Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • سیلاب متاثرین کیلئے ملنے والی امداد گوداموں میں ذخیرہ کی جارہی ہے:بلوچستان کےایک سینیٹرنے پول کھول دیا

    سیلاب متاثرین کیلئے ملنے والی امداد گوداموں میں ذخیرہ کی جارہی ہے:بلوچستان کےایک سینیٹرنے پول کھول دیا

    کوئٹہ :نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر کبیر احمد محمد شاہی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سیلاب سے بے گھر ہونے والے خاندان اب بھی کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے کے ساتھ خوراک کی کمی کے علاوہ پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔

    برج نیوز کے مطابق کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر کبیر احمد شاہی کے ساتھ دیگر رہنماؤں نے حکومت پر تنقید کی کہ وہ سیلاب متاثرین کو این جی اوز کے رحم و کرم پر چھوڑ رہی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ نصیر آباد ڈویژن میں سیلاب کا پانی تاحال موجود ہے اور لوگوں کے پاس اپنے گھروں کو واپس جانے کا کوئی راستہ نہیں، انہوں نے الزام لگایا کہ حکومتی اہلکار مستحق متاثرین کو امدادی سامان فراہم کرنے کے بجائے امدادی سامان کو گوداموں میں رکھ کر بیٹھے ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ نیشنل پارٹی نصیر آباد، کچھی اور بولان کے سیلاب متاثرین کے ساتھ مل کر احتجاجی تحریک شروع کرے گی۔

    نیشنل پارٹی کے رہنما نے سوال اٹھایا کہ وہ امدادی سامان کہاں گیا جو این جی اوز، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور دیگر غیر ملکی کاؤنٹیز نے فراہم کیا، جب کہ بلوچستان میں متاثرین کو خیمے، مچھر دانی وغیرہ جیسا کوئی امدادی سامان نہیں ملا۔

    انہوں نے وفاقی حکومت پر بھی تنقید کی اور کہا کہ مرکزی حکومت نے بھی متاثرین کو ڈونرز، این جی اوز اور مقامی انتظامیہ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہ متاثرین کی بلاواسطہ مدد نہیں کر سکتے، خیمے اور ضرورت کی چیزیں دستیاب ہیں جو متاثرین کے بجائے منظور شدہ لوگوں کو دی جارہی ہیں، قانون سازوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ آبپاشی کیرتھر، پیٹ فیڈر اور دیگر نہروں کی صفائی کا کام شروع کرے۔

  • سندھ میں ڈائریا تیزی سے پھیلنےلگا صرف ستمبرکےمہینےمیں‌ 2لاکھ 15 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

    سندھ میں ڈائریا تیزی سے پھیلنےلگا صرف ستمبرکےمہینےمیں‌ 2لاکھ 15 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

    کراچی:ستمبر میں سندھ میں بچوں میں مضر صحت پانی کے باعث ڈائریا کے 2 لاکھ 15 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جو رواں سال کسی بھی ماہ کے دوران سامنے آنے والی اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

    ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے ہفتے روز جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال صوبے میں ڈائریا کے کُل 8 لاکھ 91 ہزار 915 کیسز ریکارڈ کیے گئے، ان رپورٹ ہونے والے کیسز میں سے صرف ستمبر میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 19 ہزار 707 کیسز سامنے آئے جن میں 5 سال سے کم عمر کے بچوں میں ایک لاکھ 3 ہزار 139 اور پانچ سال سے زیادہ عمر کے بچوں میں ایک لاکھ 16 ہزار 568 مریض شامل ہیں۔اس بیماری کے باعث گزشتہ ماہ 8 افراد زندگی کی بازی ہار کر منہ کے موت میں چلے گئے۔

    اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ صوبے کے ہسپتالوں میں پہلے ہی مضر صحت پانی کے باعث ہونے والے ڈائریا کے کیسز کا بوجھ بہت زیادہ ہے، جنوری سے اس بیماری کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا جب کہ زیادہ تر اضلاع میں غیر معمولی بدترین مون سون بارشیں دیکھی گئیں۔

    ماہرین صحت نے ڈائریا کیسز کی بڑی تعداد کی ایک وجہ ہیٹ ویو کو بھی قرار دیا ہے اور اس کی وجہ یہ بتائی ہے کہ اس موسم کے دوران یہ بیماریاں پھیلانے والے جراثیم زیادہ پائے جاتے ہیں۔اس کے علاوہ موسم گرما میں ایک طرف تو پانی کا استعمال بڑھ جاتا ہے اور دوسری جانب عوام کو خاص طور پر سیلاب زدہ علاقوں میں پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں۔

    صوبے میں مارچ کے مہینے میں 5 سال سے کم عمر بچوں میں ڈائریا کے 19 ہزار 323 کیسز رپورٹ ہوئے، اپریل میں 53 ہزار 258 کیسز سامنے آئے جب کہ مئی میں 48 ہزار 960 کیسز، جون میں 47 ہزار 23 کیسز، جولائی میں 49 ہزار 368 اور اگست میں 99 ہزار 629 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    رواں سال سندھ میں پانچ سال سے زائد بچوں میں مجموعی طور پر ڈائریا کے 4 لاکھ 71 ہزار 215 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے مارچ میں 17 ہزار 957 کیسز رپورٹ ہوئے، اپریل میں 59 ہزار 92 کیسز سامنے آئے، مئی میں 58 ہزار 362 کیسز رپورٹ ہوئے، جون میں 60 ہزار 456 کیسز، جولائی میں 56 ہزار 385 اور اگست میں ایک لاکھ 2 ہزار 395 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ان سامنے آنے والے ڈائریا کیسز کا ایک بڑا حصہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں رپورٹ ہو رہا ہے جہاں لوگ بھوک اور بیماریوں کے نشانے پر ہیں۔یکم جولائی سے اب تک ملک میں بے گھر ہونے والے افراد کے کیمپوں میں ڈائریا کے مجموعی طور پر 6 لاکھ 88 ہزار 288 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

  • پشاور: لیڈی پولیس کانسٹیبلز بھائی کےقاتلوں کی دھمکیوں سےخوفزدہ،آئی جی کو خط لکھ دیا۔

    پشاور: لیڈی پولیس کانسٹیبلز بھائی کےقاتلوں کی دھمکیوں سےخوفزدہ،آئی جی کو خط لکھ دیا۔

    پشاور:محکمہ پولیس میں تعینات لیڈی پولیس کانسٹیبل کا کہنا ہے کہ ہم دو بہنیں محکمہ پولیس میں ہوتے ہوئے بھی بھائی کے قاتلوں کی دھمکیوں کے سامنے بے بس ہیں۔

    خواتین پولیس اہلکاروں  نے آئی جی کے پی پولیس معظم جاہ انصاری کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہم 9 بہنیں ہیں اور ہمارے اکلوتے بھائی کو پانچ ماہ قبل قتل کیا گیا  تھا، بھائی صفت اللہ محکمہ ایریگیشن کا ملازم تھا جسے بھتہ نہ دینے پر شہیدکیا گیا۔

    خط کے متن کے مطابق مقدمہ اندراج کے باوجود اجرتی قاتل اوربھتہ خور دندناتے پھر رہےہیں، ملزم عابد، وہاب اور  ارشد کے خلاف درجنوں مقدمات بھی درج ہیں لیکن وہ تاحال آزاد گھوم پھر رہے ہیں۔لیڈی پولیس کانسٹیبل نے آئی جی پولیس کو یہ بھی بتایا ہےکہ میری کسی بہن کاجہاں رشتہ طے ہونے لگے تو وہاں یہ ملزمان جا کر انہیں ڈراتے دھمکاتےہیں اور گھر سے ڈیوٹی کے لیے باہر نکلنے پر قاتل ہم پر فائرنگ کرتے ہیں، نقصان کے ڈر سے ہم بچوں کو اسکول بھی نہیں بھیج سکتے۔

    لیڈی کانسٹیبلز نے اعلیٰ حکام سے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے بھائی کے قاتلوں کی جلد گرفتاری اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب سی سی پی او  پشاور محمد اعجاز خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ ملزمان علاقے میں موجود نہیں ہیں تاہم ان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے پشاور پولیس نے پنجاب میں بھی چھاپے مارے ہیں، ملزمان کو گرفتار کرکے جلد قانون کے کٹہرے میں لائے جائیں گے.

  • قومی کرکٹرکائنات امتیاز کی والدہ کےہمراہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی

    قومی کرکٹرکائنات امتیاز کی والدہ کےہمراہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی

    قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر کائنات امتیازنے والدہ سلیمہ امتیاز کے ہمراہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں ایک ساتھ پاکستان کی نمائندگی کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : قومی کرکٹر کائنات امتیاز نے گزشتہ روز انسٹاگرام پربین الاقوامی سطح پر امپائرنگ میں ڈیبیو کرنےوالی اپنی والدہ کے لیے اعزازی پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ میری والدہ ویمنز ایشیا کپ 2022 میں بطور امپائر فرائض سرانجام دیں گی، انہوں نے جو کچھ حاصل کیا، مجھے بے حد فخر ہے اور یہ لمحہ قابلِ فخر ہے۔

    کائنات نے لکھا کہ ہمیشہ سے میری والدہ کا خواب تھا کہ وہ پاکستان کی نمائندگی کریں، آج تک میں ان کے خواب کی تعبیر تھی لیکن اب بہت انتظار کے بعد یہ خود پاکستان کی نمائندگی کرنے جا رہی ہیں بلکہ ہم دونوں پاکستان کی نمائندگی کرنے جا رہے ہیں۔

    پاکستانی کرکٹر نے اپنی پوسٹ میں والد اور شوہر کو بھی مینشن کیا اور انہیں اپنی والدہ اور اپنی کامیابی کی وجہ قرار دیا۔

    کائنات کی والدہ اور والد امتیاز علی اسکول میں اسپورٹس ٹیچر ہوا کرتے تھے، تاہم 2006 میں سلیمہ امتیاز نے امپائرنگ کرنا شروع کی تھی سلیمہ امتیاز نے گزشتہ روز بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے ایشیا کپ کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ڈیبیو کیا ہے-

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹ سیریز کا فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا

  • مناسلو کا بیس ایک اور برفانی  طوفان کی زد میں آگیا،کوہ پیماؤں کے درجنوں کیمپ تباہ

    مناسلو کا بیس ایک اور برفانی طوفان کی زد میں آگیا،کوہ پیماؤں کے درجنوں کیمپ تباہ

    نیپال میں واقع دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی مناسلو کا بیس ایک اور برفانی طوفان کی زد میں آگیا، جس کے باعث کوہ پیماؤں کے درجنوں کیمپ تباہ ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق مناسلو اسکائنگ کے شوقین کوہ پیماؤں کی پسندیدہ جگہ ہے جہاں دنیا بھر سے کوہ پیما آتے ہیں سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے مناسلو بیس کیمپ پر کوہ پیماؤں کے درجنوں کیمپ لگے ہوئے ہیں۔

    امریکی کوہ پیما دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی سرکرکے واپس آنے کے دوران گہری کھائی…


    ویڈیو میں برفانی طوفان کو تباہی مچاتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ویڈیو میں ایک کوہ پیما کو بھی بھاگتے ہوئے اور طوفان کو اپنے کیمرے میں ریکارڈ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔


    غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس واقعے کی تصدیق کوہ پیما تاشی شیرپا نے کی، جو 8,163 میٹر بلند مناسلو کو سر کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
    https://twitter.com/UkhrulPulse/status/1576492673409593344?s=20&t=t-covAq4KSsG0k5zEhryEw


    گزشتہ ہفتے ماؤنٹ مناسلو پر شدید برفانی تودہ گرنے کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے علاقے میں پہنچ گئےتاہم خراب موسم کے باعث ریسکیو آپریشن میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ ایورسٹ پر چڑھنے والے کوہ پیماؤں کے لیے بیس کیمپ قائم کیے گئے ہیں جو برفانی تودے کی زد میں آ کر مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔

    فلوریڈا میں طوفان آئی این سے ہلاکتوں کی تعداد 77 ہو گئی

    جمعہ تک نیپال حکومت نے 58 مختلف ٹیموں کے 506 کوہ پیماؤں کو کوہ پیمائی کی اجازت دی تھی۔ تاہم برف باری کی وجہ سے سڑکیں مکمل طور پر ٹوٹ گئیں اور کئی نئی سڑکوں پر بھی برف پڑ گئی جس سے پھسلن میں نمایاں اضافہ ہوا۔

    امیجن نیپال ٹریکس ٹیم کے پانچ افراد برفانی تودے کی زد میں آ گئے جبکہ دو کی حالت تشویشناک ہے۔ ستاری ایڈونچرز ٹیم کے تین افراد زخمی اور ایک کی حالت تشویشناک ہےبھارتی کوہ پیما بلجیت کور اور اس کی گائیڈ کو بھی شدید چوٹیں آئیں، حالانکہ دونوں محفوظ ہیں۔

    واضح رہے کہ ہلاری نیلسن بھی گزشتہ ہفتے اپنے شوہر کے ساتھ مناسلو کو سر کرنے گئیں تھیں واپسی پر برفانی تودہ گرنے سے انہیں حادثہ پیش آگیا تھا اور وہ کھائی میں جاگری تھیں جس سے ان کی موت واقعہ ہوئی، ہلاری نیلسن امریکا کی مشہور کوہ پیما تھیں۔

    گزشتہ ہفتے برفانی تودہ کرنے سے ہلاری کے علاوہ ایک اور کوہ پیما بھی اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

    تباہ کن طوفان آئی این امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا

  • پنجاب حکومت نے 3 نئے اضلاع کی حتمی منظوری دے دی،احساس راشن رعایت پروگرام کا افتتاح

    پنجاب حکومت نے 3 نئے اضلاع کی حتمی منظوری دے دی،احساس راشن رعایت پروگرام کا افتتاح

    لاہور: پنجاب حکومت نے بزدار دور میں بنائے گئے 2 نئے اضلاع سمیت 3 اضلاع کی حتمی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی : پنجاب حکومت نے نئے اضلاع میں تونسہ شریف اور کوہسار کو ضلع بنانے کی منظوری دے دی پنجاب حکومت نے وزیر آباد کو بھی ضلع بنانے کی حتمی منظوری دے دی۔

    سوئی سدرن گیس کمپنی کا متبادل توانائی سے صارفین کی توانائی کی ضرورت پوری کرنے کا…

    تونسہ، کوہسار اور وزیر آباد کو اضلاع بنانے کے بارے میں سمری متعلقہ محکموں کو ارسال کر دی گئی تونسہ اور کوہسار کو اضلاع بنانے کا عمل سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور میں شروع کیا گیا تھا۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے احساس راشن رعایت پروگرام کا افتتاح کر دیا۔

    چودھری پرویز الہیٰ نے احساس راشن رعایت پروگرام کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام کا آج آغاز کر دیا ہے اور عمران خان کے ویژن کے مطابق یہ 4 سال سے چل رہا ہےثانیہ نشتر نے اس پروگرام کے لیے بہت محنت کی ہے اور اس پروگرام میں کسی قسم کی گڑ بڑ نہیں ہو سکتی۔

    چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو ماڈل ٹاؤن کیس میں عمر قید کی سزا ہو گی۔ عمران خان کو کچھ نہیں ہو گا اور ہمارا کام رکا نہیں بلکہ بہتر طور پر چل رہا ہے۔

    پرویز الہیٰ نے کہا کہ یہ صرف بڑھکیں مارتے ہیں ان سے کچھ نہیں ہونا اور انہوں نے عام لوگوں کے لیے کبھی کچھ نہیں کیا۔ جب سے یہ آئے ہیں کسی غریب کا کام نہیں ہوا اور رانا ثنا اللہ کو سنجیدہ نہ لیا کریں

    پشاور:لیڈی کانسٹیبلز بھائی کے قاتلوں کی دھمکیوں کے سامنے بے بس

  • آرمی چیف کی یو این سیکریٹری جنرل کے ملٹری ایڈوائزرسےملاقات،علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال

    آرمی چیف کی یو این سیکریٹری جنرل کے ملٹری ایڈوائزرسےملاقات،علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال

    راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی یو این سیکریٹری جنرل کے ملٹری ایڈوائزر سے ملاقات ہوئی ہے۔جس میں پاک فوج کی عالمی امن کےلیے کوششوں کو سراہا گیا

     

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی یواین سیکریٹری جنرل کے ملٹری ایڈوائزر سے ملاقات ہوئی ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی ،علاقائی سیکیورٹی اوردیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

     

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاکستان میں بدترین سیلاب تباہ کاریوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور آرمی چیف نے ملٹری ایڈوائزر کے یواین امور کے فروغ کے لیے کردار کو سراہا۔

     

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یواین ملٹری ایڈوائزر نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کی۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ملٹری ایدوائزر نے امن دستوں اورانسداد دہشتگردی کے امور میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

  • شیریں مزاری کی شرمناک حرکت پر مریم اورنگزیب کا شدید ردعمل

    شیریں مزاری کی شرمناک حرکت پر مریم اورنگزیب کا شدید ردعمل

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے شیریں مزاری کی طرف سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی عمران خان کے ساتھ فوٹو شاپ تصویر لگانے پر کہا کہ مریم نواز کی عمران خان کے بارے میں رائے بالکل درست ہے،عمران خان نے ثابت کیا وہ عورتوں کی توہین اور تحقیر کرتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز کی عمران خان کے بارے میں رائے بالکل درست ہے بدقسمتی سے ہمیں یہ معذرت خواہانہ عذر بیان کرنا پڑتا ہے کہ ایک ایسے شخص کا نام مجبوراً لینا پڑتا ہے جو خواتین کو کم تر مخلوق سمجھنے کی ذہنی بیماری میں مبتلا ہے اور ہر روز کم ظرفی کے ایک نئے پاتال میں اتر جاتا ہے۔

    خیبرپختونخواہ پولیس کا منشیات کی سپلائی اور فروخت میں ملوث ملزمان کےخلاف کریک ڈاؤن


    مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے ہر بار یہی ثابت کیا کہ وہ عورتوں کی توہین اور تحقیر کرتے ہیں۔ اُن کی عزت واحترام سے نابلد ہے اور خواتین کو محض اشیا سمجھ کر بدکلامی ہی نہیں بلکہ ہراساں بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنی جماعت اور حامیوں میں یہی بیمار ذہنیت پھیلائی اور اُس کی حوصلہ افزائی کی۔


    وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ امر خاص طور پر نہایت مایوس کُن اور افسوسناک ہے کہ پی ٹی آئی کی خواتین لیڈرز اور حامی اِس رویے کو درست قرار دے کر نہ صرف اس پر کاربند بلکہ جشن بھی منارہی ہیں یہ نہایت شرمناک اور اس امر کی حقیقی جھلک ہے کہ عمران خان درحقیقت کس قدر چھوٹا آدمی ہے۔


    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے شرمناک اقدام اٹھاتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی تضحیک کے لیے اپنے سوشل میڈیا پر ان کی ایک ٹیمپرڈ تصویر شیئر کی تھی-

    پشاور:لیڈی کانسٹیبلز بھائی کے قاتلوں کی دھمکیوں کے سامنے بے بس

    عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد شبلی فراز نے ٹوئٹ کیا کہ عمران خان اس وقت اپنے کتے کو کھانا کھلا رہے ہیں، ساتھ عمران خان کی تصویر بھی لگائی-

    تاہم شیریں مزاری نے شبلی فراز کا ٹوئٹ شیئر کیا اور ساتھ مریم نواز کی تضحیک کرنے کے لیے ایک ٹیمپرڈ تصویر بھی لگا دی، ساتھ لکھا کہ جب آپ خوف کے بت توڑ دیں تو حکومت اور اس کی پُتلیاں نچانے والے کامیاب نہیں ہو سکتے، مریم کو رونا بند کر دینا چاہیے۔

    کچھ دیر بعد شیریں مزاری نے اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا اور نئے ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ غلط تصویر پوسٹ کرنے پر مریم نواز سے معافی مانگتی ہیں مگر ساتھ یہ بھی کہا کہ وہ اپنے تبصرے پر قائم ہیں۔


    شیریں مزاری کی اس شرمناک حرکت پرمعروف صحافی سلیم صافی نے بھی شدید ردعمل دیا کہا کہ مریم نوازکی ذات اور سیاست میں ہزار خامیاں ہیں لیکن کم ازکم انہوں نے کبھی عمران نیازی کےسامنےسر تسلیم خم نہیں کیا۔شیریں مزاری کوبہت شوق ہے تو یہاں ان پی ٹی آئی رہنماوں کی تصویرلگا دیں جونیازی صاحب کےغلام بن کران کےقدموں میں بیٹھےہیں اوردن رات انکے یوٹرنزاور جھوٹ کی وکالت کرتے ہیں۔

    35 کروڑ روپےتاوان کا مطالبہ کرنےوالے ملزمان گرفتار

  • خیبرپختونخواہ پولیس کا منشیات کی سپلائی اور فروخت میں ملوث ملزمان کےخلاف کریک ڈاؤن

    خیبرپختونخواہ پولیس کا منشیات کی سپلائی اور فروخت میں ملوث ملزمان کےخلاف کریک ڈاؤن

    خیبر: معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے پولیس اور نارکوٹکس ایریڈیکیشن ٹیم کا گرینڈ آپریشن جاری ہے-

    باغی ٹی وی : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران خان کی قیادت میں پولیس کا منشیات کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 30 کلوگرام چرس اور 300 گرام ہیروئن برآمد کر لی ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے-

    پنڈی بھٹیاں موٹروے پولیس سیکٹر ایم 4 کی بڑی کارروائی کروڑوں روپے مالیت کی 18…


    ایبٹ آباد تھانہ میرپور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران گیسٹ ہاوسسز اور ہوٹلوں میں شراب کی ترسیل کرنے والا ملزم کو 80 بوتل شراب سمیت گرفتار کرلیا، دوسری کاروائی میں منشیات فروش کو 02 کلو سے زائد چرس سمیت گرفتار کیا ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے-


    علاوہ ازیں ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی آئی جی پی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری کے احکامات ، آر پی او ڈیرہ شوکت عباس اور ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت کی ہدایات پر ڈیرہ پولیس ہمراہ نارکاٹکس ایریڈکشن ٹیم (NET) کا گزشتہ روز منشیات کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کیا گیا-


    صوابی میں معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے پولیس اور نارکوٹکس ایریڈیکیشن ٹیم کا گرینڈ آپریشن کیا گیا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 منشیات فروش گرفتار,11.951 کلو گرام چرس، 1.255 کلو گرام آئس اور 0.145 کلو گرام ہیروئن برآمد کی-

    روجھان کے نواحی علاقہ شاہ والی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔


    قبل ازیں خیبر پختنوخوا میں نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم (NET) اور تھانہ لنڈی کوتل پولیس نے منشیات کیخلاف کامیاب کاروائی، افغان مہاجر کے حجرے سے 9600 گرام آئس، 11 کلوگرام ہیروئن اور 5 کلوگرام کیمیکل برآمد ہوئی ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے-


    گزشتہ روز کرک پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنکیا، 8 اشتہاریوں سمیت 5 سہولت کار، 6 منشیات فروشان اور 13 مشتبہ گان کو گرفتار کیا۔ آپریشن کے دوران 1 کلاشنکوف، 6 رپیٹر، 3 بندوقیں، 12 پستول، 25 میگزین، 340 مختلف بور کے کارتوس، 8090 گرام چرس اور 75 گرام آئس برآمد کی گئی۔

    کراچی: منشیات کی سپلائی اور فروخت میں ملوث ملزمان کےخلاف کریک ڈاؤن:6 ملزمان گرفتار

  • پشاور:لیڈی کانسٹیبلز بھائی کے قاتلوں کی دھمکیوں کے سامنے بے بس

    پشاور:لیڈی کانسٹیبلز بھائی کے قاتلوں کی دھمکیوں کے سامنے بے بس

    پشاور : محکمہ پولیس میں تعینات لیڈی پولیس کانسٹیبل کا کہنا ہے کہ بھائی کے قاتلوںنے جینا دو بھر کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی: خواتین پولیس اہلکاروں نے آئی جی کے پی پولیس معظم جاہ انصاری کو خط لکھا کہ ہم 9 بہنیں ہیں اور ہمارے اکلوتے بھائی کو پانچ ماہ قبل قتل کیا گیا تھا، بھائی صفت اللہ محکمہ ایریگیشن کا ملازم تھا جسے بھتہ نہ دینے پر شہید کیا گیا۔

    روجھان کے نواحی علاقہ شاہ والی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

    خط میں لکھا کہ مقدمہ اندراج کے باوجود اجرتی قاتل اوربھتہ خور دندناتے پھر رہےہیں، ملزم عابد، وہاب اور ارشد کے خلاف درجنوں مقدمات بھی درج ہیں لیکن وہ تاحال آزاد گھوم پھر رہے ہیں۔

    لیڈی پولیس کانسٹیبل نے آئی جی پولیس کو خط میں لکھا کہ میری کسی بہن کا جہاں رشتہ طے ہونے لگے تو وہاں یہ ملزمان جا کر انہیں ڈراتے دھمکاتےہیں اور گھر سے ڈیوٹی کے لیے باہر نکلنے پر قاتل ہم پر فائرنگ کرتے ہیں، نقصان کے ڈر سے ہم بچوں کو اسکول بھی نہیں بھیج سکتے۔

    رینجرزاوراینٹی نارکوٹیکس فورس مشترکہ کارروائی11 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔

    لیڈی کانسٹیبلز نے اعلیٰ حکام سے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے بھائی کے قاتلوں کی جلد گرفتاری اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

    دوسری جانب سی سی پی او پشاور محمد اعجاز خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان علاقے میں موجود نہیں ہیں تاہم ان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں-

    سی پی او پشاور نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پشاور پولیس نے پنجاب میں بھی چھاپے مارے ہیں، ملزمان کو گرفتار کرکے جلد قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

    آر پی او ڈی جی خان سید خرم علی کا تھانہ بیٹ میرہزار کی حدود میں17 سالہ لڑکی کی…