Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • نور الہی عرف دیوا  ،  ازقلم: غنی محمود قصوری

    نور الہی عرف دیوا ، ازقلم: غنی محمود قصوری

    نور الہی عرف دیوا

    ازقلم غنی محمود قصوری

    پچھلے زمانے میں روشنی کیلئے چراغ ( اردو میں دیا،پنجابی میں دیوا کہتے ہیں) استعمال کیا جاتا تھا،جس پہ کئی مثالیں بنی ہوئی ہیں خاص کر ایک مثال بہت مشہور ہے کہ چراغ تلے اندھیرا، یعنی دوسروں کو روشنی دینا اور خود اس روشنی سے محروم رہنا-

    اس کا یہ مطلب بھی نکلتا ہے کہ بڑے بڑے دعوے کرنا اور ان دعووں سے خود بھی محروم رہنا اور دوسروں کو بھی محروم رکھنا یعنی لمبی لمبی چھوڑنا،خیر آپ کو ایک دیوے کی کہانی سناتا ہوں-

    کافی پرانی بات ہے کسی گاؤں میں ایک نور الہی نامی نوجوان رہتا تھا جو سارا دن بڑی لمبی لمبی چھوڑتا اور لوگوں کو نت نئے قصے سناتا تھا تاکہ اس کی واہ واہ اور بلے بلے ہو مگر لوگ تو سب جانتے تھے اور اس کی اسی عادت کے باعث لوگ اسے ،دیوا، کہنے لگے-

    جب بھی وہ بازار سے گزرتا لوگ اوئے دیوے،دیوا آیا جیسے جملے کسنا شروع کر دیتےنور الہی عرف دیوا اپنے بگڑے نام اور تضحیک پر سخت پریشان تھا اس نے سوچا کچھ عرصہ شہر رہا جائے تاکہ اس نام سے جان چھڑوائی جائے-

    نور الہی عرف دیوا شہر پہنچ گیا اور پریشانی کے عالم میں شہر کے میں چوک میں گھوم پھر رہا تھا تانگے گزر رہے تھے مگر نور الہی سارے شور شرابے سے بے فکر سڑک کے وسط میں چلا جا رہا تھا تانگے والے نے آواز دی کہ پیچھے ہٹ جاؤ گزرنے دو-

    نور الہی نے نا سنی تانگے والے نے پھر اسے آواز دی اس نے نا سنی تو پھر تانگے والے نے کہا ،اوئے دیوے پیچھے ہٹ جا اور گزرنے دے،یہ الفاظ نور الہی عرف دیوے کے کانوں میں دھماکہ بن کر لگےاس نے جھٹ سے تانگے والے کا گریبان پکڑا اور بولا سچ سچ بتا میرا نام تجھے کس نے بتا؟-

    تانگے والے نے کہا جناب مجھے نام کس نے بتانا ہے تمہاری حرکتیں ہی دکھائی دے رہی ہیں کہ تم دیوے ہی ہو،خیر نور الہی عرف دیوے کے ساتھ آگے جو ہوا اس کو چھوڑیں اور نور الہی کی جگہ پاکستانی سیاستدانوں کا تصور ذہن میں لائیں کہ کیا یہ سب بھی دیوے نہیں؟

    آئے روز نت نئے دعوے ،نت نئے نعرے مگر عمل زیرو ،چراغ تلے اندھیرا اور نور الہی عرف دیوے کی مثال ان پہ مکمل فٹ ہوتی ہے
    ہمارے یہ دیوے مہنگائی ختم کرنے کا نعرہ لگا کر یہ دیوے آتے ہیں اور مہنگائی کا طوفان مچا کر جاتے ہیں-

    تعلیم کو عام کرنے کا نعرہ لگا کر آتے ہیں اور لوگوں کو تعلیم سے محروم کرکے چلے جاتے ہیں بجلی سستی کرنے کا شور ڈال کر آتے ہیں اور لوگوں کو بے علم کرکے جاتے ہیں ان دیوں کی کرتوتیں ہی ایسی ہیں کہ فوری پتہ چل جاتا ہے کہ یہ سارے دیوے ہی ہیں-

    ان کے بڑے بڑے نعرے مگر یہ خود بھی ان دعوؤں سے محروم ہیں آپ سیلاب زدہ علاقوں کو ہی دیکھ لیجئے فوری پتہ چلے گا کہ ان کی ساری باتیں چراغ تلے اندھیرا ہی تھا لوگ دو وقت کی روٹی کو ترستے رہے اور یہ دیوے لمبی لمبی چھوڑتے رہےاللہ ان سے ہمیں محفوظ رکھے آمین-

  • سوشل میڈیا پر محمد رضوان کی خاتون مداح  کیساتھ  دورفی وائرل

    سوشل میڈیا پر محمد رضوان کی خاتون مداح کیساتھ دورفی وائرل

    دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان کی سوشل میڈیا پر دورفی وائرل ہو رہی ہے-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں خاتون محمد رضوان سے سیلفی کی درخواست کررہی ہیں تاہم وکٹ کیپر نے پہلے منع کیا بعدازاں اسرار پر انہوں نے کافی دور سے فوٹو کھنچوائی، جس پر مداح نے اسے دورفی کا نام دیا۔

    اگر کوئی بھارتی پاکستانی کھلاڑی کیلئےایسا کرتا تو بغاوت کا الزام لگاکر تنقید کا نشانہ بنایا…

    خاتون مداح نے شکوہ کرتے ہوئے محمد رضوان کے ساتھ لی گئی تصاویر کو دکھایا اور اسے سیلفی کے بجائے دورفی قرار دیا، خاتون کا کہنا تھا کہ انھوں نے محمد رضوان سے سیلفی کی خواہش کی تو پہلے پہل انہوں نے’ تھوڑی دیر بعد تھوڑی دیر بعد‘ کہہ کر ٹال دیا، بعد ازاں آئے بھی تو دور کھڑے رہے۔

    خاتون کے مطابق رضوان کا کہنا تھا کہ میں اکیلے خواتین کے ساتھ تصویر نہیں لیتا لہٰذا وہ تصویر میں کافی دور کھڑے رہے‘ یہی نہیں رضوان نے دور سے بھی تصویر لینے کے لیے ٹیم میٹس اور دیگر مداحوں کو بھی بلانا چاہا لیکن پھر دور سے ہی تصویر لی-

    بھارت کو شکست، پی سی بی نے پاکستانی ڈریسنگ روم سے کھلاڑیوں کے جذباتی مناظرشئیر کر دیئے

    خاتون مداح کا کہنا تھا کہ رضوان بہت زیادہ مذہبی ہیں، تصویر میں بھی وہ گھبرائے ہوئے تھے تصویر لیتے ہی کہا کہ ہوگیا ہوگیا اور چلے گئے، جبکہ میں نے کسی دوست کے لیے آٹوگراف مانگا تو آٹو گراف دینے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ لڑکا ہونا چاہیے۔

    ویڈیو میں شیئر کی جانے والی تصویر میں بھی محمد رضوان کو خواتین سے کئی فٹ دور کھڑے دیکھا جاسکتا ہے ، جس پر ایک دوسری خاتون کا کہنا تھا کہ میں نے ان کے ساتھ تصویر نہیں بنانی کیوںکہ وہ لڑکیوں سے دور رہتے ہیں دوسری جانب محمد رضوان وہاں کھڑے مرد مداحوں سے سیلفی بنوائی اور گلے بھی ملے۔

    واضح رہے کہ محمد رضوان خواتین مداحوں کے ساتھ تصاویر لینا مناسب نہیں سمجھتے، وہ کہتے ہیں کہ ان کا رتبہ اتنا نہیں کہ وہ خواتین کی برابری کرسکیں۔

    پاکستانی ٹیم کی بھی کلاس ہے جس کے چیلنج کا سامنا آج ہوا، بھارتی کپتان،پاکستان…

  • کیپٹن سرور شہید نشان حیدر لائبریری کی خطیر رقم بیورو کریسی نے ہڑپ کر لی

    کیپٹن سرور شہید نشان حیدر لائبریری کی خطیر رقم بیورو کریسی نے ہڑپ کر لی

    نواز شریف میں منظور ہونے والی کیپٹن سرور شہید نشان حیدر لائبریری کی خطیر رقم بیورو کریسی نے ہڑپ کر لی

    اسلام آباد( رپورٹ ،شہزاد قریشی) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے دور حکومت میں کیپٹن سرور شہید نشان حیدر لائبریری کی منظوری دی گئی لیکن ہماری سول بیورو کریسی اور راولپنڈی کی سول انتظامیہ نے شہید کو بھی نہ بخشا اور مبینہ طور پر منظور ہونے والی خطیر رقم ملی بھگت سے ہڑپ کرلی گی ۔

    شہید کے مزار کے ساتھ لائبریری کا تیار اسٹریکچر ایک سوال لئے کھڑا ہے اور ذمہ داروں کو تلاش کررہا ہے ۔ 2015-2016 کے کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت پنجاب بلڈنگ ورکس نے لائبریری کی تعمیر کے لئے منظور شدہ 40 لاکھ روپے کی گرانٹ کا ٹھیکہ دیا ۔ 6 استمبر2017 کو اُس وقت کے قومی اسمبلی کے رکن راجہ جاوید اخلاص نے بغیر کتب افتتاح کیا تاہم تادم تحریر یہ عمارت مکمل نہ ہونے کی وجہ سے بند پڑی ہے۔

    مقامی آبادی نے متعدد بار ضلعی انتظامیہ کی توجہ اس جانب مبذول کرائی کہ وہ اس شہید کے نام سے بننے والی لائبریری کو مکمل کریں مگر راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ اس منصوبے کو مکمل کرنے کی زحمت گوارہ نہیں کی ۔ مغلیہ دور کے شہزادوں کی طرز پر زندگی بسر کرنے والی انتظامیہ کو اپنے قوم کے ہیروز کا بھی خیال نہ ایا ۔ حیرانگی کی بات ہے کہ پنجاب حکومت کے پاس اربوں کے فنڈز موجود ہیں اور وہ اس فنڈ سے اس لائبریری کو مکمل کرنے میں کیوں دلچسپی نہیں لے رہے جبکہ گوجر خان کے ارکان اسمبلی پر بھی سوالیہ نشان ہے ؟

    ضرورت اس امر کی ہے کہ وزیر اعلی پنجاب موجودہ ضلعی انتظامیہ قوم کے اس عظیم ہیرو کے نام سے منسوب لائبریری کو مکمل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ نوجوان نسل اس سے مستفید ہو سکے ۔ دنیا میں لوگ اپنے ہیروز کے نام پر منصوبے جس میں پل ، سڑکیں اور دیگر عمارتیں تعمیر کرواتی ہے افسوس کہ ہماری سیاسی قیادتیں ،سول بیورو کریسی اور انتظامیہ زندہ عوام کے ساتھ ساتھ شہیدوں کے ساتھ بھی سیاست کرتی ہیں۔ نہ صرف سیاست بلکہ شہیدوں کے نام سے منظور رقم بھی ہڑپ کر جاتی ہیں۔6 ستمبر 2022 ء کے یاد تازہ کریں اور شہید کے نام سے منظور شدہ لائبریری کو مکمل کیا جائے۔

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    سینئر قیادت پرہتک آمیز،انتہائی غیرضروری بیان پرپاک آرمی میں شدید غم وغصہ ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

  • کارتک آریان عاشقی 3 میں مرکزی کردار نبھائیں گے

    کارتک آریان عاشقی 3 میں مرکزی کردار نبھائیں گے

    ممبئی: بالی ووڈ فلم ’عاشقی‘ کے ایک اور سیکوئل کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کی شوٹنگ کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا رپورٹ کےمطابق کارتک جو پہلےسے ہی کئی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں”عاشقی 3 ” کیلئے پروڈیوسر نے کارتک آریان کا انتخاب کیا ہےکارتک آریان رومانوی فلم ’عاشقی‘3 میں مرکزی کردار نبھاتےنظر آئیں گےتاہم ان کے ساتھ بطورِ ہیروئن کونسی اداکارہ ہوں گی یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا۔

    کارتک آریان کی ایسی خواہش کے جسے سن کر آپ رہ جائیں حیران

    پیر کے روز اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اعلان کیا ہے کہ وہ عاشقی 3 میں کام کرنے والے ہیں جس کے ہدایتکار انوراگ باسو ہوں گے-

    کارتک نے عاشقی 3 کی کاسٹ میں شامل ہونے پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ’عاشقی ایک کلاسک فلم ہے اور جسے دیکھتے ہوئے میں بڑا ہوا ہوں اور عاشقی 3 پر کام کرنا ایک خواب کے سچ ہونے جیسا ہے۔

    اداکار نے کہا کہ میں بھوشن کمار اور مکیش بھٹ کے تعاون سے بننے والی یہ فلم ملنے پر فخر محسوس کر رہا ہوں لیکن میں شکر گزار بھی ہوں ۔

    شاہ رخ اور سلمان خان کی ٹائیگر 3 ، رواں ماہ کے آخر میں شوٹنگ کا آغاز

    واضح رہےکہ پہلی فلم عاشقی سال 1990 میں ٹی سیریز اور وشیش فلمز کےبینرتلے ریلیز کی گئی تھی جس کی ہدایتکاری مہیش بھٹ نےکی تھی راہل رائے اور انو اگروال اس فلم میں اپنی اداکاری کی وجہ سے راتوں رات سپر اسٹار بن گئے تھے۔

    اس کے بعد سال 2013 میں عاشقی 2 ریلیز کی گئی، جس کی ہدایتکاری موہت سوری نے کی تھی اس میں شردھا کپور اور آدتیہ رائے کپور مرکزی کردار میں نظر آئے تھے، یہ فلم بھی باکس آفس پر بے حد کامیاب رہی تھی۔

  • میڈیکل کالجز میں داخلہ لینے والوں کی نارمل فیس لینے کی درخواستیں مسترد

    میڈیکل کالجز میں داخلہ لینے والوں کی نارمل فیس لینے کی درخواستیں مسترد

    سپریم کورٹ،سیلف فنانس سے میڈیکل کالجز میں داخلہ لینے والوں کی نارمل فیس لینے کی درخواستیں مسترد کر دی گئی

    وکیل طلبا نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سیلف فنانس کی 76 سیٹوں کو اوپن میرٹ پر دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ، جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سیلف فنانس کو ختم تو نہیں کیا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت میں درخواست دینے کا ایک اصول ہے، حکومت کے کسی اقدام سے نقصان یا متاثر ہوں تو ہی رٹ دائر کی جا سکتی ہے،درخواست کو دائر کرنے کی تو کوئی بنیاد ہی نظر نہیں آرہی،حکومت کے نوٹیفکیشن سے آپکو کیا نقصان ہوا ؟اگر عدالت اس نوٹیفکیشن کو ختم بھی کردے تو ان طلبا کو کیا ملے گا،

    وکیل طلبا نے کہا کہ نوٹیفکیشن کو ختم تو میں بھی کروانا نہیں چاہتا تھا،چاہتے ہیں کہ اب ہم سے بھی اوپن میرٹ والی فیس لی جائے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ان طلبا کا داخلہ پیسوں کی وجہ سے ہوا تھا،ان طلبا کی تو کوئی میرٹ لسٹ بھی نہیں بنتی،

    علاوہ ازیں سپریم کورٹ میں سندھ پبلک سروس کمیشن ایکٹ کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی سپریم کورٹ نے سابق چیئرمین اور افسران کی اپیلیں نمٹا دیں،عدالت نے کہا کہ جن افسران کی تعیناتی کا عمل مکمل ہوچکا تھا وہ برقرار رہے گا، جو میڈیکل افسران تعیناتی کے بعد فرائض انجام دے رہے ہیں وہ بھی برقرار رہیں گے، پبلک سروس کمیشن تمام درخواست دہندگان کا انفرادی طور پر جائزہ لے، دستیاب آسامیوں کے میرٹ پر درخواست گزار پورا اتریں تو تعینات کیا جائے،پبلک سروس کمیشن کا نیا قانون بننے کے بعد اپیلیں غیرموثر ہوچکی ہیں،

    وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین رسالت مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دائر

    توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم و توہین مذہب کا مقدمہ،دفاعی شہادت پیش کرنے کے لئے مزید مہلت کی استدعا مسترد

    توہین رسالت کی مجرمہ خاتون کو سزائے موت سنا دی گئی

  • آئی ٹی کمپنیوں کا الخدمت فاؤنڈیشن کو سیلاب متاثرین کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے عطیہ

    آئی ٹی کمپنیوں کا الخدمت فاؤنڈیشن کو سیلاب متاثرین کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے عطیہ

    آئی ٹی کمپنیوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کو سیلاب متاثرین کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے عطیہ کر دیے

    پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن اور الخدمت فاؤنڈیشن نے غیر معمولی نوعیت کے بحران کے اس وقت میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مشکلات کو کم کرنے میں مدد کے لیے ہاتھ ملایا ہے۔ کمپنیوں نے اجتماعی طور پر الخدمت فاؤنڈیشن کو ڈیڑھ کروڑ کا عطیہ دیا ہے اور مزید تعاون جاری ہے۔

    الخدمت فاؤنڈیشن زمین پر امدادی سامان کی ترسیل کو شفاف، محتاط اور مستعد طریقے سے یقینی بنائے گی۔ ان سامان میں واٹر پروف خیمے، چادریں، پینے کا صاف پانی، خشک کھانے کی اشیاء، جیسے کھانے کے لیے تیار کالے چنے، کھجور اور بسکٹ، پیک شدہ دودھ اور جوس، مختلف عمر کے بچوں کے لیے فارمولا دودھ، سلے ہوئے یا پہننے کے لیے تیار کپڑے، پلاسٹک کے جوتے، حفظان صحت کی مصنوعات، باہر سیلاب کی وجہ سے گھروں میں پھنسے لوگوں کے لیے خام کھانے کی اشیاء جیسے چاول، آٹا اور دالیں،بوڑھوں، بیماروں، ماؤں اور بچوں کے لیے طبی سامان اور مویشیوں کے لیے خشک چارہ بھی شامل ہے

    چیئرمین بدر خوشنود نے کہا کہ دو ہفتے قبل اپنی ممبر کمپنیوں سے ایک اپیل جاری کی کہ وہ دل کھول کر عطیہ کریں اور وقت کی اس ضرورت میں فعال طور پر حصہ ڈالیں۔ جس نے لاکھوں خاندانوں کو بے گھر کر دیا ہے کیونکہ پاکستان کا ایک تہائی سیلاب کی وجہ سے ڈوب گیا ہے اور پناہ گاہوں سے محروم ہو گیا ہے۔ مزید برآں، 20 لاکھ بچوں کے علاوہ نصف ملین سے زیادہ حاملہ خواتین کو خوراک کی ضرورت ہے۔ بوڑھے، بیمار، حاملہ ماؤں اور بچوں کو فوری طبی امداد اور انسانی امداد کی ضرورت ہے۔

    سیکرٹری جنرل حرا زینب نے مزید کہا کہ اس سال سیلاب نے تباہی مچادی۔ قابل بھروسہ این جی اوز کو شراکت داروں کے طور پر لائے ہیں اور آئی ٹی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے طور پر سیلاب سے متعلق امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔ ہم صنعت کے تمام رہنماؤں کے شکر گزار ہیں، جو آگے آئے اور اب تک 15 ملین سے زیادہ عطیہ کر چکے ہیں۔ ہم اسے P@SHA سرگرمیوں کا آغاز سمجھتے ہیں ابتدائی تخمینہ 10 ملین عطیہ کرنے کا تھا، لیکن کمپنیوں کی فراخدلی مدد، ہمدردانہ اور انسانی ہمدردی کے ردعمل کی وجہ سے، اب امید ہے کہ عطیات 50 ملین سے تجاوز کر سکتے ہیں۔

    مبشر لقمان کا مذید کہنا تھا کہ افواج پاکستان سب سے آگے ہے،ریسکیو آپریشن تو وہی کر سکتے ہیں 

    سیلاب سے اموات،نقصانات ہی نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • میگا اسٹارسلمان خان کی گلاس جیب میں رکھنے کی ویڈیو وائرل

    میگا اسٹارسلمان خان کی گلاس جیب میں رکھنے کی ویڈیو وائرل

    ممبئی: بالی وڈ سُپراسٹارسلمان خان کی گلاس جیب میں رکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی گلاس جیب میں رکھنے کی ویڈیو پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئے جا رہی ہیں-

    شاہ رخ اور سلمان خان کی ٹائیگر 3 ، رواں ماہ کے آخر میں شوٹنگ کا آغاز

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان خان اپنی گاڑی سے اترے اور ہاتھ میں پکڑا گلاس اپنی جینز کی پینٹ کی جیب میں رکھ لیا گلاس میں محلول بھی نظر آرہا ہے۔

    سلمان خان کی جیب میں گلاس رکھنے کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کئےایک صارف کا کہنا تھا کہ جیب میں پارٹی کا انتظام ہے ایک صارف نے کہا کہ پینٹ کی جیب میں گلاس بھائی کا نیا اسٹائل ہےایک اور سوشل میڈیا صارف نے کہا جیب میں گلاس یہ صرف سلمان خان ہی کرسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ سلمان خان فلم پروڈیوسر مراد کھیتانی کی سالگرہ میں شرکت کے لئے گئے تھے۔

    دبنگ سلمان خان کے بالی وڈ میں 34 سال مکمل

    دوسری جانب سلمان خان کی ٹائیگر 3 کی شوٹنگ کا رواں ماہ کے آخر میں آغاز ہو گا ہ شاہ رخ خان اس مہینے کے لئے آخر میں فلم ٹائیگر 3 میں اپنے حصے کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے. شاہ رخ خان کو دس دن تک مسلسل شوٹنگ کرنی ہوگی-

    خبریں ہیں کہ اس فلم میں شاہ رخ خان ایک را افسر کا کردار ادا کریں گے ٹائیگر 3 میں سلمان خان کے علاوہ کترینہ کیف اور عمران ہاشمی بھی مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے جبکہ سلمان خان آج کل کسی کابھائی کسی کی جان کی شوٹنگ میں‌ مصروف ہیں ، جیسے ہی ان کی یہ شوٹنگ ختم ہو گی وہ ٹائیگر 3 کے لئے شوٹنگ کریں گے-

    سلمان خان کی نئی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کی پہلی جھلک جاری

  • چھ ہزار سے زائد گاڑیاں چوری کرنیوالا ملزم گرفتار کر لیا گیا

    چھ ہزار سے زائد گاڑیاں چوری کرنیوالا ملزم گرفتار کر لیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چھ ہزار سے زائد گاڑیاں چوری کرنے والا مفرور ملزم سات سال بعد پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

    واقعہ بھارت کا ہے جہاں گاڑیاں چوری کرنے والے ملزم کو پولیس تلاش کر رہی تھی، ملزم کے خلاف 200 سے زائد مقدمے گاڑی چوری کے درج ہیں تا ہم پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم 2 ہزار سے زائد گاڑی چوری کی وارداتوں میں ملوث رہ چکا ہے ،پولیس حکام کے مطابق ملزم انیل چوہان کو دہلی سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کے قبضے سے چوری کی گئی ایک گاڑی، ایک بائیک، چھ عدد پستول اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں، ملزم کا جرائم کا ریکارڈ 27 برس کا ہے اور ان 27 برسوں میں ملزم دوسری بار گرفتار ہوا ہے

    پولیس حکام کے مطابق ملزم انیل دو دہائیوں سے گاڑی چوری کی وارداتیں کر رہا تھا اور تقریبا چھ ہزار کے لگ بھگ گاڑیاں چوری کیں جن میں سے 200 سے زائد مقدموں میں ملزم نامزد ہے،ملزم گاڑیاں چوری کرتا اور پھر انہیں آسام سمیت دیگر علاقوں میں جا کر فروخت کرتا تھا، ملزم نے گینڈے کے سینگوں کی سمگلنگ کا کام بھی شروع کر رکھا تھا، ملزم ہتھیاروں کی سپلائی بھی کرتا تھا، کئی بار پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہو گیا، سات برس سے پولیس ملزم کو تلاش کر رہی تھی، ملزم انیل کی گرفتاری کے بعد اسکی جائیداد اور جمع پونجی پولیس نے ضبط کر لی ہے

    ملزم انیل ایک رکشہ ڈرائیور تھا اس نے پہلی گاڑی چوری 1995 مین کی تھی اسکے بعد وہ گاڑی چور بن کر ہی رہا گیا، گاڑی چوری کے دوران ملزم کئی قتل بھی کر چکا ہے، ملزم نے تین شادیاں کر رکھی ہیں، ملزم کے سات بچے ہیں، ملزم کے مقامی سیاستدانوں سے بھی کافی اچھے تعلقات ہیں،

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    ایک خاتون نے کیں 9 شادیاں، کسی بھی شوہر سے نہیں ہوئی تھی اسکی علیحدگی

    دو شادیاں کرنیوالے پولیس اہلکار کے قاتل کون ؟ تہلکہ خیز انکشاف

  • عمران خان بہادرافواج کو سیاسی بیانیہ کا حصہ نہ بنائیں،شیری رحمان

    عمران خان بہادرافواج کو سیاسی بیانیہ کا حصہ نہ بنائیں،شیری رحمان

    عمران خان بہادر افواج کو اپنی سیاسی بیانیہ کا حصہ نہ بنائیں،شیری رحمان

    وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے یومِ دِفاع کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبر 1965 کے شہداء، غازیوں اور پاک افواج کے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتی ہوں،

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ اس دن ہماری بہادر افواج نے ملک کے دفاع کی ایک عظیم مثال قائم کی تھی، پوری قوم 6 ستمبر کے عظیم شہداء اور ان کے خاندانون کو سلام پیش کرتی ہے، پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے ہمیشہ جرات اور بہادری سے پاکستان کی سرحدوں کا دفاع کیا ہے، پاک افواج نے ملک کے خلاف ہر جنگ اور سازش کو ناکام بنایا ہے، ہر شہری کو بہادر افواج پر فخر ہے، ملک کے دفاع و سلامتی کے مشن میں پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، افسوس کے آج کل عمران خان پاک فوج کے جرنیلز کے بیچ کشمکش پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کو چاہئے وہ پاکستان کی بہادر افواج کو اپنے سیاسی بیانیہ کا حصہ نہ بنائیں،

    مادروطن کے دفاع میں مسلح افواج کا کردار ناقابل فراموش ہے،خالد مقبول صدیقی
    رہنما ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ مادروطن کے دفاع میں مسلح افواج کا کردار ناقابل فراموش ہے پاک فوج کے جوان ہمیشہ دشمنوں کے سامنے آہنی دیوار ثابت ہوئے، وطن کے دفاع میں مسلح افواج نے جو قربانیاں دی ہیں وہ قوم کا اثاثہ ہیں پاک فوج نے ہر مشکل وقت اور قدرتی آفات میں عوام کی بحالی کیلئے خدمات انجام دیں، لاکھوں جوان اس وقت بھی سیلاب متاثرین کی آبادکاری اور ریسکیو عمل میں مصروف ہیں،

    قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی نے کہا ہے کہ ملکی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں ، دفاعی سلامتی کےساتھ داخلی سلامتی کےلئے بھی قوم متحد ہو،علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ قوم کو مختلف ایشوز پر منقسم کرکے ملک کو کھوکھلا کرنے کی سازشیں کی گئیں اب بھی قوم میں تفریق کا بیج بونے کی کوششیں کی جارہی ہیں جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے،سیلاب سے پورا ملک متاثر ہے، دکھی پاکستانی امداد کے منتظر ہیں، سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے حکومت سمیت تمام رفاحی، فلاحی، مذہبی اداروں و تنظیموں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، آخری متاثر شخص کی بحالی تک اسی جذبے کےساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے،

    لاہور پولیس سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے،سی سی پی او لاہور
    سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ ملکی بقا اور سلامتی کے لئے پاک فوج کے جذبہ ایثار و قربانی کی کہیں مثال نہیں ملتی،آج کے دن افواج پاکستان نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا،لاہور پولیس ملک کی اندرونی، بیرونی اور نظریاتی سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے،یوم دفاع وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا سے تجدید عہد کا دن ہے،پولیس فورس کے افسران اور جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے،دشمن ممالک سوشل میڈیا وار کے ذریعے ہماری نظریاتی سرحدوں پر حملہ آور ہیں،ہمیں ففتھ جنریشن وار میں اپنی نئی نسل کی اخلاقی،دینی اور سماجی اقدار کا دفاع اور تربیت کرنا ہے،لاہور پولیس نے اندرونی سرحدوں اور شہریوں کی حفاظت کیلئے قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا پاکستان انشا اللہ اسلام کا قلعہ ہے اور ہمیشہ رہے گا،

    الحمراء میں یوم دفاع پُروقار اور سادگی سے منایا گیا۔1965کی جنگ کے شہداء کے بلند درجات کے لئے دعا کی گئی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا محمد رفیع اللہ ٗ تمام افسران وملازمین نے پاک فوج کے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد رفیع اللہ کا کہنا تھا کہ یوم دفاع جنگ ستمبر کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔اس دن ہمارے وطن کے بہادر سپوتوں نے نئی تاریخ رقم کی۔

    پاکستان شہیدوں، غازیوں کی امانت ہے ،سینیٹر کامل علی آغا
    پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ6 ستمبر یوم دفاع پاکستان افواج پاکستان کی بے مثال اور لازوال فتح کا دن ہے۔ 6 ستمبرکا دن شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ ستمبر 1965 ء جنگ کا سب سے بڑا ہتھیار اتحاد اور قومی جذبہ تھا، آج تعمیر پاکستان کے لیے ستمبر 1965 ء والے قومی جذبہ اور حب الوطنی کے مظاہرے کی ضرورت ہے، دفاع وطن پر قربان ہونے والے بری بحری فضائی جوانوں افسروں کی قربانیوں کی وجہ سے آج 21 کروڑ سے زائد عوام آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں، پاکستان شہیدوں، غازیوں کی امانت ہے ہر شہری اس سے پیار کرے اور اس خطہ زمین کی قدر کرے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں مسلم لیگ کارکنوں سے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ 1965کے معرکے میں بھارت کے بزدلانہ حملے کے جواب میں پوری پاکستانی قوم نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔بھارت کے ناپاک عزائم اور پاکستان پر قبضے کی سازش کو عبرتناک شکست ہوئی پاکستان کے غیور عوام ان عظیم شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرینگے۔ یوم دفاع پاکستان ہمارے وقار اور جرات کی علامت ہے اس دن افواج پاکستان اور غیور قوم نے مل کر عیار دشمن کو شکست فاش دی،آج ہمیں اسی جذبہ کو فروغ دے کر ملک کو اندرونی و بیرونی خطروں سے بچانے کیلئے افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہے ستمبر1965میں دشمن نے ہماری آزادی کو چیلنج کیا اور ہم نے اپنے دفاع کے لئے ہر طرح کی قربانی دے کر دشمن کو شکست فاش دی۔ہمارے شہدا ء کی لازوال قربانیوں کی بدولت وطن عزیر پوردنیا میں سرخرو ہوا افواج پاکستان کے بہادر سپوتوں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر ہمارے آج کی حفاظت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ 6ستمبر وطن سے تجدید عہد وفا کا دن ہے۔ہمیں ایک مستحکم خوشحال اور مضبوط پاکستان کے لئے اپنے اختلافات کو بھلا کر جدوجہد کرنے کی ہے شہیدوں کا خون رنگ لائے گا اور پاکستان حقیقی معنوں میں خوشحال و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا

    الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

    فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

    طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

    انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب

    افغان امن عمل، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا، ترجمان پاک فوج

    افغان وار کی سب سے زیادہ قیمت پاکستان نے چکائی، ترجمان پاک فوج

  • اسلام آباد بیجنگ کی جانب سے ایغور مسلمانوں بارے بہتری کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے. ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد بیجنگ کی جانب سے ایغور مسلمانوں بارے بہتری کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے. ترجمان دفتر خارجہ

    پاکستان نے چین کے صوبے سنکیانگ میں انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد بیجنگ کی جانب سے ایغور مسلمانوں کی سماجی و اقتصادی ترقی، ہم آہنگی اور امن و استحکام کے لیے کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

    ایک خبر کے مطابق: اقوام متحدہ کی جانب سے یکم ستمبر کو جاری رپورٹ میں طویل عرصے کے بعد جاری ہونے والی رپورٹ میں چین کے دور دراز مغربی خطے سنکیانگ میں ایغور مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے ذکر کے ساتھ ساتھ سرگرم گروپوں، مغربی ممالک میں جلاوطن ایغور کمیونٹی کی طرف سے طویل عرصے سے لگائے جانے والے بہت سے الزامات پر اقوام متحدہ کی مہر لگائی گئی تھی۔

    رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ایغور کمیونٹی اور دیگر مسلمان برادریوں کے اراکین کے ساتھ ناروا سلوک اور امتیازی حراست بین الاقوامی جرائم، خاص طور پر انسانیت کے خلاف جرائم کو جنم دے سکتے ہیں۔ رپورٹ میں عالمی برادری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ اب دنیا کو سنکیانگ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی صورتحال پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔
    تحریر جاری ہے‎

    اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی سربراہ مشل بیچلیٹ نے فیصلہ کیا کہ سنکیانگ کے ایغور خود مختار خطے میں صورتحال کی مکمل تشخیص کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کی اس رپورٹ کو تیار ہونے میں ایک سال لگا اور رپورٹ جاری ہونے کی چین نے سخت مخالفت کی ہے۔

    اے ایف پی کو لکھی گئی ای میل میں مشل بیچلیٹ نے کہا کہ ’میں نے کہا تھا کہ اپنی مدت پوری ہونے سے قبل میں یہ رپورٹ جاری کروں گی اور میں نے کر دکھایا۔‘ انہوں نے کہا کہ کچھ ریاستوں کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو سیاست کی نظر کرنا مددگار ثابت نہیں ہوگا۔

    اس رپورٹ پر رد عمل دیتے ہوئے پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے ذمہ دار رکن کی حیثیت سے کثیرالجہتی عزم کے ساتھ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے ان تمام اصولوں و ضوابط پر یقین رکھتا ہے جن میں سیاسی آزادی، خودمختاری اور ریاستوں کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کا احترام شامل ہے۔

    ڈان کے مطابق: دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہمارا یہ مستقل مؤقف ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی احترام کو فروغ دینے کے لیے سیاست سے بالاتر، عالمگیریت، معروضیت، مکالمہ اور تعمیری بات چیت اہم ترین ذرائع ہونے چاہییں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سنکیانگ میں سماجی و معاشی ترقی، ہم آہنگی اور امن و استحکام کے لیے چین کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

    پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا کہ چین نے گزشتہ 35 برسوں کے دوران 70 سے زیادہ لوگوں کو غربت سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی ہے، اس طرح سے وہاں کے عوام کے حالات زندگی میں بہتری آرہی ہے اور وہ بنیادی انسانی حقوق سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے نظام کے ساتھ چین کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے مطابق تمام انسانی حقوق کو عالمی سطح پر آگے بڑھانے کے لیے اپنے مستقل عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ رواں سال اگست میں سبکدوش ہونے والی اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی سربراہ مشیل بیچلیٹ نے اپنا عہدہ چھوڑنے سے قبل چین کے صوبہ سنکیانگ میں انسانی حقوق کی صورت حال سے متعلق پہلے سے تیار رپورٹ جاری کی تھی۔

    خیال رہے کہ: چین پر کافی عرصے سے اپنے اس خطے میں ایغور برادری سمیت دیگر 10 لاکھ افراد کو حراست میں رکھنے کا الزام عائد کیا جارہا ہے جبکہ بیجنگ سختی سے ان الزامات کی تردید کرتا آیا ہے اور وضاحت پیش کی ہے کہ انتہا پسندی کی روک تھام کے لیے پیشہ ورانہ مراکز چلائے جارہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چینی حکومت کی جانب سے انسداد دہشت گردی اور انسداد انتہا پسندی کی حکمت عملیوں کے اطلاق کے تناظر میں سنکیانگ کے خود مختار ایغور خطے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا گیا ہے۔ جبکہ تشخیص میں چین کے نام نہاد پیشہ ورانہ تعلیمی اور تربیتی مراکز میں قید لوگوں کے علاج پر سنگین خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تشدد یا بدسلوکی کے الزامات، بشمول جبری طبی علاج اور حراست کے منفی حالات، قابل اعتبار ہیں، جیسا کہ جنسی اور صنفی بنیاد پر تشدد کے انفرادی واقعات کے الزامات سامنے آئے ہیں۔

    تاہم اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ چین کے پیشہ ورانہ تعلیمی و تربیتی مراکز میں کتنے لوگ متاثر ہیں مگر اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ پورے خطے میں یہ سسٹم وسیع پیمانے پر پھیلا ہوا ہے۔
    جنیوا میں چین کے مشن نے اس رپورٹ پر سخت تنقید کی اور اسے جاری کرنے کے خلاف اپنی سخت مخالفت کو برقرار رکھتے ہوئے سنکیانگ کی صوبائی حکومت کی جانب سے خطے میں بیجنگ کی پالیسیوں کا دفاع کرنے والی 121 صفحات پر مشتمل دستاویز شیئر کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’چین مخالف قوتوں کی طرف سے من گھڑت جھوٹ اور غلط معلومات کی بنیاد پر مبنی نام نہاد ‘تشخیص’ چین کے قوانین اور پالیسیوں کو مسخ کرتی ہے، اور چین کے خلاف بے بنیاد الزام تراشی کرتی ہے، جبکہ یہ چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔‘

    دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ’سنکیانگ میں تمام نسلی گروہوں کے لوگ امن اور اطمینان کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں، یہ انسانی حقوق کا سب سے بڑا تحفظ اور انسانی حقوق کا بہترین عمل ہے۔‘ غیر سرکاری تنظیموں اور مہم گروپوں کا کہنا ہے کہ رپورٹ کو مزید کارروائی کے لیے لانچ پیڈ کے طور پر کام کرنا چاہیے۔

    ایغور کون ہیں؟

    چین کے جنوبی صوبے سنکیانگ میں مسلم اقلیتی برادری ‘ایغور’ آباد ہیں جو صوبے کی آبادی کا 45 فیصد ہیں۔ سنکیانگ سرکاری طور پر چین میں تبت کی طرح خودمختار علاقہ کہلاتا ہے۔ کئی سال سے ایسی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ ایغور سمیت دیگر مسلم اقلیتوں کو سنکیانگ صوبے میں قید کرلیا جاتا ہے لیکن چین کی حکومت ان خبروں کو مسترد کر رہی ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چینی حکومت کی جانب سے انسداد دہشت گردی اور انسداد انتہا پسندی کی حکمت عملیوں کے اطلاق کے تناظر میں سنکیانگ کے خود مختار ایغور خطے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا گیا ہے۔