Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • بھلے ملک ڈوب جائے یا اس سے بھی بڑی آفت آجائے عمران خان جلسے اور کمپین نہ روکے. جاوید چودھری

    بھلے ملک ڈوب جائے یا اس سے بھی بڑی آفت آجائے عمران خان جلسے اور کمپین نہ روکے. جاوید چودھری

    بھلے پورا ملک ڈوب جائے یا اس سے بھی بڑی آفت آجائے لیکن سابق وزیر اعظم عمران خان اپنے جلسے اور کمپین نہ روکے.
    میری عمران خان سے

    سینئر اینکرپرسن جاوید چودھری کا کہنا ہے کہ: درخواست ہے کہ آپ جلسے نہ روکیں چاہے کچھ بھی ہو جائے، بھلے سارا ملک برباد ہو جائے کروڑوں لوگ بھی سیلاب میں مر جائیں لیکن آپ پیچھے نہ ہٹیں اور اگر اس سے بھی زیادہ آفت آ جائے آپ اپنی کمپین نہ روکیں۔ لہذا اگر آپ اسے جہاد سمجھتے ہیں تو اس جہاد کو جاری رکھیں۔

    انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ: ملک بچے نہ بچے لوگ رہیں نہ رہیں لیکن آپ اپنا کام جاری رکھیں اور ہاں جو شخص آپ کو یہ رائے دے کہ آپ لوگوں کے پاس جائیں سیلاب زدگان کی بحالی میں مدد کریں اور متاثرین کو ریسکیو کریں تو ظاہر ہے وہ لفافہ ہی ہو گا اور وہ شخص نہ صرف آپ کا پکا دشمن ہو گا بلکہ ملک کا بھی دشمن ہے.

    جاوید چودھری نے مزید کہا کہ: میں کم از کم خود کو ملک دشمن سے نکال کر آپ کو یہ مشورہ دے رہا ہوں اور آپ سے درخواست کر رہا ہوں کہ لگے رہیں خان صاحب رکنا نہیں ہے بلکہ زیادہ بڑی مہربانی ہو گی کہ تین وقت جلسہ کیا کریں صبح، دوپہر، شام جس طرح لوگوں کو تین وقت دوائی کھلائی جاتی ہے اور جب تک آپ تھکتے نہیں ہیں تب تک کام جاری رکھیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ: باقی ملک ٹھیک ہے یا نہیں ہے پھر بھی کوئی ایشو نہیں ہے میں اب اس سے زیادہ تبصرہ نہیں کر سکتا خان صاحب میرا خیال ہے کہ آپ کو یہ کام جاری رکھنا چاہئیے. لہذا راجن پور بھی جائیں جہاں پر چار سو بستیاں تباہ ہو گئی ہیں سوات، جنوبی پنجاب، اور بلوچستان میں جو لوگ مر گئے ہیں ان کے ساتھ بھی خطاب کر آئیں اور دریاؤں کے کنارے پر جائیں وہاں سٹیج لگائیں مائک لگائیں ڈی جے بٹ کو بھی ساتھ لے جائیں وہاں پر ایک بھرپور جلسہ کر کے پھر واپس آ جائیں.

    جاوید چودھری نے مشورہ دیا کہ: اگر جلسوں سے آپ کا کام چل سکتا ہے اور اگر جلسوں سے روکنے والے لوگ لفافہ ہیں تو پھر میرا خیال ہے کہ آپ جاری رکھیں آپ کو نہیں روکنا چاہیے اور نہ ہی کوئی روک سکتا ہے اور اگر اس حالت میں بھی آپ یہ سمجھتے ہیں کہ سیاست جہاد ہے تو پھر آپ کو یہ جہاد مبارک ہو اور جاری رکھنا چاہئیے۔

    واضح رہے کہ جاوید چودھری ان صحافیوں میں سے ہین جنہوں نے عمران خان کے دور میں بھی ان پر تنقید کی ہے.

    جاوید چودھری نے ایک مرتبہ کہا تھا کہ: "ہمارے موجودہ وزیراعظم عمران خان ان لطیفوں کو اب نیکسٹ لیول پر لے گئے ہیں‘ماضی اب چھوٹا لطیفہ محسوس ہوتا ہے مثلاً ہم ان کے منہ سے معاشی ترقی کے دعوے سن سن کر تھک چکے ہیں‘ حکومت روز دعویٰ کرتی ہے لارج اسکیل مینوفیکچرز نے ہزار ارب روپے کما لیے‘ حکومت نے زرعی شعبوں میں چودہ سو ارب روپے ڈال دیے‘ تجارتی خسارہ کم ہو گیا‘ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی پیداوار بڑھ گئی۔

    زرمبادلہ کے ذخائر تاریخی سطح پر پہنچ گئے اور تارکین وطن نے ملک میں ڈالروں کے انبار لگا دیے وغیرہ وغیرہ لیکن جب کارکردگی کی سند دینے کا وقت آیا تو وزیرخزانہ شوکت ترین کا نام بری کارکردگی یا ناکام وزراء کی فہرست میں آ گیا‘ وزیراعظم آج بھی 27 فروری 2019 کو بھارت کے دو جنگی طیارے گرانے اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی گرفتاری کا کریڈٹ لیتے ہیں لیکن یہ وزیردفاع پرویز خٹک کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔”

    انہوں نے مزید کہا تھا کہ:

  • سیلاب متاثرین کی مدد میں متحدہ عرب امارات کا مثالی کردار

    سیلاب متاثرین کی مدد میں متحدہ عرب امارات کا مثالی کردار

    سیلاب متاثرین کی مدد میں متحدہ عرب امارات کا مثالی کردار

    پاکستان میں قدرتی آفات زلزلہ ہو سیلاب، پاکستانی کسی بھی مشکل میں ہوں متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، متحدہ عرب امارات اورپاکستان کے تعلقات دوستی کے مضبوط رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، عرب امارات پاکستان کا وہ دوست ہے جس نے بے لوث ہر مشکل کی گھڑی میں پاکستان کی مدد کی، اسوقت پاکستان میں سیلاب آیا ہے، ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں، گھر تباہ ہو چکے، ہزار کے قریب اموات ہو چکی ہیں، آٹھ لاکھ سے زائد مویشی مر چکے، فصلیں تباہ ہو چکیں، مکین صاف پانی کو ترس رہے ہیں،خوراک ناپید ہو چکی ، کمسن بچوں کو دودھ کی ضرورت ،پاکستانی قوم، حکومت ، ادارے سب مدد کر رہے ہیں مگر سب تک پہنچنا نا ممکن، حکومت نے عالمی اداروں، ممالک سے اپیل کی، ایسے میں متحدہ عرب امارات نے نہ صرف پاکستان کی مدد کا اعلان کیا بلکہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کے لئے امداد سیلاب متاثرہ علاقوں میں پہنچا بھی دی گئی ہے

    متحدہ عرب امارات کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے پہلی پرواز گزشتہ روز نور خان ایئر بیس پر موصول ہوئی، اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور این ڈی ایم اے کے افسران نے سامان وصول کیا، پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی بھی اس موقع پر موجود تھے جنہوں نے یہ امدادی سامان پاکستانی حکام کے حوالے کیا

    وزارت دفاع جس کی نمائندگی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کرتی ہے نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے فراہم کی جانے والی انسانی امداد کو پاکستان تک پہنچانا شروع کر دیا ہے، امدادی امداد میں موسلا دھار بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے پناہ گاہ کا سامان، انسانی ضروریات، خوراک اور طبی پارسل شامل ہیں، جس کا مقصد متاثرہ لوگوں کی تکالیف کو کم کرنے کی کوششوں میں تعاون کرنا ہے۔یہ اقدام صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کی حالیہ سیلاب کے نتیجے میں پاکستان کے دوست لوگوں کو ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کی ہدایت کے بعد کیا گیا ہے۔

    پاکستان سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے عالمی دنیا سے اپیل کر رہا تھا ایسے میں مصیبت زدہ قوموں کی مدد کا عزم مصمم رکھنےوالی مسلم دنیا کے رہنما اور متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی فوری امداد کے لیے 300 ٹن خوراک،خیمے اورعلاج معالجے کی سہولیات کے ساتھ ادویات پہنچانے کا اعلان کیا، متحدہ عرب امارات کی جانب سے ملنے والی امداد سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی فوری مدد اور اس تعاون سے ان کے مصائب کو کم کرنے اور ان کے حالات زندگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی

    عرب امارات کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے مزید دو جہاز آج کراچی پہنچیں گے، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بہترین برادرانہ تعلقات ہیں جو مشترکہ ورثے اور کثیر جہتی تعاون پر مبنی ہیں،پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کے بعد متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا اور گفتگو کے دوران متحدہ عرب امارات کے صدر نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کیا شیخ محمد بن زاید نے اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ متحدہ عرب امارات کے صدر نے اس قدرتی آفت سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو ہر ممکن تعاون کی بھی پیشکش کی۔اس تناظر میں، انہوں نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ متحدہ عرب امارات فوری طور پر زخمیوں اور متاثرہ افراد کے لئے خیمے و دیگر سامان کے علاوہ کھانے پینے کی اشیا اور طبی سامان اور ادویات بھی بھجوائے گا۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو ملک میں مون سون کی غیر معمولی بارشوں سے ہونے والی ملک گیر تباہی کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیراعظم نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متحدہ عرب امارات کی ہلال احمر اور خلیفہ بن زید فائونڈیشن کے جاری امدادی کاموں کا بھی اعتراف کیا۔وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں میں حکومت کی کوششوں میں معاونت کے لیے متحدہ عرب امارات کی بروقت مدد پر عزت مآب شیخ محمد بن زاید کا شکریہ ادا کیا

    پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات دیرینہ اور دائمی ہیں، 1971 میں متحدہ عرب امارات کے قیام کے بعد پاکستان دنیا کا پہلا ملک تھا جس نے اسے آگے بڑھ کر نہایت پرجوش انداز میں نہ صرف تسلیم کیا تھا بلکہ اس کی جانب دست تعاون بھی دراز کیا تھا اس وقت سے لے کر آج تک پاکستان نے دوستی کے اس رشتے کو نہ صرف برقرار رکھا ہے بلکہ اسے وسیع سے وسیع تر کرنے کی کوشش کی ہے پاکستانی کمیونٹی تب سے لے کر آج تک یو اے ای کی ترقی اور تعمیر میں اپنا حصہ ڈال رہی ہے۔ دونوں ممالک میں تاریخی، ثقافتی اور معاشی رشتے قائم ہیں


  • کیا پی ٹی آئی سیاست کے لیے ملکی مفاد کو داو پر لگائے گی؟ مفتاح اسماعیل

    کیا پی ٹی آئی سیاست کے لیے ملکی مفاد کو داو پر لگائے گی؟ مفتاح اسماعیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے تباہ کاریاں ناقابل بیان ہے وزیراعظم آج خیبرپختونخوا کا دورہ کرنے گئے ہیں

    وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ سیلاب کی وجہ سے سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،پی ٹی آئی نے اچھا کام نہیں کیا، اسدعمراور تیمور سلیم جھگڑا پاکستان کے ساتھ کیا کررہے ہیں،نوازشریف سمیت اہم رہنماوں نے کہا حکومت لینے کا مناسب وقت نہیں،ہم نے عزم کیا ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچائیں گے،پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیااور اسی کی پاسداری نہ کرسکی،آئی ایم ایف کا معاملہ دوبارہ اٹھانا مشکل کام تھا لیکن ملک کی مفاد کے لیے کیا ،عمران خان نے کہا تھا قرض کم کروں گا مگر زیادہ لیا،کیا پی ٹی آئی سیاست کے لیے ملکی مفاد کو داو پر لگائے گی؟

    وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 10سال خیبرپختونخوا میں تعلیم کے شعبے میں کیا کیا؟ہرچیز کی حد ہوتی ہے ،پی ٹی آئی نے ہر حد پار کرلی،شوکت ترین اور پی ٹی آئی کو سیاست چھوڑ دینی چاہیے، 13 ارب روپے پچھلے بجٹ میں انکے پاس بچے ہوئے تھے کے پی میں 54 ہزار سے بڑھا کر 54 ہزار تک بھرتیاں کی گئیں آپ نے ہمیں ایک پوسٹ کا بھی نہیں بتایا،آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس سے 72 گھٹنے قبل مجھے لیٹر بھیجا گیا،میں نے جب چیک کروایا تو آئی ایم ایف کے عہدیداران کے پاس بھی لیٹر پہنچ چکا تھا فاٹا میں 34ہزار 50ملازمین تھے انضمام کے بعد 54ہزار بھرتی کئے گئے بے گھر افراد کے 95ارب کے مقابلے میں 113ارب دیں گے لیکن ہمیں خرچ سے آگاہ تو کرو۔

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

  • ہاکی اولمپیئن منظور حسین جونیئر انتقال کر گئے

    ہاکی اولمپیئن منظور حسین جونیئر انتقال کر گئے

    پاکستان ہاکی کا درخشاں ستارہ لیجنڈ اولمپیئن منظور حسین جونیئر انتقال کر گئے-

    باغی ٹی وی : پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری جنرل حیدر حسین نے پی ایچ ایف چیئرمین سیلیکشن کمیٹی و ہاکی لیجنڈ اولمپیئن منظور حسین جونیئر کے انتقال پر انتہائی گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے-

    ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کی بحالی، پاکستان ہاکی فیڈریشن کا خیر مقدم

    اعلامیے میں کہا گیا ہے ہاکی لیجنڈ منظور حسین جونیئر پاکستان ہاکی کا سرمایہ تھے ان کی پاکستان ہاکی کیلئے دی جانے والی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا –

    ان کے لواحقین ہم سب ہاکی فیملی انتہائی دکھ کی کیفیت میں ہیں- اللہ سے دعا ہے انکے لواحقین سمیت پوری ہاکی کو بڑے سانحے کو سہنے کاحوصلہ عطا فرمائے پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھراورسیکریٹری جنرل حیدر حسین سے پوری قوم سے دعائے مغفرت کی اپیل کی ہے-

    شعیب ملک کا کے پی ایل کی اپنی انعامی رقم سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان

    اولمپیئن منظورحسین جونیئرجو کہ پاکستان ہاکی کا سرمایہ تھےانہوں نے قومی ٹیم کی نمائندگی کرتےہوئے 1984 کے لاس اینجلس اولمپکس میں گول میڈل کا اعزاز حاصل کیا.1978 اور 1982 کی ونر قومی ہاکی ٹیم کا بھی حصہ رہے-

    1982 کے ورلڈ کپ فائنل کے ہیرو کے طور پر دنیائے ہاکی آج بھی پہچانتی ہے ہاکی لیجنڈ اولمپیئن منظور حسین جونیئر جو دل کے دورے کے باعث لاہورکے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ جانبر نہ ہوسکےان کے لواحقین کی جانب سے تدفین کے وقت کا باقاعدہ اعلان کیا جائے-

    برطانیہ کے اینڈی مرے نے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں پہلا میچ جیت لیا

  • ایلون مسک کا ٹیسلا کار کو اسٹار لنک سیٹلائٹ سے منسلک کرنے کا اعلان

    ایلون مسک کا ٹیسلا کار کو اسٹار لنک سیٹلائٹ سے منسلک کرنے کا اعلان

    کیلیفورنیا: ٹیسلا کی گاڑیاں اسپیس ایکس کے اسٹار لنک کے ساتھ ضم ہو جائیں گی تاکہ مستقبل میں ڈیڈ زونز کو ختم کیا جا سکے۔

    باغی ٹی وی : ٹیسلا کمپنی کے مالک اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے کہا ہے کہ وہ نہ صرف اب ٹیسلا کار کو اپنے اسٹارلنک سیٹلائٹ سےمنسلک کررہےہیں بلکہ دوسری نسل کے اسٹارلنک انٹرنیٹ سیٹلائٹس میں سیل فون روابط کےاینٹینا لگارہے ہیں جو پہلے امریکا میں ٹی موبائل اور پھر دیگر فون نیٹ ورک کمپنیوں کو اس جگہ انٹرنیٹ فراہم کریں گی جہاں سگنل نہیں پہنچتے۔

    ایلون مسک کے اس اعلان کے بعد جب ان سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں ٹیسلا کاروں کو اسٹارلنک سیٹلائٹ سے جوڑنے کا کہا گیا تو انہوں نے اس کا جواب اثبات میں دیا تاہم اس وقت ٹیسلا کارامریکی نیٹ ورک اے ٹی اینڈ ٹی کے نیٹ ورک سے منسلک ہوسکتی ہیں۔


    ایلون مسک نے اس کی مزید تفصیلات نہیں بتائی تاہم اتنا ضرور کہا ہے کہ سیٹلائٹ سے سیلولر نیٹ ورک ممکن ہے ان کا اسٹارلنک نظام اس کا اہل ہوگا کہ وہ دو سے چار میگا بائٹ فی سیکنڈ کا رابطہ فراہم کرسکےاوراسے دائرہ کار میں آنے والے ہر شخص کو فراہم کیا جاسکتا ہے۔

    ترک سائنسدان کی دماغی کینسر کے علاج میں پیشرفت

    تاہم یہ سروس اتنی مؤثر نہ ہوگی کہ وہ کار سے لائیو اسٹریم ویڈیو انٹرنیٹ پر دکھاسکے لیکن ایلون مسک نے کہا کہ دوردراز علاقوں میں معمولی انٹرنیٹ بھی نہ ہونے سے بہتر ہے۔


    دوسری جانب خود ٹیسلا نے امریکی سیلولر کمپنی کے اشتراک سے اپنی گاڑیوں میں معیاری کنیکٹویٹی فراہم کی ہے جو لائف ٹائم ہے۔ اس کے ساتھ نیوی گیشن اور نقشہ جات یعنی گوگل میپس بھی شامل ہیں۔


    واضح رہے کہ ٹیسلا نے ابھی یہ نہیں بتایا کہ وہ اپنی کاروں کو اسٹارلنک سے منسلک کب کرے گی؟

    نظامِ شمسی سے باہر موجود سیارے میں زندگی کے آثار دریافت

  • کوئی سیاست کے لیے اتنا کیسے گر سکتا ہے؟ پی ٹی آئی رہنماؤں کی آڈیو لیک پر ردعمل

    کوئی سیاست کے لیے اتنا کیسے گر سکتا ہے؟ پی ٹی آئی رہنماؤں کی آڈیو لیک پر ردعمل

    کوئی سیاست کے لیے اتنا کیسے گر سکتا ہے؟ پی ٹی آئی رہنماؤں کی آڈیو لیک پر ردعمل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی ملک دشمنی سامنے آنے پر سیاسی رہنماؤں نے ردعمل دیا ہے

    پیپلز پارٹی کی سینیٹر اور وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ شوکت ترین اور پنجاب و خیبر پختونخوا کے وزرائے خزانہ کی آڈیو سن کر میں سکتے میں چلی گئی یہ اپنی سیاست کی انا کی برتری کے لیے ریاست کو ڈبونے کو تیار ہیں اس سوچ کی عکاسی صدمے کا باعث ہے ہماری ٹریننگ ہے کہ ملک کے مفاد کو کبھی ٹھیس نہ پہنچائیں، ملک کو ٹھیس پہنچانے کی بات سنگین جرم ہے

    صحافی انصار عباسی کہتے ہیں کہ شوکت ترین کی پنجاب اور KPK کے وزراء خزانہ سے ہونے والی گفتگو کو سن کر حیران ہوں۔ کوئی سیاست کے لیے اتنا کیسے گر سکتا ہے؟؟

    پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیکرٹری اطلاعات زوبیہ خورشید کہتی ہیں کہ ہم ایسا سین بنائیں گے کہ عوام کو پتا ہی نہیں چلے گا کہ ہم ریاست کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ شوکت ترین
    استغفراللہ, ریاست دشمنوں کے خلاف کاروائی کی جائے !!!

    صحافی و اینکر غریدہ فاروقی کہتی ہیں کہ عمران خان کے سابق وفاقی وزیر خزانہ کُی پنجاب وزیرخزانہ کیساتھ گفتگو کی مبینہ آڈیو!!! IMF پلان کیلئے کیسے وفاقی حکومت کیلئے مشکل کھڑی کرنی ہے اور پاکستان کیلئے IMF پلان بحال نہیں ہونے دینا؛ عمران خان کی ہدایات پر شوکت ترین کے احکامات۔۔!! مبینہ آڈیو!!

    ن لیگی رہنما رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کہتی ہیں کہ آج ثابت ہو گیا کہ عمران خان پاکستان کا سب سے بڑا دشمن اور ریاست مخالف ہے۔میرا مطالبہ ہے کہ شوکت ترین، محسن لغاری اور تیمور جھگڑا کے نام فوری طور پر ECL میں ڈالے جائیں اور ان کیخلاف ایکشن لیا جائے۔ ان کی ریاست مخالف دشمنی مزید برداشت نہیں کی جائے گی

    https://twitter.com/hinaparvezbutt/status/1564171676996214785

    ن لیگی رہنما میاں جاوید لطیف کہتے ہیں کہ شوکت ترین محسن لغاری اور تیمور جھگڑا کی گفتگو سے واضح ہو گیا کہ ریاست مخالف بیانیہ فوج میں تقسیم بغاوت پر اکسانے جلاؤ گھیراؤاور مخالفین کوغداری کے سرٹیفکیٹ دیناسب عمران خان کی سربراہی میں کور کمیٹی طےکرتی ہے یہ پوری جماعت ریاست مخالف پالیسیوں پرعمل پیراہے۔ ان کا محاسبہ ناگزیر ہے!

    واضح رہے کہ تحریک انصاف ملک دشمنی میں سب سے آگے نکل گئی پاکستان کے خلاف انتہائی گھناؤنی اور مکروہ سازش بے نقاب ہو گئی ہے، شوکت ترین اور وزیر خزانہ پنجاب مُحسن لغاری کی گفتگو لیک ہوئی ہے

    پٹرول کی قیمت 30 روپے مہنگی،تحریک انصاف نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

  • فیک نیوز: پی ٹی آئی نے الخدمت کے امدادی ٹرک کے پینافلکس کو فوٹوشاپ کرکے اپنا بنادیا

    فیک نیوز: پی ٹی آئی نے الخدمت کے امدادی ٹرک کے پینافلکس کو فوٹوشاپ کرکے اپنا بنادیا

    تحریک انصاف کے سوشل میڈیا کارکنان نے الخدمت کے امدادی ٹرک کے پینافلکس کو فوٹوشاپ کرکے سابق وزیر اعظم عمران خان کی تصویر لگا دی

    تحریک انصاف نے الخدمت کے امدادی ٹرک پر لگے بینر جس پر الخدمت کا لوگو اور امدادی سامان، متاثرین سیلاب، بلوچستان 2022 لکھا تھا کو تبدیل کرکے اس پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تصاویر لگا کر یہ تاثر دینے کی ناکام کوشش کی کہ یہ امدادی سامان متاثرین کیلئے عمران یا تحریک انصاف کی طرف سے بھیجا گیا ہے جو سراسر جھوت ہے کیوںکہ یہ امدادی سامان جماعت اسلامی کی تنظیم الخدمت کی طرف سے بلوچستان کیلئے بھیجا گیا تھا.

    خواجہ برہان الدین نے اس حوالے سے لکھا کہ: تحریک اںصاف نے اپنا دو نمبر کام دوبارہ شروع کردیا اور انہوں الخدمت کو فوٹو کو ایسے بنا کر پیش کیا جیسے یہ ان کا اپنا ہو.


    انہوں نے مزید لکھا کہ: ان کو ایسی غلط حرکت سے اجتناب کرنا چاہئے کیونکہ ایسی سنگین صورت حال میں ایسی حرکتیں شرمناک ہیں.
    سینئر تجزیہ کار عصمت اللہ نیازی نے لکھا کہ: مطلب سیلاب والوں کی مدد میں بھی فراڈ شروع؟ کیا ان میں کوئی شرم نام کی چیز نہیں ہے.

    جبکہ اعجاز نامی صارف نے کہا کہ: یہ تصویر پی ٹی ائی سوشل میڈیا نے فوٹو شاپ نہیں کی۔ سٹریٹجک میڈیا نے خود فوٹو شاپ کرکے پی ٹی ائی کیخلاف پروپیگنڈہ کررہی ہے. اور یہ تو کوئی بھی ایڈیٹ کر کے پی ٹی آئی کے نام لگا دے.

    ایک صحافی حسن زیدی نے سوال کیا کہ کیا تحریک انصاف اور بھی کچھ ہے بانسبت ایک فیک نیوز فیکٹری کے؟

    پی ٹی آئی کے ناقد مبشر نے کہا کہ: تحریک انصاف والوں کو ایسا کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے اور اگر انہوں نے یہ نہیں کیا تو اس کی مکمل تحقیق ہونی چاہئے اور جو لوگ ملوث کاروائی ہو.

  • چاند کیلئےناسا کا 5 دہائیوں بعد پہلا خلائی مشن اڑان بھرنے کیلئے تیار

    چاند کیلئےناسا کا 5 دہائیوں بعد پہلا خلائی مشن اڑان بھرنے کیلئے تیار

    امریکی خلائی ادارے ناسا کا طاقتور ترین خلائی راکٹ چاند کیلئے 29 اگست کو فلوریڈا کے لانچ پیڈ سے اڑان بھر رہا ہے-

    باغی ٹی وی : اسپیس لانچ سسٹم نامی میگا راکٹ 98 میٹر لمبا، 26 سو ٹن وزنی ہے اور اس مشن کو آرٹیمس 1 کا نام دیا گیا ہے اور یہ لگ بھگ 5 دہائیوں بعد انسانوں کی چاند پر واپسی کے لیے اہم ترین ٹیسٹ ہے۔

    ناسا انسانوں کو ایک بار پھر چاند پر بھیجنے کے لیے تیار


    یہ راکٹ پاکستانی وقت کے مطابق 29 اگست کی شام 5 بج 33 منٹ پر چاند کی جانب روانہ کیا جائے گا جس میں اورین اسپیس کرافٹ بھی ہوگا راکٹ کو اسی لانچ پیڈ سے روانہ کیا جائے گا جہاں سے نصف صدی قبل چاند پر بھیجے جانے والے اپولو مشنز بھیجے جاتے تھے۔

    ایسا خیال کیا جارہا ہے کہ اس راکٹ سے اتنی آگ خارج ہوگی جو فلوریڈا کے ساحل پر لاکھوں افراد دیکھ سکیں گے اور ناسا کو امید ہے کہ مشن کی کامیابی سے چاند پر انسانوں کی واپسی کا راستہ کھل جائے گا۔


    یہ راکٹ 8 منٹ میں زمین کے نچلے مدار میں پہنچ جائے گا آرٹیمس 1 مشن کا دورانیہ 42 دن یعنی 6 ہفتے ہے اور یہ اس دوران چاند کے دور دراز کے حصے کے اوپر رہے گا۔

    نظامِ شمسی سے باہر موجود سیارے میں زندگی کے آثار دریافت

    اورین اسپیس کرافٹ میں کوئی انسان تو سفر نہیں کرے گا مگر کچھ کھلونے ضرور ہوں گے جن سے ناسا کو جدید اسپیس سوٹ اور ریڈی ایشن لیولز کی جانچ پڑتال کا موقع مل سکے گا اگر یہ مشن کامیاب ہوتا ہے تو ناسا کی جانب سے 2025 میں انسانوں کو چاند پر اتارا جائے گا جن میں پہلی بار ایک خاتون بھی شامل ہوگی۔

    ویسے 2025 کے انسانی مشن سے قبل بھی مئی 2024 میں آرٹیمس 2 کو بھیجا جائے گا اور وہ بھی انسانی عملے پر مشتمل ہوگا، مگر وہ چاند پر اتریں گے نہیں۔


    آرٹیمس 2 دسمبر 1972 کے اپولو 17 مشن کے بعد پہلا مشن ہوگا جب انسانوں کو زمین کے مدار سے دور بھیجا جائے گا اپولو 17 آخری مشن تھا جب انسانوں کو چاند پر بھیجا گیا تھا اور اب تک مجموعی طور پر 12 انسان وہاں جاچکے ہیں-

    سرخ سیارے پر پانی کے ممکنہ ذخائر کا تفصیلی نقشہ تیار

    ناسا کے مطابق اورین اسپیس کرافٹ اکتوبر کے وسط میں زمین پر لوٹے گا زمین میں داخل ہوتے وقت اس کی رفتار 25 ہزار میل فی گھنٹہ ہوگی اور 2800 سینٹی گریڈ درجہ حرارت کا مقابلہ کرکے یہ ریاست کیلیفورنیا کے قریب سمندر میں اترے گا ان مشنز کی کامیابی کے بعد ناسا کی جانب سے 2030 کی دہائی میں انسانوں کو مریخ پر بھیجا جائے گا۔

  • ملکی معیشت پر پی ٹی آئی کا خودکش حملہ، گھناؤنی سازش بے نقاب،شوکت ترین نکلے مہرہ

    ملکی معیشت پر پی ٹی آئی کا خودکش حملہ، گھناؤنی سازش بے نقاب،شوکت ترین نکلے مہرہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق حکمران جماعت تحریک انصاف نے ملک دشمنی کی سب حدیں عبور کر لی ہیں، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان چاہتے ہیں کہ انہیں ہر قیمت پر دوبارہ وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھنا ہے، اور اسکے لئے وہ ملکی سلامتی کو بھی داؤ پر لگانے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے

    عمران خان کے خلاف جب عدم اعتماد پیش ہونے کی خبریں آئیں تو عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ کئے گئے معاہدے سے روگردانی کی اور انہوں نے پٹرول کی قیمتیں فکس کر دیں، حالانکہ عمران خان سرکار نے ماہ فروری میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کیا تھا کہ پٹرول کی قیمت بڑھائیں گے لیکن عمران خان نے اپنی حکومت بچانے کے لئے اور قوم کو ریلیف دینے کا اعلان کر کے حکومت بچانے کی ناکام کوشش کی، عمران خان کی جانب سے آئی ایم ایف کے معاہدے کی خلاف ورزی کا نقصان ابھی تک قوم بھگت رہی ہے،

    ابھی عمران خان کی ہی جماعت کے رہنماؤں کی آڈیو لیکس ہوئی ہیں ، شوکت ترین، محسن لغاری، تیمور جھگڑا کی آڈیو لیکس نے تہلکہ مچا دیا ہے، سازش سازش کردی، میں آپے سازشی ہوئی ملکی معیشت پر پی ٹی آئی کا خودکش حملہ، گھناؤنی سازش بے نقاب ہوئی ہے، سازشی ریلا عمران خان کی حب الوطنی بھی ساتھ بہا لے گیا

    خان خود تو رہے پس پردہ، مہروں سے کروائی پیش قدمی

    مہروں میں سابق وزیر خارجہ شوکت ترین پیش پیش رہے، پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی معیشت کے رکھوالے، ترین کے اشاروں پر رقص کرتے رہے ترین بغیر کسی سرکاری عہدے کے پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی معیشت کنٹرول کرتے رہے دونوں وزیر خزانہ کو ترین نے ایک سا پیغام دیا،آئی ایم ایف سے کئے گئے وعدوں انحراف کی ہدایت کی اور لفظ بہ لفظ ڈکٹیشن دے ڈالی سیلاب جیسی آفت کو بھی سیاسی بلیک میل کیلئے استعمال کا حکم دیا

    شوکت ترین کو تحریک انصاف کی حکومت میں اس وقت وزیر خزانہ بنایا گیا تھا جب حفیظ شیخ مستعفی ہو گئے تھے اور تحریک انصاف کے پاس اپنا کوئی وزیر خزانہ نہیں تھا، شوکت ترین کو بیرون ملک سے منگوا کر وزیر خزانہ بنایا گیا تھا، شوکت ترین کا نام پینڈورا پیپرز میں بھی آ چکا ہے، وہ اب آئی ایم ایف کے معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،

    شوکت ترین جب وزیر خزانہ تھے تو اس وقت اپنی حکومت کو بھی بلیک میل کر رہے تھے، ملک میں بڑھتی مہنگائی پر جب تحریک انصاف پر تنقید ہوئی اور شوکت ترین کو ہٹانے کی خبریں سامنے آنی لگیں، شوکت ترین کراچی کی ایک محفل میں تھے، اس دوران ایک صحافی نے سوال کیاکہ وزیراعظم نے وزرا کی کارکردگی انعامات دیئے ، آپ کی وزارت ان اچھی وزارتوں میں جگہ نہ بناسکی ، صحافی نے مزید کہا کہ اگر وزیراعظم مطمئن نہ ہوئے تو پھر آپ کیا کریں گے اس پر وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ بابا اگر وزیراعظم مطمئن نہیں تو ہم بھی چلے جائیں گے

    پٹرول کی قیمت 30 روپے مہنگی،تحریک انصاف نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

  • دوران پرواز کاک پٹ میں پائلٹ اورمعاون کے درمیان ہاتھا پائی,دونوں معطل

    دوران پرواز طیارے کے پائلٹ اور اس کے معاون کے درمیان ہاتھا پائی کے واقعے کے بعد ایئر فرانس نے دونوں پائلٹس کو معطل کر دیا۔

    باغی ٹی وی: ایئر فرانس کے ایک اہلکار نے اتوار کو بتایا کہ جون میں جنیوا-پیرس کی پرواز کے دوران کاک پٹ میں ہاتھا پائی کے بعد ایئر فرانس کے دو پائلٹس کو معطل کر دیا گیا ہے۔ پرواز جاری رہی اور بحفاظت اتری، اور تنازعہ نے باقی پرواز کو متاثر نہیں کیا-

    "دی گارجئین ” نے سوئٹزرلینڈ کے اخبار "لا ٹریبیون” کے حوالے سے بتایا کہ پائلٹ اوراس کےساتھی معاون پائلٹ کےدرمیان جھگڑا طیارہ کے ٹیک آف کےفوراً بعد ہاتھا پائی میں بدل گیا کیبن کریو نے مداخلت کی اور عملے کے ایک رکن نے پائلٹس کے ساتھ کاک پٹ میں پرواز گزاری۔

    درایں اثنا ایئر فرانس کے ترجمان نے وضاحت کی کہ کیبن کے ارکان نے کاک پٹ میں شور سنا اور پائلٹ اور اس کے شریک پائلٹ کے درمیان جھگڑے کوحل کرنے کے لیے مداخلت کی یہ واقعہ گذشتہ جون میں پیش آیا تھا مگر اس کا انکشاف ہفتے کے روز کیا گیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ حادثے کو فوری طور پر حل کر لیا گیا اور پرواز معمول کے مطابق آگے بڑھتی رہی۔ پائلٹ اپنے "مکمل طور پر نامناسب رویے” کے حوالے سے انتظامیہ کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔

    سول ایوی ایشن آفس نے کہا ہے کہ اسے حادثے کی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔ کیونکہ پیرس میں پرواز کے اترنے سے قبل ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا سکتی تھی۔

    وکی لیکس کے بانی نے امریکا حوالگی کے خلاف برطانیہ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی

    دونوں پائلٹوں کے جھگڑے کا انکشاف فرانسیسی سول ایوی ایشن سیفٹی انویسٹی گیشن اتھارٹی کی منگل کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے بعد ہوا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ایئر فرانس کے کچھ پائلٹ حفاظتی واقعات کے دوران طریقہ کارکا احترام کرنےمیں سختی کا فقدان رکھتے ہیں۔

    بی ای اے نے دسمبر 2020 میں جمہوریہ کانگو کے برازاوِل سےپیرس جانے والی ایئر فرانس کی پروازمیں ایندھن کےرساؤ پرتوجہ مرکوز کی،جب پائلٹس نےجہاز کو ری روٹ کیالیکن جتنا جلد ممکن ہو انجن یا لینڈنگ کی پاورکاٹ نہیں کی،جیساکہ لیک کےطریقہ کارکی ضرورت ہے طیارہ چاڈ میں بحفاظت اتر گیا، لیکن بی ای اے کی رپورٹ میں خبردار کیا گیا کہ انجن میں آگ لگ سکتی تھی۔

    تحقیقاتی ایجنسی نے 2017 اور 2022 کے درمیان اسی طرح کے تین کیسز کا ذکر کیا، اور کہا کہ کچھ پائلٹ حفاظتی پروٹوکول کے بجائے صورتحال کے اپنے تجزیے کی بنیاد پر کام کر رہے تھے۔

    ذیابیطس سے بینائی سے محروم ہونیوالوں کیلئے کم لاگت والا نیا لیزر علاج دریافت

    ایئر فرانس نے کہا کہ وہ جواب میں حفاظتی آڈٹ کر رہا ہے۔ اس نے بی ای اے کی سفارشات پر عمل کرنے کا وعدہ کیا، جس میں پائلٹوں کو بعد میں اپنی پروازوں کا مطالعہ کرنے کی اجازت دینا اورطریقہ کار پر قائم رہنے کے بارے میں تربیتی دستورالعمل کو سخت بنانا شامل ہے۔

    ایئر لائن نے نوٹ کیا کہ وہ روزانہ ہزاروں پروازیں اڑاتی ہے اور رپورٹ میں صرف چار ایسے حفاظتی واقعات کا ذکر کیا گیا ہے تاہم ایئر فرانس پائلٹس یونینوں نے اصرار کیا ہے کہ سیکیورٹی تمام پائلٹس کے لیے اہم ہے اور ہنگامی حالات کے دوران پائلٹ کے اقدامات کا دفاع کیا ہے۔

    بی ای اے نے اپریل میں نیو یارک کے JFK ہوائی اڈے سے ایئر فرانس کی پرواز کے ایک واقعے کی بھی تحقیقات کی جو پیرس میں لینڈنگ کے وقت پرواز کے کنٹرول کے مسائل کا شکار تھی۔

    200 سال قبل پرتگال سے برازیل کی آزادی کا اعلان کرنیوالے بادشاہ کا دل نمائش کیلئے…