Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • آزاد کشمیر 2 بھائیوں کی موت تیندوے کے حملے سے نہیں بم بلاسٹ سے ہوئی،پوسٹ مارٹم رپورٹ

    آزاد کشمیر 2 بھائیوں کی موت تیندوے کے حملے سے نہیں بم بلاسٹ سے ہوئی،پوسٹ مارٹم رپورٹ

    نیلم: آزادکشمیر میں 2 بھائی کے تیندوے کے مبینہ حملے میں جاں بحق ہوئے یا کوئی اور وجہ ، راز سسے پردہ اٹھ گیا-

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ تیندوے کے مبینہ حملے میں دو بھائی جاں بحق ہو گئے واقعہ پالڑی شاہ کوٹ میں پیش آیا جہاں دونوں بھائی قریبی جنگل میں جلانےکے لیے لکڑیاں اکٹھی کر رہے تھےکہ مبینہ طور پر تیندوے نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دونوں بھائی جاں بحق ہوگئے۔

    چین میں کورونا بس قرنطینہ سینٹر جاتے ہوئے حادثے کا شکار، 27 مریض ہلاک،20 زخمی

    اتھارٹی کا کہنا تھا کہ تیندوے کے حملے میں جاں بحق منیر اور امجد کی عمریں 16 اور 20 سال تھیں، دونوں بھائیوں کی لاشیں ضلعی ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردی گئیں جہاں دونوں نوجوانوں کی لاشوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں-

    ننکانہ صاحب سات ماہ قبل فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص جاں بحق ورثاء نے ڈیڈ باڈی…

    پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق دونوں نوجوان تیندوے کے حملے سے نہیں بلکہ بم کا شکار ہو کر شہید ہوئے ہیں اسپتال ذرائع کے مطابق نوجوانوں کے پوسٹ مارٹم میں جسم سے کلسٹر بم کے ٹکڑے ملے-

    میڈیا رپورٹ کے مطابق جو علاقہ لائن آف کنٹرول کے قریب ہے وہاں بھارتی افواج کی جانب سے کھلونے نما بم پھینکے جاتے رہے ہیں جس کے باعث کئی حادثات ہوئے-

    مدرسے کی طالبہ کو قتل کر کے لاش قبرستان میں پھینکنے والاسفاک ملزم گرفتار

  • اسلام آباد میں ڈینگی بے قابو ، 68 نئے کیسز رپورٹ، 5 افراد ہلاک

    اسلام آباد میں ڈینگی بے قابو ، 68 نئے کیسز رپورٹ، 5 افراد ہلاک

    اسلام آباد میں ڈینگی بے قابوہوگیا، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 68 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    اب تک شہر میں 5 افراد ڈینگی کا شکار ہوکر جان کی بازی ہار گئے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران دیہی علاقوں میں 35 اور شہری علاقوں میں 33 کیسز رپورٹ ہوئے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق رواں سیزن میں 1456 ڈینگی کیسز سامنے آچکے ہیں۔
    رواں سیزن میں دیہی علاقوں میں 891 اور شہری علاقوں میں 565 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے، 24 گھنٹے کے دوران پمز اسپتال میں 13۔۔۔پولی کلینک میں 3 مریض داخل ہوئے۔ راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں 11 مریض لائے گئے، 24 گھنٹے میں نجی لیبارٹریز سے ڈینگی کے 28 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے پاکستان میں ڈینگی وائرس میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اسلام آباد میں گزشتہ روز چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی سے 57 افراد متاثر ہوئے تھے جبکہ ایک چل بسا تھا. ڈی ایچ او نے بتایا تھا کہ اسلام آباد میں ڈینگی کی مجموعی تعداد 1388 تک جا پہنچی ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے ایک مریض جاں بحق ہوا جس کے بعد ‏اسلام آباد میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔

    ‏اسلام آباد کے شہری علاقے میں گزشتہ جوبیس گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 45 کیسز رپورٹ ہونے سے متاثر افراد کی تعداد 532 ہو گئی تھی، جبکہ اسلام آباد کے دیہی علاقے میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ڈینگی سے 45 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ جبکہ پمز ہسپتال میں ڈینگی کے کل مریضوں کی تعداد 194 ہوگئی تھی اور پولی کلینک میں ڈینگی کے 45 جبکہ کیپیٹل اسپتال میں 25 مریض زیر علاج رہے.

    علاوہ ازیں پنجاب میں ڈینگی کے 152 کیسز رپورٹ ہوئے ، سیکریٹری صحت کے اعداد و شمار کے مطابق راولپنڈی میں 71، لاہور 47 اور گوجرانولہ میں ڈینگی کے 12 کیسز رپورٹ ہوئے۔ قصور، وہاڑی اور شیخوپورہ سے ڈینگی کے 3، 3 کیسز سامنے آئے، ملتان، نارووال اور ساہیوال سے ڈینگی کے 2،2 کیسز رپورٹ ہوئے، لیہ ،راجن پور ،حافظ آباد، خانیوال، چکوال، ننکانہ صاحب اور سیالکوٹ سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوئے۔ رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی کے 3 ہزار 437 کیسز ریکارڈ ، لاہور سے ڈینگی کے ایک ہزار 384 کیسز سامنے آئے ہیں، پنجاب بھر میں ڈینگی سے 4 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

  • ٹیلی کام انڈسٹری نے نیپرا  کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دے دیا

    ٹیلی کام انڈسٹری نے نیپرا کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دے دیا

    نیپرا (نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) نے ٹیلی کام کمپنیوں کو صنعتی ٹیرف دینے سے انکار کر دیا جبکہ ٹیلی کام انڈسٹری نے نیپرا (نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دے دیا

    ٹیلی کام انڈسٹری نے نیپرا (نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دے دیا ہے۔ ٹیلی کام انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق ٹیلی کام شعبے کو صنعت کا درجہ حاصل ہے اس کے باوجود نیپرا نے ٹیلی کام کمپنیوں کو بجلی کا صنعتی نرخ دینے سے انکار کر دیا ہے۔
    پارلیمنٹ سے منظور شدہ فنانس بل 2021 میں بھی ٹیلی کام کو صنعت تسلیم کیا گیا ہے۔ نیپرا نے ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے دائر کمرشل سے صنعتی بجلی نرخ میں تبدیلی کی درخواست مسترد کردی ہے۔ ٹیلی کام کمپنیوں کو بھاری ٹیکسوں کی ادائیگی کیلیے صنعت سمجھا جاتا ہے لیکن صنعتوں کو میسر بجلی کے ٹیرف سے ٹیلی کام کے شعبے کو محروم رکھا جا رہا ہے۔ ٹیلی کام کمپنیوں نے نیپرا (نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) کے فیصلے کو قانونی لائحہ عمل کے تحت چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے برعکس ٹیلی کام کمپنیاں ایندھن کی قیمتوں میں ردوبدل کا بوجھ اپنے صارفین پر نہیں ڈالتیں، بجلی کی قیمتوں میں بتدریج اضافے کے باعث ٹیلی کام کمپنیوں کی آپریشنل لاگت بھی بے حد بڑھ چکی ہے۔ اگر نیپرا (نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) نے ٹیلی کام انڈسٹری کو صنعتی ٹیرف نہ دیا تو ٹیلی کام خدمات کی صارفین کے لیے قیمت بھی بڑھ جائے گی جس سے ملک میں ڈیجیٹل سہولتوں کو عام کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ٹیلی کام کمپنیز کی کمرشل سے صنعتی بجلی نرخ میں تبدیلی کی درخواست مسترد کردی تھی اسلام آباد سے جاری نیپرا فیصلے میں کہا گیا تھا کہ ٹیلی کام کمپنیاں صنعتی ٹیرف کے معیار پر پورا نہیں اترتیں، ویلیو ایڈیشن کو صنعتی پیداواری عمل نہیں سمجھا جا سکتا۔

  • جب قانون میں ایک چیز نہیں تو آپ کیسے کاروائی کر سکتے ہیں؟ عدالت

    جب قانون میں ایک چیز نہیں تو آپ کیسے کاروائی کر سکتے ہیں؟ عدالت

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں کو ہراساں کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی

    ایف آئی اے نے نظرثانی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے وقت مانگ لیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کی نظرثانی کی استدعا پر دو ہفتوں کی مہلت دے دی، دوران سماعت عدالت نے ایف آئی اے حکام سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق فیصلہ کریں ورنہ عدالت آپ کے خلاف کارروائی کرے گی، آپ کا احترام کرتے ہیں جب قانون میں ایک چیز نہیں تو آپ کیسے کاروائی کر سکتے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ با اختیار ہیں اس لیے قانون کے مطابق چلیں ،

    ایف آئی اے حکام نے کہا کہ ہم اس پر نظرثانی کر لیتے ہیں نظرثانی کے لیے وقت دیا جائے ،عدالت نے دو ہفتوں کا وقت دے دیا،عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی

    مندر جلائے جانے کے واقعے میں فرائض سے غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کو ملی سزا

    اقلیتوں کے حقوق،سپریم کورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

    وزیراعظم کی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت

    اگر یہ مندر ہوتا ۔۔۔ لیکن یہ تو مسجد ہے ، تحریر: محمد عاصم حفیظ

    مندر گرا دیا اگر مسجد گرا دی جاتی تو کیا ردعمل سامنے آتا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم

    آپ سپریم کورٹ میں کھڑے ہو کر ایسی بات نہیں کر سکتے،چیف جسٹس

    قبل ازیں گزشتہ ایک سماعت پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے سیکرٹری اطلاعات کو ہدایت کی کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آزادی اظہار پر کوئی پابندی نہ ہو،عدالت سمجھنے سے قاصر ہے کہ صحافیوں کیلئے خوف کا ماحول کیوں بنایا جا رہا ہے، عدالت نے چیف سیکرٹری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ خوف کا یہ ماحول کیسے ختم ہو گا؟ اس حکومت کے آنے سے پہلے صحافیوں کا ایک گروپ ریلیف لینے اس عدالت آیا ،اس حکومت کے آنے کے بعد دیگر صحافیوں کو اس عدالت سے ریلیف لینا پڑا،اس صورتحال سے لگتا ہے کہ کچھ خوفناک حد تک غلط ہو رہا ہے، صحافیوں کا یہ خوف وفاقی حکومت نے دور کرنا ہے، یہ بہت اہم مسئلہ ہے،جتنی معلومات ہونگی لوگ اتنے باشعور ہونگے اور احتساب بہتر ہو سکے گا، مہذب دنیا میں کہیں ایسا نہیں ہوتا کہ صحافیوں کی پکڑ دھکڑ کی جائے،کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو وہ الگ بات لیکن صحافت پر ایسی کارروائیاں نہیں ہونی چاہئیں، ایک صحافی کے خلاف پورے پاکستان میں پچاس مقدمے بنا دیئے جاتے ہیں،یہ ان کے حقوق سے زیادہ پورے ملک کے لوگوں کے حقوق کی بات ہے،عوام تک یہ معلومات جانے دیں کہ انکے حقوق کے ساتھ ریاست کیا کر رہی ہے پکڑ دھکڑ اور تھانیداری سے کچھ نہیں ہو سکتا، آج کے زمانے میں زبان بندی نہیں کی جا سکتی،

  • امریکا کے تائیوان کے دفاع کے بیان پر چین کا سخت ردعمل

    امریکا کے تائیوان کے دفاع کے بیان پر چین کا سخت ردعمل

    بیجنگ: امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے تائیوان کا دفاع کرنے کے اعلان کے بعد چین نے سخت ردِ عمل سامنے دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : چین اور امریکہ کے درمیان تائیوان کے مسئلے پر کشیدگی برقرار ہے۔ امریکی صدر کی جانب سے تائیوان کا دفاع کرنے کے بیان پر چین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    چین نے حملہ کیا تو امریکا تائیوان کا دفاع کرے گا

    ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ تائیوان کے دفاع کے امریکی صدر کے بیان کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔تائیوان چین کا حصہ ہےاور پیپلز ریپبلک آف چائنا چین کی واحد آئینی حکومت ہے-

    ترجمان چینی وزارت خارجہ ماؤ نینگ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم قوم کو تقسیم کرنے والی سرگرمیوں کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

    واضح رہے کہ تائیوان کے معاملے پر امریکا اور چین کے درمیان کچھ عرصے سے سرد جنگ جاری ہے۔ امریکا تائیوان کو ہتھیاروں کی فراہم کے بھاری پیکج کا بھی اعلان کر چکا ہے۔

    گزشتہ روز ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو امریکی افواج تائیوان کا دفاع کریں گی۔ اور اس متعلق ہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

    بھارت کو بڑی سفارتی ناکامی کا سامنا،کینیڈا میں ریفرنڈم آج ہوگا

    بائیڈن نے کہا تھا کہ امریکہ کافی عرصہ سے ہی ’’ون چائنہ پالیسی‘‘ سے اتفاق کرتا ہے۔ تائیوان اپنی آزادی کا فیصلہ خود کرتا ہے، ہم تائیوان کی آزادی کیلئے متحرک ہیں نہ اس کی حوصلہ افزائی کررہے ، یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے۔

    بائیڈن کے اس انٹرویو کے بعد وائٹ ہاؤس کے ایک ذریعہ نے کہا تھا کہ امریکی پالیسی باضابطہ طور پر تبدیل نہیں ہوئی۔ امریکہ یہ نہیں بتائے گا کہ وہ جزیرہ تائیوان کا دفاع کرے گا یا نہیں تاہم یہ مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کا اپنا فیصلہ ہے۔

    امریکا نے تائیوان کے لیے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر کے آرمز پیکج کا اعلان کیا جبکہ نئے اسلحہ پیکج کی بھی منظوری دے دی۔ یہ جوبائیڈن انتظامیہ کی طرف سے تائیوان کے لیے بڑا اسلحہ پیکج تصویر کیا جاتا ہے۔

    تائیوان 60 ہرپون بلاک ٹو میزائل کی خریداری پر 355 ملین ڈالر خرچ کرے گا۔ اس سسٹم کے ذریعے سمندر کے راستے کسی بھی حملے کو ناکام بنایا جا سکے گا۔

    امریکہ کی جانب سے پاکستان کو ڈیزاسٹر پیکج دیاجانا چاہیے،چئیرمین امریکی خارجہ امور…

  • عمران خان کو اپنی نااہلی صاف نظر آ رہی ہے، شیری رحمان

    عمران خان کو اپنی نااہلی صاف نظر آ رہی ہے، شیری رحمان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ غداری کے سرٹفکیٹ بانٹنا عمران خان اور ان کی جماعت کا وطیرہ ہے

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنے علاوہ ہر کسی کو غدار اور ملک دشمن سمجھتے ہیں، عمران خان کو ملک اور عوام کی نہیں اقتدار میں آنے کی فکر ہے عمران خان ارکان اور نمبر پورے نہ ہونے کا الزام آج تک اداروں پر لگا رہے ہیں ،تقرری معاملے کو جلسوں میں اٹھا کر عمران خان کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اپنی نااہلی صاف نظر آ رہی ہے،عمران خان اپنی سیاست بچانے کے خاطر لوگوں کو انتشار کیلئے تیار کر رہے ہیں، لوگ 25 مئی کی طرح اب بھی انتشار کو مسترد کریں گے، کیاعمران خان خیرات کے نام پر پارٹی فنڈنگ لیکر اور توشا خانہ لوٹ کر خود کو صادق و امین سمجھتے ہیں؟

    دوسری جانب ترجمان جے یو آئی اسلم‌ غوری کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کے جلسوں میں جھوٹ ،الزام تراشی اور بہتان کے سوا کچھ نہیں ہوتا ،عوام کب تک یہ سنتی رہے گی ؟پاکستان کے غیور عوام نے خواب بیچنے والے مداری کو ریجکٹ کردیا ۔عمران نیازی کے پاس عوام میں زیر بحث آنے کے لئے کوئی سنجیدہ موضوع نہیں اور نہ ہی عوام اس پر اعتماد کرتے ہیں تبھی مذہب بارے دانستہ کمنٹس کرکے عوام میں زیر بحث آجاتا ہے ۔اس کی جڑوں میں یہودیوں اور قادیانیوں کے اثرات ہیں تبھی مذہب بارے کوئی نہ کوئی چٹکلہ چھوڑ دیتا ہے ۔نیازی بیساکھیوں کے ذریعے بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے قوم پر مسلط کیا گیا ،اس کی حیثیت ایک کٹھ پتلی سے زیادہ نہیں ، کٹھ پتلی کا تماشہ چند روز ہی چلے گا عمران نیازی کی بدزبانی پر کوئی افسوس نہیں کہ اس کے آباؤ اجداد ہی کرپٹ اور بد اخلاق تھے ، نیازی کے بدترین عہد میں جوان ہونے والے بچوں بچیوں کی اخلاقی گراوٹ کا افسوس رہے گا عمران نیازی قوم کا ہی نہیں مذہب کا بھی غدار ہے نیازی کی حکومت نے اسٹیٹ بنک سمیت قومی اداروں کی خود مختاری کا سودا کیا ،قومی فریضہ سمجھ کر اقتدار سے نکال باہر کیا

    عمران خان بہادر افواج کو اپنی سیاسی بیانیہ کا حصہ نہ بنائیں،شیری رحمان

    دعا زہرہ نے نکاح کے بعد والد کے خلاف استغاثہ دائر کردیا۔

    دعا زہرا کے نکاح نامے پر لکھے پتے پر کون مقیم ؟دعا گھر سے کیسے نکلی تھی

    نکاح نامے پر غلط پتہ،پولیس پھر دعا زہرہ تک کیسے پہنچی؟

    چولستان میں پانی کی قلت ، مویشی مرنے لگے ،مزید حکومتی اقدامات کی ضرورت

  • ن اور پی پی پی میں رسہ کشی شروع ہوگئی. شیخ رشید احمد کا دعوی

    ن اور پی پی پی میں رسہ کشی شروع ہوگئی. شیخ رشید احمد کا دعوی

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ہی نہیں، اب ن اور پی پی پی میں بھی رسہ کشی شروع ہوگئی ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ لندن میں شہباز شریف کی نہیں سنی گئی. اور نظر انداز کیا گیا. انہوں نے دعوی کیا کہ پی ڈی ایم ہی نہیں، اب ن اور پی پی پی میں بھی رسہ کشی شروع ہوگئی ہے۔


    سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ جو سیلابی ریلےسےبچ گئےہیں وہ وبائی ریلےمیں پھنس گئے۔سندھ میں پی پی پی کے وزرا سے لوگ ناراض ہیں اور ان کا کوئی استقبال نہیں کرتا۔نہ باہرسے امداد آئی،نہ اندرسےپیشرفت ہوئی۔عمران خان بہانہ تھا، اپنےکیسز ختم کراناتھا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں شیخ رشید نے ایک بیان کہا تھا کہ: گینگ آف تھری زرداری، نواز، فضل الرحمان الیکشن نہیں روک سکتے ہیں۔ سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کرپشن بچاؤ کے بعد سیاست بچاؤ مہم پر ہے۔

    انہوں ںے کہا تھا کہ 6 ماہ میں معیشت نہیں سدھری، برآمدات نہیں بڑھیں اور ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے، ڈالر نہیں رکا۔ مزید ڈیڑھ کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے۔ شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ اقتصادی صورتحال انتہائی نازک ہو گئی ہے جبکہ گینگ آف تھری زرداری، نواز، فضل الرحمان الیکشن نہیں روک سکتے۔ ملک میں نہ باہر سے امداد آئی اور نہ ہی اندر سے مدد ملی ہے.

    جبکہ باغی ٹی وی کی تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ امداد نہ ملنے والے بیان میں کوئی حقیقت نہ ہے کیونکہ پاکستان میں آنے والے سیلاب سے ملک کا ایک تہائی حصہ تباہی اور بربادی کی تصویر بن گیا ہے۔ سیلاب سے ملک کے طول و عرض میں پھیلے کروڑوں افراد امداد کے مستحق ہیں جبکہ لاکھوں لوگوں تک امداد پہنچائی گئی ہے، علاوہ ازیں باہر سے بھی اتنی بڑی آفت پر ملک اور ملک سے باہر لوگ دل کھول کر مدد کرنے والے امداد بھیج رہے ہیں جس میں متحدہ عرب امارات، یو ایس اے وغیرہ شامل ہیں

  • حیدرآباد، ایک ہزار 813 خواتین ریلیف کیمپس میں حاملہ

    حیدرآباد، ایک ہزار 813 خواتین ریلیف کیمپس میں حاملہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیلاب سے بے گھر افراد کو بیماریوں نے آ گھیرا جس کی وجہ سے انکی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے

    محکمہ صحت سندھ نے سیلاب متاثرین میں پھیلنے والی بیماریوں کے حوالہ سے اعدادوشمار جاری کئے ہیں، محکمہ صحت سندھ کے مطابق حیدر آباد میں بنائے گئے ریلیف کیمپس میں ایک ماہ کے دوران 11 ہزار 77 افراد ڈائریا میں مبتلا ہوئے 12 ہزار 165 سیلاب متاثرین ریلیف کیمپس میں جلدی امراض میں مبتلا ہوئے ،آنکھوں کے انفیکشن کے 2 ہزار 707 کیسز رپورٹ ہوئے ملیریا کے 4 ہزار 564 مشتبہ اور ملیریا کے تصدیق شدہ 149 کیسز رپورٹ ہوئے 13 ہزار 114 افراد کو سانس کی تکلیف کے انفیکشن کی شکایت ہوئی ،ایک ماہ میں 65 ہزار 796 افراد کو میڈیکل سہولیات دی گئیں ،ایک ہزار 813 خواتین ریلیف کیمپس میں حاملہ ہیں 30 سے زائد خواتین بچوں کو جنم دے چکی ہیں

    سندھ گورنمنٹ کی جانب سے حیدر آباد میں سیلاب زدگان کے لئے بنائے گئے کیمپ سٹی میں مسجد ڈسپنسری اور سکول کی سہولیا ت موجود ہیں متاثرین کا کہنا ہے کہ انہیں سندھ گورنمنٹ کی جانب سے کھانا اور دوسری سہولیات میسر کی جا رہی ہیں- وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے ٹینٹ سٹی کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور متاثرہ بچوں میں کھلونے تقسیم کئے جس سے معصوم چہرے خوشی سے کھل اٹھے-

    علاوہ ازیں سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 68 لاکھ 91 ہزار 457 افراد بے گھر ہوئے ہیں، سندھ حکومت سمیت پاکستان آرمی، نیوی، ایئر فورس، عالمی امدادی ادارے اور این جی اوز ریسکیو اور ریلیف کے کاموں میں مصروف ہیں سیلاب متاثرین میں 31 ہزار 198 کچن سیٹس اور دیگر سامان تقسیم کیا ہے، 6 لاکھ 50 ہزار 74 خاندانوں میں راشن بیگس بھی تقسیم کئے گئے ہیں، محکمہ آبپاشی، متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور پاک افواج کی تکنیکی مدد سے متاثرہ علاقوں سے پانی کی نکاسی پر بھرپور کام کر رہے ہیں تمام فیصلے آبپاشی انجنیئرز کی مشاورت سے ہو رہے ہیں، کسی کی منشاء پر کٹ نہیں لگائے جا سکتے، سندھ حکومت کی کوشش ہے زمینوں سے جلد از جلد پانی نکل جائے تاکہ آئندہ فصل کے لیے کاشتکار اپنی زمین تیار کر سکیں

    دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ وفاقی حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی حاملہ خواتین اور بچوں کے لیے خصوصی غذائی ساشے متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے غذائی ساشے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موجود غذائی قلت کی شکار حاملہ خواتین اورلاغر بچوں کو فراہم کیے جائیں گے پہلے فیز میں مخصوص اضلاع کی 4 لاکھ خواتین، اور بچوں کو طبی معائنے کے بعد غذائی ساشے فراہم ہوں گے ہر فرد کو 7 عدد غذائی ساشے فراہم کیے جائیں گے

    سیلاب کے بعد علاقوں میں تباہی کے مناظر ہیں، گھر تباہ ہو چکا، سامان بہہ چکا، جانور مر گئے، انسان زندہ ہیں لیکن اس امید پر کہ شاید کوئی مدد کو آ جائے، ایسے میں حاملہ خواتین سب سے زیادہ مشکلات کا شکار ہیں کیونکہ علاقوں میں قریبی ہسپتال نہیں، ٹرانسپورٹ میسر نہیں، سڑکیں بھی تباہ ہو چکی ہیں، اگر کسی خاتون کی ڈلیوری ہونی ہو تو ہسپتال اور طبی عملے کا نہ ہونا، یہ سب سے اذیت ناک مرحلہ ہو گا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

    سیلاب سے اموات،نقصانات ہی نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

    ،پی ٹی آئی کے جلسہ کے موقع پر چارسدہ فاروق اعظم چوک میں سیلاب زدگان نے احتجاجی مظاہرہ کیا

  • کراچی : کوریئرآفس میں کینیڈا کیلئے بُک پارسل سے منشیات برآمد،اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافر سے منشیات برآمد

    کراچی : کوریئرآفس میں کینیڈا کیلئے بُک پارسل سے منشیات برآمد،اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافر سے منشیات برآمد

    اینٹی نارکوٹکس( اے این ایف) کی کاروائیاں ،کراچی اور اسلام آباد سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ کراچی میں کوریئر آفس میں کینیڈا کے لے بُک کیے گئے پارسل سے منشیات برآمد ہوئی-

    ملتان ائیر پورٹ سے بیرون ملک ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    ترجمان ایے این ایف کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پراینٹی نارکوٹکس فورس نے کاروائی کرتے ہوئے مسافر سے 110منشیات کے کیپسول برآمد کر لئے-

    ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے-

    قبل ازیں ائیرپورٹس سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) نے ملتان ائیر پورٹ سے ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی تھی،اے ایس ایف کےعملےنے ملتان ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دوحا جانے کے لیے پہنچے مسافر کے قبضے سے ہیروئن برآمد کی تھی-

    اسلام آباد سے جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات برآمد

    اے ایس ایف ترجمان کا کہنا تھا کہ مسافر شبیر احمد نے ہیروئن بیگ کی تہہ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کےدوران منشیات کی نشاندہی کی اورتلاشی کےدوران بیگ کی تہہ سے1.881 کلو گرام ہیروئن برآمد کرکےملزم کو گرفتار کر لیا۔

    قبل ازیں انسداد منشیات فورس نے پاکستان سے جدہ جانے والے مسافر لے پیٹ سے 124 کیپسول برآمد کئے تھے اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار ہونے والے شخص کا تعلق چارسدہ سے تھا جو ہیروئن سے بھرے ہوئے 124 کیپسول پیٹ میں چھپا کر سعودی شہر جدہ لے جارہا رہا تھا۔

    اس سے قبل بھی ائیر پورٹس سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافر سے منشیات برآمد کرکے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔ اے ایس ایف کے عملے نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی 1.160 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی گئی-

    بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کا سرغنہ گرفتار

  • انسداد دہشتگردی عدالت کے جج  نے عمران خان کی درخواست ضمانت نمٹا دی

    انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے عمران خان کی درخواست ضمانت نمٹا دی

    اے ٹی سی اسلام آباد میں خاتون جج اور پولیس افسران کو دھمکی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے مقدمہ سیشن کورٹ بھیجنے کا ہائیکورٹ کا فیصلہ پیش کردیا ،بابر اعوان نے دہشتگری کی دفعات ختم کرنے سے متعلق ہائیکورٹ کا فیصلہ پڑھ کر سنایا اور کہا کہ اسلام آبادہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق کیس سیشن جج کو منتقل کریں گے انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پولیس پراسیکیوٹر کو طلب کرلیا ، جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس چالان جمع ہی نہیں کروایا گیا ،دوبارہ ضمانت کی درخواست دائر کرنی پڑے گی ہمارے پاس چالان جمع ہوا نہ گواہ کا بیان ہو ا نہ کچھ اور ہوا تو کیا منتقل کریں گے؟ہمارے پاس اب تک ضمانت کا معاملہ تھا ہائیکورٹ کے آڈر کے بعد ہمارا دائرہ اختیار نہیں بنتا ،

    وکیل بابر اعوان نے کہا کہ 27ستمبر کو دیگر ضمانتوں کی درخواست لگی ہیں،مزید جو آپ جو آڈر کریں ،جج اے ٹی سی اسلام آباد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ضمانت کی درخواست واپس لے لیں تو آپ کے لیے بہتر ہو گا،وکیل نے کہا کہ ہم ضمانت کی درخواست واپس نہیں لے رہے،،جج راجہ جواد عباس حسن نے استفسار کیا کہ اسپیشل پراسیکیوٹر کہاں ہیں ان سے بھی رائے لے لیتے ہیں ،عدالت نے اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی کے آنے تک سماعت میں وقفہ کر دیا

    بعد ازاں سماعت ہوئی تو عمران خان کیخلاف خاتون جج اور پولیس افسران کو دھمکی دینے کا مقدمہ سیشن عدالت منتقل کر دیا . انسداد دہشتگری عدالت نے ہائیکورٹ کے حکم پرکیس کو سیشن کورٹ منتقل کردیا، عدالت نے کہا کہ ملزم آزاد ہے، متعلقہ فورم سے ضمانت کیلئے رجوع کر سکتا ہے، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے عمران خان کی ضمانت کی درخواست نمٹا دی

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

     پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا واریئرز کوبھارت اور دیگر ممالک سے سپورٹ مل رہی تھی،

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف