Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ذاتی مفادات سےبالاتر ہو کر سوچنا ہوگا: وزیراعظم

    ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ذاتی مفادات سےبالاتر ہو کر سوچنا ہوگا: وزیراعظم

    لاہور:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ذاتی مفادات سےبالاتر ہوکر سوچنا ہوگا، گزشتہ حکومت کا فلاحی منصوبوں کو تعطل میں ڈالنا قومی مفادات کےمنافی ہے، پی کے ایل آئی کو سیاست کی بھینٹ چڑھادیا گیا ۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں سلیم میموریل ٹرسٹ ہسپتال کا افتتاح کردیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہسپتال میں عالمی معیار کی جدید مشینری موجود ہے، سلیم میموریل ٹرسٹ ہسپتال کی طرح ہم نے پی کے ایل آئی بنایا تھا جہاں مایہ ناز ڈاکٹر رکھے گئے۔ سلیم میموریل ٹرسٹ ہسپتال دکھی انسانیت کی خدمت کرے گا۔ ہزاروں لوگ آنیوالے دنوں میں اس ہسپتال سےعلاج کرائیں گے، مستحق افراد کو مفت علاج کی سہولت اہم کاوش ہے۔

    اس سے قبل وزیراعظم کو ہسپتال کے مختلف شعبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی اور ہسپتال میں موجود ڈائیلائسز اور سی ٹی سکین کی سہولتوں سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے ہسپتال کے کینسر وارڈ کا بھی دورہ کیا جہاں جدید ترین مشینری کے ذریعے طریقہ علاج اور پیشہ وارانہ سٹاف کی ہمہ وقت دستیابی بھی بتایا گیا۔

    شہباز شریف کو انتظامیہ کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ ہسپتال میں عالمی معیارکےعلاج کی سہولت میسر ہو گی، جدید آلات سے لیس ہسپتال مستحق مریضوں کومفت علاج فراہم کرے گا، اوپی ڈی، کینسر، امراض قلب سمیت مختلف بیماریوں کا علاج میسر ہو گا۔

  • ماؤں کا عالمی دن: مقبوضہ کشمیر کی مائیں آج بھی اپنے لاپتہ و اسیر بچوں کی منتظر

    ماؤں کا عالمی دن: مقبوضہ کشمیر کی مائیں آج بھی اپنے لاپتہ و اسیر بچوں کی منتظر

    اسلام آباد: آج جب دنیا بھر میں ماؤں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہزاروں خواتین بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکارہونے والے اپنے بیٹوں کی واپسی کی منتظر ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے ماں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔

    جس کے نتیجے میں 1989سے 8 مئی 2022 تک خواتین اور بچوں سمیت 96 ہزار 25 کشمیریوں کو شہید کیا گیا اور 22 ہزار 944 خواتین بیوہ ہوئی ہیں۔ بھارتی فورسز نے اس عرصے کے دوران 11 ہزار 255 خواتین کی بے حرمتی کی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنماؤں، کارکنوں اور نوجوانوں کی ماؤں، بیویوں اور بیٹیوں سمیت رشتہ داروں نے بھارت اورمقبوضہ جموں وکشمیرکی مختلف جیلوں میں نظر بند اپنے پیاروں کی صحت کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا ہے کہ 62 سالہ مزاحمتی رہنما آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی، شازیہ اختر اور انشا طارق سمیت تقریباً دو درجن خواتین جھوٹے الزامات کے تحت بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ سمیت مختلف جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوجیوں نے اس عرصے کے دوران تقریبا 8 ہزارکشمیریوں کو دوران حراست لاپتہ کردیا ہے اور لاپتہ ہونے والے افراد میں سے اکثر کی مائیں آج بھی ان کی واپسی کی منتظر ہیں۔

    رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ کشمیری مائیں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا خمیازہ بھگت رہی ہیں کیونکہ ماؤں سمیت کشمیری خواتین نے اپنے قریبی عزیزوں کو بھارتی گولیوں کا نشانہ بنتے دیکھ کر سب سے زیادہ نقصان اٹھایا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اب تک متعدد کشمیری مائیں لاپتہ ہونے والے اپنے بیٹوں کوتلاش کرتے ہوئے اس دارفانی سے کوچ کرگئی ہیں جبکہ کشمیری ماؤں کو بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے اپنے بیٹوں کی موت پر سوگ منانے اور انہیں اپنی پسند کی جگہوں پر دفنانے کی بھی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

  • گلیشیئر پگھلنے سے سیلاب، ہر طرف تباہی، مواصلاتی نظام درہم برہم

    گلیشیئر پگھلنے سے سیلاب، ہر طرف تباہی، مواصلاتی نظام درہم برہم

    ہنزہ: گلیشیئر پگھلنے سے سیلاب، ہر طرف تباہی، مواصلاتی نظام درہم برہم ،اطلاعات کے مطابق ہنزہ کے قریب گلیشیئر پگھلنے سے سیلاب کی صورتحال بدتر ہو گئی، ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں۔ ہنزہ کی آدھی آبادی کیلئے مستعمل پینے کا واحد واٹر چینل بھی تباہ ہو گیا، انٹرنیٹ سمیت تمام مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔

    ہنزہ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق شیشپر گلیشیئر سے پانی کا اخراج کم ہو گیا مگر سیلابی صورتحال کے باعث ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں ۔ اہم شاہراہ پر پل، مکانات اراضی، دو پاور ہاؤس سمیت پینے کے پائپ بھی متاثر ہوئے ہیں۔

    مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کو متاثرین کو فوری امداد پہنچانے کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ این ڈی ایم اے ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام واٹر چینل، انٹرنیٹ سسٹم سمیت تمام مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا۔

    چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے علاقے کا دورہ کرتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر کے کے ایچ پر ایمرجنسی پل کی تعمیر اور متاثرین کی بھرپور امداد کا یقین دلایا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چھوٹی گاڑیوں کےلئے متبادل راستے سےٹریفک گزار دی گئی ہے جبکہ ہیوی ٹریفک کے لئے ایک ہفتے کے اندر متبادل ایمرجنسی پل لگایا جائے گا۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے حسن آباد کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی اور علاقے میں ہونے والے نقصانات اور مسائل سے آگاہ کیا۔ چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ اس وقت صورتحال انتظامیہ کے قابو میں ہے، متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ۔

  • پاکستان میں اگلےعام انتخابات کب ہوں گے:اہم شخصیت نے وقت بتادیا

    پاکستان میں اگلےعام انتخابات کب ہوں گے:اہم شخصیت نے وقت بتادیا

    اسلام آباد:پاکستان میں اگلےعام انتخابات کب ہوں گے:اہم شخصیت نے وقت بتادیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی ایک بڑی شخصیت جو کہ اس وقت ملک سے باہر نے ملک میں اگلے عام انتخابات کا متوقع وقت بتادیا ہے، اس حوالے سے ملک میں رواں سال اکتوبر میں نئے انتخابات کے اشارے ملنے لگے ، ن لیگی رہنماء اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ موجودہ اسمبلیوں کو اپنی مدت پوری نہیں کرنی چاہیئے بلکہ اکتوبر تک نئے انتخابات کی طرف جانا چاہیئے ۔

    ذرائع کے مطابق نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی وزرا کی رائے پارٹی پالیسی نہیں ہے پارٹی کے تاحیات قائدنواز شریف چاہتے تھے کہ جتنی جلدی ہوسکے صاف اور شفاف الیکشن ہو تاکہ عوام کو موقع ملے کہ وہ اپنے مرضی کے نمائندے چنے ، ہماری ترجیح وہی ہے جو میاں نواز شریف صاحب کے بیانات تھے کہ جتنی جلدی ہوسکے گا ہم الیکشن کی طرف جائیں گے ، جب ہم خود ہی کہہ رہے ہیں کہ الیکشن چوری کا تھا تو ہمیں چاہیے تھا سب لوگ نئے الیکشن میں جائیں، جو بھی ہوا اسے بھول جائیں ۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کارکردگی دکھاتے تو پھر شاید ہم صبر کر کے پورے پانچ سال انتظار کرتے یہ اپوزیشن، مسلم لیگ (ن )اور دیگر اتحادیوں، کے لیے مشکل فیصلہ تھا مہنگائی اور معاشی بحران کو مدنظر رکھ کے ’اپوزیشن اور مسلم لیگ( ن) نے فیصلہ کیا کہ ہم اسے روکیں ، ضروری کام کر کے ہم نے انتخابات کی طرف جانا ہے میں نہیں سمجھتا کہ کوئی بھی اتحادی اس لیے آیا ہے کہ ہم نے پورا ڈیڑھ سال حکومت میں رہنا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پتا تھا وہ حکومت سے جا رہے ہیں اس لیے انہوں نے پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کی اب آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھائیں لیکن پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھاکےایک دم عوام پر بوجھ نہیں ڈال سکتے ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا مکمل بوجھ عوام پر نہیں ڈالنا چاہیے بلکہ اس معاملے پر آئی ایم ایف سے دوبارہ مذاکرات کرنے چاہئیں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال فیصل آباد کا اچانک دورہ

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال فیصل آباد کا اچانک دورہ

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال فیصل آباد کا اچانک دورہ، حمزہ شہباز شریف کا الائیڈ ہسپتال کا دورہ شیڈول تھا ،مگر انہوں نے گاڑی میں بیٹھتے ہی ڈرائیور کو سرپرائز وزٹ پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلنے کی ہدائت کی۔

    وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے ایمرجنسی بلاک،کڈنی بلاک اور انتطار گاہ کا وزٹ کیا۔حمزہ شہباز شریف نے ایمرجنسی بلاک کے باہر بزرگ مریضہ کے بیٹے کو پاس بلا کر اس کا مسئلہ پوچھا اور ہسپتال انتظامیہ کو فوری ایمبولینس کے ذریعے مریضہ کو شفٹ کرنے کی ہدایت کی۔

    وزیر اعلی حمزہ شہباز نے انتظار گاہ میں بیٹھی بزرگ خاتون کو پاس جا کر اس کا بھی مسئلہ پوچھا جن کی 8 ماہ کی بچی فاطمہ آئی سی یو میں تھی، حمزہ شہباز نے ہسپتال انتظامیہ سے بچی فاطمہ کے علاج معالجے، دستیاب اور مطلوبہ سہولیات کا پوچھا اور بچی کی جان بچانے کی ہرممکن کوشش کی تاکید ہوئے مکمل علاج کی فراہمی کے لیے موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔

    وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے ہسپتال میں علاج معالجے کی عمومی سہولتو ں کا بھی جائزہ لیا، مریضوں اور تیمارداروں سے گفتگو میں ہسپتال میں فراہم کردہ طبی سہولیات بارے دریافت کیا، مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی خیریت دریافت کی۔

    حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سول ہسپتال بہاولپور کے دورے کے بعد آج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال فیصل آباد آیا ہوں۔ عام آدمی کو معیاری علاج معالجہ فراہم کریں گے، ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی اور تمام مہیا سہولیات فعال کرنے کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

  • پیکا سیکشن 20 کوغیرآئینی قراردینے کیخلاف ایف آئی اے نے درخواست واپس لے لی

    پیکا سیکشن 20 کوغیرآئینی قراردینے کیخلاف ایف آئی اے نے درخواست واپس لے لی

    اسلام آباد:پیکا سیکشن 20 کو غیر آئینی قرار دینے کیخلاف ایف آئی اے نے درخواست واپس لے لی ،اطلاعات کے مطابق ایف آئی اے کی درخواست میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) پر آئین کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

    وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے سپریم کورٹ میں دائر اپنی اپیل کو واپس لے لیا ہے جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔

    ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ اس درخواست کیلئے وزارت داخلہ اور حکومت کی پیشگی اجازت نہیں لی گئی تھی، اس لئے اسے فوری طور پر واپس لیا جاتا ہے۔

     

    ایف آئی اے کی درخواست میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) پر آئین کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

     

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے کبھی آئین کے آرٹیکل 19 A کی خلاف ورزی نہیں کی جبکہ پی ایف یو جے خود اس کی مرتکب ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ ماہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیکا ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے اسے غیر آئینی قرار دیدیا تھا۔

     

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے پیکا ترمیمی آرڈیننس سے متعلق درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا تھا۔ فیصلے میں ترمیمی آرڈیننس غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اسے کالعدم قرار دیا گیا تھا۔

     

     

    اس کے علاوہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں ایف آئی اے سائبر ونگ میں اشتہارات کے غلط استعمال کرنے والے افسروں کیخلاف ایک ماہ میں تحقیقات مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے اور ریمارکس دئیے تھے کہ ان اقدامات کی کوئی مناسب وجہ نہیں تھی۔

    عدالت عالیہ نے فیصلے میں کہا تھا کہ آزادی اظہار رائے شہریوں کا بنیادی حق ہے۔ بنیادی حقوق کا تحفظ آئین کے تحت یقینی بنانا ضروری ہے۔ ترمیمی آرڈیننس 2022ء کے علاوہ پیکا 2016ء میں پہلے سے موجود سیکشن 20 کے تحت ہتک عزت پر سزا بھی غیر آئینی قرار دی گئی تھی۔

  • ہاتھ باندھ کراورہمیں آئسولیٹ کرکے حکومت بنائی گئی:عمران خان

    ہاتھ باندھ کراورہمیں آئسولیٹ کرکے حکومت بنائی گئی:عمران خان

    اسلام آباد: ہاتھ باندھ کراور ہمیں آئسولیٹ کرکے حکومت بنائی گئی ، قوم ساری صورت حال سے اچھی طرح واقف ہے اور میری قوم غیرت مند ہے اوراس عظیم قوم نے نہ پہلے ہندووں اور انگریزوں کی غلامی قبول کی اور نہ اب امریکنوں کی غلامی قبول کریں‌گے ، اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ساری قوم ’غلامی، امپورٹڈ حکومت نامنظور‘‘پرمتحد ہوچکی ہے، میں اینٹی امریکن نہیں، امریکا کو آزادانہ فیصلے کرنے والی حکومت کی عادت نہیں۔ روس سے تعلقات میں بہتری پر ہمیں بہت فائدہ ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سازش کے خلاف اوورسیز پاکستانیوں کو احتجاج کرنے پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں، امریکا کوآزادانہ فیصلے کرنے والی حکومت کی عادت نہیں ہے، میں اینٹی امریکن نہیں ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ سے بڑے اچھے تعلقات تھے۔

    اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین کا مستقبل زبردست ہے، ہم چاہتے تھے کہ ان کے ساتھ تعلقات مزید بہترہوں، اُدھر امریکن کو مسائل تھے کہ تعلقات میں بہتری کیوں آ رہی ہے، افغانستان میں سرد جنگ میں امریکا کا ساتھ دینے پر ہمارے روس سے تعلقات کبھی ٹھیک نہیں تھے، پہلی دفعہ روس کے ساتھ تعلقات بہتر کر رہے تھے، اس کے لیے بہت دیر سے کوششیں کی جا رہی تھیں۔

    عمران خان نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ روس سے سستی گندم، 30 فیصد کم قیمت پرتیل مل رہا تھا، بھارت بھی روس سے سستا تیل لے رہا ہے حالانکہ نئی دہلی کے واشنگٹن کے ساتھ سٹرٹیجک تعلقات ہیں، میرے دورہ روس پر امریکا ناراض ہو گیا۔ ماسکو کیساتھ تعلقات میں بہتری پر ہمیں بہت فائدہ ہے کیونکہ آگے ملک میں گیس ختم ہو رہی تھی، اس کے لیے میری حکومت سے پہلے ہی حکومتیں گیس پائپ لائن پر بات کر رہی تھیں۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے امریکن کوعادت ہے جو حکم کریں پاکستان وہی مانے، دہشت گردی کی خلاف جنگ کی 15 سال مخالفت کرتا رہا، دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کو بہت زیادہ نقصان ہوا، سابق سربراہ نے ایک دھمکی پرامریکی جنگ کا ساتھ دیا۔ پاکستان کا نائن الیون سے کوئی لینا دینا نہیں تھا، پرویز مشرف نے کتاب میں لکھا آرمٹیج نے دھمکی دی، مشرف امریکا کا پریشربرداشت نہیں کر سکا، امریکا کے کہنے پرقبائلی علاقوں میں فوج بھجوا دی گئی، دہشت گردی کی جنگ میں 80 ہزارجانیں اورفوجیوں کی شہادتیں ہوئی، میری خارجہ پالیسی کا مقصد کسی اور کی جنگ میں حصہ نہیں لینا، یہاں پرابلم بن گیا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہماری قربانیوں کوسراہنے کے بجائے الزام لگائے گئے، ہمارے قبائلی علاقے اجڑ گئے، اب دوبارہ کہہ رہے تھے تو میں نے تو کبھی نہیں ماننا تھا، جولائی، اگست میں سمجھ گیا تھا کچھ پلاننگ ہو رہی ہے، عدم اعتماد کے دوران ہمارے لوگوں کو خریدا گیا، منصوبے کے تحت طاقتور فورسزبیٹھی تھی ان کو سزائیں نہیں ہونے دے رہی تھی، ہمارے سفیر کو دھمکی 22 کروڑعوام کی توہین ہے، کہا گیا اگرعمران خان بچ گیا تو نتائج بھگتنا ہوں گے، دھمکی کے اگلے دن عدم اعتماد آ جاتی ہے، ملک میں میرجعفر، میرصادق اس سازش میں ملے ہوئے تھے، رات کو بارہ بجے عدالتیں کھلیں ہمارے ہاتھ باندھ کر ہٹا دیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ کرپٹ ترین مافیا کو ہمارے اوپر مسلط کر دیا گیا، شہبازشریف کے خلاف 40ارب کے کیسزہیں، باپ،بیٹا دونوں کے خلاف اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، نوازشریف، مریم نوازسزا یافتہ ہیں۔ 18 قتل کرنے والے کو وزیرداخلہ بنا دیا گیا، ملک یا فیکٹری کو تباہ کرنا ہو تو کرپٹ لوگوں کو اوپر بٹھا دیں، کرپٹ لوگوں کومسلط کرنا یہ ہمارے ملک کی بھی توہین ہے۔

    سابق وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سازش کر کے منتخب حکومت کو گرایا گیا، ہم نے اقتدارسنبھالا تو تاریخی خسارہ تھا، بیرونِ ملک جا کر مجھے ہاتھ پھیلانے پڑے، اقتدار کے دوسرے سال کورونا نے ہٹ کیا، یہ باتیں کرتے ہیں اہلیت کی، ہم نے کورونا کے دوران معیشت اورغریب لوگوں کو بچایا، بھارت میں 55 لاکھ سے زائد لوگ کورونا سے مرے، بھارت کی معاشی گروتھ کی بجائے مائنس میں چلی گئی، پاکستان کی اکانومی 5٫6 فیصد سے گروتھ کر رہی تھی، 31 ارب ڈالرکے ترسیلات زر پاکستان آئے، ہماری حکومت میں تاریخی ٹیکس ریونیواکٹھا ہوا، دیوالیہ ہونے والے ملک کی اکانومی کو ہم نے ٹھیک کیا۔

    عمران خان نے کہا کہ کسانوں کو پہلی دفعہ ہماری حکومت میں فائدہ ہوا، ہماری حکومت تب گرائی جب ملک ترقی کر رہا تھا، یہ بھی سازش تھی، ہماری حکومت تمام مشکل وقت سے نکل چکی تھی، اپنے میڈیا سے پوچھتا ہوں اب مہنگائی کدھرگئی؟ ہماری حکومت سے زیادہ مہنگائی ہے، اب عوام سے مہنگائی بارے کیوں نہیں پوچھا جاتا؟ ہماری حکومت میں تھوڑی سے مہنگائی تو خبریں چلائی جاتی تھیں، سندھ ہاؤس میں نیلام گھرمیں پیسہ چلایا گیا، مولانا فضل الرحمان، بلاول کے لانگ مارچ ناکام ہو گئے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی طرف سے ملنے والی دھمکی کو ہمارے سفیرنے خود کنفرم کیا، اب تو سب کچھ کلیئر ہو گیا ہے، سارا کچھ تصدیق شدہ ہے، اوورسیزپاکستانی بیرون ممالک میں سازش کے بارے میں اپنی آواز بلند کریں، 20 مئی کے بعد اسلام آباد کی کال دوں گا، پاکستان کی عوام کو اتنا متحد پہلے نہیں دیکھا، ساری قوم ’غلامی امپورٹڈ حکومت نامنظور‘‘پرمتحد ہوچکی ہے، پاکستان میں شب دعا ہورہی تھی ہمیں نہیں پتا تھا مدینہ میں کیا ہورہا ہے، کریمنل نے شیخ رشید کے بھتیجے کے خلاف کیس بنایا، یہ جہاں بھی چلے جائیں، دونعرے ہرجگہ لگیں گے،غدار اور چورکے نعرے لگیں گے۔

  • سید نوید قمر نیشنل انشورنس کمپنی پہنچ گئے

    سید نوید قمر نیشنل انشورنس کمپنی پہنچ گئے

    کراچی :سید نوید قمر وہاں پہنچ گئے جہاں وزرا کم ہی جاتے ہیں ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے کراچی میں نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ (این آئی سی ایل) کا دورہ کیا ہے۔جہاں انہوں بہت سے معاملات کا بغور جائزہ بھی لیا

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر کو چیف ایگزیکٹو آفیسر نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ خالد حامد نے بریفنگ دی، این آئی سی ایل کے کام، افعال اور کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس دوران سید نوید قمر نے افسران سے بھی بات چیت کی اور ان کے مسائل جانے

    اس حوالے سے یہ بھی بتا چلا ہے کہ اس دوران ایگزیکٹو آفیسر خالد حامد کا کہنا تھا کہ امور کار کو مزید موثر اور شفاف بنانے کے لئے پیپر لیس ماحول پر کام شروع کیا جا رہا ہے، وزیر تجارت نے این آئی سی ایل کی انتظامیہ کو ایڈہاک بنیادوں پر آڈیٹرز کی تقرری کا مشورہ دیا۔اس مشورے کو بہت سراہا گیا

    ادھر اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر تجارت نے کمپنی کی کارکردگی کو سراہا، انہوں نے کراچی میں اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کا بھی دورہ کیا، وزیر تجارت کو اسٹیٹ لائف کی کارکردگی اور تقابلی مالی سالوں میں منافع کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔وزیرتجارت کو اسٹیٹ لائف کے مستقبل کے فیصلوں کے حوالے سےبھی آگاہ کیا گیا

    ادھر ذرائع کے مطابق چیئرمین اسٹیٹ لائف شعیب جاوید حسین نے اسٹیٹ لائف کے کام اور عملے کے بارے میں بتایا، وزیر نے سرکاری انشورنس کمپنی کے منافع اور کارکردگی کو سراہا۔

  • جب تک خادم پاکستان رہا عوام سے جھوٹے وعدے نہیں کرونگا:وزیراعظم شہبازشریف

    جب تک خادم پاکستان رہا عوام سے جھوٹے وعدے نہیں کرونگا:وزیراعظم شہبازشریف

    شانگلہ:شانگلہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جب تک خادم پاکستان رہا عوام سے جھوٹے وعدے نہیں کروں گا۔کے پی کے علاقہ شانگلہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ فیصلہ کیا تھا پہلے شانگلہ جاؤں گا، شہبازشریف نے کہا کہ میں خیبرپختونخوا کے غیورلوگوں کوسلام پیش کرتا ہوں،

    شانگلہ میں خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ صوبے میں پچھلے8سال پی ٹی آئی کی حکومت ہے، پاکستان تحریک انصاف نے کتنے ہسپتال بنائے اور کتنے ہسپتالوں میں مفت ادویات دیں، شہبازشریف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کوایک عظیم صوبہ بنا کردم لیں گے۔ پنجاب کے ہراسپتال میں غریبوں کا مفت علاج ہوتا تھا، پنجاب میں دوبارہ ہسپتالوں میں مفت علاج شروع کرا دیا ہے۔

    شانگلہ میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ غریب علاج کے لیے سسک سسک کر جان دے دیتا ہے، اگر اللہ نے موقع دیا تو پورے خیبرپختونخوا میں مفت علاج کی سہولت ہوگی، اس وقت ملک میں سخت مہنگائی ہے اور اس کی ذمہ دار سابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہے

    شہباز شریف نے کہا کہ آٹا، چینی غریب گھرانوں کے دسترس سے باہر ہو چکا تھا، رمضان بازار، یوٹیلیٹی سٹورز میں آٹا، چینی کو سستا کرایا، پشاور بی آرٹی میں اربوں کی کرپشن ہوئی۔ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ بھی پنجاب کی طرح سستا آٹا دینے کا اعلان کریں، اگر خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ سستا آٹا نہیں دے گا تو ہم دیں گے، پچھلے 4 سالوں میں قرضے لیکر ملک کا بھٹا بیٹھ چکا ہے، کچھ بھی ہوجائے خیبرپختونخوا کی عوام کوسستا آٹا مہیا کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ غداری، وفاداری کے سرٹفیکیٹ بانٹے جارہے ہیں، 4 سال میں انتہائی کرپشن اور نالائقی کی وجہ سے بدترین لوڈشیڈنگ تھی، نواز شریف نے شاندار بجلی کے منصوبے لگائے، تیل، گیس وقت پر نہ منگوانے پر معیشت کا بٹھا بیٹھ گیا، جان لڑادیں گے پاکستان کوقائداعظم کا پاکستان بنائیں گے۔

  • ایپل، گوگل اور مائیکرو سافٹ پاس ورڈ فری سائن ان سروس کیلئے متحد

    ایپل، گوگل اور مائیکرو سافٹ پاس ورڈ فری سائن ان سروس کیلئے متحد

    نیویارک : پاس ورڈ کے بغیر مختلف سروسز میں سائن ان ہونا کسی حد تک ممکن ہے مگر اکثر ایسا بہت مشکل ہوتا ہے۔

    یہی وجہ ہے کہ 3 بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے اس مشکل کو حل کرنے کے لیے متحد ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایپل، گوگل اور مائیکرو سافٹ فیڈو الائنس اور ورلڈ وائیڈ ویب کنسورشیم کو پاس ورڈ فری سائن ان کے لیے معاونت فراہم کرنے کے لیے متحد ہورہے ہیں۔

    تینوں کمپنیوں کے تعاون سے فیڈو آتھنتیکیشن کو فون یا ٹیبلیٹ پر استعمال کرکے کسی ایپ یا ویب سائٹ پر سائن ان ہونے کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔

    اس اتحاد کا مقصد ایپس اور ویب سائٹس میں ‘اینڈ ٹو اینڈ’ پاس ورڈ فری کی سہولت فراہم کرنا ہے۔اس کے لیے صارف کو سائن ان ہونے کے لیے بائیو میٹرک اسکین یا ایک پن ڈیوائس کی ضرورت ہوگی۔

    کمپنیوں کو توقع ہے کہ اس طرح ہیکرز کے حملوں سے صارفین کو بچانے میں مدد مل سکے گی۔ ایپل، گوگل اور مائیکرو سافٹ کی جانب سے آنے والے برسوں میں اپنے پلیٹ فارمز میں پاس ورڈ فری فیچرز کو توسیع دینے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔