Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • شوکت ترین کو وزیرخزانہ بنانے والے کس منہ سے اسحاق ڈار پر اعتراض کررہے؟

    شوکت ترین کو وزیرخزانہ بنانے والے کس منہ سے اسحاق ڈار پر اعتراض کررہے؟

    معروف اینکر اقرار الحسن نے کہا ہے کہ ماضی میں شوکت ترین اور حفیظ شیخ کو وزیر خزانہ لگانے والے اب اسحاق ڈار کی بطور وزیر خزانہ تقرری پر کس منہ سے اعتراض کررہے ہیں؟


    تاہم اس ٹوئیٹ کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے جس پر اقرار الحسن نے مزید کہا کہ: پی ٹی آئی والے اسحاق ڈار اور شوکت ترین میں مماثلت پِر اعتراض کر رہے ہیں لہزا ان کے لیئے عرض ہے کہ آپ لوگ زرداری اور نواز شریف دونوں پر منی لانڈرنگ کا الزام لگاتے ہیں حالانکہ ایسا وزیرِ خزانہ کی معاونت کے بغیر ممکن نہیں اور تحریک انصاف والوں کی یادہانی کیلئے یاد کراتا چلو شوکت ترین زرداری دور حکومت میں وزیر خزانہ تھے جنہیں عمران خن نے اپنے دور حکومت وزیر خزانہ لگایا.

    ایک رپورٹ کے مطابق شوکت ترین نے 1975 میں سٹی بینک میں ایک ٹرینی کے طور ملازمت اختیار کی اور سٹی بینک تھائی لینڈ کے صدر کے منصب پر فائز رہے، سٹی بینک کے ساتھ 22 سال منسلک رہنے کے بعد 1997 میں میاں نواز شریف کی حکومت کے کہنے پر وہ پاکستان آئے اور انھوں نے حبیب بینک کی کامیاب ری اسٹریکچرنگ کی جس کے نتیجے میں یہ بینک 230 ملین ڈالرز کے خسارے سے 30 ملین ڈالرز منافع میں آگیا۔ 2000 میں وہ حبیب بینک سے بطور صدر فارغ ہوئے اور یونین بینک میں ملازمت اختیار کی جس کے شیئرز سٹینڈرڈ چارٹرڈ کے حوالے کیے گئے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق: 2008 میں شوکت ترین کراچی سٹاک ایکسچینج کے صدر رہے، جہاں سے وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں پہلے یوسف رضا گیلانی کے مشیر خزانہ اور بعد میں سندھ سے ٹیکنو کریٹ کی نشست پر سینیٹر منتخب ہوئے اور انہیں وزیر خزانہ کا منصب دیا گیا تھا. ان دنوں آئی ایم ایف کے قرضے کے ساتھ این ایف سی ایوارڈ کی تقسیم بھی مجوزہ تھی جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ این ایف سی ایوارڈ کی تقسیم کے معاملے میں چھوٹے صوبوں کی شکایات کو دور کریں اور ہر صوبے کو اس کا حق ملے۔ فروری 2010 میں وہ مستعفی ہوگئے، جس کی وجہ انہوں ذاتی مصروفیات بیان کیں تھی.

    خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سلک بینک میں شوکت ترین کے چھیاسی فیصد حصص تھے اور نئے سرمایہ کاروں کا یہ مطالبہ تھا کہ وہ بینک کے کاروبار کو مکمل وقت دیں۔ ان دنوں وہ ایوان بالا میں امیر ترین سینیٹر تھے ان کے پاس چوّن کروڑ پچپن لاکھ کی جائیداد، دو کروڑ اٹھارہ لاکھ روپے کی گاڑیاں اور مختلف مالیاتی ادراوں اور بینکوں میں تین ارب روپے کی سرمایہ کاری بھی ہے.


    نیب کیس؟

    ایک رپورٹ کے مطابق: سابق وزیر اعظم پرویز اشرف کے ساتھ شوکت ترین کے خلاف رینٹل پاور پراجیکٹ کا قومی احتساب بیورو میں ریفرنس دائر تھے، جس میں سے احتساب عدالت نے انہیں بری کردیا تھا تاہم قومی احتساب بیورو نے اس کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی۔رینٹل پاور کیس میں راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر ملزمان پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے دور میں کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کا الزام تھا جبکہ نیب کا الزام تھا کہ راجہ پرویز اشرف نے اس دور میں بطور وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی کرائے کے بجلی گھروں کے منصوبوں کی منظوری دی تھی جس سے خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا تھا.

    واضح رہے کہ شوکت ترین پر ایک الزام یہ بھی ہے کہ انھوں نے وزیر خزانہ کے منصب کے باوجود اپنے سلک بینک کےلیے زر (ایکوٹی) کا انتظام کیا تھا، جو کانفلیکٹ آف انٹریسٹ تھا۔ خیال رہے کہ شوکت ترین تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے کزن ہیں، ایک دفعہ ٹی وی اینکر شاہد مسعود نے اپنے ایک پروگرام میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کے رشتے دار ہیں، یاد رہے کہ انور مجید سابق صدر آصف زرداری کے دیرینہ دوست ہیں۔

    اب یہاں پر سوال پھر وہی پیدا ہوتا ہے کہ تحریک انصاف والے کیسے یہ اسحاق ڈار کی تعیناتی پر اعتراض کرسکتے ہیں.

  • اسحاق ڈار نے احتساب عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیا

    اسحاق ڈار نے احتساب عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیا

    احتساب عدالت اسلام آباد میں آمد ن سے زائد اثاثہ جات کیس

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار احتساب عدالت اسلام آباد پہنچ گئے اسحاق ڈار نے احتساب عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیا

    قبل ازیں اسحاق ڈار نے وفاقی وزیر برائے خزانہ کا حلف اٹھا لیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف نے اسحاق ڈار سے حلف لیا، اسحاق ڈار حلف اٹھانے کے بعد عدالت پہنچے اور سرنڈر کر دیا،اسحاق ڈار نے پاکستان آمد سے قبل عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان آنا چاہتا ہوں اور عدالت کے سامنے سرنڈر کرنا چاہتا ہوں، گرفتار نہ کیا جائے، عدالت نے اسحاق ڈار کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا

    اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیا گیا عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7اکتوبر تک جواب طلب کر لیا احتساب عدالت اسلام آباد نے کیس کی سماعت7 اکتوبر تک ملتوی کر دی

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میرے خلاف بے بنیاد کیس بنایا گیا ،میں نے کیس کی وجہ سے تکالیف برداشت کیں ،میں نے پاکستان کے لیے خدمات سرانجام دی ہیں ،انتقام اس حد تک پہنچ چکا ہے مجرم پھرتے ہیں اور شریف سفر کرتے ہیں، عمران خان کی دور حکومت میں میرا پاسپورٹ منسوخ کیا گیا، عمران خان نے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،آج بھی اگر معاشی مشکلات ہیں تو یہ عمران خان کی وجہ سے ہیں،میں نے کبھی اپنے ٹیکس ریٹرن ڈیلے نہیں کیے،پاکستان اس وقت مس مینجمنٹ کا شکار ہے، پاکستان میں معاشی استحکام کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے،عمران خان ملک کو مزید مشکلات سے دوچار نہ کریں میرا پاسپورٹ منسوخ کیا گیا، غیر قانونی کام ہوتے رہے ہیں میرے خلا ف اس کیس کو 10 منٹ میں ہوا میں اُڑ جانا چاہیے تھا،عمران خان کہتے رہے ہیں کہ میں نے بارودی سرنگ بچھا دی ہے،ہم معیشت کو ریوائیو کریں گے سب سے پہلے شرح سود کو نیچے لائیں گے، پاکستان کے 5 سال ضائع ہو گئے،اب 30 سال پیچھے جا چکا ہے،جو کہہ رہے ہیں کہ ڈیل ہوئی ہے ان سے پوچھیں کہ مجھے پاسپورٹ کیوں نہیں دیا گیا،پاکستان ڈیفالٹ سے دور ہوگیا ہے،کچھ دن دیں ،معیشت بہترکرنے کی کوشش کریں گے مفتاح اسماعیل نے اپنے تجربے کی بنیاد پرمعیشت بہترکرنے کی کوشش کی مفتاح اسماعیل ہماری معاشی ٹیم کا حصہ رہیں گے 4 سال سے خراب معیشت کو 6 ماہ میں ٹھیک نہیں کیا جا سکتا،عمران خان کچھ خوف کریں پاکستان کو چلنے دیں،پیٹرول کی قیمتوں پر اب کچھ کہا نہیں جا سکتا،کچھ دن دیں سیاست کو ایک طرف کرکے ملک کی مفاد کے لیے کام کرنا ہوگا،

    وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ ملکی معیشت کو اچھی حالت میں چھوڑ کرگئی 3 دھرنوں کے باوجود ہم نے معیشت کو بہترکیا،عالمی معاشی اداروں نے ہمارے دور میں معاشی ترقی کا اعتراف کیا، ماضی میں معیشت کے ساتھ جو کچھ ہوا سب جانتے ہیں،ہمارے دورمیں مستحکم معیشت کا گزشتہ حکومت نے بیڑہ غر ق کیا ہمیں مشکل چیلنجز کا سامنا ہے ،ہم کام کریں گے ،کامیابی اللہ دے گا،میں نے مارکیٹ میں ڈالر نہیں پھینکے ،الزامات بے بنیاد ہیں،ہمارے دور میں معیشت اگر بہتر ہوئی تو وہ کامیاب حکمت عملی تھی،1999میں معاشی استحکام کو ن لیگ نے دوام بخشا ،پاکستانی کرنسی کے ساتھ کسی کو کھیلنے نہیں دیں گے روپیہ تگڑا ہورہاہے ،ڈالر کمزور ہوا،قرضوں کا بوجھ کم ہوا ہے،معاشی امور کو بہتر انداز میں سر انجام دیں گے ہم نے ایٹمی دھماکے کیے تو دنیانے پابندیاں لگائیں

    واضح رہے کہ اسحاق ڈار دو روز قبل وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ لندن سے اسلام آباد پہنچے تھے، اسحاق ڈار کے پہنچنے کے بعد مفتاح اسماعیل نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے اور آج اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنا دیا گیا ہے،

    جس دفتر سے نکل کر آیا تھا، اللہ نے اسی میں واپس بلوایا ہے، اسحاق ڈار

    ڈبل شاہ کیس، نیب کی جانب سے متاثرین میں کتنے کروڑ کے چیک تقسیم ہوئے؟

    نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،23 ماہ میں کتنے مقدمات دائر ہوئے؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا

    خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف

  • سارہ انعام قتل کیس، سارہ کا بھائی اور کزن میت لینے پولی کلینک پہنچ گئے

    سارہ انعام قتل کیس، سارہ کا بھائی اور کزن میت لینے پولی کلینک پہنچ گئے

    اسلام آبا د کے علاقے شہزاد ٹاؤن میں سارہ قتل کیس سارہ کا بھائی اور کزن میت لینے پولی کلینک پہنچ گئے

    مقتولہ سارہ کی نماز جنازہ آج بدھ کو شہزاد ٹاون میں ادا کی جائے گی، مقتولہ سارہ کے والد انجینئر انعام الرحمان اپنی اہلیہ کے ہمراہ دو روز قبل اسلام آباد پہنچے تھے ، سارہ کی نماز جنازہ میں اسکے والدین اور قریبی عزیز شرکت کریں گے، نماز جنازہ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے، ضروری کاروائی کے بعد اسلام آباد ہسپتال کی انتظامیہ میت لواحقین کے حوالے کرے گی،

    واضح رہے کہ صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر نے اپنی اہلیہ سارہ کو قتل کردیا تھا ایاز میر کی بہو دبئی سے واپس آئی تھی شاہنواز نشے کا عادی تھا اس نے نشے کی حالت میں اپنی بیوی کا قتل کیا۔ سارہ کا قتل بھی بالکل نور مقدم والے وحشیانہ طریقے سے کیا گیا۔ لوہے کا راڈ مارا پھر پانی کے ٹپ میں ڈبودیا۔ شاہنواز امیر کی کینیڈین نژاد سارہ سے تیسری شادی تھی مقتولہ سارہ دبئی میں ملازمت کرتی تھی اور دونوں کی تین ماہ پہلے ہی شادی ہوئی تھی مقتولہ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہنواز سے رابطہ ہوا تھا، پھر دونوں نے شادی کر لی

    قتل کے بعد ملزم نے اپنے والد ایاز امیر کو لاش کی تصویر بھیجی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر رکھا ہے، پولیس نے ایاز امیر کو بھی گرفتار کیا تھا تا ہم گزشتہ روز عدالت نے اس مقدمے سے ایاز امیر کو ڈسچارج کیا ہے

    شاہنواز امیر کے گھر تحقیقات کے دوران کلاشنکوف برآمد 

     ملزم شاہنواز امیر کا تین روزہ جبکہ اسکے والد ایاز امیر کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ 

     ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز سے متعلق نئے انکشافات 

     ایاز امیر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    اسلام آباد پولیس نے بہو کے قتل کیس میں معروف صحافی ایاز امیر کو گرفتار کرلیا

    شک تھا سارہ کا کسی کے ساتھ کوئی افیئر ہے۔ ایاز امیر کے بیٹے کا بیوی کو قتل کرنے کے بعد بیان،

    ایاز میر کے بیٹے کی خوفناک درندگی :سارہ انعام ،کینیڈین شہری،دبئی آئی،گاڑی خریدی ،مگرپھرکیاہوا؟ہولناک انکشافات

    ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

    پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

    سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

  • اڈیالہ جیل عملے کی معطلی کے خلاف درخواست،عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    اڈیالہ جیل عملے کی معطلی کے خلاف درخواست،عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    اڈیالہ جیل عملے کی معطلی کے خلاف درخواست،عدالت نے فیصلہ سنا دیا
    اسلام آباد ہائی کورٹ سے اڈیالہ جیل عملے کی معطلی کے خلاف درخواست خارج کر دی گئی

    چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اڈیالہ جیل عملے کی معطلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ اس عدالت کا دائرہ اختیار نہیں ہے، یہ انسانی حقوق کا ایک بڑا مسئلہ ہے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو بتاؤں یہ لوگ وہاں قیدیوں کے ساتھ کیا کیا کرتے ہیں؟ وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ آپکی بات درست ہے لیکن جو لوگ ملوث تھے انہیں چھوڑ دیا گیا، جو بے گناہ تھے اور ملوث نہیں تھے انھیں معطل کیا گیا،

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہیومن رائٹس کمیشن اس معاملے پر کام کر رہا ہے،ہیومن رائٹس کمیشن کو تحقیقات کا حکم دیا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے اڈیالہ جیل عملے کی معطلی کے خلاف درخواست خارج کردی

    قبل ازیں گزشتہ ایک سماعت پر اڈیالہ جیل کے قیدی پر جیل حکام کے ٹارچر کی بادی النظر میں تصدیق ہوگئی۔ انسانی حقوق کمیشن نے جیل حراست میں ٹارچر اور کرپشن کی نشاندہی بھی کرتے ہوئے رپورٹ پیش کردی۔ عدالت نے کہا کہ پمز کے ڈاکٹر نے قیدی کا طبی معائنہ کیا ، میڈیکل رپورٹ قیدی کے والدین کی شکایت کے ٹارچر کے الزام کو سپورٹ کرتی ہے، میڈیکل آفیسر نے بتایا کہ قیدی کے نشان ٹارچر کی وجہ سے بھی ہو سکتے ہیں ، بادی النظر میں میڈیکل رپورٹ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ظاہر کرتی ہے۔

    فون پر دوستی، لڑکی کو ملنے گھر جانیوالے نوجوان کو پہنائے گئے جوتوں کے ہار اور کیا گیا تشدد

    دورانِ مجلس عورتوں کے کانوں سے سونے کی بالیاں اُتارنے والی ملزمہ گرفتار

    طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

    لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

    خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

  • عافیہ صدیقی رہائی کیس،دفتر خارجہ کی امریکہ سے سفارتی محاذ پرازسرنوکوششوں کی تجویز

    عافیہ صدیقی رہائی کیس،دفتر خارجہ کی امریکہ سے سفارتی محاذ پرازسرنوکوششوں کی تجویز

    امریکہ میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی

    دفتر خارجہ نے امریکہ سے سفارتی محاذ پر از سر نو کوششوں کی تجویز دے دی ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے دفتر خارجہ کو ہر دو ہفتے بعد پیشرفت رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی،دفتر خارجہ نے عدالت میں کہا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے امریکہ سے از سر نو سفارتی کوششیں کی جا سکتی ہیں،لیگل ایڈوائزر دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دفتر خارجہ اس معاملے کو سفارتی سطح پر اٹھا سکتا ہیں ، اٹارنی جنرل پاکستان، امریکی اٹارنی جنرل بھی لکھ سکتے ہیں،

    وکیل نے کہا کہ دفتر خارجہ صرف سفارتی محاذ پر کوشش کر سکتا ہے ،قانونی محاذ کو وزارت داخلہ نے دیکھنا ہے، فوزیہ صدیقی نے کہا کہ امریکہ کے قیدیوں کی سزا معافی کے آفس میں درخواست دی گئی تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت دو ہفتے تک ملتوی کردی

    عالمی یوم تعلیم امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے نام منسوب

    یاد رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی اس وقت امریکہ کی جیل میں‌ ہیں اور انہیں‌ چھیاسی برس کی سزا سنائی گئی ہے. اہل خانہ کی طرف سے حکومت سے بار بار اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان کی رہائی کیلئے کردار ادا کرے

    امریکی جیل میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی پرحملہ:پاکستان نے امریکہ سے بڑا مطالبہ کردیا ،

    عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کراچی میں احتجاج

    اچھا ہوتا وزیراعظم اپنی تقریر میں ڈاکٹر عافیہ کا ذکر کرتے۔ حافظ سعد رضوی

     یہودی عبادت گاہ میں ہلاک یرغمالی ملک فیصل اکرم نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کیا

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کروائی جائے، اہلخانہ عدالت پہنچ گئے

    نئی حکومت ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو رہا کرائے،مولانا عبدالاکبر چترالی کا مطالبہ

  • اسحاق ڈار نے وزیرخزانہ کا حلف اٹھا لیا

    اسحاق ڈار نے وزیرخزانہ کا حلف اٹھا لیا

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار نے وفاقی وزیرخزانہ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

    اسحاق ڈار کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی۔ صدر مملکت عارف علوی نے اسحاق ڈار سے وزیرخزانہ کے عہدے کا حلف لیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اسحاق ڈار کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی. واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بطور سینیٹر گزشتہ روز حلف اٹھایا تھا جبکہ اس موقع پر اپوزیشن نے چور چور کے نعرے بازی کی اور احتجاج کیا۔ خیال رہے کہ سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت ہوا تھا۔ اسحاق ڈار اجلاس میں شرکت کے لیے وفاقی وزرا رانا ثنااللہ، خواجہ سعد رفیق اور اعظم نزیر تارڑ کے ہمراہ وزرا کے نذیر تارڑ کے چیمبر میں پہنچے تھے جہاں ان کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا گیا اور گلے میں پھولوں کا ہار پہنایا گیا تھا

    بعدازاں اسحاق ڈار ایوان میں پہنچے توحکومتی اراکین نے ڈیسک بجا کر ان کا استقبال کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے اسحاق ڈار کو سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھانے کے لیے مدعو کیا تو اپوزیشن میں شامل تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں نے شور شرابا کیا۔ اپوزیشن ارکان نے چورچور کے نعرے لگائے، تحریک انصاف کے ارکان نے چیئرمین کی ڈائس کا گھیراؤ کرلیا اور اسی شور شرابے میں اسحاق ڈار نے حلف اٹھایا۔ اپوزیشن ارکان نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے ساتھ ہی انہوں ںے شیم شیم کی نعرے بازی بھی کی۔ اس دوران چیئرمین سینیٹ ارکان کو چپ کراتے رہے مگر کسی نے ایک نہ سنی۔

    ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے قائد ایوان سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اسحاق ڈار صاحب معزز رکن ہیں انہیں ایوان میں خوش آمدید کہتے ہیں، ہم نے ہمیشہ اس ایوان کے تقدس کا خیال رکھا ہے، ہاؤس کے تقدس کا خیال کیا جائے، یہان دامن کسی کا صاف نہیں، آپ کے تحفظات ذاتی ہو سکتے ہیں آئین اور قانون کے مطابق نہیں.
    قائد ایوان کے بعد اپوزیشن لیڈر نے اظہار خیال کیا اس دوران حکومتی بینچز سے نعرے بازی کی گئی۔ اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ یہ جو سسٹم چل رہا ہے یہ شخصیات کو تحفظ دے رہا ہے، یہ سسٹم ایک خاندان کا بنتا جا رہا ہے، ابھی تک انہوں نے عدالت کے آگے سرینڈر نہیں کیا، یہ سیدھا یہاں آگئے ہیں، سینیٹ میں سینیٹ کا کوئی عزت و حترام ہے بھی یا نہیں۔

    حلف کے بعد چیئرمین سینیٹ نے معمول کے مطابق اجلاس کی کارروائی شروع کردی اور وقفہ سوالات کا آغاز کیا۔ اجلاس میں شور شرابے کے بعد دلچسپ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا جس پر ایوان میں قہقہے لگ گئے۔ چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ آپ سوال کریں کیونکہ ہاؤس کی دادی شیری رحمان آگئی ہے وہ جواب دیں گی جس پر شیری رحمان نے کہا کہ میں آپ کی دادی ہوں مگر دادا گیری نہیں چلے گی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آپ میری نہیں پورے ایوان کی دادی ہیں۔

  • 25 مئی آزادی مارچ کے دوران ہونے والے واقعات کی تحقیقات کیلئےون مین ٹربیونل قائم

    25 مئی آزادی مارچ کے دوران ہونے والے واقعات کی تحقیقات کیلئےون مین ٹربیونل قائم

    لاہور: 25 مئی آزادی مارچ کے دوران ہونے والے واقعات کی تحقیقات کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کی ہدایت پرون مین ٹربیونل قائم کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی : پنجاب حکومت نے ٹریبونلز آف انکوائری آرڈیننس 1969 کی شق 3 کے تحت ٹریبونل قائم کیا ہے، جسٹس (ر) شبر رضا رضوی 25 مئی کے واقعات کی انکوائری کے لیے ون مین ٹریبونل مقرر کیے گئے ہیں، ون مین ٹریبونل 25 مئی کو ہونے والے واقعات کے حقائق اوروجوہات کا تعین کرے گا۔

    کراچی اور خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے وار مسلسل جاری

    ٹریبونل واقعات سے نمٹنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لے کر ذمہ داری کا تعین کرنے کے بعد مستقبل میں ایسے واقعات کے سدباب کے لیے سفارشات پیش کرے گا، کوئی بھی شہری 25 مئی کے بارے میں ون مین ٹریبونل کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرا سکتا ہے-

    پولیس تشدد سے متاثر یا زخمی ہونے والے افراد بھی ٹریبونل کو اپنا بیان ریکارڈ کرا سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ رواں سال 35 مئی کو حقیقی آزادی کے لیے عمران خان کے مارچ سے قبل حکام نے اجتماعات کو روکنے کے لیے دفعہ 144 کا اطلاق کیا تھا اور ان کا راستہ روکنے کے لیے اہم شاہراہوں پر شپنگ کنٹینرز رکھے گئے تھے۔

    حکومت کے ایسے اقدامات سے بے خوف ہوکر آزادی مارچ کے شرکا نے اسلام آباد پہنچنے کے لیے شاہراہوں پر رکھے کنٹینرز کو ہٹانے کی کوشش کی تو پولیس نے ان کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال اور لاٹھی چارج بھی کیا تھا۔

    سیلاب زدگان کی مدد کیلئے عسکری و سول انتظامیہ شانہ بشانہ متحرک. نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سنٹر

    جس پر چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ آئین اور سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس مجرمانہ امپورٹڈ حکومت نے ہمارے پرامن آزادی مارچ کے مظاہرین کو پولیس کے ذریعے بربریت کا نشانہ بنایا جو قابل مذمت اور ناقابل قبول اقدام ہے۔

    عمران خان کے حقیقی آزادی مارچ سے قبل رات کو پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان کے گھروں پر گرفتاری کے لیے مسلسل چھاپے مارے تھے، اس کا ذکر کرتے ہوئے عمران خان نے ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ ہمارے مارچ سے قبل رات کو سندھ اور پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کے گھروں کا تقدس پامال کیا اور ان کے اہل خانہ کو ہراساں کیا۔

    پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارنے کے ایسے اقدام میں ایک پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہوا تھا جس کا الزام پی ٹی آئی اور اتحادی حکومت ایک دوسرے پر لگا رہے تھے۔

    بعد ازاں، تحریک انصاف کا مارچ ڈی چوک پر دھرنا دیے بغیر 26 مارچ کو ختم کردیا گیا لیکن سابق وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ جب تک انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا جاتا یہ مارچ پھر ہوگا۔

    لانگ مارچ کے اچانک ختم ہونے کے بعد ان حالات کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں تھیں جن کی وجہ سے مارچ ختم کیا گیا۔

    تاہم عمران خان نے ایسی تجاویز پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اصرار کیا تھا کہ ’اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوئی‘، وہ ’خونریزی‘ کو روکنے کے لیے پیچھے ہٹ گئے ہیں کیونکہ پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد ان کے حامی بالکل تیار تھے اور ان میں غصے کا احساس ابھر رہا تھا۔

    بلاول کا عالمی وقار دیکھ کرعمران خان تڑپ رہے ہیں، شازیہ مری

  • کسانوں کا ایک بار پھر اسلام آباد کا رخ

    کسانوں کا ایک بار پھر اسلام آباد کا رخ

    کسانوں نے ایک بار پھر مطالبات کے حق میں اسلام آباد کا رخ کرلیا، کسان آج اسلام آباد پہنچیں گے۔

    کسانوں کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد کے مختلف مقامات سیل کر دئیے گئے ہیں، روات ٹی چوک کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا۔ ایکسپریس وے اور جی ٹی روڈ پر رکاوٹوں کے باعث شدید ٹریفک جام ہے۔ راستوں کی بندش سے سرکاری ملازمین کو دفاتر اور طلبہ کو تعلیمی اداروں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    تاہم اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق کے رش اور شہریوں کی آسانی کی خاطر ٹی چوک روات کے رستے کھول دئیے گئے۔ ریڈ زون اور ڈی چوک کے رستے بھی محدود پیمانے پر کھولے گئے ہیں، شہریوں کو آمد و رفت میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔


    احتجاجی مظاہرے میں آنے والے لوگوں کے ساتھ اسلام آباد میں داخل ہونے سے پہلے مذاکرات ہوں گے، ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی سی اسلام آباد اور انتظامیہ موقع پر موجود ہوں گے۔ شہریوں کی سہولت کی خاطر ٹریفک اور سکیورٹی کے تمام تر انتظامات سے آگاہ رکھا جائے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب کسان اتحاد نے واضح کیا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سے ہونے والے مذاکرات اگر ناکام ہوئے تو ڈی چوک کی جانب مارچ کریں گے۔ پنجاب کسان اتحاد کے سینئر نائب صدر شوکت خان نے یہ بات ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی تھی ایک سوال کے جواب میں شوکت خان نے کہا تھا کہ ابھی تک ہونے والی بات چیت میں حکومت نے پنجاب کسان اتحاد کی جانب سے پیش کردہ مطالبات اور عائد کردہ شرائط پہ آمادگی ظاہر نہیں کی ہے۔
    پنجاب کسان اتحاد کے سینئر نائب صدر شوکت خان نے کہا تھا کہ ن لیگی رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے ساتھ اس وقت پنجاب کسان اتحاد کے نمائندے مذاکرات میں مصروف ہیں۔ اور وعدے کیے جاتے ہیں، عملدرآمد نہیں ہوتا، بے بس کسان احتجاج کریں گے. واضح رہے کہ پنجاب کسان اتحاد کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں ایف نائن پارک میں احتجاجی دھرنا دیا گیا تھا اور موجود لوگوں نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی بھی کی تھی.

  • کراچی اور خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے وار مسلسل جاری

    کراچی اور خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے وار مسلسل جاری

    کراچی میں ڈینگی وائرس سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی جس کے بعد بعد رواں سال شہر میں ڈینگی سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 33 ہوگئی ہے، جاں بحق ہونے والی خاتون کا تعلق کراچی کے ضلع وسطی سے تھا۔

    باغی ٹی وی : محکمہ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں ڈینگی وائرس سے 254 افراد متاثر ہوئے جس نے رواں ماہ مریضوں کی تعداد 5245 جبکہ رواں سال 7452 تک پہنچا دی ہے-

    نسیم شاہ کی اچانک طبیعت خراب،اسپتال منتقل

    محکمہ صحت سندھ کے مطابق ضلع وسطی کی رہائشی خاتون نجی اسپتال میں انتقال کر گئیں۔

    سندھ کے دیگر اضلاع سے رواں ماہ 971 جبکہ رواں سال 1333کیسز سامنے آئے۔ مجموعی طور پر سندھ میں رواں سال ڈینگی وائرس سے 34 ہلاکتیں ہوئی ہیں 33کا تعلق کراچی جبکہ ایک کا حیدرآباد سے ہے۔

    محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں رواں ماہ ڈینگی کے 5 ہزار 245 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جس کے بعد رواں سال اب تک ریکارڈ کیے جانے والے ڈینگی کیسز کی تعداد بڑھ کر 7 ہزار 452 تک پہنچ گئی ہے۔

    روجھان:واپڈا نے وزیراعظم کے 2 ماہ بل معاف کرنے کا حکم ہوا میں اڑا دیا،سیلاب متاثرین سے بھاری بلوں…

    پنجاب میں 373 افراد میں ڈینگی سے متاثر ہونے والے 192 افراد کا تعلق لاہور اور 101 کا راولپنڈی سے ہے اسلام آباد میں 81 نئے افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

    محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں 392 افراد ڈینگی میں مبتلا ہوگئے ،جس کے بعد رواں سال خیبر پختونخوا میں ڈینگی کیسز کی تعداد 7 ہزار 350 ہوگئی ہے-

    محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق پشاور میں ڈینگی کے 175کیسز سامنے آئے، دوسری جانب مردان 95،خیبر55اور ہری پور سے ڈینگی کے 14کیسز رپورٹ ہیں-

    بلاول کا عالمی وقار دیکھ کرعمران خان تڑپ رہے ہیں، شازیہ مری

    ملک کے بیشتر شہروں میں دواؤں کی فراہمی اور قیمتیں معمول پرنہ آ سکیں، لاہور کے بازاروں میں بخار کی دوا کے بعد کینسر اور دیگر کئی بیماریوں کی دواؤں کی بھی کمی ہو گئی ہے جبکہ کراچی میں بخار، جسم میں درد اور ملیریا سمیت متعدد بیماریوں کی دوائیں نایاب ہو گئی ہیں۔

  • سیلاب زدگان کی مدد کیلئے عسکری و سول انتظامیہ شانہ بشانہ متحرک. نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سنٹر

    سیلاب زدگان کی مدد کیلئے عسکری و سول انتظامیہ شانہ بشانہ متحرک. نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سنٹر

    نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سنٹر کے اعلامیہ کے مطابق: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفراسٹرکچر کو کوئی نقصان نہیں ہوا تاہم کل13074 کلومیٹر سڑکیں اور 410 پلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

    نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سنٹر کے مطابق: ملک بھر کے وہ اضلاع جن کی سب سے زیادہ تباہی ہوئی ہے ان میں سندھ کے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ، خیرپور، دادو، نوشہرو فیروز، ٹھٹھہ اور بدین شامل ہیں۔ جبکہ بلوچستان کے اضلاع میں کوئٹہ، نصیر آباد، جعفرآباد، جھلمگسی، بولان، صحبت پور اور لیسبیلہ شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی خیبر پختون خواہ میں ضلع دیر، سوات، چارسدہ، کوہستان، ٹانک اور ڈی آئی خان اور پنجاب میں ڈی جی خان اور راجن پور شامل ہیں۔

    نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سنٹر کا بتانا ہے کہ: اب تک 625 آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے لیے روانہ کیے جا چکے ہیں۔ اور 9.5 ٹن امدادی سامان سیلاب متاثرین تک پہنچایا گیا۔ مزید یہ کہ اب تک ہیلی کاپٹر کے ذریعے 4659 پھنسے ہوئے افراد کو بھی نکالا جا چکا ہے۔ جبکہ صحت کے حوالے سے اب تک 300 سے زیادہ میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں جن میں ملک بھر میں 565,359 سے زیادہ مریضوں کا علاج کیا گیا ہے اور 3-5 دن کی مفت ادویات کی فراہمی بھی کی گئی ہیں۔ دوسری جانب سندھ، بلوچستان، اور ساؤتھ پنجاب میں 147 ریلیف کیمپ جبکہ 172 ریلیف امدادی فنڈ کے پوئنٹ بھی نصب کئے گئے ہیں جن کے ذریعے لوگوں کی مدد کی جائے گی.

    نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سنٹر کا کہنا ہے کہ: پاک فضائیہ نے سیلاب متاثرین کے لیے اب تک کل سے 6583 خیمے، 570، 341 فوڈ پیکجز، 3453،26 ٹن راشن، 287,183 لیٹر میٹھا پانی فراہم کیئے مزید یہ کہ پی اے ایف نے 45 میڈیکل کیمپس قائم کیے ہیں جہاں اب تک 63576 مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔ 19807 افراد کی رہائش کے لیے سے20 سے زائد ٹینٹ سٹی اور 54 ریلیف کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں۔ پی اے ایف نے 262 پروازیں کیں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے 1521 افراد کو نکالا۔

    علاوہ ازیں: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے۔ کل کا ریکارڈ کیا گیا سب سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 40، سبی، روہڑی، دالبندین اور بھکر 39 ڈگری سینٹی گریڈ۔ جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں ادویات کے حوالے سے اب تک 300 سے زائد میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں جس میں 619، 808 مریضوں ابتدائی میڈیکل سہولیات اور مکمل سہولیات فراہم کی گئی ہیں جبکہ مزید چار پانچ دن کی دوائی دی گئی ہے.