Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • اسحاق ڈار بہت جلد حلف اٹھائیں گے کیونکہ وہ کسی عدالت سے سزا یافتہ نہیں. مریم اورنگزیب

    اسحاق ڈار بہت جلد حلف اٹھائیں گے کیونکہ وہ کسی عدالت سے سزا یافتہ نہیں. مریم اورنگزیب

    وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کسی عدالت سے سزا یافتہ نہیں ، جلد بطور سینیٹر حلف اُٹھائیں گے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کی واپسی پر ایک فارن ایجنٹ، ہیروں اور گھڑیوں کے سوداگر اور آٹا چینی چور کا رونا بنتا ہے۔ یہ روئیں، چیخیں یا پیٹیں اسحاق ڈار وطن واپس آچکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کا واپس آنا عمران خان جیسے جھوٹے اور فسطائی شخص کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ ہے جس کی گونج میں ہر روز اضافہ ہوگا۔

    انہوں نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کسی عدالت سے سزا یافتہ نہیں ، جلد بطور سینیٹر حلف اُٹھائیں گے۔ اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے اسحاق ڈار کی واپسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسحاق ڈار کا آنا پاکستان کے نظام انصاف کے منہ پر زناٹے دارتھپڑ ہے۔ فواد چودھری نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر لکھا کہ جب ایک مفرور سیدھا وطن واپس آکر اعلیٰ عہدوں پر براجمان ہو جائے تو جج صاحبان جتنی مرضی تقریریں کرلیں انصاف کا نظام عوامی اعتماد کبھی حاصل نہیں کر پائے گا۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار وطن واپس آ چکے ہیں اور بطور وزیر خزانہ جلد اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ جبکہ انہوں نے وطن واپسی پر کہا گزشتہ رات میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے وزارت خزانہ کی ذمہ داری پارٹی قیادت نے دی ہے اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آپ یہ ذمہ داری نبھاؤ لہذا میں پوری کوشش سے یہ ذمے داری نبھانے کی کوشش کروں گا.

    وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ لندن سے اسلام آباد کے نورخان ایئربیس پہنچنے کے بعد سرکاری نشریاتی ادارے ‘پی ٹی وی’ سے بات کرتے ہوئے اسحٰق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے میں اپنے ملک میں واپس آیا ہوں۔ اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ میں پوری کوشش کروں گا کہ پاکستان جس معاشی بھنور میں پھنسا ہے، ہم پاکستان کو اس میں سے نکالیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ جس طرح ہم نے 99-1998 یا 14-2013 میں پاکستان کو معاشی بحران سے نکالا تھا، امید ہے کہ ہم مثبت سمت میں جائیں گے۔

    قبل ازیں، لندن سے روانگی کے وقت اسحٰق ڈار نے کہا تھا کہ جس دفتر سے نکل کر اپنے میڈیکل کے لیے آیا تھا، آج اللہ تعالیٰ مجھے اُسی دفتر میں واپس بھجوا رہے ہیں، میں واپس آرہا ہوں، اللہ چاہے گا تو میں پاکستان کی معیشت کو بہتر کر سکوں گا۔ انہوں نے کہا کہ سنہ 2013 سے 2017 تک سابق وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کر رہا تھا، پاکستان کی معیشت دنیا کی 18ویں بڑی معیشت بننے جارہی تھی، جب شرح سود کم اور شرح نمو زیادہ تھی، اس بار بھی کوشش کروں گا کہ پاکستان کی معیشت کو بہتر کرسکوں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے اسحٰق ڈار کو وزیر خزانہ کے عہدے کے لیے نامزد کیا تھا۔

  • شوبزفنکاروں کی مریم اورنگزیب کےساتھ لندن میں پیش آئےواقعے کی شدید مذمت

    شوبزفنکاروں کی مریم اورنگزیب کےساتھ لندن میں پیش آئےواقعے کی شدید مذمت

    پاکستانی اداکارہ عتیقہ اوڈھو اور اداکار منیب بٹ نے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ساتھ لندن میں پیش آئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے-

    باغی ٹی وی :عتیقہ اوڈھو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مریم اورنگزیب کی ویڈیو جاری کی اور ساتھ ہی لکھا کہ آپ بھلے کسی کی سیاست سے متفق نہ ہوں لیکن اس نوعیت کی ہراسانی سب کے لیے ناقابل قبول ہے۔

    لندن میں مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف ایکشن کا اعلان

    عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ایسا رویہ دنیا بھر میں پاکستان کا تاثر خراب کرتا ہےوہ مسائل کے حل کے بجائے خود مسئلے کا حصہ بن رہے ہیں، میں اپنے مداحوں اوردوستوں سےگزارش کرتی ہوں کہ ایسا بچگانہ رویہ اختیار کرنے سے آپ کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، آپ اپنے باوقار انداز (ووٹنگ) سے اپنے جذبات کا اظہار کریں۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی ہمیشہ حمایت کرنے والے اداکار منیب بٹ نے بھی اس واقعے کی مذمت کی ہے۔


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں اداکار نے کہا کہ یہ سراسر غلط حرکت ہے انہوں نے کہا کہ ‘یہ کلچر پاکستانی سیاست کو کہیں نہیں لے کر جائے گا –

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کے ساتھ لندن میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے خلاف لندن پولیس سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


    ریحام خان نے ٹوئٹر پر واقعے کی مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک ایسا واقعہ ہے جس کی اطلاع پولیس کو دی جانی چاہیے، یہ چہرے پہچانے جا سکتے ہیں، یوں اس طرح سے سڑک پر کسی عورت کا پیچھا کرنا اور اسے کیفے میں ہراساں کرنا کسی طور بھی قابل قبول نہیں ہے انہوں نے لندن پولیس کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ بدسلوکی کرنے والی خواتین اور نوجوانوں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔

    ریحام خان نے مزید کہا کہ ان لوگوں سے متعلق پی پی ایل کو رپورٹ کرنا چاہیےان کا پیچھا کریں اور ان کی شناخت کریں، کیفے کی جانب سے بھی شکایت کی جانی چاہیے، ان کے سماجی رویوں کے خلاف اس قدم پر کارروائی ہونی چاہیے۔

    عالمی یوم سیاحت منانے کا مقصد پنجاب میں سیاحت کا فروغ ہے،پرویزالٰہی

    دوسری جانب مسلم لیگ ن نے لندن میں مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف ایکشن کا اعلان کیا ہے سابق صوبائی وزیر داخلہ، وزیراعظم، شہباز شریف کے مشیر عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مقدمہ رکھا-

    عطا تارڑکا کہناتھا کہ وزیراعظم کا دورہ امریکہ کامیاب رہا،لندن میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کوہراساں کیا گیا،مریم اورنگزیب کے ساتھ لندن میں جو ہوا وہ قابل قبول نہیں،درخواست تیار کی جسمیں برطانوی وزارت داخلہ کو تصاویرکےساتھ تحفظات کا اظہارکیا جائے گا،ذمہ داران کے خلاف کیریکٹر سرٹیفکیٹ اور نائیکوپ منسو خ کرنے کی استدعا کی جائے گی-

    واضح رہےکہ ایک روز قبل مریم اورنگزیب کو لندن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان نے ایک کیفے میں گھیر لیا تھا، مرد و خواتین کی جانب سےان پر پاکستان کےعوام کا پیسا لندن میں لٹانے کا الزام لگایا گیا، ساتھ ہی ان کے لیے نامناسب زبان کا بھی استعمال کیا گیا۔

  • عدالت کومس لیڈ کیا گیا،کیوں نہ توہین عدالت کا نوٹس کریں،سپریم کورٹ

    عدالت کومس لیڈ کیا گیا،کیوں نہ توہین عدالت کا نوٹس کریں،سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ میں بھونگ انٹرچینج کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    سپریم کورٹ نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی رپورٹ پراظہار برہمی کرتے ہوئے سیکریٹری کو طلب کر لیا،جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کو رپورٹ میں مس لیڈ کیا گیا،کیوں نہ توہین عدالت کا نوٹس کریں،ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشدین قصوری پیش عدالت میں پیش ہوئےاور کہا کہ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ نے رپورٹ گزشتہ شام کو بھیجی،رپورٹ کے مطابق بھونگ انٹر چینج معاشی طور پر قابل عمل نہیں، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈی ڈی پی ڈبلیو نے بھونگ انٹر چینج کی منظوری دی،ڈی ڈی ڈبلیو پی میٹنگ کے منٹس بھی رپورٹ کیساتھ لگے ہیں،عدالت نے چیف ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونی کیشن افسر سے استفسار کیا کہ کس کے کہنے پر رپورٹ کا ڈرافت تبدیل ہوا،

    پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

    پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

    اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

    غیرت کے نام پر استعفے دینے والے آج عدالت چلے گئے، ثانیہ عاشق

    بھونگ میں موٹروے انٹرچینج بنانے کے کیس کی وقفے کے بعد سماعت ہوئی،وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سیکرٹری پلاننگ کے ہمراہ خود پیش ہوگئے ، احسن اقبال نے عدالت میں کہا کہ افسران چار سال سے گھبرائے ہوئے ہیں خود ذمہ داری لینے پیش ہوا ہوں، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ معاملہ عدالتی حکم پر عملدرآمد کا ہے، احسن اقبال نے کہا کہ عدالت کی حکم عدولی کرنا کبھی مقصد نہیں رہا، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آپکی بات میں وزن بھی ہوگا اور منطق بھی لیکن معاملہ عدالتی حکم کا ہے، احسن اقبال نے کہا کہ نظرثانی درخواست دائر کرکے عدالت کو اپنا موقف پیش کرینگے، چاہتے ہیں کہ پیسہ وہاں خرچ ہو جہاں اس کا بہترین استعمال ہو،حال میں میں نیب ریفرنس سے بری ہوا ہوں،میری وزارت کے 25 افسران پر مقدمہ بنایا گیا تھا، جسٹس مظاہر نقوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب ریفرنس پر ہوسکتا ہے اپیل ہمارے سامنے آ جائے،

    احسن اقبال نے عدالت میں کہا کہ عدالت جہاں حکم کرے گی وہاں انٹرچینج بنا دینگے، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت حکم دے چکی ہے اس پر عملدرآمد ہونا ہے،افسران کو بتا دیں سپریم کورٹ رپورٹ مانگے تو ٹیمپرنگ نہ ہو،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالتی حکم کیخلاف نظرثانی دائر کرنا چاہتے ہیں، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ نظرثانی درخواست عدالتی حکم کے ایک ماہ میں دائر ہوسکتی ہے، نظرثانی بروقت دائر ہوگی یا نہیں اس کا جائزہ بھی خود کیجئے گا، احسن اقبال نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے معاشی مشکلات ہیں،فنڈز کی صورتحال پر عدالت کو رپورٹ جمع کرانا چاہتے ہیں،جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو رپورٹ آپ دینا چاہتے ہیں جمع کرا دیں جائزہ لینگے، سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی

    عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ بھونگ انٹرچینج جہاں سپریم کورٹ کہے گی وہاں بنائیں گے،ہم چاہتے ہیں انٹرچینج صادق آباد کے قریب بنے تاکہ زیادہ لوگوں کو معاشی فائدہ ہو،صادق آباد کے قریب انٹرچینج بنے تاکہ ہندو مندر کو بھی فائدہ پہنچے،اسحاق ڈار کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے،اسحاق ڈار کے آنے سے قیاس آرائیاں ختم ہوئیں جس سے ڈالر نیچے آرہا ہے،پی ٹی آئی حکومت کے آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے سے مہنگائی بڑھی ہے،

  • پارسل پہنچانے کا بہانہ بنا کر ملزمان گھر میں گھسے،اہلخانہ کو یرغمال بنا کر کیا گھناؤنا دھندہ

    پارسل پہنچانے کا بہانہ بنا کر ملزمان گھر میں گھسے،اہلخانہ کو یرغمال بنا کر کیا گھناؤنا دھندہ

    پارسل پہنچانے کا بہانہ بنا کر ملزمان گھر میں گھسے،اہلخانہ کو یرغمال بنا کر کیا گھناؤنا دھندہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈکیتی کی واردارتوں میں اضافہ ہو رہا ہے

    پارسل پہنچانے کا بہانہ بنا کر ملزمان نے گھر میں ڈکیتی کی ہے، واقعہ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں پیش آیا، تھانہ ڈیفنس سی کی حدود میں پونے تین کروڑ سے زائد کی ڈکیتی کی واردات ہوئی .مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ ملزمان نے پارسل ڈیلیور کرنے کے بہانے اہلخانہ کو یرغمال بنایا،تین مسلح ملزمان نے گھر میں واردات کی، ملزمان گھر سے قیمتی گھڑیاں، موبائل فونز، زیورات اور نقدی لے کلر فرار ہوئے، ملزمان جاتے جاتے گھر سے ایک رائفل اور دو پستول بھی لے گئے،

    مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

    نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

    بیٹے کی جانب سے اہلیہ کے قتل کے بعد ایاز امیر کا موقف بھی آ گیا

    پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

    آج ہمیں انصاف مل گیا،نور مقدم کے والد کی فیصلے کے بعد گفتگو

    انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز

    دوسری جانب ایس پی ماڈل ٹاؤن کی ہدایت پر پتنگ فروش مافیا کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے،اچھرہ پولیس نے کاروائی کی اور 1 پتنگ فروش گرفتار کر لیا،اچھرہ پٹرولنگ ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تکیہ لہری شاہ چوک میں واقعہ گھر سے ملزم کو گرفتار کیاملزم سے 21 کلچ تاریں،200 تیار پتنگیں،20 چرخیاں،7 پینے برآمد کی گئی ہیں،ملزم نے پتنگیں تیار کر کے لاہور کے مختلف علاقوں میں فروخت کرنے کا اعتراف کیا،ایس پی ماڈل ٹاؤن حسن جاوید بھٹی کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی کی آڑ میں انسانی زندگی سے کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں۔

  • اسحاق ڈار کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست واپس لے لی گئی

    اسحاق ڈار کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست واپس لے لی گئی

    نامزد وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست واپس لے لی گئی ہے۔

    سماعت کے دوران اسحاق ڈار کے خلاف درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ہائی کورٹ سے رجوع کرنا چاہتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے ممبر کے پی نے کہا کہ فیصلہ محفوظ ہوچکا تھا، اسحاق ڈار کی درخواست پر کیس بحال کیا۔ آج آپ آئے ہیں، کل کوئی اور آ جائے گا۔ درخواست گزار نے اسحاق ڈار کی نااہلی کے لیے درخواست واپس لینے کا تحریری بیان الیکشن کمیشن کی ہدایت پر جمع کروا دیا

    الیکشن کمیشن کی تحریری بیان جمع کرانے کی ہدایت کے بعد درخواست گزار اظہر صدیق کی جانب سے ان کے معاون وکیل نے بیان جمع کروادیا۔ جمع کرائے گئے تحریری بیان میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ قرار دے چکی الیکشن کمیشن عدالت نہیں ہے، کیس میں قانون کی تشریح درکار ہے، مجاز فورم سے رجوع کریں گے۔

    یہاں یہ بات قابل ذکر اور دلچسپ ہے کہ گزشتہ روز ہی الیکشن کمیشن نے اسحٰق ڈار کی نااہلی کے لیے دائر کی گئی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے ریمارکس دیے تھے کہ جب سینیٹ کی رکنیت کا حلف ہی نہیں اٹھایا تو نااہل کیسے کریں۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزار اظہر صدیق الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے تھے، ان کے معاون پیش ہوئے جس پر نثار درانی نے کہا تھا کہ اظہر صدیق ہائی کورٹ میں جاکر کہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن نے کیس سرد خانے میں ڈال دیا اور خود پیش نہیں ہوتے۔

    خیال رہے کہ الیکشن کمیشن میں ریفرنس ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے دائر کیا تھا جس میں اسحٰق ڈار کو آئین کے آرٹیکل 63 (2) کے تحت نااہل کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ ڈان کے مطابق: سابق وزیر خزانہ کی سینیٹ کی رکنیت مئی 2018 میں سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے عارضی طور پر معطل کردی تھی۔ اس سے قبل اسحٰق ڈار کے سینیٹر منتخب ہونے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی، جس پر انہیں 8 مئی 2018 کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔

    اسحٰق ڈار 3 مارچ 2018 کو ہونے والے سینیٹ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیاب ہوئے تھے تاہم انہوں نے حلف نہیں اٹھایا تھا جبکہ ان کی اہلیت سے متعلق کیس پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے تعلق رکھنے والے نوازش پیرزادہ نے دائر کیا تھا جس میں ان کا مؤقف تھا کہ ایک مفرور شخص انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتا۔ اسحٰق ڈار اکتوبر 2017 سے لندن میں موجود ہیں اور انہیں احتساب عدالت کی جانب سے کرپشن ریفرنس میں مفرور قرار دیا جاچکا ہے۔

  • 23 لاکھ 10 ہزار جرمانہ ادا کرنے کے حکم کیخلاف پی ٹی وی کی اپیل پر فیصلہ محفوظ

    23 لاکھ 10 ہزار جرمانہ ادا کرنے کے حکم کیخلاف پی ٹی وی کی اپیل پر فیصلہ محفوظ

    23 لاکھ 10 ہزار جرمانہ ادا کرنے کے حکم کیخلاف پی ٹی وی کی اپیل پر فیصلہ محفوظ

    سپریم کورٹ میں پی ٹی وی کے ریٹائرڈ سیکیورٹی آفیسر نور صمد شاہ کی ترقی اور ہرجانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    23 لاکھ 10 ہزار جرمانہ ادا کرنے کے حکم کیخلاف پی ٹی وی کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا،عدالت نے پی ٹی وی کے وکیل کو ہرجانے کے معاملے پر تین دن میں جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا،جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے اپنے فیصلے میں یقیناً کسی قانون کی تشریح کی ہوگی،اس کیس میں ادارے کی جانب سے کیے گیے اقدامات میں بدنیتی واضح ہے،

    نور صمد شاہ پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں بطور سیکیورٹی آفیسر تعینات رہا ،ترقی روکنے پر این آئی آر سی نے کیس کا فیصلہ نور کے صمد کے حق میں دیا نور صمد نے 23 لاکھ دس ہزار روپے کے ہرجانے کا دعوی دائر کیا ،پی ٹی وی نے ہرجانہ ادا کرنے کے حکم کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے ،جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی

    خطے میں قیام امن کیلئے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین ڈیل ہو گئی

    متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین معاہدے پر ترکی بھی میدان میں آ گیا

    حالات گرم،فیصلہ کا وقت آ گیا،سعودی عرب اسرائیل کے ہاتھ کیسے مضبوط کر رہا ہے؟ اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    قبل ازیں پی ٹی وی میں خواتین کو ہراساں کرنے سے متعلق کیس کا فیصلہ بڑی تفصیل کے ساتھ جاری کردیا گیا ہے جس میں سپریم کورٹ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ انسانی زندگی اس دن ختم ہونا شروع ہو جاتی ہے جب اہم واقعات پر خاموشی اختیار کر لی جائے، پی ٹی وی کی 5 خواتین نے کٹرولر انچارج اطہر فاروق بٹر کے خلاف جنسی ہراسگی کی درخواست دائر کی تھی، اس سلسلے میں آٹھ صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا ہے سپریم کورٹ کی طرف سے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شواہد سے ثابت ہے کہ پی ٹی وی میں خواتین کو عہدے دینے کی لالچ میں جنسی طور پر ہراساں کیا گیا، سپریم کورٹ نے ہراساں کرنے والے اطہر فاروق بٹر کو 6 خواتین کو 5،5 لاکھ جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے

  • کوئٹہ:گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،تین بھائی جاںبحق

    کوئٹہ:گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،تین بھائی جاںبحق

    کوئٹہ کے جوائنٹ روڈ پر گاڑی پر فائرنگ کرکے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔

    باغی ٹی وی : پولیس کےمطابق نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں آرتھو پیڈک ڈاکٹر ناصر اچکزئی کے 3 بیٹے جاں بحق ہوگئے جاںبحق افراد شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد گھر آرہے تھے کہ جوائنٹ روڈ پر گھر کے قریب ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔

    کراچی پولیس مقابلے میں 4 انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

    واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ میتوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا، آئی جی پولیس بلوچستان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    دوسری جانب کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی کے قریب سی ٹی ڈی نے کارروائی کی جس دوران فائرنگ کےتبادلے میں 4 منشیات فروش ملزمان ہلاک ہوگئےکارروائی کے دوران ملزمان سے منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے-

    ادھر پاراچنار میں بارشوں سے متاثرہ مکان گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے پارا چنارکے علاقے وسطی کرم میں بارشوں سے متاثر ہ دو منزلہ مکان گر گیا۔ مکان کے ملبے تلے دب کر پانچ افراد جاں بحق اور گیارہ زخمی ہوگئے جنہیں صدہ اسپتال پہنچا دیا گیا ان میں سے 7 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

    ریسکیو کے مطابق ضلع کرم کےعلاقہ مسوزئی تری تنگ میں گزشتہ رات دو منزلہ کچا مکان زمین بوس ہوگیا اور گھر کے تمام افراد ملبے تلے دب گئے جاں بحق ہونے والوں میں چار بچے اور ایک خاتون شامل ہے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    روجھان 2 گروپوں میں تصادم خاتون اور بچے سمیت 9 افراد زخمی

  • نارتھ کراچی میں پولیس مقابلہ,2 ڈاکو ہلاک

    نارتھ کراچی میں پولیس مقابلہ,2 ڈاکو ہلاک

    نارتھ کراچی سیکٹر الیون سی میں پولیس مقابلہ,2 ڈاکو ہلاک ،پولیس نے چار مقدمات درج کرلئے –

    باغی ٹی وی : پولیس حکام کے مطابق متاثرہ شہریوں کی مدعیت میں مقدمات درج کیے گئے،پولیس مقابلے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ملزمان کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آگیا-

    وسطی پولیس کے مطابق دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکو مارا گیا،ایس ایس پی وسطی کے مطابق مقابلہ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں پکڑا گیاتھا ، سر سید پولیس نے زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لئے اسپتال منقتل کیا جو دوران علاج ہلاک ہوگیا –

    ہلاک ملزم کی شناخت غیابان اور نبی شامل ہیں ،ملزمان سے ہتھیار ،نصف درجن شہریوں سے چھینے گئے موبائل فون، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی-

    عالمی یوم سیاحت منانے کا مقصد پنجاب میں سیاحت کا فروغ ہے،پرویزالٰہی

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف شہریوں کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر واردات رپورٹ ہوئی تھی ملزمان موبائل فون چھین رہے تھے پولیس پہنچ گئی،پولیس ملزمان کی جانب بڑھی تو ملزمان نے فائرنگ کردی پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ملزمان شدید زخمی ہو گئے-

    شہریوں سے چھینا جانے والا موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا ملزمان کو فوری علاج معالجہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دونوں ہلاک ہوگئے ملزمان کے خلاف مقابلہ اور ناجائز اسلحہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے-

    ایک حلقے کو نمائندگی سے محروم نہ کیا جائے.عدالت

  • 72 رکنی کابینہ: شیخ رشید کی پٹیشن پر عدالت برہم، پارلیمنٹ کی مزید بے توقیری نہ کریں. جسٹس اطہر من اللہ

    72 رکنی کابینہ: شیخ رشید کی پٹیشن پر عدالت برہم، پارلیمنٹ کی مزید بے توقیری نہ کریں. جسٹس اطہر من اللہ

    72 رکنی کابینہ، شیخ رشید کی پٹیشن پر عدالت برہم، پارلیمنٹ کی مزید بے توقیری نہ کریں. جسٹس اطہر من اللہ

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے 72 رکنی وفاقی کابینہ کے خلاف شیخ رشید کی پٹیشن پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلمینٹ کی مزید بے توقیری نہ کی جائے، یہی مائنڈ سیٹ ہے جس نے پارلیمنٹ کو نقصان پہنچایا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں 72 رکنی وفاقی کابینہ کی تشکیل کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،شیخ رشید اپنے وکیل کے ہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔

    چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سیاسی نوعیت کی پٹیشن عدالت لانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تبنیہ کی کہ آئندہ ایسی پٹیشن لائی تو مثالی جرمانہ عائد کریں گے۔ شیخ رشید کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے پاس عدالت کے سوا کوئی اورفورم نہیں۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ پارلیمنٹ کی بے توقیری بہت ہو چکی ایسی پٹیشن عدالت نہیں آنی چاہیے،پارلیمنٹ میں منتخب نمائندے ہیں وہ فورم ہے عدالت مداخلت نہیں کرے گی۔
    چیف جسٹس نے کہا کہ پٹشنر جب حکومت میں تھے تو کیا آپ نے وہ معاونین خصوصی اور مشیروں کی لسٹ لگائی ہے ؟ ۔ شیخ رشید وزیر داخلہ تھے، کیا انہوں نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا، ان کو اندازہ نہیں وہاں ہو کیا رہا ۔یہ کورٹ پارلیمنٹ کا بھی احترام کرتی ہے غیر ضروری ایگزیکٹو کے اختیارات میں بھی مداخلت نہیں کرتی۔ اگر آپ کا کوئی انفرادی بنیادی حق متاثر ہورہا ہے تو ضرور عدالت آئیں لیکن اس طرح نہیں ۔

    چیف جسٹس نے مزید کہا کہ یہ آپ کی بے بنیاد پٹیشن ہے، آپ کو جرمانہ بھی کر سکتے تھے لیکن تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ جو بھی مقابلہ کرنا ہے جائیں پارلیمنٹ میں ، پارلیمنٹ سے بڑا فورم اور کوئی نہیں ہے ۔ حکومت کا احتساب پارلیمنٹ خود کرتی ہے۔ آپ عدالت کو پارلیمنٹ کے احتساب میں کیوں لا رہے ہیں۔ شیخ صاحب عدالتوں کو ان سیاسی معاملات سے دُور رکھیں. بعد ازاں شیخ رشید کی جانب سے استدعا کی گئی کہ پٹیشن واپس لے لیتے ہیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اس حوالے سے مناسب آرڈر پاس کریں گے۔ ماضی میں عدالتوں کا غلط استعمال کیا گیا، اب اس کو ختم ہونا چاہیے۔
    علاوہ ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ سیاسی معاملات میں عدالتوں کو ملوث نہ کریں ،عمران خان کا اتحادی اوران کےساتھ ہوں۔ جب کچھ نہیں نکلتا تو لال حویلی کی چھت ان کو یاد آتی ہے،لال حویلی میں صرف میں نہیں آٹھ دس اورلوگ بھی ہیں،چھوٹی چھوٹی باتوں کے لیے فکر مند نہیں ہوتا۔

  • مراد سعید کی درخواست ضمانت خارج

    مراد سعید کی درخواست ضمانت خارج

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت ہوئی

    پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی درخواست ضمانت عدم پیروی پر خارج کر دی گئی، چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا،کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کی ، تحریک انصاف کے رہنماؤں اسد قیصر، اسد عمر،شہریار آفریدی،فیاض الحسن چوہان، سیف اللہ نیازی ، صداقت علی عباسی، فیصل جاوید،علی نواز اعوان،شہزاد وسیم کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی

    قبل ازیں شہریار آفریدی ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شہریار آفریدی آپ بہت لیٹ آئے ہیں،شہر یار آفریدی نے کہا کہ میں کوہاٹ سے آرہا تھا اس لیے تاخیر ہو گئی معافی چاہتا ہو، وکیل انتظار پنجوتھا نے عدالت میں کہا کہ کیا اس کیس میں درخواست ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ ہوا ہے،جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ملزمان کی حاضریاں پوری کر رہے ہیں،جج نے وکیل انتظار پنجوتھا سے استفسار کیا کہ اس کیس میں آپ کونسل ہیں، جس پر وکیل نے کہا کہ جی میں شیخ رشید احمد و دیگر کا وکیل ہوں،

    جج نے وکیل فیصر جدون سے استفسار کیا کہ کیا آپ مزید بحث کرینگے یا کچھ کہنا چاہتے ہیں، وکیل نے کہا کہ صبح بابر اعوان صاحب بحث کر چکے ہیں ہم مزید نہیں کرینگے،وکیل بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان لاہور میں ہونیکی وجہ سے پیش نہیں ہو سکتے

    واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، سابق وزیراعظم عمران خان و دیگر کے خلاف تھانہ آبپارہ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا ہے تھانہ آبپارہ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمے میں مرادسعید، فوادچوہدری، فیصل جاوید، شیخ رشید، اسد عمر، راجہ خرم نواز، علی نواز اعوان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود تحریک انصاف نے ایف 9 پارک میں شہبازگل کے ریمانڈ کے خلاف ریلی نکالی جس سے عمران خان و دیگر نے خطاب کیا تھا

    اس سے قبل سابق وزیراعظم چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمہ تھانہ مارگلہ میں مجسٹریٹ علی جاوید کی مدعیت میں درج ہوا

    فردوس عاشق اعوان کے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کے ساتھ ہتک آمیز رویے کی وجہ سامنے آگئی ، حکومتی وزراء بھی حمایت میں بول اٹھے

    فردوس عاشق کالہجہ تلخ تھا،مگرسرکاری ملازم صاحبہ کا ڈیوٹی سےچلےجانا،تکبر،انااورافسرشاہی نہیں تواورکیاہے

    فردوس عاشق نے اپنے حلقہ انتخاب میں کیا کارنامہ سرانجام دیا، تہلکہ خیز انکشاف

    مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں

    @MumtaazAwan

     قادر مندوخیل نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمے کیلئے درخواست دے دی

    قادر مندوخیل نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف اہم قدم اٹھا لیا

    فردوس عاشق اعوان کا ایم این اے قادر مندوخیل کو تھپڑ مارنے کا معاملہ

    فردوس عاشق اعوان معافی مانگیں، 58 ارب ہرجانہ دیں، نوٹس