Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • چاند کیلئےناسا کا 5 دہائیوں بعد پہلا خلائی مشن اڑان بھرنے کیلئے تیار

    چاند کیلئےناسا کا 5 دہائیوں بعد پہلا خلائی مشن اڑان بھرنے کیلئے تیار

    امریکی خلائی ادارے ناسا کا طاقتور ترین خلائی راکٹ چاند کیلئے 29 اگست کو فلوریڈا کے لانچ پیڈ سے اڑان بھر رہا ہے-

    باغی ٹی وی : اسپیس لانچ سسٹم نامی میگا راکٹ 98 میٹر لمبا، 26 سو ٹن وزنی ہے اور اس مشن کو آرٹیمس 1 کا نام دیا گیا ہے اور یہ لگ بھگ 5 دہائیوں بعد انسانوں کی چاند پر واپسی کے لیے اہم ترین ٹیسٹ ہے۔

    ناسا انسانوں کو ایک بار پھر چاند پر بھیجنے کے لیے تیار


    یہ راکٹ پاکستانی وقت کے مطابق 29 اگست کی شام 5 بج 33 منٹ پر چاند کی جانب روانہ کیا جائے گا جس میں اورین اسپیس کرافٹ بھی ہوگا راکٹ کو اسی لانچ پیڈ سے روانہ کیا جائے گا جہاں سے نصف صدی قبل چاند پر بھیجے جانے والے اپولو مشنز بھیجے جاتے تھے۔

    ایسا خیال کیا جارہا ہے کہ اس راکٹ سے اتنی آگ خارج ہوگی جو فلوریڈا کے ساحل پر لاکھوں افراد دیکھ سکیں گے اور ناسا کو امید ہے کہ مشن کی کامیابی سے چاند پر انسانوں کی واپسی کا راستہ کھل جائے گا۔


    یہ راکٹ 8 منٹ میں زمین کے نچلے مدار میں پہنچ جائے گا آرٹیمس 1 مشن کا دورانیہ 42 دن یعنی 6 ہفتے ہے اور یہ اس دوران چاند کے دور دراز کے حصے کے اوپر رہے گا۔

    نظامِ شمسی سے باہر موجود سیارے میں زندگی کے آثار دریافت

    اورین اسپیس کرافٹ میں کوئی انسان تو سفر نہیں کرے گا مگر کچھ کھلونے ضرور ہوں گے جن سے ناسا کو جدید اسپیس سوٹ اور ریڈی ایشن لیولز کی جانچ پڑتال کا موقع مل سکے گا اگر یہ مشن کامیاب ہوتا ہے تو ناسا کی جانب سے 2025 میں انسانوں کو چاند پر اتارا جائے گا جن میں پہلی بار ایک خاتون بھی شامل ہوگی۔

    ویسے 2025 کے انسانی مشن سے قبل بھی مئی 2024 میں آرٹیمس 2 کو بھیجا جائے گا اور وہ بھی انسانی عملے پر مشتمل ہوگا، مگر وہ چاند پر اتریں گے نہیں۔


    آرٹیمس 2 دسمبر 1972 کے اپولو 17 مشن کے بعد پہلا مشن ہوگا جب انسانوں کو زمین کے مدار سے دور بھیجا جائے گا اپولو 17 آخری مشن تھا جب انسانوں کو چاند پر بھیجا گیا تھا اور اب تک مجموعی طور پر 12 انسان وہاں جاچکے ہیں-

    سرخ سیارے پر پانی کے ممکنہ ذخائر کا تفصیلی نقشہ تیار

    ناسا کے مطابق اورین اسپیس کرافٹ اکتوبر کے وسط میں زمین پر لوٹے گا زمین میں داخل ہوتے وقت اس کی رفتار 25 ہزار میل فی گھنٹہ ہوگی اور 2800 سینٹی گریڈ درجہ حرارت کا مقابلہ کرکے یہ ریاست کیلیفورنیا کے قریب سمندر میں اترے گا ان مشنز کی کامیابی کے بعد ناسا کی جانب سے 2030 کی دہائی میں انسانوں کو مریخ پر بھیجا جائے گا۔

  • ملکی معیشت پر پی ٹی آئی کا خودکش حملہ، گھناؤنی سازش بے نقاب،شوکت ترین نکلے مہرہ

    ملکی معیشت پر پی ٹی آئی کا خودکش حملہ، گھناؤنی سازش بے نقاب،شوکت ترین نکلے مہرہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق حکمران جماعت تحریک انصاف نے ملک دشمنی کی سب حدیں عبور کر لی ہیں، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان چاہتے ہیں کہ انہیں ہر قیمت پر دوبارہ وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھنا ہے، اور اسکے لئے وہ ملکی سلامتی کو بھی داؤ پر لگانے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے

    عمران خان کے خلاف جب عدم اعتماد پیش ہونے کی خبریں آئیں تو عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ کئے گئے معاہدے سے روگردانی کی اور انہوں نے پٹرول کی قیمتیں فکس کر دیں، حالانکہ عمران خان سرکار نے ماہ فروری میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کیا تھا کہ پٹرول کی قیمت بڑھائیں گے لیکن عمران خان نے اپنی حکومت بچانے کے لئے اور قوم کو ریلیف دینے کا اعلان کر کے حکومت بچانے کی ناکام کوشش کی، عمران خان کی جانب سے آئی ایم ایف کے معاہدے کی خلاف ورزی کا نقصان ابھی تک قوم بھگت رہی ہے،

    ابھی عمران خان کی ہی جماعت کے رہنماؤں کی آڈیو لیکس ہوئی ہیں ، شوکت ترین، محسن لغاری، تیمور جھگڑا کی آڈیو لیکس نے تہلکہ مچا دیا ہے، سازش سازش کردی، میں آپے سازشی ہوئی ملکی معیشت پر پی ٹی آئی کا خودکش حملہ، گھناؤنی سازش بے نقاب ہوئی ہے، سازشی ریلا عمران خان کی حب الوطنی بھی ساتھ بہا لے گیا

    خان خود تو رہے پس پردہ، مہروں سے کروائی پیش قدمی

    مہروں میں سابق وزیر خارجہ شوکت ترین پیش پیش رہے، پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی معیشت کے رکھوالے، ترین کے اشاروں پر رقص کرتے رہے ترین بغیر کسی سرکاری عہدے کے پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی معیشت کنٹرول کرتے رہے دونوں وزیر خزانہ کو ترین نے ایک سا پیغام دیا،آئی ایم ایف سے کئے گئے وعدوں انحراف کی ہدایت کی اور لفظ بہ لفظ ڈکٹیشن دے ڈالی سیلاب جیسی آفت کو بھی سیاسی بلیک میل کیلئے استعمال کا حکم دیا

    شوکت ترین کو تحریک انصاف کی حکومت میں اس وقت وزیر خزانہ بنایا گیا تھا جب حفیظ شیخ مستعفی ہو گئے تھے اور تحریک انصاف کے پاس اپنا کوئی وزیر خزانہ نہیں تھا، شوکت ترین کو بیرون ملک سے منگوا کر وزیر خزانہ بنایا گیا تھا، شوکت ترین کا نام پینڈورا پیپرز میں بھی آ چکا ہے، وہ اب آئی ایم ایف کے معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،

    شوکت ترین جب وزیر خزانہ تھے تو اس وقت اپنی حکومت کو بھی بلیک میل کر رہے تھے، ملک میں بڑھتی مہنگائی پر جب تحریک انصاف پر تنقید ہوئی اور شوکت ترین کو ہٹانے کی خبریں سامنے آنی لگیں، شوکت ترین کراچی کی ایک محفل میں تھے، اس دوران ایک صحافی نے سوال کیاکہ وزیراعظم نے وزرا کی کارکردگی انعامات دیئے ، آپ کی وزارت ان اچھی وزارتوں میں جگہ نہ بناسکی ، صحافی نے مزید کہا کہ اگر وزیراعظم مطمئن نہ ہوئے تو پھر آپ کیا کریں گے اس پر وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ بابا اگر وزیراعظم مطمئن نہیں تو ہم بھی چلے جائیں گے

    پٹرول کی قیمت 30 روپے مہنگی،تحریک انصاف نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

  • دوران پرواز کاک پٹ میں پائلٹ اورمعاون کے درمیان ہاتھا پائی,دونوں معطل

    دوران پرواز طیارے کے پائلٹ اور اس کے معاون کے درمیان ہاتھا پائی کے واقعے کے بعد ایئر فرانس نے دونوں پائلٹس کو معطل کر دیا۔

    باغی ٹی وی: ایئر فرانس کے ایک اہلکار نے اتوار کو بتایا کہ جون میں جنیوا-پیرس کی پرواز کے دوران کاک پٹ میں ہاتھا پائی کے بعد ایئر فرانس کے دو پائلٹس کو معطل کر دیا گیا ہے۔ پرواز جاری رہی اور بحفاظت اتری، اور تنازعہ نے باقی پرواز کو متاثر نہیں کیا-

    "دی گارجئین ” نے سوئٹزرلینڈ کے اخبار "لا ٹریبیون” کے حوالے سے بتایا کہ پائلٹ اوراس کےساتھی معاون پائلٹ کےدرمیان جھگڑا طیارہ کے ٹیک آف کےفوراً بعد ہاتھا پائی میں بدل گیا کیبن کریو نے مداخلت کی اور عملے کے ایک رکن نے پائلٹس کے ساتھ کاک پٹ میں پرواز گزاری۔

    درایں اثنا ایئر فرانس کے ترجمان نے وضاحت کی کہ کیبن کے ارکان نے کاک پٹ میں شور سنا اور پائلٹ اور اس کے شریک پائلٹ کے درمیان جھگڑے کوحل کرنے کے لیے مداخلت کی یہ واقعہ گذشتہ جون میں پیش آیا تھا مگر اس کا انکشاف ہفتے کے روز کیا گیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ حادثے کو فوری طور پر حل کر لیا گیا اور پرواز معمول کے مطابق آگے بڑھتی رہی۔ پائلٹ اپنے "مکمل طور پر نامناسب رویے” کے حوالے سے انتظامیہ کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔

    سول ایوی ایشن آفس نے کہا ہے کہ اسے حادثے کی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔ کیونکہ پیرس میں پرواز کے اترنے سے قبل ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا سکتی تھی۔

    وکی لیکس کے بانی نے امریکا حوالگی کے خلاف برطانیہ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی

    دونوں پائلٹوں کے جھگڑے کا انکشاف فرانسیسی سول ایوی ایشن سیفٹی انویسٹی گیشن اتھارٹی کی منگل کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے بعد ہوا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ایئر فرانس کے کچھ پائلٹ حفاظتی واقعات کے دوران طریقہ کارکا احترام کرنےمیں سختی کا فقدان رکھتے ہیں۔

    بی ای اے نے دسمبر 2020 میں جمہوریہ کانگو کے برازاوِل سےپیرس جانے والی ایئر فرانس کی پروازمیں ایندھن کےرساؤ پرتوجہ مرکوز کی،جب پائلٹس نےجہاز کو ری روٹ کیالیکن جتنا جلد ممکن ہو انجن یا لینڈنگ کی پاورکاٹ نہیں کی،جیساکہ لیک کےطریقہ کارکی ضرورت ہے طیارہ چاڈ میں بحفاظت اتر گیا، لیکن بی ای اے کی رپورٹ میں خبردار کیا گیا کہ انجن میں آگ لگ سکتی تھی۔

    تحقیقاتی ایجنسی نے 2017 اور 2022 کے درمیان اسی طرح کے تین کیسز کا ذکر کیا، اور کہا کہ کچھ پائلٹ حفاظتی پروٹوکول کے بجائے صورتحال کے اپنے تجزیے کی بنیاد پر کام کر رہے تھے۔

    ذیابیطس سے بینائی سے محروم ہونیوالوں کیلئے کم لاگت والا نیا لیزر علاج دریافت

    ایئر فرانس نے کہا کہ وہ جواب میں حفاظتی آڈٹ کر رہا ہے۔ اس نے بی ای اے کی سفارشات پر عمل کرنے کا وعدہ کیا، جس میں پائلٹوں کو بعد میں اپنی پروازوں کا مطالعہ کرنے کی اجازت دینا اورطریقہ کار پر قائم رہنے کے بارے میں تربیتی دستورالعمل کو سخت بنانا شامل ہے۔

    ایئر لائن نے نوٹ کیا کہ وہ روزانہ ہزاروں پروازیں اڑاتی ہے اور رپورٹ میں صرف چار ایسے حفاظتی واقعات کا ذکر کیا گیا ہے تاہم ایئر فرانس پائلٹس یونینوں نے اصرار کیا ہے کہ سیکیورٹی تمام پائلٹس کے لیے اہم ہے اور ہنگامی حالات کے دوران پائلٹ کے اقدامات کا دفاع کیا ہے۔

    بی ای اے نے اپریل میں نیو یارک کے JFK ہوائی اڈے سے ایئر فرانس کی پرواز کے ایک واقعے کی بھی تحقیقات کی جو پیرس میں لینڈنگ کے وقت پرواز کے کنٹرول کے مسائل کا شکار تھی۔

    200 سال قبل پرتگال سے برازیل کی آزادی کا اعلان کرنیوالے بادشاہ کا دل نمائش کیلئے…

  • مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں. چینی سفیرنونگ رونگ

    مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں. چینی سفیرنونگ رونگ

    پاکستان میں چین کے سفیرنونگ رونگ نے کہا ہے کہ مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    اسلام آباد میں فرینڈز آف سلک روڈ سیمنارسے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصان پر افسوس ہے۔مشکل گھڑی میں پاکستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ریلیف اوربحالی کے کاموں میں بھرپور حصہ لیں گے۔

    چینی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ چین سے پاکستان کے لئے امداد کی پہلی کھیپ کل روانہ ہوگی۔ فوری طورپر25000 ٹینٹ اور دیگر امدادی سامان دیا جائے گا۔پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کو 300امریکی ڈالر اور چین کی ایسوسی ایشنز کی جانب سے 1500 ملین روپے وزیراعظم ریلیف فنڈ میں دئیے جائیں گے۔

    نونگ رونگ نے کہا کہ سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار تیز ہو گئی ہے۔پاکستان کے زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری 640 ملین ڈالر ہوگئی ہے جبکہ رواں سال پاکستان کی چین کو برآمدات 4 ارب ڈالرز سے زائد ہوگئی ہیں۔

    سیمنار سے خطاب میں سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ امریکا عسکریت پسندوں کو اپنے اہداف کے حصول کے لئے استعمال کرسکتا ہے۔ پاکستان میں عسکریت پسندوں کی دوبارہ صف بندی خطرناک اور پاک چین تعلقات پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔

    سینیٹر مشاہد حسین نے سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان کے تعلقات باہمی فائدے پر مبنی ہیں۔ پاکستان نے امریکا اور چین کو قریب لانے کی کوشش کی۔سی پیک بہترمستقبل کی ضمانت ہے۔

    تاریخ
    پاکستان 1947ء میں قائداعظم کی قیادت میں آزاد ہوا جبکہ چین 1949ء میں مائوزے تنگ کی عظیم قیادت اور اُن کے لانگ مارچ کے ثمرات کے نتیجہ میں آزاد ہوا۔ 1949ء میں چین کی آزادی کے ساتھ ہی پاکستان اور چین کے تعلقات بہتری کی طرف گامزن ہونا شروع ہو گئے تھے۔ پاکستان نے چین کی آزادی کو تسلیم کیا۔ یہ پاکستان اور چین کی دوستی کا نقطہ آغاز تھا یا اسے اِس طرح بھی کہا جا سکتا ہے کہ یہ پاکستان اور چین کی دوستی کی ابتدا تھی۔

  • عدالت نے اسلام آباد ایئرپورٹ کا کنٹرول قطر کو دینے کیخلاف درخواست مسترد کردی

    عدالت نے اسلام آباد ایئرپورٹ کا کنٹرول قطر کو دینے کیخلاف درخواست مسترد کردی

    لاہور ہائی کورٹ نے قومی ایئرلائن لائن کے شیئرز اور اسلام آباد ایئرپورٹ کا کنٹرول قطر کو دینے کے ممکنہ اقدام کیخلاف دائر کی گئی درخواست مسترد کردی۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ کا کنٹرول اور پی آئی اے کے شیئرز قطری حکومت کے حوالے کرنے کے ممکنہ اقدام کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، سماعت کے دوران جج نے درخواست پر اظہار برہمی کیا اور درخواست مسترد کردی۔

    عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار ایڈوکیٹ نبیل کاہلوں کو ریمارکس دئیے کہ صرف میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر کیس فائل کردیا، آپ کیس واپس لیں گے یا میں جرمانے کے ساتھ درخواست خارج کردوں۔

    ایڈوکیٹ نبیل کاہلوں نے درخواست میں وفاقی حکومت، سول ایوی ایشن اور وزارت خارجہ سمیت دیگر کو فریق بنایا تھا۔ لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ حکومت پی آئی اے کی 51 فیصد اونرشپ اور اسلام آباد ائیر پورٹ کا کنٹرول قطر حکومت کے حوالے کرنے کا معاہدہ کررہی ہے۔

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ ڈیل کے نتیجے میں پی آئی اے کی ملکیت نیویارک میں روز ویلٹ ہوٹل بھی قطر کو دیا جا رہا ہے اور یہ ڈیل وزیراعظم کے حالیہ دورہ قطر کے دوران فائنل کرلی گئی ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ حکومت پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر ہی قطر سے ڈیل کررہی ہے لہذا لاہور ہائی کورٹ حکومت کی جانب سے قطر کے ساتھ ہونے والی ڈیل روکے۔

    دو روز وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے پاکستانی ایئرپورٹس کا کنٹرول قطر کے حوالے کیے جانے سے متعلق خبروں کو افواہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’کوئی ائیرپورٹ نہ تو فروخت ہورہا ہے نہ اس حوالے سے کوئی بات ہوئی ہے اور نہ ہی قومی ایئرلائن کے شیئرز دینے پر کوئی بات نہیں ہوئی ہے‘۔

  • پیمرا نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کی تقریر کا ریکارڈ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دیا

    پیمرا نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کی تقریر کا ریکارڈ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دیا

    پیمرا نے توہین عدالت کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کا ریکارڈ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دیا ہے۔

    ایڈیشنل سیشن جج زیبا چودھری کو دھمکانے کے الزام میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کے سلسلے میں پیمرا کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کی ایف نائن پارک میں تقریر کا ریکارڈ عدالت میں جمع کروا دیا گیا ہے۔

    پیمرا کے ڈی جی مانیٹرنگ اشفاق احمد مانی نے عدالتی حکم پر عمران خان کی 20 اگست کی تقریر کی ڈی وی ڈی اور ٹرانسکرپٹ عدالت میں جمع کروایا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 23 اگست کو نوٹس جاری کر کے ریکارڈ طلب کیا تھا، جس کے بعد پیمرا کی جانب سے عدالتی حکم پر عمل درآمد کی رپورٹ بھی ریکارڈ کے ساتھ جمع کروائی گئی ہے۔

    دوسری جانب توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے ریفرنس تحریک انصاف کے وکیل نے جواب جمع کرانے کےلیے پھرمہلت مانگ لی، الیکشن کمیشن نے ایک ہفتے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

    چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے سماعت کی، تحریک انصاف کے معاون وکیل بیرسٹر گوہر نے کمیشن کو بتایا کہ علی ظفر لاہور میں ہیں اس لئے ان سے مشاورت نہیں ہو سکی۔ کوشش ہوگی آئندہ سماعت تک جواب جمع کروا دیں، ذاتی طور پر وقت مانگ رہا ہوں، کمیشن دو ہفتے دے دے۔

    الیکشن کمشنر کہا کہ سارا کچھ تو ریکارڈ کا حصہ ہے اتنا وقت لگنا نہیں چاہیے، تحریک انصاف کے وکیل کی مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کردی۔ تحریک انصاف کے وکیل کی مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کردی۔ کیس کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے باہر غیرمعمولی سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔ الیکشن کمیشن کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔

  • جیکب آباد: بارشوں سے متاثرہ بے گھر لوگ کھلے آسمان تلے حکومتی امداد کے منتظر

    جیکب آباد: بارشوں سے متاثرہ بے گھر لوگ کھلے آسمان تلے حکومتی امداد کے منتظر

    جیکب آباد میں لاکھوں بے گھر لوگ کھلے آسمان تلے حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔

    باغی ٹی وی : جیکب آباد میں بارشوں کی تباہ کاریوں نے کئی جانیں لے لی ہیں اور،بارشوں کے باعث چھتیں اور کچے مکانات گرنے سے لاکھوں لوگ نے اپنے گھروں سے بے گھر ہوکر ریلیف کیمپوں میں پناہ لے لی ہے۔

    ترکیہ کا تیسرا طیارہ امدادی اشیا لے کر کراچی ائیر پورٹ پہنچ گیا

    مخیر افراد کی جانب سے ریلیف کیمپوں میں پناہ لینے والے بارش متاثرین کی مدد کی جا رہی ہے مقامی لوگوں کی جانب سے اپنی مد د آپ کے تحت اسکولوں میں قائم ریلیف کیمپوں میں موجود متاثرین کے لیے تینوں وقت کے کھانے اور پانی کی فراہمی کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

    ریلیف کیمپوں میں موجود متاثرین کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سمیت کسی سیاسی تنظیم نے کوئی مدد نہیں کی، حکومت ان متاثرین کو مالی مدد اور امداد فراہم کرنے میں بے سود ثابت ہوئی ہے۔

    مخیر افراد کا کہنا ہے کہ یہ متاثرین اس ملک کے لوگ ہیں اس مشکل کی گھڑی میں سب کو مل کر کام کرنا ہوگا ، ان متاثرین کی امداد کے لیے صاحب حیثیت لوگوں کو آگے آنا چاہیے۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہےملک بھر میں حالیہ بارشوں اور سيلاب سےاب تک جانبحق ہونے والے افراد کى تعداد 1061 ہوگئی ہےلاکھوں کی تعداد میں مال مویشی سیلاب کے نذر ہو گئے۔ ہزاروں کلو میٹر شاہراہیں اور اہم پل بھی پانی بہا لے گیا۔ چاول ، کپاس اور پیاز سمیت کئی فصلیں تباہ ہو گَئیں ہیں۔

    سیلاب سے ہونے والی تباہی کو 2010 کے سیلاب سے کئی گنا زیادہ قراردیا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ متاثرین کی بحالی میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔

    سندھ میں ایک اور سیلاب،زمیں دارہ بند ٹوٹنے سے سیلابی پانی بکھری میں داخل

  • آئی ایم ایف کا اجلاس آج، پاکستان کیلئے قرض کی منظوری کا امکان

    بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج واشنگٹن میں ہوگا جس میں پاکستان کے ساتھ معاہدے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

    ساتویں اور آٹھویں جائزے کے بعد اسٹاف لیول معاہدے منظوری کی صورت میں پاکستان کو فوری طور پر ایک ارب17 کروڑ ڈالر کا قرض جاری ہونے سے رکا ہوا پروگرام بحال ہوجائے گا۔ یاد رہے پاکستان نے پروگرام کی مدت میں ایک سال کی توسیع اور قرض کی رقم میں ایک ارب ڈالر اضافے کی درخواست کر رکھی ہے۔

    واضح رہے کہ دو ہفتے قبل عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو لیٹر آف انٹینٹ جاری کیا تھا، واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے پروگرام بحالی کی مسلسل کوششیں جاری رہیں اور اس معاملے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی مختلف ممالک سے روابطہ کیا تھا۔ جس کے بعد قسط ملنے کی امید بڑھ گئی تھی۔ اسی دوران ڈالر کی قیمت بھی بتدریج کم ہو رہی ہے. آج ہونے والے بورڈ کے اجلاس میں سعودی عرب کے قرض کا کوٹہ بھی پاکستان کو دیے جانے کا امکان ہے۔

    یاد رہے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے تحریک انصاف پر آئی ایم ایف سے ڈیل کو ناکام بنانے کی کوشش کرنے کا الزام لگا دیا تھا. اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ تیمور جھگڑا نے خط لکھا اور کہا اگر آپ نے ہمارے درینہ مسائل حل نہیں کیے تو ہم آئی ایم ایف معاملات میں تعاون نہیں کریں گے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ فواد چودھری نے بھی اسی طرح کا بیان دیا اور شوکت ترین پنجاب میں بھی ایکٹو ہوئے، بعد میں فون پر تیمور جھگڑا نے کہا کہ یہ خط آئی ایم ایف کو نہیں لکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے ایسا کچھ نہیں کیا۔ اگر عمران خان کی حکومت نہیں آئے گی تو کیا آپ پاکستان کو تباہ اور مرکزی بینک کرپٹ کردیں گے۔

    مفتاح اسماعیل نےیہ بھی کہا تھا کہ ملک سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے یہ پتہ نہیں کیا چاہ رہے ہیں، آج کے دن ایسا خط لکھنے کی کیا ضرورت تھی، کیا یہ دس دن اور انتظار نہیں کر سکتے تھے۔

  • متحدہ عرب امارت نے ہمیشہ پاکستان کی مشکل گھڑی میں بڑھ چڑھ کر مدد کی ہے

    متحدہ عرب امارت نے ہمیشہ پاکستان کی مشکل گھڑی میں بڑھ چڑھ کر مدد کی ہے

    متحدہ عرب امارت نے ہمیشہ پاکستان کی بڑھ چڑھ کر مدد کی ہے لہذا اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان بھیجوایا گیا ہے اور یو اے ای نے سیلابی صورتحال میں پاکستان کو تنہاء نہیں چھوڑا ہے.

    پاکستان موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کے باعث لاکھوں مکان تباہ اور لوگ بے گھر ہوگئے ہیں جب کہ سیکڑوں کی اموات ہوچکی ہے۔ سیلاب زدگان کی بحالی اور ریلیف کےلیے وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری سے امداد کی اپیل کی تھی جس پر متحدہ عرب امارات نے امدادی سامان کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچائی جسے وفاقی وزیر برائے مںصوبہ بندی احسن اقبال نے نور خان ایئربیس پر وصول کی تاہم یو اے ای حکام کی طرف سے مزید امداد بھیجوانے کا سلسلہ بھی جاری رہے گا. امدادی سامان میں خیمے، خوراک، ادویات اور دیگر اشیاء ضرویہ شامل ہیں جبکہ یو اے ای کی طرف سے مزید امدادی سامان 15 طیاروں کے ذریعے آئندہ چند دنوں میں پاکستان پہنچایا جائے گا۔

    واضح رہے متحدہ عرب امارات ایسا ملک ہے جس نے ہمیشہ پاکستانکی مدد ہے اور ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ان کے دارلحکومت ابوظہبی میں ہمیشہ پاکستان کی آزادی کے دن کے حوالے سے بہترین تقاریب کا انقعاد کیا جات ہے جبکہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مشترکہ ورثے اور کثیر الجہتی تعاون پر مبنی بہترین برادرانہ دو طرفہ تعلقات قائم ہیں. یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات نے جو فقیدالمثال ترقی کے مدارج طے کیے ہیں وہ متحدہ عرب امارات کے بانی شیخ زاید بن سلطان النہیان کی دور اندیش قیادت کے بغیر ممکن نہیں تھے. اس عظیم رہنما کو پاکستان سے بہت لگاؤ ​​تھا۔ انہوں نے پاکستان میں بہت سے سماجی و اقتصادی منصوبوں میں ذاتی دلچسپی لی اور پاکستانی ورکرز کو متحدہ عرب امارات میں کام کرنے کا موقع دیا – یہ پاکستانی، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔ لہذا متحدہ عرب امارات میں ان کے جانشین رہنما شیخ زاید کے طے کردہ اعلیٰ معیارات کی پیروی کر رہے ہیں اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے کوشاں ہیں

    متحدہ عرب امارات درحقیقت سات مملکتوں کے اتحاد کا نام ہے۔ یہ جزیرہ عرب کی مشرقی ساحلی پٹی پر واقع ہے۔ امارات کی تاریخ تجارت سے جڑی ہوئی ہے جو 630 میں اس خطے میں داخل ہوئی، اس کا ساحل یورپی جارحیت پسندوں کے زیر قبضہ تھا۔ یہ علاقہ انیسویں صدی میں برطانوی استعمارکے کنٹرول میں رہا، یہاں تک کہ جواہرات اور ہیروں کی کھیپ برآمد ہوئی پھر انیسویں صدی کے اواخر اور بیسویں صدی کے اوائل میں اسے خود مختاری مل گئی۔
    اس کے بعد امارات نے گرمیوں میں خلیجی عوام کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کیے، جبکہ کھجوروں کی کاشت سردیوں میں آمدنی کا ذریعہ ہوتی ہے۔ بیسویں صدی کے درمیان کے عشرے تک یہ سلسلہ جاری رہا، اس دوران تیل کمپنیوں نے تیل کی تلاش کی۔ خام تیل کی پہلی کھیپ سنہ 1962 میں ابوظہبی سے برآمد ہوئی، اسے انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے استعمال کیا گیا۔

    برطانوی استعمار کے خلیج سے دستبرداری کے اعلان کے ساتھ ہی ابو ظہبی ، دبئی ، شارجہ ،عجمان ، ام القواین اور فجیرہ کے حکمرانوں کے مابین یک معاہدہ طے پایا۔ 2 دسمبر 1971 ء کو متحدہ عرب امارات کے نام سے مشہور فیڈریشن کا قیام عمل میں آیا اور اگلے ہی سال میں ساتویں امارت راس الخیمہ نے اس اتحاد میں شمولیت اختیار کی۔

  • شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف ملک دشمنی میں سب سے آگے نکل گئی

    پاکستان کے خلاف انتہائی گھناؤنی اور مکروہ سازش بے نقاب ہو گئی ہے، شوکت ترین اور وزیر خزانہ پنجاب مُحسن لغاری کی گفتگو لیک ہوئی ہے، شوکت ترین نے محسن لغاری کو کہا کہ یہ جو آئی ایم ایف کو 750 ارب کی کمٹمنٹ دی ہے آپ سب نے سائن کیا ہے، آپ نے اب کہنا ہے کہ ہم نے جو کمٹمنٹ دی تھی وہ سیلاب سے پہلے دی تھی آپ نے اب کہنا ہے کہ اب سیلاب کی وجہ سے ہمیں بہت پیسا خرچ کرنا پڑے گا آپ نے اب یہ لکھنا ہے کہ اب ہم یہ کمٹمنٹ پوری نہیں کرپائیں گے، یہی لکھنا ہے آپ نے اور کچھ نہیں کرنا شوکت ترین کے کہنے پر محسن لغاری نے جی بالکل کہہ کر جواب دیا شوکت ترین نے گفتگو میں مزید کہا کہ ہم سب چاہتے ہیں ان پر دباؤ پڑے، یہ ہمیں اندر کرا رہے ہیں اور ہم پر دہشتگردی کے الزامات لگا رہے ہیں، یہ بالکل اسکاٹ فری جارہے ہیں یہ نہیں ہونے دینا ہے

    شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ جو معاہدہ پی ٹی آئی حکومت نے کیا ہے اُس سے مُکر جائیں۔ ہ کمٹمنٹ فلڈ سے پہلے دی تھی اب فلڈ پہ ہمیں بہت پیسے خرچ کرنا پڑیں گے۔ اس سے ان سالوں پر پریشر بڑھے گا جو ہمیں اندر کرو رہے اور ہم پر دہشتگردی کے مقدما ت کروا رہے ہیں۔ وزیر خزانہ پنجاب محسن لغاری نے کہا کہ سر اس سے پاکستان کو نقصان ہوگا؟ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ یہ تو ضرور ہوگا۔آئی ایم ایف کہے گا کہ یہ پیسے کدھر سے پورے کریں گے؟ وہ ہمیں مس ٹریٹ کر رہے ہونگے اور ہم ان کو۔ محسن لغاری نے کہا کہ سوشل میڈیا سے زیادہ پاور فل ٹول کوئی نہیں ہے۔ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ۔تو ریلیز کرنے کی ضرورت ہی نہیں ہو گی وہ خود ہی سوشل میڈیا پر وائر ل ہو جائے گا۔ تیمور کہہ رہا تھا کہ میں نمبر2 کو بہت اچھا جانتا ہوں تو میں اس کو ویسے ہی لیک کردونگا۔ ایسا نہ نظر آئے کہ ہم ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    تحریک انصاف کے رہنما شوکت ترین اور تیمور جھگڑا کی آڈیو وائرل ہوئی ہیں جس میں ایک لیٹر کے بارے میں بات ہو رہی ہے، شوکت ترین تمور جھگڑا سے پوچھتے ہیں کہ آپ نے وہ خط بنا لیا، جس پر تیمور نے کہا کہ میں ابھی بناتا ہوں میں راستے میں ہوں ابھی بنا کر بھیجتا ہوں شوکت ترین کا کہنا تھا کہ اس لیٹر سے ہمیں بہت فائدہ پہنچنے والا ہے، پورے خیبر پختونخواہ کا بیڑا غرق کر دیا ہے میں نے لغاری کو بھی کہہ دیا ہے پہلا پوائنٹ آپ نے بنا لینا ہے دوسرے آپ نے بنائے ہوئے ہیں، ہمیں بہت پیسے چاہئے، پیسے خرچنے ہوں گے، تیمور کا کہنا ہے کہ میں نے تو نہیں چھوڑنے، پتہ نہیں لغاری نے چھوڑنے ہیں یا نہیں شوکت ترین نے کہا کہ لیکن آج ہم نے کرنا یہ ہے کہ آج یہ خط لکھ کے اور جو آئی ایم والی ایشٹرس ہے اسکو کاپی بھیج دیں گے تا کہ یہ پتہ تو چلے ….شوکت ترین یہاں آڈیو میں گالی دیتے ہیں

    تیمور کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نمبر ٹو جو یہاں پر ہے اسکو بھیجتا رہا ہوں، مجھے محسن نے بھی فون کیا تھا، خان صاحب اور محمود خان کل کی میٹنگ میں کچھ ڈسکس ہوا تھا لیکن پریس کانفرنس نہیں ہوئی، جس کے بعد ترین اک کہنا تھا کہ اس ہر سیمنار کریں گے، اگر پریس کانفرنس کرنی ہے تو وہ بھی تینوں بیٹھ کر کر لیں گے

    تحریک انصاف کی ملک دشمنی کا اس کے علاوہ اور کیا ثبوت چاہئے ؟ تحریک انصاف کے رہنماؤں کی آڈیو لیک ہونے پر مبشر لقمان کا رد عمل
    تحریک انصاف کے رہنماؤں شوکت ترین، محسن لغاری، تیمور جھگڑا کی آڈیو وائرل ہونے پر سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے اور کہا ہے کہ دو دھماکہ خیزآڈیو سامنے آئی ہیں جو اس بات کو ثابت کرتی ہیں کہ تحریک انصاف ہر قیمت پر اقتدار چاہتی ہے، شوکت ترین محسن لغاری اور تیمور جھگڑا کی سامنے آنی والی آڈیو لیک نے ثابت کر دیا ہے کہ پی ٹی آئی ریاست مخالف ایجنڈے پر کام کر رہی ہے، یہ آڈیو لیکس سن کر یقین نہیں آتا کہ تحریک انصاف کی قیادت پاکستان مخالف ہو سکتی ہے،تحریک انصاف کی ملک دشمنی کا اس کے علاوہ اور کیا ثبوت چاہئے سمجھ میں نہیں آتا

    علاوہ ازیں وزیر خزانہ خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا کا آڈیو لیک ہونے کے بعد رد عمل سامنے آیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ فاٹا کے انضمام کے بعد سے یہ سلسلہ شروع ہوا ،فاٹا میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پیسے خرچ کرنے پڑے، قبائلی اضلاع ملے تو کوشش کی کہ بہتر اندازمیں معاملات حل کریں،فاٹا کے لوگ 20 سال سے جنگ میں تھے ، انفراسٹرکچر بنانا تھا، ہم نے مفتاح اسماعیل اور وزیر اعظم سے ملاقات کی اور فاٹا اخراجات پر بات کی ،ہماری وفاداری پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں فاٹا والوں کے حقوق کے لیے کام کرنا ہوگا،مفتاح اسماعیل کا مشکور ہوں انہوں نے فاٹا سے متعلق تعاون کا یقین دلایا ،ہمیں فاٹا کے لیے مل کر چلنا ہوگا،خط میں نے ہی لکھا تھا،جس میں قبائلی اضلاع کے مسائل حل کرنے کی بات کی خط میں میرا وفاق سے مطالبہ تھا کہ این ایف سی کا اجلاس بلایا جائے خط میں نہیں لکھا کہ آئی ایم ایف ڈیل سے پیچھے ہٹیں گے 5جولائی کو میٹنگ کی، 3 لائن کا خط دیا،