لی گئی

    ملزم عدنان اور ملزمہ علوینہ کی ضمانت ایڈیشنل سیشن جج کورٹ نمبر 3 کراچی ساؤتھ نے مبلغ پچاس پچاس ہزار روپے میں منظور کی۔ملزم عدنان پر الزام تھا کہ اس نے اپنی بہن علوینہ کے ساتھ ملکر مغویہ مناہل کو اغوا کیا ہے۔ملزمان کے خلاف تھانہ محمود آباد میں مقدمہ نمبر 237/021 زیر دفعہ 365 بی کے تحت مدعی غیور عباس کی مدعیت میں درج تھا۔

    دونوں بہن بھائیوں کو سندھ پولیس پنجاب کے علاقے تحصیل علی پور ضلع مظفرگڑھ سے گرفتار کرکے کراچی لائی تھی۔ملزم محمد عدنان نے مغویہ مناہل کو اغوا نہیں کیا ہے بلکہ دونوں نے کورٹ میرج کی ہے۔مغویہ مناہل بذریعہ سرین ایئر لائن کراچی سے لاہور پہنچی بعد ازاں تحصیل علی پور پہنچی جہاں پر دونوں کورٹ میرج کی شادی کی۔ مناہل نے کورٹ میرج کرنے کے بعد علاقہ مجسٹریٹ تحصیل علی پور میں اپنے والد غیور عباس کے خلاف استغاثہ داخل کیا تھا۔علاقہ مجسٹریٹ کو مناہل نے اپنا بیان دیا تھا کہ میں نے عدنان سے شادی کی ہے میرا والد غیور عباس مجھے اور شوہر کو جان سے مارنے اور جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے بیان کے بعد مناہل نے لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں اپنے والد غیور عباس کے خلاف پٹیشن داخل کی جس میں جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے دونوں میاں بیوی قانونی تحفظ فراہم کیا۔

    مناہل نو ماہ سے اپنے شوہر محمد عدنان کے ساتھ تحصیل علی پور میں رہایش پذیر رہی ہے۔مناہل کے والد نے علا قہ معززین کے ذریعے اپنے بیٹی کو معاف کیا اور اپنے داماد محمد عدنان کے ساتھ راضی نا مہ لکھا کہ میں کسی قسم کی کوئی قانونی کاروائی اپنے داماد اور اس کی فیملی کے خلاف نہیں کرونگا اور مناہل کی رخصتی اپنے گھر سے دونگا مدعی مقدمہ غیور عباس نے پنجاب تحصیل علی پور میں صلح نامے کا اقرار نامہ مورخہ 22.3.22 کو لکھ کردیا ہے۔ مدعی مقدمہ راضی خوشی اپنی بیٹی مناہل کو پنجاب سے لیکر کراچی آیا اور پہلے سے درج اغوا کے مقدمے میں مغویہ کا 164 کا بیان کروا دیا۔مدعی مقدمہ نے اپنی بیٹی مناہل پر دباؤ ڈال کر ملزم عدنان اور اس کے گھر والوں کے خلاف 164 کا بیان دلواکر ملوث کرایا ۔

    مدعی مقدمہ کی بیٹی بذریعہ جہاز کراچی سے اپنی مرضی ورضا مندی پنجاب پہنچی،اور دو عدالتوں میں بھی پیش ہوچکی پے۔ مدعی مقدمہ اپنی بیٹی مناہل کی شادی کے بعد داماد سے ملتا رہا ہے اورموبائل فون اور سم۔ بھی دیکر آیا ۔ملزم عدنان اور اس کی بہن کو پولیس پنجاب سے گرفتار کرکے لا ئی ہے دونو ں بے قصور ہیں۔پولیس کو تمام دستاویزی ثبوت فراہم کرچکے ہیں دستاویزی ثبوت سے دونوں ملزمان کے خلاف اغوا کا کیس ثابت نہیں ہوتا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج کورٹ نمبر 3 کراچی ساؤتھ نے ملزم محمد عدنان اور اس کی بہن علوینہ کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوے نمٹا دی۔

    پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال