Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • یورپی یونین کے وفد کے ناظم الامور مسٹر تھامس سیلر کی شہبازشریف سے ملاقات:بھرپورتعاون کی یقین دہانی

    یورپی یونین کے وفد کے ناظم الامور مسٹر تھامس سیلر کی شہبازشریف سے ملاقات:بھرپورتعاون کی یقین دہانی

    اسلام آباد:یورپی یونین کے وفد کے ناظم الامور مسٹر تھامس سیلر کی شہبازشریف سے ملاقات:بھرپورتعاون کی یقین دہانی،اطلاعات کے مطابق پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے اور باہمی تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں یورپی یونین کے وفد کے ناظم الامور مسٹر تھامس سیلر کی آج اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے یورپی یونین کے ساتھ مختلف شعبوں میں کثیر جہتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

    وزیراعظم نے علاقائی اور بین الاقوامی تناظر میں امن و استحکام کے امور پر دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے اور باہمی تعاون کو بڑھانے کے لیے دونوں اطراف کے درمیان اعلیٰ سطح کے باقاعدہ تبادلوں کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔

    دوسری جانب مسٹر تھامس سیلر نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے یورپی یونین کے عزم کی توثیق کی۔علاوہ ازیں یورپی یونین کے وفد کے ناظم الامور نے وزیر اعظم شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور یورپین کونسل کے صدر اور یورپی یونین کمیشن کے صدر کی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

    وزیراعظم نے تہنیتی پیغامات پر چارج ڈی افیئرز کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان مضبوط اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو اجاگر کیا۔

    خیال رہے کہ پاکستان اور یورپی یونین اس سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔اس سنگِ میل کی مناسبت سے تقریبات اسلام آباد اور برسلز دونوں میں منعقد ہونے کا تصور کیا گیا ہے۔

  • گدھے کی مثال دینے والے عمران خان، سنو،پندرہ سے زائد پاکستانی برطانوی پارلیمنٹ کے رُکن ہیں

    گدھے کی مثال دینے والے عمران خان، سنو،پندرہ سے زائد پاکستانی برطانوی پارلیمنٹ کے رُکن ہیں

    گدھے کی مثال دینے والے عمران خان، سنو،پندرہ سے زائد پاکستانی برطانوی پارلیمنٹ کے رُکن ہیں

    پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا گدھے سے متعلق مثال دینے کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر اس قدر وائرل ہوا ہے کہ اس کی بازگشت لندن تک سنائی دی جانے لگی ہے

    ذرائع کے مطابق اقبال لطیف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گدھے اورزیبرے کے حوالے سے جومثال سامنے آرہی ہے وہ قدرے اچھی نہیں ہے ، کیوں کہ گدھے زیبرے کی نسبت جسم پر لکیردار دھاریوں کے مدہم ہونے کی وجہ سے گدھے نہیں قراردیے جاتے بلکہ زیبرے اور گدھے میں بنیادی فرق دماغ کی صلاحیتوں کا ہے

    اقبال لطیف نے کہا کہ برطانیہ میں پندرہ سے زائد پاکستانی برطانوی پارلیمنٹ کے رُکن ہیں یہ سب لوگ قابلیت کی بنیاد پر اس ایوان میں پہنچے ہیں ، ان کا ایک بڑا مقام ہے ، عمران خان کی اس حوالے سے مثال کوئی اتنی اچھی نہیں ، اقبال لطیف کہتے ہیں کہ یہ ایک اعزاز ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں پاکستانی نژاد وہاں برطانیہ میں بڑے بڑے عہدوں پرفائز ہیں ،

    ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ میئرلندن کو ہی دیکھ لیں اس کا تعلق بھی بنیادی طورپرپاکستان سے ہے اور وہ برطانیہ میں ایک بڑے عہدے پر فائز ہیں اس لیے ایسی مثال دینے سے گریز ہی کرنا چاہیے

    یاد رہےکہ چند دن قبل سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے پوڈ کاسٹ میں مختلف امورپرکھل کربات کی تھی، عمران خان کا گفتگو کے دوران گدھے سے متعلق مثال دینے والا کلپ سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے برطانیہ میں ویلکم کیا گیا لیکن میں نے اسے کبھی اپنا گھر نہیں سمجھا کیونکہ میں پاکستانی تھا اورکچھ بھی کرنے سے انگریز نہیں بن سکتا تھا جیسے گدھے کے اوپرلکیریں ڈالنے سے گدھا زبیرا نہیں بن جاتا گدھا ، گدھا ہی رہتا ہے۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کی اہم ملاقاتیں

    وزیراعظم شہباز شریف کی اہم ملاقاتیں

    لاہور:وزیراعظم شہباز شریف کی اہم ملاقاتیں،اطلاعات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے راجہ ظفر الحق اور قیصر احمد شیخ سے ملاقات کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے راجہ ظفر الحق نے ملاقات کی جس میں راجہ ظفرالحق نے وزیراعظم کو کامیاب دورہء سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر مباکباد پیش کی۔شہبازشریف سے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔

    اس موقع پر راجہ ظفر الحق نے وزیراعظم کے عوامی فلاحی منصوبوں کی ترجیحی بنیادوں پر تکمیل کے ویژن پر خراج تحسین پیش کیا۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی قیصر احمد شیخ کی بھی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور ان کے حلقہ انتخاب چنیوٹ کے متعلقہ امور پر گفتگو کی گئی۔

    وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سابق آئی جی پنجاب ذوالفقار چیمہ کی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں وزیرِ اعظم کو وزراتِ عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ملاقات کے دوران ملک میں امن و امان کی صورتحال اور پولیس فورس میں اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

    علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے ہواوے کمپنی کے مشرق وسطیٰ اورافریقہ ریجن کے صدر نے ملاقات کی ہے۔

    ملاقات میں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع فراہم کرتا ہے، غیر ملکی کمپنیوں کو ہر صورت سہولت فراہم کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کو 15 بلین ڈالر تک لے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں، ہواوے کے ساتھ تعاون سے نوجوانوں کومختلف ذرائع سےتربیت فراہم کی جائے گی۔شہباز شریف نے کہا کہ ہواوے کے ساتھ تعاون سے یونیورسٹی کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔

  • بھارت کشمیریوں کی الگ شناخت کو ختم کر کے اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے:قمر زمان کائرہ

    بھارت کشمیریوں کی الگ شناخت کو ختم کر کے اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے:قمر زمان کائرہ

    اسلام آباد:بھارت کشمیریوں کی الگ شناخت کو ختم کر کے اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے، اطلاعات کے مطابق قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی الگ شناخت کو ختم کر کے اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

    وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید ترین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشنز کی آڑ میں شہید کر رہا ہے، بھارت کشمیریوں کی الگ شناخت کو ختم کر کے اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

    قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کا جذبہ حریت بھارتی سفارتخانہ اقدامات سے کئی درجے زیادہ مضبوط ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشگردی کا فوری نوٹس لے۔

    وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کشمیریوں سے متعلق اپنی اجتماعی ذمہ داریوں کو پورا کرے، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔

    ادھر کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع اسلام آباد میں قابض بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران بزرگوں اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے بہانے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والے نوجوان نہتے تھے اور مقامی کالج میں پڑھتے تھے۔بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے نوجوانوں کو عسکریت پسند ثابت کرنے کی کوشش کی تاہم اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے جھوٹ کو بے نقاب کر دیا اور لاشوں کو سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا۔

    دوسری جانب متعصب مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور وفاقی اکائی میں شامل کرنے کے بعد اب اپنی مرضی کی حلقہ بندیاں بھی کرلیں تاکہ الیکشن میں اپنی جماعت کو بآسانی جیتوا سکیں۔

  • ملک کے معاشی حالات اب ٹھیک نہیں:مگربہتربجٹ پیش کریں گے:سید نوید قمر

    ملک کے معاشی حالات اب ٹھیک نہیں:مگربہتربجٹ پیش کریں گے:سید نوید قمر

    اسلام آباد :ملک کے معاشی حالات اب ٹھیک نہیں:مگربہتربجٹ پیش کریں گے:اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر کا کہنا ہے کہ ملک کے معاشی حالات ان دنوں ٹھیک نہیں ہیں ، مگر اس کے باوجود وفاقی حکومت آئندہ ماہ بہتربجٹ پیش کرے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سید نوید قمر کا کہنا ہے کہ ملک کے معاشی حالات اس وقت بہتر نہیں، مگر معاشی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے بجٹ پیش کیا جائے گاْ،اگر سابق حکومت چلتی رہتی تو پاکستان کے حالات اور بدتر ہو جاتے۔

     

     

    سید نوید قمر کا کہنا ہے کہ کہ عمران خان جعلی خط لے کر گھوم رہے ہیں ہر اداروں نے تصدیق کر دی کی ایسا کچھ نہیں ہے تاہم اپنی ذات کے لئے ملک کو داؤ پر لگانا غلط ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم کو یہ بات زیب نہیں دیتی کہ اپنی اہلیہ کی دوست کو بچانے کے لئے منظر عام پر آکر بولیں۔ان کا کہنا ہے کہ گورنر کا آرمی چیف کو خط لکھنا یہ غیر آئینی بات ہے لیکن کچھ لوگوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ہم نے آئین شکنی کرنی ہے۔

    وفاقی وزیر تجارت کا کہنا ہے کہ اوور سیز پاکستانی کو ووٹ کا حق ہے اور وہ حق کوئی نہیں چھین سکتا لیکن اصل مسلئہ یہ ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ اور انٹر نیٹ کے ذریعے ووٹنگ کی کوئی گارنٹی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگلے ماہ بجٹ پیش کیا جائے گا مگر معاشی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے بجٹ لایا جائے گاْ جبکہ ملک کے معاشی حالات اس وقت بہتر نہیں ہیں۔

     

     

    ان کا کہنا ہے کہ اگر سابق حکومت چلتی رہتی تو پاکستان کے حالات اور بدتر ہو جاتے ۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان اگر تحریکیں چلائیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، ہم لانگ مارچ کو ویلکم کریں گے۔ چند روز قبل وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھاکہ عیدالفطر کے بعد بجٹ پر مشاورت شروع کریں گے، ایسا بجٹ لائیں گے جو خسارے، قرض اور افراط زر کو کم کرسکے، بجٹ میں غریب اور متوسط طبقات کو برابری کے مواقع میسر کریں گے۔

     

     

    اگلے بجٹ پر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت شروع کریں گے، مشاورت میں کسان، ایکسپورٹرز، چھوٹے درجے کے تاجر، صنعت کار، ملٹی کارپوریشنز، کیپیٹل لیڈرز اور دیگر کے ساتھ مشاورت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہم ایسا بجٹ پیش کریں گے جو خسارے، قرض اور افراط زر کو کم کیا جاسکے۔ آئندہ مالی سال کا بجٹ جاری کھاتوں کے خسارے میں کمی یقینی بنا سکے، ایکسپورٹ انڈسٹری،جس میں زراعت اور پیداوار میں بڑھوتری ممکن بنائیں گے۔

     

  • وہاڑی میں خطرناک ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

    وہاڑی میں خطرناک ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

    وہاڑی میں پش آنے والے خطرناک ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وہاڑی میں ٹبہ سلطان پور کے قریب کار اور کوسٹر کے درمیان ہونے والے تصادم سے 6 کار سوار موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں کار سوار ایک بچی، ایک خاتون سمیت 4 مرد شامل ہیں۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ کار ملتان سے وہاڑی جبکہ مسافر کوسٹر وہاڑی سے ملتان کی طرف جا رہی تھی۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثہ میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں تاہم زخمیوں کو آر ایچ سی ٹبہ سلطان پور اور نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ہے۔

    دوسری طرف تیز رفتاری کے باعث مزدا الٹنے سے 1 طالب علم جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سرگودھا شہر کی تحصیل بھیرہ میں پیش آیا، جہاں تیز رفتاری کے باعث مزدا الٹنے سے 1 طالب علم جاں بحق جبکہ 12 طالب علم شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ طلباء مزدا پر سوار ہو کر کالج سے واپس جارہے تھے کہ اچانک تیز رفتاری کے باعث مزدا الٹ گیا۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق طالب علم کی شناخت رانا دلاور کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں اسامہ، قاسم، ابوذر، عبدالقیوم، مجیب الرحمن، گل محمد اور دیگر شامل ہیں۔

    حادثہ مزدا ڈائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم واقعے کے بعد ایسوسی ایٹ کالج انتظامیہ اور تھانہ بھیرہ پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے

  • پامی نے پاکستان میڈیکل کمیشن کے9 مئی کو بلائے گئے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا

    پامی نے پاکستان میڈیکل کمیشن کے9 مئی کو بلائے گئے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا

    لاہور:پامی ایگزیکٹو کمیٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ احتجاج کے طورپر 9مئی کو پی ایم سی کی طرف سے ڈینٹل کالجز کو میڈیکل کالجزمیں ضم کرنے کے حوالے سے انعقاد کی جانے والی میٹنگ کا بائیکاٹ کریں گے۔پامی پہلے ہی پی ایم سی کی جانب سے جاری کردہ ڈینٹل کالجز کو میڈیکل کالجز میں ضم کرنے کے مراسلے مسترد کرتے ہوئے وضاحت مانگ چکی ہے کہ واضح کیا جائے کہ قانون کے کس سیکشن تحت ڈینٹل کالجز کو میدیکل کالجز میں ضم کیا جاسکتا ہے ۔ اگر قانون میں ایسی کوئی شق نہیں ہے تو پی ایم سی کو ابہام اور جھوٹ پھیلانے سے باز رہنا چاہے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کی آبزرویشن کے بعد پاکستان میڈیکل کمیشن کے ممبران کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے کہ وہ اپنی سیٹوں پر براجمان رہیں۔پامی ایگزیکٹو سیکرٹری آفتاب احمد کاکہنا ہے کہ پامی پہلے ہی پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے ڈینٹل کالجز کو میڈیکل کالجز میںضم کرنے کے مراسلے کو مسترد کرچکی ہے۔آئندہ نو مئی کو رکھے گئے اجلاس کا بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں۔قانون کے تحت ڈینٹل کالجز کی آزاد حیثیت ہے۔مذکورہ معاملے پر پامی ہر طرح سے قانون کے مطابق ڈینٹل کالجز کادفاع کرے گی،پی ایم سی ڈینٹل کالجز میں اپنی خراب داخلہ پالیسیوں کا دفاع کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

    پی ایم سی کی بڑی غلطی تھی کہ سرکاری اور پرائیویٹ کالجوں میں داخلوں کا ایک ہی وقت رکھا تھا اور داخلوں کی تاریخ بھی ایک ہی تھی ۔ پی ایم سی کو آخر میں سمجھنا ہوگا کہ ایم بی بی ایس کا میرٹ ہمیشہ بی ڈی ایس سے زیادہ ہوتا ہے اور طلباءکی پہلی ترجیح ایم بی بی ایس میں داخلہ لینا ہوتا ہے جبکہ بی ڈی ایس میں داخلہ ان کی آخری ترجیح ہوتی ہے۔پرائیویٹ سیکٹر میں بی ڈی ایس کے داخلے سرکاری سیکٹر میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلے کرنے کے بعد ہی کیے جاسکتے ہیں۔

    پی ایم سی کو پبلک سیکٹر میں ایم بی بی ایس کالجوں میں داخلے کے لیے یقینی طور پر حتمی اختتامی تاریخ دینا چاہیے اور پھر پبلک سیکٹر میں ایم بی بی ایس کالجوں کے داخلے مکمل کرنے کے کم از کم تین ہفتوں کے بعد پرائیویٹ سیکٹر میں بی ڈی ایس میں داخلے کرنے کی آخری تاریح دینی چاہیے۔ پی ایم سی پبلک سیکٹر کے میڈیکل کالجزمیں داخلے مکمل کرنے کے بعد سرکاری ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی حتمی تاریخ کا اعلان کرے اور جب سرکاری ڈینٹل کالجز میں داخلے مکمل ہوجائیں تو کم ازکم تین ہفتوں کا وقف دینے کے بعد پرائیویٹ ڈینٹل کالجز میں بی ڈی ایس کی سیٹوں پر داخلے کرنے کی حتمی تاریخ دی جائے۔ اگرمذکورہ پالیسی پر عمل درآمد کیا جاتا ہے تو تمام کالجوں میں تمام مختص نشستیں آسانی سے پر ہو جائیں گی۔

  • گورنر پنجاب کا ہائیکورٹ کے جج کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس بھیجنے کا اعلان

    گورنر پنجاب کا ہائیکورٹ کے جج کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس بھیجنے کا اعلان

    لاہور:گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے لاہور ہائیکورٹ کے جج کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

    ایک بیان میں گورنر پنجاب نے کہا کہ عالمی سازش کی وجہ سے بھٹو کو پھانسی پر چڑھا دیا گیا، آج عمران خان کے خلاف سازش ہوئی اور ایک جمہوری حکومت کو ختم کیا گیا۔

    علاوہ ازیں عمر سرفراز چیمہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ہر گزرتا لمحہ پنجاب کے بے قصور غیرت مند جوانوں کے لیے زندگی مشکل کرتا جا رہا ہے ۔انہوں نے مزید لکھا کہ سسیلین مافیا اپنے مخالفوں پر ناموس رسالت ﷺ جیسے سنگین جرائم کے جھوٹے پرچے کاٹ رہی ہے۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے غریب اور معصوم شہریوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، وزیراعظم وقت ضائع نہ کریں، آپشننز محدود ہوتے جا رہے ہیں۔

    گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے وزیراعظم شہباز شریف کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی خط لکھ دیا۔گورنر پنجاب نے آرمی چیف کو صدر مملکت اور وزیر اعظم کو لکھے گئے خطوط کی نقول بھی بھیجوا دیں۔

    خط میں گورنر پنجاب نے آرمی چیف سے پنجاب کی موجودہ صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف پنجاب میں آئینی فریم ورک پر عمل درآمد کیلئے کردار ادا کریں۔خط میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر عوامی اعتماد بحال کرنے کیلئے بھی کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل عمر سرفراز چیمہ کا وزیراعظم شہباز شریف کو لکھا گیا خط سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ کوئی طاقت مجھے آپ کے بیٹے کے غیر آئینی اقدامات کو روکنے سے منع نہیں کر سکتی، میں تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر آئین پاکستان کی حفاظت کروں گا۔

  • حکومتی انکوائری کمیشن مسترد:کون انکوائری     کرے توقبول کریں گے:فوادچوہدری نےبتادیا

    حکومتی انکوائری کمیشن مسترد:کون انکوائری کرے توقبول کریں گے:فوادچوہدری نےبتادیا

    اسلام آباد:حکومت کا انکوائری کمیشن مسترد:کون انکوائری کرے توقبول کریں گے:اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے غیر ملکی سازش کے الزام کی تحقیقات کے لیے وفاقی حکومت کے مجوزہ انکوائری کمیشن کو مسترد کر دیا۔

    اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم صرف وہ کمیشن قبول کریں گے جو آزاد عدلیہ کے تحت ہو اور کمیشن کی کارروائی براہ راست دکھائی جائے۔

    وفاقی حکومت کے بشریٰ بی بی کی قریبی دوست پر الزامات کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ فرح خان کے خلاف ابھی تک کوئی کیس نہیں بنا سکے، الزام لگا نہیں رہے، پریس کانفرنسیں کر رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے لگائے گئے بیرونی سازش کے الزامات پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انکوائری کمیشن غیر جانبدار ہوگا جو شفاف طریقے سے ان الزامات کی آزادانہ تحقیقات کرے گا اور کمیشن کی جانب سے جو بھی فیصلہ ہوگا اس کے بعد وہ لوگ جنھوں نے ملک کو جھوٹی سیاست کے لیے استعمال کیا انھیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    مریم اورنگزیب کے مطابق انکوائری کمیشن کے لیے ایسا سربراہ مقرر کیا جائے گا جس پر کوئی بھی انگلی نہیں اٹھا سکے گا۔

  • موٹروے پولیس نے شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والی گاڑی کی شناخت کرلی

    موٹروے پولیس نے شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والی گاڑی کی شناخت کرلی

    اسلام آباد:‏موٹروے پولیس نے شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والی گاڑی کی شناخت کرلی،اطلاعات کے مطابق موٹروے پولیس نے یہ اعلان جاری کردیا ہےکہ سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی ڈاکٹرشہازگل کی گاڑی کو ٹکرمارنے والی گاڑی کی شناخت ہوگئی ہے

    موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ ٹکر لگنے کے بعد گاڑی کا ڈرائیور رکنے کے بجائے فرار ہوگیا ، پولیس کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ گاڑی کے مالک کی بھی شناخت کرلی ہے

    حکام کا کہنا ہے کہ وہ متعلقہ افراد تک جلد پہنچ جائیں گے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ موٹروے کے اعلی افسران پر مشتمل ٹیم واقع کی مزید تحقیقات بھی کررہی یے ،

    دوسری طرف شہاز گل نے اللہ کا شکرادا کرتے ہوئے کہا ہےکہ مجھے جان سے مارنے کی کوشش کی گئی:میرے اللہ نے بچا لیا،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی اورپی ٹی آئی رہنما شہبازگل کی طرف سے موٹروے حآدث کے حوالے سے ردعمل آگیا ہے ،

    شہبازگل نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہےکہ مجھ پر قاتلانہ حملہ کروانے والوں کو بتانا چاہتا ہوں۔ اپنے مولا اور قوم کی دعاؤں کی وجہ سے زندہ ہوں۔ میری گاڑی کا پیچھا کر کے جان بوجھ کر ہٹ کیا گیا۔یہ ایک منصوبے کے تحت کیا گیا

    میں نے کل ہی کہا تھا کہ کیا زیادہ سے زیادہ آپ ہمیں قتل کروا دیں گے ؟ کروا لیں۔ غداری نہیں کروں گا۔

    تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کارحادثے میں زخمی ہو گئے:پیچھے سے ٹکر ماری گئی ،اطلاعات کےمطابق تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں وہ زخمی ہو گئے۔

    بتایا گیا ہے کہ شہباز گل کی گاڑی کو پیچھے سے آنے والی گاڑی نے ٹکر ماری، حادثے کے بعد موٹروے پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے۔

     

    شہباز گل کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ موٹروے پرگاڑی حادثے کا شکارہوئی جس کے دوران میں زخمی ہواہوں۔ ان کے ساتھی کا کہنا تھاکہ شہباز گل کی گاڑی کو پیچھے سے آنے والی گاڑی نے ہٹ کیا، بظاہر یہ حادثہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پیش آیا۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں۔