Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • پروفیسر اصغر زیدی کیخلاف بڑا ایکشن، عہدہ واپس لے لیا گیا

    پروفیسر اصغر زیدی کیخلاف بڑا ایکشن، عہدہ واپس لے لیا گیا

    پروفیسر اصغر زیدی کیخلاف بڑا ایکشن، عہدہ واپس لے لیا گیا
    گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں عمران خان کی بطور مہمان خصوصی شرکت کا معاملہ ، ن لیگ قیادت نے گورنر پنجاب کو وائس چانسلر جی سی یورنیورسٹی کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کر دی

    لیگی قیادت کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر نے تعلیم گاہ کو کیوں سیاسی جلسے کے طور پر استعمال ہونے دیا تحقیقات اور کاروائی کی جائے، یونیورسٹیز کو نیا ایس او پیز جاری کرنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے، جس کے مطابق کسی بھی یونیورسٹی کو سیاسی اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی، گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے وائس چانسلر سے رپورٹ طلب کر رکھی ہے ، گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کا کہنا ہے کہ بطور یونیورسٹی چانسلر وائس چانسلر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، کسی بھی درسگاہ کو سیاسی اکھاڑا نہیں بننے دیا جائے گا،

    ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے پروفیسر اصغر زیدی کو وائس چانسلر سرچ کمیٹی سے ہٹا دیا ،ہائیرایجوکیشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، ایچ ای سی کی جانب سے کہا گیا کہ قائداعظم یونیورسٹی، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی وائس چانسلر سرچ کمیٹی میں پروفیسر اصغر زیدی شامل تھے،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی سرچ کمیٹی میں بھی پروفیسر اصغر زیدی شامل تھے،پروفیسر اصغر زیدی کی جگہ ڈاکٹر شعیب میر سرچ کمیٹی میں شامل کر دیئے گئے

    قبل ازیں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی نے اپنے خلاف کارروائی کے مطالبے کو چھوٹی ذہنیت قرار دے دیا ، وی سی جی سی یو اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اشتراک سے تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، ایسا موضوع جس سے طلبا کی بہتری ہو اس پر کوئی بھی سیاسی شخصیت یہاں آ کر بات کر سکتا ہے، تقریب میں دور جدید کے لیئے درکار ہنر پر بات ہوئی، اگر اس پلیٹ فارم پر کوئی سیاسی نقطہ نظر سامنے آتا ہے تو اس سے پریشانی نہیں

    قبل ازیں وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی کا ادارے کو تحریک انصاف کا سیاسی اکھاڑا بنانے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی، قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے جمع کروائی ،قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتا ہے وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی نے ادارے کو تحریک انصاف کا سیاسی اکھاڑا بنانے کی کوشش کی ہے عمران خان کو اپنا سیاسی قائد کہا عمران خان نے اپنی تقریر میں سیاسی اور غیر اخلاقی زبان استعمال کرتے ہوئے اداروں کی توہین کی جس سے بچوں اور والدین میں گہری تشویش پائی جاتی ہے یونیورسٹیوں میں والدین بچوں کو اعلیٰ تعلیم اور اخلاقیات کے لئے بھیجتے ہیں ایک اچھے ادارے کو سیاسی فائدے اور بیانے کی تشکیل کے لئے استعمال کرنا ادارے کی ساکھ کے لئے زہر قاتل ہے پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان تعلیمی ادارے کے بے حرمتی پر وائس چانسلر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتا ہے

    وفاقی وزیر احسن اقبال نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت راوین مجھے بیحد دکھ پہنچا ہے جس طرح GC یونیورسٹی کو سیاسی اکھاڑے میں تبدیل کر دیا گیا۔ مادر علمی زہر آلود اور نفرت انگیز تقریر کی جگہ نہیں ہوتی۔ نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کے لئے یونیورسٹی انتظامیہ نے عمران نیازی کو جلسہ کرنے کی اجازت دیکر تعلیمی ادارے کا تقدس پامال کیا ہے۔

    گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ مُلک کے نامور تعلیمی ادارے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کو سیاسی اکھاڑہ بنانا افسوس ناک ہے۔بچے ہمارا سرمایہ ہیں، انہیں سیاست میں دھکیلنے اور جامعات میں سیاسی جلسوں کی کوئی گنجائش نہیں۔طلباء کو سیاست کیلئے استعمال کیا گیا اور اِن کی حاضری یقینی بنانے کے لیے اساتذہ کی ڈیوٹی لگائی گئی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے جی سی یو میں خطاب کیا تھا جس کے بعد ن لیگ کی جانب سے جی سی کے وائس چانسلر کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا اور ٹویٹر پر اصغر زیدی کے خلاف ٹرینڈ بھی چلایا گیا تھا

    جی سی ویمن یونیورسٹی میں یوم یکجہتی کشمیرکی تقریب

    جی سی یونیورسٹی کا 120واں سالانہ سپورٹس میلہ سجا دیا گیا –

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    راول ڈیم کے کنارے کمرشل تعمیرات سے متعلق کیس ،اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم

    سیاسی لیڈر شپ کو سیاسی استحکام کیلئے مذاکرات کرنے ہونگے،

  • 9 سالہ طالبہ نے آئی او ایس ایپ تیار کر لی

    9 سالہ طالبہ نے آئی او ایس ایپ تیار کر لی

    دبئی :نو سالہ طالبہ حنا محمد رفیق نے آئی او ایس(iOS) ایپ تیار کر لی، ایپل کے سی ای او ٹم کک نے انہیں ای میل بھیج کر مبارد دی ہے۔

    باغی ٹی وی :خلیج ٹائمزکے مطابق دبئی میں مقیم ایک نو سالہ بھارتی طالبہ نے ایکiOS ایپ تیار کی ہے اتنی کم عمر میں کارنامہ سرانجام دینے پر ایپل کے سی ای او ٹم کک نے بھی ننھی طالبہ کی تعریف کی ہے-

    حنا محمد رفیق نے ابتدائی طور پر ٹم کک کو ای میل کی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ وہ سب سے کم عمرiOS ڈویلپر ہیں حنا محمد رفیق کے ای میل کے جواب میں ٹم کک نے انہیں لکھا کہ اتنی کم عمری میں آپ کی تمام متاثر کن کامیابیوں پر مبارکباد۔ اسے جاری رکھیں اور آپ مستقبل میں حیرت انگیز چیزیں دریافت کریں گی۔

    قبل ازیں حنا محمد رفیق جب وہ 8 سال کی تھیں تو انہوں نے کہانی سنانے والی ایک ایپ’Hanas’ تیار کی تھی یہ ایپ والدین کو اپنے بچوں کے لیے اپنی آواز میں کہانیاں ریکارڈ کرنے کی اجازت دیتی ہے، حنا نے 10,000 سے زیادہ لائنوں کے کوڈ لکھے۔

    امریکی کوہ پیما دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی سرکرکے واپس آنے کے دوران گہری کھائی میں گرگئیں

    ایپ بنانے کا خیال حنا کو والدین اور بچے کے تعلقات کی اہمیت کے بارے میں ایک دستاویزی فلم دیکھنے کے دوران آیاحنا نےبتایا کہ اگر والدین کام میں مصروف ہیں تو وہ کہانیاں ریکارڈ کر سکتے ہیں تاکہ بچے سونے سے پہلے انہیں سن سکیں۔

    حنا اور ان کی 10 سالہ بہن لینا دونوں خود سکھائے گئے کوڈر ہیں جو اپنے والدین سے متاثر ہوئیں۔

    رپورٹس کے مطابق بہنیں اب کوڈنگ زبانوںHTML، CSS، C، C++، Swift اور جدید ترینSwiftUI میں ماہر ہیں۔ اور دونوں بہنیں انگریزی، ہسپانوی، جرمن، عربی اور ہندی کے ساتھ ملیالم بھی سیکھ رہی ہیں۔

    امریکی خفیہ ادارے کے رزا فاش کرنے والے ایڈورڈ اسنوڈن کو روس نے شہریت دے دی

  • قندھار: اجتماعی قبر سے 12 افراد کی لاشیں برآمد

    قندھار: اجتماعی قبر سے 12 افراد کی لاشیں برآمد

    افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھارمیں ایک اجتماعی قبردریافت ہوئی ہے اور اس میں سے 12 افراد کی باقیات برآمد ہوئی ہیں۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کی سرحد سےمتصل قصبے اسپن بولدک میں چندروزقبل دیہاتیوں کو یہ قبر ملی تھی اس علاقے میں گذشتہ سال طالبان کے اقتدار پر قبضے سے قبل سابق افغان حکومت کی فورسز اورطالبان جنگجوؤں کے درمیان شدید لڑائی ہوئی تھی۔

    طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ یہ لوگ نو سال قبل اس وقت مارے گئے تھے جب امریکا کی حمایت یافتہ حکومت اقتدار میں تھی لیکن اس مقام کی آزادانہ تحقیقات نہیں کی گئیں۔

    انہوں نے کہا کہ ان افراد کو سابق ظالم کمانڈر جنرل رازق نے دیہات سے گرفتارکیا تھا وہ سب عام شہری تھے اور انھیں قتل کرکے اس اجتماعی قبر میں دفن کردیا گیا تھا وہ جنوبی صوبہ قندھار کے سابق پولیس چیف جنرل رازق کا حوالہ دے رہے تھے۔

    ترجمان نے کہا کہ ہم اس اجتماعی قبرکے معاملہ کا جائزہ لے رہے ہیں اس کے بعد ہم یہ فیصلہ کریں گے کہ کس طرح کی تحقیقات کی جانا چاہیے۔

    صوبہ قندھار کے گورنرکے ترجمان حاجی زید نے بتایا کہ باقیات کو قریب ہی دوبارہ دفن کردیا گیا ہے، ان کے علاوہ ایک اور شخص کی لاش بھی ملی ہے اور وہ ایک الگ بے نشان قبر دفن تھی۔

    افغانستان میں انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمایندے رچرڈ بینیٹ نے ٹویٹ کیا کہ یہ ضروری ہے،ان باقیات کے ساتھ چھیڑچھاڑ نہ کی جائے اور فرانزک جانچ تک انھیں مزید نقصان نہ پہنچایا جائے۔

    طالبان حکام کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دیہاتی لوگ ہڈیوں کے ڈھیر کے گرد جمع ہیں۔

    واضح رہے کہ جنرل عبدالرازق کو اکتوبر2018 میں افغانستان میں اس وقت کے اعلیٰ امریکی کمانڈرجنرل اسکاٹ ملر کے ساتھ ملاقات کے چند منٹ بعد ایک محافظ نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

    طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ انھوں نے رازق کو نشانہ بنایا تھا۔ وہ قندھار اور ہمسایہ صوبوں میں طالبان کے ایک بے رحم حریف ہونے کی شہرت رکھتے تھے۔رازق کے بھائی تدین خان نے طالبان کے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

    ماضی میں قندھار پولیس کے سربراہ کے طور پررازق کی جگہ لینے والے تدین خان نے ٹیلی فون پر ایک مختصر تبصرے میں فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ یہ ہمارے خاندان کو بدنام کرنے کی ایک کوشش ہے-

  • گھناؤنا کام کرنیوالے دو سگے بھائیوں میں سے ایک کی دردناک موت،دوسرا گرفتار

    گھناؤنا کام کرنیوالے دو سگے بھائیوں میں سے ایک کی دردناک موت،دوسرا گرفتار

    گھناؤنا کام کرنیوالے دو سگے بھائیوں میں سے ایک کی دردناک موت،دوسرا گرفتار

    فرض کی ادائیگی کے دوران کراچی کے علاقے تھانہ ساٸیٹ سپر ہاٸی وے پولیس پر حملہ، ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا گرفتار کر لیا گیا،

    ملزمان کی فاٸرنگ سے پولیس اہلکار اسلم شدید زخمی ہو گیا،ہلاک ملزم اور گرفتار ملزم اسٹریٹ کراٸم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں,ابتداٸی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ہلاک ملزم اور گرفتار ملزم دونوں سگے بھاٸی ہیں ہلاک ملزم عادی مجرم تھا پہلے بھی 3/4 مرتبہ بند ہوکر جیل جا چکا ہے دو ملزمان وادارت کی نیت سے جا رہے تھے پولیس نے مشتبہ حالت میں جاتے ہوٸے چیکنگ کے لیٸے روکا۔ ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی مجرمانہ قوت سے پولیس پر فاٸرنگ شروع کردی دو طرفہ فاٸرنگ کے بعد ایک ملزم ہلاک دوسرا گرفتار کر لیا گیا

    دو طرفہ فاٸرنگ کا تبادلہ اللہ بخش گوٹھ میں ہوا ،جبکہ زخمی سپاہی کو سینے پر گولی لگی ہے ملزمان کے قبضہ سے غیرقانونی اسلحہ بمع راٶنڈ لوڈ میگزین اور چھینی نقدی برآمد کی گئی ہے، ملزمان کی برآمدہ موٹر ساٸیکل کی نمبر پلیٹ پولیس نمبر پلیٹ کی طرح لگتی ہے جسکی تصدیق کی جا رہی ہے ہلاک ملزم کی شناخت محمد اسلم ولد محمد شریف کے نام سے ہوٸی ہے,گرفتار ملزم کی شناخت محمد ارشد ولد محمد شریف کے نام سے ہوٸی ہے۔ گرفتار ملزم کو شہریوں نے مارپیٹ کرکے زخمی بھی کیا ہے۔ پولیس کیجانب سے ضابطے کی مکمل کاروائی عمل میں لائی جاری ہے ۔ جبکہ برآمدہ اسلحہ کو فارنزک کے لیٸے ترسیل کیا جاٸیگا شدید زخمی پولیس اہلکار کو براٸے اعلاج معالجہ آغا خان ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو کو عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ہلاک ملزم پہلے تھانہ میرپور خاص تھانہ بی سیکشن اور تھانہ سہراب گوٹھ میں بند ہوا ہے مزید ہلاک اور گرفتار ملزم کا سابقہ رکارڈ معلوم کیا جارہا ہے ۔مزید تفتیش جاری ہے

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

    لڑکی کو نازیبا ،فحش تصاویر بھیجنے والا ملزم گرفتار

    دوسری جانب کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو و ڈی آئی جی ویسٹ زون ناصر آفتاب اور ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان کے احکامات و ھدایت پر پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں تیز کردی گئیں ضلع وسطی کے پولیس اسٹیشن شارع نور جہاں پولیس کی بہترین کاروائی 2 موٹر سائیکل لفٹرز ملزم گرفتار ناظم آباد پولیس اسٹیشن کی حدود سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد پولیس ذرائع کے مطابق دوران چیکنگ ایک موٹر سائیکل پر سوار 2 اشخاص کو روک کر موٹر سائیکل نمبری KIN_1083 میکر سپرپاور انجن نمبر 1222000 چیچس نمبر 1378503 کو سی پی ایل سی سے چیک کرایا گیا تو پتہ چلا کہ موٹر سائیکل کا اصل نمبر KKM_1397 ھے جوکہ تھانہ ناظم آباد سے چوری شدہ ھے جس کا مقدمہ الزام نمبر 515/2022 بجرم دفعہ 381 اے پی پی سی تحت درج ھے لہذا دونوں اشخاص ساجد ولد محمد حسن اور سمیر ولد عبدالعزیز کو گرفتار کرکہ سرقہ شدہ موٹر سائیکل کو قبضہ پولیس میں لیکر تھانہ شفٹ کرکہ اینٹی وھیکل لفٹنگ سیل پولیس کے حوالے کیا گیا

  • اسلام آباد: ڈکیتی کی واردات میں چھریوں کے وار کرکے تاجر کو قتل کردیا گیا

    اسلام آباد: ڈکیتی کی واردات میں چھریوں کے وار کرکے تاجر کو قتل کردیا گیا

    اسلام آباد میں ملزم نے ڈکیتی کی واردات میں چھریوں کے وار کرکے تاجر کو قتل کردیا جبکہ دوسرا تاجر زخمی ہوگیا ہے.

    اسلام آباد میں جی نائن نشتر مارکیٹ پشاور موڑ پر ڈکیتی کی واردات، ملزم نے چھریوں کے وار کر کے تاجر کو قتل کردیا ہے، جبکہ دوسرا تاجر زخمی ہے اس ڈکیتی میں ڈکیت لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب رہے ہیں. دوسری جانب اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ: تھانہ کراچی کمپنی کی حدود G-9 سٹور پر واردات کے معاملہ پر آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے وقوعہ کا سختی سے نوٹس لے لیا۔ اور ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کرلی ہے، پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اور ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی صدر کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ بھی کیا ہے.


    اسلام آباد پولیس کے مطابق: ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی زیر نگرانی اسپیشل انویسٹیگیشن ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔ اور جدید تکنیکی و ہیومن ریسورسز کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا جارہا ہے۔ جبکہ بہت جلد ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ پولیس نے مزید کہا کہ وقوعہ میں ایک شخص یعنی تاجر گلفراز جاں بحق جبکہ تاجر محمد نواز زخمی ہوئے ہیں.


    علاوہ وزیں اسلام آباد کے شہریوں نے بڑھتی ہوئی ایسی واردات کے پیش نظر شدید پریشانی کا اظہار کیا ہے اور ایک شہری نے باغی ٹی وی کو بتایا کہ ہم ایسی واردات سے پریشان ہیں جبکہ بعض اوقات خوف کے باعث اپنے موبائل فون بھی رات کے وقت ساتھ لے جانے ڈرتے ہیں تاکہ کوئی چھین نہ لے، شہری نے مزید کہا کہ آئی 9 اور 10 میں گزشتہ دنوں کئی واردات ہوچکی ہیں لیکن پولیس تاحال ایسی واردات کو مکمل ختم یا ایسے عناصر کا قلع قمع کرنے میں ناکام رہی ہے.

  • امریکی کوہ پیما دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی سرکرکے واپس آنے کے دوران گہری کھائی میں گرگئیں

    امریکی کوہ پیما دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی سرکرکے واپس آنے کے دوران گہری کھائی میں گرگئیں

    مشہور امریکی کوہ پیما ہلاری نیلسن نیپال میں واقع دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی سر کرکے واپس آنے کے دوران گہری کھائی میں گر کر لاپتہ ہو گئیں۔

    باغی ٹی وی :بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق، پیر کے روز، 49 سالہ ہلاری نیلسن کے ستھ چوٹی سر کرنے کے 15 منٹ بعد نیلسن کے ساتھ حادثہ پیش آیا اور وہ پھسلتے ہوئے برف میں 2,000 فٹ (600 میٹر) کے خلاء میں گرتی دکھائی دیں، جسے ‘کریوس’ کہا جاتا ہے۔

    کوئٹہ:گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،تین بھائی جاںبحق

    ایتھلیٹ اورامریکی کوہ پیما ہلاری نیلسن نے اپنے شوہر جم موریسن کے ہمراہ پیر کے روز دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی ‘ماؤنٹ مناسلو’ کو سر کیا چوٹی پر چڑھنے کے بعد، انہوں نے 8,163 میٹر (26,781 فٹ) چوٹی سے نیچے کا راستہ بنایا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسی دن اس چوٹی کو سر کرنے کے لیے دیگر کوہ پیما بھی نکلے ہوئے تھے، اس دوران بدقسمتی سے برفانی تودہ گرنے سے ایک شخص ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے ۔

    اطلاعات کے مطابق نیلسن کے شوہر موریسن اس واقعے کے بعد بحفاظت کیمپ میں واپس آنے میں کامیاب رہے۔

    ریسکیو اہکاروں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ موسم کی خراب کی وجہ سے اس وقت سرچ آپریشن نہیں کیا جاسکتا۔

    نارتھ کراچی میں پولیس مقابلہ,2 ڈاکو ہلاک

    نیلسن ور ان کے شوہر کے ساتھ موجود دیگر کوہ پیماؤں نے کہا کہ ان کا سکی بلیڈ پھسل گیا اور وہ چوٹی کے دوسری طرف سے گر گئیں یہ معلوم نہیں ہے کہ نیلسن گرنے سے بچ گئیں یا نہیں۔

    اس جوڑے کا شمار دنیا کے سب سے کامیاب الپینسٹ اور بیک کنٹری اسکیئرز میں ہوتا ہے نیلسن ایک نارتھ فیس اسپانسر شدہ ایتھلیٹ ہیں جن کے دو بچے ہیں اور وہ کولوراڈو سے باہر ہیں۔


    نارتھ فیس نے اپنی ویب سائٹ پر کوہ پیما کے بارے میں کہا کہ دو دہائیوں پر محیط کیریئر کے ساتھ جس میں 16 مختلف ممالک میں 40 سے زیادہ مہمات کے ذریعے درجنوں مہمات شامل ہیں، ہلاری نیلسن اپنی نسل کی سب سے زیادہ قابل سکی کوہ پیما ہیں۔

    کراچی پولیس مقابلے میں 4 انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

  • ڈالر زوال پزیر ہونے کا سلسلہ جاری، روپے کی قدر مزید 3 روپے بڑھ گئی

    ڈالر زوال پزیر ہونے کا سلسلہ جاری، روپے کی قدر مزید 3 روپے بڑھ گئی

    ڈالر زوال پزیر ہونے کا سلسلہ جاری، روپے کی قدر مزید 3 روپے بڑھ گئی ہے

    وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ امریکا کے مثبت نتائج اور اسحاق ڈار کی وزیرخزانہ کی حیثیت سے تقرری کی خبر نے ڈالر کی اڑان کو بریک لگادی ہے. ڈالر کی قدر میں تنزلی کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈالر کے انٹربینک ریٹ 235 روپے جبکہ اوپن ریٹ 238 روپے سے بھی نیچے آگئے۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 2.90 روپے کی کمی سے 234.11 روپے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.50 روپے کی کمی سے 236 روپے پر آگئی۔

    مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار روپے کی قدر کو مستحکم رکھنے کے ماہر سمجھے جاتے ہیں جسکی وجہ سے مارکیٹ میں ڈالر کے طلبگاروں کی ڈیمانڈ بھی رک گئی ہے جبکہ بینکوں کی سخت مانیٹرنگ اور غیرقانونی منی چینجرز کے خلاف کریک ڈاؤن بھی روپیہ کے استحکام کا باعث بن رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی بینک سے دو ارب ڈالر کا فنڈ ملنے کی توقع اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے تناظر میں بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں موخر کرنے کی حکومتی کوششوں سے بھی ڈالر کی مسلسل اڑان رکنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔

    واضح رہے گزشتہ پیر کو کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار ہوئی تھی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 239روپے اور 238روپے جبکہ اوپن ریٹ 244، 243، 242، 241، 240، 239 اور 238روپے سے بھی نیچے آگئے تھے۔ جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ایک موقع ڈالر کی قدر گھٹ کر 236.25روپے کی سطح پر آگئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹر بینک ریٹ 2.70روپے کی کمی سے 237.01روپے کی سطح پر بند ہوگئے تھے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر یکدم 6روپے 90پیسے کی کمی سے 237.50روپے کی سطح پر بند ہوئی تھی۔

    گزشتہ روز مارکیٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار روپے کی قدر کو مستحکم رکھنے کے ماہر سمجھے جاتے ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ میں ڈالر کے طلب گاروں کی ڈیمانڈ بھی رک گئی ہے جبکہ بینکوں کی سخت مانیٹرنگ اور غیرقانونی منی چینجرز کے خلاف کریک ڈاؤن بھی روپیہ کے استحکام کا باعث بن رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ عالمی بینک سے دو ارب ڈالر کا فنڈ ملنے کی توقع اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے تناظر میں بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں موخر کرنے کی حکومتی کوششوں سے بھی ڈالر کی مسلسل اڑان رکنے کے امکانات پیدا ہوگئے تھے۔

  • سارہ قتل کیس، عدالت کا ایاز امیر کو رہا کرنے کا حکم

    سارہ قتل کیس، عدالت کا ایاز امیر کو رہا کرنے کا حکم

    عدالت میں خود کیس لڑنے کا اعلان، اور آج تین وکلا نے ایاز امیر کیس میں وکالت نامے جمع کروا دیئے

    تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں ایاز امیر کے بیٹے کے ہاتھوں سفاکیت کے ساتھ بیوی کے قتل کیس میں ایاز امیر کو عدالت پیش کر دیا گیا

    ایاز امیر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت پیش کرد یا گیا ایاز امیر کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش کیا گیا ،ایاز امیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عامر عزیز خان کی عدالت میں پیش کیا گیا ،بشارت اللہ ایڈوکیٹ ، نثار اصغر ، ملک زعفران عدالت کے سامنے پیش ہوئے، پولیس کی جانب سے ایاز امیر کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی گئی

    ایاز امیر کی جانب سے ایڈووکیٹ بشارت اللہ، نثار اصغر اور ملک زعفران نے وکالت نامے جمع کرا دیے ،وکیل بشارت اللہ نے کہا کہ ایاز امیر کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں، ایاز امیر کے خلاف پولیس کے پاس کوئی ثبوت نہیں، انگلینڈ سے اگر بندہ آرہا ہے تو وہ اس کیس کا گواہ نہیں ہو سکتا، پولیس ایک بٹن دبائے تو سی ڈی آر نکل آتی ہے والد کا بیٹے سے رابطہ وقوعہ کے بعد ہوا ہے،باپ کا بیٹے سے رابطہ ہو جائے تو کیا دفعہ 109 لگتی ہے پھر تو پولیس جس جس سے رابطہ ہوا انکو ملزم بنا دینگے،پولیس خود کہہ رہی ہے بیگناہ ہوئے تو ڈسچارج کر دینگے تو اتنے دن گرفتار رکھا جگ ہنسائی ہوئی اسکا ذمہ دار کون ہے، ابھی پولیس ثبوت اکٹھی کر رہی ہے اور ایاز امیر کو گرفتار کر لیا ہے،مقتولہ کے والدین کا میرے خلاف کوئی بیان بھی نہیں ہے،

    وکیل نے عدالت میں کہا کہ پولیس کے پاس ایاز امیر کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں ہے ہم تفتیش سے نہیں بھاگ رہے، پولیس نے وارنٹ لیکر گرفتار کر لیا، کوئی قانون بتا دیں جس کے تحت ایاز امیر کو اس مقدمہ میں نامزد کیا جا سکتا ہو،سرکاری وکیل نے عدالت میں کہا کہ تفتیش کے دوران ایسا لگا کہ ایاز امیر بے گناہ ہیں تو خود ڈسچارج کر دینگے،
    ایاز امیر کو مقدمہ میں نامزد بھی مقتولہ کی فیملی نے کیا ہے، جج نے استفسار کیا کہ ایاز امیر کو کس نے مقدمہ میں نامزد کیا، وہ کدھر ہیں؟ سرکاری وکیل نے کہا کہ وہ مقتولہ کے چچا ہیں اور پاکستان ہی میں ہیں، جج نے استفسار کیا کہ آپکے پاس بادی النظر میں ایاز امیر کے خلاف ثبوت کیا ہے؟ سرکاری وکیل نے عدالت میں کہا کہ مقتولہ کے قتل کے بعد مرکزی ملزم کا اپنے والد سے رابطہ ہوا تھا،

    ایاز امیر کے وکیل نے کہا کہ پولیس بندہ گرفتار کر کے ثبوت ڈھونڈ رہی ہے،ہماری استدعا ہے ایاز امیر کو مقدمہ سے ڈسچارج کرے،سرکاری وکیل نے کہا کہ واٹس ایپ کال کا سی ڈی آر نہیں آتا، موبائیل فون کو فرانزک کے لیے بھیج دیا ہے، ایاز امیر کے وکیل نے کہا کہ جب ثبوت آجائیں تو پھر وارنٹ لیکر آجاو اور گرفتار کر لیں، سرکاری وکیل نے کہا کہ
    ہم نے ثبوت بنانے ہوتے تو بنا دیتے ایمانداری سے کام کر رہے ہیں، وکیل بشارت اللہ نے کہا کہ آپکی ایمانداری یہ ہے کہ میں چار دن سے ہتھکڑی میں کھڑا ہوں،

    عدالت کی جانب سے ایاز امیر کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا گیا، جج نے حکم دیا کہ پولیس ریکارڈ میں ایاز امیر کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے،عدالت نے ایاز امیر کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ایاز امیر کا عدالت نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ دیا تھا، ایاز امیر کو پولیس نے تین روز قبل گرفتار کیا ہے،

     سارہ انعام کے والدین پاکستان پہنچ گئ

    شاہنواز امیر کے گھر تحقیقات کے دوران کلاشنکوف برآمد 

     ملزم شاہنواز امیر کا تین روزہ جبکہ اسکے والد ایاز امیر کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ 

     ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز سے متعلق نئے انکشافات 

     ایاز امیر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    اسلام آباد پولیس نے بہو کے قتل کیس میں معروف صحافی ایاز امیر کو گرفتار کرلیا

    واضح رہے کہ تین روز قبل اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد کے فام ہاؤس میں ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اپنی اہلیہ سارہ کو قتل کر دیا تھا

    شک تھا سارہ کا کسی کے ساتھ کوئی افیئر ہے۔ ایاز امیر کے بیٹے کا بیوی کو قتل کرنے کے بعد بیان،

    ایاز میر کے بیٹے کی خوفناک درندگی :سارہ انعام ،کینیڈین شہری،دبئی آئی،گاڑی خریدی ،مگرپھرکیاہوا؟ہولناک انکشافات

    ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

    پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

    آج ہمیں انصاف مل گیا،نور مقدم کے والد کی فیصلے کے بعد گفتگو

    سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

    صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر نے اپنی اہلیہ سارہ کو قتل کردیا تھا ایاز میر کی بہو گزشتہ روز ہی دبئی سے واپس آئی، شاہنواز نشے کا عادی تھا اس نے نشے کی حالت میں اپنی بیوی کا قتل کیا۔ سارہ کا قتل بھی بالکل نور مقدم والے وحشیانہ طریقے سے کیا گیا۔ لوہے کا راڈ مارا پھر پانی کے ٹپ میں ڈبودیا۔ شاہنواز امیر کی کینیڈین نژاد سارہ سے تیسری شادی تھی ہ مقتولہ سارہ دبئی میں ملازمت کرتی تھی اور دونوں کی تین ماہ پہلے ہی شادی ہوئی تھی مقتولہ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہنواز سے رابطہ ہوا تھا، پھر دونوں نے شادی کر لی

    انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز

    مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

    نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

    بیٹے کی جانب سے اہلیہ کے قتل کے بعد ایاز امیر کا موقف بھی آ گیا

    سارہ قتل کیس،صحت کے مسائل سے دوچار ہوں، ایاز امیر کی اہلیہ عدالت پہنچ گئی

    سارہ قتل کیس، ملزم شاہنواز نے سارہ کا موبائل فون توڑ دیا

  • انڈونیشیا سے پہلی دو پروازیں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر کراچی پہنچ گئیں

    انڈونیشیا سے پہلی دو پروازیں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر کراچی پہنچ گئیں

    انڈونیشیا کی جانب سے بھی پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے امداد پہنچ گئی-

    باغی ٹی وی : اس سلسلے کی پہلی دو پروازیں انڈونیشیا کے صوبے آچے کے دارالحکومت بندا آچے سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر آج صبح کراچی پہنچیں۔

    امریکا کا پاکستان کو مزید 10 ملین ڈالر دینے کا اعلان

    انڈونیشیا کے پاکستان میں سفیر رکن صوبائی اسمبلی سعید غنی، ناظم جوکھیو اور انڈونیشیا کے قونصل جنرل نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر امدادی سامان لے کر آنے والے طیارے کا استقبال کیا۔

    انڈونیشین سفارتکاروں نے باضابطہ طور پر امدادی سامان ڈائریکٹر جنرل موفا اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے نمائندے کے حوالے کیا اس موقع پر پاک آرمی 5 کور کے افسر نے طیارے کا استقبال کیا۔

    دوران پرواز مسافرنے فلائٹ اٹینڈنٹ پر حملہ کر دیا

    دوسری جانب امریکا نے فوڈ سیکیورٹی پروگرام کے لیے پاکستان کو مزید 10 ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے امریکی سیکریٹری اسٹیٹ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کیلئے انتہائی مشکل لمحہ ہے، پاکستان میں آئے سیلاب سے جلدی نہ نمٹا گیا تو اس کے طویل اثرات ہوں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مشکل لمحے میں ہم پاکستانیوں کے ساتھ ہیں، سیلاب متاثرین کیلئے 17 طیاریوں میں امداد بھجوائی جا چکی ہے، فوڈ سیکیورٹی پروگرام کے لئے مزید 10 ملین ڈالر دیے جائیں گے پاک امریکا معاشی تعلقات مزید مضبوط ہو سکتے ہیں۔

    شوبزفنکاروں کی مریم اورنگزیب کےساتھ لندن میں پیش آئےواقعے کی شدید مذمت

  • سیاست کی بجائے اس وقت متاثرین کی مدد کیلئے کام کرنا چاہیے،وزیراعظم

    سیاست کی بجائے اس وقت متاثرین کی مدد کیلئے کام کرنا چاہیے،وزیراعظم

    وزیراعظم شہبازشریف کی دادو آمد ہوئی ہے

    وزیراعظم شہبازشریف نے ضلع دادو میں ٹینٹ سٹی کا دورہ کیا ،
    وزیراعظم شہباز شریف کو سیلابی صورتحا ل پر بریفنگ دی گئی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ ہیں، وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ دادو جون سے سیلابی پانی میں ڈوبا ہے ،26 جولائی کو دادوکے 26 گاوں زیرآب آ گئے تھے،دادومیں سیلاب کی وجہ سے تباہ کاریاں ہوئی ہیں،سیلاب سے 8لاکھ لوگ بے گھر ہوئے متاثرین کو خیمے فراہم کیے جا رہے ہیں خیموں کی اب بھی کمی ہے ،متاثرین رشتہ داروں کے پاس رہ رہے ہیں کیمپوں میں موجود متاثرین کو ہولیات فراہم کررہے ہیں،دادو میں سیلاب سے 37ا فراد جاں بحق اور22 زخمی ہوئے ،

    وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ خیمہ بستی میں تمام متاثرین کےساتھ ہمدردی کا سلوک کریں،اور کہا کہ دستیاب وسائل کی فراہمی میں تاخیر نہ کی جائے دادو کے متاثرہ علاقوں میں موجود پانی کو نکالاجائے ،وزیراعظم شہبازشریف نے میڈیکل کیمپ میں موجود طبی عملے سے وبا سے متعلق پوچھا،وزیراعظم شہباز شریف نے طبی عملے سے سوال کیا کہ متاثرین کو کون کون سی بیماریاں لاحق ہیں،

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب سے سب سے زیادہ سندھ اس کے بعد بلوچستان میں نقصان ہوا سیلاب سے پاکستان کو30ارب ڈالر کا نقصان ہوا مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کی مدد کرنے والوں کا مشکور ہوںلوگ متاثرین کے لیے دل کھول کر امداد دے رہے ہیں، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور ان کی ٹیم بھرپور کام کررہے ہیں،پاک فوج اور دیگر ادارے بھی امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں،متاثرین کی بحالی کیلئے ریسکیو اورریلیف کا کام جاری ہے،مشکل وقت میں صوبوں اور وفاق کو مل کر کام کرنا چاہیے سیاست کی بجائے اس وقت متاثرین کی مدد کیلئے کام کرنا چاہیے،مشکلات ضرور ہیں،حل تلاش کریں گے ،سیاست نہ کی جائے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت متاثرین کی فی خاندان کو 25ہزار روپے دیئے جائیں گے

    قبل ازیں سیہون شریف،منچھر جھیل میں پانی کی سطح 118.4 آر ایل ریکارڈ کی گئی، 4 مقامات سے منچھر جھیل کا پانی ڈیڑھ لاکھ کیوسک دریائے سندھ میں اخراج ہونے لگا ،سیلابی پانی کا دباؤ 5 یونین کونسلز واہڑ، جعفرآباد، بوبک، آراضی اور چنہ پر تاحال برقرار ہے ،سیلابی پانی سے سیہون شریف کے 500 سے زائد دیہات میں 80 فیصد مکانات منہدم ہو گئے ہیں،سیلاب متاثرین نے گھروں کی بحالی کے لیے سندھ حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے

    بروقت کوششوں سے دادو گرڈ اسٹیشن کو ڈوبنے سے بچالیا گیا

    حکومت پنجاب نے سیلاب زدہ علاقوں میں نقصانات کے تخمینے کا سروے 12 ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے

    وزیراعظم شہبازشریف سے امریکی نمائندہ خصوصی جان کیری کی ملاقات ہوئی ہے

    پوری دنیا کو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا،وزیر اعظم

    وزیرخارجہ بلاول  کی میٹا کے عالمی امور کے صدر نک کلیگ سے ملاقات

    سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

    ہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے انسانی المیہ برپا ہوا ہے ۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان