Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • بےشک اللہ الحق ہے:حماد اظہرنے کس بات پراللہ کا شکرادا کیا؟

    بےشک اللہ الحق ہے:حماد اظہرنے کس بات پراللہ کا شکرادا کیا؟

    لاہور:بےشک اللہ الحق ہے:حماد اظہرنے کس بات پراللہ کا شکرادا کیا؟اطلاعات کے مطابق سابق وفاقی وزیرحماد اظہر نے آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایک بہت بڑا پیغام شیئر کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا ہے

    سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ آج قدرت نے پی ڈی ایم ہی کی زبان سے اِنکے تمام جھوٹ سے پردہ ہٹوایا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما اور حماد اظہر نے کہا کہ بےشک اللہ الحق ہے، جن چیزوں پہ پی ڈی ایم اور ان کے چیلوں نے 3 سال جھوٹا پروپوگینڈا کیا، آج قدرت نے اُن ہی کی زبان سے اِن کے تمام جھوٹ سے پردہ ہٹوایا۔

     

    حماد اظہر نے مزید کہا کہ مہنگائی، تیل، ایل این جی، شرح سود، بجلی، اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ، اپنی قابلیت کے جھوٹے دعوے، زرداری کے ساتھ نورا کشتی، آج سب واضح ہے۔

    ادھرزلفی بخاری کہتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف نے اس بحران سے بہت کچھ سیکھا ہے،پتہ چل گیا کہ کون مفاد پرست اورکون حقیقت پرست،یہ بھی جان گئے کہ افسران کس طرح ہرآنے والی حکومت کودھوکہ دیتے ہیں اورکون مخلص ہوتے ہیں :اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری ننے اعتراف کیا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی سب سے بڑی غلطی ٹیم کا درست انتخاب نہ کرنا تھا۔

    غیر ملکی ویب سائیٹ کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران زلفی بخاری نے کہا کہ ہمارا بنیادی مسئلہ صحیح جگہ پر صحیح شخص کی تعیناتی رہا ہے۔ حکومت کے اندر بھی اہم عہدوں پر ٹھیک تعیناتیاں نہیں کی گئیں۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ہم نے بیوروکریسی کو صحیح طریقے سے نہیں پہچانا، اچھے اور سلجھے ہوئے بیوروکریٹس کو درست جگہ نہیں لگایا، اگر اچھے افسران کو اہم ذمہ داریاں دی بھی گئیں تو انہیں نتائج کے لئے وقت نہیں دیا۔

    سابق معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت پنجاب کی بیوروکریسی کو سمجھ نہیں پائی، ہم نے بیک ڈور سے آنے والے بیوروکریٹس کو تعینات کیا۔

  • شہباز گل اور وفاقی وزیراطلاعات مریم اور نگزیب آمنے سامنے

    شہباز گل اور وفاقی وزیراطلاعات مریم اور نگزیب آمنے سامنے

    اسلام آباد:شہباز گل اور وفاقی وزیراطلاعات مریم اور نگزیب آمنے سامنے،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کبھی خاتون اوّل پرحملہ توکبھی مدینہ کی ریاست پر، اپنےسیاسی قد سے بڑھ کربدتمیزی کےباوجود بھی آپ نے ایک کنیزہی رہنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آپ کاسیاسی قد نہیں بڑھنا،حادثاتی طور پر آپ وزیر بن چکیں، اب تندور پر بیٹھی پھپھےکٹنی کا کردار ادا کرنا بندکریں اور رسیدیں دیں۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب نے نہیں بتایا کہ مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں4 ارب کہاں سے آئے اور نہ ہی مے فیئر کے فلیٹس اور پاناما کی لوٹ مار کا حساب دیا۔

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ ہر روز ٹی وی پر آکر کُڑک مرغی کی طرح ٹرٹر کرتی ہیں، اپنا کوئی جواب نہیں لیکن عمران خان کےبارے ہروقت بدتمیزی کرنی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کو شہبازشریف کی کارکردگی سے ڈرلگ رہا ہے، الیکشن مقررہ وقت پرہی ہوں گے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ شہزاد اکبر نیب کو گرفتاری اور کیسز کیلئے ڈائریکشن دیتے تھے، نیب،ایف آئی اے کو مخالفین کے خلاف استعمال کیا گیا، 4سال بعد ایک بھی الزام ثابت نہیں ہوا۔

    مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ عمران خان اب دوبارہ کنٹینر پر چڑھ گئے ہیں، بند بجلی کارخانوں کی مرمت کا کام جاری ہے، گزشتہ حکومت کی نااہلی سے بجلی کے کارخانے بند ہوئے۔

    وفاقی وزیراطلاعات نے کہا تھا کہ وزیراعظم نے یکم مئی سے لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی، وزیرداخلہ پورے سندھ کا دورہ کریں گے، پاور ڈویژن سے متعلق کابینہ کو تفصیلی بریفنگ دی، وزیراعظم نے پاورسیکٹرمیں ترجیحی بنیادوں پراصلاحات کی ہدایت کی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ بند بجلی گھروں کوبھی بحال کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی، چینی سفارتخانے کو یقین دہانی کرائی تحقیقات جلد مکمل ہونگی، گزشتہ حکومت کے بنائے گئے قوانین کا جائزہ لیا گیا۔

    مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ عاصم احمد کو چیئرمین ایف بی آرتعینات کرنے کی منظوری دیدی، وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان کا دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کی، کابینہ اجلاس میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

    وفاقی وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ کراچی واقعے کی تحقیقات کا آغاز ہوچکا، چینی شہریوں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنا رہے ہیں۔

  • عمران نیازی تم کھلاڑی تھے ہی نہیں اناڑی تھے:حمزہ شہباز

    عمران نیازی تم کھلاڑی تھے ہی نہیں اناڑی تھے:حمزہ شہباز

    حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی تم کھلاڑی تھے ہی نہیں اناڑی تھے،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تم نے کسانوں سے کھاد چھین لی، عمران نیازی کو مگر مچھ کے آنسو کے پیچھے چھپنے نہیں دیا جائےگا۔

    حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ نااہلوں کی حکومت کوختم کردیا جبکہ نااہل سابق حکومت نے زراعت کوتباہ کردیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی قیادت کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈالا گیا،4سال تک حساب لیا لیکن ہمارے خلاف کرپشن ثابت نہیں کرسکے۔

    مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ عمران خان نے غریبوں سےروٹی چھینی، پنجاب میں حکمرانی کو کھیل تماشا بنادیا گیا اور آج ایوان اقبال میں ہارا ہوا عمران نیازی رو رہا تھا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران نیازی تم کھلاڑی تھے ہی نہیں اناڑی تھے، عمران نیازی تم بازی شروع ہونے سےپہلے ہی ہارچکے ہو۔

    حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئین سے جب کھلواڑ ہوتا ہے تو عدالت 12بجے لگتی ہے، عوام کہتے ہیں ہم تمہارے غلام نہیں، عوام تمہاری سیاست اٹھا کر سمندر میں پھینک دیں گے

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ابھی توتوشہ خانہ سے کام شروع ہوا ہے، ن لیگ نے تلاشی دیدی تم نے گھڑی توشہ خانے سے چوری کرکے بیچ دی۔

    حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے4 سال عوام کوجھوٹے خواب دکھائے، عمران نیازی کوعوامی عدالت میں حساب دینا ہوگا۔

    مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے مزید کہا کہ میں پنجاب کا وزیراعلیٰ نہیں ہوں ان کا خادم ہوں، ہم انتقام پر یقین نہیں رکھتے مگرجیل کے دروازےکھلیں گے۔

  • امریکی ناظم الامور کی نئی حکومت کو مکمل حمایت کی یقین دہانی

    امریکی ناظم الامور کی نئی حکومت کو مکمل حمایت کی یقین دہانی

    اسلام آباد: امریکی ناظم الامور کی نئی حکومت کو مکمل حمایت کی یقین دہانی ,اطلاعات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے ملاقات کی ہے جس میں امریکی ناظم الامور نے نئی حکومت کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی۔

    وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے ملاقات کی ہے جس میں نے نئی حکومت کے معاشی ایجنڈے سمیت دیگر امور تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سیکرٹری خزانہ اور سینئر افسران نے بھی شرکت کی، امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے وزیر خزانہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

    مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاک امریکا طویل المدتی، وسیع البنیاد اور کثیرالجہتی تعلقات ہیں۔

    ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے نئی حکومت کے معاشی ایجنڈے اور پالیسیوں پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ ان پالیسیوں کا مقصد معاشی، مالیاتی استحکام لانا ہے، مختلف شعبوں میں غیرملکی سرمایہ کاری کا فروغ اولین ترجیح ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کیلئے کاروبار دوست ماحول پر توجہ دے رہی ہے۔

    امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے نئی حکومت کو امریکی حکومت اور اس کے عوام کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی، انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات ہیں، دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے حمایت کرتے ہیں۔

    وزیر خزانہ نے امریکی ناظم الامور انجیلا پی ایگلر سے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

     

  • دہشتگرد پاک چین دوستی کو سبوتاژ نہیں کرسکتے:بلاول بھٹوکی چینی سفیر سے ملاقات

    دہشتگرد پاک چین دوستی کو سبوتاژ نہیں کرسکتے:بلاول بھٹوکی چینی سفیر سے ملاقات

    اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چینی سفارت خانے کا دورہ کیا ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چینی سفارت خانے میں مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔

    اس موقع پر بلاول بھٹو نے کراچی میں چینی باشندوں پر دہشت گردی کے حملے میں جانی نقصان پر چینی حکام سے افسوس کا اظہار کیا۔

     

    چینی سفارت خانہ آمد کے موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے جانی نقصان پر چینی حکام سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کا رشتہ نسل در نسل وفاؤں کا ایک سلسلہ ہے، دہشت گردوں نے پاک چین دوستی کی اساس پر ضرب لگانے کی ایک ناکام کوشش کی، دہشت گردوں کے مذموم ارادے، پاک چین دوستی کو سبوتاژنہیں کرسکتے۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور حنا ربانی کھر نے چینی سفارت خانے میں مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔

    شہباز حکومت کی کابینہ میں مزید توسیع ہوگئی۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ بلاول بھٹو وزیر خارجہ کا قلمدان سنبھالیں گے۔

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر مملکت عارف علوی نے بلاول بھٹو سے حلف لیا۔

    تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، سابق صدر آصف زرداری، راجہ پرویز اشرف اور پی پی قیادت سمیت دیگر حکومتی اراکین نے بھی شرکت کی جب کہ اس موقع پر بلاول بھٹو کی بہن آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں۔

    تقریب حلف برداری کے بعد صدر مملکت عارف علوی نے بلاول بھٹو سے مصافحہ کیا اور انہیں مبارکباد دی جب کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو سے گلے مل کر انہیں مبارکباد دی۔

    واضح رہےکہ وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں حنا ربانی کھر وزیر مملکت برائے خارجہ امور ہیں۔

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

  • کیاشہبازشریف عوام کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب گئےہیں؟سروے رپورٹ آگئی

    کیاشہبازشریف عوام کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب گئےہیں؟سروے رپورٹ آگئی

    اسلام آباد:کیاشہبازشریف عوام کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئےہیں؟سروے رپورٹ آگئی،اطلاعات کے مطابق کتنے فیصد پاکستانیوں نے نئی حکومت کی صلاحیتوں پر بھروسے کا اظہار کیا ہے؟اس حوالےسے سروے رپورٹ جاری ہوچکی ہے اور تازہ ترین عوامی امیدوں کے مطابق نئی حکومت کی صلاحیتوں پر 38 فیصد پاکستانیوں نے بھروسےکا اظہار کیا ہے۔

    ایک سروے رپورٹ کے مطابق 70 فیصد پاکستانیوں نے مہنگائی اور اخراجات کے پورا نہ ہونےکو پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق 44 فیصد نے بیروزگاری اور 42 فیصد نےکرپشن کو ملک کے اہم مسائل کی فہرست میں شمار کیا ہے۔

    سروے میں 38 فیصد پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ نئی حکومت مسائل حل کرلے گی جبکہ 29 فیصد کا کہنا تھا کہ نئی حکومت مسائل حل نہیں کرسکتی۔

    سروے کے مطابق51 فیصد پاکستانی اگلے چار سے چھ ماہ میں نئے انتخابات کے لیے پُر امید نظر آئے۔

    خیال رہے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے اور انہوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

    ادھرعمران خان نے کہا ہے کہ ہم پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع اسلام آباد میں اکٹھا کریں گے۔

    سابق وزیراعظم عمران خان نے ایوان وزیراعلیٰ میں انصاف پروفیشنل فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے معاملات میں بیرونی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ پروفیشنل فورم تحریک انصاف کے ساتھ غیرمتزلزل کھڑا ہے، آپ لوگ اپنے شہریوں میں خوداری کے حوالے سے پیغام پہنچائیں، اسلام آباد جانے کی جلد کال دوں گا۔

    عمران خان نے کہا ہے کہ سب نے اسلام آباد پہنچنا ہے، ہم پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع اسلام آباد میں اکٹھا کریں گے، کم سے کم 20 لاکھ لوگ اسلام آباد پہنچیں گے۔

    انصاف پروفیشنل فورم میں ڈاکٹرز، انجینرز، وکلاء ماہرین تعلیم سمیت مختلف شعبہ جات سے متعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

    اس سے قبل چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج آپ کی تیاری کروانے کے لیے آیا ہوں، پاکستان کے لیے فیصلہ کن وقت ہے، مینار پاکستان جلسے کی کامیابی پر سب کومبارکباد دیتا ہوں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ 27 رمضان کو پاکستان آزاد ہوا، ہم 27 رمضان کو حقیقی آزادی کے لیے دعا کریں گے، مولانا طارق جمیل دعا کرائیں گے، رات 10بجے اپنے ملک کے لیے دعا کریں گے۔

    عمران خان نے کہا تھا کہ صرف پی ٹی آئی کارکن نہیں سب پاکستانی ملک کے لیے دعا کریں، گلی ،محلوں ،کوچوں میں پیغام دینا ہے کہ مسلمان اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکتا۔

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا تھا کہ کارکنوں نے لوگوں کو بتانا ہے کہ ملک میں سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی، امپورٹڈ حکومت کے لوگوں کا پیسہ، جائیداد اور محلات سب باہر ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ خارجہ پالیسی صرف اپنےعوام کے مفاد کے لیے بنائی اور سازش ہوئی، جب احتجاج کی کال دوں تو کم از کم 20 لاکھ لوگ اسلام آباد پہنچیں، امریکہ کی جنگ میں ہمارے 80 ہزارافراد مارے گئے۔

    عمران خان نے کہا تھا کہ یہ اپنی چوری بچانے کیلئے پورے ملک کوغلام بنا دیں گے، ملک پرسازش کے تحت امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی، امپورٹڈ حکومت سے امریکہ ہمیں فتح کیے بغیرکنٹرول کرے گا۔

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا تھا کہ امریکہ بوٹ پالش اورچیری بلاسم کے ذریعے ہمیں کنٹرول کرے گا۔

  • ہماری حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جووہ لیکررہیں گے :زلفی بخاری

    ہماری حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جووہ لیکررہیں گے :زلفی بخاری

    اسلام آباد :ہماری حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جووہ لیکررہیں گے :اطلاعات کے مطابق زلفی بخاری نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات اور الیکشن پر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا ہے، الیکشن کمیشن سے پوچھتا ہوں کہ وہ ابھی تک اس کو آگے لے کر کیوں نہیں گئے۔

    انہوں نے کہا کہ ابھی تک کوئی ٹیکنالوجی کیوں نہیں آئی؟ الیکشن کمیشن اس کو کیوں موخر کررہا ہے، یہ بزدلی، یہ تاخیر کیوں ہے بتایا جائے، اوورسیز پاکستانی کو ووٹ لینے سے پہلے آپ کو اس کیلئے ووٹنگ لسٹ بنانا ہوگی۔

    زلفی بخاری نے کہا ہے کہ ابھی تک تو رجسٹریشن بھی نہیں ہوسکی، نا آپ نادرا کو کرنے دے رہے ہیں اور نا ٹینڈر کررہے ہیں، حکومت اور الیکشن کمیشن کو ایک ہی سمجھتا ہوں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا ہے کہ نادرا ایک بین الاقومی طورپر مانا ہوا ادارہ ہے، اس کو دیدیں یا پھر ٹنڈر کریں، نادرا نے سرکاری طورپر خطوط لکھے ہیں کہ ہمیں کیوں ٹینڈرنہیں دیا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں چیف جسٹس یا ججز گورنر کو ڈائریکشن نہیں دے سکتے، گورنر کہہ رہا ہے کہ میں مطمئن نہیں ہوں، لاء منسٹری اور صدر نے طے کرنا ہے کہ یہ الیکشن قانونی ہے کہ نہیں۔

    زلفی بخاری نے کہا ہے کہ صدر مملکت اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں، یہ حکومت بڑی کمزورہے، ہمیں الیکشن کی طرف ہی بڑھنا ہے، انتخابی اصلاحات اور الیکشن پر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا ہے کہ حکومت نے فیصلہ یہ کرنا ہے زیادہ نقصان کرا کے الیکشن کروانا ہے یا تھوڑا نقصان کرانا چاہیے، اگر الیکشن کمیشن تیارنہیں انتخابات کروانے کیلئے تو الیکشن کمیشن کو گھر بھیج دینا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ اسی لئے ہم کہہ رہے ہیں کہ الیکشن کمشنر کو استعفیٰ دے دینا چاہیے، عمران خان کے بغیر آپ یہ کام نہیں کرسکتے، نورعالم اور راجہ ریاض جیسے لوٹوں سے تو بات نہیں ہوسکتی۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بجلی اور ڈیزل کا بہت بڑا بحران پیدا ہوچکا ہے، فصل پک چکی ہے اور کسانوں کو ڈیزل نہیں مل رہا۔

    انہوں نے کہا کہ بجلی اور ڈیزل کا بحران ان کی بدانتظامی کی وجہ سے ہوا ہے، توانائی کا ان کے پاس وزیر ہی نہیں، انہوں نے فیصلہ کیا کہ ہم پی آئی اے کا بوئنگ 777 جہاز لیں گے اور اس پر سارا پاکستان مفت عمرہ کرنے جائے گا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ پہلے یہ اس کو جھٹلاتے رہے پھر لیٹر سامنے آگیا، 60 ہزار ڈالر روزانہ خرچ ہونا تھا اس دورے میں، ان میں ایک آلوگوشت بنانے والا ملازم بھی تھا جس نے ساتھ جانا تھا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ امیرحیدر نے اچھی بات کی کہ عبادت اپنے خرچے پر ہوتی ہے، لوڈشیڈنگ کی وجہ ایل این جی کے دو بڑے معاہدے ڈیفالٹ کرگئے ہیں، اس وجہ سے ایل این جی پاکستان نہیں آیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم پچاس ارب روپے کوئلے کے پلانٹس کو دینے جارہے تھے، انہوں نے کوئلے کے پلانٹس کو ادائیگی نہیں کی جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف دس سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ذخیرہ چھوڑ کرگئی تھی، موجودہ حکومت کے دورمیں چینی اور گھی کی قیمت میں 15 روپے اضافہ ہوچکا ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ڈی اے پی کی قیمت میں 500 روپے اضافہ ہوچکا ہے، اس وقت ان کی سب سے بڑی کوشش حمزہ کو وزیراعلیٰ بنانا ہے، اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ فوری الیکشن کروایا جائے۔

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

  • الیکشن وقت پرہی ہوں گے:مریم اورنگزیب

    الیکشن وقت پرہی ہوں گے:مریم اورنگزیب

    اسلام آباد:الیکشن مقررہ وقت پرہی ہوں گے۔اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو شہبازشریف کی کارکردگی سے ڈرلگ رہا ہے، الیکشن مقررہ وقت پرہی ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر نیب کو گرفتاری اور کیسز کیلئے ڈائریکشن دیتے تھے، نیب،ایف آئی اے کو مخالفین کے خلاف استعمال کیا گیا، 4سال بعد ایک بھی الزام ثابت نہیں ہوا۔

    مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اب دوبارہ کنٹینر پر چڑھ گئے ہیں، بند بجلی کارخانوں کی مرمت کا کام جاری ہے، گزشتہ حکومت کی نااہلی سے بجلی کے کارخانے بند ہوئے۔

    وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے یکم مئی سے لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی، وزیرداخلہ پورے سندھ کا دورہ کریں گے، پاور ڈویژن سے متعلق کابینہ کو تفصیلی بریفنگ دی، وزیراعظم نے پاورسیکٹرمیں ترجیحی بنیادوں پراصلاحات کی ہدایت کی۔

    انہوں نے کہا کہ بند بجلی گھروں کوبھی بحال کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی، چینی سفارتخانے کو یقین دہانی کرائی تحقیقات جلد مکمل ہونگی، گزشتہ حکومت کے بنائے گئے قوانین کا جائزہ لیا گیا۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ عاصم احمد کو چیئرمین ایف بی آرتعینات کرنے کی منظوری دیدی، وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان کا دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کی، کابینہ اجلاس میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

    وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ کراچی واقعے کی تحقیقات کا آغاز ہوچکا، چینی شہریوں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنا رہے ہیں۔

    کراچی دھماکا، خاتون خود کش بمبار نے کیا، کالعدم تنظیم نے ذمہ داری قبول کر لی

    چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،

    کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

    جامعہ کراچی: خودکش حملہ آور خاتون کون تھی؟ اہم انکشافات سامنے آگئے،

     کراچی یونیورسٹی میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات کے لئے ٹیم تشکیل

  • الحمدللہ:تحریک انصاف دس سالہ تاریخ کا سب سےبڑا ذخیرہ چھوڑ کرگئی:فواد چوہدری

    الحمدللہ:تحریک انصاف دس سالہ تاریخ کا سب سےبڑا ذخیرہ چھوڑ کرگئی:فواد چوہدری

    اسلام آباد:تحریک انصاف دس سالہ تاریخ کا سب سےبڑا ذخیرہ چھوڑ کرگئی تھی:اہم شخصیت کا دعویٰ،اطلاعات کےمطابق فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف دس سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ذخیرہ چھوڑ کرگئی تھی۔

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں بجلی اور ڈیزل کا بہت بڑا بحران پیدا ہوچکا ہے، فصل پک چکی ہے اور کسانوں کو ڈیزل نہیں مل رہا۔

    انہوں نے کہا کہ بجلی اور ڈیزل کا بحران ان کی بدانتظامی کی وجہ سے ہوا ہے، توانائی کا ان کے پاس وزیر ہی نہیں، انہوں نے فیصلہ کیا کہ ہم پی آئی اے کا بوئنگ 777 جہاز لیں گے اور اس پر سارا پاکستان مفت عمرہ کرنے جائے گا۔

    فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پہلے یہ اس کو جھٹلاتے رہے پھر لیٹر سامنے آگیا، 60 ہزار ڈالر روزانہ خرچ ہونا تھا اس دورے میں، ان میں ایک آلوگوشت بنانے والا ملازم بھی تھا جس نے ساتھ جانا تھا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ امیرحیدر نے اچھی بات کی کہ عبادت اپنے خرچے پر ہوتی ہے، لوڈشیڈنگ کی وجہ ایل این جی کے دو بڑے معاہدے ڈیفالٹ کرگئے ہیں، اس وجہ سے ایل این جی پاکستان نہیں آیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم پچاس ارب روپے کوئلے کے پلانٹس کو دینے جارہے تھے، انہوں نے کوئلے کے پلانٹس کو ادائیگی نہیں کی جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف دس سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ذخیرہ چھوڑ کرگئی تھی، موجودہ حکومت کے دورمیں چینی اور گھی کی قیمت میں 15 روپے اضافہ ہوچکا ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ ڈی اے پی کی قیمت میں 500 روپے اضافہ ہوچکا ہے، اس وقت ان کی سب سے بڑی کوشش حمزہ کو وزیراعلیٰ بنانا ہے، اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ فوری الیکشن کروایا جائے۔

    کراچی دھماکا، خاتون خود کش بمبار نے کیا، کالعدم تنظیم نے ذمہ داری قبول کر لی

    چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،

    کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

    جامعہ کراچی: خودکش حملہ آور خاتون کون تھی؟ اہم انکشافات سامنے آگئے،

     کراچی یونیورسٹی میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات کے لئے ٹیم تشکیل

     

  • بلاول بھٹو کی حلف کے ساتھ ہی صدر مملکت سے ون آن ون ملاقات:کیا ہوئی راز کی بات؟

    بلاول بھٹو کی حلف کے ساتھ ہی صدر مملکت سے ون آن ون ملاقات:کیا ہوئی راز کی بات؟

    اسلام آباد:بلاول بھٹو کی حلف کے ساتھ ہی صدر مملکت سے ون آن ون ملاقات:کیا ہوئی راز کی بات؟اطلاعات کے مطابق بلاول بھٹو کے وفاقی وزیر کے حلف کے ساتھ ہی صدر مملکت سے ون آن ون ملاقات نے صحافیوں کو بھی حیران کردیا

    بلاول بھٹو زرداری کے وفاقی وزیر کے حلف کے ساتھ ہی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ون آن ون ملاقات ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان آدھے گھنٹے سے زائد ملاقات رہی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں مجموعی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور زیر بحث آئے۔

    صدر مملکت کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کو وفاقی وزیر کا عہدہ ملنے پر مبارکباد دی گئی، بلاول بھٹو زرداری ملاقات کے ساتھ ہی ایوان صدر سے رخصت ہوگئے۔

    صدر مملکت سے صحافی نے سوال کیا کہ جناب صدر ملاقات میں کونسے امور زیر بحث آئے؟ صدر مملکت بغیر جواب دیئے مسکراتے ہوئے چلے گئے۔

    صحافی نے کہا کہ جناب صدر دو منٹس صحافیوں کو بھی دیدیں، صدر مملکت مسکراہٹ کے ساتھ ہی آگے کی جانب روانہ ہوگئے۔

    واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے بطورِ وزیر خارجہ حلف اٹھا لیا ہے۔

    ایوان صدر اسلام آباد میں حلف برداری کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں صدر مملکت عارف علوی نے چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے حلف لیا۔

    وزیر اعظم شہباز شریف ، سابق صدر آصف علی زرداری سمیت وفاقی کابینہ کے اراکین اور پیپلز پارٹی کے رہنما حلف برداری کی تقریب میں شریک تھے۔

    اس کے علاوہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی حلف برداری کی تقریب میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بہن محترمہ صنم بھٹو نےخصوصی شرکت کی۔خیال رہے کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے 33 سال کے کم عمر وزیر خارجہ بن گئے ہیں۔

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر