Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • متاثرین کی مدد پہلے اور سیاست بعد میں ہے. بلاول بھٹو زرداری

    متاثرین کی مدد پہلے اور سیاست بعد میں ہے. بلاول بھٹو زرداری

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ الیکشن کا مطالبہ سیلاب زدگان کی زندگی سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ اور متاثرین کی مدد پہلے اور سیاست بعد میں ہے.

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کا مطالبہ سیلاب زدگان کی زندگی سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ متاثرین کی مدد پہلے اور سیاست بعد میں ہے۔حکومت اور اپوزیشن کو مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک جلسے نہ ہو تو کوئی قیامت نہیں آجائے گی۔ اس کی جگہ ہمیں اپنے سیلاب زدگان کی مدد کرنے کا موقع ملے گا۔ سیلاب متاثرین کےلیے ہم جتنا کام بھی کریں وہ ناکافی ہے۔پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے ابھی بہت کام کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا ہے کہ ابھی تک جتنی بھی مدد ملی ،اس کے لیے دنیا کے شکر گزار ہیں۔اجناس بحران کا بھی سامنا ہے،سیلاب سے فصلیں تباہ ہو گئیں۔سیکرٹری جنرل نے یو این اجلاس کے موقع پر سیلاب کو سر فہرست رکھا. انہوں نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے مسائل پر سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔موسمیاتی تبدیلی کا شکار 10 بڑے ممالک کو مل کر آواز اٹھانا ہو گی۔موسمیاتی تبدیلی کے مسائل پر اتفاق نہ ہوا تو نقصان دنیا کا ہو گا۔پاکستان اور بھارت کو موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مل کر کام کرنا چاہیے۔

    ان کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کو تنہا نہ کیا جائے،ان کے فنڈز جاری کیے جائیں۔کورونا اور یوکرین جنگ کے باعث دنیا کو مہنگائی کا سامنا کرنا پڑا۔حال ہی میں آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوا اور پھر سیلاب آ گیا۔سیلاب سے بڑی تباہی آئی،پورے پاکستان کو مل کر مقابلہ کرنا ہو گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، آڈیو لیکس بارے اعلی سطحی تحقیقاتی کمیٹی قائم
    اور عمران خان کی بھی آڈیو لیک ہو گئی،امریکی سائفر کا سارا ڈرامہ بے نقاب
    کراچی: گیس لیکیج کے باعث گھر میں آگ لگ گئی،5 افراد زخمی

    ان کا کہنا ہے کہ امریکہ کے دورے کا اولین مقصد سیلاب متاثرین کی مدد رہا۔امریکہ کے دورے پر وزیر اعظم کی دیگر رہنماوں سے ملاقاتیں ہوئیں۔سیلاب کے علاوہ ہمار ا ایجنڈا امریکہ کے ساتھ تعلقات کی بہتری تھا۔امریکہ سے تعلقات کی اپنی تاریخ ہے۔تجارت،زراعت،صحت اور دیگر شعبوں میں پیشرفت کا امکان ہے ان کا کہنا ہے کہ اسد مجید اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں،غیر ذمہ دارانہ کام خان صاحب نے کیا۔غلطی عمران خان کرے اور سزا اسد مجید کو دوں،یہ نا انصافی ہو گی۔عمران خان نے ہمارے خارجہ تعلقات کو نقصان پہنچایا۔گزشتہ 6 ماہ میں کئی ممالک سے پاکستان کے تعلقات میں بہتری آئی ہے۔

  • بلیک میلنگ میں ملوث ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کےافسر سمیت 4 اہلکارگرفتار

    بلیک میلنگ میں ملوث ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کےافسر سمیت 4 اہلکارگرفتار

    فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے اینٹی کرپشن ونگ نے لاہور میں شہری کو بلیک میل کر کے رقم بٹورنے کے الزام میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے 4 اہلکار وں کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : ایف آئی اے حکام کے مطابق سائبر کرائم سرکل کے گرفتار اہلکاروں نے ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر غیر قانونی چھاپہ مار کر ایک شہری کامران اور خواتین کو ہراساں کر کے ان سے ڈھائی لاکھ روپے بٹورے تھے۔

    پیرمحل ، میڈیکل سٹور کرایہ کے لائسنس پر چلنے لگے اور جعلی ادویات کے بکنے کا انکشاف ۔

    ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ لاہور کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے گرفتارملزمان میں اسسٹنٹ ڈائریکٹراسد فخر، اے ایس آئی اقبال، کانسٹیبل ذیشان اورمراد شامل ہیں۔

    دوسری جانب ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے دو مختلف کارروائیوں میں جعلی گیم شو کے نام پر لوگوں کو لوٹنے والے گروہ کے 5 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

    بینکوں اے ٹی ایمز کے باہرڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گروہ کا کارندہ گرفتار

    ایف آئی اے کےمطابق گرفتاملزمان جعلی گیم شو کے نمائندے اور خود کو ایک شخص کا رشتہ دار ظاہر کرکے لوگوں کو لوٹتے تھے گرفتار ملزمان عمران، علی رضا اور منیر گیم شو کے جعلی نمائندے بن کرعام شہریوں کو کال کرتےاور انعام کا لالچ دے کر ان سے پیسے بٹورتے تھے، ملزمان نے مختلف لوگوں سے آٹھ لاکھ روپے لوٹے تھے۔

    ایف آئی اے نے ایک اور کارروائی میں ملزم غلام شبیر اور عمران کو گرفتار کیا، ملزمان نے خود کو ایک شخص کا رشتہ دار ظاہر کر کے تین لاکھ روپے بٹورے تھے ایف آئی سائبر کرائم سرکل فیصل آباد کے مطابق دو مختلف کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئےہیں۔

    دراہمہ – انچارج CIA اور تھانہ دراہمہ پولیس کی مشترکہ کاروائی منشیات فروش سے…

  • ضلع دادو میں سیلاب کے باعث بیماریوں کے پھیلاؤ میں اضافہ

    ضلع دادو میں سیلاب کے باعث بیماریوں کے پھیلاؤ میں اضافہ

    سندھ میں سیلاب کے باعث بیماریوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ضلع دادو میں گیسٹرو،ملیریا اور دیگر بیماریوں سے مزید 4 افراد انتقال کر گئے-

    باغی ٹی وی : دادو کی تحصیل میہڑ کے گاؤں میرخان پاہی میں ملیریا اورگیسٹرو میں مبتلا 8 سال کا بچہ اور نوجوان شاہد چل بسا جبکہ ہیرو خان میں ملیریا کے باعث نوجوان امان اللہ اور خاتون نوری انتقال کر گئے۔

    کیوبا میں تباہی مچانے کے بعد طوفان "آئی این” فلوریڈا کی جانب بڑھنے لگا

    محکمہ صحت کے مطابق ضلع بھر میں ملیریا، ڈائریا اور گیسٹرو کے باعث اموات کی تعداد 40 تک پہنچ گئی جبکہ 28 ستمبرسے 27 اگست تک مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 96 ہزار 724 سے تجاوز کر چکی ہے۔

    فلڈ پروٹیکٹیو بند، سپریو بند اور سیم نالوں میں پڑنے والے شگاف اور کٹ ایک ماہ بعد بھی پر نہ کیے جا سکے ادھرسیلابی پانی اترنے کے بعد وارہ شہر کے محلہ قادربخش چھٹو اور جونانی شریف سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں، ضلع میں وبائی امراض اور حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہو گئی ہے۔

    خیرپور کی تحصیل نارا کے شہر چونڈکو میں گیسٹرو کے باعث 20 سالہ نوجوان انتقال کر گیا ضلع بھر میں گذشتہ دو ہفتوں کے دوران وبائی بیماریوں کے باعث 8 بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، کوٹڈیجی، نارا، ٹھری میرواہ اورفیض گنج کا 70 فیصد علاقہ اب بھی پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔

    دوسری جانب نوکوٹ سیم نالے میں پانی کی سطح اب تک کم نہیں ہوسکی، جُھڈو اورٹنڈوجان محمد میں بھی تاحال پانی نکالا نہیں جاسکا۔

    پیرمحل ، میڈیکل سٹور کرایہ کے لائسنس پر چلنے لگے اور جعلی ادویات کے بکنے کا انکشاف ۔

  • سرچ آپریشن کے دوران 30 ملزمان گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد،کرتے تھے گھناؤنا کام

    سرچ آپریشن کے دوران 30 ملزمان گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد،کرتے تھے گھناؤنا کام

    سی پی او راولپنڈی سید ندیم شہزاد بخاری کی ہدایت پر ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ نے چونترہ اور چکری کے علاقہ میں بڑا سرچ آپریشن کیا

    سرچ آپریشن کے دوران 30 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا گیا، سرچ آپریشن میں ایلیٹ کمانڈوز سمیت 130 سے زائد افسران و اہلکاروں نے حصہ لیا، ڈی ایس پی صدر بیرونی کاظم نقوی، ایس ایچ او چکری اور چونترہ بھی ایس پی صدر کے ہمراہ تھے،ملزمان کے خلاف تھانہ چکری اور چونترہ میں مقدمات درج کیے جارہے ہیں، ملزمان سے دہشتگردی کے مقدمات کے حوالے سے بھی تفتیش کی جائے گی،

    ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا ہے کہ ناجائزاسلحہ اور قانون شکن عناصر کے خلاف موثر کریک ڈاؤن جاری رہے گا،

    اسلام آباد پولیس نے بہو کے قتل کیس میں معروف صحافی ایاز امیر کو گرفتار کرلیا

    شک تھا سارہ کا کسی کے ساتھ کوئی افیئر ہے۔ ایاز امیر کے بیٹے کا بیوی کو قتل کرنے کے بعد بیان،

    ایاز میر کے بیٹے کی خوفناک درندگی :سارہ انعام ،کینیڈین شہری،دبئی آئی،گاڑی خریدی ،مگرپھرکیاہوا؟ہولناک انکشافات

    ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

    پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

    سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

    واضح رہے کہ پولیس علاقے میں سرچ آپریشن کرتی رہتی ہے. سرچ آپریشن کے دوران مسلح ملزمان کی گرفتاری پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس نے کاروائی کر کے شہر کو بڑی تباہی سے بچایا ہے، جتنے ملزمان گرفتار ہوئے اور جتنا اسلحہ برآمد ہوا اس سے بہت نقصان ہو سکتا تھا، شہریوں کا کہنا ہےکہ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھے،

  • سارہ انعام قتل کیس، مقتولہ کے والدین نے کیس بارے بڑا فیصلہ کر لیا

    سارہ انعام قتل کیس، مقتولہ کے والدین نے کیس بارے بڑا فیصلہ کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شوہر شاہنواز امیر کے ہاتھوں سفاکی کے ساتھ قتل ہونیوالی سارہ انعام کے والدین نے بیٹی کی تدفین کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس کیس کی خود پیروی کریں گے اور ملزم کو سزا دلوائیں گے

    سارہ انعام کو گزشتہ ہفتے اسلام آباد کے علاقے شہزاد ٹاون میں ملزم شاہنواز امیر نے بیدردی سے قتل کیا تھا ۔ ملزم گرفتار ہو چکا ہے اور جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔ مقتولہ کے والدین دو روز قبل اسلام آباد پہنچے تھے۔ گزشتہ روز مقتولہ کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور آخری رسومات ادا کی گئیں۔ نماز جنازہ کے بعد مقتولہ سارہ کے والد کا کہنا تھا کہ اگر نور مقدم قتل کیس میں سزا ہو جاتی تو ہماری بیٹی کے ساتھ ایسا نہ ہوتا ۔ ہم اپیل کرتے ہیں کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دی جائے

    بعد ازاں مقتولہ کے والدین نے فیصلہ کیا کہ وہ خود اس کیس کی پیروی کریں گے ۔ اس ضمن مین پولیس کو مطلع کر دیا گیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیم نے مقتولہ کے زیر استعمال موبائل فون بر آمد کر لیا جبکہ سارہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی پولیس کو موصول ہو گئی ہے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مقتولہ کے جسم پر تشدد کی تصدیق ہوئی ہے تاہم سارہ کی موت کی حتمی وجہ فرانزک رپورٹ سے پتہ چلے گی مقتولہ کے موبائل فون سمیت دیگر معلومات تفتیش کا حصہ بنا لی گئی ہیں

    سارہ قتل کیس میں پولیس نے ایاز امیر کو بھی گرفتار کیا تھا تا ہم بعد میں عدالت نے انہین مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا۔ ملزم شاہنواز جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے ملزم نے جرم کا اقرار کر لیا ہے

  • سابق صدرآصف علی زرداری کس بیماری میں مبتلا ہیں؟بیٹی بختاورنے بتادیا

    سابق صدرآصف علی زرداری کس بیماری میں مبتلا ہیں؟بیٹی بختاورنے بتادیا

    سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت سے متعلق بیٹی بختاور بھٹو کا اہم بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نےاپنے والد کی صحت کے حوالے سے بڑی اہم بات کی ہے ، ص

    سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے بختاور بھٹو نے لکھا کہ ‘آصف زرداری کو کورونا کے بعد کے کچھ مسائل کا سامنا ہے، ان کے پھپھڑوں کے قریب دوبارہ پانی جمع ہوگیا ہے’۔

     

     

    انہوں نے کہا کہ اس وجہ سے آصف زرداری سیلاب کے دوران بھی نظر نہیں آئے، ان کے بچے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پہنچ رہے ہیں۔بختاور بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ آپ سب کے پیغامات اور دعاؤں کا شکریہ۔

    واضح رہے کہ منگل کے روز سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں کلفٹن کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

  • روس سے جرمنی گیس پائپ لائنوں میں لیک کا واقعہ تخریب کاری قرار

    روس سے جرمنی گیس پائپ لائنوں میں لیک کا واقعہ تخریب کاری قرار

    لندن :روس سے جرمنی گیس پائپ لائنوں میں لیک کا واقعہ تخریب کاری قرار,اطلاعات کے مطابق یورپی یونین کے سربراہ جوزپ بوریل نے روس اور جرمنی میں دو گیس پائپ لائنوں میں لیک کو جان بوجھ کر کیا گیا عمل قرار دیا ہے۔

    بدھ کو ایک بیان میں جوزپ بوریل کا کہنا تھا کہ یورپ میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے میں جان بوجھ کر کوئی خلل ڈالنا قطعی طور پر ناقابل قبول ہے، اور اس کا ایک متحد جواب دیا جائے گا۔

    اے ایف پی کے مطابق جوزپ بوریل نے نورڈ سٹریم 1 اور 2 پائپ لائنوں سے لیک ہونے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تمام دستیاب معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ لیک ایک دانستہ فعل کا نتیجہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ کسی بھی تحقیقات کی حمایت کریں گے جس کا مقصد مکمل وضاحت حاصل کرنا ہو کہ کیا اور کیوں ہوا۔

    دوسری طرف یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ نارڈ سٹریم کی تخریب کاری کی کارروائیاں یورپی یونین کو توانائی کی فراہمی کو مزید غیر مستحکم کرنے کی کوشش معلوم ہوتی ہیں۔

    خیال رہے کہ روس سے جرمنی تک گیس پہنچانے والی پائپ لائنوں نورڈ سٹریم 1 اور 2 روس کو یورپ سے جوڑنے والے سٹریٹیجک انفراسٹرکچر ہیں جو سویڈن اور ڈنمارک کے اقتصادی زونز کے مقامات پر لیک ہوئی۔

    سویڈن اور پولینڈ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ بحیرہ بالٹک میں پائپ لائنوں سے لیک کی سب سے زیادہ ممکنہ وجہ تخریب کاری تھی، جبکہ پولینڈ نے روس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ یوکرین میں جنگ کو بڑھاوا دینا ہو سکتا ہے۔

    منگل کو روسی حکومت کے ترجمان نے بھی میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ لیکس پر انہیں شدید تشویش ہے اور اس کی فوری تحقیقات ہونی چاہیے۔

  • مظاہرین کی حمایت کیوں کی؟ سابق ایرانی صدر کی صاحبزادی کوگرفتار کرلیا گیا

    مظاہرین کی حمایت کیوں کی؟ سابق ایرانی صدر کی صاحبزادی کوگرفتار کرلیا گیا

    تہران: ایران میں پولیس حراست میں 22 سالہ مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں کی حمایت پر سابق صدر ہاشمی رفسنجانی کی صاحبزادی کو گرفتار کرلیا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائزہ ہاشمی رفسنجانی کو مظاہروں کی حمایت پر تہران سے گرفتار کیا گیا، پولیس کی جانب سے ان پر فسادات کو ہوا دینےکا الزام عائدکیا گیا ہے۔خیال رہےکہ ہاشمی رفسنجانی ایران کے چوتھے منتخب صدر تھے، وہ اس عہدے پر 2 بار 1989اور 1993 میں منتخب ہوئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق 59 سالہ فائزہ ہاشمی رفسنجانی ایران میں خواتین کے حقوق کی سرگرم کارکن ہیں اور حکومتی پالیسیوں پر تنقید کے باعث پہلے بھی جیل جاچکی ہیں۔

    واضح رہےکہ ایران میں پولیس کی حراست میں 22 سالہ مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف حکومت مخالف مظاہرے 12 روز سے جاری ہیں، مظاہرے ملک کے 80 سے زیادہ شہروں میں پھیل چکے ہیں۔

    سکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن میں اب تک 76 مظاہرین ہلاک اور 900 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔ایرانی پولیس کی حراست میں 22 سالہ لڑکی مہسا امینی 16ستمبرکو انتقال کرگئی تھی، مہسا امینی کو تہران میں اسکارف نہ پہننے پر حراست میں لیا گیا تھا۔

    :ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے

    عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

  • ہاکی اسٹیکس گلگت کے کالجز اور سکولوں کے طالبات میں تقسیم

    ہاکی اسٹیکس گلگت کے کالجز اور سکولوں کے طالبات میں تقسیم

    لاہور:پاکستان ہاکی فیڈریشن کی طرف سے بجھوائی گئی ہاکی اسٹیکس گلگت کے کالجز اور سکولوں کے طالبات میں تقسیم کردی گئیں۔ بدھ کے روز گلگت بلتستان ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ہاکی سٹیڈیم جوٹیال گلگت میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی تھے جبکہ ڈائریکٹر گلگت بلتستان سپورٹس بورڈ حسین علی میر محفل بھی انکے ہمراہ تھے۔اس موقع پر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی نے پی۔ایچ۔ایف کی طرف بجھوائی گئیں ہاکیاں پبلک سکول اینڈ کالجز,ڈگری کالج گلگت اور دنیور ڈگری کالج کے طالبات میں تقسیم کیں۔

        

    اس موقع چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان میں ہاکی کھیل کو فروغ دینے کیلئےاقدامات اٹھارہے ہیں,ہاکی کھیل کی ترقی کیلئے گلگت بلتستان ہاکی ایسوسی ایشن کی کوششوں کو سراہتے ہیں,گلگت بلتستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے تمام تر وسائل فراہم کرینگے,سپورٹس گالا کے انعقاد سے گلگت بلتستان میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ ملے گا,سپورٹس گالا ایونٹ صرف خواتین کیلئے منعقد کیا جارہا ھے جس میں مختلف کھیلوں کے مقابلے ہونگے۔

    انہوں نے کہاکہ گلگت میں جدید طرز کے ہاکی سٹیدیم کی تعمیر خوش آئند اقدام ھے,سٹیڈیم کی تعمیر سے گلگت بلتستان کے کھلاڑی بین الاقوامی اور نیشنل سطح پر ملک و گلگت بلتستان کا نام روشن کرینگے,گلگت بلتستان کے نوجوانوں کی ہر سطح پر معاونت کرینگے۔تقریب کے آخر میں گلگت بلتستان ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر کمال حسین نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی اور ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ گلگت بلتستان حسین علی کی شرکت تقریب میں شرکت اور پی۔ایچ۔ایف کے صدر بریگیڈیئر خدلد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل سید حیدر حسین کے تعاون اور علاقے میں ہاکی کھیل کے فروغ کیلئے اقدامات پر شکریہ ادا کیا۔

     

  • چوہنگ:پارک ویو سوسائٹی میں روڈا اینٹی انکروچمنٹ ٹیم اور اے سی سٹی پرحملہ کرنے والے22 افراد گرفتار

    چوہنگ:پارک ویو سوسائٹی میں روڈا اینٹی انکروچمنٹ ٹیم اور اے سی سٹی پرحملہ کرنے والے22 افراد گرفتار

    لاہور:پارک ویو سوسائٹی میں روڈا اینٹی انکروچمنٹ ٹیم،اے سی سٹی پر سوسائٹی انتظامیہ اور سکیورٹی گارڈز  کی طرف سے حملہ کرنے کے معاملے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے حملے،تشدد اور توڑ پھوڑ میں ملوث 22 ملزمان گرفتار کر لیے،

     

     

    ترجمان لاہور پولیس کے مطابق لاہور پولیس نے آج پارک ویو سوسائٹی میں روپوش ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ کئے، اس حوالے سے سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر کا کہنا تھا کہ ملزمان سے ایف آئی آر کے مطابق برآمدگیاں عمل میں لائی گئیں،مزید تفتیش جاری،مزید گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی،

     

     

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ روز پارک ویو سوسائٹی کے سکیورٹی گارڈز کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن لینے والی ٹیم اور پولیس کو یرغمال بنایا گیا تھا،سوسائٹی گارڈز نے مالکان اور انتظامیہ کے ایما پر سرکاری ملازمین کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا,

     

     

     

    سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگرکا کہنا تھا کہ سکیورٹی گارڈز کی جانب سے شدید ہوائی فائرنگ کرکے علاقے میں خوف و ہراس پھیلایا گیا،ملزمان نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی کو جان سے مارنے کی کوشش میں سرکاری گاڑی کو شدید نقصان پہنچایا,ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملزمان نے روڈا اور دیگر سرکاری گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا،

     

     

    سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھاکہ سرکاری اسلحہ ،اور موبائل فونز بھی چھینے گئے،ملزمان کے خلاف ڈپٹی ڈائریکٹر راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور اے سی سٹی کے ڈرائیور کی مدعیت میں دو الگ الگ مقدمات درج کئے گئے،
     

    یاد رہے کہ اس سے پہلے یہ خبریں آرہی تھیں کہ پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما علیم خان کی ہاؤسنگ سوسائٹی پارک ویو کے سیکیورٹی گارڈز نے اسسٹنٹ کمشنر لاہور سٹی محمد مرتضیٰ پر حملہ کر دیا، حملے میں اے سی اور ان کے ساتھ موجود اسٹاف شدید زخمی ہوا۔

     

     

    جس کے بعد پولیس نے علیم خان کے اسٹاف کے خلاف درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ لاہور کی پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی جو کہ علیم خان کی ملکیت ہے اس کے سیکیورٹی گارڈز نے اسسٹنٹ کمشنر کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے، حملے میں اسٹنٹ کمشنر کے ساتھ موجود اسٹاف ودیگر ملازمین بھی زخمی ہوئے۔ جبکہ حملہ آور جتھے سے سرکاری گاڑی بھی توڑ دی۔

     

     

     

    زخمی اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے اسٹاف کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا  جبکہ سامنے آنے والی ویڈیوز میں اسسٹنٹ کمشنر کی ٹوٹی ہوئی گاڑی اور علیم خان کے سیکیورٹی سٹاف کو گاڑی توڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔