Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ویڈیو،سارہ انعام کی نماز جنازہ ادا،شاہنواز کو سخت سزا ملنی چاہیے،والد سارہ

    ویڈیو،سارہ انعام کی نماز جنازہ ادا،شاہنواز کو سخت سزا ملنی چاہیے،والد سارہ

    سارہ انعام کی میت پولی کلینک اسپتال سے شہزاد ٹاؤن پہنچا دی گئی

    مقتولہ کے والد ، بھائی اور عزیزواقارب آخری رسومات میں شریک ہیں، نماز جنازہ میں قریبی عزیز شریک ہوئے،والد سارہ انجینیئرانعام رحیم کا کہنا تھا کہ شاہنواز کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے میری پھول جیسے بچی مجھ سے چھین لی ،اس شخص کی شروع سے حرکات مشکوک تھیں اور وہ سارہ کو لوٹنا چاہتا تھا،شاہنواز سے ایک دو دفعہ میری گفتگو ہوئی تو بہت محبت سے ہمارے سے بات کی،شاہنواز بار بار پیسے لیتا رہتا تھا لیکن سارہ ہمیں نہیں بتاتی تھی،سارہ لیبیا میں پیدا ہوئی ،سارہ نے کینیڈا میں تعلیم حاصل کیسارہ کی ماں چاہتی تھی وہ پاکستان میں شفٹ ہو جائیں اور پھر وہ سب پاکستان آ گئیں ۔سارہ نے خود بتایا کہ میں نے شادی کر لی ہے وہ بڑی ہو چکی تھی

    مقتولہ سارہ کے والد کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے ملزم کو جلد از جلد سزا ملنی چاہیےملزم قانون کے قبضے میں ہے،عدالتیں اور حکومت سخت سزادیں ،ملزم شاہنواز کو زیادہ سے زیادہ سزا دے کرہمیں انصاف چاہیے،جلد انصاف ہو تو نور مقدم جیسے واقعات نہ ہوں،

    واضح رہے کہ صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر نے اپنی اہلیہ سارہ کو قتل کردیا تھا ایاز میر کی بہو دبئی سے واپس آئی تھی شاہنواز نشے کا عادی تھا اس نے نشے کی حالت میں اپنی بیوی کا قتل کیا۔ سارہ کا قتل بھی بالکل نور مقدم والے وحشیانہ طریقے سے کیا گیا۔ لوہے کا راڈ مارا پھر پانی کے ٹپ میں ڈبودیا۔ شاہنواز امیر کی کینیڈین نژاد سارہ سے تیسری شادی تھی مقتولہ سارہ دبئی میں ملازمت کرتی تھی اور دونوں کی تین ماہ پہلے ہی شادی ہوئی تھی مقتولہ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہنواز سے رابطہ ہوا تھا، پھر دونوں نے شادی کر لی

    قتل کے بعد ملزم نے اپنے والد ایاز امیر کو لاش کی تصویر بھیجی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر رکھا ہے، پولیس نے ایاز امیر کو بھی گرفتار کیا تھا تا ہم گزشتہ روز عدالت نے اس مقدمے سے ایاز امیر کو ڈسچارج کیا ہے

    شاہنواز امیر کے گھر تحقیقات کے دوران کلاشنکوف برآمد 

     ملزم شاہنواز امیر کا تین روزہ جبکہ اسکے والد ایاز امیر کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ 

     ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز سے متعلق نئے انکشافات 

     ایاز امیر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    اسلام آباد پولیس نے بہو کے قتل کیس میں معروف صحافی ایاز امیر کو گرفتار کرلیا

    شک تھا سارہ کا کسی کے ساتھ کوئی افیئر ہے۔ ایاز امیر کے بیٹے کا بیوی کو قتل کرنے کے بعد بیان،

    ایاز میر کے بیٹے کی خوفناک درندگی :سارہ انعام ،کینیڈین شہری،دبئی آئی،گاڑی خریدی ،مگرپھرکیاہوا؟ہولناک انکشافات

    ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

    پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

    سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

     

  • عمران خان نے اپنی ان باتوں سے انکار کردیا جنکی بنیاد پر ریاستی تشکیل کا وعدہ کیا تھا

    عمران خان نے اپنی ان باتوں سے انکار کردیا جنکی بنیاد پر ریاستی تشکیل کا وعدہ کیا تھا

    سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ان باتوں تک سے انکار کردیا ہے جنکی بنیاد پر ریاستی تشکیل کا وعدہ کیا تھا.

    عمران خان ایک سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب میں حکومت میں آیا تو تب میں نے ریاست مدینہ کی بات کی جبکہ اس سے پہلے میں نے ایسی کوئی بات نہیں ہے، اور جب میں وزیر اعظم پاکستان بن گیا تب میں نے محسوس کیا کہ یہاں پاکستان میں ریاست مدینہ کے اصولوں کو اپنانا چاہئے اور میں نے اس سے پہلے یہ بات اس لیے نہیں کی تھی کہ یہ کوئی نہ سمجھے کہ میں ووٹ مانگ رہا ہوں اور لوگ میری نیت پر شک نہ کریں جیسے کہ مولانا فضل الرحمان اسلام کو بیچتا ہے.


    جبکہ وہ ویڈیو کلپ موجود ہیں میں الیکشن کمپین کے دوران عمران خان کئی بار مدینہ کی ریاست کا کہہ چکے 2018 کے ایک ویڈیو کلپ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کہہ رہے کہ ہمارے پیارے نبی ﷺ نے پہلی فلاح ریاست بنائی تھی لہذا ہم نے بھی اس پاکستان کو مدینہ پہلی فلاحی ریاست بنانا ہے. ایک اور ویڈیو کلپ جو غالبا 2015 کا ہے کہ میں سابق وزیر اعظم عمران کہہ رہے کہ جو میں نیا پاکستان دیکھ رہا ہوں وہ وہ پاکستان ہوگا جس کو بننا تھا اسلامی فلاحی ریاست، اسی بیان میں انہوں نے الزام عائد کیا تھا یہ حکمران اپنے لیئے ایک قانون اور دوسروں کیلئے الگ قانون بناتے ہیں.
    مزید یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی بھی آڈیو لیک ہو گئی،امریکی سائفر کا سارا ڈرامہ بے نقاب
    شہباز شریف کی مبینہ طور پر مریم کے داماد کے لیے سرکاری افسروں پر دباو کی مبینہ آڈیو لیک
    عمران کی ویڈیوز دیکھی ہیں، اس قابل نہیں دیکھا یا دکھایا جائے: رانا ثنا کا دعویٰ
    بات صرف یہی نہیں رکی عمران خان نے 2018 ہی میں ایک جگہ خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا جو چیلنج ہے وہ یہ کہ ہم اس کو کیسے وہ پاکستان بنائیں ہمارے بانی پاکستان قائد اعظم کی تمنا تھی اور ان کی تمنا یہ تھی کہ وہ اس ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتے تھے. اسی بیان میں عمران خان نے یہ بھی وضاحت کی کہ اسلامی فلاحی ریاست کا ماڈل مدینہ کی ریاست ہے.

  • عمران خان کا جھوٹا بیانیہ دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما ، عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ ہم آپس میں کیا باتیں کررہے ہیں،

    عظمیٰ بخاری نے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی فیملی میں عمران خان کے دور میں 60 فیصد مشینری آچکی تھی،عمران خان نے کہا کہ مجھے امریکا نے سازش سے نکال دیا،ملک کا وزیراعظم کس طرح عوام کو بےقوف بنا رہے تھے،پہلے بھی کہا عمران خان ایک سراب ہے عمران خان کہہ رہے ہیں ہم نے سائفر کے ساتھ کھیلنا ہے،اعظم خان نے کہا میٹنگ منٹس ہم خود بنا لیں گے،ان کی وجہ سے آئی ایم ایف ہم سے بات کرنے کو تیار نہیں تھا،قصور کس کا تھا، عمران خان کا، مریم نواز پی ٹی آئی والوں کے اعصاب پر سوار ہیں،اس آڈیو کے بعد بھی عمران خان یوٹرن لے سکتے ہیں،عمران خان نے بیرونی سازش کے معاملے پر ڈرامہ کیا،

    عظمیٰ بخاری کا مزدی کہنا تھا کہ القادر یونیورسٹی، فارن فنڈنگ، آٹا چینی چوری کا جواب کیوں نہیں دیا جاتا، شوکت ترین خود بیڑہ غرق کر کے گئے، وزیراعظم سے مطالبہ کرتی ہوں جو کمیٹی بنائی جائے اس میں عمران خان کو بھی بلایا جائے، جب ہیرے کی انگوٹھیاں لی گئیں اورالقادر یونیورسٹی کی زمین ہتھیائی گئی توکیا عمران خان صاحب کو پتا نہیں لگا عمران خان کا جھوٹا بیانیہ آج عوام نے دیکھ لیا، عمران خان کہہ رہے ہیں ہم نے سائفر کے ساتھ کھیلنا ہے،

    وزیراعظم شہباز شریف کی مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آگئی

    کوئی سیاست کے لیے اتنا کیسے گر سکتا ہے؟ پی ٹی آئی رہنماؤں کی آڈیو لیک پر ردعمل

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    آڈیو لیکس کا معاملہ، وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

    آڈیو لیکس، معاملے کی تہہ تک نہ پہنچے تو معاملات اس سے زیادہ بگڑجائیں گے

    ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

    ، سابق وزیراعظم عمران خان کی بھی آڈیو لیک ہو گئی 

  • مفتاح اسماعیل نے سخت معاشی حالات میں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ وزیر اعظم

    مفتاح اسماعیل نے سخت معاشی حالات میں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ وزیر اعظم

    وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل نے سخت معاشی حالات میں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے.

    وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مشکل معاشی حالات میں بہترین کام کیا۔


    انہوں نے کہا کہ: مفتاح اسماعیل نے سخت معاشی حالات میں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اور انہوں نے معیشت کو بہتر کرنے کے لیے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے کامیاب مذاکرات کیے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ بہترین معاشی امور کی انجام دہی پر مفتاح اسماعیل کی خدمات پر ان کا احترام کرتا ہوں۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل وزیر خزانہ کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے، اور انہوں نے وزیراعظم کو استعفی پیش کردیا تھا. جبکہ وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی ملاقات ہوئی تھی. اور اس موقع پر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آپ کی قیادت میں کام کرنا میرے لیے باعث فخر ہے۔ اس سے قبل مفتاح اسماعیل نے ٹویٹر پر اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا اور لندن میں پارٹی قائد میاں نواز شریف کو بھی اپنا استعفی پیش کیا تھا تاہم آج انہوں ںے ضابطے کے مطابق وزیراعظم کو استعفی پیش کیا تھا جو جلد منظور کرلیا گیا تھا.

    مسلم لیگ ن نے مفتاح اسماعیل کی جگہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو دوبارہ عہدے دینے کا اعلان کیا تھا جس کے لیے وہ لندن سے پاکستان واپس آئے اور انہوں نے گزشتہ روز سینیٹر کا حلف اٹھایا جبکہ آج انہوں وزیر خزانہ حلف بھی اٹھا لیا ہے دوسری جانب وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا تھا اسحاق ڈار جس طرح معیشت کو چلانا چاہتے اس حساب مفتاح نہیں چلا پارہے تھے لہذا انہیں یہاں بلا کر یہ عہدہ دیا گیا ہے.

  • اور عمران خان کی بھی آڈیو لیک ہو گئی،امریکی سائفر کا سارا ڈرامہ بے نقاب

    اور عمران خان کی بھی آڈیو لیک ہو گئی،امریکی سائفر کا سارا ڈرامہ بے نقاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین، سابق وزیراعظم عمران خان کی بھی آڈیو لیک ہو گئی ہے

    عمران خان کی آڈیو امریکی سائفر سے متقلق ہے، عمران خان کی آڈیو میں سنا جا سکتا ہے ، اس آڈیو میں عمران خان کہتے ہیں کہ اب ہم نے صرف کھیلنا ہے، امریکا کا نام نہیں لینا بس صرف یہ کھیلنا ہے کہ اس کے اوپر کہ یہ ڈیٹ پہلے سے تھی عمران خان کی بات کا جواب دیتے ہوئے عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کہتے ہیں کہ میں یہ سوچ رہا تھا کہ اس سائفر کے اوپر ایک میٹنگ کر لیتے ہیں آپ کو یاد ہے تو آخر میں ایمبیسڈر نے لکھا تھا کہ ڈیمارچ کریں اگر ڈیمارچ نہیں بھی دینا تو میں نے سوچا ہے کہ اس کو کور کیسے کرنا ہے ؟

    آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو اعظم خان نے اپنی تجویزدی اور کہا کہ ایک میٹنگ کریں شاہ محمود قریشی اور فارن سیکریٹری کی جس میں شاہ محمود لیٹر پڑھ کر سنائیں گے اور وہ جو بھی پڑھ کر سنائیں گے اس کو کاپی میں بدل دیں گے وہ میں منٹس میں کر دوں گا، ،عمران خان کہتے ہیں کہ فارن سازش بنا دیتے ہیں

    عمران خان کی آڈیو آنے کے بعد ن لیگی رہنما، رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کہتی ہیں پوری قوم کا وقت ضائع کرنے اور یوتھیوں کو بیوقوف بنانے پر کیا عمران خان کیخلاف کوئی ایکشن ہوگا؟؟ اس جھوٹے شخص کیخلاف سخت سے سخت ایکشن لینا چاہیے

    غریدہ فاروقی ٹویٹ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ سائفر کی سازش کا جھوٹا بیانیہ اپنی موت مرتے ہوئے۔۔۔۔ کس طرح ایک نارمل مراسلے کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہوئے نہ صرف ملک کو مفلوج کر دیا گیا بلکہ ملکی سلامتی خارجہ تعلقات اور پورے نظام کو خطرے میں ڈالا گیا۔۔۔۔ عمران خان کی تہلکہ خیز آڈیو لیک۔۔!

    عمران خان کی آڈیو، تحریک انصاف کا ردعمل بھی آ گیا
    عمران خان اور اعظم خان کی آڈیو آنے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کہتے ہیں کہ نارمل مراسلہ؟ یہ صرف سازش نہیں بلکہ ملک کی توہین کی گئی،کابینہ کے سامنے مراسلہ پڑھا گیا تو چند ممبران آبدیدہ ہو گئے تھے،عمران خان کی حکومت کو اسی سائفر میں دیئے اسکرپٹ کے مطابق ہٹا دیا اب اس سائفر کو چھوڑ دینا چاہیے عوام کو فیصلہ کرنا چاہیے کہ یہ سازش تھی یا اس سے بھی بڑھ کر،

    واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف جب تحریک عدم اعتماد جمع ہوئی تھی تو اسوقت عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے ایک جلسے میں ایک خط لہرایا تھا اور اس خط کو انکی حکومت کے خلاف بیرونی سازش کہا تھا، بعد ازاں بتایا گیا تھا کہ امریکہ نے دھمکی دی ہے کہ عمران خان کی حکومت ختم کی جائے، عمران خان اپنی حکومت ختم ہونے کے بعد ابھی تک اسی بیانئے کو لے کر چل رہے تھے تا ہم سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں واضح کہا گیا کہ کسی قسم کی دھمکی نہیں دی گئی، عمران خان اسی سائفر کو لے کر اپنی تحریک چلا رہے ہیں اور عمران خان کا غیر ملکی سازش و مداخلت کا بیانیہ عوام میں مقبول ہو چکا ہے تا ہم اب اس آنیوالی آڈیو نے عمران خان کے اس بیانئے سے ہوا نکال دی ہے

    سائفر کے حوالہ سے 25 اپریل کو ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار سے سوال کیا گیا کہ مراسلہ سے متعلق نیشنل سیکیورٹی کمیٹی اجلاس کے بعد بہت کنفیوژن ہے،جس کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں ہونے والی بحث کو دیکھنا ہو گا،این ایس سی کے دونوں اجلاسوں میں کوئی کنفیوژن نہیں ہے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے سب کچھ واضح کیا ہے،سیکیورٹی ایجنسیز نے بتایا کہ کوئی غیر ملکی سازش نہیں ہوئی،اسد مجید کے حوالے سے میڈیا میں چلنے والی خبریں مکمل طور پر بے بنیاد تھیں، اور ہیں کمیٹی اجلاس میں سفیر اسد مجید ہو کوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا کسی سفیر پر دباؤ نہیں ڈالا جاسکتا.ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخارکا مزید کہنا تھا کہ مراسلے کوکئی روز تک کو دبانے کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں۔ ٹیلیگرام جیسے ہی دفترخارجہ پہنچا اور قانون کے مطابق متعلقہ حکام کے حوالے کیا گیا مراسلہ قومی سلامتی کمیٹی میں زیر بحث لایا گیا اور پھر ڈی مارش دیا گیا

    پیپلز پارٹی کے رہنما علی موسیٰ گیلانی نے 30 مارچ کو دعویٰ کیا تھا کہ دھمکی آمیز خط شاہ محمود قریشی نے خود دفتر خارجہ کے سفارت کار سے لکھوایا،علی موسیٰ گیلانی کا کہنا تھا کہ فارن آفس کے ڈپلومیٹ نے شاہ محمود قریشی کے کہنے پر یہ خط وزیر خارجہ شاہ محمود کو بھجوایا,ڈپلومیٹ سے خود ساختہ خط موصول ہونے کے بعد شاہ محمود قریشی نے عمران خان کو خط پہنچایا,اس معاملے کے حقائق جلد قوم کے سامنے آئیں گے, شاہ محمود قریشی اور فارن آفس اس جعلی سازی کے اصل کرادر ہیں,شاہ محمود قریشی اور فارن آفس لیڑ گیٹ سکینڈل میں بری طرح پھنس چکے ہیں,ہم عمران خان، شاہ محمود قریشی اور فارن آفس کے ملوث کرداروں کو اس کیس سے نہیں نکلنے دیں گے,

    وزیراعظم شہباز شریف کی مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آگئی

    کوئی سیاست کے لیے اتنا کیسے گر سکتا ہے؟ پی ٹی آئی رہنماؤں کی آڈیو لیک پر ردعمل

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    آڈیو لیکس کا معاملہ، وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

    آڈیو لیکس، معاملے کی تہہ تک نہ پہنچے تو معاملات اس سے زیادہ بگڑجائیں گے

    ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

     

  • بنی گالہ کے باہر اساتزہ کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری

    بنی گالہ کے باہر اساتزہ کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری

    سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ اسلام آباد کے باہر اساتزہ کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری ہے.

    باغی ٹی وی اسلام آباد: ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ پر آج تیسرے روز بھی مظاہرین کا دھرنا جاری ہے جبکہ مظاہرین کا کہنا ہے کہ عمران خان خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے ہمارے ساتھ ہورہی ناانصافی کا نوٹس لیں اور ہمیں انصاف دلوائیں اور جب تک ہمیں انصاف نہیں ملے ہم یہاں سے نہیں اٹھیں گے مظاہرین کا مزید کہنا تھا یونیورسٹی ماڈل ایکٹ کے تحت ہزاروں عارضی ملازمین کو برطرف کیا گیا جبکہ برطرف ملازمین میں 12 سالہ ملازمت کے حامل افراد بھی شامل ہیں. مظاہرین کا کہنا ہے کہ: 2008 سے ملازمت کررہے ہیں لیکن ہمیں برطرف کردیا گیا ہے جو سراسر ناانصافی ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں: اساتذہ احتجاج: مظاہرین کا عمران خان کی رہائشگاہ کی جانب مارچ
    محمد بن سلمان کو وزیراعظم بننے پر آرمی چیف، وزیراعظم کی مبارکباد
    عافیہ صدیقی رہائی کیس،دفتر خارجہ کی امریکہ سے سفارتی محاذ پرازسرنوکوششوں کی تجویز
    دوسری جانب اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ: بنی گالہ میں اساتذہ کے احتجاج کا تیسرا روز ہے اور رات گئے مظاہرین نے رہائش گاہ میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے مظاہرین کو رہائش گاہ میں داخل نہیں ہونے دیا تھا. اسلام آباد پولیس کا مزید کہنا ہے کہ اساتذہ کے رہنماوں سے مذاکرات جاری ہیں اور لیکن مظاہرین نے بنی گالہ میں داخلے کا اعلان کردیا ہے تاہم کسی بھی لاء اینڈ آرڈر صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس اور مجسٹریٹ موقع پر موجود ہیں۔


    علاوہ ازیں رہائش گاہ کے اندر حکومت کے پی کے اور اے جے کے پولیس بھی تعینات ہے۔ اسلام آباد پولیس انتظامیہ نے مظاہرین سے گزارش کی کہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور کوئی خلاف قانون عمل نہ کریں۔جبکہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس روزانہ کی بنیاد پر متعدد لاء اینڈ آرڈر صورتحال سے نمٹ رہی ہے۔ اور شہر کے مختلف علاقوں میں 1500 سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہیں۔ اور اس کے ساتھ ہی عوام کو ٹریفک مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی نے احتجاج کرنے والے اساتزہ رہنماء سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم ان سے رابطہ ممکن نہ ہوسکا.

  • صدر مملکت اور وزیراعظم کی ملاقات،آڈیو لیکس پر بھی ہوئی گفتگو

    صدر مملکت اور وزیراعظم کی ملاقات،آڈیو لیکس پر بھی ہوئی گفتگو

    صدر مملکت عارف علوی سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں ملکی سیکیورٹی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،صدر مملکت اور وزیراعظم کی ملاقات میں آڈیو لیکس کے معاملے پر بھی گفتگو کی گئی ملاقات وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی حلف برداری تقریب سے قبل ہوئی،وزیراعظم نے صدر کو مختلف سربراہان مملکت سے ملاقاتوں متعلق آگاہ کیا،صدر مملکت اوروزیراعظم شہباز شریف کےدرمیان ملاقات ایوان صدرمیں 20 منٹ تک جاری رہی ،

    صدر مملکت سے ن لیگی رہنما ، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بھی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں صدر مملکت اوروزیراعظم کی جانب سے ملکی معاشی صورتحال پر اظہار تشویش کیا گیا معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے صدر مملکت کو اپنے پلان سے آگاہ کیا، ملاقات میں سیلاب کی صورتحال میں معیشت کے مزید نقصان پر بھی گفتگو کی گئی،

    قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کو خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے مشکل معاشی حالات میں بہترین کام کیا،مفتاح اسماعیل نے سخت معاشی حالات میں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا،مفتاح اسماعیل نے معیشت کوبہتر کرنے کے لیے آئی ایم ایف سے کامیاب مذاکرات کیے،بہترین معاشی امور کی انجام دہی پرمفتاح اسماعیل کی خدمات پر ان کا احترام کرتا ہوں،

    وزیراعظم شہباز شریف کی مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آگئی

    کوئی سیاست کے لیے اتنا کیسے گر سکتا ہے؟ پی ٹی آئی رہنماؤں کی آڈیو لیک پر ردعمل

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    آڈیو لیکس کا معاملہ، وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

    آڈیو لیکس، معاملے کی تہہ تک نہ پہنچے تو معاملات اس سے زیادہ بگڑجائیں گے

    ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

  • بینکوں اے ٹی ایمز کے باہرڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گروہ کا کارندہ گرفتار

    بینکوں اے ٹی ایمز کے باہرڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گروہ کا کارندہ گرفتار

    سی آئی اے نے شہر قائد کراچی میں کاروائی کی ہے،بینکوں اے ٹی ایمز کے باہر، دکانوں اور دیگر ڈکیتیوں میں ملوث ڈکیت گینگ کا ایک کارندہ گرفتار کر لیا گیا

    ایس آئی یو نے خفیہ اطلاع پر بے نظیر چوک، ابراہیم حیدری سے ایک ڈکیت عبدالوحید کو گرفتار کر لیا۔ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں ندیم شاہ، امتیاز، نواز، اور دانش کے ہمراہ شاہ لطیف ٹاؤن، کورنگی، سچل، گلشن اقبال و دیگر علاقوں میں بینکوں / اے ٹی ایمز کے باہر، دکانوں اور دیگر ڈکیتی کی کئی وارداتیں کا انکشاف کيا ہے۔28-06-2022 کو ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شاہ لطیف ٹاؤن میں فضل کمیونیکیشن پر ڈکیتی کی تھی جس میں ملزمان نے نقدی 10 لاکھ اور 5 عدد سمارٹ موبائل فونز لوٹے تھے۔ اس وقوعہ کی سی سی ٹی وی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ اس ڈکیتی کا مقدمہ الزام نمبر 794/2022 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن میں درج ہے۔ ایس آئی یو نے ملزم سے اس واردات میں لوٹی ہوئی نقدی میں سے 2 لاکھ روپے برآمد کر لیے ہیں۔

    ملزم کا ساتھی ندیم شاہ رواں ماہ ایس آئی یو نے سچل میں 80 لاکھ روپے پیٹرول پمپ کیش ڈکیتی کے مقدمہ الزام 1358/2022 بجرم دفعہ 397/34 ت پ تھانہ سچل میں گرفتار کیا تھا۔ملزم نے 2/3 ماہ قبل میڈیکیم چورنگی کے نزدیک نواز کے ہمراہ کریانہ اسٹور سے ایک لاکھ روپے لوٹے تھے۔ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گلستان جوہر اور گلشن اقبال میں بینکوں سے کیش لیکر نکلنے والے دو اشخاص سے 7 لاکھ لوٹے تھے۔ملزم عبدالوحید کا ایک ساتھی ندیم شاہ بینکوں کے اندر سے نقدی لیکر نکلنے والے لوگوں کی اطلاع باہر دیگر ساتھیوں کو دیتا تھا جو کہ ان لوگوں کو مناسب مقام پر لوٹتے تھے۔

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    چکوال کے علاقہ چوکی بشارت کی حدود میں انسانیت سوز  واقع پیش آیا جس نے انسانیت کو شرما کر رکھ دیا۔

    ملزم اس سے قبل 3 ڈکیتی سمیت 6 مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جاچکا ہے۔گرفتار ملزم سے ایک پسٹل برآمد ہوا ہے۔ ناجائز اسلحہ کی برآمدگی پر ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    دوسری جانب ضلع کورنگی پولیس کی کارواٸی, غیر قانونی طریقے سے بارڈر کراس کرکے کراچی میں داخل ہونے والے غیر ملکی مقیم افغان باشندے گرفتار کر لئے گئے،کورنگی پولیس نے چار مختلف کارواٸیاں جس میں تھانہ کورنگی صنعتی ایریا, زمان ٹاٶن, عوامی کالونی اور الفلاح پولیس نے علاقہ گشت کے دوران 12 غیر ملکی افغانی باشندوں کو گرفتار کیا ۔
    غیر ملکی افغانی باشندے غیر قانونی طورپر بنا کسی مُلکی شناخت کے مشکوک حالت میں موجود تھے ۔گرفتار افغان باشندوں کے نام بظاہر عزت اللہ, جمعہ, شفیع اللہ, قدرت اللہ, رضا گل, عصمت اللہ, سمیع اللہ, جمعہ خان, امیر اللہ, عادی شاہ, بسم اللہ, اور میر جان معلوم ہوئے ۔ گرفتار افغانی باشندوں کا سابقہ کریمنل ریکارڈ فنگر پرنٹ کے زریعے چیک کیا جارہا ہے ۔گرفتار افغان باشندوں کیخلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا ۔

  • اقراء قتل کیس: ایس پی سمیت تین ملزمان کی ضمانت منظور ہوگئی

    اقراء قتل کیس: ایس پی سمیت تین ملزمان کی ضمانت منظور ہوگئی

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اقراء قتل کیس میں گرفتار ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کی ہے جس میں ملزمان کی جانب سے ایڈوکیٹ عمران فیروز اور ملک جواد عادل نے دلائل دیے ہیں جبکہ عدالت نے نامزد ملزمان ایس پی عارف شاہ سمیت تین ملزمان کی ضمانت کی توثیق کرتے ہوئے ایس پی عارف حسین شاہ ، افتخار علی اور عمران نبی کی ضمانتیں منظور کرلی ہیں.

    واضح رہے کہ وفاقی پولیس کی جواں سال لیڈی کانسٹیبل اقراء نذیر کی مشکوک اورپراسرار ہلاکت کے بعد ایس پی ٹریفک عارف شاہ کو عہدہ سے ہٹاکر پولیس لائنز رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی تھی اور اس سلسلے میں تھانہ آب پارہ میں ایس ایچ او سلیم رضا کی مدعیت میں قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیاتھا۔ لیڈی کانسٹیبل کی موت پراسرار اورمشکوک حالات میں ہوئی تھی.
    اقرا نذیر کے والدین نے مقدمے کی پیروی سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد پولیس خود مدعی بن گئی تھی۔ اقرا کو عارف شاہ پولی کلینک ہسپتال لے کر گئے تھے، جہاں ایک گھنٹے میں ان کی موت واقع ہو گئی تھی۔ اقرا کو زہر دیے جانے کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس نے مقدمے میں جائے وقوعہ کا ذکر نہیں کیا تھا۔ تاہم پولیس ذرائع نے بتایا تھا کہ کہ مقتولہ کے موبائل فون کاڈیٹا اورلوکیشنز بھی لی گئی تھی جسکا تحقیقاتی کمیٹی جائزہ لیکروقوعہ اور مقدمہ میں چھپائے گئے پہلوؤں کی بھی مکمل جانچ کرے گی۔ کراچی یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے والی اقرا کراچی کی رہائشی تھیں اور ان کا تعلق مانسہرہ سے تھا۔ اقرا نے 2019 میں اسلام آباد پولیس میں ملازمت اختیار کی تھی اور وہ اسلام آباد میں کچھ عرصے کے لیے اپنے رشتہ دار ایس پی ٹریفک پولیس عارف شاہ کے گھر رہائش پذیر رہیں تھیں.

  • منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی مالی معاونت،ڈی آئی جی سیکیورٹی نے کیا خطاب

    منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی مالی معاونت،ڈی آئی جی سیکیورٹی نے کیا خطاب

    ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں پولیس، نیب اور ایف آئی اے کے افسران کو منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے موضوع پر لیکچر کیا۔ شرکاء کا تعلق 5ویں ڈومین سپیسیفک ٹریننگ کورس سے تھا۔

    ڈی آئی جی سیکیورٹی نے ایف اے ٹی ایف کی 49 سفارشات کے مختلف پہلوؤں اور پاکستان میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے انسداد میں اس کی افادیت پر روشنی ڈالی۔ شرکاء کو دہشت گردی کی مالی معاونت کی تکنیکس، تحقیقات اور مختلف روابط کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی نعیم احمد شیخ اور دیگر سینئر افسران بھی اس موقع پرموجود تھے۔ کورس کا مقصدپولیس اور قانون نافذ کرنے والے افسران کوپیشہ ورانہ مہارتوں سے آراستہ اور آگاہ کرنا ہے۔

    کیا اگلی باری بھارت کی ہے یا پھرٹال مٹول:ایف اے ٹی ایف کے صدرنے بیان دے کربھارت کے حواس باختہ کردیئے

    ایف اے ٹی ایف کے پلیٹ فارم پر بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے، حماد اظہر

    ایف اے ٹی ایف،پاکستان جب تک یہ کام نہیں کریگا وائیٹ لسٹ میں نہیں آ سکتا،مبشر لقمان کا خوفناک انکشاف

    قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

    ڈاکٹر مقصود احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی میں افسران کو لیکچر دینا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اپنے تجربے اور معلومات جوکہ انہوں نے قومی اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز سے حاصل کیا ہے کو شیئر کرنا کورس کرنے والے افسران کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈی آئی جی ڈاکٹر مقصود احمد نے حال ہی میں نارتھمبریا یونیورسٹی برطانیہ سے ٹیررزم فنانسنگ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔