نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کر دیا گیا
نیوزی لینڈ ٹیم 2 ٹیسٹ، 8ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلیں گی پہلے مرحلے میں دونوں ٹیمیں دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلیں گی دونوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں ،27دسمبر سے 15 جنوری تک پہلے مرحلے میں دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز ہوں گے کھیلے جانے والے 3ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 27 سے 31 دسمبر تک کراچی ،دوسرا 4 سے 8 جنوری تک ملتان میں کھیلا جائے گا
دورے میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 11، 13 اور 15 جنوری کو کراچی میں کھیلے جائیں گے ،نیوزی لینڈ ٹیم دوسرے مرحلے میں 13 اپریل سے 7 مئی تک پاکستان میں 10 وائٹ بال میچز کھیلے گی نیوزی لینڈ ٹیم اور پاکستان کرکٹ ٹیمیں پانچ ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں مدمقابل آئیں گی ابتدائی چار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 13، 15، 16 اور 19 اپریل کو کراچی میں کھیلے جائیں گے
الیکشن کمیشن میں پی پی 209 میں فائرنگ پر امیدوار فیصل نیازی کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی
الیکشن کمیشن کے نوٹس لینے پر ڈی ایم او خانیوال نے فیصلہ محفوظ کر لیا ،فیصل نیازی نے کہا کہ واحد رکن اسمبلی ہوں جس کے پاس کوئی اسلحہ لائسنس نہیں ہے،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ نے خود نہیں رکھا دوسروں کو اسلحہ لائسنس لیکر دیا ہوگا، الیکشن کمیشن نے ڈی پی او خانیوال سے رپورٹ طلب کر لی، اور کیس کی سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کر دی،دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دوبارہ فائرنگ ہوئی تو نااہلی کی طرف بھی بات جا سکتی ہے،
دوسری جانب الیکشن کمیشن میں وزیر اعلی ٰخیبرپختونخوا ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس کی سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو مسلسل خلاف ورزیوں پر جرمانہ کیا ،وکیل وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ڈی ایم او چارسدہ اور الیکشن کمیشن کا ایک ہی کیس ہے گزارش ہے دونوں کیسز کو ملاکر سنا جائے ،چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم معاملے کو دیکھ کر مناسب فیصلہ کرتے ہیں ،
اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلیوں اور مسائل کے حل سے متعلق تنظیم (سی۔او۔پی۔27) نے وزیراعظم شہباز شریف کو نائب صدارت دینے کا اعلان کر دیا
اقوام متحدہ کے 195 ممالک میں سے پاکستان کو یہ اعزاز ملا ہے .’سی۔او۔پی۔27′ کی صدارت مصر کے پاس ہے. ‘کانفرنس آف پارٹیز’ (سی۔او۔پی۔27) کی طرف سے اجلاس کے دوران نائب صدارت پاکستان کے لئے بڑا عالمی اعزاز ہے. مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے وزیراعظم شہباز شریف کو "سی۔او۔پی۔27” اجلاس کی مشترکہ صدارت کی دعوت بھی دی ہے. وزیراعظم شہباز شریف، ناروے کے وزیراعظم، مصر کے صدر گول میز کانفرنس کی مشترکہ صدارت کریں گے. ‘کانفرنس آف پارٹیز’ (سی۔او۔پی۔27) کا اجلاس شرم الشیخ، مصر میں 6 سے 18 نومبر کو ہوگا. اجلاس میں عالمی سربراہان، حکومتوں کے سربراہ، عالمی مالیاتی اداروں اور تھنک ٹینکس کے ذمہ دار شرکت کریں گے. اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ماحولیاتی تبدیلیوں کے مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے یہ 27 واں اجلاس ہوگا.
وزیراعظم شہباز شریف کی ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے پراثر آواز پر انہیں یہ منصب دیا گیا.حالیہ سیلاب کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس۔سی۔او) کے سربراہان مملکت و حکومت کی کونسل اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس میں ماحولیاتی تبدیلیوں پر موثر آواز اٹھائی تھی. ماحولیاتی تبدیلیوں کے مسئلہ کو ‘ایس سی او’ تنظیم کی سطح پر اٹھانے کی وزیراعظم شہباز شریف کی تجویز کی دیگر ممالک نے تائید کی تھی .شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت اور حکومت کی کونسل کا اجلاس 15 سے 16 ستمبر کو سمر قند میں ہوا تھا.
سندھ ہائی کورٹ میں بجلی کے بلوں میں کے ایم سی ٹیکسوں کی وصولی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے مرتضیٰ وہاب سے استفسار کیا کہ جو آپ ٹیکس وصول کر رہے ہیں وہ کون سا کیس ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے عدالت میں کہا کہ کے ایم سی تین ٹیکس وصول کر رہا ہے۔ کے ایم سی تھرڈ پارٹی کے ذریعے ٹیکس وصول کرتا ہے۔ عدالت نے کہا کہ آپ لکھ کر دیں ہم جواب جمع نہیں کریں گے۔فیصل صدیقی، بیریسٹر صلاح الدین سمیت تین وکلا کو اس کیس میں دلائل دینے کا پابند کرتے ہیں۔ وکیل کے ایم سی نے کہا کہ اگر تینوں وکلا کو اس کیس میں پابند کردینگے تو یہ کیس نہیں چلے گا۔ عدالت نے کے ایم سی نمائندے سے استفسار کیا کہ پہلے آپ کام کرو پھر شہر سے ٹیکس وصول کرو۔ مرتضیٰ وہاب نے عدالت میں کہا کہ اس پروسیس کو چلنے دیں ٹیکس شفافیت سے وصول کر رہے ہیں۔عدالت نے منیر اے ملک سمیت تین وکلا کو آئندہ سماعت پر دلائل دینے کا پابند کردیا عدالت نے 26 اکتوبر تک سماعت ملتوی کردی ، جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ یہ وہی ٹیکس ہے جو کے الیکٹرک وصول کرے گا؟ صفائی تو ہو نہیں رہی ہے شہر میں ،مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کے ایم سی کا کام شہر میں کام کرنا ہے پارک بنانا ہے
عدالت پیشی کے موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کو بتایا کوئی نیا ٹیکس نہیں برسوں سے یہ ٹیکس کٹھا کیا جارہا ہے یہ شفاف نظام ہے، ٹیکس کا پیسا کے ایم سے کے پاس آئیگا یہ کراچی کے عوام کی بہتری کے لیے استعمال ہوگا پچھلے مہینوں میں کراچی والون نے دیکھا کے ایم سے کی جانب سے کام کیا گیا انشاء اللہ نیا شفاف منظم ٹیکس سالانہ سوا تین ارب کے ایم سے کے اکاونٹ میں آئیں گے میں سمجھتا ہوں یہ شفاف نظام ہے، ہر مینے جو پیسے بلدیہ عظمیٰ کے اکائونٹ میں آئی گے وہ ویب سائٹ پر رکھیں گے پی ٹی وی کو ہر ماہ 35 روپے دیے جاتے ہیں آج تک کسی نے کچھ نہیں کہا، پی ٹی وی کو کوئی نہیں دیکھتا پھر بھی آپ 35 روپے دیتے ہیں کچرا اٹھانا کے ایم سی کا کام نہیں ہے، ڈی ایم سی سندھ کچرا اٹھاتی ہے نئے مکینزم سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا کراچی کے بڑے بڑے روڈ کے ایم سی بنا رہی ہے، میرے پاس پیسے آئی گے تو میں دیانتداری سے کام کروں گا،جو بھی میں کام کر رہا ہوں قانون کے مطابق کر رہا ہوں بلدیاتی انتخابات الیکشن کمیشن نے خود ملتوی کئے تھے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے علاقے سوات میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے
سوات میں سکول کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور جاں بحق ہو گیا ہے اور گاڑی میں سوار دو طالب علم گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے ہیں ، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس کے مطابق سکول وین پر فائرنگ چار باغ کے علاقے گلی باغ میں ہوئی، نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئےفائرنگ سے زخمی ہونے والے طلبا کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعہ کے بعد علاقہ بھر میں سیکورٹی الرٹ کر دی گئی ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے،کسی کو بھی علاقے کے امن سے کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے،
سوات میں سکول وین پر فائرنگ میں جاں بحق سکول گاڑی ڈرائیور کے ورثاء اور عوام نے احتجاجی مظاہرہ کیا، ورثا نے میت کو چوک میں رکھ کر احتجاج کیا، مظاہرین نے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ سوات میں آئے روز دہشت گردی کی واقعات برداشت نہیں کرینگے ،
صحافی و اینکر سلیم صافی کہتے ہیں کہ وزیراعلی محمود کے ضلع سوات میں سکول کی گاڑی پرفائرنگ۔ڈرائیور جاں بحق۔ دو بچےزخمی۔۔ واضح رہے کہ ڈیڑھ ماہ سے وزیراعلیٰ، یایہاں کے پی ٹی آئی کے کوئی ایم این اے یا ایم پی اے یہاں پر نظر نہیں آئے۔ اکثر جان بخشی کے لئے درپردہ رابطے کرکے عسکریت پسندوں کو "چندہ” بھی دے رہے ہیں۔
وزیراعلی محمود کےضلع سوات میں سکول کی گاڑی پرفائرنگ۔ڈرائیور جاں بحق۔ دو بچےزخمی۔۔ واضح رہےکہ ڈیڑھ ماہ سےوزیراعلیٰ، یایہاں کے پی ٹی آئی کےکوئی ایم این اے یا ایم پی اے یہاں پر نظر نہیں آئے۔ اکثر جان بخشی کے لئے درپردہ رابطے کرکے عسکریت پسندوں کو "چندہ" بھی دے رہے ہیں۔ https://t.co/BGbbr3EDIE
وفاقی وزیر کی پریس کانفرنس کے بعد ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات طلب
پی ٹی وی میں پریس کانفرنس کے بعد درج دہشت گردی کے مقدمے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیکریٹری اطلاعات سمیت دیگر کے خلاف حکام کوکارروائی سے روک دیا، عدالت نے سیکریٹری داخلہ سے وفاقی وزیر کی پریس کانفرنس کے بعد ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر لی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا، عدالت نے 13 اکتوبر کو عدالت کی معاونت کی ہدایت کی
اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر داخواست میں کہا گیا تھا کہ جاوید لطیف نے 14ستمبر کو پریس کانفرنس کی جو پی ٹی وی سمیت 44 چینلز نے نشر کی،وکیل نے عدالت میں کہا کہ پریس کانفرنس کے بعد متعدد مقدمات درج کرائے گئے،مقدمات کی تفصیلات طلب کی جائیں،
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں جاوید لطیف کیخلاف کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت آج ہو گی لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں کیس کی سماعت کریں گے پنجاب حکومت نے جاوید لطیف کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی تھی لاہور ہائیکورٹ نے آج جاوید لطیف کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے
محسنِ پاکستان اور ایٹمی سائنسدان عبد القدیر خان کی آج پہلی برسی منائی جارہی ہے۔
1936 میں پیدا ہونے والے ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا تو ملک و قوم کے ہیرو ٹھہرے تاہم زندگی کا آخری حصہ تنازعات اورپابندیوں کی زد میں رہا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر اے کیو خان ایٹمی سائنسدان نہیں بلکہ میٹالرجسٹ تھے جنہوں نے یورینیم کی افزودگی جیسے پیچیدہ ترین کام کی نگرانی کرکے پاکستان کا ایٹم بم بنانےمیں اپنی ٹیم کے ہمراہ کلیدی کردار ادا کیا۔
پاکستان کے جوہری پروگرام کے حوالے سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا نام کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ وہ ایک طویل عرصے تک اس پروگرام کے سربراہ رہے تاہم مئی 1998 میں جب پاکستان نے انڈیا کے ایٹم بم کے تجربے کے بعد کامیاب جوہری تجربہ کیا تو بلوچستان کے شہر چاغی کے پہاڑوں میں ہونے والے اس تجربے کی نگرانی ڈاکٹر قدیر خان کے پاس نہیں تھی بلکہ یہ سہرا پاکستان اٹامک انرجی کے ڈاکٹر ثمر مبارک مند کے سر رہاـ
ایک عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق؛ ڈاکٹر قدیر خان پر ہالینڈ کی حکومت نے اہم معلومات چرانے کے الزامات کے تحت مقدمہ بھی دائر کیا لیکن ہالینڈ، بیلجیئم، برطانیہ اور جرمنی کے پروفیسرز نے جب ان الزامات کا جائزہ لیا تو انہوں نے ڈاکٹر خان کو بری کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا تھا کہ جن معلومات کو چرانے کی بنا پر مقدمہ داخل کیا گیا ہے وہ عام اور کتابوں میں موجود ہیں جس کے بعد ہالینڈ کی عدالت عالیہ نے ان کو باعزت بری کر دیا تھاـ
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو دو مرتبہ ملک کا سب سے بڑا سول اعزاز نشانِ امتیاز دیا گیا تھا۔ پہلے چودہ اگست 1996 کو صدر فاروق لغاری اور پھر 1998 کے جوہری دھماکوں کے بعد اگلے برس 1999 میں اس وقت کے صدر رفیق تارڑ نے انھیں اس اعزاز سے نوازا۔ اس سے قبل 1989 میں انھیں ہلال امتیاز بھی دیا گیا تھا۔
ڈاکٹر خان کو پاکستان کے فوجی صدر جنرل پرویز مشرف نے بطور چیف ایگزیکٹیو اپنا مشیر نامزد کیا تھا۔ تاہم جنرل مشرف کے دور میں ہی ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے سرکاری ٹی وی پر دیگر ممالک کو جوہری راز کی فروخت کے الزامات تسلیم کیے تھے جس کے بعد سنہ 2004 میں انھیں معافی دینے کے بعد ان کے گھر میں نظربند کر دیا گیا تھا۔
یہ نظربندی پانچ برس جاری رہی تھی اور اس کا خاتمہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر ہوا تھا۔ تاہم نظربندی کے خاتمے کے باوجود ڈاکٹر خان کی نقل و حرکت محدود کر دی گئی تھی۔ انھوں نے آزادانہ نقل و حرکت کے لیے عدالت سے رجوع بھی کیا تھا تاہم ان کی وفات تک اس بارے میں کوئی فیصلے نہیں ہو سکا تھا۔
2008 میں بی بی سی اردو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا تھا کہ وقت آنے پر وہ یہ انکشاف کر دیں گے کہ انھوں نے جوہری ٹیکنالوجی منتقل کرنے کا اعتراف کیوں کیا تھا۔ انھوں نے اپنے اقدام کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ایک آدمی کے اعتراف سے پورے پاکستان کا فائدہ ہو رہا تھا۔
حامد زمان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے تحقیقات سے متعلق رپورٹ سامنے آئی ہے
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حامد زمان نے پی ٹی آئی کی لیڈرشپ سے ملکر 3 بینک اکاؤنٹس کھولے ملزم حامد زمان نے امریکی ڈالر، پاونڈ اور تیسرا بینک اکاؤنٹ پاکستانی روپوں کا کھلوایا ،پاکستان میں بینک اکاؤنٹ انصاف ٹرسٹ کے نام سے کھلوائے گئے،بینک اکاؤنٹ میں 8 مئی 2013 کو چھ لاکھ 25 ہزار امریکی ڈالر آئے 3 کروڑ 60 لاکھ روپے 9 مئی 2013 کو نجی کمپنی کمیونی کیشن اسپاٹ کو ٹرانسفر کیے گئے 10 مئی کو ڈھائی کروڑ روپے ایک اور نجی کمپنی کو ٹرانسفر کیے گئے بیرون ملک سے آئی تمام رقم کو تحریک انصاف کی سیاسی کمپین کے لیے استعمال کیا گیا حامد زمان سے مزید ڈیجیٹل شواہد اور دیگر ملزمان بارے پوچھ گچھ کے لیے جسمانی ریمانڈ لیا گیا
ایف آئی اے لاہور نے پی ٹی آئی کے بانی رکن حامد زمان کو 7 اکتوبر کو گرفتار کیا تھا وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا اس حوالہ سے کہنا تھا کہ سیف اللہ نیازی اور حامد زمان فارن فنڈنگ کیس میں پیش نہیں ہو رہے تھے اس لیے انکو حفاظتی حراست میں لیا گیا ہے تا کہ ان سے پوچھ گچھ کی جائے
عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور سوشل میڈیا ٹیم کو کھری کھری سناتے ہوئے انہیں انکی اوقات یاد دلا دی
مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ایک پوسٹ میرے سامنے آئی کہ شاباش میرے لفافی کتو۔۔!نواز شریف کی تصویر کے آگے لکھا ہے کہ ،میری ہر ایک کرپشن پر پردہ ڈال کر عمرا ن خان پر بھونکتے رہو۔
اور اس پوسٹ میں میرے ساتھ دیگر درجنوں ان صحافیوں کی تصویریں ہیں ۔ اب اس کا مقصد کیا ہے کہ جو لوگ عمران خان کی حقیقت بتاتے ہیں، اس کی اصلیت کو بے نقاب کرتے ہیں انہیں ڈی گریڈ کرنا، ان کی Credibility کو ہٹ کرنا ، انکے خلاف لوگوں کے دماغوں میں Phsycological warfareکر کے کھیلا جائے تاکہ اس کا چہرہ دیکھانے والے ڈر جائیں۔ خاموش ہو جائین اور اپنی جان کی آمان پاتے ہوئے اس کا نام نہ لین۔ یہی وہ اپنے سیاسی مخالفین کے ساتھ بھی کرتا ہے ۔
میں دوسرے صحافیوں کا ذمہ دار نہیں ہوں۔ لیکن اسمیں میری تصویر بھی ہے۔پہلے میں اسطرح کی چیزوں کو نظر انداز کرتا رہا۔ لیکن اب کسی صورت نہیں کروں گا۔ شیشے کے گھر میں بیٹھ کر مجھ پر پتھر پھینکنے والوں کومیں نہیں چھوڑوں گا۔ کیونکہ مجھے تحریک انصاف کی فسطائیت کا اچھی طرح اندازہ ہو گیا ہے۔ الفاظ عمران خآن کے ہوتے ہیں لیکن وہ اپنئ بھونکنے والے کتوں کے منہ میں Spoon feedingکرتے ہیں۔ قاسم سوری جیسوں کی کیا اوقات ہے کہ وہ کسی کے خلاف کوئی بات کرے وہ تو خود دھاندلی کی پیداوار ہے،اسٹے آرڈر پر اسمبلی میں بھیٹا رہا، عمران خان کے کہنے پر آئین توڑنے سے گریز نہیں کیا، داڑھی رکھ کر اسلامی ٹچ کا بیوپار کرتا ہے۔ یہ کارنامے ہیں ارسلام بیٹے کو بریفنگ کے، میری جعفر اور میر صادق کی Spoon feeding کے۔ سارا پول کھل چکا ہے کہ عمران خان کن بیرونی آقاوں سے ساری پلاننگ لے کر اپنے چیلے چانڈکوں کو بریف کرتا ہے۔اور یہ مجھے ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں جس نے درجنون جنگیں لڑیں ہیں ، اپنا کیرئر داو پر لگا دیا۔چاہے وہ میڈیا ٹائیکون ہو یا سیاسی، بزنس ٹائیکون ہو یا قبضہ مافیا، میں کبھی پیچھے نہیں ہٹا۔ اور نہ اب ہٹو ن گا۔ یہ بٹا ماریں گے میں پتھر ماروں گا، یہ گالی دیں گے میں انہیں اتنی ہی شدت سے ان کی اوقات دیکھاوں گا۔ پتھر کہیں سے بھی آئے جواب عمران خان کو دوں گا۔ کیونکہ مجھے پتا چل گیا ہے کہ ان بھونکنے والے کتوں کی رسی کس کے ہاتھ میں ہے، کون انہیں بریفنگ دیتا ہے کون ان کے منہ میں الفاظ ڈالتا ہے۔ اس لیے عمران خان سنبھل جاو۔ تمھارا وقت آگیا ہے۔
مبشر لقمان نے مزید کہا کہ مجھے کہتے ہو کہ میں کرپٹ سیاست دانوں کی کرپشن پر پردہ ڈالتا ہوں، میرے چھ ہزار پروگراموں میں سے تین ہزار شریف خاندان کی کرپشن پر ہیں۔ تم مجھے بتاو گے کہ میں نے کیا کرانا ہے۔ مین دوسروں کی طرح تمھارا زرخرید غلام نہیں ہوں جو صرف ویور شپ کے لیے اپنا ضمیر سلا دیتے ہیں۔ مجھے دھمکاو گے جس نے اپنے اصولوں پر اپنی ساری ویور شپ قربان کر دی، تمھیں سپورٹ کیا، اور ا سوقت کیا جب تم ٹانگہ پارٹی تھے۔ اکتوبر دوہزار گیارہ کے جلسے سے پہلے اگر کوئی مین سٹریم اینکر تمھیں سپورٹ کر رہا تھا تو وہ میں تھا اور میں تمھیں نہیں پاکستان کے خوابوں کو سپورٹ کر رہا تھا اے آر وائی کو کس نے لا کر تمھارے پیچھے کھڑا کیا۔؟لیکن تم نے ایک بہروپیے کی طرح ان خوابوں کا بیوپار کیا۔ تمھیں اقتدار ملا تو تم نے کیا کیاتم آمروں کی طرح بادشاہ بن گئے۔ تم نے آکر کتنی کرپشن بے نقاب کی۔کتنوں کو اندر ڈالا۔ جس کو ڈالا اسے عدالتوں سے Clearance certificate دلوا دیا۔الٹا بشریبی بی کے افسانے، ڈائمنڈ کی انگوٹھیاں، توشہ خانہ،فرح گجر کی کرپشن کی فیکٹریاں۔ تم عثمان بزدار اور محمود خان جیسے لطیفے ہمیں دے دو اور شہزاد اکبر جیسے سوداگر کو ہمارے سروں پر مسلط کر دیا جس کی Property tycoonسے ڈیلوں کی قصے سر عام بتائے جا رہے ہیں۔ اور پھر ہم یہ قصے کھولیں۔عمران خان کی اخلاقی پستی، ناہلی، دونمبریوں، فراڈ، دھوکے کو بے نقاب کریں تو تم ہم پر اپنے بھونکنے والے کتوں سے کیچھڑ اچھلواو۔ میں نہیں جانتا کسی قاسم سوری کو، میں نہیں جانتا کسی ارسلان بیٹا کو۔ تم چھپ کے وار کرو گے میں کھل کے سامنے آ کر جواب دوں گا کیونکہ مجھے پتا چل گیا ہے کہ یہ سارا گند تمھارا پھیلایا ہوا ہے، ذہنوں سے کھیلنے کا تمھیں شوق ہے، معصوم دماغوں میں نفرت کی کھیتی لگانے کے تم شوقین ہو۔ اس لیے اب تمھارا گند لوٹ کے تمھارے پاس آئے گا اور جس زبان میں تنقید ہو گی جواب بھی اسی زبان میں آئے گا،وہ تم ہی ہو جو خیبر پختون خواہ میں اساتذہ کا حق مار کر اپنی سائبر آرمی بنا رہے ہو، جو پنجاب کا خون نچوڑ کر آئی ٹی کی منسٹری اپنے سوشل میڈیا کے لونڈے کو دے کر اپنے سیاسی مقاصد پورے کر رہے ہو۔
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ تم جتنی مرضی سائبر آرمی تیار کر لو، لیکن یہ یاد رکھنا۔ سو سنار کی ایک لوہار کی تمھارے لیے میں اکیلا ہی کافی ہون۔میں تمھیں بتا رہا ہوں عمران خان انسان کے بچے بن جاو۔ جس کی امید کم ہے ،ورنہ تم مجھے اچھی طرح جانتے ہو۔ مجھے پتا ہے تم پنجاب میں حکمران ہو۔ تم میری زبان بندی کے لیے ہر گھٹیا حرکت تک جاو گے۔ اور جو اس سے پہلے تم نے گھٹیا حرکتیں کی ہیں وہ بھی میں بتاوں گا۔ اب ایک ہی پیغام ہے کہ اگر تم نے اپنی کیچڑ کا بیوپار بن نہ کیا تو اس میں ایسا پتھر گرے گا کہ یہ کیچڑ تمھیں ہی سیاہ کر دے گی۔ ویسے ابھی سیاہ ہونے میں کوئی کسر باقی رہ نہیں گئی، جو تمھارا دوغلا چہرہ بے نقاب کیا ہے آڈیو لیکس نے۔تمھیں بتاوں تم کیا کر رہے ہو،تم معاشرہ برباد کر رہے ہو، گھٹیاحرکتیں نہ صرف کر رہے ہو بلکے کروا رہے ہو۔تم اداروں پر حملے کر رہے ہو، عدلیہ کے ساتھ تم نے کیا کیا
احسان فراموش، تمھاری Nappiesصبح شام بدلنے والوں کے ساتھ تم نے کیا کیا۔الیکشن کمیشن کے ساتھ تم نے کیا کیا۔
نیب کو ویڈیوز سے کیسے بلیک میل کیا۔پارلیمنٹ کی تمھاری نظر میں کوئی اوقات نہیں فوج کے ساتھ تم نے سینگ پھنسائے ہوئے ہیں۔ آئین تمھاری جوتی کی نوک پر ہے۔تم چاہتے کیا ہو۔ تم فراڈ کرو،جھوٹ بولوقوم کی تقدیر سے کھیلو۔معصوم دماغوں میں گند ڈالو۔توشہ خانہ سے مال لے کر سوداگری کروفارن فنڈنگ کرو۔ہارس ٹریڈنگ کرو۔اور ہم خاموش رہیں۔ابھی میں ڈرگز اور زنا کی بات نہیں کر رہا کیونکہ وہ اللہ اور انسان کا معاملہ ہے۔نہیں رہو گا کسی صورت چپ نہیں رہوں گا۔کیونکہ مجھے ہے حکم اذاں لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم یہ کہہ دیں کہ یہ بندہ غلط ہے، یہ دونمبر ہے، یہ قوم کی تقدیر کے ساتھ کھیل رہا ہے تو ہم غلط ہو گئے۔ ہم لفافہ ہو گئے۔اگر یہ سب کچھ کرنے سے ہمیں لفافے کا خطاب ملتا ہے تو میں اس خطاب کو اپنے ماتھے پر سجاوں گا۔ ویسے بھی الفاظوں کی حرمت تم نے پہلے ہی ختم کر دی ہے۔جہالت کو تم شعور کا نام دے دو اور ہم خاموش رہیں۔معیشت سے تم نے کھیلا،خارجہ پالیسی سے تم نے کھیلا ،ملکی سالمیت سے تم نے کھیلا۔نوجوان نسل برباد کرو ہم خاموش رہیں۔اور اب تم جہالت کا بیانیہ بنا رہے ہو اپنے پیڈ لوگوں کی مدد سے جنہیں تم سرکاری خزانے سے نواز رہے ہو۔ اس سے بڑی بے شرمی کیا ہو گی کہ اب یہ بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہے ہو کہ ایک نہیں سو آڈیو بھی آ جائیں تو عمران خآن کو نہیں چھوڑیں گے۔ عمران خان کو سپورٹ کریں گے کیونکہ وہ عمران خان ہماری ضد ہے عمران خان ہماراجنون ہے اصل گیم عمران خان کے ہاتھ میں ہے۔او بھائی جس کی ضد اور جنون عمران خان ہے وہ اسے اپنے گھر لے جائے اس ملک کا کیا قصور ہے اور گھر لے جانے سے پہلے خاور مانیکا کا انجام یاد رکھے۔ یہ تو گھر لے جانے کے بھی قابل نہیں۔میں بتاوں عمران خان کے کھیل۔ عمران خان کتنا بڑا دھوکہ ہے۔جب عمران خان کو پتا چلا کہ اس کے اقتدار کے پہلے سال کے بعد میں بولوں گا۔ اس نے میرے ساتھ وہی کیا جو ا سنے جہانگیر ترین کے ساتھ کیا۔جو ا سنے صبح شام اپنی نیپی بدلنے والوں کے ساتھ کیاجو اس نے اپنے دیگر احسان کرنے والوں کے ساتھ کیا۔جب میں نے عثمان بزدار کو کسی بھی صورت قبول کرنے سے انکار کیا تو اس نے وہی کھیل کھیلا جس کا یہ عادی ہے۔ کیونکہ یہ عام بات نہین تھی کہ مبشر لقمان جس نے دس سال سر دھڑ کی بازی لگا دی اسے کھل کر سپورٹ کیا۔ اور اس وقت کیا جب یہ اکتوبر دوہزار گیارہ میں ٹانگہ پارٹی تھا۔ سارے اس کے بعد آئے جب ہواوں کا رخ بدلنے لگا میں اس ہوا کے چلنے سے پہلے ہی اس کو سپورٹ کر رہا تھا۔اسے اقتدار میں لا کر ملک کی تقدیر بدلنے کے خواب دیکھے، روائیتی سیاستدانوں کو اس ملک کی بربادی کا ذمہ دار کہا اسے پتا تھا کہ جب مبشر لقمان بولے گا تو لوگ سیریس لین گے ۔ اس نے اسے بھی ڈرامہ بنا دیا۔اس نے عثمان بزدار کو اسی گھر میں بھیجا۔ اس نے شہباز گل کو اسی گھرمیں بھیجا۔ اور جب میں نے انکار کر دیا اور عثمان بزدار کی نااہلی کا یہ مجھے جواب نہ دے سکے تو پھر بشری بی بی کی ٹیم ایکٹیو ہوئی۔ فیض الحسن چوہان کی مدد سے حریم شاہ اور صندل خٹک جیسے گند کو میرے اوپر کیچڑ اچھالنے کے لیے لانچ کیا گیا۔ میرے جہاز تک انہیں پہنچایا گیا۔ میرے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی۔فواد چوہدری جیسے سے میرے اوپر حملہ کروایا گیا۔ اور تنقید کودشمنی کا رنگ دینے اور اسے میرا ذاتی معاملہ اور انا سے نتھی کرنے کی کوشش کی گئی۔لیکن عمران خان نہ میں پہلے ڈرا اور نہ میں اب ڈروں گا، تمھارے لیے میں اکیلا ہی کافی ہوں۔
پاکستان آرمی کا سیکورٹی دستہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کی سیکیورٹی کیلئے قطر روانہ
پاکستان آرمی کے نام ایک اور اعزاز،پاکستان آرمی کا سیکورٹی دستہ فیفا ورلڈ کپ 2022کی سیکیورٹی سنبھالنے کیلئے نور خان ائیر بیس سے قطر روانہ ہو گیا ہے
یہ دستہ پاکستان آرمی کے آفیسرز، جونئیر کمیشنڈ آفیسرز اور جوانوں پر مشتمل ہے۔ پاکستان آرمی فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران قطر حکومت کو سیکیورٹی میں معاونت فراہم کریگی۔ اس ضمن میں 8 رُکنی عالمی فیفا ٹریننگ ٹیم نے ستمبر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ دورے کے دوران ٹریننگ ٹیم نے پاکستان آرمی کے منتخب شدہ دستے کو فیفا سیکیورٹی سے متعلق تربیت فراہم کی۔ قطر حکومت نے پاکستان سے فیفا ورلڈ کپ 2022کے دوران سیکیورٹی میں معاونت کی درخواست کی تھی۔ اِس ضمن میں قطری وزارت داخلہ کے4رُکنی وفد نے اگست میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔