Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • برطانیہ کی سیکریٹری داخلہ پریتی پٹیل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

    برطانیہ کی سیکریٹری داخلہ پریتی پٹیل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

    لندن: برطانیہ کی سیکریٹری داخلہ پریتی پٹیل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : برطانیہ کی سیکریٹری داخلہ پریتی پٹیل نے اس بات کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری بیان میں کیا ہے۔


    برطانوی میڈیا کے مطابق پریتی پٹیل نے نئی پارٹی قیادت کے انتخاب کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔ انہوں ںے اس حوالے سے سابق وزیراعظم بورس جانسن کو بھی خط لکھ دیا ہے۔

    کابل میں روسی سفارتخانے کے قریب خودکش دھماکہ

    واضح رہے کہ لزٹرس کو برطانیہ کی نئی وزیراعظم منتخب کرلیا گیا ہے انہوں نے پارٹی لیڈر منتخب ہونے کی دوڑ میں اپنی ہی پارٹی کے رشی سونک کوشکست دی ہےاعداد و شمار کے تحت برطانیہ کی نومنتخب وزیراعظم لزٹرس کو 81 ہزار 326 ووٹ ملے ہیں جب کہ ان کے حریف رشی سونک کو 60 ہزار 399 ووٹ مل سکے۔

    لزٹرس کی کامیابی کا اعلان پارلیمنٹ کے قریب کوئن الزبتھ ٹو ہال میں کیا گیا۔ برطانوی قواعد و ضوابط کے تحت ملکہ برطانیہ کل لزٹرس کو وزارت عظمیٰ کی ذمہ داری سنھبالنے کا کہیں گی۔

    خیال رہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پارٹی عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیا وزیر اعظم اور پارٹی سربراہ آنے تک ذمہ داریاں نبھاؤں گا پارٹی کا نیا لیڈر آنے تک ذمہ داری نبھاؤں گا اور نئے لیڈر کو میری مکمل سپورٹ حاصل ہو گی۔

    قبل ازیں برطانوی وزیر اعظم نے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا تھاان کا کہنا تھا کہ معاشی دباؤ اور یوکرین جنگ کے باعث پیدا صورتحال کے درمیان ان کا عہدہ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں اور وہ ملک کی بہتری اور مفاد کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

    یاد رہے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی کابینہ کے 50 ارکان نے ان پر اعتماد نہ ہونے کی وجہ سے استعفے دے دیئے ہیں برطانوی وزیراعظم نے یہ فیصلہ پارٹی کے اندر سے ہونے والی مخالفت کے بعد کیا۔ برطانیہ میں 90 برس میں پہلی بار کابینہ نے اتنی بڑی تعداد میں اپنے ہی وزیر اعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

    امریکہ نے تائیوان کے لیےمزید1 ارب 10 کروڑ ڈالرکا جدید اسلحہ روانہ کردیا

  • وزیراعظم آزاد کشمیر نے باغ کا جلسہ کامیاب کرنیوالے کیلئے پشاور سے دیہاڑی پر مزدور منگوا لئے

    وزیراعظم آزاد کشمیر نے باغ کا جلسہ کامیاب کرنیوالے کیلئے پشاور سے دیہاڑی پر مزدور منگوا لئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے باغ میں جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے پشاور سے دیہاڑی دار منگوا لئے

    آزاد کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس نےجلسے کو کامیاب بنانے کے لئے باغ کے باسیوں کی زندگیاں اجیرن بنا دی ہیں،باغ میں جس جگہ جلسہ ہونا ہے وہ سپورٹس سٹیڈیم ہے تا ہم وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے سٹیڈیم میں بلڈوزر چلوا دیئے اور سٹیڈیم میں اکھاڑ پچھاڑ کروا دی،

    صحافی وقار ستی ٹویٹر پر کہتے ہیں کہ عمران خان صاحب کے 6 ستمبرکوآزاد کشمیر باغ میں ہونے والے جلسے کے لیے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کرکٹ سٹیڈیم کا نقشہ ہی بدل دیا، اکھاڑ بچھاڑ سے علاقے کا واحد بڑا کرکٹ سٹیڈیم کھنڈر بن رہا ہے۔

    محمد فیضان خان کہتے ہیں کہ تنویر الیاس جیسے پیرا شوٹر سے اور توقع بھی کیا کی جاسکتی ہے جس نے وزرات عظمیٰ کی سیٹ خریدی ہو اُس کو کیا لینا دینا گراونڈ سے

    دوسری جانب جلسہ کو کامیاب بنانے کے لئے خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور سے دیہاڑی دار مزدوروں کو لایا گیا ہے جو عمران خان کے جلسے میں شریک ہوں گے اور نعرے بھی لگائیں گے، پشاور سے ایک ہزار کے لگ بھگ افراد جلسے میں شرکت کے لئے باغ پہنچ چکے ہیں، باغی ٹی وی کو ایک ویڈیو موصول ہوئی ہے جس میں پشاور سے باغ پہنچنے والے شہری کہتے ہیں کہ ہم جلسے میں شرکت کے لئے آئے ہیں

    نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

    شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو بتایا جا سکتا اور نہ دکھایا جا سکتا ہے، بابر اعوان

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    :ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے

    عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

    تحریک عدم اعتماد کا خوف،وزیراعظم آزاد کشمیر کی پارلیمانی سیکرٹریز سمیت تمام ممبران اسمبلی پر گاڑیوں کی نوازشات

    وزیراعظم‌ آزاد کشمیر تنویر الیاس سو دن میں ہی فلاپ،کارکردگی زیرو،اراکین بھی بول پڑے

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو گمان تھا کہ باغ کے مقامی لوگ جلسے میں شریک نہیں ہوں گے اور جلسے کے شرکاء کی تعداد کم ہوئی تو ان سے وزارت عظمیٰ چھن سکتی ہے اسلئے انہوں نے پشاور سے کرائے پر دیہاڑی دار منگوائے ہیں

    ایک صارف نے ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تنویر الیاس صاحب 47 کوسٹروں میں اتنے لوگوں کو منگوا کر باغ فتح کروانا ہے کیا آپ نے اگر کچھ کام کیے ہوتے تو یہ نوبت نا آتی, گزشتہ رات KPK سے 47 کوسٹرز میں آنیوالے کچھ معمان پٹھانوں کو دنیا نیوز کے نماہندے خرم پرویز نے باغ بازار میں پکڑ لیا۔

  • سکھر ڈوب رہا تھا تب کہاں تھے؟ سیلاب متاثرین کا عمران خان سے سوال، ویڈیو

    سکھر ڈوب رہا تھا تب کہاں تھے؟ سیلاب متاثرین کا عمران خان سے سوال، ویڈیو

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج سکھر کے دورے پرگئے

    جب سیلاب آیا تو عمران خان جلسے کرتے رہے، اب بھی کر رہے ہیں تا ہم آج عمران خان سکھر پہنچے اور کہا کہ سیلاب متاثرین سے ملاقات کروں گا، عمران خان سے سکھر کے شہریوں نے سوال کرنا شروع کر دئیے جس کے بعد عمران خان سیلاب متاثرین کے جواب نہ دے سکےعمران خان کو سکھر کا دورہ ادھورا چھوڑ کر بھاگنا پڑگیا ، سیلاب متاثرین نے عمرنا خان سے سوال کیا کہ جب سکھر ڈوب رہا تھا آپ کہاں تھے، خان صاحب جواب دیں آپ کہاں تھے ،عمران خان نے جواب دینے کی بجائے راہ فرار اختیار کرنا ہی بہتر سمجھا

    سکھر میں سیلاب متاثرہ خواتین کی ایک اور ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں خواتین احتجاج کر رہی ہیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف نے ویڈیو شیئر کی اور ساتھ کہا کہ عمران خان کا دورہ سکھرسیلاب متاثرین کہتے ہیں کہ عمران خان مدد کرنے نہیں بلکہ سیاست کرنے آیا تھا اس نے نہ ہی کوئی مدد کی اور نہ ہی کچھ دیا الٹا یہی عمران خان تھا جس نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پیسے بھی بند کردیے تھے

    واضح رہے کہ عمران خان نے سکھر کے دورہ کے موقع پر پارٹی رہنماؤں و کارکنان سے ملاقات کی ہے

    مبشر لقمان کا مذید کہنا تھا کہ افواج پاکستان سب سے آگے ہے،ریسکیو آپریشن تو وہی کر سکتے ہیں 

    سیلاب سے اموات،نقصانات ہی نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • پاک فوج قومی فوج کی حقیقی عکاس

    پاک فوج قومی فوج کی حقیقی عکاس

    پاک فوج قومی فوج کی حقیقی عکاس
    پاک فوج میرٹ پریقین رکھتی ہے میرٹ کی بات کی جائے تو پاک آرمی کو بہترین ادارہ کہا جاتا ہے پاک فوج صرف بہترین کو فروغ دیتی ہے،پاک فوج میں جانبداری کا کوئی تصور نہیں سپاہی کا بیٹا آرمی چیف ہو سکتا ہے اور جنرل کا بیٹا بھی منتخب نہیں ہو سکتا پاک فوج قومی فوج کی حقیقی عکاس ہے جہاں رنگ و نسل یا قبیلے کی کوئی گنجائش نہیں .ایک کورس سے صرف ایک یا دوافسران لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پرپہنچتے ہیں افسران سخت ترین اسکریننگ اور کلیئرنس سے گزرتے ہیں پاک فوج انفرادی ترجیحات کی بجائے آئین پاکستان کی پابند ہے ،آرمی چیف پاکستان اور پاک فوج کے ہیں، انہیں چند لوگوں یا پارٹی سے جوڑنا بد قسمتی ہے پاکستان آرمی قومی اور پاکستانی عوام کی فوج ہے

    پاک فوج کا نظم و ضبط سب کے سامنے ہے ، مشکل کی ہر گھڑی میں پاک فوج کے جوان نہ صرف سرحدوں پر موجود رہے بلکہ اندرون ملک بھی ہم وطنوں کی مدد کی، دہشت گردی کی طویل ترین جنگ میں پاک فوج نے عظیم قربانیاں دیں تو وہیں پاکستان کے اندر سیلاب، زلزلے سمیت ہر قدرتی آفت کے موقع پر قومی باشندوں کی مدد کر کے انکے دل جیتے، آج بھی پاکستان بھر مین سیلاب آیا ہوا ہے، سیاسی جماعتیں کہاں ہیں؟ فضائی جائزے، متاثرین کے ساتھ تصویر کشی، اس سے بڑھ کر کچھ نہیں کر رہیں، اگر سیلاب متاثرین کی صحیح معنوں میں کوئی مدد کر رہا ہے تو پاک فوج کے جوان ہیں جو کسی بھی موسم سے لڑ‌کر بھی اپنے ہم وطنوں کی مدد میں لگے ہوئے ہیں ،دن ہو یا رات،مسلح افواج کے جوان اپنے محاذ پر ڈٹے ہوئے ہیں،

    قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی کی فیصل آباد جلسے میں پاک فوج کی سینئر قیادت پر ہتک آمیز، انتہائی غیر ضروری بیان بازی ،ترجمان پاک فوج کا ردعمل سامنے آیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی میں چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان پر شدید غم و غصہ ہے،نازک وقت میں پاک فوج کی سینئر قیادت کو متنازعہ بنانے کی کوشش انتہائی افسوسناک ہے،

    علاوہ ازیں اینکر سلیم صافی کہتے ہیں کہ فوج میں تفرقہ ڈالنے کی عمرانی اور شیطانی سازش کی وجہ سے افواج پاکستان خاموشی توڑنے پر مجبور۔ عمران خان کی طرف سے آرمی چیف کی تقرری کے معاملے کو متنازعہ بنانے کے بیان کے جواب میں آئی ایس پی آر کا بیان۔

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    سینئر قیادت پرہتک آمیز،انتہائی غیرضروری بیان پرپاک آرمی میں شدید غم وغصہ ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • مانسہرہ: اسسٹنٹ کمشنر کے چھاپے کے دوران ڈر کر بھاگنے والا بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق

    مانسہرہ: اسسٹنٹ کمشنر کے چھاپے کے دوران ڈر کر بھاگنے والا بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق

    اسسٹنٹ کمشنر کے چھاپے کے دوران ڈر کر بھاگنے والا بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا ہے.

    مانسہرہ میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک لڑکا بجلی کی تاروں سے جھلس کر جاں بحق ہوگیا ہے. ضلعی انتظامیہ نے مانسہرہ بازار میں پلاسٹک کے شاپنگ بیگ کے استعمال و فروخت کے خلاف کارروائی کی تاہم اس دوران وہاں ایک لڑکا شاپرز بیچ رہا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر کے مسلح محافظ اس لڑکے کو پکڑنے پیچھے بھاگے تو وہ گرفتاری سے بچنے کےلیے پلاسٹک کے لفافے لے کر چھت پر دوڑا جہاں وہ ہائی وولٹیج سے ٹکرا گیا اور زندہ جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔

    اسسٹنٹ کمشنر کیخلاف انجمن تاجران نے پورا مانسہرہ بازار بند کر کے احتجاج شروع کردیا اور دھرنا دے دیا ہے تاجروں نے مطالبہ کیا کہ اے سی اور اس کے مسلح گارڈز پر قتل کی ایف آئی آر درج کی جائے، اور مطالبات پورے نہ ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔

    جبکہ اس واقعہ کے بعد مقامی افراد میں شدید غم و غصہ پھیل گیا ہے۔ عوامی اشتعال سے بچنے کےلیے اے سی اپنے عملے سمیت فرار ہوگئیں ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کا عملہ بچے کے پیچھے بھاگا تھا جو چھت پر بجلی کی تاروں سے ٹکرا کر زندگی کی بازی ہار گیا ہے.

    علاوہ ازیں خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے واقعے کی تحقیقات کرانے کا اعلان کردیا ہے، تحریک انصاف کے رہنما بابر سلیم سواتی نے بھی کہا ہے کہ بیوروکریسی قانون کے نام پر عوام کو حراساں کررہی ہے، اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ نے پلاسٹک شاپر رکھنے پر چھوٹے بچے کی گرفتاری کا حکم دیا تھا اور بچہ گرفتاری کے ڈر سے بھاگا جس کے بعد بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا، اے سی کے اس اقدام کے خلاف پورے مانسہرہ عوام احتجاج کررہے ہیں۔ اور ملوث افراد کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں.

  • فیصل مسجد کے تقدس کی پامالی،خاتون ٹک ٹاکر مشکل میں پھنس گئی

    فیصل مسجد کے تقدس کی پامالی،خاتون ٹک ٹاکر مشکل میں پھنس گئی

    فیصل مسجد کے تقدس کی پامالی،خاتون ٹک ٹاکر مشکل میں پھنس گئی

    اسلام آباد فیصل مسجد کے تقدس کی پامالی کرنے پر خاتون کے خلاف اسلام آباد میں ایف آئی آر کا اندراج کر لیا گیا

    محسن اسحاق، امام مسجد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو دیکھی، ایک خاتون ننگے سر، انتہائی غیر مناسب انداز میں مسجد کے اندر ویڈیو بنا رہی ہے اور مسجد کے تقدس کو پامال کیا گیا، مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی،نوجوان نسل ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا کو استعمال کرتے ہوئے اپنے نظریات کو بھولتی جا رہی ہے ،مذہبی روایات کو پامال کرنا وطیرہ بن چکا ہے، خاتون کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے

    واضح رہے کہ خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی،جس پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین نے احتجاج کیا تھا اور مسجد کے تقدس کی پامالی پر خاتون کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا تھا

    دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ سی ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے ملازمین کی ایک بڑی تعداد فیصل مسجد کی حفاظت کے ساتھ ساتھ اس کی صفائی ستھرائی اور اس کے گردونواح میں پرچی مافیا کے روپ میں موجود ہے اکثر فیصل مسجد کے تقدس کی پامالی کی جاتی ہے لیکن ضلعی انتظامیہ اور ان کے ملازمین ہر جگہ صرف اپنے مفاد کی خاطر خاموش دکھائی دیتے ہیں

    مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

  • دادو خضدار ٹرانسمیشن لائن درست کردی گئی، وسطی بلوچستان کی بجلی بحال

    دادو خضدار ٹرانسمیشن لائن درست کردی گئی، وسطی بلوچستان کی بجلی بحال

    دادو خضدار ٹرانسمیشن لائن درست کردی گئی، وسطی بلوچستان کی بجلی بحال کردی گئی ہے.

    نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کی دادو-خضدار ٹرانسمیشن لائن درست کردی گئی جس کے بعد وسطی بلوچستان کے بڑے حصے کو بجلی کی سپلائی بحال ہوگئی۔

    سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے، وزیر اعظم بجلی کی سپلائی کی بحالی کو خود مانیٹر کر رہے ہیں اور اس حوالے سے انھیں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جا رہی ہے۔
    یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بحالی کا کام جاری
    نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کی دادو – خضدار ٹرانسمیشن لائن بحال کر دی گئی ہے جس سے وسطی بلوچستان کے ایک بڑے حصے کو بجلی کی سپلائی بحال ہو گئی ہے۔ بلوچستان میں سیلاب کے دوران لینڈ سلائیڈنگ سے ٹرانسمیشن لائن متاثر ہوئی تھی۔ سبی سے کوئٹہ ٹرانسمیشن لائن کے 10 ٹاورز سیلابی پانی کی وجہ سے گر گئے تھے ان پر بحالی کا کام 10 ستمبر تک مکمل ہو جانے کی امید ہے جب کہ سبی سے مچھ ٹرانسمیشن لائن پر بھی بحالی کا کام جاری ہے۔

    زمینی راستے، بھاری مشینری اور مواصلاتی نظام کی عدم دستیابی کے باوجود مشکل ٹاسک کو مکمل کیا گیا۔ ایم ڈی این ٹی ڈی سی انجینئر ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان اور ان کی ٹیم کام کی نگرانی کے لیے سائٹ پر موجود رہی ۔ بحالی کے کام کے دوران سیلابی پانی سے گزرنا اور مسلسل لینڈ سلائیڈنگ کا بھی سامنا رہا۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے کیونکہ سیلاب کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کا مسئلہ ہے تاہم اسی حوالے سے وزیر اعظم پاکستان نے تمام علاقوں میں بجلی بحالی کا کام جاری رکھنے اور تیز کرنے کے احکام دے دیئے تھے.

  • پاک فوج میں چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان پر شدید غم و غصہ ہے، آئی ایس پی آر

    پاک فوج میں چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان پر شدید غم و غصہ ہے، آئی ایس پی آر

    سینئر قیادت پرہتک آمیز،انتہائی غیرضروری بیان پرپاک آرمی میں شدید غم وغصہ ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

    چیئرمین پی ٹی آئی کی فیصل آباد جلسے میں پاک فوج کی سینئر قیادت پر ہتک آمیز، انتہائی غیر ضروری بیان بازی ،ترجمان پاک فوج کا ردعمل سامنے آیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی میں چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان پر شدید غم و غصہ ہے،نازک وقت میں پاک فوج کی سینئر قیادت کو متنازعہ بنانے کی کوشش انتہائی افسوسناک ہے،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فیصل آباد میں ایک سیاسی جلسے کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے پاک فوج کی سینئر قیادت کے بارے میں توہین آمیز اور غیر ضروری بیان دیا گیا جس کی وجہ سے پاک فوج میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کو ایک ایسے وقت میں بدنام اور کمزور کرنے کی کوشش کی گئی ہے جب یہ ادارہ آئے روز پاکستانی عوام کی سلامتی اور تحفظ کے لیے جانیں دے رہا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی تقرری کا طریقہ کار آئین میں موجود ہے، سینئر سیاستدان کی جانب سے اس پر تنازعات کو ہوا دینے کی کوشش انتہائی افسوسناک اور مایوس کن ہے،پاک فوج کی سینئرقیادت کی اہلیت، حب الوطنی دہائیوں پر محیط اور بے داغ ہے ۔پاکستان آرمی اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کی بالادستی کے عزم پر قائم ہے،آرمی چیف کی تعیناتی کے طریقہ کار کو متنازعہ بنانا بھی پاکستان اور پاک فوج کے مفاد میں نہیں پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کو سیاست میں ملوث کرنے کی کوشش پاکستان کے مفاد میں نہیں،

    عدالت جاتے ہوئے بھی عمران خان پولیس والے ساتھ لے کر جاتے ہیں، آئی جی اسلام آباد

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    وزیراعلیٰ پنجاب کا عمران خان کو "خوش” کرنے کا ایک اور "پروگرام”

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

  • دوران پرواز پائلٹ بے ہوش:اسپین سے جرمنی جانے والا نجی طیارہ ایندھن ختم ہونے پر گر کر تباہ

    دوران پرواز پائلٹ بے ہوش:اسپین سے جرمنی جانے والا نجی طیارہ ایندھن ختم ہونے پر گر کر تباہ

    اسپین سے جرمنی جانے والا نجی طیارہ بے ترتیب اُڑان بھرتے ہوئے بالٹک کے سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا جب کہ کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد سے جہاز آٹو موڈ پر تھا۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اتوار کی شام کو جب ایک نجی طیارہ اپنے راستے سے بھٹک کر لاتویا کے ساحل پر گر کر تباہ ہوا تو اس کی مدد کےلیے نیٹو کے جنگی طیاروں کو روانہ کیا گیا، تاہم انہیں کسی بھی زندہ شخص کا کوئی سراغ نہیں مل سکا حکام کا کہنا ہے کہ اس طیارے میں چار افراد سوار تھے۔

    کابل میں روسی سفارتخانے کے قریب خودکش دھماکہ

    پرائیویٹ طیارے نے جنوبی اسپین سے جرمنی کے شہر کولون کے لیے پائلٹ، ایک مرد، ایک عورت اور ایک بچے ساتھ پرواز بھری تھی تاہم تھوڑی دیر بعد ہی طیارے میں کیبن پریشر کے مسائل پیدا ہوگئے اور کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

    رابطہ منقطع ہونے کے بعد سے طیارہ مشکوک انداز میں بے ترتیب اُڑان اُڑ رہا تھا اور اپنی منزل سے بھٹک گیا تھا اور ایندھن ختم ہونے تک مسلسل پرواز کرتے ہوئے بالٹک پہنچا اور سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔

    سمندر میں گرنے سے قبل جہاز کی رفتار تبدیل تھی اور وہ نہایت نچلی پرواز کر رہا تھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ طیارے کا ایندھن ختم ہوگیا تھا۔ کاک پٹ میں پائلٹ نہیں تھا اور پائلٹ کے ساتھ والی کرسی پر ایک تکیہ رکھا تھا۔

    فلائٹ ریڈار 24 کی ویب سائٹ کے مطابق طیارے کو دو مرتبہ کولون اور پیرس کے درمیانی میں مڑتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ اس کے بعد بحیرہ بالٹک کے اوپر سے نکلتے ہوئے سویڈش جزیرے گوٹ لینڈ کے قریب سے گزرا۔

    سویڈش سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے سربراہ لارس اینٹونسن نے اے ایف پی کو بتایا کہ اس کےبعد نیٹو جنگی طیاروں جن میں جرمنی، ڈنمارک اور سویڈن کے طیارے شامل تھے حادثے کے شکار جہاز کے عملے سے بصری رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

    ان کا کہنا تھا کہ طیارہ مستقل طور پر اڑتا رہا، یہاں تک کہ وہ لاتویا کے ساحل کے قریب پہنچ کر تیزی سے اونچائی کھو بیٹھا اور ”ایندھن ختم ہونے کی وجہ سے” گر کر تباہ ہو گیا ابھی تک ”کوئی انسانی باقیات نہیں ملی ہیں ” اور اگرچہ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ طیارہ کس وجہ سے تباہ ہوا، تاہم ”وہ جہاز میں واضح طور پر بے ہوش ہو گئے تھے۔

    "العربیہ” کے مطابق ایوی ایشن سیفٹی کے ماہر ہنس کجال نے سویڈش نیوز ایجنسی ٹی ٹی کو بتایا کہ کیبن پریشر کے مسائل کی وجہ سے طیارے کے تمام مسافر اپنا ہوش کھو بیٹھے ہوں۔ ایسا زیادہ اونچائی پر پرواز کرتے چھوٹے طیاروں میں بہت تیزی سے ہوسکتا ہے۔

    سویڈش کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہا کہ انہوں نے پانی پر تیل کے نشانات اور ملبے کے چھوٹے ٹکڑے دریافت کیے ہیں۔

    میانمارکی سابق سربراہ آنگ سان سوچی کوایک اورمقدمےمیں سزا سنادی گئی

    ایوی ایشن ماہر لارس اینٹونسن کا بھی کہنا تھا کہ دوران پرواز طیارے میں موجود تمام افراد بے ہوش ہوجانے کے باعث حادثہ پیش آنے کا امکان زیادہ ہے اس کے سوا کوئی معقول وجہ سمجھ نہیں آتی اگر اس کی تصدیق ہوجاتی ہے کہ طیارہ حادثہ پائلٹ سمیت تمام مسافروں کے بے ہوش ہوجانے کے باعث پیش آیا تو یہ اس نوعیت کا چھٹا موقع ہوگا-

    آسٹریا میں جس کمپنی کے نام یہ ہوائی جہازدرج ہے اس کے مالک یا پھر کولون میں رجسٹرڈ جی جی رینٹ، نے اس پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

    واضح رہے کہ ماضی میں چار بار ایسا چھوٹے طیاروں اور ایک بار کمرشل جیٹ طیارے کے ساتھ پیش آچکا ہے بوئنگ 737 اگست 2005 میں یونان کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں 121 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    امریکا کا تائیوان کیلئے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کے ہتھیاروں کا اعلان،چین کا شدید…

  • ایران اور افغانستان سے درآمدگی پر پیاز 30 اور ٹماٹر 50 روپے فی کلو ہوگیا

    ایران اور افغانستان سے درآمدگی پر پیاز 30 اور ٹماٹر 50 روپے فی کلو ہوگیا

    عوام کے لئے خوشخبری: ایران اور افغانستان سے پیاز اور ٹماٹر کی بڑے پیمانے پر درآمد سے قیمتیں کم ہوئی ہیں۔ پیاز 30 اور ٹماٹر 50 روپے فی کلو ہوگیا ہے.

    پیر کو اول درجے کی پیاز کا منڈی میں ریٹ 50 روپے اور درجہ دوم کا ریٹ 35 روپے فی کلو ہوگیا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایران اور افغانستان سے پیاز اور ٹماٹر کی بڑے پیمانے پر درآمد سے قیمتیں کم ہوئی ہیں۔

    واضح رہے کہ افغانستان سے پیاز اور ٹماٹر کی پہلی کھیپ پاکستان آنے کے بعد ملک بھرمیں سبزیوں کی بڑھتی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان پیدا ہوگیا تھا۔ افغانستان سے پیاز اور ٹماٹر کی پہلی کھیپ جمعہ 2 ستمبر کو پاکستان پہنچی تھی۔ چمن بارڈر کے راستے پیاز اور ٹماٹر سے بھرے درجنوں ٹرک پاکستان میں داخل ہوگئے تھے۔

    اس سے قبل پچھلے ہفتے حکومت نے بیرون ملک سے منگوائے گئے ٹماٹر اور پیاز کو ٹیکسوں اور ڈٖیوٹیوں سے مستثنیٰ قرار دیا تھا۔ حالیہ بارشوں کے باعث ملک میں زراعت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا اور آلو ، پیاز اور ٹماٹر کی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جس کی وجہ سے ٹماٹر کی قیمت 500 روپے جب کہ پیاز 300 روپے فی کلو تک جاپہنچی تھی۔ حکومت نے ملک میں ٹماٹر اور پیاز کی قلت پر قابو پانے کے لئے بیرون ملک سے منگوانے کا اعلان کیا تھا۔

    اس حوالے سے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ایک شہری نے بتایا کہ سبزی کا سستا ہونا خوش آئند بات ہے لہذا حکومت کو چاہئے کہ مزید چیزیں‌ بھی سستی ہونی چاہئے تاکہ غریب لوگوں کیلئے آسانی ہو اور انہیں ریلیف ملے تاکہ وہ اپنا پیٹ باآسانی بھر سکیں.
    ایک اور شہری کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہئے کہ نرخ ناموں بارے ایک لائحہ عمل بنائے ضلعی سطح پر ڈپٹی کمشنر پابندی کریں تاکہ کوئی بھی شخص حکومتی طے کردہ نرخ سے چیزیں مہنگی نہ بیچ سکے اور ناجائز منافع خوری نہ کرپائے تاکہ غریب لوگوں کی جیب پر وزن نہ پڑے.