Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • جو میں نے کیا وہ کوئی نہیں کر سکتا،ہمیں بابر اعظم کی صورت میں کافی عرصے بعد ہیرا ملا ہے،رمیز راجہ

    جو میں نے کیا وہ کوئی نہیں کر سکتا،ہمیں بابر اعظم کی صورت میں کافی عرصے بعد ہیرا ملا ہے،رمیز راجہ

    لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے کہا ہے کہ جو میں نے کیا وہ کوئی نہیں کر سکتا۔

    باغی ٹی وی : چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم پر کوئی دباؤ نہیں ہے اور وہ بھرپور تیاری کے ساتھ ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلے گی اور ہم ورلڈکپ جیت کر آئیں گے۔

    پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ کپتان کو مضبوط ہونا چاہیے اور ہمیں بابر اعظم کی صورت میں کافی عرصے بعد ہیرا ملا ہے۔ بابر اعظم بہت اچھی کوشش کر رہے ہیں اور ان کی قیادت میں ٹیم میں بہت بہتری بھی آئی ہے۔

    رمیز راجہ نے کہا کہ مجھے کسی سیاسی دباؤ کی پروا نہیں ہے اور جب ٹیم ہارتی ہے تو میں ہارتا ہوں۔ اچھی ٹیم بنانے کے لیے سلیکشن میں تسلسل چاہیے ہوتا ہے اور میرا خیال ہے کہ جو میں نے کیا ہے وہ کوئی اور نہیں کر سکتا۔

    قبل ازیں اپنے ایک بیان میں رمیز راجہ نے کہا تھا کہ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہم نے بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی جیسے گریٹ پلیئرز بنانے ہیں اور وہ ایک طریقہ کار کے تحت ہی بنیں گے، پاکستان جونیئر لیگ اور پاتھ وے پروگرام سے کھلاڑیوں کا پول بڑھے گا۔

    فیفا ورلڈکپ کا ساؤنڈ ٹریک ‘لائٹ دی اسکائے’ جاری

    رمیز راجا نے کہا تھا کہ لیگ میں پیسہ لانے پر بہت باتیں ہو رہی ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ مراعات دینا بہت ضروری ہے، مراعات نہیں دیں گے تو کھیل دب جائے گا، کئی ایک کھیل ایسے ہیں جہاں مراعات نہیں اس لیے وہ دب رہے ہیں، جونیئر لیگ کا انعقاد کر کے پاکستان ایک مثال قائم کر رہا ہے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا میں چاہتا ہوں کہ اسے ورلڈ جونیئر لیگ بناؤں، اس سطح پر پیسے ملنے پر تنقید نہیں ہونی چاہیے، پیسے سے پروفیشنل ازم آتا ہے، پی جے ایل کے دوران خوشخبری دوں گا کہ دو کنسورشیم پی جے ایل کی مکمل آنر شپ لیں گے۔

    کسی کو جوابدہ نہیں،صرف کرکٹ کھیلتےہیں جو ہمارا کام ہے:وکٹ کیپرمحمد رضوان

  • سیلاب سے متاثر پاکستان کی مدد کرنا مغربی ممالک کی اخلاقی ذمہ داری ہے:سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

    سیلاب سے متاثر پاکستان کی مدد کرنا مغربی ممالک کی اخلاقی ذمہ داری ہے:سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

    جنیوا: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے بڑے صنعتی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ سیلاب سے بری طرح متاثر ملک کی مدد کے لیے آگے آئیں کیوں کہ پاکستان سنگین موسمیاتی ناانصافی کا شکار ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی کا ذمہ دار بڑے صنعتی ممالک کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان ممالک کا خطرناک گیسوں کے اخراج میں حصہ 80 فیصد ہے جس سے موسمیاتی تبدیلی رونما ہوئی اور گلیشیئر کے پگھلنے، غیر متوقع اور ماضی کے مقابلے میں زیادہ بارشوں کے باعث سیلاب سے تباہی پاکستان جیسے ملک کی ہوئی جن کا گیسوں کے اخراج میں حصہ نہ ہونے کے برابر ہے۔

    سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں بیماریوں کی دوسری لہر؛عالمی ادارہ صحت نےخبردارکردیا

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں میں بڑا حصہ ڈالنے والے مغربی ممالک کو پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کرنی چاہیئے یہ ان ممالک کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔ آج سیلاب سے متاثر پاکستان ہے لیکن کل اس ناگہانی آفت سے ہمارے ملک اور ہماری کمیونٹیز کا بھی سامنا ہوسکتا ہے۔
    خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں عطیہ دینے والے ممالک اور اداروں پر زور دیا گیا کہ وہ بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں مکمل تعاون فراہم کریں۔

    عالمی بینک کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے 2 ارب ڈالر دینے کا اعلان

    یہ پہلی بار نہیں جب اقوام متحدہ نے پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کی اپیل کی ہو۔ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے حال ہی میں پاکستان کے دورے کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو بتایا تھا کہ سیلابی پانی نے پاکستان میں سیلاب نے پرتگال کے کُل رقبے سے تین گنا زیادہ حصے کو ڈھانپ لیا ہے۔

    انتونیو گوتریس نے وبائی امراض پر خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیلاب سے نبرد آزما پاکستان میں صحت عامہ تباہی کے دہانے پر ہے۔ ہیضہ، ملیریا اور ڈینگی بخار “سیلاب سے تباہی لائیں گے۔ گزشتہ روز اقوام متحدہ نے پاکستان کےساڑھے چھ لاکھ سیلاب متاثرین کے لیے فوری طور پر امدادی سامان فراہم کرنے کی اپیل کی تھی۔

    شیخوپورہ واقعہ: وزیراعلیٰ پولیس پر برہم، غفلت برتنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم

    اسی طرح اقوام متحدہ کے اعلیٰ کمشنر برائے مہاجرین (UNHCR) کے ترجمان میتھیو سالٹ مارش نے بھی خبردار کیا تھا کہ پاکستان کو ایک زبردست چیلنج کا سامنا ہے جس میں 1,700 اموات ہوچکی ہیں جب کہ 4 ہزار بچوں سمیت 12 ہزار 800 افراد زخمی ہیں اور تقریباً 79 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے جن میں سے صرف 6 لاکھ افراد کو پناہ گاہیں میسر آسکی ہیں۔

  • شہناز گِل کے والد کو قتل کی دھمکیاں

    شہناز گِل کے والد کو قتل کی دھمکیاں

    ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ و گلوکارہ شہناز گِل کے والد سنتوکھ سنگھ سُکھ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بگ باس 13 سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ شہناز گِل کے والد کو ایک غیر ملکی نمبر کے ذریعے نامعلوم فون کال کے ذریعے دیوالی سے قبل جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

    انوشکا شرما نے ڈانٹ پلا دی فوٹوگرافر کو

    شہناز گل کے والد کو ٹیلی فون پر قتل کی دھمکیاں دی گئیں جب کہ دھمکیاں دینے والے کی شناخت اب تک سامنے نہیں آسکی ہے،شہناز گل کے والد نے ایس ایس پی امرتسر پولیس کے پاس درخواست جمع کروائی ہے جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا کہ انہیں مسلسل دھمکی آمیز فون کالز موصول ہو رہی ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دھمکی دینے والا شخص اپنا نام ہیپی بتا رہا ہے اور یہ دھمکی دے رہا ہے کہ وہ مجھے دیوالی سے قبل قتل کر دے گا-

    شہناز گل کے والد نے میڈیا کو مزید بتایاکہ وہ متعدد ہندو اداروں کے ساتھ منسلک ہیں اورممکنہ طور پر اسی وجہ سے انہیں قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں انہوں نے پولیس سے اس معاملے کی چھان بین کرنے پر زور دیا اور کہا کہ اگر ایسا نہیں ہوتا تو وہ جلد ہی ریاست پنجاب چھوڑ کر کہیں اور چلے جائیں گے۔

    میری ماں نے ہمیشہ تلقین کی دوسروں کی مدد کرو حدیقہ کیانی

    تاہم پولیس کی جانب سے تحقیات بھی شروع کردی گئی ہیں تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس تاحال کال کا سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ان کے والد بیاس سے ترنتن جا رہے تھےفون کال پر دھمکی دینے والے شخص نے بدتمیزی سے بات کی اور تہوار سے پہلے اس کے گھر میں گھس کر اسے مار ڈالنے کا کہا۔

    واضح رہے کہ اداکارہ کے والد پر 25 دسمبر 2021 میں بھی حملہ کیا گیا تھا جس میں انکی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی تاہم وہ بمشکل جان بچانے میں کامیاب ہوئے تھے۔

  • پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہی سےمتعلق قراردار اقوام متحدہ میں منظور

    پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہی سےمتعلق قراردار اقوام متحدہ میں منظور

    جنیوا:اقوام متحدہ میں پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی پر قرارداد منظور ہوگئی ہے۔اس حوالے سے اپنے جاری کردہ بیان میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بتایا کہ پاکستان کی ایک اور بڑی کامیابی، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 141 ممالک کی جانب سے متفقہ طور پر پاکستان میں موسمیاتی تباہی پر قرار داد منظور ہوچکی ہے۔

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب جیوپالیٹکل تقسیم انتہائی گہری ہے، چین، امریکا اور روس کی جانب سے قرار داد کو پیش کرنے والوں میں شامل ہونے کے اتحاد کے مظاہرے پر ہم شکرگزار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر اور اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کا بھی شکرگزار ہوں۔

    خیال رہے کہ دوسری طرف اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے بڑے صنعتی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ سیلاب سے بری طرح متاثر ملک کی مدد کے لیے آگے آئیں کیوں کہ پاکستان سنگین موسمیاتی ناانصافی کا شکار ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی کا ذمہ دار بڑے صنعتی ممالک کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان ممالک کا خطرناک گیسوں کے اخراج میں حصہ 80 فیصد ہے جس سے موسمیاتی تبدیلی رونما ہوئی اور گلیشیئر کے پگھلنے، غیر متوقع اور ماضی کے مقابلے میں زیادہ بارشوں کے باعث سیلاب سے تباہی پاکستان جیسے ملک کی ہوئی جن کا گیسوں کے اخراج میں حصہ نہ ہونے کے برابر ہے۔

    شیخوپورہ واقعہ: وزیراعلیٰ پولیس پر برہم، غفلت برتنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں میں بڑا حصہ ڈالنے والے مغربی ممالک کو پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کرنی چاہیئے یہ ان ممالک کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔ آج سیلاب سے متاثر پاکستان ہے لیکن کل اس ناگہانی آفت سے ہمارے ملک اور ہماری کمیونٹیز کا بھی سامنا ہوسکتا ہے۔

    اسلام آباد میں جرائم میں خطرناک حد تک اضافہ:پولیس نےمزیدخطرناک مجرم گرفتارکرلیئے

    خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں عطیہ دینے والے ممالک اور اداروں پر زور دیا گیا کہ وہ بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں مکمل تعاون فراہم کریں۔

    یہ پہلی بار نہیں جب اقوام متحدہ نے پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کی اپیل کی ہو۔ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے حال ہی میں پاکستان کے دورے کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو بتایا تھا کہ سیلابی پانی نے پاکستان میں سیلاب نے پرتگال کے کُل رقبے سے تین گنا زیادہ حصے کو ڈھانپ لیا ہے۔

    انتونیو گوتریس نے وبائی امراض پر خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیلاب سے نبرد آزما پاکستان میں صحت عامہ تباہی کے دہانے پر ہے۔ ہیضہ، ملیریا اور ڈینگی بخار “سیلاب سے تباہی لائیں گے۔ گزشتہ روز اقوام متحدہ نے پاکستان کےساڑھے چھ لاکھ سیلاب متاثرین کے لیے فوری طور پر امدادی سامان فراہم کرنے کی اپیل کی تھی۔

    روس نے کئی علاقوں سے پسپائی کے بعد یوکرین آپریشن کیلئے نیا فوجی جنرل مقررکردیا

    اسی طرح اقوام متحدہ کے اعلیٰ کمشنر برائے مہاجرین (UNHCR) کے ترجمان میتھیو سالٹ مارش نے بھی خبردار کیا تھا کہ پاکستان کو ایک زبردست چیلنج کا سامنا ہے جس میں 1,700 اموات ہوچکی ہیں جب کہ 4 ہزار بچوں سمیت 12 ہزار 800 افراد زخمی ہیں اور تقریباً 79 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے جن میں سے صرف 6 لاکھ افراد کو پناہ گاہیں میسر آسکی ہیں۔

  • مشتری کے برف سے ڈھکے چاند یورپا کی پہلی تفصیلی تصویر جاری

    مشتری کے برف سے ڈھکے چاند یورپا کی پہلی تفصیلی تصویر جاری

    واشنگٹن: ناسا نے جُونو اسپیس کرافٹ سے کھینچی گئی نظامِ شمسی کے پانچویں سیارے مشتری کے برف سے ڈھکے چاند یورپا کی پہلی تفصیلی تصویر جاری کر دی۔

    باغی ٹی وی : یہ تصویر گزشتہ 20 سالوں میں کسی اسپیس کرافٹ کی جانب سے لی گئی یورپا کی سب سے قریبی تصویر ہے۔ اس سےقبل امریکی خلائی ایجنسی کے گیلیلیو نے جنوری 2000 میں یورپا کی سطح سے 351 کلومیٹرکے فاصلے سے تصویر لی تھی۔تصویر میں یورپا کے خط استوا کے قریب کا علاقہ اینون ریجیو دِکھایا گیا ہے۔


    یورپا نظامِ شمسی کا چھٹا بڑا چاند ہے جو دنیا کے چاند کی نسبت تھوڑا چھوٹا ہے جونو کیم نے 29 ستمبر کو یوروپا کی فلائی بائی کے دوران چار تصاویر کھینچیں-

    سائنس دانوں کا خیال ہے کہ میلوں موٹے برف کے خول کے نیچے ایک نمکین سمندر موجود ہے جس سے ممکنہ طور پر یورپا کی سطح کے نیچےزندگی کے لیے سازگار موحول کی موجودگی کے حوالے سے سوالات اٹھتے ہیں۔

    اس موقع پر ڈیٹا جمع کرنے کے لیے جونو اسپیس کرافٹ کے پاس صرف دو گھنٹے کی مہلت تھی۔ اسپیس کرافٹ چاند کے پاس سے 23.6 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے گزرا تھا۔

    سان انتونیو میں ساؤتھ ویسٹ ریسرچ سینٹر کے جونو کے پرنسپل تفتیش کار سکاٹ بولٹن نے کہا کہ 2013 میں ہمارے فلائی بائی آف ارتھ کے ساتھ شروع کرتے ہوئے، جونو کے سائنسدانوں نے جونو کے ساتھ ملنے والی متعدد تصاویر پر کارروائی کر کےانمول ثابت کیا ہے-

    مشتری اور اب اس کے چاند کی ہر پرواز کے دوران، ان کا کام ایک ایسا تناظر فراہم کرتا ہے جو سائنس اور آرٹ دونوں کو اپنی طرف کھینچتا ہے وہ ہماری ٹیم کا ایک اہم حصہ ہیں، جو نئی دریافتوں کے لیے ہماری تصاویر کا استعمال کرتے ہوئے راہنمائی کرتے ہیں۔

  • سائنسدان 2025 تک چاند پر پودے اُگانے کیلئے کوشاں

    سائنسدان 2025 تک چاند پر پودے اُگانے کیلئے کوشاں

    آسٹریلوی سائنسدانوں نے خلائی مشن سے متعلق معلومات دیتے ہوئے بتایا ہے کہ سال 2025 تک چاند پر پودے اُگانے کی کوشش کریں گے۔

    باغی ٹی وی : اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی کوئنز لینڈ یونیورسٹی میں ماہر نباتیات بریٹ ویلیمز نے بتایا کہ چاند پر پودے لگانے کے ایک پرائیویٹ اسرائیلی مشن کے تحت پودوں کے بیجوں کو بیری شیٹ 2 خلائی جہاز کے ذریعے چاند پر لے جایا جائے گا جہاں انہیں ایک سیل بند چیمبر کے اندر پانی دیا جائے گا اور ان کے اگنے اور نشو و نما کی نگرانی کی جائے گی ۔

    سائنسدانوں نے زمین پر نیا سمندر دریافت کر لیا؟

    سائنسدان دیکھیں گے کہ پودے کس حد تک انتہائی شدید حالات کا مقابلہ کرسکتے ہیں اور کتنی دیر میں اُگاؤ کا عمل شروع ہوتا ہے، ماہرین چاند پر ریسوریکشن گھاس کا بھی چناؤ کر سکتے ہیں جو بغیر پانی کے بھی زندہ رہ سکتی ہے۔

    آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی کی پروفیسر کیٹلین برٹ نے کہا ہے کہ اگر چاند پر پودے اگانے کا نظام تشکیل دینے میں کامیاب ہو گئے تو پھر زمین پر بھی انتہائی مشکل ماحول میں خوراک اگانے کا سسٹم بنا سکیں گے۔

    محققین نے ایک بیان میں کہا کہ یہ منصوبہ خوراک، ادویات اور آکسیجن پیدا کرنے کے لیے پودوں کو اگانے کی جانب ایک ابتدائی قدم ہے، جو سب ہی چاند پر انسانی زندگی کے قیام کے لیے بہت اہم ہیں۔

    مریخ پر پانی کی موجودگی کے نئے شواہد

    کینبرا میں آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی کے ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر کیٹلن برٹ نے کہا کہ یہ تحقیق موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے غذائی تحفظ کے خدشات سے بھی منسلک ہے اگر آپ چاند پر پودوں کو اگانے کے لیے ایک نظام تشکیل دے سکتے ہیں، تو آپ زمین پر بھی کچھ مشکل ترین ماحول میں خوراک اگانے کا نظام تشکیل دے سکتے ہیں۔

    اس پراجیکٹ کو لوریا ون نامی تنظیم چلا رہی ہے، جس میں آسٹریلیا اور اسرائیل کے سائنسدان شامل ہیں۔

    سیاروی دفاع کی پہلی کامیاب آزمائش،ناسا کا تجرباتی خلائی جہاز سیارچے سے ٹکرا گیا

  • ہیکرز کا ایرانی سپریم لیڈرعلی خامنہ ای کو سخت پیغام

    ہیکرز کا ایرانی سپریم لیڈرعلی خامنہ ای کو سخت پیغام

    ایرانی حکومت کے مخالف ہیکروں نے ایک نیوز بلیٹن کے دوارن ٹی وی کی نشریات ہیک کر کے ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو پیغام دیا ہے کہ سخت پیغام ‘ آپ کے ہاتھ ہمارے نوجوانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں ۔

    باغی ٹی وی :ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کو ہفتے کی رات اس کے مرکزی نیوز پروگرام کے درمیان میں ہیک کر لیا گیا تھا جس میں سپریم لیڈر کو "خواتین، زندگی اور آزادی” کے نعروں میں دکھایا گیا تھا۔

    اعلیٰ امریکی حکام کی اہم افغان طالبان رہنما سے ملاقات


    یہ ہیکر گروپ ‘عدالت علی’ کے نام سے سامنے آیا ہے اس ہیکر گروپ نے ٹی وی نشریات ہیک کرنے کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔ واضح رہے ٹی وی کی نشریات گذشتہ شام چھ بجے ہیک کی گئیں۔

    اس دوران دکھائی گئی ایک تصویر میں ظاہر کیا گیا ہے کہ علی خامنہ ای آگ کے شعلوں اور بندوقوں کے کراس میں گھرے ہوئے ہیں آیت کے ساتھ مہسا امینی اور تین نوعمر لڑکیوں کی تصاویر دکھائی گئی تھیں۔


    اس تصویر میں ایرانی عوام کے لیے ایک پیغام تھا، جس میں ان سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ احتجاج میں شامل ہوں اور اس بغاوت کا حصہ بنیں جو حجاب پولیس کی حراست میں 22 سالہ امینی کے قتل سے بھڑک اٹھی تھی۔

    سال کے شروع میں، اس گروپ نے ٹیلی ویژن کی ویب سائٹ کو ہیک کیا اور ایک ہفتہ قبل چند ٹی وی اور ریڈیو چینلز کو متاثر کرنے کے بعد ایک سخت مخالفانہ پیغام کے ساتھ ایک ویڈیو نشر کیا۔ ویڈیو کا آغاز تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں لوگوں کی فوٹیج سے ہوا جس میں سپریم لیڈر علی خامنہ کا حوالہ دیتے ہوئے "آمر برے ڈکٹیٹر” کا نعرہ لگایا گیا، پھر یہ فلم وی فار وینڈیٹا کے مرکزی کردار سے ملتے جلتے ایک نقاب پوش شخص کے قریب سے کاٹ دی گئی، جس نے کہا کہ "خامنہ خوفزدہ ہے، حکومت کی بنیاد ہل رہی ہے۔

    روس نے کئی علاقوں سے پسپائی کے بعد یوکرین آپریشن کیلئے نیا فوجی جنرل مقررکردیا

    ستمبر کے وسط میں مظاہروں کے آغاز کے بعد سے، کئی ہیکنگ گروپس ایرانیوں کی سرکاری ویب سائٹس اور آن لائن سروسز کو نشانہ بنانے میں مدد کر رہے ہیں۔ انہوں نے متعدد دستاویزات جاری کی ہیں اور سینکڑوں نگرانی والے کیمروں میں خلل ڈالا ہے۔

    ایران بائیس سالہ مہسا امینی کی پولیس حراست میں ہلاکت کے بعد مسلسل احتجاجی مظاہروں کی زد میں ہے۔ امینی کو 13 ستمبر کو ایران کی اخلاقی پولیس نے گرفتار کیا تھا اور تین دن بعد امینی کی لاش سامنے آگئی تھی۔

    تاہم ایک سرکاری ڈاکٹر نے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امینی کی موت پولیس تشدد سے نہیں دماغی مرض کی وجہ سے ہوئی تھی ، کیونکہ اس خاص قسم کے دماغی مرض کی وجہ سے انسانی اعضا کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔

    دوسری جانب امینی کے والدین اس امر کا انکار کرتے ہیں کہ امینی کسی قسم کے عارضے میں مبتلا تھی۔ امینی کی موت کے بعد مسلسل احتجاجی مظاہروں کے دوران 150 سے زائد افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے اور ہزاروں لوگ جیل بھیج دیے گئے ہیں۔

    شمالی کوریا نے مزید دو بیلسٹک میزائل داغ دیئے

    ایران انٹر نیشنل نے رپورٹ کیا ہے کہ عدالت علی نامی  یہ ایرانی رجیم کے خلاف سرگرم ہیکرز گروپ ہے یہ ہیکر گروپ ‘مرگ بر آمر’ جیسے سخت نعروں پر مبنی پیغام بھی ہیکنگ کے بعد چھوڑ چکا ہے ۔ اب امینی کی ہلاکت کے بعد اس نے نئے سرے اپنی سرگرمیوں کو موثر بنانے کی کوشش کی ہے۔ اسی لیے خامنہ ای کو ہدف بنا کر اپنے پیغامات بھجوائے ہیں۔

  • دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

    دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

    تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ؤ کے اعدادو شمار جاری کر دیئے-

    باغی ٹی وی : ترجمان واپڈا کے مطابق سندھ تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 45 ہزار 900 اور اخراج 75 ہزار کیوسک ہے،جہلم منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 9 ہزار 800 اور اخراج 28 ہزارکیوسک ہے جنکہ چناب مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 14 ہزار 300 اور اخراج ایک ہزار800 کیوسک ہے-

    امریکی خاتون زیادتی کیس کاگرفتارملزم 13 ستمبر تک ریمانڈ پر بارڈر ملٹری پولیس کے حوالے

    ترجمان واپڈا کے مطابق گڈو بیراج پر پانی کی آمد 57200 اور اخراج 46200 کیوسک ریکارڈ کی گئی،تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 53 لاکھ 25 ہزار ایکڑ فٹ ہے،پنجند میں پانی کی آمد 12 ہزار 600 اور اخراج 800 کیوسک ہے-

    ترجمان واپڈا کے مطابق تریموں میں پانی کی آمد 19 ہزار 900 اور اخراج 2 ہزار کیوسک ہے،کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 86 ہزار 200 اور اخراج 57 ہزار 500 کیوسک ہے، سکھر بیراج میں پانی کی آمد 46 ہزار 600 اور اخراج 36 ہزار 500 کیوسک ہے-

    ترجمان واپڈا کے مطابق چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 99 ہزار 600 اور اخراج 91 ہزار کیوسک ہے، خیرآباد پل کے مقام پر پانی کی آمد 35 ہزار 200 اور اخراج 35 ہزار 200 کیوسک ہے،کابل نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 14 ہزار 800 اور اخراج 14 ہزار 800 کیوسک ہے-

    سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں بیماریوں کی دوسری لہر؛عالمی ادارہ صحت نےخبردارکردیا

  • پاکستان کی عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں  ہو گا،نواز شریف

    پاکستان کی عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا،نواز شریف

    مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ انہیں پلیٹ میں رکھ کر 5 ارب ڈالر دیئے گئے لیکن ہم نے کہا ایبسولوٹلی ناٹ، پاکستان کی عزت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا۔

    باغی ٹی وی : لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آئی مجھ سے انتقام لیتے لیتے آپ نے پاکستان کا بھٹہ بٹھا دیا عمران خان کے دور میں ہر چیز مہنگی ہوئی جبکہ میرے دور میں عوام مطمئن تھے-

    علیمہ خان،فرح خان کو این آر او میں نے دلوایا؟ وزیراعظم

    نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی اپنی غیرت ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، ہمیں طشتری میں رکھ کر 5 ارب ڈالر پیش کئے جارہے تھے مگر ہم نے کہا ایبسولیوٹلی ناٹ کہہ دیا۔

    نواز شریف نے کہا کہ کس نے آپ کو پاکستان سے انتقام لینے کے لیے کہا؟ پاکستان میں اترتے ہی ہمارے ساتھ جو حال کیا گیا وہ سب کے سامنے ہے تاہم بہادر بیٹی کی طرح مریم نواز نے باپ کا ساتھ دیا جس پر مجھے فخر ہے اور اللہ تعالی کا بڑا شکر ہے کہ آج مریم نواز میرے ساتھ ہیں-

    ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس تحریک انصاف نے ایف آئی اے انکوائری عدالت میں چیلنج کردی

    انہوں نے کہا کہ والدہ پنڈی والی جیل آکر مجھ سے کہتی تھیں تمہارے بغیر واپس نہیں جانا، وہ پولیس والوں سے کہتی تھیں میں بھی اس کے ساتھ رہوں گی مجھے بھی یہیں رکھ دو، میں والدہ کے سرہانے بیٹھا تھا، والدہ نے میرے ہاتھوں میں جان دی۔

    مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اپنی بیٹی مریم نواز کے ہمراہ آج شام پریس کانفرنس کریں گے۔

    ملک کا ایک تہائی حصہ ڈوبا ہوا جبکہ عمران خان لانگ مارچ کی کال دے رہے. بلاول بھٹو…

  • امریکا کی پاکستان سفر کرنے سے متعلق اپنے شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری

    امریکا کی پاکستان سفر کرنے سے متعلق اپنے شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری

    امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کے لیے پاکستان سفر کرنے سے متعلق ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی-

    باغی ٹی وی : اس ہفتے کے شروع میں جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق، امریکی شہریوں کو خیبر پختونخوا، بلوچستان اور سابقہ ​​وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) کا سفر کرنے سے روک دیا گیا ہے،ان علاقوں میں دہشتگردی یا اغوا کی وارداتیں ہو سکتی ہیں۔

    اعلیٰ امریکی حکام کی اہم افغان طالبان رہنما سے ملاقات

    دہشت گردی اور اغوا سے متعلق خدشات کے پیش نظر مذکورہ خطوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی گئی "دہشت گردی اور مسلح تصادم کے امکانات” کے خطرات کے بعد مسافروں کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے آس پاس کے علاقوں سے دور رہنے کو بھی کہا گیا ہے۔

    ایڈوائزری میں کہا گیا کہ دہشت گرد بہت کم یا بغیر کسی وارننگ کے حملہ کر سکتے ہیں، بھیڑ والی جگہوں ، بازاروں، شاپنگ مالز، فوجی تنصیبات، ہوائی اڈوں، یونیورسٹیوں، سیاحتی مقامات، اسکولوں، ہسپتالوں، عبادت گاہوں اور سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنا سکتے ہیں-

    اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت کے پاس سیکیورٹی کے ماحول کی وجہ سے ضرورت پڑنے پر پاکستان میں اپنے شہریوں کو ہنگامی خدمات فراہم کرنے کی محدود صلاحیت ہے-

    اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کے لیے بھارت کا سفر کرنے سے متعلق بھی ٹریول ایڈوائزری جاری کی تھی امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ ’جرائم اور دہشتگردی‘ کی وجہ سے بھارت کا سفر کرنے میں نہایت محتاط رہیں۔

    چیف سیکرٹری پنجاب نے مزید ایک ماہ کی چھٹی لے لی