Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • وزیر اعظم جنرل اسمبلی کے  اجلاس میں شرکت کے لیے براستہ لندن، امریکہ روانہ

    وزیر اعظم جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے براستہ لندن، امریکہ روانہ

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ستترہویں اجلاس میں شرکت کے لیے براستہ لندن، امریکہ روانہ ہو گئے ہیں۔

    لندن روانگی سے قبل ایئر پورٹ پر وزیراعظم شہباز شریف نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سمر قند میں مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقات ہوئی،تمام سربراہان مملکت کا سیلاب متاثرین کی مدد پر شکریہ ادا کیا، ریلیف اور بحالی کی سرگرمیوں کے حوالے سے سربراہان مملکت کو آگاہ کیا،فی خاندان کیلئے 25ہزار روپے کی مالی امداد کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا بے نظیر انکم سپورٹ کے حوالے سے بھی تفصیلی آگاہ کیا،مشترکہ کیے جانے والے سروے میں نقصانات کاتخمینہ لگایا جائے گا،سیلاب کی وجہ سے لاکھوں گھر تباہ ہوئے ہیں، سیلاب متاثرین کے بجلی بل معاف کیے گئے ہیں،

    وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ چھوٹے بچوں کو خواراک کی بہت ضرورت ہے،افواج پاکستان،انتظامیہ اور متعلقہ ادارے بحالی کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں مخیر حضرات سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے آگے بڑھیں،بچوں کے دودھ کے ڈبوں اور کمبلوں کی اس وقت اشد ضرورت ہے، سیلاب متاثرین کیلئے گرم کپڑوں اور رضائیوں کی اشد ضرورت ہے، سیلاب متاثرین میں 30 ارب روپے اب تک تقسیم کئے جا چکے ہیں پاکستانی عوام خیراتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں،اس وقت کروڑوں لوگ امداد کیلئے ہماری جانب دیکھ رہے ہیں،

    مسلم لیگ ن کے بڑوں کی لندن میں بیٹھک کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں ،وزیراعظم کے لندن پہنچنے کے بعد اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں شہباز شریف، اسحاق ڈار سمیت وفاقی وزرا شریک ہوں گے، اجلاس میں پنجاب میں ممکنہ تحریک عدم اعتماد پر باضابطہ مشاورت کی جائے گی، پنجاب میں تحریک عدم اعتماد پیش کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا، لندن بیٹھک میں نومبر کے اہم فیصلے پر بھی مشاورت کی جائے گی،وزیر اعظم شہباز شریف آج رات لندن پہنچیں گے

    وزیراعظم شہباز شریف لندن میں تین روز تک قیام کے بعد امریکہ روانہ ہوں گے اور سلامتی کونسل کے اجلاس میں شریک ہوں گے، وزیراعظم بننے کے بعد شہباز شریف کا یہ دوسرا دورہ لندن ہے، شہباز شریف پہلے بھی وزیراعظم بننے کے بعد لندن جا چکے ہیں اور انکی سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات ہوئی تھی، جس میں اہم فیصلے کئے تھے، اب بھی لندن میں اہم فیصلے متوقع ہیں

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    اتنی تباہی کہ اللہ کی پناہ،آنکھوں دیکھا حال،دل خون کے آنسو روتا ہے

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی

    وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ برطانیہ کے دوران مصروفیات کی تفصیل سامنے آگئی، اپنے دورہ برطانیہ میں شہباز شریف اتوارکو لندن میں مصروف دن گزاریں گے وزیر اعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران اتوار کے روز سابق وزیر اعظم نواز شریف سےبھی ملاقات کریں گے، نوازشریف اور شہبازشریف کے مابین ملاقات کیلئے تین گھنٹے کا وقت طے کیا گیا ہے جبکہ لندن ہی میں ان کی مزید ملاقاتیں بھی طے ہیں

  • گھر کے باہر سے ٹرانسفارمر ہٹانے کا کیس، شہری 22 برس بعد جیت گیا

    گھر کے باہر سے ٹرانسفارمر ہٹانے کا کیس، شہری 22 برس بعد جیت گیا

    اسلام آباد،شہری 22 سال بعد گھرکے باہرسے ٹرانسفارمر ہٹانے کی قانونی جنگ جیت گیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے بنیادی انسانی حقوق متاثرکرنے پرآئیسکو پرایک لاکھ روپے کا جرمانہ کر دیا،عدالت نے آئیسکواور نیپرا کوایک ہفتے میں جگہ کا تعین کرکے ایک ماہ کے اندر ٹرانسفارمر ہٹانے کا حکم دے دیا، عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ شہری کے مطابق ٹرانسفارمرگھر کے باہرلگنے سے گھر والوں کی جان کوخطرہ ہے، درخواستگزار کے مطابق آئیسکو نے ٹرانسفارمر ہٹانے کا خرچ ادا کرنے کا کہا، چارجز مانگنے پروفاقی محتسب نے آئیسکو کومسئلہ حل کرنے کا حکم دیا آئیسکو کی اپیل پرصدرپاکستان نے کیس چیئرمین نیپراکو بھیج دیا نیپرا نے27دسمبر2018 کو سائل کی درخواست مسترد کردی تھی

    عدالت نے آئیسکو کو شہری کے گھر کے پاس سے ٹرانسفارمر ہٹانے کا حکم دیا ہے، عدالت نے شہری کی درخواست منظور کر لی ہے

    نورمقدم کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے قتل کے الزام سے صاف انکار کردیا

    نور مقدم قتل کیس،سفاک ملزم مکر گیا،عدالت جمع کروایا گیا بیان باغی ٹی وی نے حاصل کر لیا

    نور مقدم قتل کیس۔ مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی تینوں درخواستیں خارج کر دی گئی ہیں

    قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سرداراعجازاسحاق نے کرکٹ گرانڈز نجی کمپنیزکو دینے سے متعلق سٹے آرڈر جاری کردیا ہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین ایم سی آئی سردارمہتاب کی حکم امتناع کی درخواست منظور کرتے ہوئے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو کرکٹ گرانڈز کرائے پر دینے سے روک دیا ایم سی آئی نےکرکٹ گرانڈزمیں مفت کرکٹ ختم کرنےکا منصوبہ بنایا تھا وکیل قاضی عادل نے عدالت کو بتایا کہ کرکٹ گرانڈز آٹ سورس کرنے سے شہریوں کو رقم دے کر کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملتی تاہم ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی کے پاس گرانڈز آٹ سورس کرنے کا اختیار نہیں کیس کی سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کردی گئیایم سی آئی نے گزشتہ دنوں کرکٹ گرانڈز سے متعلق ٹینڈر جاری کیا تھا

  • گجرات:گائے کا گوشت کھلانے پرہوٹل مالک کوگرفتارکرلیا گیا

    گجرات:گائے کا گوشت کھلانے پرہوٹل مالک کوگرفتارکرلیا گیا

    گجرات کے شہر سورت میں ایک ریسٹورنٹ کے مالک کو اپنے ہوٹل میں نان ویجیٹیرین کھانا کھانے آنے والے گاہکوں کو گائے کا گوشت پیش کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔ جیسے ہی ہندو تنظیموں کو ریستوران کے مالک کی حرکتوں کا علم ہوا تو انہوں نے معاملے کی اطلاع پولیس کو دی۔

    کسی خفیہ اطلاع پر پولیس نے ریسٹورنٹ پر چھاپہ مار کر فریج میں رکھا 60 کلو گرام گائے کا گوشت برآمد کیا۔ ریستوران کے مالک کے خلاف سورت کے لال گیٹ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا اور اسے گرفتار کر لیا گیا۔

     

     

    سورت میں ہندو تنظیموں کے تین لوگوں کو اطلاع ملی کہ ہودی بنگلہ علاقے میں چلنے والے ایک نان ویج ریستوراں میں گائے کا گوشت پیش کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے معاملے کی چھان بین کی اور تصدیق کرتے ہوئے کہ معلومات درست ہیں، انہوں نے پورے معاملے کی اطلاع لال گیٹ پولیس اسٹیشن کو دی۔کہ گجرات کے سورت میں وہ ہوٹل جو گائے کا گوشت پیش کر رہا تھا۔

    کہا جاتا ہے کہ پولیس نے ہوٹل پر چھاپہ مار کر فریج میں 6 تھیلوں میں رکھا 60 کلو گرام گائے کا گوشت برآمد کیا۔ اس کے بعد پولیس نے ایک جانوروں کے ڈاکٹر کو موقع پر بلایا اور اس کی موجودگی میں جانچ کے لیے نمونے لیے اور انہیں فارنسک سائنٹیفک لیبارٹری بھیج دیا۔

    ایف ایس ایل رپورٹ موصول ہونے کے بعد، جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ مواد گائے کا گوشت تھا، لال گیٹ تھانے نے مقدمہ درج کیا اور ریسٹورنٹ کے مالک سرفراز محمد وزیر خان کو گجرات اینیمل پروٹیکشن ترمیمی ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا۔

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • روس یوکرین میں کیمیائی یا ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار استعمال کرنے سے باز رہے،امریکا

    روس یوکرین میں کیمیائی یا ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار استعمال کرنے سے باز رہے،امریکا

    واشنگٹن: امریکا نے روس کو خبردار کیا ہے کہ وہ یوکرین میں کیمیائی یا ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار استعمال کرنے سے باز رہے۔

    باغی ٹی وی : امریکا کے صدر جو بائیڈن نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے روس کو خبردار کیا کہ وہ یوکرین جنگ میں کیمیائی یا ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار استعمال نہ کرے۔اگر روس نے ایسا کیا تو اس سے جنگ کا نقشہ تبدیل ہوجائے گا۔

    یوکرین کو ہتھیار فروخت کرنا اخلاقی طور پر درست ہے،پوپ فرانسس

    صدر بائیڈن نے کہا کہ روس کی جانب سے کیمیائی یا ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے نتائج ہوں گےایسے کسی بھی اقدام کا جواب دیا جائے گا لیکن وہ کیا ہوگا اس کی تفصیل بتانا قبل از وقت ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ روس انتہا کی کارروائی کرے گا اس کی جوابی کارروائی بھی اسی شدت کی ہوگی۔یوکرین کیخلاف جنگ روسی توقعات کے برعکس ثابت ہوئی۔

    دوسری جانب یوکرین کے علاقے خار کئیف کے شہر ایزوم میں روسی فوج پر مغربی دنیا اور یوکرین کی جانب سے انسانیت سوز مظالم کے الزامات اب سیٹلائٹ تصاویر میں روسی افواج کی بربریت کے روح فرسا مناظر بھی سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ درختوں کے درمیان اجتماعی قبر میں لاشیں ہی لاشیں بکھری پڑی ہیں۔

    تصاویر میں روسی فوج کے انخلا سے پہلے اور بعد کے جنگل کے مناظر دکھائے گئے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ درختوں کے درمیان اجتماعی قبر کھودی گئی تھی لاشوں کے یہ مناظر اس وقت سامنے آئے جب مقامی حکام نے قبر سے سینکڑوں لاشیں نکالنا شروع کیں جن میں کچھ کو ہتھکڑیاں لگی ہوئی تھیں۔ بعض کے گلے میں پٹے تھے۔

    ایران میں زیرحراست خاتون کی پولیس کے تشدد سے موت "ناقابل معافی” ہے،امریکا

    جمعے کے روز حفاظتی سوٹ اور ماسک پہنے ہوئے یوکرین کے اہلکاروں نے قبر کی جگہ کو کھودنا شروع کیا تو درختوں کے درمیان تقریبا 200 لاشیں بکھری ہوئی تھیں خار کئیف کے گورنر نے کہا یہ ایک اجتماعی قبر ہے لاشوں کے ہاتھ پیچھے سے بندھے ہوئے ہیں، حکام تحقیقات کریں گے اور اس معاملہ سے قانونی طور پر نمٹا جائے گا۔

    یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ یہ قبرستان روسی جنگی جرائم کا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ بہت سی لاشیں شمال مشرق میں دیگرمقامات پربھی مدفون ہیں اس صورتحال میں غیرملکی طاقتیں یوکرین کو ہتھیاروں کی سپلائی بڑھائیں۔ جنگ کے نتائج کا انحصار باہر سے ہتھیاروں کی ترسیل کی رفتار پر ہے۔

    انہوں نے کہا یہاں 450 لاشوں کو دفن کیا گیا ہے لیکن بہت سے مقامات پر الگ الگ طور پر بھی لوگوں کو قتل کرکے دفنایا گیا ہے۔ ملنے والی ان لاشوں کی حالت سے واضح ہے کہ ان لوگوں پر تشدد کیا گیا۔ کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں سے پورے خاندان غائب ہیں۔

    یوکرینی فورسز کے شہر پر قبضہ کے بعد گزشتہ ہفتے روس نواز انتظامیہ کا سربراہ وٹالی گینشیف شہر سے نکل گیا تھا۔ گینشیف نے ان مناظر سامنےآنے کے ردعمل میں روسی سرکاری ٹی وی’’24‘‘ کو بتایا کہ میں نے ایزوم میں کسی اجتماعی تدفین کے متعلق نہیں سنا۔

    پاکستانی عوام اس وقت تباہی سے دوچار ہیں ،ایسی تباہی آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہو گی، سیلاب پر…

    روسی صدر پیوٹن نے یوکرین کے ان الزامات کا فوری جواب نہیں دیا، تاہم انہوں نے یوکرینی افواج کی جانب سے جوابی کارروائیوں پر خبر دار کیا کہ اگر یوکرینی افواج کی جانب سے حملے جاری رہے تو ماسکو زیادہ طاقت سے جواب دے گا۔

    واضح رہے کہ یوکرین فوج نے تقریبا دو ہفتے قبل ایزوم کا قبضہ واپس لینے کیلئے حملے شروع کئے تھے یوکرینی فوج نے جنوب کا علاقہ واپس لینے کیلئے بھی بڑے حملے کا آغاز کر دیا ہے۔ وہ دریائے دنیپرو کے مغربی کنارے پر موجود ہزاروں روسی فوجیوں کا محاصرہ اور خیرسون شہر کو بھی واپس لینا چاہتا ہے۔ خیر سون واحد بڑا شہر ہے جو اب روسی قبضہ میں ہے۔

  • لیڈیز کالج کی آڑ میں قحبہ خانہ،استاد کی طالبات کے ساتھ رنگ رلیاں، ویڈیو وائرل

    لیڈیز کالج کی آڑ میں قحبہ خانہ،استاد کی طالبات کے ساتھ رنگ رلیاں، ویڈیو وائرل

    گگو منڈی کے لیڈیز کالج کی آڑ میں قحبہ خانہ کھل گیا۔

    استاد اپنی طالبہ سے رنگ رلیاں مناتے ہوئے پکڑا گیا، ویڈیو وائرل ہو گئی، ۔ٹیچروں کے کرتوت ظاہر کرنے پر چوکیدار کو قتل کی دھمکیاں دی گئیں،وڈیو وائرل ہونے پر مذہبی و سماجی حلقوں میں غم وغصہ پایا جانے لگا۔

    گزشتہ روز لیڈیز کالج گگو منڈی کے چوکیدار محمد افضل نے صحافیوں کو بتایا کہ! کالج کا مالک ایک عیاش قسم کا شخص ہے، جو چوری کے مقدمہ میں جیل بھی بھگت چکا ہے۔لیڈیز کالج گگو منڈی میں بھی قحبہ خانہ کھول رکھا ہے، جہاں آئے روز طلباء و طالبات کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ کالج کا ہی ایک ٹیچر عابد آکاش آفس میں ایک طالبہ سے نازیبا حرکتیں کرتا پکڑا گیا تھا، جس کی وڈیو بھی وائرل ہوچکی ہے۔ محمد افضل نے بتایا کہ! اس سے پہلے بھی کالج کے متعدد ٹیچرز بچوں کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بناتے ہوئے پکڑے گئے تھے، جن کے ثبوت بھی میرے پاس ہیں۔ ٹیچر کی اپنی طالبہ سے رنگ رلیاں منانے کی وڈیو وائرل ہوتے ہی مذہبی و سماجی حلقوں میں غم و غصہ پایا جانے لگا ہے اور والدین نے اپنے بچوں کو نجی کالجز و اکیڈمیوں سے تعلیم ادھوری چھڑوا کر گھروں میں بٹھا لیا ہے۔

    ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

    200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

    نازیبا ویڈیو سیکنڈل،پولیس لڑکیوں کو بازیاب کروانے میں تاحال ناکام

    طالب علم سے زیادتی کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزم گرفتار

    شہریوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس بابت موقف لینے کیلئے لیڈیز کالج کے مالک محمودالحسن سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ! کالج کی بلڈنگ میں ہی بیس اکیڈمی ہے۔ یہ واقعہ وہاں ہوا ہے کالج کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

  • قرضہ واپس نہ کرنے پرفنانس کپمنی نے حاملہ خاتون پرٹریکٹرچڑھا کرکچل دیا

    قرضہ واپس نہ کرنے پرفنانس کپمنی نے حاملہ خاتون پرٹریکٹرچڑھا کرکچل دیا

    جھاڑکھنڈ:قرضہ واپس نہ کرنے پرفنانس کپمنی نے خاتون پرٹریکٹرچڑھا کرکچل کراسے جان سے ماردیا، پولیس کی طرف سے جاری اطلاعات میں بتایا گیا ہےکہ جمعہ کو جھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں ٹریکٹر کی قیمت وصولی کے لیے آنے والی فائنانس کمپنی کے اہلکاروں نے ایک حاملہ خاتون کو مبینہ طور پر ٹریکٹر کے نیچے کچل دیا۔

    ذرائع کےمطابق متاثرہ ایک کسان کی بیٹی ہے۔ ایک مشہور فنانس کمپنی کے اہلکار بغیر اطلاع کے ٹریکٹر برآمد کرنے کسان کے گھر گئے۔ بیٹی اور اہلکاروں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد وہ ٹریکٹر کے سامنے آگئی۔

     

     

    اہلکاروں نے مبینہ طور پر اسے ٹریکٹر کے نیچے کچل کر اس کو شدید زخمی کردیا ،کہا جاتا ہے کہ متاثرہ کے رشتہ دار کے مطابق خاتون کو قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔

    ہزاری باغ کے ایس پی، منوج رتن چوتھے کے مطابق، "فائنانس کمپنی کے اہلکار ایک کسان کے گھر ٹریکٹر کی وصولی کے لیے پہنچے تو ان کے درمیان جھگڑا ہو گیا جس میں اس کی بیٹی کو ٹریکٹر نے ٹکر مار دی اور اس کی موت ہو گئی۔ اس معاملے میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔‘‘

    پولیس اہلکار نے مزید کہا کہ فنانس کمپنی کے اہلکاروں نے ٹریکٹر کی بازیابی کے لیے متاثرہ کے گھر جانے سے قبل مقامی تھانے کو اطلاع نہیں دی۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس ٹریکٹر کی کچھ قسطیں ابھی واجب الادا تھیں جوکچھ دیرسےادا نہیں ہورہی تھیں جس پرکمپنی نےبقایاجات واپس لینے کے لیے ٹریکٹرواپس کرنے کے لیے دباوڈالا تھا

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

     

  • محکمہ صحت پنجاب کی وفاق کو پیناڈول کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز

    محکمہ صحت پنجاب کی وفاق کو پیناڈول کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز

    محکمہ صحت پنجاب نے وفاقی حکومت کو پیناڈول کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی تجویز دے دی۔

    باغی ٹی وی : پیناڈول کی قلت سےنمٹنے کے لیے محکمہ صحت پنجاب نے وفاق کو قیمتیں بڑھانے کی تجویز دی وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پیناڈول کی فی گولی 90 پیسے قیمت بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

    یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پیناڈول تیار کرنے والی کمپنیوں کو ریٹ کم ہونے پر اعتراض ہے۔ڈالر کی اونچی اڑان کے باعث مینوفیکچررز متاثر ہو رہے ہیں مینوفیکچررز کا اعتراض ہے کہ ایک روپے 70پیسے میں فی گولی بیچنا سود مند نہیں۔امید ہے وفاقی حکومت کے جلد کمپنیز کے ساتھ معاملات طے پا جائیں گے۔

    ڈیرہ غازی خان سیلاب سے متاثر، لوگوں کی گندم خراب ہوگئی ہے،شہریوں کو وافر مقدار میں…

    قبل ازیں پاکستان فارموسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین منصور دلاور نے بی بی سی اردو کو بتایا تھا کہ پیناڈول کی تیاری میں استعمال ہونے والے سالٹ کی درآمد کی قیمت میں بہت اضافہ ہوا۔ جو سالٹ 600 روپے فی کلو پر فراہم ہوتا تھا اب وہ 2400 روپے فی کلو پر فراہم ہوتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ملک میں سالانہ بنیادوں پر 45 کروڑ گولیوں کی پیداوار کی جاتی ہے جو کمپنی بنا رہی تھی اس کی جانب سے قیمت بڑھانے کی درخواست کے باوجود حکومت نے قیمت نہیں بڑھائی جس سے کمپنی کو نقصان ہوتا رہا ہے، اور انھوں نے اس کی پیداوار بہت کم کر دی ہے۔

    انھوں نے کہا اصل میں پیناڈول تو ایک برانڈ کا نام ہے یہ گولی پیرا سٹامول ہے تاہم پیناڈول کے نام سے زیادہ معروف ہے،پاکستان میں پیناڈول ایک غیر ملکی فارماسوٹیکل کمپنی تیار کرتی ہے،پاکستان میں مقامی کمپنیوں کے ساتھ غیر ملکی فارما سوٹیکل کمپنیاں بھی دوائیں تیار کر کے مارکیٹ میں فراہم کرتی ہیں۔

    دوسری جانب کراچی میں دو روز میں انتظامیہ کی دو مختلف کارروائیوں میں بخار میں استعمال کی جانے والی تقریباً چار کروڑ 85 لاکھ گولیاں برآمد کی جا چکی ہیں وفاقی محکمہ صحت کے عملے نے بدھ کے روز کراچی کی میڈیسن مارکیٹ میں چھاپہ مار کر تقریبا ڈھائی لاکھ گولیاں برآمد کیں۔

    کراچی سمیت ملک بھر میں مہنگا آٹا مزید مہنگا

    دوسری جانب سندھ کے صوبائی ڈرگ انسپیکٹر دلاور علی جسکانی نے ہاکس بے روڈ پر قائم ایک گودام پر چھاپہ مار کر پیناڈول کی کروڑوں گولیاں برآمد کیں انہوں نے بتایا کہ ہاکس بے روڈ پر ایک گودام پر چھاپہ مارا گیا جہاں ذخیرہ کی گئیں چار کروڑ 83 لاکھ 78 ہزار 600 پیناڈول کی گولیاں (4 ہزار 323 ڈبے) برآمد کی گئیں۔

    اردو نیوز کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ چار کروڑ 80 لاکھ پیناڈول کی گولیاں گزشتہ روز چھاپے کے دوران برآمد کی گئی ہیں۔ ’یہ ٹیبلٹس مارکیٹ میں نہ ہونے کے برابر ہیں اور ایک گودام میں اتنی بڑی تعداد میں موجود تھیں اس پر مزید تحقیقات کریں گے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی بھی ہوگی۔

    پاکستان فارما سیوٹیکل اینڈ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد منصور دلاور نے اردو نیوز کو بتایا کہ پیناڈول کے معاملے پر وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل اور محکمہ صحت کے حکام سے میٹنگ ہوئی جس میں مینوفیکچررز اور پاکستان میں خام مال بنانے والے بھی شامل تھے ہمیں گذشتہ سال ڈریپ نے پیناڈول کی فی گولی کے لیے دو روپے 67 پیسے نرخ دیے تھے جسے کیبنٹ نے منظور نہیں کیا تھا۔‘

    واضح رہے کہ ملک میں ڈینگی کے کیسز بڑھنے کے بعد مختلف شہروں میں بخار کی دوا پیناڈول کی عدم دستیابی کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

    مہنگائی کا نیا طوفان،فی انڈہ 25 روپیہ

  • پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات اوراس کے اثرات غیر معمولی ہوں گے:عالمی بینک

    پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات اوراس کے اثرات غیر معمولی ہوں گے:عالمی بینک

    نیویارک:پاکستان میں سیلاب سے تباہی کی شدت عالمی اداروں نے بھی محسوس کی ہے اور اب توعالمی اداروں نے دنیا بھر سے اپیل کردی ہے کہ اگرپاکستان کی اس مشکل وقت میں مدد نہ کی گئی تو پاکستان میں بہت بڑا انسانی ، غذائی اور مالیاتی بحران آسکتا ہے جو دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے،

    اسی سلسلے میں عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات غیرمعمولی اور بحالی و تعمیر نو کیلئے بہت زیادہ وسائل درکار ہوں گے۔

    عالمی بینک کے حکام نے سماء سے خصوصی بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات غیر معمولی ہوں گے، جب کہ بحالی و تعمیر نو کیلئے بہت زیادہ وسائل درکار ہوں گے۔

    عالمی بینک کے حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ ڈیزاسٹر اینڈ اسسیسمنٹ پر کام جلد مکمل کر لیا جائے گا، عالمی بینک، یو این ڈی پی،اے ڈی بی،یورپی یونین مشترکہ جائزہ لے رہے ہیں۔

    حکام نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان سے مل کر سیلاب کے اثرات کا ابتدائی جائزہ تیار ہورہا ہے، وفاقی و صوبائی ڈیٹا کی بنیاد پر عالمی طریقہ کار کے مطابق کام جاری ہے۔

    پاکستان کواس وقت کئی بحرانوں کا سامنا ہے ، کہیں معاشی بحران تو کہیں معاشرتی مگر پچھلے دو ماہ سے پاکستان جس تکلیف اور کرب سے گزررہا ہے پاکستان کی تاریخ میں شاید ایسے پہلے نہیں ہوا، کئی ہفتوں سے جاری طوفانی بارشوں اور سیلاب نے پاکستان کو تباہ کر دیا ہے۔

    پاکستان جیسے غریب ملک میں تقریباً 220 ملین آبادی پر مشتمل جنوبی ایشیائی ملک جولائی اور اگست میں مون سون کی تاریخی بارشوں کے بعد موسمیاتی بحران کا مرکز ہے۔اب تک 1527 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 33 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں۔

    12758 افراد زخمی ، 18 لاکھ سے زائد مکانات تباہ 12 ہزار 718 کلومیٹر سڑکیں تباہ جبکہ 9 لاکھ 27 ہزار سے زائد جانور اور مویشی بھی جان کی باری ہارگئے ہیں

    پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق، ریسکیو اور بحالی کے مشن سست ہیں، اور نصف ملین سے زیادہ لوگ اب بھی عارضی کیمپوں میں ہیں۔پاکستان کی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے شدید موسم کو ’’عشرے کا مونسٹر مانسون‘‘ قرار دیا۔

    وفاقی وزیراحسن اقبال کے مطابق انکی حکومت نے کل مالی نقصان کا تخمینہ 30 بلین ڈالر لگایا ہے، جس میں کم از کم چار ملین ہیکٹر (9.8 ملین ایکڑ) زرعی اراضی تباہ ہو گئی ہے۔

    پاکستان اور اقوام متحدہ دونوں نے موسمیاتی تبدیلیوں کو شدید موسم اور اس کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے بارش کی سطح کو "ایپوچل” قرار دیا۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق، ملک کے 160 میں سے کم از کم 81 اضلاع کو سیلاب سے "آفت زدہ” کے طور پر درجہ بندی کیا گیا ہے۔

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • آصف زرداری سندھ کے 3 سے 4 اضلاع گئے ضروری نہیں دورہ کریں اور تصاویر ہوں،شرجیل میمن

    آصف زرداری سندھ کے 3 سے 4 اضلاع گئے ضروری نہیں دورہ کریں اور تصاویر ہوں،شرجیل میمن

    سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ وفاق نے جو باہر سے گندم امپورٹ کی ہے وہ 9000 روپے فی من آئی ہے آصف زرداری سندھ کے 3 سے 4 اضلاع میں گئے ضروری نہیں دورہ کریں اور تصاویر ہوں،

    سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ٹینٹ سٹی کا دورہ کیااورانتظامات کا جائزہ لیا،سیلاب متاثرین کے فی خاندان کو 10،10لاکھ رو پے دیئے جارہے ہیں،سندھ میں بہت سے مقامات پر نکاسی آب کا عمل جاری ہے حکومت کی سار ی توجہ متاثرین کو ریلیف فراہمی پر ہے سندھ بھر میں پانی کی سطح میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے جو اچھی بات ہے پورا محکمہ صحت اس وقت فیلڈ میں موجود ہے، جن علاقوں سے پانی نکل چکا ترجیح ہے وہاں لوگوں کو واپس بھیج دیا جائے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پورے صوبے میں متاثرہ علاقوں کا دور کررہے ہیں،پانی کو نکالنے کا عمل بھی اب آسان ہوگیا ہے، دشمن ملک بھی سیلاب متاثرین کی امداد نہ روکتا مگر پنجاب حکومت نے یہ کام کرلیا،سیلاب سے جن لوگوں کے گھر تباہ ہوئے انہیں دوبارہ تعمیر کرکے دیں گے،سیلاب سے صرف سندھ میں ڈیڑھ کروڑ افراد متاثر ہوئے سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری رہے گا،سندھ کے متعدد علاقوں میں سیلاب کے باعث بجلی نہیں تھی ،مواصلاتی نظام تباہ تھا، سیلاب سے نقصانات کا تخمینہ لگانے کےلیے جائنٹ سروے میں میڈیا والے ہماری مدد کریں،

    شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا جامشورو میں متاثرین نے کچھ شکایات کی تھیں،وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا تھا حکومت گنجائش سے زیادہ امدادی کاموں کے لیے کوشاں ہے،سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے وزیراعلیٰ نے زیرو ٹولرینس کی پالیسی رکھی ہے ،متاثرین کے کاموں میں سستی ،غلطی اور بدنیتی کی گنجائش نہیں پہلے حکومت ستمبر میں گندم ریلیز کرتی تھی ،اب گندم اکتوبر میں ریلیز ہوگی موجودہ صورتحال میں ذخیرہ اندوز فائدہ اٹھارہے ہیں، گزشتہ روز کراچی سے کروڑوں گولیاں برآمد ہوئیں ذخیرہ اندوز وں کے خلاف شکایات کریں ان سے نمٹا جائے گا، باہر سے جوگندم آتی ہے اس میں بہت مسائل ہوتے ہیں،گندم کے حوالے سے ہم مقامی کاشت کاروں کو فائدے کے حق میں ہے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

  • ایران میں زیرحراست خاتون کی  پولیس کے تشدد سے موت "ناقابل معافی” ہے،امریکا

    ایران میں زیرحراست خاتون کی پولیس کے تشدد سے موت "ناقابل معافی” ہے،امریکا

    امریکا نے تہران میں "اخلاقی پولیس‘‘ کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد ایک ایرانی خاتون کی موت کو "ناقابل معافی” قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نےاپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ہمیں ایران میں 22 سالہ مہسا امینی کی موت پر گہری تشویش ہے کہا جا رہا ہے کہ اسے ایران کی اخلاقیات کی پولیس نے دوران حراست تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔


    جیک سلیوان نے کہا کہ اس کی موت ناقابل معافی ہے ہم انسانی حقوق کی ایسی پامالیوں پر ایرانی حکام کو احتساب کے کٹہرے میں لانے کیلئے کام جاری رکھیں گے۔

    واضح رہے کہ تہران میں "اخلاقی” پولیس‘‘ نے حجاب نہ کرنےپر 20 سالہ مہسا امینی پر حملہ کر کے اسے حراست میں لے لیا۔ دوران حراست مہسا کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ خاتون کی حالت بگڑی تو پولیس کو اسے ہسپتال منتقل کرنا پڑ گیا۔

    اپنے نامناسب سلوک پر پردہ ڈالتے ہوئے پولیس نے دعویٰ کیا کہ لڑکی کو اچانک دل کی تکلیف ہوئی تھی جس پر اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں نے مہسا امینی کی بگڑتی حالت کو نظر انداز کر دیا تھا۔ دیگر قیدیوں نے احتجاج شروع کر دیا تو پولیس خاتون کو ہسپتال منتقل کرنے پر مجبور ہو گئی۔ ہسپتال میں ڈاکٹروں نے بتایا کہ مہسا کو دل کا دورہ پڑا اور فالج کا حملہ ہوا جو بعد ازاں جاں لیوا ثابت ہوا-

    مہسا نے اپنے بھائی کو کہا تھا کہ اسے ایک گھنٹے میں رہا کردیا جائے گا تاہم ایسا نہ ہوا بلکہ وہ خود ہی جسم کی قید سے رہائی پا گئی۔ ہوا یہ تھا کہ پولیس کی حراست میں وہ کوما میں چلی گئی تھی اور اسے بدھ کے روز مکمل دماغی کوما کی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا، وہ تقریباً مردہ ہو چکی تھی۔


    تہران میں کسریٰ کے ہسپتال میں ایرانی پولیس کی حراست میں وفات پانے والی مہسا کی بستر پر موجود ایک تصویر وائرل ہونے کے بعد ایرانیوں میں مزید اشتعال پھیل گیااس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مہسا ہسپتال کے بستر پر ہے اور کے سر اور کان پر پٹیاں بندھی ہیں۔ وہ سیدھی لیٹی ہوئی ہے اس کے سر کے بالوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ کسی نے اس کے سر کے بال کھینچے ہیں۔

    ایرانیوں نے مہسا امینی جس کا اصل نام جینا امینی تھا کے اہل خانہ کی ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کوما میں رہنے کے بعد مہسا کی موت کی خبر سنتے ہی چیخیں اور آہیں بلند ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔


    مہسا پر تشدد کیخلاف احتجاج کے دوران مظاہرین نے ایرانی حکام پر سنگین الزامات عائد کئے اور کہا برسوں سے ہمارے ملک میں خواتین کے متعلق جابرانہ قوانین نافذ کرکے انہیں قتل کیا جارہا ہےمظاہرین نے کہا آیت اللہ خانہ ای نے ہماری بہن کو مار ڈالا ہے۔ یہ حکومت داعش جیسی ہے۔ مظاہرین نے آمر کی موت کے نعرے بھی لگائے۔

    واضح رہے کہ مہسا کی موت سے کچھ روز قبل 16 اگست 2022 کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے خواتین کیلئے لباس کی پابندی کے قانون کی خلاف ورزی پر سخت سزاؤں کے حکم نامے پر دستخط کئے تھے۔

    یہ حکمنامہ بھی 12 جولائی کو ’’یوم حجاب اور عفت‘‘ کے اعلان کے بعد ملک بھر میں درجنوں خواتین کی گرفتاری کے بعد سامنے آیا تھا۔ ان گرفتار ہونے والی خواتین میں اداکارہ سیبیدہ راشنو بھی شامل تھیں۔