Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • پاکستان کی تاریں سب میرین کیبل کے ذریعے فرانس سے جُڑگئیں

    پاکستان کی تاریں سب میرین کیبل کے ذریعے فرانس سے جُڑگئیں

    لاہور:پاکستان اینڈ ایسٹ افریقہ کنیکٹنگ یورپ (پی ای اے سی ای) کیبل انٹرنیشنل نیٹ ورک کمپنی لمیٹڈ نے کراچی سے مارسیلیا، فرانس تک کنیکٹیویٹی کی فراہمی کے لئے سب میرین کیبل انفراسٹرکچر کی تعمیر مکمل کر لی ہے۔

    پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کیبل کا پاکستان مصر سیگمنٹ کراچی اور ظفرانہ (مصر) کو ملاتا ہے جس کی کل لمبائی 5,800 کلومیٹر ہے۔ پاکستان سے فرانس تک کنیکٹیویٹی مکمل ہونے کے بعد سروس کے لیے تیار ہے۔

    بیان کے مطابق اس حوالے سے پیس کیبل کی انتظامیہ پر مشتمل سینئر عہدیداروں نے پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز میں چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل(ریٹائرڈ) عامر عظیم باجوہ سے آن لائن اور بالمشافہ ملاقات کے دوران آگاہ کیا۔ وفد میں پیس مینجمنٹ کے سی او او سن ژاؤہوا، پیس مینجمنٹ ڈائریکٹر ژانگ ڈونگہائی، کمرشل ڈائریکٹر کرس ژانگ، (آن لائن) اور پیس کیبل، کنٹری منیجر پاکستان، شعیب اشفاق قریشی، (بالمشافہ) شامل تھے۔

    وفد کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کے لئے بھرپور دلچسپی ظاہر کی گئی اور پاکستان کو ڈیجیٹل طور پر منسلک کرنے کے عمل میں مزید تیزی لانے کے لیے اختراعی ڈیجیٹل اور ٹیکنالوجی سلوشنز کی ترقی کے حوالے سے بھی مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

     

    پیس کیبل ابتدائی طور پر پاکستان سے فرانس تک 15,000 کلومیٹر پر طویل زیر سمندر کیبل ہے، جو پاکستان سے سنگاپور تک 6,500 کلومیٹر تک کا اضافی پھیلاؤ رکھتی ہے، جس کا مین ٹرنک سنگاپور، پاکستان، کینیا، مصر اور فرانس میں ہے اور اس کی شاخیں مالدیپ، مالٹا، قبرص وغیرہ سے جڑی ہوئی ہیں۔

    پی ٹی اے کے مطابق یہ سب میرین کیبل پاکستان کے بین الاقوامی روابط میں انتہائی تیزتر، اعلیٰ صلاحیت، کم تاخیر اور ریڈنڈینٹ کنیکٹویٹی میں اضافے کا باعث ہو گی۔

  • امریکی ورلڈ آرڈرنہیں اب چلےگا’رشین ورلڈ:ولادیمیر پیوٹن نے نئی خارجہ پالیسی کی منظوری دیدی

    امریکی ورلڈ آرڈرنہیں اب چلےگا’رشین ورلڈ:ولادیمیر پیوٹن نے نئی خارجہ پالیسی کی منظوری دیدی

    ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے نئی خارجہ پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔ "رشین ورلڈ” کے نام سے پالیسی میں بھارت اور چین کو خصوصی مقام دیا جائے گا جبکہ مشرق وسطیٰ، لاطینی امریکا اور افریقہ سے تعلقات مزید مستحکم کرنے پر زور دیا گیا۔

    ولادیمیر پیوٹن نے روسی دنیا کے تصور کے گرد مبنی نئے خارجہ پالیسی نظریے کو منظوری دی۔ یہ تصور قدامت پسند نظریات کے حامل افراد استعمال کرتے رہے ہیں اور وہ روسی بولنے والوں کی حمایت میں بیرون ملک مداخلت کو جائز قرار دیتے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے خلاف جنگ شروع کرنے کے کوئی چھ ماہ بعد شائع ہونے والی 31 صفحات پر مشتمل اس انسانی ہمدردی کی پالیسی میں کہا گیا ہے روس کو روسی دنیا کی روایات اور نظریات کی حفاظت، تحفظ اور ترقی کی کوشش کرنی چاہئے۔

    اس پالیسی کے مطابق روسی فیڈریشن بیرون ملک مقیم اپنے ہم وطنوں کو ان کے حقوق کے حصول میں مدد فراہم کرتا ہے تاکہ ان کے مفادات کے تحفظ اور ان کی روسی ثقافتی شناخت کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

    روس میں دائیں بازو کے خیالات کے ایسے افراد کی بڑی تعداد موجود ہے جو آج بھی سابقہ سوویت یونین کے جغرافیائی علاقے یعنی بالٹک سے وسطی ایشیا تک کے علاقے پر اپنا جائز حق مانتے ہیں۔ حالانکہ اس علاقے کے بہت سے ممالک کے علاوہ مغربی دنیا بھی اس حق کو ناجائز سمجھتی ہے۔

    نئی خارجہ پالیسی کے مطابق روس کوسلاوک ملکوں، چین اور بھارت کے ساتھ تعاون میں اضافہ کرنا چاہئے اور مشرق وسطیٰ، لاطینی امریکا اور افریقہ کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہئے۔ ماسکو کو جارجیا کے دو علاقوں ابخازیہ اور اوسیتیا کے ساتھ تعلقات کو مزید گہرا کرنا چاہیے۔ ماسکو نے 2008 میں جارجیا کے خلاف جنگ کے بعد ان دونوں علاقوں کو آزاد تسلیم کیا تھا۔ اس کے علاوہ مشرقی یوکرین میں دو الگ ہونے والے علاقوں، خود ساختہ ڈونیٹسک عوامی جمہوریہ اور لوہانسک عوامی جمہوریہ کو بھی مضبوط کرنا چاہئے۔

    اس سے قبل روس نے کہا تھا کہ جب تک ماسکو کے خلاف پابندیاں نہیں اٹھائی جاتیں، اس وقت تک یورپ کو روسی گیس کی سپلائی دوبارہ نہیں شروع کی جائے گی۔ نورڈ اسٹریم 1 پائپ لائن کو بند کرنے کے فیصلے کی واحد وجہ مغربی ممالک کی پابندیاں ہیں۔

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • سری لنکا سےشکست ہوئی توبھارتی ٹیم ایشیا کپ سے باہر ہوگی:انضمام الحق

    سری لنکا سےشکست ہوئی توبھارتی ٹیم ایشیا کپ سے باہر ہوگی:انضمام الحق

    لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ دفاعی چمپیئن بھارتی ٹیم شدید دباؤ کا شکار ہے اور سری لنکا سے شکست کی صورت میں ایشیا کپ 2022 سے باہر ہو جائے گی۔

    سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا تھا کہ گزشتہ معدد مقابلوں میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما دباؤ کا شکار نظر آ رہے ہیں اور کپتان کی باڈی لینگویج ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں پر اثرانداز ہوتی ہے۔

    انضمام الحق نے کہا کہ سری لنکا سے میچ کے حوالے سے بھارتی ٹیم کافی دباؤ کا شکار ہے کیونکہ اگر وہ سری لنکا سے کامیاب نہیں ہوتے تو ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم ایک یونٹ کے طور پر بہت اچھا کھیل رہی تھی اور کوئی بڑا اسٹار نہ ہونے کے باوجود بھی شان دار کارکردگی دکھا رہی تھی۔سابق کپتان نے کہا کہ میچ میں پورا دباؤ بھارت پر ہوگا اور یہ ممکن ہے کہ بھارت ایشیا کپ سے باہر ہو جائے۔

    قبل ازیں 4 ستمبر کو سری لنکا نے افغانستان کی ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بھارت کو روایتی حریف پاکستان سے شکست ہوئی تھی۔دبئی میں آج رات بھارت کے روہت شرما کے خلاف ایک اور جیت سری لنکا کو ٹائٹل کے قریب لے جائے گی۔

    بھارت 2018 میں جیتے ہوئے اپنے ایشیا کپ ٹائٹل کا دفاع کررہا ہے جہاں گزشتہ ٹورنامنٹ تک ایشیا کپ 50 اوور کے فارمیٹ میں ہوتا تھا جبکہ بھارت نے آخری مرتبہ کوئی آئی سی سی ٹائٹل 2013 میں جیتا تھا جب وہ چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوا تھا۔

    رواں سال ایشیا کپ اس لیے بھی خاص اہمیت کا حامل ہے کہ آسٹریلیا میں ٹی20 ورلڈ کپ اکتوبر اور نومبر میں ہوگا۔

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • سیلاب .خواتین اور بچوں سمیت  1325 لوگ لقمہ اجل بنے،کابینہ میں بریفنگ

    سیلاب .خواتین اور بچوں سمیت 1325 لوگ لقمہ اجل بنے،کابینہ میں بریفنگ

    سیلاب، مرد، خواتین اور بچوں سمیت 1325 لوگ لقمہ اجل بنے،کابینہ میں بریفنگ
    وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے تمام کابینہ ممبران کو خوش آمدید کہا۔

    کابینہ نے آج یومِ دفاع و شہدائے پاکستان کے موقع پر افواج ِ پاکستان کے شہدا اور سیلابی ریلوں کی نذر ہوجانے والے افراد کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا کی۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) نے وفاقی کابینہ نے ملک بھر میں سیلاب اور اُس سے ہونے والی تباہی کی موجودہ صورتحال اور وفاقی اور صوبائی محکموں کی طرف سے جاری ریسکیو، ریلیف اور بحالی کی سرگرمیوں پر مفصل بریفنگ دی۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ حالیہ سیلاب پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب ہے جس میں سندھ اور بلوچستان بُری طرح متاثر ہوئے ہیں۔جن میں 81 اضلاع کی 6615 یونین کونسلیں شدید متاثر ہوئی ہیں۔ان میں بلوچستان کے 32 سندھ کے 23 خیبر پختونخواہ کے 17، گلگت بلتستان کے 6 اور پنجاب کے 3 اضلاع شامل ہیں۔ 14 جون سے اب تک پورے پاکستان میں پچھلے تیس سال کی نسبت 190 فیصد زیادہ بارشیں ہوئی ہیں، جبکہ سندھ میں اس کی شرح 465 فیصد اور بلوچستان میں 437 فیصد رہی ہے۔ ملک بھر میں مرد، خواتین اور بچوں سمیت 1325 لوگ لقمہ اجل بنے۔ جن میں سندھ کے 522، خیبرپختونخواہ کے 289، بلوچستان کے 260، پنجاب کے 189، آزاد جموّں کشمیر کے 42 گلگت بلتستان کے 22 افرادشامل ہیں۔ مجموعی طور پر پورے ملک میں اب تک 12 ہزار 703 لوگ زخمی ہوئے جن میں سندھ کے 8321، پنجاب کے 3844، خیبرپختونخواہ کے 348، بلوچستان کے 164، آزاد جموں و کشمیر کے 21 اور گلگت بلتستان کے 5 افراد شامل ہیں۔

    حالیہ تاریخی مون سون بارشوں کی وجہ سے ملک بھر میں 16 لاکھ 88 ہزار گھر، 246 رابطہ پُل، 5 ہزار 735 کلومیٹر پر محیط سڑکیں اور 7 لاکھ 50 ہزار مویشی سیلابی ریلوں کی نذ رہوئے۔ وزیراعظم نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ بعض علاقوں جیسے سوات میں انسانی غفلت کے باعث تباہی آئی جہاں River Bed میں غیر قانونی طور پر ہوٹل تعمیر کیے گئے۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی وہRiver Bed میں زمین کے استعمال سے متعلق زوننگ قوانین و ضوابط پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ مستقبل میں ایسی کسی بھی تباہی سے بچا جاسکے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں ایسے معاملات پر سیاست بازی سے گریز کرنا چاہیے۔ چند روز پہلے سیلاب زدگان کے ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں کو تیز کرنے کیلئے وزیراعظم نے نیشنل فلڈ ریسپانس اینڈ کوارڈینیشن سینٹر(NFRCC) قائم کیا۔ NFRCC کے حکام نے کابینہ کو بتایا کہ اندازے کے مطابق ملک بھر میں زیرِ آب رقبے کا 80 سے 90 فیصد گندم کی کاشت کے لیے موزوں بنایا جاسکے گا، بصورتِ دیگر ملک میں خوراک کا شدید بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہوسکتا ہے۔ وزیراعظم نے BISP کے ذریعے12 لاکھ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں ترجیحی بنیادوں پر 25 ہزار روپے فی خاندان فلڈ ریلیف کیش کی تقسیم یقینی بنانے کا اہتمام کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے وزیراعظم نے ابتدائی طور پر 28 ارب روپے مختص کیے۔ اب تک 20 ارب روپے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کیے جاچکے ہیں جبکہ بقیہ 8 ارب روپے اگلے تین دنوں میں تقسیم ہوجائیں گے۔ اس فلڈ ریلیف کیش کا 55 فیصد بلوچستان میں تقسیم کیا گیا ہے۔

    سیلاب کی تباہ کاریوں میں اضافے کو مدِنظر رکھتے ہوئے وفاقی کابینہ نے BISP کے ذریعے تقسیم کی جانے والی 28 ارب روپے کی رقم کو بڑھا کر 70 ارب روپے کرنے کی منظوری دی۔ کابینہ نے اس رقم کو شفاف طریقے سے سیلاب زدگان تک پہنچانے کے لیے حکمت عملی کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی۔ وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے سندھ کو 15 ارب روپے، بلوچستان کو 10 ارب روپے، خیبرپختونخواہ کو10 ارب روپے جبکہ گلگت بلتستان کو 3 ارب روپے کی مالی امداد دینے کا بھی اعلان کررکھا ہے۔ وفاقی حکومت NDMA کے ذریعے سیلاب میں جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 لاکھ فی کس کی مالی امداد بھی مہیا کردی ہے۔ وزیراعظم نے وزیراطلاعات و نشریات، مریم اورنگزیب اور وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کی کاوشوں کو سراہا۔جنہوں نے سیلاب کی تباہ کاریوں کے بارے میں ملکی اور عالمی سطح پر میڈیاپر موثر انداز سے آگاہی مہم چلائی۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کو قدرتی آفات سے بچانے کے لیے نکاسی آب کا موثر نظام اور بہتر انفراسٹرکچر کی تعمیر ناگزیر ہے۔ وزیراعظم نے وزارتِ اطلاعات و نشریات، وزارتِ موسمیاتی تبدیلی،وزارتِ مواصلات، وزارتِ توانائی، اقتصادی امور ڈویژن(EAD)، پلاننگ کمیشن، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP)، وزارتِ ریلوے اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن(FWO) کے حکام کی بھی ستائش کی جو سیلاب کی تباہ کاریوں کے اثرات کم کرنے اور آفت میں گِھرے ہم وطنوں کی آگاہی، ریلیف اور ریسکیو کے لیے دن رات کا م کررہے ہیں۔

    وزیرِ ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کابینہ کو بتایا کہ پاکستان ریلوے کی چاروں لائینز سیلابی ریلے سے بُری طرح متاثر ہوئی ہیں اورکوئٹہ۔سبی سیکشن میں ایک رابطہ پُل تباہ ہونے کی وجہ سے ریلوے کے آپریشنز تاحال بند ہیں۔ وزیرِ توانائی انجینئر خرم دستگیر نے کابینہ کو بتایا کہ بلوچستان کی810 میگا واٹ کی تین بڑی بجلی کی ٹرانسمیشن لائینز میں سے دو بحال کردی گئی ہیں۔ وزارتِ توانائی نے کابینہ کو بتایا کہ ملک بھر میں صرف وہ ہی گرڈ اسٹیشنز بند ہیں جو ابھی تک زِیر آب ہیں۔ اِس موقع پر وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں سیلاب کی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کے بارے کابینہ کو آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے اُن کو یقین دہانی کرائی کہ NDMA اور PDMAs کے باہمی رابطے اور تعاون سے صوبائی حکومتوں کو سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے خیمے اور مچھر دانیاں ترجیحی بنیادوں پر مہیا کی جائیں گی۔ وزیراعظم نے اس سلسلے میں NDMA او رتمام پارٹیوں کے نمائندگان کا ہنگامی اجلاس کل طلب کرلیا۔ وزیراعظم نے وزیر منصوبہ بندی اور چیئرمین NDMA کو فوری کراچی روانہ ہونے کا حکم دیا تاکہ سندھ کی صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر ریلیف اور بحالی کی سرگرمیوں کو بہتر بنایا جاسکے۔ کیونکہ سندھ سیلاب کی تباہ کاریوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ ہے۔ اس سلسلے میں چیئرمین NDMA نے کابینہ کو بتایا کہ اب تک سندھ میں 24ہزار خیمے مہیا کیے جاچکے ہیں۔

    وزیراعظم نے عالمی برادری خاص طور پر چین، ترکی، متحدہ عرب امارات، جاپان، ازبکستان، قطر، فرانس اور ترکمانستان کے ساتھ ساتھUNICEFاور UNHCR کا شکریہ ادا کیا ہے جن کی طرف سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی اشیاء پاکستان پہنچنا شروع ہو گئی ہیں۔متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو 5 کروڑ ڈالر کا امدادی سامان بھیجا ہے۔ ترکی کی جانب سے ضروری امدادی سامان کی پہلی کھیپ دو دن قبل موصول ہوئی۔ چین نے اپنی امدادی رقم میں 40 کروڑ RMB کا اضافہ کیا ہے، جبکہ جبکہ برطانیہ نے امدادی رقم کو 15 لاکھ سے بڑھا کر 1 کروڑ 50 لاکھ پاونڈ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکہ نے 3 کروڑ ڈالر اور پرنس آغا خان نے 1 کروڑ ڈالرکی امداد کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب امدادی پروگرام کا آغاز کررہا ہے۔ جبکہ قطری امیر اور اماراتی صدر نے ہر قسم کی مدد کا وعدہ کیاہے۔ ورلڈ بینک(WB)، ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) اور جائیکا(JAICA) پاکستان کو اس آفت سے نمٹنے کے لیے امداد مہیا کررہے ہیں۔ 2010 کے سیلاب کے دوران اعلیٰ غیر ملکی شخصیات نے پاکستان کا دورہ کیا اور سیلاب زدگان کی بحالی میں بھرپور کردار ادا کیا۔ موجودہ صورتحال اُس سے کہیں زیادہ بدتر ہے۔ اس لیے میں ہر روز ذاتی طور پر اعلیٰ غیر ملکی شخصیات کو دوبارہ پاکستان کا دورہ کرنے پر قائل کررہا ہوں۔ کیونکہ ہم سب مل کر ہی اس آفت پر قابو پاسکتے ہیں۔ آئیے ہم اس چیلنج کو قبول کریں اور اپنے دُکھی ہم وطنو کی بحالی اور خدمت میں جُت جائیں۔ وزیراعظم نے اس موقع پر غیر ملکی میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے حقائق پر مبنی رپورٹنگ کرکے اس سلسلے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کی۔ وزیراعظم نے پاکستانی مخیر حضرات اور پارٹیوں کے ساتھ ساتھ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ICCI) اور ملک کے دیگر چیمبر آف انڈسٹریز کا بھی شکریہ ادا کیا جو سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے وزیرِ اعظم فلڈ ریلیف فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ ان کی کاوشوں کے باعث پاکستا ن بھر میں سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کا کام ایک تحریک کی شکل اختیار کرگیا ہے۔ وزیراعظم نے اس سلسلے میں قومی میڈیا کے کردار کو بھی سراہا جنہو ں نے دنیا بھر کو پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی اصل صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ کیا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    وزیراعظم نے وزرائے اعلیٰ، چیف سیکریٹریز اور تمام صوبائی محکموں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہو ں نے سیلاب میں پھنسے افراد کے ریسکیو اور ریلیف میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لیا۔وزیراعظم نے سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کرخلقِ خدا کی خدمت کے لیے تمام وفاقی اور صوبائی اداروں کو مل جل کرکام کرنے کی ہدایت کی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک قومی المیہ ہے جس سے نبردآزما ہونے کے لیے تمام جماعتوں کو قومی جذبے سے سرشار ہوکر اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہیے کیونکہ ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں۔ دشواریوں کے باوجود ہمیں قومی وحدت کا مظاہرہ کرکے مشکل میں گِھرے ہم وطنو کی خدمت کو یقینی بنانا ہے۔

  • ایشیا کپ: سپرفور مرحلے میں سری لنکا نے بھارت پر ’لنکا‘ ڈھا دی:بھارت ایشیا کپ سے باہر

    ایشیا کپ: سپرفور مرحلے میں سری لنکا نے بھارت پر ’لنکا‘ ڈھا دی:بھارت ایشیا کپ سے باہر

    دبئی : ٹی 20 ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے دوران سری لنکا نے بھارت پر ’لنکا‘ ڈھا دی، جس کے بعد روہت شرما الیون ایونٹ سے تقریباً باہرہو گئی۔

    سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی تو اننگز کا آغاز کپتان روہت شرما اور کے ایل راہول نے کیا، تاہم حریف باؤلرز نے نپی تلی باؤلنگ کرتے ہوئے بھارتی بیٹنگ کو روکے رکھا۔پہلی وکٹ 11 کے مجموعی سکور پر گری ، راہول 6 پر پویلین لوٹے۔

    ایونٹ میں مسلسل سکور کرنے والے ویرات کوہلی اس بار ناکام رہے اور صفر پر آؤٹ ہو گئے، اس دوران روہت شرما اور سوریا کمار یادیو نے سکور کو آگے بڑھایا اور وکٹ کے چاروں طرف زبردست شارٹس کھیلے۔ بھارتی کپتان نے 41 گیندوں پر 72 رنز کی جارحانہ باری کھیلی اور 110 پر کریز چھوڑ گئے، اس کے بعد کوئی بھی کھلاڑی بڑا سکور نہ بنا سکے۔

    مقررہ اوورز بھارتی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر173 رنز بنا سکی، مادھو شانکا نے 3شکار کیے۔

    ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے جارحانہ انداز اپنایا اور ہندوستانی باؤلرز کی ایک بھی نہ چلنے دی، 97 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ کا اختتام چاہل نے کیا، ناسانکا نے 52 رنز کی باری کھیلی، اسالانکا صفر پر پویلین لوٹ گئے، گوناتھیکلے بھی ایک سکور بنا کر چلتے بنے۔ مینڈس نے 57 سکور کیے۔

    لنکن ٹائیگر نے آخری اوور میں ہدف حاصل کر لیا، راجہ پاکسے 25 اور کپتان شناکا33 سکور بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، چاہل نے تین مہرے کھسکائے۔
    اس سے پہلے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شانکا نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دے دی تھی

     

     

    سری لنکن ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ بھارت نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے روی ایشون کو فائنل الیون کا حصہ بنایا ہے۔

    سری لنکا اور بھارت دونوں سپر فور مرحلے میں اپنا دوسرا میچ کھیل رہے ہیں، سری لنکن ٹیم نے پہلے میچ میں افغانستان کو شکست دی تھی جبکہ بھارتی ٹیم کو پاکستان کے ہاتھوں ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    تاہم اگرآج سری لنکا بھارت کو شکست دینے میں کامیاب رہا تو وہ اتوار کو ہونے والے ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے کیلئے مضبوط امیدوار ہوگا جبکہ بھارت کو آج شکست کی صورت میں فائنل میں پہنچنے کیلئے افغانستان کے خلاف اپنا آخری میچ کھیلنے سے پہلے ہی دوسری ٹیموں پر انحصار کرنا پڑے گا۔

    بھارتی ٹیم کی کوشش یہی رہے گی کہ وہ سری لنکا کو شکست دے کر فائنل کی دوڑ میں شامل رہے۔واضح رہے کہ سپر فور کی ٹاپ ٹو ٹیموں کے درمیان فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

  • عمران خان کیخلاف بغاوت کے مقدمہ کیلئے درخواست دائر

    عمران خان کیخلاف بغاوت کے مقدمہ کیلئے درخواست دائر

    عمران خان کیخلاف بغاوت کے مقدمہ کیلئے درخواست دائر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دے دی گئی ہے

    عمران خان نے پاک فوج کی قیادت کے حوالہ سے جلسہ میں بیان دیا جس پر انکے خلاف بغاوت کے مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے تھانہ سمن آباد میں دی گئی ہے تا ہم پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا جس پر شہری عدالت پہنچ گیا،

    عدالت نے شہری کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی، ایڈیشنل سیشن جج نے شہری شیخ مظفر حسین کی درخواست پر سماعت کی۔ عمران خان کے خلاف لاہور کی مقامی عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان نے 4 ستمبر کو جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فوج سے متعلق بیان دیا ماری فوج میں سپاہی سے لے کر چیف تک سب محب وطن ہیں، عمران خان کے بیان سے جذبات مجروح ہوئے ہیں ، عدالت سمن آباد پولیس کو عمران خان کے خلاف بغاوت کا ٕمقدمہ درج کرنے کا حکم دے

    ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے مقدمہ درج نہ کرنے پر سمن آباد پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے،عدالت نے پولیس حکام سے 10 ستمبر تک رپورٹ طلب کی ہے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    سینئر قیادت پرہتک آمیز،انتہائی غیرضروری بیان پرپاک آرمی میں شدید غم وغصہ ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • وزیر دفاع سے قطری سفیر کی ملاقات،قطر ہمارے لیے ایک اہم ملک ہے ،خواجہ آصف

    وزیر دفاع سے قطری سفیر کی ملاقات،قطر ہمارے لیے ایک اہم ملک ہے ،خواجہ آصف

    وزیر دفاع سے قطری سفیر کی ملاقات،قطر ہمارے لیے ایک اہم ملک ہے ،خواجہ آصف
    قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن الثانی نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی۔

    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا اور بتایا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت کی نظر سے دیکھتا ہے۔ قطر ہمارے لیے ایک اہم ملک ہے اور اس کا خطے میں کلیدی کردار ہے۔ قطر کے ساتھ ہمارے تعلقات باہمی احترام اور تعاون کے ساتھ ہموار ہیں۔

    وزیردفاع نے کہا کہ ہمیں اپنے تعاون کو اقتصادی دائرہ کار سے بڑھا کر دفاع، فوجی مشقوں ، افراد کی تربیت اور مشترکہ منصوبوں تک وسعت دے کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمارے عسکری ادارے قطری مسلح افواج کے لیے زیادہ سے زیادہ تربیتی سہولیات حاصل کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ وزیر دفاع نے پاکستان میں حالیہ سیلاب میں قطرکی طرف سے بروقت امدادی کھیپ پہنچانے کوبھی سراہا ۔

    قطری سفیر نے نئی حکومت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں پورا اعتماد ہے کہ نئی حکومت اپنا مضبوط کردار ادا کرے گی اور ہم اس کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں۔معزز مہمان نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کے موجودہ دائرہ کار اور پیمانے کو تسلیم کیا اور متعلقہ شعبے میں ترقی پسندانہ بنیادوں پر مشترکہ منصوبوں کو شروع کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

    دوسری جانب چین کے وفد نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے آج ملاقات کی۔ وزیر دفاع نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا سنگ بنیاد ہے جس کی بنیاد علاقائی اور عالمی مسائل پر ہم آہنگی پر مبنی ہے۔ وزیر دفاع نے موجودہ دوطرفہ میکانزم جیسے اسٹریٹجک ڈائیلاگ، قونصلر مشاورت اور انسداد دہشت گردی سے متعلق مشاورت کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ پاکستان علاقائی اور عالمی فورمز پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چین کی سفارتی اور مادی حمایت کو سراہتا ہے۔

    خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاک چین سیکیورٹی تعاون علاقائی استحکام کا ستون ہے۔سی پیک میں خطرات کے باوجود سیکیورٹی/انٹیلی جنس شیئرنگ میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے دفاعی شعبے میں پاک چین تعاون ناگزیر ہے۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاک بحریہ نے گوادر بندرگاہ اور پاکستان کے ساحل کے ساتھ سی پیک کے تمام منصوبوں کی میری ٹائم سیکیورٹی کو یقینی بنانے کو اولین ترجیح دی ہے۔اس لیے دونوں ممالک کے لیے مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے میں بہت وسعت موجود ہے۔

    الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

    فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

    طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

    انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب

    افغان امن عمل، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا، ترجمان پاک فوج

    افغان وار کی سب سے زیادہ قیمت پاکستان نے چکائی، ترجمان پاک فوج

  • داتا گنج بخش ؒ کے 979 ویں سالانہ عرس کی تقریبات بارے اہم اجلاس

    داتا گنج بخش ؒ کے 979 ویں سالانہ عرس کی تقریبات بارے اہم اجلاس

    سید علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخش ؒ کے 979 ویں سالانہ عر س مبارک کی تقریبات کو نہایت شایان شان طریقہ سے منایا جائے گا۔اس سلسلہ میں تمام محکمہ جات اپنے اپنے فرائض کو حتمی شکل دے کر محکمہ اوقاف کو رپورٹ دیں۔

    ا س امر کا اظہار وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی سید رفاقت علی گیلانی نے حضرت داتا گنج بخش ؒکے سالانہ غسل مبارک کے سلسلہ میں منعقدہ اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سیکر ٹری،چیف ایڈمنسٹریٹر میا ں ابرار احمد، ڈائریکٹر جنرل اوقاف سید طاہر رضا بخاری،ایڈمنسٹریٹر داتا دربارشاہد حمید ورک، منیجران شیخ جمیل احمد،مسعود طاہر،قانون نافز کرنے والے اداروں کے افسران ودیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

    معاون خصوصی سید رفاقت علی گیلانی نے مذید کہا کہ عرس کے دوران تمام متعلقہ اداروں کی کار کردگی کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کوتعریفی اسناد و شیلڈ دی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ عرس مبارک کی تقریب کے دوران تین روزہ عالمی کانفرنس کے موقع پر مسجد داتا دربار میں زائرین و شرکت کنندگان کی شرکت کو شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی اور کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا ہے۔کسی بھی قسم کی دربار کے احاطہ میں عقیدت مندوں کی طرف سے نعرہ بازی جس سے دربار کا تقدس پامال ہو کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    اجلاس میں عرس مبارک کی تقریبات کے دوران سیکیورٹی و دیگر جملہ امور بارے جائزہ لیا گیا۔ تمام متعلقہ محکمے اپنی اپنی ذمہ داریوں کو قبل از وقت مکمل کریں۔کسی بھی محکمہ کی طرف سے لا پرواہی اور غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سیکر ٹری اوقاف نے بتایا کہ سکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے پولیس اہلکاران،قومی رضاکاران اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کے ا ہلکاران فرائض انجام د ینے کے سلسلہ میں حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ سکیورٹی کے سخت انتظاما ت کرتے ہوئے قرب و جوارا ور اطراف میں سی سی ٹی وی کیمروں کا جال بچھایا جائے گا جبکہ اس پورے عمل کی تینوں دن سیف سٹی کے ذریعے بھی باقاعدگی سے نگرانی عمل میں لائی جائے گی

    ۔انہوں نے کہا کہ پارکنگ کے لئے انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ لنگر اور دودھ کی سبیل کے لئے بھی دربار کے قرب و جوار میں مختلف مقامات پر پوائنٹس بنائے جائیں گے۔ سکیورٹی کی بہتری کے لئے مخصوص زائرین کو واک تھرو گیٹس سے گزارا جائے گا۔ زائرین کو کسی بھی قسم کی فوری طبی امدار کی فراہمی کے لئے میو ہسپتال، منشی ہسپتال ا ورد اتا دربار ہسپال میں انتظامات مکمل کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ لنگر اور دودھ کے معیار کی سختی سے چیکنگ کیلئے فوڈ اتھارٹی کو پابندکیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ تمام محکمہ جات کے افسران غسل مبار ک کی تقریب کے لئے اپنے اپنے فوکل پرسن کی تعیناتی اور ان کی مکمل معلومات فراہم کرنے کے پابند کر دئیے گئے ہیں تاکہ ایک معلوماتی ڈائریکٹری مکمل کر کے  آپس میں روابط بہتر بنائے جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ دربار اور اس کے قرب و اطراف کو برقی قمقموں ،محرابوں اور دیگر سامان سے خوبصورت تزئین و آرائش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران کسی بھی محکمہ کی طرف سے غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گ

    بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

    ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

    ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

    اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

    مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

    داتا دربار سمیت اہم مقامات پر دھماکہ کرنے کی دھمکی دینے والا گرفتار

  • سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اراکین کی شہداء کے مزار پر حاضری

    سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اراکین کی شہداء کے مزار پر حاضری

    سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اراکین کی شہداء کے مزار پر حاضری
    یوم دفاع کے موقع پر چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے دفاع سینیٹر مشاہد حسین سید کی سربراہی میں اراکین کمیٹی سینیٹر ز ڈاکٹر شہزاد وسیم، ڈاکٹرزرقہ سہروردی تیمور،انجینئر رخسانہ زبیری اور ولیداقبال نے لانس نائیک محمد محفوظ شہید(نشان حیدر) کے مزار پر حاضری دی۔ اراکین کمیٹی کو یادگار پر پہنچنے پر پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔ چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے دفاع سینیٹر مشاہد حسین سید نے یادگار پر پھول رکھے اورفاتحہ خوانی کی۔ لانس نائیک محمدمحفوظ شہید (نشان حیدر) کے مزار پر تقریب سے چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے دفاع اورا راکین کمیٹی نے اپنے خطاب میں پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے دفاع سینیٹر مشاہد حسین سید نے اپنے خطاب میں کہا کہ میدان جنگ میں لانس نائیک محمدمحفوظ شہید کی بہادری اور شجاعت انتہائی جرات مندانہ عمل ہے اور مادر وطن کے تمام محافظوں کی قابل تقلید مثال ہے۔وطن کی مٹی کیلئے شہداء کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔وطن کی حفاظت کیلئے جان نچھاور کرنے والے دھرتی کے ان بہادرسپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے دفاع سینیٹر مشاہد حسین سید نے مزید کہا کہ وطن کیلئے پاک فوج کی دی گئی لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے، فوج نے ہمیشہ وطن کا دفاع کیا ہے۔پاک فوج اتحاد و استحکام کی ضامن ہے اورحالیہ بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال سے نمٹنے اور رریلیف آپریشنز میں پاک فوج کا کردار انتہائی اہم رہا ہے۔ سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ شہداء ہمارا فخر ہیں جنہیں سلام پیش کرتے ہیں۔پاکستان کے تمام صوبوں اور سیاسی جماعتوں کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ قومی سلامتی کیلئے پوری قوم اکٹھی ہے۔چیئرمین کمیٹی نے کہا مادر وطن کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر شہدا ء کی قربانیوں کی وجہ سے ہی ہم آج سکون کی نیند سوتے ہیں۔سرحدوں کی حفاظت کیلئے جانیں نچھاور کرنے والے قوم کے محسن ہیں۔

    پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

    اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

    غیرت کے نام پر استعفے دینے والے آج عدالت چلے گئے، ثانیہ عاشق

    اس موقع پر اراکین قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے کہا کہ آج تجدید عہد کے دن پر شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہیں جن کا خون ہماری آزادی کی ضمانت ہے اور ان غازیوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جن کی شجاعت ہماری سرحدوں کا ناقابل تسخیر دفاع ہے۔اراکین قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے دھرتی کی حفاظت کیلئے لازاوال قربانی پر شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے اوریہ اللہ کے چننے ہوئے بندے ہیں۔فوج عوام سے اور عوام فوج سے ہے۔قائد حزب اختلاف سینیٹ نے مزید کہا کہ اس ملک کو مضوط تر بنانے کیلئے ہم سب کو ایک دوسرے کی طاقت اور سہارا بننا چاہئے۔سینیٹرڈاکٹر زرقہ سہروردی تیمورنے کہا کہ پاک فوج کے شانہ بشانہ پاکستان کی پوری عوام کھڑی ہے۔فوج کی ملک کیلئے قربانیاں لازوال ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔سینیٹرا نجینئر رخسانہ زبیری نے کہا کہ ہم ہر محاذ پر فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔پاک فوج ہماری محافظ ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے۔لانس نائیک محفوظ شہید کی جرات اور بہادری کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔

    چیئرمین سینیٹ کمیٹی قائمہ کمیٹی برائے دفاع سینیٹر مشاہد حسین سید نے اراکین قائمہ کمیٹی کے ہمراہ لانس نائیک محمد محفوظ (شہید) کے اہلخانہ سے بھی ملاقات کی اور ان کے حوصلے کی تعریف کی۔چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے کہا کہ لانس نائیک محمد محفوظ شہید(نشان حیدر) جیسے لا تعداد شہداء کا اعلی مقام ہے جنہوں نے وطن کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کسی بھی دشمن کا مقابلہ کرنے اور وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں

  • بلوچستان کےمختلف کالجز پر مشتمل پروفیسرزاورلیکچرارکی پارلیمنٹ ہاؤس آمد

    بلوچستان کےمختلف کالجز پر مشتمل پروفیسرزاورلیکچرارکی پارلیمنٹ ہاؤس آمد

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کیلئے نوجوان نسل کا ہمیشہ کلیدی کردار رہا ہے تاہم اساتذہ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ نوجوان نسل کی کردار سازی کے ساتھ ساتھ تخلیقی سوچ اور مثبت طرز عمل کو پروان چڑھانے کیلئے اپنی توانائیاں بروئے کار لائیں تاکہ ملک کی مجموعی سماجی و معاشی ترقی میں بھر پور کردار ادا کیا جا سکے۔

    چیئرمین سینیٹ نے ان خیالات کا اظہار صوبہ بلوچستان کے مختلف کالجز پر مشتمل پروفیسرز اور لیکچرار کے ایک وفد سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔ وفد ان دنوں پاکستان کے دیگر دوسرے صوبوں کے تعلیمی اداروں اور جامعات کے مطالعاتی دورے پر ہے۔

    چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے بلوچستان کو مختلف قدرتی وسائل سے نوازاہے اور ان قدرتی وسائل سے استفادہ کر کے صوبے کی ترقی کا عمل تیز تر کیا جا سکتا ہے۔ تاہم انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اس سلسلے میں مقامی سطح پر پیشہ وارانہ تربیت اور مہارت کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے ذریعے روزگار کے مواقع پیدا کئے جا سکتے ہیں اور اس مقصد کی خاطر نوجوان نسل میں کاروباری سوچ اور فکر کی نشو ونماء ضروری ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ بچوں کی ذہین سازی کریں تا کہ وہ ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔ چیئرمین سینیٹ نے تعلیمی اور مطالعاتی دوروں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے دیگر تعلیمی اداروں کے ساتھ رابطہ کاری اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کا موقع ملتا ہے۔

    چیئرمین سینیٹ نے وفد کو بتایا کہ ایوان بالاء میں تعلیم کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک کاکس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے اور جلد ہی اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک اہم فورم کے طور پر صوبوں کے ساتھ مل کر تعلیم کے فروغ، تعلیم کے شعبے میں پیش آنے والی مشکلات اور پسماندہ علاقوں میں تعلیم اداروں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اپنی سفارشات مرتب کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے اساتذہ اور پروفیسرز بھی اس فورم کے ساتھ ملکر ایسی تجاویز مرتب کر سکتے ہیں جس سے صوبے میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ چیئرمین سینیٹ نے وفد کو ایوان بالاء کے اغراز و مقاصد اور آئینی کردار کے بارے میں آگاہ کیا۔

    پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

    پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

    اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

    غیرت کے نام پر استعفے دینے والے آج عدالت چلے گئے، ثانیہ عاشق

    قبل ازیں اساتذہ کے وفد نے چیئرمین سینیٹ کو بتایا کہ اس مطالعاتی دورے میں بلوچستان کے مختلف کالجز کے سینئر اساتذہ، لیکچرار اور پروفیسرز شامل ہیں۔ وفد نے دورے کے اغراض و مقاصد کے بارے میں چیئرمین سینیٹ کو آگاہ کیا۔ انہوں نے چیئرمین سینیٹ کے خیالات سے اتفاق کیا۔ملاقات میں سینیٹر نصیب اللہ بازئی بھی موجود تھے