Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • میں تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہوں:بیوی کی اس خواہش پرخاوند نے قتل کردیا

    میں تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہوں:بیوی کی اس خواہش پرخاوند نے قتل کردیا

    جامشورو:جامشورو میں پڑھائی مکمل کرنے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، شوہر نے پڑھائی سے روکنے کے لیے بیوی کو بیدردی سے قتل کر دیا۔

    ایس ایس پی جامشورو جاوید بلوچ نے جیو نیوز کو بتایا کہ 26 ستمبرکو نوری آباد کے گاؤں غلام جاکھرو سے نامعلوم خاتون کی لاش ملی تھی جس کی کچھ دن بعد ماجدہ عباسی کے نام سے شناخت ہوئی جو سندھ یونیورسٹی کے شعبہ آرٹ اینڈ ڈیزائن میں فائنل ایئر کی طالبہ تھی۔

    پولیس کے مطابق تحقیقات کے دوران خاتون کے شوہر کو گرفتارکیا گیا جس نے پولیس کو بتایا کہ ماجدہ اور وہ ایک ہی کلاس میں پڑھتے تھے اور دو سال قبل پسند کی شادی کی، دونوں کا ایک 7 ماہ کا بچہ بھی ہے، شادی کے بعد ماجدہ فائنل ایئر مکمل کرنا چاہتی تھی،لیکن معاشی تنگی کے باعث اسے پڑھنے سے روک دیا، جس پرماجدہ ناراض ہو کر اپنےگھر (میکے) چلی گئی جسے بعد میں منا کر لے آیا لیکن ماجدہ پڑھائی سے روکنے کی صورت میں طلاق لینے کا مطالبہ کر رہی تھی۔

    ملزم نے بتایا کہ وہ 22 ستمبر کو اپنی بیوی کوکراچی گھمانےکا بہانہ بنا کر یونیورسٹی سے موٹر سائیکل پر لےکر نکلا اور نوری آباد کےگوٹھ غلام جاکھروکے قریب پہاڑ سے ماجدہ کو دھکا دیا، اس کے بعد زخمی ماجدہ کے سر پر بھاری پتھر مار کر قتل کر دیا۔

  • لوگ حوس کی خاطرخواتین کوشادی کرنے کےلیےسبزباغ دکھاتے ہیں اورپھرذلیل کرتےہیں:ڈاکٹرانیقہ ممتاز

    لوگ حوس کی خاطرخواتین کوشادی کرنے کےلیےسبزباغ دکھاتے ہیں اورپھرذلیل کرتےہیں:ڈاکٹرانیقہ ممتاز

    اسلام آباد:لوگ حوس کی خاطرخواتین کوشادی کرنے کےلیےسبزباغ دکھاتے ہیں اورپھرذلیل کرتےہیں:یہ کہنا تھا ڈاکٹرانیقہ ممتازکا جنہوں نے پولیس اسٹیشن میں اپنے شوہرکے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست جمع کروائی ہے، ڈاکٹرانیقہ ممتاز جو کہ ایک نیوروسرجن ہیں ان کا کہا تھا کہ وہ ایک ایسے انسان کے حوس کا شکار ہوگئی ہیں جس نے شادی کرکے بھی شادی سے انکار کردیا ہے

    اس سلسلے میں انیقہ ممتاز نے اسلام آباد کے تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمہ کے اندراج کےلیے درخواست جمع کرواتے ہوئے کہا ہےکہ وہ پمز ہسپتال میں نیورسرجن ہیں جبکہ مدثر خان ولد شاہ خان ڈینٹل اسپیشلسٹ ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ ہم اکھٹے جاب کرتے تھے ہمارے درمیان بات چیت کی حد تک معاملات چلتے رہے اس دوران مدثرخان نے کئی مرتبہ میرے اوپر ہاتھ اٹھایا اور مجھے مارا بھی ،میں نے اس کے اس رویےکہ وجہ سے اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست بھی تھی ، جو کہ اس بات کا ثبوت ہےکہ اس شخص نے میرے ساتھ پہلے ہی رویہ درست نہ رکھا تھا

     

    ڈاکٹر انیقہ ممتاز کہتی ہیں کہ اس کے بعد اس نے میرے ساتھ رابطہ کیا اور پھر معافی مانگ لی اس کے بعد اس نے مجھے شادی کے لے قائل کیا اور میں پچھلے حالات کی وجہ سے اس کےساتھ شادی پر راضی ہوگئی، میرے اس کے ساتھ کچھ عرصہ چلے ، اس دوران اس نے مجھے دسمبر 2021 میں اپنے دفتر بلایا اور پھر کہا کہ کیا وہ مجھے بطور خاوند قبول کرتی ہے تو میں نے کہا جی ہاں تو اس نے وہاں پر موجود ایک شخص کے سامنے کہا کہ آپ نے اقرار کرلیا اور آب آپ میری بیوی ہوگئیں

    ڈاکٹر انیقہ ممتاز نے کہا کہ اس کے تھوڑی دیر بعد ہمارے درمیان کچھ معاملات پر گڑبڑہوگئی تو اس نے مجھا کہا کہ آپ سے میرا کوئی تعلق نہیں ہےتو میں نے اس سے کہا کہ میں آپ کی بیوی ہوں‌ تو اس نے سرا سر انکار کردیا ،

    ڈاکٹرانیقہ ممتاز نے اس درخواست میں اور بھی معاملات کا ذکر کیا ہے اور کہا کہ پولیس اس سارے معاملے کی تحقیقات کرے اور اس شخص کو قانون کئ کٹہرے میں لائے جس نے محض حوس کی خاطر میرے ساتھ بہت گھنونا کھیل کھیلا ہے ،

    ڈاکٹر انیقہ ممتاز کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وہ اس شخص کی وجہ سے بہت پریشان ہیں اور عزت کی خاطراپنی عزت بھی گنوادی لیکن اس شخص نے دھوکا دیا اور میری سازی زندگی داو پرلگا دی لٰہذا اس شخص کو گرفتار کرکے اس کے خلاف تحقیات کی جائیں

  • پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی،اعلی کوالٹی کی شراب برآمد

    پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی،اعلی کوالٹی کی شراب برآمد

    کوئٹہ:پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ پسنی(بلوچستان) سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ ہونے کا خدشہ ہے۔جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔

    گشت پارٹیوں کی انتھک کوششوں کے بعد پسنی کے وارڈ نمبر 1ببر شور میں دوران سرچ خفیہ جگہ پر چھپائی گئی 2116 بوتلیں اعلی کوالٹی کی شر اب برآمد کر کے نامعلوم شخص کوگرفتار کرلیاگیاہے۔خدشہ ہے کہ یہ شراب کراچی اسمگل ہونا تھی۔ پکڑی جانے والی شراب کی مالیت9.09ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اس انتھک محنت اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔

    کل ایک ایسے ہی واقعہ میں پاکستان رینجرز (سندھ) اوراینٹی نارکوٹیکس فورس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاون سے منشیات فروشی میں ملوث ملزم شیر احمد عرف شیرا کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے11 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔

    ابتدائی تفتیش کےدوران ملزم نے اعتراف کیا کہ و ہ کراچی کے مختلف ڈیلروں سے منشیات لے کر کورنگی کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا۔ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    گرفتار ملزم کوبمعہ منشیات مزید قانونی کاروائی کے لیے اینٹی نارکوٹیکس فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف ِ عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

  • ٹرانسجینڈربل پرمذہبی جماعتوں سےمشاورت کریں گے:چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

    ٹرانسجینڈربل پرمذہبی جماعتوں سےمشاورت کریں گے:چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

    اسلام آباد:پاکستان میں متنازعہ ٹرانسجینڈربل کے پیش کیے جانے کے بعد جو صورت حال اس وقت ملک میں قائم ہے اور جو حالات خدشات کا اشارہ کررہے ہیں ، ان خدشات کے حل کےحوالے سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ٹرانسجینڈر بل پر تمام مذہبی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مولانا عبدالغفور حیدری سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور عمرہ ادائیگی پر انہیں مبارکباد دی۔

    ملاقات میں ٹرانسجینڈر بل سے متعلق گفتگو ہوئی اور فیصلہ کیا گیا کہ اس بل پر تمام مذہبی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔ ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی و بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

    واضح رہے کہ چیئرمین صادق سنجرانی نے دو روز قبل کہا تھا کہ ٹرانسجینڈر بل پر سیاسی جماعتوں نے ترامیم جمع کروائی ہے پیر کو کمیٹی اجلاس ہو گا ہم کوئی ایسا کام نہیں کریں گے جو اسلامی نظام کےخلاف ہو ہم مل بیٹھ کر وہ کام کریں گےجو آئین پاکستان، اسلامی اصولوں پرمبنی ہوگا۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی صادق سنجرانی کچھ اس قسم کے ردعمل کا اظہارکرچکے ہیں ، سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے کہا کہ ٹرانس جینڈر پرسنز (تحفظ حقوق) ایکٹ میں حال ہی میں پیش کی گئی ترامیم پر غور کرنے کے لیے بنائی گئی کمیٹی ضرورت پڑنے پر مذہبی اسکالرز اور اسلامی نظریاتی کونسل سے مشاورت کرے گی۔سنجرانی نے کہا کہ سینیٹ کبھی بھی اسلامی قوانین کے خلاف کچھ نہیں کرے گی۔

    سینیٹر مشتاق احمد نے ایکٹ میں ترامیم جمع کرائی ہیں جنہیں اس وقت سینیٹ کمیٹی میں وزن کیا جا رہا ہے۔

    اس مسئلے کو غیر ضروری طور پر سیاست کرنے کے خلاف سختی سے مشورہ دیتے ہوئے، انہوں نے زور دیا کہ کسی بھی تنازعہ کی صورت میں، حکومت مشاورت کا راستہ اختیار کرنے کا عزم رکھتی ہے۔

  • خاتون کو جنسی طور پر ہراساں اور بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

    خاتون کو جنسی طور پر ہراساں اور بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

    اسلام آباد:ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو جنسی طور پر ہراساں اور بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم گرفتارہوچکا ہے

    سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم زاہد کو صوابی سے گرفتار کر لیا۔ ملزم شکایت کنندہ کو بلیک میل اور جنسی طور پر ہراساں کرنے میں ملوث تھا۔ ملزم شکایت کنندہ کو سوشل میڈیا پر لائیو غیر اخلاقی حرکات کرنے کے لئے بلیک میل کر رہا تھا۔

    ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے متعدد واٹس ایپ، فیس بک اکاونٹس، دھمکی آمیز پیغامات اور قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا۔ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

    ایک اور واقعہ میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل نے اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم ہاشم خان اسلام آباد کا رہائشی ہے جو کہ خاتون کو بلیک میل اور جنسی طور پر ہراساں کرنے میں ملوث تھا۔ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کیں۔

    ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے متعدد واٹس ایپ اور فیس بک اکاونٹس برآمد کرلیے گئے جبکہ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

    قبل ازیں ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے خواتین کو ہراساں و بلیک میل کرنے والے 2 ملزمان کو کراچی سے گرفتار کرلیا تھا۔

  • بلاول کو تنقید کا نشانہ بنانے پرعبدالقادر پٹیل کا شیخ رشید کو کرارا جواب

    بلاول کو تنقید کا نشانہ بنانے پرعبدالقادر پٹیل کا شیخ رشید کو کرارا جواب

    کراچی :بلاول بھٹو کو تنقید کا نشانہ بنانے پر عبدالقادر پٹیل نے شیخ رشید کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شیخ رشید بلاول بھٹو زرداری کیخلاف بیان بازی کرکے میڈیا میں زندہ رہنا چاہتے ہیں، وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا عالمی وقار دیکھ کر شیخ رشید کا جلنا بنتا ہے۔

    پی پی رہنما عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مختصر مدت میں دنیا میں پاکستان کا اعتماد بحال کیا ہے۔

    عبدالقادر پٹیل نے کہا وزیر خارجہ کیخلاف شیخ رشید کی بیان بازی کا مقصد میڈیا میں زندہ رہنے کے سوا کچھ نہیں، شکر ہے قومی اسمبلی گٹر زبان والے سے پاک ہوگئی ہے، شیخ رشید کے فریڈم ہاوس میں کیا کیا مشقیں ہوتی ہیں ہمیں سب معلوم ہے۔

    واضح رہے کہ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بلاول بھٹو 2 ہفتوں سے امریکا میں مزے کررہا ہے، اُسے سندھ کے سیلاب زدگان کی کوئی فکر نہیں۔

    دوسری طرف وزیر محنت و افرادی قوت سندھ اور رہنما پیپلزپارٹی سعید غنی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم تو پہلے دن سے کہہ رہے تھے کہ عمران نیازی ملک کیلئے بدنامی کا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی ملک کی سلامتی کو بھی کھیل سمجھ رہے تھے ، قوم نیازی صاحب سے پوچھ رہی ہے گھناؤنے کھیل میں میچ کس کے ساتھ فکس کیا تھا۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے سفارتی سائفر کی غلط تشریح کرکے ملک کے خارجہ امور کو تماشہ بنایا۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بڑی محنت کرکے ملک کی دوبارہ ساکھ قائم کی ہے جبکہ عمران کی نالائقی اور کرتوت کی وجہ سے کوئی حکمران ان سے ملنا گوارا نہیں کرتا تھا۔

    رہنما پیپلزپارٹی سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلیوں اور بھارتیوں نے عمران خان کی فنڈنگ خاص ایجنڈے کے تحت کی تھی جبکہ عمران نیازی نے نوجوان نسل کو گمراہ کرکے مہذب معاشرے کو بھی تباہ کیا ہے۔

  • پاک فضائیہ کی متاثرینِ سیلاب کی طبی امداد اوربحالی کےعمل میں سول انتظامیہ کی مدد۔جاری وساری

    پاک فضائیہ کی متاثرینِ سیلاب کی طبی امداد اوربحالی کےعمل میں سول انتظامیہ کی مدد۔جاری وساری

    کراچی: پاک فضائیہ حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کے مصائب سے بخوبی آگاہ ہےاور ان کی طبی امداد اور بحالی کے لیے جاری کوششوں میں ہرممکن مدد کررہی ہے۔پاک فضائیہ خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان اورجنوبی پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں طبی امداد کی فراہمی اور بحالی کے عمل میں سول انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہے۔ پاک فضائیہ کے میڈیکل لیب کلیکشن پوائنٹس سیلاب سےمتاثرہ افراد میں پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کی تشخیص کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ وبائی امراض پر قابو پانے کی غرض سےپاک فضائیہ کی میڈیکل ٹیمیں طبی سہولیات کی بروقت فراہمی میں مصروف عمل ہیں۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹھل، لاکھڑا، مٹیاری، شہداد کوٹ، صحبت پور، قلعہ عبداللہ، فاضل پور، جھل مگسی، حاجی پور، بستی شیر محمد، بستی جاگیر گبول سمیت کئی دور دراز علاقوں کے ضرورت مند خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا، جس میں 17740 پکے ہوئے کھانے کے پیکٹ، 207 پانی کی بوتلیں اور 1350 خشک راشن کے پیکٹ شامل ہیں۔ مزید براں، پاک فضائیہ کے فیلڈ میڈیکل کیمپوں میں میڈیکل ٹیموں نے 400 مریضوں کا مفت طبی معائنہ بھی کیا۔

    پاک فضائیہ قدرتی آفات کے دوران انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔پاک فضائیہ کی جانب سے حالیہ امدادی کارروائیاں، پاک فضائیہ کے اس عزم کا عملی نمونہ ہیں کہ ہر ضرورت کی گھڑی میں پاک فضائیہ عزیز ہم وطنوں کی مدد کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔

  • کویتی ولی عہد نےحکومت کا استعفیٰ منظور کرلیا

    کویتی ولی عہد نےحکومت کا استعفیٰ منظور کرلیا

    کویت: اہم خلیجی ریاست کویت کی کابینہ نے استعفی دے دیا ہے۔اس حوالے سے غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کویتی حکومت کے تمام وزرا نے اپنا استعفی امیر کویت شیخ نواف الاحمد الصباح کو پیش کردیا ہے، امیر کویت مملکت کے وزیراعظم بھی ہیں۔

    یہ اعلان نائب وزیر اعظم، وزیر تیل، وزیر مملکت برائے کابینہ امور اور قائم مقام وزیر مملکت برائے قومی اسمبلی امور ڈاکٹر محمد الفریس نے سیف پیلس میں منعقدہ کابینہ کے ایک غیر معمولی اجلاس کے بعد کیا۔

    ڈاکٹر محمد الفریس نے وزیر اعظم شیخ احمد نواف الاحمد الصباح کی زیر صدارت خصوصی اجلاس کے بعد جاری کئے گئے بیان میں کہا کہ کویت کے آئین کے مطابق پارلیمانی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد کابینہ نے اپنا استعفیٰ امیر کو بھجوا دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزراء نے ایک مسودہ تیار کیا ہے جس میں قومی اسمبلی سے 17ویں قانون سازی کی مدت کا پہلا باقاعدہ اجلاس 11 اکتوبر کو بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل ہونے والے اسمبلی انتخابات میں دو خواتین کے منتخب ہونے کے بعد اپوزیشن نے اسمبلی میں اکثریت حاصل کر لی تھی۔

    گزشتہ دس سالوں کے دوران کویت میں ہونے والا یہ چھٹا انتخاب ہے، کویت واحد خلیجی ریاست ہے جہاں ممکمل طور پر منتخب پارلیمان موجود ہے، اس سے قبل ارکان پارلیمان اور حکومت کے درمیان تنازعات کے بعد جون میں کویتی ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الصباح نے پارلیمان تحلیل کر دی تھی۔

  • انگلینڈ نےساتواں ٹی 20 میچ 67 رنز سےجیت کرسیریز بھی جیت لی:

    انگلینڈ نےساتواں ٹی 20 میچ 67 رنز سےجیت کرسیریز بھی جیت لی:

    لاہور:ساتویں اور فیصلہ کن ٹی20 میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لئے 210 رنز کا ہدف دے دیا۔اس سے پہلے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹی 20 سیریز کے فیصلہ کن میچ میں قومی ٹیم کی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کے قائد معین علی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    انگلینڈ اننگز

    مہمان ٹیم کی جانب سے فل سالٹ اور الیکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ پاکستان کے محمد نواز نے پہلا اوور کرایا اور 12 رنز دیئے۔

    الیکس ہیلز اور فل سالٹ نے جارحانہ بلے بازی سے اننگز کا آغاز کیا تاہم ہیلز 3 چوکوں کی مدد سے 13 گیندوں پر 18 رنز بناکر محمد حسنین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔

    دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر فل سالٹ تھے جنہوں نے 3 چوکوں کی مدد سے 12 گیندوں پر 20 رنز بنائے اور محمد حسنین کی اگلی ہی گیند پر رن آؤٹ ہوگئے، بین ڈکٹ نے 1 چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 19 گیندوں پر 30 رنز بنائے اور انہیں افتخار احمد کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان نے رن آؤٹ کیا۔۔

    اس طرح انگلینڈ نے 20 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 209 رنز بنائے، ڈیوڈ ملان 78 اور ہیری بروک 46 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    پاکستان پلیئنگ الیون

    انگلینڈ کے خلاف آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئیں، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، خوشدل شاہ، فاسٹ باؤلرز حارث رؤف اور محمد حسنین کی فائنل الیون میں واپسی ہوئی جبکہ محمد حارث، حیدر علی، عامر جمال اور شاہنواز دھانی کو آرام دیا گیا ہے۔

    پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، آصف علی، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔

    انگلینڈ پلیئنگ الیون

    فائنل ٹی 20 الیون میں کپتان معین علی، الیکس ہیلز، ڈیوڈ ملان، بین ڈکٹ، ہیری بروک، سیم کرن، کرس ووکس، ڈیوڈ ویلے، عادل رشید اور ریسے ٹاپلے شامل ہیں۔

    فائنل ٹی 20 الیون میں کپتان معین علی، الیکس ہیلز، ڈیوڈ ملان، بین ڈکٹ، ہیری بروک، سیم کرن، کرس ووکس، ڈیوڈ ویلے، عادل رشید اور ریسے ٹاپلے شامل ہیں۔پسی ہوئی ہے جبکہ محمد حارث، حیدر علی، عامر جمال اور شاہنواز دھانی کو آج آرام دیا گیا ہے۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے چھ میچز ہو چکے ہیں جس میں دونوں ٹیموں نے تین تین میچ جیت کر آج کے آخری میچ کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔

    واضح رہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے ابتدائی 4 میچ کراچی میں ہوئے جبکہ لاہور میں شیڈول 3 میچز میں سے دو ہو چکے ہیں اور تیسرا آج کھیلا جارہا ہے۔

  • اسلام آباد کیپیٹل پولیس کامنشیات فروشوں کے خلاف آپریشن،چرس،ہیروئن اوراسلحہ برآمد

    اسلام آباد کیپیٹل پولیس کامنشیات فروشوں کے خلاف آپریشن،چرس،ہیروئن اوراسلحہ برآمد

    اسلام آباد کیپیٹل پولیس کامنشیات فروشی اور جرائم پیشہ عناصرکی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر موثرکریک ڈاؤن جاری ہے اور آخری اطلاعات کے آنے تک گزشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف کارروائیو ں کے دوران 07جرائم پیشہ عناصرگرفتار، ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس،ہیروئن،آئس اور وارداتوں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیاگیا، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آ پر یشنز سہیل ظفر چٹھہ کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، مختلف کا رروائیو ں میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 07 جرائم پیشہ عناصرکو گرفتار کرلیاگیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا، گولڑ ہ پولیس نے سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش حاجی خالد عرف حاجی ماما کو گرفتار کرلیا،جو کہ مختلف تعلیمی اداروں کے طالب علموں کو آئس، چرس اور ہیروئین فروخت کرتا تھا،

    پولیس ٹیم نے اس کے قبضہ سے 1918 گرام چرس،533 گرام ہیروئین اور 512 گرام آئس بر آمد کرلی، جبکہ پولیس ٹیم نے ایک اور ملزم داؤدخان سے 1370 گرام چرس اور 25 گرام آئس برآمد کر لی، کورال پولیس نے ملز م سرتاج کو گرفتار کر کے ایک عدد آہنی مکا برآمد کر لیا،سہالہ پولیس نے ملزم ملک ولی کو گرفتار کر کے پسٹل 30 بور برآمد کر لیا، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے

    مجرمان اشتہا ری وعدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران اسلام آبااد کیپیٹل پولیس نے مختلف علاقوں سے 03 مجرمان کو گرفتار کرلیا، اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں ریسکیو ون فائیو پراطلا ع کریں۔