Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • بریکنگ،ایون فیلڈ ریفرنس ، مریم نواز ، کیپٹن ر صفدر بری

    بریکنگ،ایون فیلڈ ریفرنس ، مریم نواز ، کیپٹن ر صفدر بری

    ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اورکیپٹن (ر) صفدر کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی

    ایون فیلڈ ریفرنس ، مریم نواز ، کیپٹن ر صفدر بری

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے چار سال کے بعد مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلیں منظور کر لیں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کی سزائیں کالعدم قراردے دیں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ پراسیکیوشن ٹیم کیس ثابت کرنے میں ناکام رہی

    احتساب عدالت نے 6 جولائی 2018 کو مریم نواز کو 7 اورکیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی جج محمد بشیر نے نواز شریف پر ایک ارب 10 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا تھا جج محمد بشیر نے مریم نواز پر 30 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا تھا

    قبل ازیں ن لیگی نائب صدر مریم نواز اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئیں ،کیپٹن (ر) صفدر بھی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے ،دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ نیب پراسیکیوٹر عثمان راشد طبیعت ناسازی کی وجہ سے آج پیش نہیں ہو ئے،ڈپٹی پراسیکیوٹر نے کہا کہ عثمان راشد کی طبیعت ناساز ہے عدالت اجازت دے تو دلائل کا آغاز کروں ، امجد پرویز نے ڈپٹی پراسیکیوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ایون فیلڈ ریفرنس کا ٹرائل کیا آپ سے بہتر دلائل کون دے سکتا ہے،

    جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ صرف وہ حصہ پڑھیں جس میں مریم اور نواز شریف کا ان پراپرٹیز سے تعلق واضح ہو،تفتیشی افسر نے جے آئی ٹی کی ساری رپورٹ لکھ دی، خود کیا تفتیش کی؟ یہ دستاویزات پراسیکیوشن کا کیس کیسے ثابت کرتے ہیں؟ ان دستاویزات سے الزام کیسے ثابت ہوتا ہے؟ دیکھنا یہ ہے کہ کیا تفتیشی افسر نے دستاویزات پر کوئی تفتیش بھی کی؟ کوئی ایسی چیز ابھی سامنے نہیں آئی جو نواز شریف یا مریم نواز کا پراپرٹیز سے تعلق جوڑے،کیا پراپرٹیز کی مالیت کا تعین کرنے والا کوئی دستاویز سامنے آیا؟ آپ نے دستاویزات پڑھے لیکن ان میں کہیں وہ مریم نواز اور نواز شریف کا لنک واضح نہیں ہو رہا ،کیا آپ کے پاس کوئی دستاویز ہے جس سے پراپرٹیز کی مالیت یا ایک اپارٹمنٹ کی مالیت پتہ چلے

    سردار مظفر عباسی نے کہا کہ حسن اور حسین نواز نے سپریم کورٹ میں ایک متفرق درخواست دی، 26 جنوری 2017 کو یہ درخواست دی گئی تھی،ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے کہا کہ طارق شفیع کا بیان حلفی ریکارڈ پر رکھا گیا تھا، سردار مظفر عباسی نے کہا کہ بیان حلفی میں گلف اسٹیل ملز کی فروخت کا بتایا گیا،ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ سپریم کورٹ نے واضح سوال اٹھایا تھا گلف اسٹیل مل بنی کیسے؟ طارق شفیع یہ دکھانے میں ناکام رہے تھے کہ وہ بزنس پارٹنر تھے، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسر کی رائے کو شواہد کے طور پر نہیں لیا جا سکتا، جے آئی ٹی نے کوئی حقائق بیان نہیں کیے، صرف اکٹھا کی گئی معلومات دیں، سردار مظفر عباسی نے کہا کہ واجد ضیا نے یہ ڈاکومنٹس خود دیکھے اور اس پر اپنی رائے کا اظہار کیا، میں ڈاکومنٹس سے دکھاؤں گا کہ یہ پراپرٹیز 1999 میں خریدی گئیں، جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ ان پراپرٹیز کی خریداری کے لیے کتنی رقم ادا کی گئی؟ آپ اس متعلق ڈاکومنٹ دکھائیں، زبانی بات نہ کریں،کل کو یہ ساری چیزیں ججمنٹ میں آنی ہیں، آف شور کمپنیوں نے اپارٹمنٹ کتنی قیمت میں خریدا؟ اپیل میں کام آسان ہوتا ہے کہ جو چیزیں ریکارڈ پر موجود ہیں انہی کو دیکھنا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ پراسیکیوشن زبانی بیانات کے علاوہ کیا دستاویزات سامنے لائی ہے؟ نواز شریف کا اس کیس کے حوالے سے موقف کیا ہے؟ سردار مظفر عباسی نے کہا کہ نواز شریف کا موقف تھا کہ ان کا اس پراپرٹی سے تعلق نہیں،

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

    فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    عدالت نے استفسار کیا کہ کیا 342 کے بیان میں مانا گیا کہ پراپرٹی کتنی میں خریدی گئی؟ وکیل مریم نواز نے کہا کہ 342 کے بیان میں کہیں پر کوئی ذکر نہیں، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا یہ وہ واحد اور بہترین دستاویز ہے جو کیس پیش کی گئی؟ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آخری سماعت پر عثمانی چیمہ نے کہا کہ مریم نواز کا کردار 2006 سے شروع ہوتا ہے، ابھی آپ کہہ رہے ہیں کہ مریم نواز کا کردار 1993 سے شروع ہوتا ہے،جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز پراپرٹیز کی مالک ہیں یہ دستاویزات سے عدالت کو بتا دیں ، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ پہلے خود کو تو واضح کر لیں پھر عدالت کو بتائیں، سردار مظفر نے کہا کہ میں تین جملوں میں نیب کا سارا کیس عدالت کو بتا دیتا ہوں،نواز شریف نے پبلک آفس ہولڈر ہوتے ہوئے مریم نواز کے نام پر لندن پراپرٹیز خریدیں،جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو چار جملے آپ نے بتائے ہیں یہی شواہد سے ثابت کر دیں، بات ختم،جو متفرق درخواستیں دائر ہوئیں اس کے علاوہ نیب کے پاس کوئی کیس نہیں،واجد ضیاء کو پتہ چل گیا تھا کہ پراپرٹیز کی مالیت 5 ملین ڈالر تھی تو تفصیل لی جا سکتی تھی، پراپرٹیز کی تفصیلات لینا بالکل بھی مشکل نہیں تھا، پراسیکیوٹر نیب سردار مظفر نے کہا کہ پراپرٹیز کی مالیت کا تعین متعلقہ نہیں تھا، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ یہ آپ بالکل غلط کہہ ریے ہیں کہ مالیت کا تعین غیرمتعلقہ تھا، آپ نے تحقیقات کے بعد شوائد سے کیس بنانا تھا ،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ شریف فیملی کا موقف ہے کہ دادا نے پوتے کو پراپرٹیز دیں، واجد ضیاء نے انہی کی متفرق درخواست کو اپنی رپورٹ کا حصہ بنا دیا، تفتیشی نے انکے اس موقف کو غلط ثابت کرنا تھا، پراسیکیوشن نے یہ ثابت کرنا تھا کہ اصل ملکیت نواز شریف کی ہے یا نہیں تفتیشی ایجنسی نے تفتیش کر کے حقائق سامنے لانے تھے، وہ دستاویزات دکھا دیں کہ جن سے پراپرٹی ٹریل "یہ ہیں وہ ذرائع” غلط ثابت ہوں ،جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ نواز شریف نے اگر اپنی پوتے کیلئے پراپرٹیز بنائیں تو اس میں نواز شریف کا تعلق کہاں ہے؟ دادا نے سارا کچھ پوتا پوتی کیلئے بنائے تو پھر بھی نواز شریف کہیں موجود نہیں، یہ تو کہیں ثابت نہیں ہو رہا کہ باپ نے بیٹے نواز شریف کو پراپرٹیز دیں، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب نے عدالت کو وہ ٹائٹل ڈاکیومنٹ دکھانا ہے، وہ دکھا دیں، کیس تقریباً مکمل ہو چکا ہے، نیب نے بس وہ چھپا ہوا دستاویز دکھانا ہے،

    صدر مملکت نے وزیراعظم کو خط کا "جواب” دے دیا

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    آئین شکنوں کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہئے،مریم نواز

    نیب پراسیکیوٹر نے پراپرٹیز کی رجسٹری کے دستاویزات عدالت کے سامنے پیش کردیں ،نیب پراسیکیوٹر نے نیلسن اور نیسکول کمپنیز کی رجسٹریشن کی دستاویزات دکھا دیں، جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا یہ تصدیق شدہ دستاویزات ہیں؟ وکیل مریم نواز امجد پرویز نے کہا کہ یہ تصدیق شدہ سرٹیفکٹ کی کاپی ہے، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ تو تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ پراپرٹیز کمپنیز کی ملکیت ہیں، پراسیکیوٹر نے کہا کہ دستاویز میں care off لکھا ہو ا ہے،جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملکیت کمپنی کی ہے اب اس کمپنی کو لنک کریں

    وفاقی حکومت نے تیسری مرتبہ توشہ خانہ تحائف کیس میں مہلت مانگ لی

    پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ

    مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

    ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا

    جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قانونی طور پر ملکیت نیلسن نیسکول کی ہے اور بینیفیشل اونر مریم نواز ہیں لافرم بھی بینیفیشل اونر شپ کی بات کررہی ہے کمپنی کی ملکیت ہونا الگ بات ہے اس میں ڈائریکٹر ہونا الگ بات ہے اور اس کے شئیر ہولڈر ہونا الگ ،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ 2006 سے 2012 کے درمیان پراپرٹیز ان کمپنیز ملکیت تھیں یا نہیں، یہ کیسے پتہ چلے،جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کیا آج کی تاریخ میں اس خط کی بنیاد پر مریم نواز ان پراپرٹیز کی بینیفشل اونر ہیں؟ پراسیکیوٹر نیب سردار مظفر نے کہا کہ جی، آج بھی ہیں، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کیسے مالک ہیں کوئی دستاویز دکھا دیں ،یہ بھی بینفشل اونر کی بات ہو رہی ہے قانونی مالک کی نہیں ،سردار مظفر نے کہا کہ 2017 میں بی وی آئی ایف آئی اے کی دستاویز کے مطابق وہ اب بھی بینفشل اونر ہیں، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کیس ثابت کرنے میں فیل ہوئے ہیں، نیب کے سارے کیس میں نواز شریف کا کہیں نام نہیں آ رہابیٹی کے نام پر ہونے کا مطلب لازم نہیں کہ وہ باپ کی ہی ملکیت ہو، سردار مظفر نے کہا کہ شریف فیملی نے خود بھی اپنے دفاع میں کوئی دستاویز پیش نہیں کی، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ وہ کیوں دستاویزات پیش کرتے، انکا تو کام ہی نہیں تھا، نیب نے ثابت کرنا تھا، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ انہیں تو خاموشی سے کھڑے رہنا چاہیے تھا بالکل کچھ بولنا ہی نہیں چاہیے تھا،جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ اگر روسٹرم پر کھڑے ہو کر کہیں کہ پراپرٹیز ہماری ہیں پھر بھی پراسیکیوشن نے ثابت کرنا ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ کیپٹن (ر) صفدر کو ٹرسٹ ڈیڈ کی بنیاد پر سزا دی گئی کیا اصل ٹرسٹ ڈیڈ موجود ہے؟ کیا نواز شریف، مریم نواز یا کیپٹن (ر) صفدر کبھی گرفتار ہوئے؟ نیب نے کہا کہ نہیں ،نواز شریف، مریم نواز یا کیپٹن (ر) صفدر میں سے کوئی گرفتار نہیں ہوئے،

  • اشتہاری ملزمان کی تقاریر ٹی وی پر نشر کرنے پر پیمرا حکام طلب

    اشتہاری ملزمان کی تقاریر ٹی وی پر نشر کرنے پر پیمرا حکام طلب

    لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف ،اسحق ڈار سمیت دیگر اشتہاری ملزمان کی تقاریر ٹی وی پر نشر کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے پیمرا کے ڈی جی آپریشنز کو آئندہ سماعت پر زاتی حیثیت میں طلب کرلیا ،عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر فریقین عدالت میں اپنا تفصیلی جواب کرائیں،جسٹس شاہد وحید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پیمرا اپنے ہی بنائے ہوئے قوانین پر عمل کیوں نہیں کر رہا ،جسٹس شاہد وحید نے شہری شبیر اسماعیل کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے

    لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ پیمرا سے 2019 میں اشتہاری اور سز یافتہ ملزمان کے ٹی وی پر آنے پر پابندی عائد کی تھی ،نواز شریف اوراسحق ڈار کی تقاریر اور پریس کانفرنس ٹی وی دکھائی جا رہی ہیں پیمرا اپنے ہی احکامات کی خلاف ورزی کر رہا ہے عدالت پیمرا کو اشتہاری ملزمان کی تقاریر ٹی وی پر نشر کرنے پر پابندی کا حکم دے

    عمران خان بھی "جیو” پر مہربان، اشتہارات کی ادائیگی میں پہلا نمبر

    مندر گرا دیا اگر مسجد گرا دی جاتی تو کیا ردعمل سامنے آتا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم

    آپ سپریم کورٹ میں کھڑے ہو کر ایسی بات نہیں کر سکتے،چیف جسٹس

    لوگوں نے حج کا پیسہ بھی زلزلہ متاثرین کو دیا تھا،205 ارب روپے کہاں خرچ ہوئے؟ سپریم کورٹ

    صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف ازخود نوٹس کیس،سپریم کورٹ کا بڑا حکم

    علاوہ ازیں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران تشدد اور شیلنگ کے واقع کی تحقیقات کے لیے دائر متفرق درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے آئی جی پنجاب ،ہوم سیکرٹری سمیت دیگر سے دوبارہ جواب طلب کیا عدالت نے کیس کی سماعت 6 اکتوںر تک ملتوی کردی جسٹس انوار الحق پنوں نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ 25مئی کو لانگ مارچ کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں پر تشدد کیا پولیس نے ایکسپائر شیل استمعال کیے ،پولیس نے کس نے کہنے پر تشدد اور شیلنگ کی ابھی تک تحقیقات مکمل نہیں ہوسکیں ،عدالت نے 25 مئی کے واقع کی تحقیقات مکمل کرنے کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    نیب نے فرح خان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا

    نیب نے سابق خاتون اول کی دوست کے حوالے سے وضاحت کردی

    شہزاد اکبر بھاگ گیا، فرح بھاگ گئی،کچھ کیا نہیں تو ڈر کیسا؟ سعد رفیق

    فرح خان کیخلاف ریکارڈ کے حصول کیلئے نیب متحرک

  • شادی شدہ خواتین اپنے شوہر پر جنسی زیادتی کا الزام لگاتی ہیں….بھارتی سپریم کوٹ کا بڑا فیصلہ

    شادی شدہ خواتین اپنے شوہر پر جنسی زیادتی کا الزام لگاتی ہیں….بھارتی سپریم کوٹ کا بڑا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے غیر شادی شدہ خواتین کو بھی اسقاط حمل کا حق دے دیا ،غیر شادی شدہ خواتین بھی اسقاط حمل کروا سکتی ہیں

    بھارتی سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ تمام خواتین ،شادی شدہ ہوں، یا غیر شادی شدہ،بھارت میں قانونی طور پر اسقاط حمل کی حق دار ہیں، بھارتی سپریم کورٹ نے میڈیکل ٹرمینیشن آف پریگننسی ایکٹ میں ترمیم کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شادی شدہ عورت کی طرح غیر شادی شدہ عورت کو بھی اسقاط حمل کا حق حاصل ہے، بھارتی سپریم کورٹ نے فیصلہ ایم ٹی پی ایکٹ اور اس حوالہ سے قانون میں تبدیلیوں کے بعد کیا ہے

    بھارتی سپریم کورٹ کے جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی سربراہی میں بینچ نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے کہا کہ غیر شادی شدہ خواتین کو اسقاط حمل کا حق نہیں دیا جاتا جو غلط بات ہے، سپریم کورٹ نے کہا کہ 2021 کی ترمیم کے بعد میڈیکل ٹرمینیشن آف پریگننسی ایکٹ کی دفعہ 3 میں شوہر کے بجائے پارٹنر کا لفظ استعمال کیا گیا ہے یہ ایکٹ میں غیر شادی شدہ خواتین کا احاطہ کرنے کے قانون سازی کے ارادے کی عکاسی کرتا ہے، بھارتی سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ ایک میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے جو رپورٹ پیش کرے کہ اسقاط حمل کروانے والی خواتین کی جان کو خطرہ تو نہیں،بھارت میں ہونے والے 60 فیصد اسقاط حمل غیر محفوظ ہوتے ہیں اگرخواتین کو اسقاط حمل کا قانونی حق نہیں دیا جاتا ہے تو وہ غیر قانونی راستہ اختیار کریں گے جو ان کے لیے غیرمحفوظ ہوگا

    دوران سماعت بھارتی سپریم کورٹ کے ججز نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شادی شدہ خواتین بھی جنسی زیادتی کا شکار ہوتی ہیں ایک عورت اپنی رضامندی کے بغیر اپنے شوہر کے ذریعہ قائم کیے گئے زبردستی جنسی تعلقات کی وجہ سے بھی حاملہ ہوسکتی ہے اگر کوئی عورت جنسی زیادتی سے حاملہ ہوتی ہے تب اسے اسقاط حمل کی اجازت لینے کے لیے جنسی زیادتی کی ایف آئی آر درج کرنے کی ضرورت نہیں اور اگر شادی شدہ خواتین بھی اپنے شوہر پر جنسی زیادتی کا الزام لگاتی ہے تب بھی اسقاط حمل کے لیے اسے کوئی ایف آئی آر کی ضرورت نہیں ہوگی

    بھارتی سپریم کورٹ میں ایک خاتون نے میڈیکل ٹرمینیشن آف پریگننسی ایکٹ، 2003 کے رول 3B کو چیلنج کیا تھا جو 20 سے 24 ہفتوں کے درمیان حمل ضائع کرنے کا حق صرف مخصوص خواتین کو اجازت دیتا ہے،دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کو محض اس بنیاد پر فوائد سے انکار نہیں کیا جانا چاہئے کہ وہ ایک غیر شادی شدہ خاتون ہے

    پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

  • مشکوک ٹرانزیکشن کیس: آصف زرداری نے عدالت میں دائر بریت کی اپیل واپسی کی استدعا کردی

    مشکوک ٹرانزیکشن کیس: آصف زرداری نے عدالت میں دائر بریت کی اپیل واپسی کی استدعا کردی

    سابق صدر آصف زرداری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر بریت کی اپیل واپس لینے کی استدعا کردی ہے.

    پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے خلاف 8 ارب سے زائد کی مشکوک ٹرانزیکشن کے نیب ریفرنس کیس میں سابق صدر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر بریت کی اپیل واپس لینے کی استدعا کردی ہے. آصف زرداری کی درخواست بریت نیب کورٹ نےمسترد کی تھی جسے انہوں نے ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے، اور ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کی کارروائی پر حکم امتناع جاری کررکھا ہے۔
    سابق صدرآصف زرداری نے اپنی بریت کی درخواست واپس لینے کی استدعا کرتے ہوئے درخواست میں کہا ہے کہ نیب کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل واپس لینے کی اجازت دی جائے، احتساب عدالت کی کارروائی پر حکم امتناع بھی ختم کیا جائے۔ نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق: آصف زرداری کی جانب سے احتساب عدالت میں نئے قانون کے تحت ریلیف کی درخواست دی جائے گی، اس کے لئے ہائیکورٹ کا حکم امتناع ختم کرانا لازم تھا۔

    خیال رہے کہ سابق صدر آصف زرداری، ان کی بہن فریال تالپور اور متعدد دیگر کاروباری افراد کے خلاف سمٹ بینک، سندھ بینک اور یو بی ایل میں 29 ‘بے نامی’ اکاؤنٹس کے ذریعے 35 ارب روپے کی جعلی ٹرانزیکشنز سے متعلق 2015 کے کیس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ اس سلسلے میں ایف آئی اے نے معروف بینکر حسین لوائی کو گرفتار کیا تھا، جس کے بعد اگست 2018 میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں ہی اومنی گروپ کے چیئرمین انور مجید اور ان کے بیٹے عبدالغنی مجید کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔
    7 ستمبر 2018 کو سپریم کورٹ نے سابق صدر مملکت اور ان کی بہن کی جانب سے مبینہ طور پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کیے جانے کے مقدمے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی تھی۔ اس جے آئی ٹی نے سابق صدر آصف علی زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سے پوچھ گچھ کی تھی جبکہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو سے بھی معلومات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں: متاثرین کی مدد پہلے اور سیاست بعد میں ہے. بلاول بھٹو زرداری
    اراکین اسمبلی کو کیٹگری ون کے پلاٹ کی الاٹمنٹ کے لیے پارلیمانی کوٹہ بنانے پر غور
    بلیک میلنگ میں ملوث ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کےافسر سمیت 4 اہلکارگرفتار
    آصف علی زرداری نے جے آئی ٹی کو بتایا تھا کہ 2008 سے وہ کسی کاروباری سرگرمیوں میں ملوث نہیں رہے اور صدر مملکت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے خود کو تمام کاروبار اور تجارتی سرگرمیوں سے الگ کرلیا تھا۔ بعد ازاں کیس کی جے آئی ٹی نے عدالت عظمیٰ کو رپورٹ پیش کی تھی، جس میں 172 افراد کا نام سامنے آیا تھا، جس پر وفاقی حکومت نے ان تمام افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کردیے تھے۔
    اس کے بعد سپریم کورٹ نے یہ کیس نیب کے سپرد کرتے ہوئے 2 ماہ میں تحقیقات کا حکم دیا تھا اور نیب نے اس کے لیے مشترکہ انویسٹی گیشن ٹیم قائم کی تھی، جس کے سامنے آصف زرداری پیش ہوئے تھے۔ 15 مارچ کو کراچی کی بینکنگ عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ سے متعلق کیس کی کراچی سے اسلام آباد منتقلی کی نیب کی درخواست منظور کی تھی۔

  • پیپلزپارٹی کاعمران خان اوراعظم  خان کی آڈیو لیک پراعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ

    پیپلزپارٹی کاعمران خان اوراعظم خان کی آڈیو لیک پراعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ

    پیپلزپارٹی نے عمران خان اور اعظم خان کی آڈیو لیک پر اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے

    پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک کے مفادات کا تحفظ کرنے کا حلف اٹھایا تھا،افسوسناک گفتگو عمران خان کی نہیں، پاکستان کے وزیر اعظم کی ہے،عمران خان نے جھوٹ کی بنیاد پر ملک میں تقسیم کی سیاست کی، پہلے دن سے کہہ رہی ہوں یہ عمران بچاو تحریک ہےعمران خان اپنی سیاست کو بچانے کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں، سائفر پر کھیلنےکے بیانیے سے عمران خان کو فائدہ پہنچا ہوگالیکن پاکستان کو نقصان ہوا، سائفر پر کھیلنےکا معاملہ سنگین ہے جو معافی تلافی سے ختم نہیں ہوگا عمران خان سے غیر مشروط معافی کا مطالبہ نہیں کریں گے

    دوسری جانب ن لیگ کے رہنما، سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کی آڈیو نے دہرے معیا ر کے سیاست کا پردہ چاک کر دیا،سائفر کے معاملے پر مسلسل جھوٹ بول کر سازش کا بیانیہ گھڑا گیا ،سائفر کے معاملے پر بیانیہ مفاد اور موقع پرستی کا مظہر ہے،35 پنکچر ، اسلامی ٹچ اور کبھی سائفر پر کھیلنا یہ ہے انتشار اور فساد کی سیاست کا خلاصہ ہے،

    کوئی سیاست کے لیے اتنا کیسے گر سکتا ہے؟ پی ٹی آئی رہنماؤں کی آڈیو لیک پر ردعمل

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    آڈیو لیکس کا معاملہ، وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

    آڈیو لیکس، معاملے کی تہہ تک نہ پہنچے تو معاملات اس سے زیادہ بگڑجائیں گے

    ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

     عمران خان جھوٹے بیانیے پر سیاست کر رہے ہیں،

     مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید 

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان کی بھی آڈیو لیک ہوئی ہے عمران خان کی آڈیو امریکی سائفر سے متقلق ہے، عمران خان کی آڈیو میں سنا جا سکتا ہے ، اس آڈیو میں عمران خان کہتے ہیں کہ اب ہم نے صرف کھیلنا ہے، امریکا کا نام نہیں لینا بس صرف کھیلنا ہے

    عمران خان کی آڈیو آنے کے بعد ن لیگی رہنما، رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کہتی ہیں پوری قوم کا وقت ضائع کرنے اور یوتھیوں کو بیوقوف بنانے پر کیا عمران خان کیخلاف کوئی ایکشن ہوگا؟؟ اس جھوٹے شخص کیخلاف سخت سے سخت ایکشن لینا چاہیے

  • سینئر اینکرز کا این ایف آر سی سی کا دورہ، احسن اقبال نے بریفنگ میں کہا؛ ہیروز وہ ہیں جنہوں نے دوسروں کیلئے اپنی جان کو خطرے میں ڈالا

    سینئر اینکرز کا این ایف آر سی سی کا دورہ، احسن اقبال نے بریفنگ میں کہا؛ ہیروز وہ ہیں جنہوں نے دوسروں کیلئے اپنی جان کو خطرے میں ڈالا

    سینئر ٹی وی اینکرز کا این ایف آر سی سی کا دورہ جس میں ڈپٹی چیئرمین این ایف آر سی سی احسن اقبال نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اصلی ہیروز وہ ہیں جنہوں نے دوسروں کیلئے اپنی جان کو خطرے میں ڈالا.

    سینئر اینکرز نے آج نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر کا دورہ کیا جہاں ڈپٹی چیئرمین این ایف آر سی سی احسن اقبال نے سینئر صحافیوں کو سیلاب سے ہونے والی تباہی اور مسلح افواج، سول انتظامیہ اور مختلف اداروں کے کردار کے بارے میں بتایا۔ احسن اقبال نے اس موقع پر کہا کہ اس بحران کے وقت میں اصلی ہیروز وہ ہیں جنہوں نے قیمتی جانیں بچانے کے لیے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر دن رات کام کیا ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں: متاثرین کی مدد پہلے اور سیاست بعد میں ہے. بلاول بھٹو زرداری
    اراکین اسمبلی کو کیٹگری ون کے پلاٹ کی الاٹمنٹ کے لیے پارلیمانی کوٹہ بنانے پر غور
    بلیک میلنگ میں ملوث ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کےافسر سمیت 4 اہلکارگرفتار
    احسن اقبال نے مزید کہا کہ ریسکیو اور ریلیف ٹیموں نے انتھک محنت کی ہے اور میں نے مسلح افواج اور سول انتظامیہ دونوں کے افسران سے ملاقات کی ہے جو میدان میں موجود رہے اور میں مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کے لیے ان کی آنکھوں میں درد اور ہمدردری دیکھتا ہوں۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سیلاب کی صورتحال کو اجاگر کرنے اور امدادی سرگرمیوں کی ضرورت بتانے پر میڈیا کو سراہا جائے اور ان کی کاوشوں کے ہم شکر گزار ہیں۔ احسن اقبال نے میڈیا سے درخواست کی کہ وہ اس قدرتی آفت پر توجہ مرکوز رکھیں اور تباہی و لوگوں کے مصائب کو اجاگر کرے۔

    این ایف آر سی سی نے سینئر صحافیوں کو جان و مال کو پہنچنے والے نقصانات اور مواصلاتی ڈھانچے اور بحالی کی کوششوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا، خاص طور پر ریل اور سڑکوں کے نیٹ ورک کو کھولنے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں معمول کی زندگی کی بحالی کے لیے وے فارورڈ سمیت لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کا منصوبہ بھی بریفنگ میں بتایا گیا.

  • خواتین فلائٹ اٹینڈنٹس کو مناسب لباس پہننے کی ہدایات

    پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) نے خواتین فلائٹ اٹینڈنٹس کو مناسب لباس پہننے کا ہدایات جاری کردیں۔

    باغی ٹی وی : قومی ایئرلائن کی فلائٹ سروسز کے جنرل منیجر نے ایئرلائن کی ایئر ہوسٹسز کی ڈریسنگ پر اعتراض اٹھایا ہے جبکہ مناسب لباس پہننے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

    آرمی چیف نے چکلالہ کرکٹ گراونڈ کا افتتاح کر دیا

    ہدایات میں کہا گیا ہے کہ گرومنگ انسٹرکٹرز اور سینئر شفٹ انچارجز فلائٹ اٹینڈنٹ کی ڈریسنگ کی نگرانی کریں گے جبکہ ہدایات پر عمل نہ کرنے والے فلائٹ اٹینڈنٹ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    دوسری جانب اس حوالے سے پی آئی اے کے سینئیر اہلکار عامر بشیر کا کہنا ہے کہ ایئر ہوسٹسز کے اپنے دفاتر پہنچنے، ہوٹلوں میں قیام اور دوسرے شہروں کا سفر کرنے پر ان کے لباس کے بارے میں شکایات موصول ہورہی ہیں ایئر اٹینڈنٹ کا مناسب لباس نہ ہونے کے باعث پی آئی اے کا امیج متاثر کررہا ہے۔

    قبل ازیں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے میں کپتانوں اور فضائی میزبانوں سے قوانین کی خلاف ورزی اور زائد ڈیوٹی کا نوٹس لیا تھا

    حریم شاہ کو پاکستان واپسی پر گرفتاری سے روکنے کی درخواست خارج

    سی اے اے حکام نے پی آئی اے کو جاری نوٹس میں ہوا بازوں کی ڈیوٹیوں میں کمی کرنے کے احکامات جاری کیے تھے ، ڈائریکٹر فلائٹ سٹینڈرڈ کے زیر دستخط جاری احکامات کے مطابق7ماہ کے دوران پی آئی اے کے کپتانوں نے سی اے اے کے اے این او کی خلاف ورزی کی۔

    نوٹس میں کہا گیا تھا کہ قومی ایئرلائن کپتانوں نے دیگر آپریٹر کے مقابلے میں سب سے زیادہ ڈیوٹی کی اس وجہ سے بیشتر پروازیں تاخیر کا شکار بھی ہوئیں۔ ایک سال کے دوران 55 پروازوں میں کپتانوں سے 12 گھنٹے سے زائد ڈیوٹی کرائی گئی اضافی ڈیوٹی آکاو قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ پی آئی اے عالمی ہوابازی کے قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کررہی ہے۔

    بلیک میلنگ میں ملوث ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کےافسر سمیت 4 اہلکارگرفتار

  • 29ستمبر 1983 کے سانحہ کو قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی. بلاول بھٹو زرادری

    29ستمبر 1983 کے سانحہ کو قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی. بلاول بھٹو زرادری

    وزیر خارجہ اور چئیرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ 29 ستمبر 1983 سانحے کو قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی.

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ سانحہ پنہل چانڈیو کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں کیونکہ جمہوریت کے لیے آواز اٹھانے پر 16 جیالوں کو بے دردی سے شہید کیا گیا تھا ان کا کہنا تھا کہ: قیامِ جمہوریت میں کارکنان کی جدوجہد اور قربانیاں بنیادی حیثیت رکھتی ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ ایم آر ڈی میں سکرنڈ کے گاؤں پنہل خان چانڈیو سے شہید ہونے والے تمام ورکرز کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں.

    پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ایم آر ڈی کے دوران پنہل چانڈیو گاوَں میں شہید کیے گئے 16 جیالوں کے یومِ شہادت پر پیغام کہنا تھا کہ: سانحہ پنہل چانڈیو کے شہداء شہید ٹھارو چانڈیو، شہید رجب علی چانڈیو اور شہید علی شیر چانڈیو کو سلام ہیش کرتے ہیں. پی پی پی چیئرمین کا شہداء کو ان کی 39 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ: شہید غلام مصطفیٰ چانڈیو، شہید پیر بخش چانڈیو، شہید عرس چانڈیو، شہید صدیق چانڈیو اور شہید گلاب چانڈیو، شہید ہاشم خاصخیلی، شہید جانب خاصخیلی، شہید میرو خاصخیلی، شہید علی گل خاصخیلی اور شہید محمد رمضان، شہید محبوب علی سولنگی، شہید اللہ رکھیو سولنگی اور شہید حسین بخش منگنھار کو بھی سلام پیش کرتا ہوں.

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آج کا دن یہ عہد کرنے کا دن ہے کہ ہم جمہوری حقوق اور شہری آزادیوں کو ناقابلِ تسخیر بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے. اور ان شہدا کو ہمیشہ کیلئے یاد رکھیں تاہم ان کی قربانی ہمیں جمہوریت کی جدوجہد میں یاد رہے. واضح رہے کہ پاکستان میں تحریک بحالی جمہوریت یعنی ایم آر ڈی نے اُس دور میں سیاست اور سیاسی احتجاج کی روایت قائم کی جب وقت کے آمر نے ملک میں سیاست کو ختم کر نے میں کوئی کثر نہ چھوڑی تھی۔ اگر جنرل محمد ضیاء الحق کا مارشل لاء اس سے قبل کی ایوب خان اور یحییٰ خانی آمریتوں کا تواتر تھا تو ایم آر ڈی اُس جمہوری جدوجہد کا تسلسل تھی جو پاکستانی عوام نے اس سوچ کے خلاف برپا کی جو ملک کو آمریت کے تسلط اور مذہبی رجعت میں جکڑ دینا چاہتی تھی۔

  • یو کرین مقبوضہ علاقوں میں روس نواز رہنماؤں کا روس سے الحاق کا مطالبہ

    یو کرین مقبوضہ علاقوں میں روس نواز رہنماؤں کا روس سے الحاق کا مطالبہ

    یوکرین کے لوگانسک اور خیرسن خطوں کے روس نواز رہنماؤں نے بدھ کو صدر ولادیمیر پیوٹن سے ان علاقوں کا ماسکو کے ساتھ الحاق کرنے کا مطالبہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : روس نے یوکرین کے قابض علاقوں پر اب اپنی گرفت مضبوط کرنا شروع کر دی ہے لوگانسک اور خیرسن خطوں کے کریملن کے حامی رہنماؤں کا دعویٰ ہے کہ یوکرین کے ان علاقوں کے رہائشیوں نے ریفرنڈم میں روس سے الحاق کی حمایت کی ہے۔

    روس کے خلاف پابندیاں یورپی عوام کی غربت کا باعث بنی ہیں:ہنگری

    یوکرین کے روس کے قبضے میں جانے والے علاقے لوگانسک کے روس نواز رہنما لیونیڈ پاسیچنک نے صدر پیوٹن سے الحاق کی اپیل کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہاں کے باشندے آٹھ سالوں سے یوکرینی فوج کے حملوں کی زد میں ہیں۔

    روس نے اسی سال جزیرہ نما کرائمیا پر بھی قبضہ کر کے روس کے ساتھ الحاق کر لیا تھاپاسیچنک نے ایک بیان میں صدر پیوٹن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریفرنڈم میں جمہوریہ کی آبادی کے فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے میں آپ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ لوہانسک کو روسی فیڈریشن کا حصہ بنانے پر غور کریں۔

    پاسیچنک کے اس اعلان کے فوری بعد یوکرین کے جنوبی خطے خیرسن علاقے کے روس نواز رہنما ولادیمیر سالڈو کی جانب سے بھی اسی طرح کی اپیل کی گئی۔ اس خطے کو روس نے رواں سال فروری میں حملے کے بعد اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔

    سالڈو نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا کہ ہماری عوام نے تاریخی ریفرنڈم میں روسی فیڈریشن کی کثیر القومی آبادی کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے جس میں تمام لوگ قانون کی نظر میں برابر ہیں-

    حالات نےمجبورکیا توجوہری ہتھیاراستعمال کرنےسےگریزنہیں کریں گے:روس

    ادھر جرمنی نے کہا ہے کہ روس کے مقبوضہ یوکرینی علاقوں میں ہونے والے روس سے الحاق کے ریفرینڈم کے نتائج کو وہ کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔

    جرمنی کے چانسلر اولف شولز نے یوکرین کے صدر زیلنسکی کو فون کال پر بتایا کہ جرمنی اس جعلی ریفرینڈم کے نتائج کبھی قبول نہیں کرےگاجنوب میں خیرسن اور زیپوریژیا اور مشرق میں دونیتسک اور لوگانسک کےعلاقےروس اور کرائمیا کے درمیان ایک زمینی راہداری بناتے ہیں۔

    روس نے جزیرہ نما کرائمیا کو 2014 میں ضم کر لیا تھا۔ مجموعی طور پر یہ علاقے یوکرین کے رقبے کا 20 فیصد بنتے ہیں۔ ریفرینڈم کے بعد یوکرین نے یورپی یونین اور نیٹو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روس پر زیادہ سخت پابندیاں عائد کریں اور یوکرین کے لیے مزید فوجی امداد بھیجیں۔ یہ مطالبہ روس کی اس دھمکی کے باوجود آیا ہے جس میں اس نے کہا تھا کہ وہ یوکرین کے حملوں کے خلاف ایٹمی اسلحہ استعمال کر سکتا ہے۔

    امریکا کا پاکستان کو مزید 10 ملین ڈالر دینے کا اعلان

  • آڈیولیک،سنگین معاملہ،ریاست کو نوٹس لینا چاہئے،جاوید لطیف

    آڈیولیک،سنگین معاملہ،ریاست کو نوٹس لینا چاہئے،جاوید لطیف

    وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بار بار آڈیو ویڈیو کا تکرہ ہو رہا یہ معاملہ سنگین ہے ریاست کو نوٹس لینا چاہئے

    جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ آڈیو لیک میں ملوث لوگوں کو سخت سزا دی جائے عمران خان اپنی سیاست کو بچانے کے لیئے ریاست کی قربانی دے رہا ہے کل یہ بات سامنے آگئی ہے عمران خان کے حوالے سے نوٹس لیا جاتا تو ایسے حالات پیدا نہ ہوتے عمران خان کہتا ہے کہ ہم اس سے کھیلیں گے عمران خان کی ٹیم بڑی مافیا سے بھری پڑی تھی بشری بی بی بھی غداری کارڈ کھیلتی رہیں آپ دیکھیں ہر دوسرے اداروں کے ساتھ کھیلا اور اداروں کو کمزور کیا گیا عمران خان کی وجہ سے قوم نتائج بھگت رہی ہے عمران خان انتشار کی سیاست کر رہا ہے اس کی کوتاہیوں کا نتیجہ عوام بھگت رہے ہیں آڈیولیک نے عمران خان کی منافقت بے نقاب کر دی جو سہولت کاری میں ملوث ہوئے اس کو سخت سزا دی جائے گی

    کوئی سیاست کے لیے اتنا کیسے گر سکتا ہے؟ پی ٹی آئی رہنماؤں کی آڈیو لیک پر ردعمل

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    آڈیو لیکس کا معاملہ، وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

    آڈیو لیکس، معاملے کی تہہ تک نہ پہنچے تو معاملات اس سے زیادہ بگڑجائیں گے

    ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

     عمران خان جھوٹے بیانیے پر سیاست کر رہے ہیں،

     مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید 

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان کی بھی آڈیو لیک ہوئی ہے عمران خان کی آڈیو امریکی سائفر سے متقلق ہے، عمران خان کی آڈیو میں سنا جا سکتا ہے ، اس آڈیو میں عمران خان کہتے ہیں کہ اب ہم نے صرف کھیلنا ہے، امریکا کا نام نہیں لینا بس صرف کھیلنا ہے

    عمران خان کی آڈیو آنے کے بعد ن لیگی رہنما، رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کہتی ہیں پوری قوم کا وقت ضائع کرنے اور یوتھیوں کو بیوقوف بنانے پر کیا عمران خان کیخلاف کوئی ایکشن ہوگا؟؟ اس جھوٹے شخص کیخلاف سخت سے سخت ایکشن لینا چاہیے